ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )اوپن ڈور پالیسی کے ذریعے عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل اولین ترجیح ہے ضلع ننکانہ کے شہری کسی بھی محکمے سے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لئے میرے آفس تشریف لائیں تاکہ فوری ریلیف فراہم کیا جا سکے اوپن ڈور پالیسی کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک ضلع بھر کی عوام الناس کے مسائل کے بروقت حل کے لیے روزانہ کی بنیاد پر صبح 11تا 12اور شام 4تا5بجے تک شہریوں کو درپیش مسائل سن کر موقع پر متعلقہ محکمہ جات کو احکامات جاری کررہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے اوپن ڈور پالیسی کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کا فوری حل میری اولین ترجیحات میں شامل ہے ،ضلع ننکانہ کے شہری کسی بھی محکمہ سے متعلق اپنے مسائل کے حل کے لیے میرے *آفس تشریف لائیںتاکہ انہیں فوری ریلیف فراہم کیا جاسکے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ غضنفر علی قادری
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)والدین اپنے بچوں کو معذوری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ غضنفر علی قادری
ضلع کے تمام علاقوں میں پولیو ٹیموں کی موجودگی کو یقینی بنایا جائے تاکہ کوئی بھی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ
ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے محکمہ صحت سمیت تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ 16- جنوری 2023ء سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کے دوران تمام موجود وسائل بروئے کار لاتے ہوئے بہتر نتائج کے حصول کیلئے کوئی کسر نہ چھوڑیں۔ یہ ہدایت انہوں نے دربار ہال مکلی میں آئندہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دی۔ ڈپٹی کمشنر نے پولیس افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر چند منٹ کیلئۓ پبلک ٹرانسپورٹ کو روکیں تاکہ سفر کرنے والے بچوں کو بھی قطرے پلانے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام علاقوں میں پولیو ٹیمز کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ کوئی بھی بچہ قطرے پینے سے رہ نہ جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے ضلع کے عوام باالخصوص والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں آنے والی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے پھول جیسے بچوں کو معذروری سے بچانے کیلئے پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔ قبل ازیں این اسٹاف ڈاکٹر راجیش کمار نے اجلاس کو بتایا کہ مہم کے دوران پانچ سال تک عمر کے 02 لاکھ 27 ہزار 593 بچوں کو پولیو سے بچاء کے قطرے پلانے کیلئے 720 گشتی، 46 فکسڈ اور 54 ٹرانزسٹ پوائنٹس جبکہ 171 ایریا انچارچز مقرر کئے گئے ہیں تاکہ مقررہ ہدف حاصل کرکے مہم کو سو فیصد کامیاب بنایا جا سکے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری ،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن، محکمہ صحت، تعلیم، پولیس، لوکل گورنمنٹ و دیگر محکموں کے افسران اور مختلف این جی اوز کے نمائندے بھی موجود تھے۔ -

پنجاب، سندھ اور کے پی کے دھند کی لپیٹ میں، فلائٹ آپریشن معطل
پنجاب، سندھ اور خیبرپختونخوا کے بیشتر میدانی علاقے آج بھی گہری دھند کی لپیٹ میں ہیں۔
دھند کی وجہ سے اسلام آباد اور کراچی سے آنے اور جانے والی پروازیں منسوخ کردی گئیں، ملتان ائیرپورٹ پر فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا جب کہ بین الاقوامی پروازیں بھی غیر معمولی تاخیر کا شکار ہیں۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے علاقے شیرا کوٹ میں گاڑی کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا اور لاش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی۔
دوسری جانب ملتان، لاہور، گوجرنوالہ اور فیصل آباد سمیت پنجاب بھر میں بجلی کی لوڈشیڈنگ بڑھادی گئی، دھند سے این ٹی ڈی سی اور ڈسکوز سسٹم متاثر ہوا ہے جس کے باعث کئی گرڈ اسٹیشن رات بھر بند رہے۔لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ بجلی کا شارٹ فال نہیں، دھند سے بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا ہے۔ -

