Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان اور تونسہ اضلاع کے نمبرداروں کا  ڈی سی آفس کنونشن

    ڈیرہ غازیخان اور تونسہ اضلاع کے نمبرداروں کا ڈی سی آفس کنونشن

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسٹی رپورٹر)ڈیرہ غازیخان اور تونسہ اضلاع کے نمبرداروں کا کنونشن ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔کنونشن کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کی۔کنونشن میں اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اصعر اقبال سمیت دونوں اضلاع کے نمبرداروں نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نمبردار حکومت پنجاب کے نمائندہ ہوتے ہیں،انکی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،محاصل وصولی کیساتھ مالی معاملات میں نمبرداروں کی معاونت ضروری ہے،نمبردار ہمارے ریونیو معاملات میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،ضلعی انتظامیہ نے نمبرداروں کی سلیکشن میں میرٹ کو ترجیح دی ہے،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ علاقہ کی نمائندگی ملنا نمبرداروں کیلئے اعزاز ہے،میرے آفس کے دروازے انکے لئے ہمیشہ کھلے رہیں گے،لوگوں کے جائز مسائل حل کرنے میں نمبردار اپنا بھرپور کردار ادا کریں،تمام محکموں کے افسران نمبرداروں کو اہمیت دینے کے پابند ہونگے،نمبردار ذاتیات کی بجائے اجتماعی مفادات کیلئے میدان میں آئیں،ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نئے تونسہ ضلع کیلئے بدستور کام کئے جارہے ہیں،تونسہ کیلئے فنڈز مختص کرنے ، تمام محکموں کو فعال کرنے پر توانائیاں مرکوز ہیں،تونسہ کے نمبرداروں کا اجلاس اب تونسہ میں ہی منعقد ہوگا،محمد انور بریار نے مزید کہا کہ مہینہ میں ایک بار نمبرداروں کا کنونشن ضرور منعقد کیا جائے گا،انتظامی افسران اور نمبرداروں میں روابط کو فروغ دیا جائے گا۔اجلاس میں نمبرداروں کے تعارف کے ساتھ انکے مسائل پر بھی غور کیا گیا۔

  • ڈیرہ غازی خان: ڈویژن میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری کا تیسرا مرحلہ 7 جنوری سے شروع ہوگا

    ڈیرہ غازی خان: ڈویژن میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری کا تیسرا مرحلہ 7 جنوری سے شروع ہوگا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں ساتویں ڈیجیٹل خانہ اور مردم شماری کا تیسرا مرحلہ سات جنوری سے شروع ہوگا اور شمار کندگان کی 21 جنوری تک تحصیل سطح پر تربیت ہوگی جس کیلئے 38 تربیتی مراکز قائم کئے گئے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن خالد منظور نے اس سلسلے میں منعقدہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ شمارکندگان کی تربیت،خانہ و مردم شماری کیلئے تمام انتظامات دی گئی ٹائم لائن کے اندر مکمل کئے جائیں۔کمشنر نے کہا کہ خانہ اور مردم شماری کے پہلے دو مراحل میں ماسٹر ٹرینر اور ڈویژنل ٹرینرز کی تربیت مکمل کرلی گئی ہے۔یکم فروری سے چار مارچ تک گھر گھر جاکر خانہ اور مردم شماری ہوگی۔کمشنر خالد منظور نے کہا کہ ساتویں خانہ و مردم شماری میں پہلی بار کاغذ کی بجائے آن لائن ڈیٹا ریکارڈ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے سکیورٹی اور معاون سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ڈویژنل کوآرڈینیٹر محمد اقبال علوی نے بریفنگ دی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز محمد انوربریار،کیپٹن ریٹائرڈ سمیع اللہ،عارف رحیم،رانا محمد حسین اور فرحت حسین کے علاوہ اے ڈی آئی جی محمد ربنواز،ڈی ایس پی ریحان الرسول،اے سی حیات اختر اور دیگر افسران موجود تھے

  • ڈیرہ غازی خان :12طلباء نے کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کا تحریری امتحان پاس کرلیا

