ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ راجہ قریشی)15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن میں عوام اچھے امیدواروں کو ووٹ دیں – منظور خشک
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئس منظور احمد خشک نے اپنی رہائش گاہ خشک ہاؤس میں صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کے 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن ہیں عوام اچھے اور آزاد امیدواروں کو ووٹ دیکر کامیاب کریں عوام ان کو ووٹ نہ دیں جو پہلے منتخب ہوکر آئے اور عوام کی بہتری کے لۓ کچھ نہ کر سکے ، اب ایسے امیدواروں کو ووٹ دیں اور نئےچہرے منتخب ہو کر آئیں گے تووہ عوام کی فلاح کیلئےکچھ کام کریں گے ،میں عوام سے یہ کہتا ہوں پہلے جوپہلے بلدیاتی الیکشن نمائندے منتخب ہوئے عوام ان کا محاسبہ کریں ان سے پوچھیں کہ انہوں نے عوام کے لۓ کیا کیا، ترقیاتی منصوبوں کے نام پر کرپشن کی جارہی ہے ،انہوں نے مزید کہا ٹھٹھہ کا ڈیرنیج سسٹم خراب ہوچکا ہے اس کے اوپر اینٹوں کے راستے اب نکاسی بھی مشکل ہو جاۓ گی رئیس منظور احمد خشک نے کہا کے سیاست عبادت ہے لیکن یہاں سیاست پر بیوپار کیا جا رہا ہے یہاں پر سیاست ایک دکانداری ہے میں سیاست کو عبادت سمجھ کر غریب عوام کی خدمت کرتا ہوں اس موقع پر سٹی صدر ناتھو کنبھا ،ایڈوکیٹ ناصر عباسی اور دیگرکارکن خشک ہاؤس میں موجود تھے.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : 15 جنوری کو بلدیاتی الیکشن میں عوام اچھے امیدواروں کو ووٹ دیں – منظور خشک
-

ٹھٹھہ : مہنگائی کا جن بے قابو‘ غریب کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا محال
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مہنگائی کا جن بے قابو‘ غریب کیلئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا محال ہوگیا ، مہنگائی کی تشویشناک صورتحال نے غریب،محنت کش اور سفید پوش طبقہ کے اوسان خطا کردیئے جبکہ اس صورتحال میں انتظامیہ کی چشم پوشی کی وجہ سے ناجائز منافع خوروں نے رہی سہی کسر نکال دی ہے اور عوام کے لئے دو وقت کی روٹی پوری کرنا انتہائی مشکل ہوگیا ہے سبزیوں، پھلوں، برائلر،گھی،کوکنگ آئل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافہ اور آسمان سے باتیں کرتی مہنگائی نے غریب کو فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا ہے جبکہ ناجائز منافع خوری کے سدباب کے لئے حکومت کی کہیں بھی کوئی رٹ دکھائی نہیں دیتی –
پاکستان کے دوسرے اضلاع کی طرح ٹھٹھہ میں بھی مھنگائی کا جن بے قابو ہوچکاہے ، آٹے کے ساتھ ساتھ مرغی کے دام بھی 640 اور 670 تک جاپہنچے ہر کھانے پینے کی اشیاء مثلاً منرل واٹر جوس ۔بسکٹ ۔چاکلیٹ ۔بچوں کا پسندیدہ میگی ۔چپس و دیگر روزمرہ استعمال ہونے والی ہر اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوتا جارہا ہے فائیدہ بڑے بڑے بیوپاریوں کو کروڑوں روپے کا ہورہا ہے جن کے گودام پہلے ہی سے بھرے ہوئے ہوتے ہیں مرغی کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں مرغی 640 سے 670 کلو تک جا پہنچی ہے بڑے بڑے پولٹری فارمز کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں اور بڑے بڑے تاجر جو دوسرے علاقوں سے ضلع ٹھٹھہ میں کھانے پینے کی اشیاء بیچتے ہیں اربوں روپے کماتے ہیں بسکٹ اور بچوں کے کھانے پینے کی اشیاء بنانے والی کمپنیاں روزانہ کروڑوں کا فائیدہ اٹھا رہی ہیں مگر غریب عوام ظلم کی چکی میں پس رہے ہیں اور کچھ ایسی بھی سفید پوش فیملیز ہیں جو تین وقت کے بجائے ایک یا دو وقت کی روٹی کھانے پر مجبور ہیں ضلع ٹھٹھہ کے عوام نے چیف جسٹس آف سپریم کورٹ پاکستان اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کھانے پینے کی اشیاء کے نرغ بڑھانے والوں کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے تاکہ غریب فاقہ کشی کی زندگی نہ گزار سکیں اپنے بچوں کو ایک وقت کی روٹی کھلا سکیں -

