Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ریاست پاکستان اوراداروں کے خلاف کسی قسم کی مسلح جدوجہد کاکسی کو کوئی حق حاصل نہیں ہے -مولانا جمال عبد الناصر

    ریاست پاکستان اوراداروں کے خلاف کسی قسم کی مسلح جدوجہد کاکسی کو کوئی حق حاصل نہیں ہے -مولانا جمال عبد الناصر

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر ) پیغام پاکستان اعلامیہ پر امام کعبہ مصر ترکی انڈونیشیا سمیت پاکستان کے7ہزارعلماءمفتیان کرام کے دستخط ہیں 1973 کے دستور کے مطابق پاکستان میں کوئی قانون قرآن وسنت کے منافی نہیں ھونا چاہئے نہ ہی اس دستور کی موجودگی میں کسی فردیاگروہ کوریاست پاکستان اور اسکے اداروں کے خلاف کسی قسم کی مسلح جدوجہد کاکوئی حق حاصل ہے یہ بات چیئر مین علماءامن کمیٹی مرکزی رہنما جمعیت علماءاسلام پاکستان مولانا قاری جمال عبد الناصر نے پریس کلب ڈیرہ میں منعقدہ پیغام پاکستان کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تمام مذہبی سیاسی جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی پیغام پاکستان سمیت تمام قرار دادوں کی حمایت کا اعلان پاکستان اور اسکے تمام اداروں کے خلاف مسلح جدوجہدکی اجازت کسی فرد یا گروہ کو قطعاً نہیں پیغام پاکستان اعلامیہ کی حمایت کااعلان آج تمام دینی مدارس اورتمام مذہبی سیاسی جماعتوں کے قائدین کرتے ہیںنفاذ شریعت کے نام پرطاقت کا استعمال ریاست کیخلاف مسلح محاذ آرائی نیز لسانی علاقائی مذہبی مسلکی اختلافات اور قومیت کے نام پر تخریب وفساداور دہشت گردی کی تمام صورتیں احکام شریعت کیخلاف ہیں اور پاکستان کے دستور وقانون سے بغاوت ہے اور طاقت کے زور پر اپنے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کی روش شریعت کے احکام کی کھلی خلاف ورزی اور فساد فی الارض ہے اس کے علاوہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دستور وقانون کی روسے ایک قومی اور ملی جرم بھی ہے دفاع پاکستان اور استحکام پاکستان کےلئے ایسی تمام تخریبی کارروائیوں کا خاتمہ ضروری ہے ایسی تمام تر تخریبی کارروائیوں کے تدارک اور خاتمے کے لئے بھرپور انتظامی تعلیمی فکری اور دفاعی اقدامات فی الفور اٹھائیں جائیں اس کانفرنس سے مولانا عبد الرحمن غفاری ، حافظ احمد حسن ایڈووکیٹ، علامہ عبد الغفور سیفی، مولانا عبد العزیز احسن ، ملک فیض محمد ایڈووکیٹ، سلیم الیاس مسحی، مولانا مفتی خالد محمود، عبد السلام ناصر، محمد صادق خوجہ، قاری شاہ نواز کھتران ، مظہر رمضان ، حکیم عبد المنان شاکر، حکیم شجاع احمد طاہر ، زاہد اسلام قریشی ، قاری عزیز الرحمان تھہیم، مفتی عمر فاروق ، سعد رفیق چنگوانی ایڈووکیٹ، حکیم خلیل الرحمان ، عطاءاللہ کھلول، اسلم خان چانڈیہ ایڈووکیٹ ،علامہ شاہد حُسین نقوی، سید عمیر شاہ، چوہدری مسعود احمد ، محمد اسحاق ساجد، محمد شہزاد سہرانی ، مجاہد حسین کھوسہ ، قاری محمد یعقوب حسام ، قاری غلام شبیر مستوئی ، قاری محمد عمر ملک ، ڈاکٹر محمد قاسم ، آفتاب خان لنگڑا، حکیم عبد الرحمان جعفر، مولانا کامل مسعود ، سلیمان بلوچ، محمد اکرم لودھی نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ دستور پاکستان کے تقاضوں کے مطابق پاکستانی معاشرے کی ایسی تشکیل نو ضروری ہے جس کے ذریعے معاشرے میں منافرت تنگ نظری عدم برداشت اور بہتان تراشی جیسے بڑہتے ہوئے رجحانات کا خاتمہ کیا جا سکے اور ایسا معاشرہ قائم ہو سکے جس میں برداشت رواداری باہمی احترام اورعدل وانصاف پر مبنی حقوق وفرائض کانظام قائم ہو۔

