چوٹی زیریں،باغی ٹی وی (نامہ نگار محسن نواز)گذشتہ روزجعلی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے شخص کے قتل کا مقدمہ اے ایس آئی اور رضا کارکیخلاف تھانہ چوٹی زیریں میں درج
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز چوٹی زیریں میں ہونے والے مبینہ پولیس مقابلے میں قتل ہونے والے مصطفی چانڈیہ کی ایف آئی آر اے ایس آئی کھنڈو خان اور رضا کار صدو کے خلاف مصطفیٰ چانڈیہ کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج، ڈی ایس پی صدر سید اعجاز حسین بخاری انکوائری آفیسر مقرر
تھانہ چوٹی زیریں کے اے ایس آئی کھنڈو خان کےخلاف زیردفعہ 302 کے تحت قتل کامقدمہ درج کیاگیا ہے ۔پولیس اے ایس آئی کھنڈو خان نےمصطفی چانڈیہ کو گولی مار کر قتل کردیا اور جعلی پولیس مقابلہ شو کر دیا لیکن مصطفی چانڈیہ کے ورثاء نے اپنا احتجاج جاری رکھا بالآخر آج شام سات بجے ان کے مذاکرت کامیاب ہو گئے احتجاج ختم کردیا، قاتل اے ایس آئی کھنڈو اور ایک رضا کار پر قتل کا مقدمہ درج کھنڈواور رضاکار فرار ہوگئے ہیں.
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

چوٹی زیریں :گذشتہ روزجعلی پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونیوالے شخص کے قتل کا مقدمہ اے ایس آئی اور رضا کارکیخلاف تھانہ چوٹی زیریں میں درج
-
اوکاڑہ : آئل ٹینکر نے موٹرسائیکل سوارکچل دئیے،2 جاں بحق ایک شدید زخمی
اوکاڑہ۔ باغی ٹی وی (رپورٹ ملک ظفر )ٹرک ڈرائیور دو انسانوں کی جان لے گیا ۔فیصل آباد روڈ نزد دھوتا پُل پر آئل ٹینکر نے آگے جاتے ہوئے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثہ میں موٹر سائیکل پر سوار خاتون اور نوجوان موقع پر جانبحق ہو گئے جبکہ ایک خاتون شدید زخمی ہو گئی۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 ایمبولینس اور ریسکیو وہیکل فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئی.ریسکیو ٹیموں نے شدید زخمی خاتون کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال منتقل کر دیا۔ ریسکیو ٹیموں نے جانبحق ہونے والے افراد کی نعشوں کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد مقامی پولیس کے حوالے کر دیا۔
جانبحق ہونے والوں کی شناخت انور بی بی زوجہ محمد اسلم (45 سال تقریباً) اور سلمان ولد محمد اسلم (18 سال تقریباً) کے نام سے ہوئی ہے جوکہ نواحی علاقے بھگیانہ کے رہائشی تھے۔ -

اوکاڑہ : ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا ایڈمن آفیسر ڈان بن گیا، صحافیوں کودھمکیاں
اوکاڑہ باغی ٹی وی(رپورٹ ملک ظفر)ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال کا ایڈمن آفیسر ڈان بن گیا صحافیوں کودھمکیاں کرپشن اور لالچ سرکاری ملازمین کے خون میں سرایت کر چکا ہے۔ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں سکیورٹی گارڈز کی کمی اور ڈیوٹی روسٹر آویزاں نا کئے جانے کے متعلق پوچھنے پر ایڈمن عارف برا مان گئے۔صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے لگے۔ ڈی ایچ کیو سٹی ہسپتال میں جی بی سیکیورٹی کمپنی کی موجیں ہسپتال ایڈمن عارف کے آشیر باد سے ہرشفٹ میں دو سے تین سکیورٹی گارڈ غائب رہنے لگے۔
تفصیلات کے مطابق جی۔بی سکیورٹی کمپنی کے گارڈ ذ کا ڈیوٹی سے غائب رہنا معمول بن گیا،جبکہ ہسپتال میں سکیورٹی گارڈز کی کمی نے ہسپتال کی سکیورٹی اور عوام کے جان و مال پر کئی سوال اٹھا دیے، جبکہ دوسری جانب ایڈمن عارف کی جانب سے گارڈز کی حاضری سے متعلق سب اچھا کی رپورٹ دی جانے لگی اور گارڈز کا ڈیوٹی روسٹرڈبورڈ پر آویزں ہی نہیں کیا جارہا گارڈز کی غیر حاضری اور ڈیوٹی روسٹر کے متعلق جب انچارج گارڈز منشاء سے پوچھا گیا تو اس نے یہ کہہ کر جان چھڑوا لی کہ ایڈمن عارف سے پوچھیں اور بغیر موقف دیے آفس سے باہر نکل گیا اسی بارے میں جب ایڈمن عارف سے پوچھا گیا تو ایڈمن عارف آپے سے باہر ہو گیا اورموقف دینے سے انکار کر تے ہوئے صحافیوں کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں شہریوں کا انتظامیہ سے اصلاح احوال اور نوٹس لینے کا مطالبہ -