کندھ کوٹ : کرمپور پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان کی رپورٹ)کرمپور پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل
تفصیل کے مطابق کرمپور پولیس تھانہ کے حدود میں درینہ دشمنی پر 2 افراد قتل ہو گئے،،قتل ہونے والے افراد میں میر محمد جعفری اور کندہ کوٹ کا رہائشی ساجن سبزوئی بتایا جا رہا ہے، واقعہ دیرینہ دشمنی پر پیش آیا ہے،قتل ہونے والے افراد کی نعشیں کرمپور سول ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں لاشوں کا پوسٹ مارٹم اور ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کی گئیں، نعشیں گھر پہنچنے پر گھروں میں کہرام مچ گیا ہے، دونوں گروپ میں مزید خون ریزی کاخطرہ پیدا ہوگیا- -

گھاروشہر میں گذشتہ 3 ماہ سے کیبل آپریٹرز نے سپورٹس چینل بند کردیئے،
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)گھاروشہر میں گذشتہ 3 ماہ سے کیبل آپریٹرز نے سپورٹس چینل بند کردیئے،
تفصیل کے مطابق گھارو شہر میں کیبل آپریٹر نے اسپورٹس چینل گزشتہ تین ماہ سے بند کرکے عوام کو ورلڈ فٹبال کپ سمیت کرکٹ میچز دیکھنے سے محروم کردیا ہے۔ گزشتہ تین ماہ سے بند کر دیئے جانے کی وجہ سے شہریوں کی بارہا شکایت پر بھی کیبل آپریٹر نے گھارو کی عوام کو فٹبال ورلڈ کپ سمیت کرکٹ ٹیم انگلینڈ اور نیوزی لینڈ سے ہوم سیریز کے میچز بھی دیکھنے سے محروم کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے گھارو کے اسپورٹس حلقے میں کیبل آپریٹر کے اس رویئے کا پیمرا سے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے خلاف سخت نوٹس لیا جائے اور لائسنس منسوخ کر کے کسی اہل کو لائسنس دیا جائے اور اسپورٹس کے شائقین کا کہنا تھا کہ کیبل آپریٹر نے دیگر چینل جو ملکی قوانین کے مطابق کیبل پر چلانے چاہیئے وہ بھی انہوں نے بند کر رکھے ہیں جس میں بچوں کے کارٹون نیٹ ورک ودیگر شامل ہیں اور ہر ماہ اپنے پیسے وصول کرنے پہنچ جاتے ہیں جبکہ انڈین چینلوں کی بھرمار ہے دیگر عوامی حلقوں نے بھی اس مسئلہ کی میڈیا کو شکایت ارسال کی ہیں لہٰذا قانون کے مطابق پیمرا اور دیگر مواصلاتی ادارے اس کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے گھارو کی عوام کی شکایات کا ازالہ کرنے میں اپنا کردار ادا کریں. -

ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ مختلف شعبہ جات کا معائنہ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر کا سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ مختلف شعبہ جات کا معائنہ
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ نے سول ہسپتال مکلی کا اچانک دورہ کیا اور مختلف شعبہجات کا معائنہ کیااس موقع پرڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ڈاکٹر اپنے پیشے کے لحاظ سے مخلص انسان دوست اور خدمت کا جذبہ رکھتا ہو تو شفایابی اللہ تعالیٰ کی طرف سے انعام ہوتا ہے ڈاکٹرز مریض کیلئے مسیحا ہوتے ہیں ایک مسیحا دکھی انسانیت، غریب، لاچار اور بے بس افراد کی خدمت کرنے والا جس کے چند پیار بھرے بول اور ان کی شفقت ہی بیماری کو کم کر دیتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سول ہسپتال مکلی کے اچانک دورے کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ مریضوں کو بہتر طبی و دیگر مطلوبہ سہولیات فراہم کرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں گئیں ہیں کہ مریضوں کو علاج و معالجہ کی بہتر سہولیات سمیت انہیں مفت ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ فائدہ حاصل ہو سکے ڈپٹی کمشنر نے بچوں، فیمیل وارڈ، آرتھوپیڈک، سرجیکل، دانتوں کے وارڈ سمیت الٹرا ساؤنڈ، بچوں کی نرسری، غزائیت کا مرکز، کولڈ روم و دیگر مختلف شعبوں اور او پی ڈی کے میڈیکل اسٹور کا معائنہ کیا جبکہ ڈیوٹی افسر ڈاکٹرز سے او پی ڈی کے معاملات و دیگر درپیش مسائل اور ادویات کی تفصیلات معلوم کیں گئیں اور ادویات کا ریکارڈ بھی چیک کیا اس موقعہ پر سول سرجن اور ڈیوٹی افسر ڈاکٹرز نے ڈپٹی کمشنر کو او پی ڈی کے اعداد و شمار کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا ڈپٹی کمشنر نے ڈینٹل وارڈ میں دورہ کے دوران گھٹکہ اور ماوہ کے استعمال کے باعث کینسر میں مبتلاء لوگوں کو اپنے ذاتی تعلقات پر کراچی اور حیدرآباد کے ہسپتالوں میں رابطہ کرکے مدد کرنے پر ڈینٹل سرجن ڈاکٹر شیام کمار کی کاوشوں کو سراہا گیا اور انہیں تعارفی سرٹیفیکیٹ دینے کے احکامات جاری کئے ڈپٹی کمشنر نے سول ہسپتال میں صفائی ستھرائی، نظم و ضبط و دیگر معاملات کو بہتر طریقے سے چلانے پر سول سرجن کو بھی سراہتے ہوئے اپنے اطمینان کا اظہار کیا اس موقعہ پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، سول سرجن ڈاکٹر سید صفدر علی شاہ، ایڈیشنل سول سرجن ڈاکٹر گیانچند، مرف کے ڈاکٹر داؤد ہیلایو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محفوظ علی سومرو و دیگر متعلقہ افسران بھی ان کے ہمراہ تھے -

سزائے موت کاقیدی ،8 سال بعد کیسے جیل سے وکیل بن کرنکلا،دلچسپ داستان
موت کی سزا ملنے کا انتظار تھا مگر، 8 سال تک جیل میں رہنے والا ملزم جیل سے وکیل کیسے بن کر نکلا؟ دلچسپ کہانی
باغی ٹی وی (سپیشل رپورٹ)8 سال پہلے گوجرانوالہ کے 18 سالہ ایاز نامی نوجوان پر قتل کا الزام لگا اور ایف آئی آر درج ہوگئی۔ گرفتار ہوا، کیس چلا اور عدالت نے سزائے موت کی سزا سنائی، لڑکا بے گناہ تھا، اہل خانہ نے لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کر دی، فیصلہ آتے آتے آٹھ سال لگ گئے اور اس دوران نوجوان نے جیل میں قانون کی ڈگری حاصل کرلی۔
سال 2014 میں گرفتاری کے بعد کچھ ماہ پہلے رائے محمد ایاز کے کیس کا فیصلہ آیا ہے اور عدالت نے اسے با عزت بری کر دیا ہے۔ آپ شاید یقین نہ کریں لیکن ایاز جیل سے وکیل بن کر نکلا ہے۔ اس نے اپنے یہ 8 سال ضائع نہیں کئے، اس نے جیل میں رہتے ہوئے ایف اے، بی اے، ایم اے اور پھر وکالت کی تعلیم حاصل کی ہے۔

اپنی بے گناہی اور "خدا” کی رحمت پر یقین نے ایاز کو حوصلہ ہارنے نہیں دیا۔ رائے محمد ایاز پچھلے 8 ماہ سے وکالت کی پریکٹس کر رہے ہیں اور جو درد اور غم انہوں نے برداشت کیا، اپنی زندگی کے 8 قیمتی سال جیل کی سلاخوں جن میں سے 4 سزائے موت کی کوٹھڑی میں گزارے ان کو یہ بھول نہیں سکتے۔رائے محمد ایاز نے جیل میں بری صحبت سے بچنے کے لیے خود کو کتابوں تک محدود رکھنے کا فیصلہ کیا ایاز کا کہنا ہے کہ جیل کے دوران انہوں نے پہلے بیچلر آف آرٹس (بی اے) اور پھر صحافت میں ماسٹرز آف آرٹس (ایم اے) کی ڈگری حاصل کرنے کے لیے خود کو قانون کا طالب علم بنانے کا فیصلہ کیا۔اپنے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ ایم اے کرنے کے بعد قانون کی کتابیں پڑھنا شروع کیں اور حالات حاضرہ کے بارے میں اپ ڈیٹ رہے۔ایاز نے آٹھ سال جیل کی سلاخوں کے پیچھے گزارے اوران آٹھ سالوں میں سے چار سال ڈیتھ سیل میں گزرے۔