  • وزیر اعلی پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس فوری طور پر ختم کریں – عوامی مطالبہ

    وزیر اعلی پنجاب سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس فوری طور پر ختم کریں – عوامی مطالبہ

    وزیر اعلی پنجاب سرکاری ھسپتالوں میں پارکنگ فیس فوری طور پر ختم کریں،عوامی مطالبہ
    گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں پارکنگ فیس ایک بڑا ظالمانہ اور انتہائی غیر مناسب اقدام ہے گزشتہ دور میں سرکاری سیرگاہوں کی داخلہ فیس تو ختم کردی گئی لیکن علاج اور ایمرجنسی میں آنے والے پریشان حال شہریوں سے پارکنگ فیس بدستور وصول کی جارہی ہے ایک شخص گاڑی یا موٹرسائیکل پے پریشانی کے عالم میں ہسپتال مریض یا زخمی کولیکر آتا ھے اور پریشانی کے عالم میں دوائی لینے جانے لگتا ہے تو پرچی والے بدمعاشوں کی طرح روک لیتے ہیں کے پہلے پارکنگ فیس اداکرو اکثر شہریوں کی توتکاربھی ہوتی ہے شہریوں سول سوسائٹی تاجروں اور ہرطبقہ فکر کے افراد نے اس ظالمانہ اقدام کی مذمت کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے درخواست کی ہے کہ سرکاری اسپتالوں میں پارکنگ فیس کوفی الفور ختم کیا جائے تاکہ شہری سرکاری ہسپتالوں میں آزادانہ طور پر آ جاسکیں سابق وزیر اعلی نے چند ماہ پہلے پارکنگ فیس ختم کرنے کا اعلان تو کیا تھا جس پر عملدرآمد نہ ہوسکا، پنجاب حکومت سرکاری ہسپتالوں میں اس غنڈہ گردی کو فوری طور ختم کرنے کے احکامات جاری کرے اور پرچی مافیا سے دکھی انسانیت کو نجات دلائیں.

  • اوکاڑہ : چوہدری ریاض الحق جج نے اہل فور۔ایل کا درینہ مطالبہ طبروق روڑ کی مرمت کا وعدہ پورا کردیا

    اوکاڑہ : چوہدری ریاض الحق جج نے اہل فور۔ایل کا درینہ مطالبہ طبروق روڑ کی مرمت کا وعدہ پورا کردیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر).سماجی کارکن ملک خالد یعقوب نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری ریاض الحق جج نے اہل فور۔ایل کا درینہ مطالبہ طبروق روڑ کی مرمت کا وعدہ پورا کردیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس روڑ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے اہل علاقہ بہت پریشان تھا کیونکہ یہ روڑ ہزاروں لوگوں کی گزرگاہ ہے آئے روز اس روڑ کی ٹوٹ پھوٹ کی وجہ سے حادثات اور ڈکیتوں کا سلسلہ جاری تھا ۔اب یہ روڑ 6کروڑ 70لاکھ کی خصوصی گرانٹ سے تعمیر کے مراحل میں ہے جو کہ چوہدری ریاض الحق جج ایم این اے اوکاڑہ نے اپنے حلقہ کے عوام دوست ہونے کا ثبوت دیا ہے ملک خالد یعقوب نے کہا کہ چوہدری ریاض الحق جج نے ہمیشہ سیاست کو عبادت سمجھ کر اور خدمت خلق کے جذبے کے تحت اپنے حلقہ میں کام کروائے ہیں انہوں نے بتایا کہ چوہدری ریاض الحق جج نے اپنی پچھلی حکومت کے دوران نامکمل ہونے والے تمام فلاحی کاموں کو ترجیح بنیادوں پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں

  • 14 اگست کو پاکستان آزاد نہیں ہوا بلکہ مالک تبدیل ہوگیا، سراج الحق

    14 اگست کو پاکستان آزاد نہیں ہوا بلکہ مالک تبدیل ہوگیا، سراج الحق

    بدین،حیدرآباد (باغی ٹی وی)جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان آزاد نہیں ہوا بلکہ مالک بدل گیاہے۔، انگریز گیا اور گندمی رنگ کا مالک آ گیا۔
    بدین میں کھوسکی روڈ پرجلسے سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو وزیر خارجہ بننے کے بعد زیادہ وقت دوروں پر ہی لگاتے ہیں
    انہوں نے کہا کہ آج یہاں سے تحریک کا آغاز کر رہا ہوں، سندھ میں آج آٹا 140 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔
    سراج الحق نے کہا کہ ہم وزیرِ اعلیٰ اور بلاول ہاؤس کی طرف مارچ کریں گے، سیلاب آیا بستیاں بہا لے گیا، زراعت اور معیشت تباہ ہوچکی ہے۔
    امیرِ جماعتِ اسلامی نے مزید کہا کہ قوم کی مائیں اور بہنیں سڑکوںپر سردی میں بیٹھی ہیں اور یہ ہیلی کاپٹروں میں مزے لوٹ رہے ہیں۔
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان سے کفر کے سودی نظام کے خاتمے کیلئے بھر پور کوشش کرینگے۔
    بدین (اُمت نیوز)جماعتِ اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ 14 اگست 1947ء کو پاکستان آزاد نہیں ہوا بلکہ مالک بدل گیاہے۔، انگریز گیا اور گندمی رنگ کا مالک آ گیا۔
    حیدرآباد میں بلدیاتی نمائندوں سے خطاب کرتے ہوئے سراج الحق کاکہنا تھاکہ ڈرگ مافیا، آٹا مافیا نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں پناہ لے رکھی ہے، جنہیں جیل میں ہونا چاہیے تھا انہیں سینیٹر اور رکن اسمبلی بنادیا گیا۔خطاب کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ جنہوں نے دولت لوٹ کر باہر کے بینکوں میں رکھی ان کے پیٹ سے پیسہ نکالیں گے، خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی کی حکومت ہے وہاں بھی کرپشن ہے۔سراج الحق نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں آپ کامیاب اور خوشحال ہوں، عزت کے ساتھ جینا نصیب ہو، ہمارے ملک میں زراعت اور صنعت ترقی کرے۔امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ کشکول لے کر دنیا میں در در پھرنے والے حکمران نہ ہوں، یہ 40 چور ہیں اور علی بابا ایک ہے، 40 چوروں کو جیل جانا پڑے گا۔سراج الحق نے مزید کہا کہ یہ ایکسپوز ہوگئے، یہ چہرہ دکھانے کے قابل نہیں۔

  • ٹھٹھہ :  پولیس کی کارروائی ،190 کلو گٹکہ مٹیریل، 1 مشین اور 150 پیکٹ گٹکہ ماوا برآمد،1 گٹکہ فروش گرفتار

    ٹھٹھہ : پولیس کی کارروائی ،190 کلو گٹکہ مٹیریل، 1 مشین اور 150 پیکٹ گٹکہ ماوا برآمد،1 گٹکہ فروش گرفتار

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کی کارروائی ،190 کلو گٹکہ مٹیریل، 1 مشین اور 150 پیکٹ گٹکہ ماوا برآمد،1 گٹکہ فروش گرفتار
    تفصیل کے مطابق انچارج سی آئی اے ٹھٹہ سب انسپکٹر غلام فاروق راہپوٹو بمعہ اسٹاف نے دوران دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پرترکی کالونی مکلی میں کوارٹر نمبر 1093 میں گٹکہ فیکٹری پر چھاپہ مار کامیاب کارروائی کرکے 1 گٹکہ فروش ملزم غلام مصطفیٰ عرف بابو جت کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے گٹکہ فیکٹری سے 5 کٹہ چورہ سپاری وزن 70 کلو، 10 کٹہ چھلکا اور پائوڈر وزن 120 کلو، 1 مشین اور 150 پیکٹ گٹکہ ماوا برآمد کرکے ملزم کے خلاف تھانہ مکلی میں مقدمہ نمبرل 01/2023 سیکشن 3,4,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ مکلی درج کردیا،مزید تفتیش جاری ہے

