ملک بھر کی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ بخار کے غیرمصدقہ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا گیا
تفصیل کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے ملک بھر کی لیبارٹریوں کو ٹائیفائیڈ بخار کے غیر مصدقہ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا۔این آئی ایچ اسلام آباد کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کے لیے وڈال (Widal) اور ٹائفی ڈاٹ (Typhidot) ٹیسٹ نہ کیے جائیں۔قومی ادارہ برائے صحت کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کے آؤٹ بریکس ملک کے مختلف حصوں خصوصاً سیلاب زدہ علاقوں سے رپورٹ ہو رہے ہیں، سیلاب زدہ علاقوں میں کچھ لیبارٹریاں اور اسپتال اب بھی یہ ٹیسٹ کر رہے ہیں۔این آئی ایچ کا کہنا ہے کہ ٹائیفائیڈ بخار کی تصدیق کے لیے مصدقہ ٹیسٹ صرف بلڈ کلچر ہے اور وہی کیا جائے۔قومی ادارہ برائے صحت کے ہدایت نامے کے بعد سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن نے بھی صوبے بھر کی لیبارٹریوں اور اسپتالوں کو وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ کرنے سے روک دیا ہے۔سندھ ہیلتھ کیئر کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ غیر مصدقہ ٹیسٹ کرنے والی لیبارٹریوں اور اسپتالوں کے خلاف ایکشن لیا جائے گا۔اس کے علاوہ اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی اور دیگر اداروں نے بھی وڈال اور ٹائفی ڈاٹ ٹیسٹ کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ماہرین متعدی امراض کا کہنا ہے کہ وڈال اور ٹائفی ڈاٹ کے نتیجے میں ٹائیفائیڈ بخار کی غلط تشخیص ہوتی ہے، اکثر وائرل بخار اور ملیریا میں مبتلا افراد کی غلط تشخیص ہونے کے باعث انہیں اینٹی بائیوٹک ادویات دی جاتی ہیں جو کہ غلط علاج ہے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹائیفائیڈ بخارکے غیر مصدقہ ٹیسٹ، وڈال (Widal) اور ٹائفی ڈاٹ (Typhidot) ٹیسٹ نہ کیے جائیں,قومی ادارہ برائے صحت
-

اوکاڑہ : ملاوٹ مافیاء کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آگئی،مصالحہ فیکٹری پر چھاپہ ،ملاوٹ شدہ مرچ برآمد
اوکاڑہ باغی ٹی وی( ملک ظفر )ملاوٹ مافیاء کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکشن میں آگئی،مصالحہ فیکٹری پر چھاپہ ،ملاوٹ شدہ مرچ برآمد
تفصیل کے مطابق دیپالپور میں ملاوٹ شدہ مضر صحت خوراک کی روک تھام کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی جاری۔فوڈ سیفٹی ٹیم کا ایوب پارک میں واقع مصالحہ جات یونٹ پر چھاپہ مارا گیا ۔ملاوٹی مرچوں کی فروخت پر ملزمان کے خلاف پنجاب فوڈ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا
چھاپہ کے دوران بھاری مقدار میں ملاوٹ زدہ مرچوں کو قبضہ میں لے لیا گیا۔ ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن بلا تفریق جاری رہے۔انسانی جانوں سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ روزانہ کی بنیاد پر فوڈ سیفٹی ٹیم نے چیکنگ کا عمل رکھا ہوا ہے ۔ ڈی جی فوڈ اتھارٹی

