Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • کریٹیورائٹرز کلب نئے لکھاریوں کی تربیت کرتا ہے:رخسانہ اسد

    کریٹیورائٹرز کلب نئے لکھاریوں کی تربیت کرتا ہے:رخسانہ اسد

    کریٹیورائٹرز کلب نئے لکھاریوں کی تربیت کرتا ہے:رخسانہ اسد، نیوایئر پر شوروغل کے بجائے اپنا احتساب کرنا چاہیے:ذیشان کاشمی
    لاہور،باغی ٹی وی (پ ر)نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کو نکھارنے میں کری ایٹو رائٹرز کلب اپنا اہم کردار ادا کر رہا ہے اور تخلیقی صلاحیتوں کے مالک لکھاریوں کی رہنمائی و حوصلہ افزائی ہی کری ایٹو رائٹرز کلب کا مشن ہے ان خیالات کا اظہار چیئرمین ایونٹ منیجمنٹ ایسوسی ایشن ذیشان ہاشمی اور کری ایٹو رائٹرز کلب کی مرکزی صدر رخسانہ اسد نے نیوایئراور کریئٹرز کلب کی چوتھی سالگرہ کا کیک کاٹنے کے بعد کیا انہوں نے کہا کہ معاشرتی مسائل ہوں یا ادب، سیاست یا معیشت ہر میدان میں لکھاری اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں اور نئے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کیلئے کری ایٹو رائٹرز فورم بہت کم عرصے میں نمایاں طور پر ابھر کے سامنے آیا ہے لکھاریوں اور کہنہ مشق و نامور صحافیوں پر مشتمل یہ فورم نئے لکھاریوں کی تربیت بھی کر رہا ہے اور ان میں تخلیقی صلاحیتوں کے فروغ کیلئے اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے اس موقع پرذیشان ہاشمی نےکہا کہ ہر آنے والا سال امیدیں اور توقعات لے کر آتا ہے اور انسان کے عزم کو پھر سے جوان کرتا ہے کہ جو کام پچھلے سال ادھورے رہ گئے انہیں اس سال مکمل کرنےہونگےرخسانہ اسد نے مزید کہا کہ کری ایٹو رائٹرز کلب میں پاکستان بھر کے علاوہ متعدد ممالک کے لکھاری بھی حصہ ہیں جن کی رہنمائی میں کری ایٹو رائٹرز کلب دن دگنی رات چوگنی ترقی کر رہا ہے نورحسین نےکہا کہ لکھاری معاشرے کی آنکھ کان ہیں اس فیلڈ میں غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے لکھاریوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے ۔ تقریب میں حافظ محمد شعیب،علی حسن، ایشا ۔فامیہ علی،فبیحہ، محمد علی ودیگرشامل تھے ۔