جعفر خان لغاری مرحوم کا نماز جنازہ کل اتوار کو ادا کیا جائے گا
چوٹی زیریں ( محسن نواز سے ) بزرگ سینئر سیاستدان ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری 83 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔سردار جعفر خان لغاری کینسر کی بیماری میں مبتلا تھے اور ایک ماہ سے شدید علالت کے باعث لاہور کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھےمرحوم کے سوگواران میں ایک بیوہ سابق ایم این اے مینا جعفر لغاری اور ایک بیٹی فاطمہ جعفر لغاری جبکہ ان کا کوئی بیٹا نہیں تھا سردار محمد جعفر خان لغاری مرحوم کا نماز جنازہ یکم جنوری اتوار دوپہر 1:30 بجے آبائی قصبہ چوٹی زیریں میں ادا کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق بزرگ سینئیر سیاستدان ، پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی سردار محمد جعفر خان لغاری وفات پا گئے اور ان کی نماز جنازہ آبائی قصبہ چوٹی زیریں میں مورخہ یکم جنوری 2023 بروز اتوار دوپہر 1:30 بجے ادا کیا جائے گا سردار جعفر خان لغاری معدے کے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور پچھلے ایک ماہ سے شدید علیل تھے اور لاہور کی نجی ہسپتال میں زیر علاج تھے سردار جعفر خان لغاری کی عمر 83 سال تھی سردار محمد جعفر خان لغاری 23 جون 1942 کو سردار عطا محمد لغاری کے ہاں پیدا ہوئے انہوں نے1970 سے عملی سیاسی زندگی کا آغاز کیا اس دوران ایک مرتبہ چیئرمین ضلع کونسل راجن پور رہے اور دو مرتبہ ایم پی اے ، چھ مرتبہ ایم این اے اور اس وقت بھی وہ راجن پور کے حلقہ این اے 193 کے ایم این اے تھے۔ انہوں نے اپنے پیچھے ایک بیوہ سابق ایم این اے ڈاکٹر مینا جعفر لغاری ،ایک بیٹی گل فاطمہ لغاری سوگوار چھوڑی ہے جبکہ ان کا بیٹا کوئی نہیں تھا سردار جعفر خان لغاری سابق صدر پاکستان سردار فاروق احمد خان لغاری کے کزن چیف لغاری قبیلہ سردار جمال خان لغاری ، سابق وفاقی وزیر سرداراویس احمد لغاری صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن خان لغاری سابق ایم پی اے سردار یوسف خان لغاری کے چچا تھے مرحوم سردار جعفر خان لغاری انتہائی شفیق رحم دل اور اور پنجاب کے انتہائی قابل بزرگ سیاست دان تھے.
-