ڈی جی خان :کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کےلئے پرانی سبزی منڈی کا رقبہ جلد صاف کرنے کےلئے دوبارہ بھاری مشینری لگانے کے احکامات جاری
ڈی جی خان،باغی ٹی وی(جواداکبر) کارڈیالوجی انسٹیٹیوٹ کےلئے پرانی سبزی منڈی کا رقبہ جلد صاف کرنے کےلئے دوبارہ بھاری مشینری لگانے کے احکامات جاری
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازی خان شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے سیکٹر سطح پر افسران کی ڈیوٹیاں لگادی گئیں۔مزید 300 مین ہولز کے ڈھکن آئندہ ملنا شروع ہو جائیں گے ۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے نماز فجر کی ادائیگی کے بعد شہر کا دورہ کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں،کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے صبح سویرے یونین کونسل چار،سات،دس اور سولہ کے مختلف مقامات کا دورہ کیا۔صفائی ،سیوریج کے معاملات دیکھتے ہوئے اہل علاقہ اور کمیونٹی کی کمیٹی کے اراکین سے ملاقاتیں کی۔انہوں نے سبزی منڈی ڈسپوزل ورکس کا بھی دورہ کیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ میونسپل سروسز کی بہتری کےلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔کارپوریشن کی حدود میں نقشہ منظور کروائے بغیر کسی کو تعمیراتی کام نہیں کرنے دیا جائے گا۔شہر کے مرکزی بازاروں کے ساتھ گلی محلوں میں بلا امتیاز آپریشن جاری رکھا جائے۔اس موقع پر ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید ،اے سی صدر شکیب سرور ،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل ،ایس ای پبلک ہیلتھ شعیب فیاض اور دیگر افسران ہمراہ تھے -

تونسہ : پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کاکمال ،سیوریج نکاسی نالے کے بیچ آنے والا کھبا نہ ہٹایا گیا
تونسہ شریف ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عمران لنڈ)پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کاکمال ،سیوریج نکاسی نالے کے بیچ آنے والا کھبانہ ہٹایا گیا
تفصیل کے مطابق منگروٹھہ چونگی سے پناہ گاہ تونسہ تک سیوریج بارش کے پانی کی نکاسی کے لیئے نالے کی تعمیر کی تعمیر کی جارہی ہے جس کیلئے قبرستان کی دیوار بھی گرادی لیکن نالے کے بیچ آنے والے سٹریٹ لائٹ پول کو ہٹایا گیا ہے اور نہ اس کھبے کی وجہ سے نالے کوکوئی تھوڑا ساخم یا موڑدیاگیا ہے ،اگر اس پول کی جگہ پر نالے کوتھوڑا ایک سائیڈ کی طرف خم دیکر نہ موڑاگیا تو جب یہ نالامکمل ہوگیااوراس سیوریج کاپانی چھوڑاگیا تواس کھبے والی جگہ پر رکاوٹ کی وجہ سے سیوریج کی نکاسی رک جائے گی اور سیوریج بند ہونے کی وجہ سے گندہ پانی قبرستان یا پھر روڈ پر ٹھاٹھیں مارے گا، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر تونسہ اور اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سے مطالبہ کیا ہے اس نالے کی تعمیر میں آنے والے نقائص کو فوری دورکیاجائے. -

ٹھٹھہ : بے نظیر کمپلیکس سے 11 سال کی 2 لڑکیاں اغواء
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) بے نظیر کمپلیکس سے 11 سال کی 2 لڑکیاں اغواء
تفصیل کے مطابق بے نظیر کمپلیکس کے احاطے میں مقیم گل حسن ملاح کی گیارہ سالہ بیٹی گڈی اور پنہوں ملاح کی اموں عمر 11 سال
19 دسمبر کو رات سے غائب ہیں،اہل خانہ نے شک ظاہر کیا ہے کہ دونوں کو مشتاق سولنگی جوکہ گاؤں علی بحر دوسرا رفیق کاتیار گاؤں کینجھر نے ورغلا کر اغوائ کیا ہے ان کی مدد رشید کاتیار اور اقبال سولنگی نے کی ہے ،دونوں لڑکیاں آپس میں کزن ہیں ،گڈی کی ماں روزاں اور اموں کے باپ پنہوں ملاح نے اعلیٰ حکام سے گزارش کی ہے کہ دونوں لڑکیوں کو بازیاب کرایاجائے.
-