    ڈیرہ غازی خان :12طلباء نے کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کا تحریری امتحان پاس کرلیا

    ڈیرہ غازی خان (نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان دورافتتادہ ضرورہے مگر یہاں کی مٹی بڑی ذرخیز ہے ہمارا ہر بچہ ذہنی صلاحیتوں سے مالامال ہے انہیں بس مواقع فراہم کرنے کی ضرورت ہے یہ بات پرنسپل نیو مثالی کیڈٹ سکول کے پرنسپل سہیل خان جونیجونے کہا کہ مثالی سکول کا ہر فرد پڑھو مثالی بنو مثالی کے معقولہ کو اپنانصب العین بنائے ہوئے ہے اور یہی وجہ ہے کہ سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے اس سال بھی ادارے کے 12ہونہار درخشندہ ستاروں نے کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میانوالی کا تحریری امتحان پاس کیاجس میں ملک بھر سے کیڈٹ سکول کے طلبہ لیتے ہیں اور الحمد اللہ مثالی سکول کے 12بچوں نے امتحان پاس کرکے یہ ثابت کر دیا کہ ڈی جی خان میں ذہین طلبہ و طالبات کی کمی نہیں بس انہیں بہترین مواقع اور پرکھنے والا ہو ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ پورے ڈیرہ غازی خان میں کوئی ادارہ ایسا نہیں جو مثالی سکول کی طرح نیشنل لیول کے تعلیمی مقابلہ جات میں حصہ لیتا ہو انہوںنے تمام کامیاب طلبہ اور انکے والدین کو مبارک دیتے ہوئے طلبہ کے نیک اور ترقی پذیر مستقبل کے لیے خصوصی دعا کی ۔ آخرمیں سٹاف ممبران اور طلبہ کے والدین میں مٹھائی بھی تقسیم کی گئی اور کامیاب طلبہ کومیڈل بھی پہنائے گئے

  • چوٹی زیریں : بستی باڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، 2گرفتار، ایک فرار، اسحلہ برآمد

    چوٹی زیریں : بستی باڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک، 2گرفتار، ایک فرار، اسحلہ برآمد

    چوٹی زیریں ( رپوٹ محسن نواز سے ) تھانہ چوٹی زیریں کی حددو بستی باڑہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکوں ہلاک دو گرفتار ایک فرار ہلاک ڈاکو سے اسحلہ برآمد۔ہلاک ڈاکو کی شناخت مصطفی چانڈیہ کے نام سے ہوئی ڈاکو قتل ڈکیتیوں اور دیگر جرائم میں پولیس مطلوب تھا۔پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی۔
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ چوٹی زیریں کی مخبر کی اطلاع پر موضع ٹھٹھہ گبولاں کی بستی باڑہ میں اشتہاری ڈاکوں کا پیچھا کیا اور چار نامعلوم افراد کو مشکوک جان کر روکنے کی کوشش کی لیکن مشکوک افراد ڈاکو نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی پولیس نے حق حفاظت کا استعمال کرتے ہوئے جوابی فائرنگ شروع کردی دونوں اطراف فائرنگ کا تبادلہ جاری رہا جس کے نتیجے ایک ڈاکو اپنے ساتھی کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہلاک ڈاکو کی شناخت مصطفی والد طاہر قوم چانڈیہ سکنہ درخواست جمال خان کے نام سے ہوئی، ہلاک ڈاکو سے اسحلہ بھی برآمد ہوا جبکہ اس کے دو ساتھیوں کو پولیس نے گرفتار کرلیا مزید پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو کی لاش پوسٹ مارٹم کیلئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو تین قتل اور متعدد ڈکیتیوں اور دیگر جرائم میں ملوث تھا اور پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب تھا مزید ڈی پی او ڈیرہ غازی خان محمد اکمل نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور معاملے کا جائزہ لیا ۔

  • ٹھٹھہ :پولیس کا گرفتاری کے بعد 2 نوجوانوں کوغائب کردینے پر لواحقین کا تیسرے دن بھی احتجاج جاری

