باغی ٹی وی (ویب نیوز) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ پہلے احتساب، اصلاحات اور پھر انتخابات کروائے جائیں ورنہ سیاسی، معاشی بحران میں مزید شدت آئے گی۔ معیشت کو ٹریک پر لانے کیلئے، احتساب، اصلاحات اور بین الاقوامی معاہدات کے ازسرنو جائزہ کیلئے دو اڑھائی سال کیلئے ٹیکنوکریٹ کی حکومت لانے میں حرج نہیں، اس وقت سیاسی عدم برداشت اپنی انتہاؤں کو چُھو رہا ہے۔ اس ماحول میں الیکشن کروانے کا مطلب تصادم کروانا ہے۔ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 2013ء میں احتساب اور اصلاحات کا قومی ایجنڈا پیش کیا تھا، اگر اُس وقت بات مان لی جاتی تو آج یہ دن نہ دیکھنے پڑتے۔
انہوں نے کہا کہ زیر تفتیش کرپٹ ”بزرگ سیاسی قیادت“ سے نجات کا وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صاف شفاف الیکشن کیلئے الیکشن کمیشن کا آئین میں دیئے گئے آرٹیکلز کے مطابق مضبوط ہونا ضروری ہے۔ اس وقت الیکشن کمیشن بھی مضبوط نہیں، الیکشن کمیشن اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کرکے ریورس ہو گیا۔ ایسے کمزور الیکشن کمیشن سے ملک گیر شفاف انتخابات کی توقع نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ رجیم چینج کے بعد جو حکومت قائم ہوئی اس کا ایجنڈا صرف اپنے کرپشن کیسز سے نجات تھا وہ پورا ہو گیا۔ اب انہیں بھی مزید ملک چلانے اور سنبھالنے میں کوئی دلچسپی نہیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

پہلے احتساب، اصلاحات پھر انتخابات، خرم نواز گنڈاپور
-

کے پی حکومت نمونیا پر قابو پانے میں ناکام ،ایک ماہ3 ہسپتالوں میں 175 بچے جاں بحق
کے پی حکومت نمونیا پر قابو پانے میں ناکام ،ایک ماہ میں 3 ہسپتالوں175 بچے جاں بحق
تفصیل کے مطابق خیبرپختونخوا حکومت نمونیا کی عام بیماری پر قابو پانے میں بھی ناکام ہوگئی، پشاور کے تین بڑے اسپتالوں میں ایک ماہ کے دوران نمونیا سے 175 بچے جاں بحق ہوچکے۔رپورٹس کے مطابق نمونیا سے 153 بچے خیبر ٹیچنگ اسپتال، 12 لیڈی ریڈنگ اور 10 بچے حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں جاں بحق ہوئے۔ترجمان کے مطابق صرف خیبر ٹیچنگ اسپتال میں نمونیا سے متاثر 447 بچوں کو لایا جاچکا ہے، متاثرہ بچوں کا علاج جاری ہے۔ -