کم عمرترین مائیکروسافٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈرنے پلاٹ کے تنازعہ پردو قتل کر دیئے
ڈیرہ اسماعیل خان(ذیشان خان کی رپورٹ) چند گزکے پلاٹ کے لالچ نے دنیا کے کم عمر ترین مائیکروسافٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سوفٹ ویئر انجینئرکو قاتل بنا دیا، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر کے ہاتھوں دو افراد قتل،جاں بحق ہونے والے شخص کے بیٹے کی مدعیت میں مقدمہ درج، ملزم، والدہ اور ہمشیرہ کو لے کر گاڑی میں فرار تاحال گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔ ذرائع۔
پولیس کے مطابق قیوم نواز کالونی میں بابر اقبال اور محبوب نامی شخص کے مابین پلاٹ کی ملکیت کا تنازعہ تھا۔ اسی پلاٹ کے قبضہ کے تنازعہ پر بابر اقبال نے فائرنگ کرتے ہوئے دو افراد کو قتل کردیا ۔ ایس ایچ او تھانہ کینٹ محمد سلیم کے مطابق مرنے والے محبوب کے ملازم تھے اور مذکورہ پلاٹ میں بطور چوکیدار رہتے تھے ۔ پولیس کے مطابق امان اللہ اور محمد ارشد کو بابر اقبال نے مذکورہ پلاٹ میں گیٹ پر بلا کر قتل کیا اور فرار ہوگیا۔
ملزم بابر اقبال نے13سال قبل سال 2009ء میں نو سال کی عمر میں دنیا کے کم عمر ترین مائیکروسافٹ ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سوفٹ ویئر انجینئر کا اعزا ز حاصل کیا تھا۔
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران خان سے ڈیل کی حقیقت سامنے آ گئی
عمران خان کو آرمی چیف سے کیا چاہئے؟ مبشر لقمان نے بھانڈا پھوڑ دیا
عمران ریاض کو واقعی خطرہ ہے ؟ عارف علوی شہباز شریف پر بم گرانے والے ہیں
-

ٹھٹھہ : لو میرج کرنے والا جوڑا عوامی پریس کلب پہنچ گیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )لو میرج کرنے والا جوڑا عوامی پریس کلب پہنچ گیا
تفصیل کے مطابق مکلی کے گوٹھ اللہ بخش گندرو کی رہائشی مسمات شاہدہ زاجہ روشن آتھو عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے صحافیوں کو بتایاکہ 9دسمبر 2022 کو میں نے اپنے قریبی رشتہ دار سے روشن آتھو سے اپنی مرضی کے مطابق شادی کراچی ملیر عدالت میں اپنی پسند سے نکاح کیا ہے جس کی وجہ سے شادی کے بعد میرے بھائی محمد آتھو اور میرے کزنز نثار آتھو نظیر آتھو ہمیں جان سے مارنا چاہتے ہیں جو ہمیں ڈھونڈ رہے ہیں، مسمات شاہدہ نے ڈی آئی جی حیدرآباد ،آئی جی سندہ اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے فوری تحفظ دینے کا مطالبہ کیا ہے. -

گوجرخان : حضرت بابا فضل الدین چشتی صابری کلیامی کا 10روزہ عرس مبارک کلیام شریف میں شروع ہو گیا
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) خطہ پوٹھوار کی عظیم روحانی شخصیت حضرت بابا فضل الدین چشتی صابری کلیامی رح کا دس روزہ سالانہ عرس مبارک دربار عالیہ کلیام شریف میں زیر سرپرستی سجادہ نشین دربار عالیہ کلیام شریف حضرت پیر سائیں شعبان فرید شروع ھو گیا عرس مبارک کی تقریبات 31دسمبر سے 9جنوری تک جاری رہیں گی ،ہفتہ کے روز عرس پاک کا آغاز پہلے ختم پاک کی تقریب سے ہوا سجادہ نشین حضرت پیر سائیں شعبان فرید نے خصوصی دعا کرائی عرس مبارک میں شرکت کے لئے اندرون اور بیرون ملک سے مریدین و عقیدت مندوں کی بڑی تعداد موجود تھی عرس کے دوران ملک بھر سے آئی قوال پارٹیاں محفل سماع کے ذریعے نذرانہ عقیدت پیش کریں گی خادم خاص دربار عالیہ کلیام شریف ملک امریز حیدر نے بتایا کے عرس کے دوران وسیع لنگر کا بڑے پیمانے پر خصوصی انتظام کیا جاتا ہے جبکہ بیرون علاقوں سے آئے زائرین کے لیے رہائش کا بھی خصوصی انتظام کیا گیا ہے عرس مبارک کے آغاز سے قبل جمعہ کی رات چادر پوشی کی خصوصی تقریب منعقد کی گئی
-