    ٹھٹھہ :پولیس کا گرفتاری کے بعد 2 نوجوانوں کوغائب کردینے پر لواحقین کا تیسرے دن بھی احتجاج جاری

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)پولیس کا گرفتاری کے بعد 2 نوجوانوں کوغائب کردینے پر لواحقین کا تیسرے دن بھی احتجاج جاری
    تفصیل کے مطابق ایک ہفتہ قبل پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہوکر گم ہونے والے نوجوانوں کی بازیابی کیلئے ورثاء کا تیسرے دن احتجاج جاری رہا
    عمران خشک اور آزاد خشک کی قیادت میں خواتین اور بچوں نے مین قومی شاہراہ پر دھرنادیا،دونوں نوجوانوں کی بازیابی کے لئے شدید نعرے بازی کی گئی،اس دوران ایس ایچ او مکلی عمران خشک سے مذاکرات اور احتجاجی دھرنا ختم کرانے کیلئے احتجاج والی جگہ پر پہنچ گۓ.تاہم ابھی تک مذاکرات کامیاب یا ناکام ہونے کی کوئی اطلاعات نہ مل سکیں-

  • ٹھٹھہ : بڑھتی  مہنگائی، آٹے کی قیمت میں روزانہ اضافہ کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا

    ٹھٹھہ : بڑھتی مہنگائی، آٹے کی قیمت میں روزانہ اضافہ کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) بڑھتی مہنگائی، آٹے کی قیمت میں روزانہ اضافہ کیخلاف بار ایسوسی ایشن نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کردیا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ضلع میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، آٹے کی قیمت میں روزانہ اضافہ پر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے طرف سے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا گیا ، ٹھٹھہ سیشن کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں وکلاء نے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ ہڑتال کی جس کے باعث عدالتی کارروائی ٹھپ ہوگئی ، ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ٹھٹھہ میں آٹے کے قیمتوں میں اضافہ، آٹے کا بحران اور بدامنی کے ذمہ دار انتظامیہ کو ٹھہرایا،اور اعلاميہ جاری کیا جس کے مطابق عدالتوں میں پٹیشن داخل کرانے کے ساتھ احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیاگیا، ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے قادر جروار ،اختر جماری،فرحان شمس میمن، اعجاز بڈانی، افضل میمن سمیت اوردیگر نے ڈسٹرکٹ بار ہال میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ ٹھٹھہ میں بھی آٹے کے بحران کے سمیت مہنگائی عروج پر پہنچ چکی ہے ،روزانہ کھانے کے اشیاء کی قیمتیں بڑھائی جاتی ہیں ،لوگ خودکشیاں کر نے پر مجبور ہیں ،ٹھٹھہ شہر مکلی سمیت بدامنی اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے، جس کی زمہ دار ضلعی انتظامیہ ہے ،انہوں ہسپتالوں میں دوائیوں کی کمی بڑھتی مہنگائی اور آٹے کے بحران سمیت اسٹریٹ کرائم کے خلاف احتجاج جاری رکھنے اور ھائی کورٹ میں پٹیشن داخل کرانے کا اعلان کیا.