ٹھٹھہ :صدروممبران عوامی پریس کلب ، شہادت کےدن موقع پر دولھ دریاخان شہیدکے مزار پر حاضری
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) 22 ڈسمبر پر شھید دولھ دریا خان کے شھادت والے دن عوامی پریس کلب کے صدر اور میمبران جام نظام الدین اور دولھ دریا خان شھید کی مزار پر حاضری دی پھولوں کی چادریں ٗچاری گئی اور عوامی پریس کلب کے ممبران اور صدر کی جانب سے فاتح پڑھی گئی، اس موقع پر عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں نے خطاب کرتے ہوۓ کہا سال 1520ع پر آج کے دن پر افغانی حملہ آوروں نے شاہ بیگ ارغون کے سرپرہ ستی میں حملہ کر کے سندھ پر قبضہ کیا ، اور دولھ دریاسمیت ہزاروں سندھیوں کا قتل عام کیا گیا, لیکن آج سندھ کی ایک پارٹی نے سندھی ادبی سنگت سمیت کسی ادیب تاریخ دانوں لیکھاری، دانشوروں یہ مناسب نہیں سمجھا کے وہ دولھ دریاہ خان شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر ڈالیں اور فاتح خانی کریں لیکن ہم نے اپنی تاریخی روایت برقرار رکھتے ہوۓ سماجی سرپرست ڈاکٹر مقبول خشک ،عبید جماری ، ملک منظور خاصخلی ، راجا قریشی ، علی محمد درس، وقار کہمان ، جاوید خشک ،عزیز شیخ اور بہی لوگوں کے ساتھ مل کر شہید دولھ دریاء خان اور جام نظام الدین ،جام فیروز پر چادریں چڑھائیں اور دعا مانگی اپنی تاریخی اور قومی زمہ داری نبھائی،بلاول سموں صدر عوامی پریس کلب ٹھٹھہ نے مزید کہا کہ شہیدوں نے قوم اور دھرتی کی حفاظت کے خاطر جنگ لڑی انہیں یاد کرنا ہمارا فرض ہے جو قوم اپنے قومی ہیروز کو یاد نہ کرے اور لٹیرے اور دشمنوں کے پیچھے چلے ان کا مقدر تباہی ہوتا ہے.
-

ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کے 2دہشت گرد جہنم واصل
ڈی آئی خان،باغی ٹی وی(ذیشان خان خی رپورٹ) تحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن ، کالعدم تنظیم کا دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔
تفصیل کے مطابقتحصیل کلاچی میں سیکیورٹی فورسز کا انٹلیجنس بیس آپریشن کیاگیا اس اپریشن میں کالعدم تنظیم کا دہشت گرد کمانڈر مارا گیا۔
ہلاک دہشت گرد کی شناخت غفوری عرف ماما کے نام سے ہوئی ہے ۔ ہلاک دہشت گرد کا تعلق تحریک طالبان گنڈہ پور گروپ سے تھا۔ دہشتگرد موٹر سائیکل پر فرار ہونے کی کوشش کر رہا تھا کہ سیکیورٹی فورسز سے مقابلے میں مارا گیا۔ ہلاک دہشت گرد کے ساتھیوں کی تلاش کے لئے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے-
سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کاروائی،فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی گنڈہ پور گروپ کا سرگرم دھشتگرد غفور احمد ہلاک، مذکورہ دہشتگرد سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کوپولیس موبائل پر حملوں، بم دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں مطلوب تھا۔ دوسری کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سجنا محسود گروپ کا سرگرم دہشت گرد گل یوسف ولد شاہ جا عالم گرفتار، دھشتگرد گل یوسف کرنل مجیب الرحمن، کیپٹن سکندر سہیل کو شھید کرنے سمیت کلاچی پولیس موبائل پر دھماکہ کرنے، بھتہ خوری اور دھشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔ سی ٹی ڈی کی آپریشن ٹیم اور حساس ادارے خفیہ معلومات کی بنیاد پر دہشتگردوں کے خلاف تحصیل کلاچی کے علاقہ مڈی میں مشترکہ انٹیلی جینس بیسڈ آپریشن میں مصروف تھے کہ اس دوران مخالف سمت سے دہشت گردوں نے ان پر اسلحہ آتشین سے فائرنگ شروع کی۔ آپریشن پارٹی نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کی خاطر جوابی فائرنگ شروع کی۔ فائرنگ رکنے پر ایک دہشت گرد کی لاش پڑی پائی جس کی شناخت غفور احمد ولد خان زمان سکنہ مانجھی خیل ضلع ٹانک سے ہوئی جس کے قبضہ سے ایک عدد پستول 9mm بور، چار عدد ہینڈ گرینیڈ اور ایک عدد موٹر سائیکل ہنڈا جلی ہوئی برآمد کرکے قبضہ ہوئی۔ مذکورہ دہشتگرد سی ٹی ڈی ڈیرہ اسماعیل خان ریجن کو پولیس موبائل پر حملوں، بم دھماکوں، سیکیورٹی فورسز پر حملوں کے مقدمات میں مطلوب تھا۔
اسی طرح ایک اور کاروائی کے دوران کالعدم تنظیم ٹی ٹی پی سجنا محسود گروپ کے ساتھ وابستہ دہشت گرد گل یوسف ولد شاہ جا عالم قوم محسود سکنہ چک ملائی جنوبی وزیرستان کو جدید ٹیکنیکل طریقہ سے بمقام خرگئی چیک پوسٹ ضلع ٹانک سے دھر لیا گیا جو سی ٹی ڈی پولیس ڈیرہ اسماعیل خان کو کرنل مجیب الرحمن، کیپٹن سکندر سہیل کو شھید کرنے سمیت کلاچی پولیس موبائل پر دھماکہ کرنے، بھتہ خوری اور دھشتگردی کے متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