ٹھٹھہ:عطاری ہاؤس میں محبوب سبحانی کانفرنس منعقد ہوئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)عطاری ہاوس ٹھٹھہ میں محبوب سبحانی کانفرنس منعقد ہوئی جس کے مہمان خاص بغداد سے غوث اعظم رح کے دربار کے گدی نشین الشیخ السید عفیف الدین جیلانی القادری تھے جبکہ اعزازی مہمان گرامی الحاج حافظ غلام محمد قادری محمدی اور علامہ مفتی محمد ابراھیم قادری محمدی تھے اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے الحاج غلام محمد قادری اور مفتی محمد ابراھیم قادری نے کہا کہ اج پاکستان چاروں طرف سے اندرونی اور بیرونی خطرات سے گھرا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ بغداد کے شہزادے کا دورہ پاکستان کی سلامتی اور امن کے لئے دعائیں کرانا ہے انہوں نے کہا کہ کل مہمان خاص نے وزیراعلی سندھ اورآئی جی سندھ سے ملاقات کرکے امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی ہے انہوں نے کہا کہ آج کی تقریب خصوصی طور پر ملک کی ترقی کی دعا۔ کرانے اور اپنے عقیدت مندوں سے ملاقات کے لیے منعقد ہوئی ہے یہ پرنور تقریب رات دیر تک چلتی رہی مہمان خصوصی بغداد حضرت غوث اعظم رح کے گدی نشین الشیخ السید عفیف الدین جیلانی کا شاندار استقبال کیا گیا انہوں نے محفل میں پہنچ کر عالم اسلام کے لئے خاص دعا کی اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عالم اسلام کے لئے جو بھی شازشیں ہورہی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوسکتیں اسلام امن کا گہوارہ ہے ہمیں پیار محبت سے رہنا چاہئے.
-

عام انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہی ہوں گے، کرن بلوچ
کوئٹہ (باغی ٹی وی)پاکستان پیپلز پارٹی ویمن ونگ بلوچستان کی سیکرٹری اطلاعات اور وزارت اورسیز پاکستانیز و انسانی ترقی کی فوکل پرسن محترمہ کرن بلوچ نے کہا ہے کہ مقرر ہ وقت پر عا م انتخا با ت آئینی تقاضاہے جبکہ پی ٹی آئی فور ی انتخابا ت کے انعقادکا غیر آئینی مطالبہ کر رہی ہے۔ محب وطن جمہور ی قوتوں کی جدو جہد کی بد و لت عا م انتخا با ت اپنے مقرر ہ وقت پر ہی ہو ں گے۔ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مستقبل میں ہو نے وا لے عا م انتخا با ت میں پیپلزپارٹی کامیابی حاصل کر ے گی اور بلاول بھٹو و ز یر اعظم پاکستا ن منتخب ہوں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ سابق حکومت نے ملک وقوم کوبحرانوں کے سوا کچھ نہیں دیا، ملکی سیاست میں عدم برداشت کو فروغ دینے والے عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں۔انہو ں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جس نے ہر دور میں ملک وقوم کیلئے قربانیاں دیں ہمیشہ مشکل وقت میں اقتدار سنبھال کر ملک وقوم دونوں تعمیر وترقی کی راہوں پر گامزن کیا ۔انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو نے اس پارٹی کی بنیاد غریبوں، محنت کشوں،مزدوروں اور کسانوں کو ان کے حقوق کی فراہمی کے لئے رکھی تھی اور آج چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی اپنی والدہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹوزرداری کے نقش قدم پرچلتے ہوئے اسی منشور کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں۔پیپلزپارٹی پاکستان میں اتحاد و تنظیم کی ضمانت ہے،جمہوری و فلاحی ریاست قائداعظم اور قائد عوام کا مشن اور محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کا ویژن تھا۔انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کو اعتدال پسند، ترقی یافتہ اور پر امن جمہوری ریاست بنانے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی
-

ٹھٹھہ :ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر نے سیلاب متاثرین میں اشیائے ضروریہ تقسیم کرائیں
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر نے سیلاب متاثرین میں اشیائے ضروریہ تقسیم کرائیں
تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر ٹھٹھہ عرفان اکبر جوکھیو کے احکامات پر ٹھٹھہ ضلع میں سیلاب متاثرین میں گرم کمبل مچھر دانیاں، کھاد ، خوراک اور گھریلو اشیاء کے سامان کی تقسیم کا حکم دیا ،جس یاسر پلیجو پاپولیشن آفیسر نے سیلاب متاثرین میں کھاد ،خوراک ،گرم کمبل مچھر دانیاں اور گھریلو ایشیاء تقسیم تقسیم کرائیں –