  • چوٹی زیریں : سردار محمد جعفر خان لغاری کی نماز جنازہ  ادا کردی گئی

    چوٹی زیریں : سردار محمد جعفر خان لغاری کی نماز جنازہ ادا کردی گئی

    چوٹی زیریں ( محسن نواز سے ) پنجاب کے بزرگ سینئر سیاستدان پی ٹی آئی ایم این اے سردار محمد جعفر خان لغاری کی نماز جنازہ چوٹی زیریں میں ادا کردی گئی ، سردار محمد جعفر خان لغاری کی نماز جنازہ مولانا ابوبکر عبداللہ نے پڑھائی ،نمازِ جنازہ میں ساؤتھ پنجاب کی اہم سیاسی و سماجی مذہبی شخصیات سیمت عمائدین و معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کیں،سردار محمد جعفر خان لغاری کو چوٹی زیریں میں انکے آبائی گھر لغاری ہاؤس میں اپنے والد اور والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا،سردار جعفر خان لغاری کے انتقال پر چوٹی شہر کی تمام دکانیں اور کاروباری مراکز بند رہے اور ہر آنکھ اشک بار تھی
    تفصیلات کے مطابق جنوبی پنجاب کے بزرگ سینئر معروف سیاستدان پی ٹی آئی کے ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی نماز جنازہ ان کے قصبہ چوٹی زیریں میں ادا کردی گئی ان کی نماز جنازہ مولانا ابوبکر عبداللہ نے پڑھائی نماز جنازہ میں لغاری قبیلے کے چیف سردار نواب محمد جمال خان لغاری جبکہ ارکان اسمبلی میں ایم پی اے سردار اویس احمد خان لغاری سابق سینیٹر سردار منصور احمد خان لغاری صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محمد محسن خان لغاری ایم این اے سردار محمد خان لغاری سابق چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سردار احمد خان لغاری سردار عمار اویس احمد خان لغاری سابق ایم پی اے سردار محمود قادر لغاری ایم پی اے محمد حنیف پتافی ایم این اے سردار نصر اللہ خان دریشک سردار پرویز خان گورچانی ایم پی اے سردار اویس دریشک سابق ایم پی اے علی رضا دریشک ایم پی اے سردار سیف الدین خان کھوسہ ایم پی اے سردار احمد علی دریشک سابق چیئرمین ضلع کونسل ڈیرہ غازی خان سردار عبدالقادر خان کھوسہ سردار علی خان لغاری سابق ایم پی اے سردار یوسف خان لغاری سردار اورنگزیب خان لغاری خواجہ عامر شریف کوریجہ پی ٹی آئی ضلعی صدر اقبال ثاقب اور محبوب ثاقب سردار حسنین لغاری صفدر چانڈیہ شیخ شریف چنگوانی ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد طیب اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اصغر اقبال لغاری پی اے ٹرائیبل ایریا اسد چانڈیہ ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ محمد وسیم جتوئی اور ضلع ڈیرہ غازی خان اور ضلع راجن کے سینئر بیوروکریٹس، وکلاء ،صحافیوں اور پنجاب پولیس کے افسران سیمت تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد شرکت کیں نماز میں ہر آنکھ اشک بار تھی اور تمام شرکاء سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کی مغفرت اور بخشش کیلئے دعا گو تھے نماز جنازہ کے بعد سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کو چوٹی زیریں میں انکے آبائی گھر لغاری ہاؤس میں اپنے والد اور والدہ کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔

  • قصور میں جنگلی جانور نے باڑے پرحملہ کرکے 70 سے زائد بھیڑ بکریوں کو مار ڈالا

    قصور میں جنگلی جانور نے باڑے پرحملہ کرکے 70 سے زائد بھیڑ بکریوں کو مار ڈالا

    قصورباغی ٹی وی (نامہ نگار طارق نوید سندھو)میں جنگلی جانور نے باڑے پرحملہ کرکے 70 سے زائد بھیڑ بکریوں کو مار ڈالا، حملے کے بعد گاؤٴں میں خوف وہراس پھیل گیا
    تفصیل کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں مان میں جنگلی جانور نے باڑے پر حملہ کرکے درجنوں بھیڑ بکریاں ہلاک کردیا ہے۔جنگلی جانور نے بھیڑوں کے باڑے پر رات کی تاریکی میں حملہ کرکے غریب محنت کش ظفر کی درجنوں بھیڑ بکریوں کو چیر پھاڑ کے ہلاک اور متعدد کو شدید زخمی کردیا۔حملے کے بعد گاوٴں میں خوف وحراس پھیل گیا جس سے متعلق علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ جنگلی جانور سے جانوروں سمیت چھوٹے چھوٹے بچے بھی غیر محفوظ ہیں۔
    ان کا کہنا ہے کہ تقریبا 70 بھیڑیں تھیں جن کی مالیت 60 لاکھ سے زائد تھی حکومت سے اپیل ہے ہمارے نقصان کا ازالہ کرے۔