  • کشمور سے گھوٹکی تک قومی شاہراہ پر موت کارقص

    کشمور سے گھوٹکی تک قومی شاہراہ پر موت کارقص

    باغی ٹی وی :کشمور سے گھوٹکی تک قومی شاہراہ پر موت کارقص،اب ڈرائیور اغواء ہونے لگے،ڈاکوتاوان کیلئے ویڈیوز وائرل کرنے لگے،
    عوامی حلقوں کاکہناہے جب تک پولیس میں ڈاکوؤں کے سہولت کارموجود ہیں اس وقت تک کوئی اپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا ،چاہے گورنمنٹ جتنا بھی زور لگالے. بدامنی اورڈاکو راج برقرار رہےگا۔ پولیس کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے جرائم کی شرح بڑھتی جارہی ہے
    تفصیل کے مطابق سندھ پولیس نے عوم کوکچے کے ڈاکوؤں کے رحم وکرم پرچھوڑ دیا ہے جو کہ سندھ پولیس کی بہت بڑی ناکامی ہے۔ ایک جانب شاہراہوں سے گزرنے والوں کو اغوا کرکے تاوان لیا جارہا ہے تو دوسری طرف قومی شاہراہ کشمور سے گھوٹکی تک ’’علاقہ غیر‘‘ میں تبدیل ہو چکی ہے۔ انٹرسٹی کوچوں، بسوں کو لوٹا جارہا ہے۔ ٹریلر اور مال بردار گاڑیوں، آئل ٹینکرز کے ڈرائیوروں کو اغوا کیا جارہا ہے۔ آئل ٹینکرز کے بعد مال بردار گاڑی کے ڈرائیور کے قتل اور دوسرے واقعہ میں اغوا ہونے والے ڈرائیور کی بازیابی کے لئے احتجاج کیاجارہاہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ سندھ میں ڈاکو راج کے خلاف جدید آلات سے آپریشن کی تیاریاں کی جارہی ہیں اور اس حوالے سے جدید ہتھیار، ڈرون اور دیگر آلات بھی خریدے جارہے ہیں۔عوامی حلقوں کاکہناہے جب تک پولیس میں ڈاکوؤں کے سہولت کارموجود ہیں اس وقت تک کوئی اپریشن کامیاب نہیں ہوسکتا ،چاہے گورنمنٹ جتنا بھی زور لگالے. بدامنی اورڈاکو راج برقرار رہےگا۔ پولیس کی کالی بھیڑوں کی وجہ سے جرائم کی شرح بڑھتی جارہی ہے۔ اسی لئے سندھ میں کچے کے علاقے کے ڈاکوؤں نے قتل و غارت اور لوٹ مار بڑھادی ہے۔ قومی شاہراہ پر راتوں کو ناکے لگاکر لوگوں کو لوٹا جا رہا ہے۔ اغوا کرکے تاوان کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
    قومی شاہراہ پر مورو سے کشمور اور کندھ کوٹ گھوٹکی تک ان ڈاکوئوں کا راج ہے۔ ان کا ٹارگٹ زیادہ تر انٹرسٹی کوچیں، بس اور آئل ٹینکر کے علاوہ مال بردار گاڑیاں ہیں۔ گزشتہ دنوں سکھر کے قریب انٹرسٹی کوچ کو لوٹا گیا۔ جس پر متاثرہ مسافروں نے قومی شاہراہ پر دھرنا دیا تھا۔ کوچوں بسوں میں لوٹ مار کا سلسلہ بڑھنے کے باوجود موٹر وے پولیس اور مقامی پولیس واقعات کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔
    رواں ماہ 5 دسمبر کو کشمور کے مقام پر کراچی سے پشاور جانے والے آئل ٹینکر کو روکا گیا اور ڈرائیور عمران آفریدی کو اغوا کرلیا گیا تھا۔ اس کی تشدد کرتے ہوئے وڈیو اس کے اہل خانہ کو بھیج کر 2 کروڑ تاوان مانگا گیا تھا۔ جس کے بعد آئل ٹینکرز اونر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی تھی۔ جبکہ رہنمائوں نے ڈرائیوروں کے ساتھ مل کر بلاول ہاؤس کراچی پر دھرنا دیا تھا کہ ڈرائیور کو بازیاب کرایا جائے اور دیگر کو تحفظ دیا جائے۔ بالآخر 22 دسمبر کو گھوٹکی پولیس نے عمران آفریدی کے رشتے داروں کو بلوایا اور عمران آفریدی کو ان کے حوالے کردیا۔ ڈرائیور کو کس طرح بازیاب کرایا گیا۔ اس حوالے سے نہیں بتایا گیا۔ جبکہ اگلے روز مال بردار ٹریلر کو کندھ کوٹ کے مقام پر روکنے کی کوشش کی گئی اور نہ رکنے پر ڈرائیور کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا گیا۔ جو نواب شاہ کے اسپتال میں لے جانے کے دوران چل بسا۔ اس کا تعلق صادق آباد سے تھا۔ ابھی اس پر مال بردار گاڑیوں والے احتجاج کر رہے تھے کہ تین روز قبل پشاور سے کراچی آنے والے مال بردار ٹرالر کے ڈرائیور نعمان خان کو اغوا کرکے ڈاکو ہمراہ لے گئے۔
    اس واقعہ کے بعد کراچی میں گڈز کیریئر ایسوسی ایشن نے شدید ردعمل دیا اور سندھ حکومت اور پولیس سے مطالبہ کیا کہ نعمان کو بازیاب کرایا جائے اور مال بردار گاڑیوں کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ ورنہ ملک بھر میں مال کی ترسیل روک دی جائے گی۔
    کراچی گڈز کیریئر ایسوسی ایشن کے سینیئر وائس صدر ملک شبیر خان کا کہنا ہے کہ ’’آج جمعہ کو پولیس اور سندھ حکومت کو دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہوجائے گی اور آئندہ کا لائحہ عمل دیا جائے۔ ڈاکوئوں نے کشمور سے سکھر گھوٹکی تک ایک بار پھر قومی شاہراہ کوعلاقہ غیربنا بنادیا ہے۔ اگر ٹھوس اقدامات نہ کیے گئے تو مال بردار گاڑیوں کا نیٹ ورک چلانا مشکل ہوجائے گا۔گذشتہ رات بھی کشمور کے قریب بخشاپور کے قریب قومی شاہراہ ڈاکو گن پوائنٹ پرٹرکوں اور بسوں کوروک لوٹتے رہے ،اس دوران پولیس سے مڈبھیڑ اور فائرنگ کے تبادلہ میں ایک ڈکیت30 لاکھ سرقیمت والا بدنام زمانہ ڈاکوؤں کا سربراہ شریف بنگوار ساتھی سمیت ہلاک ہوگیاجبکہ دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا .

  • سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج برقرار

    سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام پر بھی ڈاکو راج برقرار

    باغی ٹی وی : سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں سال2022 ء کے اختتام تک ڈاکو راج برقرار
    تفصیل کے مطابق سال 2022 میں بھی سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع میں ڈاکو راج رہا جس کے نتیجے میں مقابلوں کے دوران 22 ڈاکو ہلاک اور 9 پولیس افسران شہید ہوئے ۔ سندھ، پنجاب اور بلوچستان کے سرحدی اضلاع گھوٹکی ،کشمور ، شکارپور اور جیکب آباد کچے کے علاقے جغرافیائی لحاظ سے ڈاکوؤں کی محفوظ پناہ گاہ اور نوگو ایریا بنے ہوئے ہیں، دریائی علاقے میں دور تک مارکرنے والے اسلحے کے سامنے پولیس بے بس نظر آتی ہے جب کہ ڈاکو واردات کرکے ایک دوسرے کے سرحدی اضلاع میں فرار ہوجاتے ہیں، اب تک اغوا برائے تاوان، اقدام قتل ڈکیتی اور موٹر سائیکل چھیننے کی سیکڑوں وارداتیں ہوچکی ہیں۔رواں سال کے آخر میں گھوٹکی کے رونتی کے کچے میں ایک ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 6 پولیس اہلکار جب کہ کشمور میں ایک انسپکٹر اور پولیس اہلکار کی شہادت کے بعد حکومت سندھ نے آئی جی سندھ کوڈاکوؤں کو مکمل طورپر ختم کرنے کا ٹاسک دیا ہے جس کے بعد ان اضلاع میں بین الاقوامی تربیت یافتہ پولیس دستے جدید آلات پر مشتمل ابابیل ڈرون اور دور تک مارکرنے والے جدید اسلحہ کو جمع کررہے ہیں۔پولیس اہلکاروں کی شہادت سے قبل ایک کروڑ روپے انعام یافتہ ڈاکو سلطوشر اور بعد میں ببی بنگوار سمیت گھوٹکی، شکارپور، کشمور اور جیکب آباد میں پولیس مقابلوں میں 22 ڈاکوہلاک جب کہ 698ڈاکوں اور جرائم پیشہ افراد گرفتار کیا گیا ہے۔
    یادرہے گذشتہ رات بھی کندھ کوٹ بخشاپور کے حدود زورگڑھ انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر مسافروں سے لوٹ مار کی ، 20 منٹ مسلسل مسافروں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو 30 لاکھ انعام یافتہ بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے سربراہ شریف بنگوار ساتھی سمیت ہلاک دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے کرتے کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب ضلع کشمور کندھ کوٹ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بدامنی بھڑک اٹھی ہے ڈاکوؤں راج برقرار ہے پولیس مکمل طور ناکام ہے ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسے 20 سے زائد مغوی ابھی تک پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہے،مغویوں کے ورثاء کے گھروں میں گہرام مچا ہوا ہے۔