ڈی جی خانِِ:ڈپٹی کمشنر کا میونسپل سروسز کی چیکنگ کیلئے علی الصبح شہر کا دورہ
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (واجداکبرسٹی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا میونسپل سروسز کی چیکنگ کیلئے علی الصبح شہر کا دورہ،
صفائی،نکاسی آب،صاف پانی سمیت بنیادی سہولیات اب شہریوں کی پہنچ میں ہونگی۔
ڈپٹی کمشنر نے سینٹری ورکرز کی حاضریاں چیک کیں،لوگوں سےصفائی بارے معلومات بھی لیں۔وہ سرپرائزڈ وزٹ کرکے سٹاف کی حاضریوں،میونسپل سروسز کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں،اسسٹنٹ کمشنر صدر شکیب سرور،سی او میونسپل کارپوریشن جوادالحسن گوندل ودیگر افسران بھی شہر وزٹ کے دوران انکے ہمراہ تھے۔ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح ماڈل ٹاؤن ڈسپوزل،دریشک ٹاؤن،بلاک18،17،چوڑہٹہ بلاک،ریلوے پلی،گولائی کیمٹی،صدر بازار،دربار قادریہ و دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور میونسپل سروسز معاملات کا موقع پر بذات خود معائنہ کیا۔انہوں نے ماڈل ٹاؤن ڈسپوزل سٹیشن کو فوری اپ ڈیٹ کرنے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ بنیادی سہولیات کو یقینی بنانا میونسپل اداروں کی ترجیح ہونا چاہیئے،سروسز میں ریلیف دے کر ہم عوامی اعتماد حاصل کر سکتے ہیں،محمد انور بریار نے گلیوں،سڑکوں،بازاروں میں صفائی،کوڑا کرکٹ اٹھانے کے عمل کا معائنہ کیا۔انہوں نے کہا کہ گلیوں،بازاروں سمیت کسی جگہ بھی گندگی کے انبار نظر نہیں آنے چاہئیے،مانیکہ کینال کے فٹ پاتھ اور ڈیوائیڈرز کو پینٹ کروایا جائے،چوڑہٹہ پارک میں گھاس لگوائی،سیٹنگ ایریا کو کلر فل بنانے کا حکم دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گھروں کے مالکان کو گلیوں،بلاکس میں پڑے تعمیراتی ملبے کو فوری اٹھانے کا کہا جائے،ملبہ نہ اٹھوانے والے مالکان کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں،
محمد انور بریار نے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کو سروے کرکے مین ہولز کے ڈھکنوں کی رپورٹ دینے کا بھی حکم دیا،انہوں نے کہا کہ وسائل میں رہتے ہوئے شہریوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں،خوبصورتی کیلئےفٹ پاتھ اور ڈیوائیڈرز کے اطراف کو رنگ کیا جائے،
میونسپل سروسز میں بہتری انتظامیہ کی اچھی کارکردگی کو ظاہر کرتی ہے،موقع کی مناسبت سے سروسزمیں بہتری کی گنجائش کو مدنظر رکھا جائے،محمد انور بریار نے کہا کہ نالیوں،گٹروں سے نکالا جانیوالا ثومہ تکلیف کا باعث ہوتا ہے جیسے فوری اٹھایا جائے،ٹوٹے گٹروں کے ڈھکنوں کو تبدیل اورسلیبوں کی فوری مرمت کی جائے،سینٹری ورکرز کے حاضری یقینی بنائی اور انکے روٹین کےکام کو چیک بھی کیا جائے،میونسپل سروسز میں بہتری بارےشہریوں سے مشاورت کی جائے،سیاسی ورکرز بھی صفائی نظام کے چیک اینڈ بیلنس میں انتظامیہ کی مدد کریں،محمد انور بریار نے کہا کہ میونسپل معاملات کی بہتری کیلئے میں شہر کا سرپرائزڈ وزٹ کرتا رہوں گا،سڑکوں پر موجود گرین بیلٹس کو پانی لگایا اور درختوں کی کٹائی کی جائے،شہری جگہ جگہ کوڑا کرکٹ مت پھینکیں،انہیں مختص پوائنٹس پر رکھیں تاکہ اسے بروقت اٹھایا جا سکے،
شہری بھی سینٹری ورکرز کی محنت ضائع نہ کریں،انہوں نے کہا کہ مجھے عوامی خدمت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کیلئے اپنی ٹیم پر فخر ہے،
روزمرہ امور سے ہٹ کر بھی صفائی عمل میں بہتری لائی جائے گی،ڈپٹی کمشنر نے اپنے وزٹس کے دوران افسران کو بہتر ورکنگ بارے ہدایات بھی دیں۔ -

ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ اضلاع کے 13 ترقیاتی منصوبوں میں ترمیم کی مشروط منظوری
ڈیرہ غازیخان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار شہزاد خان)ڈی جی خان اور مظفرگڑھ اضلاع کے 13 ترقیاتی منصوبوں میں ترمیم کی مشروط منظوری دے دی گئی ہے۔منصوبوں پر ایک ارب 31 کروڑ روپے خرچ ہوں گے کمشنر خالد منظور نے ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کے ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے قواعد و ضوابط پورے کرنے پر منصوبوں میں ترمیم کی منظوری دی ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید اور دیگر افسران موجود تھے.
کمشنر ڈیرہ غازی خان خالد منظور کی زیر صدارت ڈی ڈی ڈبلیو پی کا اجلاس منعقد ہواجس میں ڈیرہ غازی خان اور مظفرگڑھ کے 13 ترقیاتی منصوبوں میں ترمیم کی مشروط منظوری دی گئی ہے جن میں ڈیرہ غازی خان کے پانچ اور مظفر گڑھ کے 9 منصوبوں کی مشروط منظوری دی گئی۔پبلک ہیلتھ کے منصوبوں کی منظوری سربراہ ادارہ کی عدم شرکت پر موخر کردی گئی۔کمشنر خالد منظور نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں میں ترمیم کے تمام قواعد پورے کئے جائیں۔ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ معیاد کے اندر مکمل ہونا چاہیے تاہم میٹریل کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں ہوگا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرز وسیم اختر جتوئی ،انعم حفیظ،ایس ایز محمد نواز،محمد ارشد،انور علی ندیم،خلیل احمد کھوسہ،ڈی جی پی ایچ اے طاہر جاوید انصاری،ایگزیکٹو انجینئرز محمد رمضان،محمد وقاص ،ثقلین احمد،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران موجود تھے -

چترال کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور کشادگی ، کام کا آغاز کردیاگیا ہے
چترال (باغی ٹی وی ) پشاور چترال شاہراہ پر کشادگی اور مرمت کا کام شروع ہوچکا ہے۔ ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے اگر ایک طرف مقامی لوگوں اور سیاحوں کو سفر میں آسانی ہوگی تو دوسری جانب اس سے حادثات کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔ ان سڑکوں کی تعمیر پر علاقے کے لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی،چترال سے گل حماد فاروقی کی رپورٹ
-

ڈیرہ اسماعیل خان: ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ
ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل کی رپورٹ) ٹکواڑہ پولیس چوکی پر دہشت گردوں کا جدید ہتھیاروں سے حملہ کیاگیا ہے ، پولیس چیک پوسٹ پر جدید ہتھیاروں سے فائرنگ اور17/18 راکٹ لانچر داغے گۓ ہیں ،پولیس کی جانب سے بھی دہشت گردوں پر بھرپور جوابی فائرنگ کی گئی.
ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب خان کا کوئیک رسپانس ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد شعیب نے ڈی ایس پی صدر حافظ عدنان اور اپنے سکواڈ کے ہمراہ بروقت پہنچ کر دہشتگروں کو منہ توڑ جواب دیا ،دہشت گردوں کے زخمی اور ہلاک ہونے کی بھی اطلاعات ہیں،البتہ آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ،ڈی پی او محمد شعیب خان نے بروقت پہنچ کر چوکی میں موجود پولیس اہلکاروں کو ریسکیو کیا اور 4 زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ہسپتال روانہ کیا۔ڈی پی او ڈیرہ اسماعیل خان محمد شعیب خان اس وقت خود موقع پر موجود پولیس دستوں کی قیادت کر رہے ہیں۔ -

آٹامہنگا،سندھ میں گندم کی بین الصوبائی نقل وحرکت پرپابندی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(راجہ قریشی نامہ نگار)سندھ میں آٹا مہنگا ہونےپر صوبائی حکومت نے ایکشن لے لیا۔ گندم کی بین الصوبائی نقل و حرکت پر پابندی لگادی،سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی نقل و حرکت پر پابندی کا نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے پولیس کو الرٹ بھی جاری کردیا گیا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق گندم کی بین صوبائی پابندی کے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیا جائے۔نوٹی فکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ گندم کی چوری روکنے کیلئے 9 مقامات پر چیک پوسٹیں قائم کی جائیں ، کراچی کے ڈسٹرکٹ ویسٹ میں بھی ایک چیک پوسٹ بنائی جائے جبکہ سندھ و پنجاب کے بارڈرز، گھوٹکی میں دو، کشمور میں دو پوسٹیں قائم کرنے کا حکم دے دیا گیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق قمبر شہداد کوٹ میں دو، جیکب آباد میں بھی دو چیک پوسٹیں قائم کی جائیں گی۔
-

کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر مسافروں سے لوٹ مارکے دوران پولیس مقابلہ 30 لاکھ سرکی قیمت، 2 بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان نامہ نگار) انڈس ہائی وے پر مسافروں سے لوٹ مارکے دوران پولیس مقابلہ 30 لاکھ انعام یافتہ 2 بدنام زمانہ ڈاکو چچا بھتیجا ہلاک
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ بخشاپور کے حدود زورگڑھ انڈس ہائی وے پر ڈاکوؤں کی اسلحہ کے زور پر مسافروں سے لوٹ مار اور ڈکیتی کی واردات، 20 منٹ مسلسل مسافروں پر فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا، ڈکیتی کی اطلاع ملتے ہی پولیس حدود کی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو ڈاکوؤں اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے بتایا کہ فائرنگ کے نتیجے میں دو 30 لاکھ انعام یافتہ بدنام زمانہ ڈاکوؤں کے سربراہ شریف بنگوار ساتھی سمیت ہلاک دیگر ڈاکو فائرنگ کرتے کرتے کچے کی طرف فرار ہو گئے ہیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ٹرک ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، دوسری جانب ضلع کشمور کندھ کوٹ کے شہریوں کا کہنا تھا کہ ضلع بھر میں بدامنی بھڑک اٹھی ہے ڈاکوؤں راج برقرار ہے پولیس مکمل طور ناکام ہے ڈاکوؤں کے چنگل میں پھنسے 20 سے زائد مغوی ابھی تک پولیس بازیاب کرانے میں ناکام ہو چکی ہے،مغویوں کے ورثاء کے گھروں میں گہرام مچا ہوا ہے۔


-

گوجرہ : پرانی دشمنی دو گروپوں میں فائرنگ ایک قتل،2 شدید زخمی
گوجرہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) سابقہ رنجش پردو گروپوں میں فائرنگ سے ایک شخص قتل جبکہ دو شدید زخمی ہو گئے۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر338ج ب کے ثاقب اور کامران کار پر سواراڈا نواں لاہور کے قریب جارہے تھے چک نمبر 337ج ب کے عاطف،چک نمبر345ج ب کے شفیق کے ساتھ راستہ میں آمنا سامنا ہو گیا جس پر فریقین میں فائرنگ شروع ہو گئی جس کے نتیجہ میں عاطف،کامران اور شفیق شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور رورل ہیلتھ سنٹر منتقل کیاگیا جہاں سے ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال ریفر کر دیاگیا جہاں عاطف شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا دیگر زخمیوں کوطبی امداد فراہم کی جارہی ہے تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقتول کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی اورپولیس مصروف کارروائی ہے۔

-

ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ گوجرانوالہ کی مظفرگڑھ میں کارروائی،یونیورسٹی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ گوجرانوالہ کی مظفرگڑھ میں کارروائی،یونیورسٹی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار
تفصیل کے مطابق ایف آئی اے سائبرکرائم ونگ گوجرانوالہ نے مظفرگڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے یونیورسٹی کی طالبہ کو بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار کوگرفتارکرلیاہے ،ملزم امجد افضل 2 سال سے بی بی اے کی طالبہ کو نازیبا ایڈٹ شدہ تصاویر کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا- ایف آئی اے سائبرکرائم نے ملزم کے موبائل سے ایڈٹ شدہ نازیبا تصاویر بھی برآمد کرلی ہیں ،ایف آئی اے سائبرکرائم کے مطابق ملزم کی یونیورسٹی کے باہر ایزی لوڈ کی دکان ہے،