  • راجن پور: گذشتہ 2 ہفتوں سے عنایت آباد کا سیوریج بند،گلیاں نالوں میں تبدیل

    راجن پور: گذشتہ 2 ہفتوں سے عنایت آباد کا سیوریج بند،گلیاں نالوں میں تبدیل

    راجنپور باغی ٹی وی (نامہ نگار کنور اویس ) گذشتہ دو ہفتوں سے عنایت آباد کالونی ٹھیڑی روڈ نزد مدرسہ میر عالم گبول اور اس کے علاوہ شہر کے دیگر کئی مقامات پر سیوریج کا پانی ٹہرا ہے. جس کی وجہ سے نظام زندگی اور دیگر معمولات درہم برہم ہیں. نہ کوئی نماز کے لیے جا سکتا ہے اور نہ کوئی ضرورت کا سامان لینے, بچوں کو سکول آنے جانے میں بے حد مشکل کا سامنا ہے, زندگی قیدیوں کی سی ہو گئی ہے. عوامی حلقوں کاکہناہے اس کا ذمہ دار کون ہے؟ ڈپٹی کمشنر صاحب،اسسٹنٹ کمشنر صاحب، C.E.O میونسپل کمیٹی یاپھر ٹی ایم اور ٹھیکیدار دار ؟ متعدد بار درخواست دینے کے باوجود انتظامیہ کی طرف سے کوئی ایکشن نہ لیا گیا ۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کھڑے پانی کی وجہ سے ہم آلودہ زدہ ماحول میں رہ رہے ہیں جہاں نالیوں کا گندا پانی ہے, بدبو ہے,گندگی کی وجہ بیماریاں پھیل رہی ہیں, مچھر بڑھنے سے لوگ ملیریا کا شکار ہو رہے ہیں ۔انتظامیہ فی لفور نوٹس لے لیکرعوام کو رلیف دیں-

  • ننکانہ : ریسکیو 1122 نے 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    ننکانہ : ریسکیو 1122 نے 2022 کی سالانہ رپورٹ جاری کردی

    نکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں 2022ء کی سالانہ کارکردگی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آ فیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔اجلاس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران،عمران شہزاد،کنٹرول روم انچارج محمد نوید،اسٹیشن کوارڈینیٹر محمد نواز، کامران علی اور تمام ریسکیو آفیسرز کے ساتھ میڈیا کوارڈینیٹر ریسکیو1122 علی اکبر بھی موجود تھے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے بتایا پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122ننکانہ صاحب کو سال 2022ء میں 112102 کالز موصول ہوئیں جن میں24321 ایمرجنسی کالز تھیں۔24321 موصول ہونے والی ایمرجنسیز کالز میں 24648 متاثرین کو ریسکیو سروس مہیا کی جن میں سے5161 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ،15104 میڈیکل ایمرجنسی،405 آگ لگنے کے واقعات،663 لڑائی جھگڑوں اور تشدد،پانی میں ڈوبنے کے 28 واقعات، عمارتوں کے منہدم ہونے کے 43 حادثات اور 2917 متفرق نوعیت کی ایمرجنسی کالز موصول ہوئیں۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کہا کہ ریسکیو 1122ننکانہ صاحب نے اوسطاََ 7منٹس کا ریسپانس ٹائم برقرار رکھتے ہوئے 24321 ایمرجنسیز میں 3418 زخمیوں کو موقع پر طبی امداد فراہم کی جبکہ20567 متاثرین کو طبی امداد دینے کے بعد مختلف ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا اور ان حادثات کے دوران 646 متاثرین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوے جانبر نہ ہو سکے مزید براں اس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 6280 مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122محمد اکرم پنوار نے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ننکانہ صاحب کی پیشہ ورانہ کارکردگی پر ریسکیورز اور افسران کی شبانہ روز محنت اور کاوشوں کو سراہا جو عوام الناس کو بر وقت اور ہمہ وقت انٹر نیشنل معیار کی ریسکیو سروسز مہیا رہی مزید براں حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کنٹرول کرنے کے لئے آگاہی اور ذمہ دار رویوں کی اہمیت پر زور دیا تا کہ حادثات کے محرکات کو کم کر کے محفوظ معاشرے کا قیام عمل میں لایا جا سکے