  • ٹھٹھہ : مکلی بائی پاس پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک حادثہ ایک جاں بحق اور 3 زخمی

    ٹھٹھہ : مکلی بائی پاس پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک حادثہ ایک جاں بحق اور 3 زخمی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی بائی پاس پر ٹرک اور موٹر سائیکل میں خوفناک حادثہ ایک جاں بحق اور 3 زخمی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں مکلی بائی پاس پر موٹرسائیکل اور ٹرک درمیان حادثہ ہوا ہے ،ٹرک ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کوبچانے کی کوشش کی جس سے ٹرک الٹ گیا،اس حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ایک شخص مشتاق ولد عمر بروہی جانبحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے ہے
    زخمیوں اور جاں‌ بحق کو فوری طور پر ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال ٹھٹھہ منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق ہونے والا شخص مشتاق ولد عمر بروہی گاؤں محمد خان بروہی کا رہائشی تھا،زخمیوں میں رضا محمد حمیتی، جمال جوکھیو، اور عیدن جوکھیو شامل ہیں.

  • ٹھٹھہ : قوم پرست سر پرست رہنماء  شہید شفیع محمد کرنانی کی 66 ویں سالگرہ منائی گئی

    ٹھٹھہ : قوم پرست سر پرست رہنماء شہید شفیع محمد کرنانی کی 66 ویں سالگرہ منائی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) قوم پرست سر پرست رہنماء شہید شفیع محمد کرنانی کی 66 ویں سالگرہ منائی گئی
    جئے سندھ تحریک کے جانب سے قوم پرست سر پرست شہید شفیع محمد کرنانی کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب ٹھٹھہ شہر کے قریب گوٹھ صالح محمد کرنانی کے قریب شہید کے آخری آرام گاہ پر منقعد کی گئی ، جئے سندھ تحریک کے وائس چیئرمین حاجی انور کرنانی ،جنرل سیکریٹری سورھیہ سندی ، فقیر رزاق انڑ ،راول کرنانی اور کارکنوں کے ساتھ مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور بیٹا پیش کرکے کہا شہید شفیع محمد کرنانی ایک مجاہد مرد تھا، جس نے سندھ کے خوشحالی کے لۓ آخری دم تک جدوجہد کر کے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا اس کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،جنہیں کبھی بھی ہم بھول نہیں سکتے، شہید ہمارے دل زندہ ہے اور زندہ رہے گا.