جیل میں دوسرے قیدیوں نے ایاز کو قانون کی تعلیم کی ترغیب دی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا لگتا تھا کہ میں شروع سے ہی ایک وکیل ہوں۔ مجھے صرف اس شناخت کی ضرورت تھی۔ آخرکار میں نے قانون کا امتحان پاس کیا۔رائے محمد ایاز بریت کے بعد ایاز گزشتہ چھ ماہ سے قانون کی پریکٹس کر رہے ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں یہ پیغام دینا چاہوں گا کہ حکومت کو اس بارے میں سوچنا چاہیے اور محکمہ جیل خانہ جات میں اصلاحات کو متعارف کرانی چاہئیں اور قیدیوں کو صحیح راستے پر لانے کے لیے اقدامات کرنا چاہئیں۔ -

پنجاب کے بزرگ سینئر سیاستدان سردار محمد جعفر خان لغاری کی رسم قل چوٹی زیریں میں ادا کی گئی
چوٹی زیریں ( محسن نواز سے ) پنجاب کے بزرگ سینئر سیاستدان سردار محمد جعفر خان لغاری کی رسم قل چوٹی زیریں میں ادا کی گئی،رسم قل میں ارکان اسمبلی بیوروکریٹس وکلاء صحافیوں عمائدین اور معززین علاقہ سیمت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کیں،رسم قل میں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری کو سردار جعفر خان لغاری کا سیاسی جانشین نامزد کیا گیا اور دستار بندی کرائی گئی،مرحوم سردار محمد جعفر خان لغاری کی مغفرت کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی،تدفین اور رسم قل میں شرکت کیلئے آنے والے تمام قائدین معززین علاقہ اور ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں علاقے کے لوگوں کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے لغاری خاندان کی ڈھارس بندھائی محترمہ ڈاکٹر مینا جعفر لغاری
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے بزرگ سینئر سیاستدان اور راجن پور کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی رسم قل ان کے آبائی قصبہ چوٹی زیریں میں ادا کردی گئی رسم قل میں لغاری قبیلے کے چیف نواب سردار محمد جمال خان لغاری ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری سابق سینیٹر سردار منصور احمد خان لغاری صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری سابق آئی جی سندھ سردار فیاض احمد لغاری سردار احمد خان لغاری سردار عمار اویس خان لغاری ایم این اے سردار محمد خان لغاری سردار اسامہ فیاض لغاری سردار حسین خان لغاری سابق ایم پی اے سردار محمود قادر لغاری سردار یوسف خان لغاری سردار علی خان لغاری ایم این اے سردار نصر اللہ خان دریشک خواجہ معین الدین سردار علی رضا دریشک سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی سردار شیر علی گورچانی سردار محمد اظہر خان لغاری ( رحیم یار خان ) سردار ارشد خان لغاری (رحیم یار خان ) سردار نادرا اکمل لغاری (سندھ) سردار تیمور خان لغاری سردار جگن خان دریشک میر مرزا خان تالپور سید ذوالقرنین حیدر شاہ حسنین احمد لغاری ڈی ایس پی مجاہد خان برمانی سیٹھ مہر حسین تھہیم اکبر خان محمّد نواز خان وڈانی محسن نواز خان شاکر علی خان بھٹی عرفان صابر خان وڈانی قسور عباس برمانی یونس خان وڈانی مختار احمد وڈانی محمد تقی خاں خلیل چنگوانی ثقلین عباس پتافی سیلم عباس ببر زاہد عباس تھہیم اور ضلع راجن پور اور ضلع ڈیرہ غازی خان کے سینئر بیوروکریٹس وکلاء صحافیوں پنجاب پولیس کے افسران سیمت دیگر تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کیں اور رسم قل کے موقع پر صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری کو سردار جعفر خان لغاری کا سیاسی جانشین مقرر کیا گیا اور سیاسی پگ سردار محسن خان لغاری کو باندھی گئی رسم قل کے آخر میں سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی مغفرت اور ان کے درجات بلند کیلئے خصوصی دعا کرائی گئی رسم قل میں شریک تمام لوگوں نے سردار محمد جعفر خان لغاری کی سیاسی و سماجی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو خراج تحسین پیش کیا اور اس موقع پر محترمہ ڈاکٹر مینا جعفر خان لغاری نے سردار جعفر خان لغاری مرحوم کی تدفین میں اور رسم قل میں شرکت کیلئے آنے والے قائدین معززین علاقہ اور ہزاروں افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے لغاری خاندان کی ڈھارس بندھائی ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا پیار اور غمگساری زندگی کا اہم سرمایہ ہے رسم قل میں ہزاروں افراد کے پہنچنے سے ہمیں حوصلہ ملا -