  • چترال: محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مرغی کے ڈالے میں لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    چترال: محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے مرغی کے ڈالے میں لکڑی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی

    چترال (باغی ٹی وی) محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے نہایت تیکنیکی طریقے سے ایسا ٹرک اور مرغی لانے والا ڈاٹسن پکڑا ہے جس میں دیار کی قیمتی لکڑی سمگلنگ کرنے کیلئے حفیہ حانے بنائے گئے تھے فارسٹ مجسٹریٹ نے اس دس ویلر ٹرک کو بحق سرکار ضبط کیا جو چترال کی تاریح میں پہلا کارنامہ ہے امید ہے کہ اب اس کے بعد دیگر سمگلروں کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • ٹھٹھہ : پولیس کا ترکش کالونی مکلی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    ٹھٹھہ : پولیس کا ترکش کالونی مکلی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) پولیس کی جانب سے امن کی فضا قائم رکھنے کے حوالے سے ترکش کالونی مکلی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی ہدایت پر ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں ترکش کالونی مکلی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کیا گیا۔سرچ اینڈ کومبگ آپریشن میں ضلع بھر کے افسران و جوانوں اور لیڈیز پولیس نے حصہ لیا۔سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران متعدد گاڑیوں کو سرچ کیا گیا اس کے علاوہ متعدد مشکوک افراد کو پولیس حراست میں لیکر جدید ٹیکنیکل سسٹم CRI اور تلاش سوفٹویئر کے تحت تصدیق کی جارہی ہے۔ایس ایس پی ٹھٹھہ نے کہا کہ ضلع بھر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے ایس ڈی پی اوز کی سربراہی میں سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن اور جنرل ہولڈاپ / ناکہ بندی کا انعقاد کرنے کے لیئے سخت احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔
    پولیس کی جانب سے سرچ اینڈ کومبنگ آپریشن کے دوران وہاں کے رہائش پذیر اشخاص کو پیغام دیا گیا کہ کسی بھی مشکوک شخص کے نظر آنے یا ایسی کوئی بھی خفیہ انفارمیشن ہو تو فورا پولیس کو اطلاع دیں تاکہ علاقے میں کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔
    ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ ضلع میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے اور ضلع بھر میں قانون کی بالادستی کو برقرار رکھنے کے لیے اور عوام کی جان و مال کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے تمام اقدامات کئے جائیں گے اور جرائم پیشہ عناصر اور سماجی برائیوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری رہیں گی۔

  • ٹھٹھہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شاندار استقبال،جلسہ میں ہزاروں افرادکی شرکت

    ٹھٹھہ : امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا شاندار استقبال،جلسہ میں ہزاروں افرادکی شرکت