  • اسمگلرز کی طرف سے کلکٹرکسٹم ملتان طاہراحمد کی فورٹ منرو میں دعوت خاص

    اسمگلرز کی طرف سے کلکٹرکسٹم ملتان طاہراحمد کی فورٹ منرو میں دعوت خاص

    ملتان ( باغی ٹی وی) کلکٹر کسٹم ملتان طاہر احمد اسمگلرز کی فرمائش پر جنوبی پنجاب کے سب سے خوبصورت اور صحت افزاء مقام فورٹ منرو بلایا گیا، اسمگلرز کیطرف سے غیر ملکی قیمتی اشیاء بطور تحفہ کلکٹر کو دی گئیں ۔ انسپکٹر ارشد ندیم اور اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا نے منصوبہ بندی کے تحت کلکٹر طاہر احمد کو فورٹ منرو” بلا کر پر تکلف کھانےجن میں بلوچی سمجھی، مرغابی، تیتر، مچھلی، دیسی مرغی سمیت تکہ بوٹی پیش کیئے گئے ، کھانوں کے علاوہ اسٹنٹ کلکٹر سمیت کسٹم ملازمین کی رات رنگین کرنے کیلئے شراب و شباب کی محفل کا بندوبست بھی کیا گیا،
    مقامی اخبار روزنامہ "نیاکل ملتان ” کے مطابق میزبانی کے فرائض فورٹ منرو کے رہائشی و مقامی اسمگلر صورت خان لغاری کو سونپ دیئے گئے جس نے متذکرہ بالا ڈشز تیار کرائیں جبکہ اس محفل کے دیگر اخراجات کی ادائیگی انہیں حسنی کھیتران نے دیگر اسمگلرز سے حصہ بقدر جثہ وصول کر کے ادا کیے۔ شراب و شباب کے نشے میں مست اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا کی موجودگی میں انسپکٹر ارشد منیر اور ان کی ہوس پوری کرنے کیلئے بلائی گئی کم عمر لڑکی کے درمیان” ٹن” حالت میں تو تکرار ہونے کی اطلاعات ہیں کیونکہ ہر دونوں ملازمین کسٹم نشے میں مست حالت کے باعث اپنے ہوش و حواس کھو بیٹھے اور فضول غیر اخلاقی طرز عمل کا مطالبہ کرنے کے ساتھ غل غپاڑہ بھی کیا ۔ معاملات کو مزید بگڑنے اور طول پکڑنے سے بچانے کیلئے انسپکٹر اور لڑکی کو علیحدہ علیحدہ کمروں میں بند کر دیا گیا۔ دوسری جانب کلکٹر کسٹم طاہر احمد کی تصدیق فورٹ منرو میں کسٹم کلکٹر کیساتھ گروپ فوٹو میں موجود اہم اسمگلر ان میں حسنی کھیتران کی صورت میں روزنامہ نیا کل کو موصول ہو چکے ہیں جس کے بارے میں ڈیرہ غازی خان میں نہ صرف کسٹم پولیس کا ٹاؤٹ اور چھوٹے نووارد اسمگلرز کے ساتھ ” مک مکا” کر کے ” دلالی” کا کردار ادا کرنے کا انکشاف ہوا ہے بلکہ ملک دشمن دھندوں میں ملوث اسمگر زکے تمام معاملات اپنا حصہ لیکر کسٹم پولیس کے انچارج ارشد ندیم سمیت اسسٹنٹ کلکٹر نعیم رضا کیسا تھ دیگر افسران تک پہنچانے کی اطلاعات بھی سامنے آنے لگی ہیں فورٹ منرو میں دعوت کے بعد اب انہیں حسنی کھیتران نے اپنے تعلقات بڑھاتے ہوئے کسٹم کلکٹر طاہر احمد تک رسائی میں بھی کامیاب ہو گیا” نیا کل” میں کسٹم کلکٹر طاہر احمد کے اسمگلرز کے ہمراہ گروپ فوٹو کے حوالے سے نام شائع نہ ہونے کی شرط کے ساتھ شہریوں نے ” نیا کل” سے رابطہ کر کے مزید ہوشربا انکشافات کئے جبکہ کلکٹر کسٹم ملتان طاہر احمد کی سربراہی میں جاری لوٹ مار اور کرپشن کرنے والے کسٹم انسپکٹر سمیت اسٹنٹ کلکٹرنعیم رضا بدستور مال بنانے اور نان کسٹم اشیاء کی اسمگلنگ کے غیر قانونی دھندے کو جاری رکھے ہوئے ہیں جن کیخلاف کارروائی عمل میں لانے کی بجائے کلکٹر طاہر احمد الٹا انکی سر پرستی کرنے لگے ہیں جس سے حکومتی خزانے کو بری طرح نقصان جبکہ کسٹم پولیس کے آفیسران کرپشن اور لوٹ مار کے ذریعے مال بنانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب نیا کل کی مسلسل نشاندہی کے با وجود کلکٹر کسٹم طاہر احمد اپنے ماتحت پیٹی بھائیوں جو کما و بوت ہیں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان کو بچانے میں متحرک نظر آرہے تھے باوجود اسکے کہ اب انکی اپنی ذات پر انگشت نمائی ہونے لگی ہے وہ بدعنوان ماتحتان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے کماو پوتوں کے حمایت میں کمربستہ نظر آ رہے ہیں اس حوالے سے انسپیکٹر کسٹم ارشد ندیم سے موقف لینے بارے رابطہ کیا گیا مگر انہوں نے کال اٹینڈ کرنے کی زحمت گوارہ نہ کی.