  • ایدھی ویلفیئر سینٹر حیدرآباد نے اپنی سالانہ رپورٹ 2022 جاری کردی

    ایدھی ویلفیئر سینٹر حیدرآباد نے اپنی سالانہ رپورٹ 2022 جاری کردی

    حیدرآباد (باغی ٹی وی )ایدھی ویلفیئر سینٹر حیدرآباد نے اپنی سالانہ رپورٹ 2022 جاری کردی
    فلاحی تنظیم ایدھی نے سال 2022 میں حیدرآباد کے شہریوں کو 18 ہزار 616 دفعہ ایمبولینس سروس فراہم کی, ایدھی کی جانب سے حادثات میں ہلاک ہونے والے 143 افراد کی لاشیں جبکہ 281 زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا .ایدھی نے شہر کے مختلف علاقوں میں خودکشی کرنے والے 15 افراد کی لاشیں بھی اسپتال منتقل کیں سال کے دوران مختلف مقامات سے ملنے والی 21 نوزائیدہ بچوں کی میتوں کی غسل کے بعد تدفین کی گئی شہر کے مختلف تھانوں اور اسپتالوں کی معرفت 117 لاوارث میتیں تدفین کی گئیں 34 لاوارث افراد کو کراچی ایدھی ہوم منتقل کیا گیا

  • ٹھٹھہ: حاجی  سلیم  اختر ٹکانی کی وفات پر  سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ ایم پی اے  سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی

    ٹھٹھہ: حاجی سلیم اختر ٹکانی کی وفات پر سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) حاجی سلیم اختر ٹکانی کی وفات پر سپیشل اسسٹنٹ وزیراعلیٰ سندھ ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی تعزیت کیلئے ان کے گھر آمد اور فاتحہ خوانی
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم پی اےوزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کے اسپیشل اسسٹنٹ سید ریاض حسین شاہ شیرازی اور انکے ساتھ اسسٹنٹ مختیار کار ٹھٹھ عزیز میمن، غنی قریشی ، سید مہتاب شاہ اور دیگر معززین تعزیت کے لۓ ان کے ساتھ پہنچے ٹھٹھہ کے معزز شخصیت تاجر مرحوم حاجی وزیر احمد ٹکانی کے بیٹے حاجی سلیم اختر ٹکانی کی تعازیت کی ان کے بیٹے اور بھائی حاجی وسیم اختر ٹکانی ٹھٹھہ ضلع تاجر اتحاد کے سرپرست اور انکے چھوٹے بھائیوں سے بھی تعزیت کی اور ان کے مغفرت کے لۓ دعائیں مانگیں ، اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے اسسٹنٹ نے کہا اللہ پاک مرحوم کو جنت میں اعلی مقام عطا فرماۓ اور ان کے گھر والوں کو صبر و تعمل دے، دوسری جانب سابقہ اسپیشل کورٹ کے جج دیدار حسین قریشی تعزیت کے لۓ پہنچے اور ان کے بیٹے بھائیوں سے بھی تعزیت کی اور مرحوم کے مغفرت کے لۓ دعا مانگی اس موقع پر ٹھٹھہ شہر کے تاجر اور معززین بھی موجود تھے.