-

27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپورشرکت کی جائے گی- الحرمین سومرو
میرپور ساکرو،باغی ٹی وی(قادرنوازکلوئی)27 دسمبر کو شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپورشرکت کی جائے گی- الحرمین سومرو
تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل میرپور ساکرو کا اجلاس تحصیل صدر مشتاق بگھیار کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں 27 دسمبر کو شہیدمحترمہ بینظیر بھٹو کی برسی میں بھرپور شرکت کا فیصلہ کیا گیاہے الحرمین سومرو پیپلز پارٹی کے امیدوار امیر حسین ہودیو بلوچ اسد خواجہ غلام نبی کنبھر حیدر شاہ بخاری ابراہیم شورو اور دیگر نے کہا ہے کہ 27 دسمبر اس ملک کا یوم سیاہ تھا جس دن قائد جمہوریہ ملکہ بے نظیر بھٹو کو شہید کیا گیا یہ وہ جماعت ہے جس نے ہمیشہ غریبوں کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 27 دسمبر کو لاڑکانہ میں شہید ملکہ کی برسی میں میرپور ساکرو تعلقہ سے پیپلز پارٹی کے کارکنان کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔ -

ننکانہ:ریسکیو1122کا حالیہ موسمِ سرما اور شدید دھند کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثا ت کے پیشِ نظر اجلاس
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی(نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ریسکیو1122کا حالیہ موسمِ سرما اور شدید دھند کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثا ت کے پیشِ نظر اجلاس منعقد ہوا
تفصیل کے مطابق ضلع ہیڈکوارٹر پنجاب ایمرجنسی سروسز ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں حالیہ موسم سرما شدید دھند کی وجہ سے بڑھتے ہوئے حادثات کے پیش نظر اجلاس کا انعقاد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی اجلاس میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران ،اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی، میڈیا کوارڈینٹر علی اکبر و دیگر ریسکیو افسران اور انچارجز نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ریسکیو افسران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شدید دھند میں ریسکیو ڈرائیورز دورانِ ایمرجنسی اوورسپیڈ سے گریز کریں ضلع بھر کی تمام تحصیلوں کے ریسکیو انچارجزاپنی ٹیموں کے ہمراہ ٹریکٹر ٹرالیوں ،موٹر سائیکل ،رکشہ اور دیگر گاڑیوں پر تکونی چکمدار پٹیاں لگوانے اور ڈرائیور حضرات کو حادثات سے بچنے کے حوالے سے آگاہی دیں تا کہ ممکن حد تک حادثات سے بچا جا سکے انہوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ *کماد سے لدی ٹرالیوں اور لوڈر گاڑیوں کو رات کے وقت پیلی اور سرخ لائیٹس والی کیبلز کے ساتھ کور کریں تا کہ روڈ پر دوسری گاڑی کو ان کے سائز اور موجودگی کی بروقت نشاندہی ہو سکے شدید دھند کی صورت میں فوگ لائیٹس استعمال کریں اورگاڑیوں کی ہیڈ لائیٹس آن رکھتے ہوئے سامنے والی گاڑی سے خاطر خواہ فاصلہ رکھیں اور غیر ضروری سفر کرنے سے اجتناب کریں کیونکہ سڑک پر بڑھتے ہوئے حادثات کے محرکات کو کم کرکے ہی کنٹرول کیا جا سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ رات کو کمرے میں چولہا ،گیس ہیٹر،اور سلنڈر وغیرہ کو سونے سے پہلے بند کریں اپنی اور اپنے پیاروں کی زندگی کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات اپنائیں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری 1122پر کال کریں بروقت کال ہی بروقت مدد کی ضامن ہے