ٹھٹھہ : وڈیرہ رسول بخش جاکھرو کی عوامی پریس کلب کے 2023 منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) وڈیرہ رسول بخش جاکھرو کی عوامی پریس آ کر 2023 کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
تفصیل کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست جاکھرا برادری کے معزز وڈیرہ رسول بخش جاکھرو نے عوامی پریس ٹھٹھہ پہنچ کر 2023 کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد پیش کی ،صدر بلاول سموں ،جنرل سیکریٹری اے بی شورو، منظور ملک نائب صدر , انفارمیشن سیکریٹری راجہ قریشی اور ممبران حضرات کو اجرک پہنائی مبارک باد پیش کی اس موقعہ پر وڈیرہ رسول بخش جاکھرو نے کہا عوامی پریس کلب کے نمائیند گان مظلوم غریب لوگوں کی آواز ایوانوں تک پہچاتے ہیں مزید انہوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کے سندھ اور وفاق میں ہماری حکومت ہےمیں بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلی سندھ سے یہ کہتا ہوں کے آٹے کی قیمت 140 سے کم کرکے 70 روپے کردی جاۓ تاکہ جو غریب آدمی ہے ان کو پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے آخر میں وڈیرہ رسول بخش جاکھرو نے کہا میں عوامی پریس کلب کے ساتھ ہوں یہ غریب اور مظلوموں کا ساتھی ہے. -

کراچی میں خواتین کیلیے پنک ٹیکسی اسکیم لانے کا اعلان
کراچی(باغی ٹی وی )پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما اورآصف علی زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور نے کراچی میں خواتین کیلیے پنک ٹیکسی اسکیم لانے کا اعلان کردیا۔کراچی میں خواتین سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور نے کہا کہ سندھ حکومت خواتین کے لیے کراچی میں پنک ٹیکسی اسکیم لارہی ہے۔
فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے پر یقین رکھتی ہے، انہوں نے کہا کہ معاشرے کی ترقی میں خواتین کا اہم کردار ہے، پیپلز پارٹی بچیوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ تعلیم حاصل کرنا ہمارا بنیادی حق ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی غریب طبقوں کی نمائندہ پارٹی ہے۔ بیت المال کے پروگرام غریبوں کو سپورٹ کررہے ہیں۔ -

ٹھٹھہ: انسانی حقوق تنظیم کے وفد کی ایس ایس پی ٹھٹھہ سے ان کے آفس میں ملاقات
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) انسانی حقوق کے وفد کی سید الطاف شاہ شیرازی کی سربراہی میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے ان کے آفس میں ملاقات ،سید مہر علی شاہ کی گمشدہ ہونے سمیت مختلف مسائل پر گفتگو اس موقعہ پر فیصل میمن بھی موجود تھے ایس ایس پی نے متعلقہ تھانے کے ایس ایچ او کو بروقت احکامات جاری کئے
تفصیلات کے مطابق انٹرنیشل ہیومن رائٹس موومنٹ کمپلینٹ سیل ضلع ٹھٹھہ کے انچارچ سید الطاف شاہ شیرازی نے وفد کی صورت میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے ان کے آفس مکلی میں خصوصی ملاقات کی وفد میں انسانی حقوق ضلع ٹھٹھہ کے چیئرمین الطاف حسین تنیو صدر انیس ہیلایو جنرل سیکریٹری ارشاد گندرو پریس سیکرٹری سید شیر علی شاہ کاظمی واحد شورو چودھری واجد علی گجر و دیگر شامل تھے وفد نے ایس ایس پی ٹھٹھہ کو سید مہر علی شاہ کے گمشدہ ہونے جس کی رپورٹ جھمپیر تھانے میں رپورٹ درج ہونے اور تین ماہ پہلی مکلی سے سلیم رضا کی موٹر سائیکل چوری ہونے مکلی تھانے میں ایف آئی آر داخل ہونے کے باوجود نامزد ملزمان کی عدم گرفتاری والے معاملے سمیت موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے بروقت متعلقہ ایس ایچ او اور فیصل میمن کو احکامات جاری کئی ملاقات کے بعد سید الطاف حسین شاہ شیرازی نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا کہ ہم نے آج وفد کی صورت میں ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سے ملاقات کی ہے ہمیں یقین ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ فریاد کرنے والوں کے ساتھ انصاف اور ان کی داد رسی کرینگے