  • آل ٹھٹھہ بلاول بھٹوزرداری فٹبال ٹورنامنٹ کے لئے 16 ٹیموں کے درمیان ٹرائیل شروع ہوگئے

    آل ٹھٹھہ بلاول بھٹوزرداری فٹبال ٹورنامنٹ کے لئے 16 ٹیموں کے درمیان ٹرائیل شروع ہوگئے

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)آل ٹھٹھہ بلاول بھٹوزرداری فٹبال ٹورنامنٹ کے لئے 16 ٹیموں کے درمیان ٹرائیل آج دھابیجی فٹبال گراونڈ میں شروع ہوگئے ٹورنامنٹ کا افتتاح 5 جنوری کو اسپورٹس کمپلیکس ٹھٹھہ میں ہوگا
    نوجوانوں میں کھیلوں کی سرگرمیاں ابھارنے کے لئے ٹھٹھہ میں ایک میگا اسپورٹس ایونٹ 5 جنوری سے 15 جنوری تک دھابیجی اور ٹھٹھہ کے اسپورٹس گراؤ نڈ میں منعقد کیا جارہا ہے جس میں ضلع کی 16 بہترین ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں ،میڈیا سے بات کرتے ہوئے ٹورنامنٹ کےآرگنائیزر نوشاد عالم عسکری نے بتایا کہ اس ٹورنامنٹ کا مقصد ٹھٹھہ کے ٹیلینٹ کو ملکی لیول پر لے کر جانا ہے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں کو مکمل کٹس دی جائیں گی جبکہ جیتنے والی ٹیم کو پانچ لاکھ روپے دوسرے نمبر کی ٹیم کو تین لاکھ اور تیسرے نمبر کی ٹیم کو دو لاکھ روپے اور مین اف دی میچ ، مین اف دی ٹورنامنٹ ، بہترین گول کیپر کو الگ نقد انعامات دئے جائیں گے ٹورنامنٹ کا فائنل 15 جنوری کو کھیلا جائے گا

  • لاہور: نئے سال کی آمد ساحل مزدور ویلفئیر یونین کے زیراہتمام تقریب

    لاہور: نئے سال کی آمد ساحل مزدور ویلفئیر یونین کے زیراہتمام تقریب

    لاہور،باغی ٹی وی(پ ر)نئے سال کی آمد ساحل مزدور ویلفئیر یونین کے زیراہتمام تقریب کا اہتمام نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملک کی خوشحالی و سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی تفصیل کے مطابق ساحل مزدور ویلفئیر یونین کے چیئرمین نذیر ساحل کی قیادت میں نئے سال کی خوشی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ممبر پنجاب بار کونسل و امیدوار ایم این اے این اے 124 رانا ضمیر احمد، میاں لطیف احمد امیدوار ایم پی اے حلقہ پی پی 163 میاں محمد عابد سیاسی سماجی کارکن، رضوان اشرف کے علاوہ عدیل انور یزدانی رہنما پاکستان مسلم لیگ ن و دیگر نے خصوصی شرکت کی اس موقع پر مہمانان گرامی کا مین بازار کے صدر محمد عارف اور نائب صدر محمد خرم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا جبکہ اس موقع پر ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالتے ہوئے نئے سال کی آمد کی خوشی منائی گئی اور اس موقع پر رانا ضمیر احمد، میاں لطیف احمد اور دیگر نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف مزدوروں کی نمائندہ جماعت ہے اور مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے ہم ہمیشہ اپنے تمام وسائل بروئے کار لاتے رہیں گے اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے مطابق مزدوروں کے حقوق کی جنگ جاری رہے گی انہوں نے مزید کہا کہ ساحل مزدور ویلفئیر یونین کے عہدے داران کو اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلایا جبکہ اس تقریب میں نئے سال کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور ملکی ترقی و خوشحالی کیلئے دعا بھی کی گئی