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)امیر جماعت اسلامی سراج الحق کی ضلع ٹھٹھہ آمد گگر پھاٹک سے ٹھٹھہ تک شاندار استقبال ،ہزاروں افراد کی جلسہ میں شرکت، ملک میں سب سے زیادہ سیلاب اور برسات سے سندھ متاثر ہوا لاکھوں لوگ آج بھی امداد کے منتظر ہیں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا ٹھٹھہ میں جلسہ عام سے خطاب
    تفصیل کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق ٹھٹھہ رکشہ اسٹاپ پر جلسہ کیلئے پھنچے تو انکا گگر پھاٹک دھابیجی گھارو گجو میں شاندار استقبال کیا گیا ان پر منوں پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اس موقع پر جماعت اسلامی کے رہنما مولانا محمد حسین محنتی، مولانا اسد اللہ بھٹو، الطاف ملاح ،آدم گندرو، عبداللہ آدم گندرو، عبدالمجید سموں اور دیگر موجود تھے امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے شیرازی ہاؤس میں سابقہ صوبائی مشیر وزیر اعلیٰ سندھ مرحوم سید اعجاز شاہ شیرازی کی تعزیت بھی انکے ورثاء سے کی – ٹھٹھہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق مولانا اسد اللہ بھٹو، محمد حسین محنتی اور دیگر نے کہا کہ ملک میں سب سے زیادہ سیلاب اور برسات سے سندھ متاثر ہوا ہے آج بھی لاکھوں متاثرین امداد کے منتظر ہیں،سندھ کے غریب عوام کو آٹے تک سے محروم کردیا گیا ہے جبکہ حکمرانوں کے گھوڑے بھی مزے میں ہیں غریب فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، اسپتالوں کا برا حشر ہے ادویات تک نہیں ہے مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں، سیلاب برسات متاثرین میں جماعت اسلامی نے ٹینٹ خیمہ کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کیں، متاثرین بھوکے مر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عوام کا ٹھاٹھیں مارتا ہوا سمندر یہ بتارہا ہے کہ جماعت اسلامی ہی ملک میں اسلامی حکومت لائیے گی حکمران صرف اپنے پیٹ بھرنے میں مصروف ہیں انہیں عوام کا کوئی خیال نہیں ہے

  • گوجرہ : موٹروے پولیس نےسندھو گڈز پر روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا

    گوجرہ : موٹروے پولیس نےسندھو گڈز پر روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا

    گوجرہ نامہ نگار باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ )گوجرہ سیکٹر ایم فور ون موٹروے پولیس نےسندھو گڈز پر روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا
    تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے ویژن اور زونل کمانڈر شاہد جاوید ، سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑ کے احکامات کے مطابق روڈ سیفٹی اویرنیس یونٹ نے سندھو گڈز فیصل آباد پر روڈ سیفٹی سیشن کا انعقاد کیا۔ جس میں افسران اور ملازمان شریک تھے۔ ڈرائیورز کو روڈ سیفٹی اویرنیس کے بارے بریفننگ دی گئی اور جاری دھند کی لہر میں احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا۔ علاوہ ازیں مال بردار گاڑیوں کی فٹنس، اوورلوڈنگ، فوگ لائیٹس، کم عمر ڈرائیور، بلا وجہ اوور ٹیکنگ، غلط لین کا استعمال اور طویل روٹس پر اضافی ڈرائیور بارے تاکید کی۔ روڑ سیفٹی سیشن کے شرکاء میں گفٹ ہیمپرز، بکلٹس اور پمفلٹس تقسیم کیے گئے۔

  • گوجرہ : 3مسلح ڈاکوؤں نے زمیندارکولوٹ لیا،موبائل اور نقدی چھین کرفرار

    گوجرہ : 3مسلح ڈاکوؤں نے زمیندارکولوٹ لیا،موبائل اور نقدی چھین کرفرار

    گوجرہ باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)3مسلح ڈاکوؤں نے زمیندارکولوٹ لیا،موبائل اور نقدی چھین کرفرار
    تفصیل کے مطابق تین مسلح مو ٹر سا ئیکل سوار ڈا کو ؤ ں نے زمیندار کو نقدی و موبائل فون سے محروم کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ چک نمبر 413 ج ب کرنیل والا کا جنید آ فتاب اپنے گھر سے اپنے ڈیرہ کی طرف پیدل جارہا تھا کہ مو ٹر وے ایم فور پل کے قریب تین مسلح ڈا کوؤ ں نے اسے گن پوا ئنٹ پر روک لیا اور جا ن سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کے قبضہ سے ہزارو ں روپے نقدی و مو بائل فون چھین لیا اورکا میاب واردات کے بعد فرار ہو نے میں کا میاب ہو گئے واردات کی اطلا ع نوا ں لاہور پو لیس کو دے دی گئی ہے جو مصروف کا رروائی ہے۔