-

محمدانوربریارنے نئے ضلع تونسہ شریف کے ڈپٹی کمشنر کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے
تونسہ شریف،باغی ٹی وی (عمران لنڈ):ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے نئے ضلع بننے والے تونسہ شریف کے ڈپٹی کمشنر کا اضافی چارج سنبھال لیا ہے. تونسہ کے پہلے ڈپٹی کمشنر نے ضلع تونسہ کے افسران کا اجلاس اپنے نئے آفس میں جمعتہ المبارک23دسمبر کو12 بجے طلب کرلیا ہے،نئے تعمیر ہونے والے اسسٹنٹ کمشنر کمپلیکس کو ڈپٹی کمشنر آفس کا درجہ دے دیا گیا ہے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار ڈی سی آفس تونسہ میں ساڑھے بارہ بجے کھلی کچہری بھی لگائیں گے،ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کا کہنا ہے کہ تونسہ ضلع بننے سے انتظامی امور بہتر کرنے میں مدد ملے گی اور مقامی افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گے اور عوامی مسائل کا بروقت حل ممکن ہو سکے گا،انہوں نے کہا کہ نئے ضلع بننے والے تونسہ میں میری پہلی ترجیح وہاں کے سیلاب متاثرین کو امدادی رقوم کی فراہمی ہوگی،انہوں نے کہا کہ سیلاب سے سب سے زیادہ تباہی تونسہ میں ہوئی تھی،میری کوشش ہوگی کہ سیلاب متاثرین کو جلد ازجلد حکومت پنجاب کی طرف سے امدادی رقوم فراہم کی جائیں تاکہ متاثرین کے نقصان کا ازالہ ممکن ہوسکے،محمد انور بریار نے کہا کہ میں نے کل تونسہ میں تمام افسران کا اجلاس بھی طلب کیا ہے جس میں انتظامی معاملات زیر بحث آئیں گے،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ ایک ماہ میں نئے ضلع میں تمام محکموں کے ضلعی دفاتر قائم کریں تاکہ انتظامی امور نمٹانے میں آسانی ہو، انہوں نے کہا کہ تونسہ کے ضلع بننے سے عوام کو ریلیف دلانا میری ترجیح ہوگی،تونسہ کے لوگوں کو اب اپنے کاموں کے سلسلے میں کسی دوسری جگہ جانا نہیں پڑے گا بلکہ ان کے مسائل اب انکی اپنی دہلیز پر حل کئے جائیں گے۔
-

ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کیا گیا
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان )ایڈیشنل آئی جی ساوتھ پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازیخان پولیس کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں جنرل ہولڈ اپ کیا گیا ۔ڈی پی او محمد اکمل نے شہر کا وزت کر کے جنرل ہولڈ اپ کے دوران نفری کو چیک کیا ۔دوران جنرل ہولڈ اپ ڈیرہ غازیخان پولیس نے کاروائیاں کرتے ہوئے ناجائز اسلحہ جن میں 01عدد کلاشنکوف ، 02عدد پسٹل اور ایک عدد رائفل برآمد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر دئیے گئے۔اسی طرح 04کس مجرمان اشتہاری ، 03کس CA، 01کس TOگرفتار کیے ۔ جبکہ 01 ملزم سے 02بوتل شراب اور 61عدد بلانمبری موٹر سائیکل سمیت ون ویلنگ میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل قبضہ پولیس میں لے لیا گیا۔جنرل ہولڈ اپ کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنا اور کرائم کنٹرول کرنا ہے ۔ ایس ڈی پی اوز ، ایس ایچ اوز ،تھانوں کی نفری ، ڈولفن فورس ، حیدر اسکواڈ ، ایلیٹ فورس کے افسران وجوان نے حصہ لیا ۔ جنرل ہولڈ اپ کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات پر SOPکے مطابق ناکہ بندی کی گئی اور سنیپ چیکنگ کی گئی ۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران متعدد گاڑیوں کو چیک کیا گیا ہے ۔
-

ڈی جی خان ریجن کے تمام اضلاع میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس اور قائد اعظم ڈے پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کاحکم
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(جواداکبرکی رپورٹ) ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا ریجن کے تمام اضلاع میں مسیحی برادری کے تہوار کرسمس اور قائد اعظم ڈے پرفول پروف سکیورٹی انتظامات کویقینی بنانے کاحکم ۔آر پی او کے حکم پر ریجن بھر میں کرسمس اور قائد اعظم ڈے کے تمام پروگرامز کے سیکیورٹی انتظامات مکمل، سیکورٹی پلان جاری ۔ریجن بھر کے 44 گرجا گھروں میں کرسمس تقریبات اور قائد اعظم ڈے کی 07 تقریبات کی سکیورٹی پر 1028 پولیس افسران و جوان تعینات ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران سیکورٹی پلان پر عمل درآمدکو یقنیی بنائیں ۔آر پی او
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسرڈی جی خان سید خرم علی نے ریجن کے تمام اضلاع کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسران کو مسیحی برادری کے تہوار کرسمس اور قائد اعظم ڈے پر سیکورٹی اقدامات کا جائزہ لینے اور سیکورٹی انتظامات کو حتمی شکل دینے کے احکامات جاری کیئے ۔آر پی او کے احکامات کی روشنی میں ریجن بھرمیں گرجاگھر وں ،کرسمس تقریبات اور قائد اعظم ڈے کے تمام پروگرامز کے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ۔ڈی جی خان ریجن کے تمام اضلاع میں مجموعی طور پر 44 گرجاگھروں میں کرسمس کی تقریبات منعقد ہوں گی جن کی سکیورٹی پر 06ڈی ایس پی، 04انسپکٹرز،136سب انسپکٹراور 863 سے زائدپولیس کے افسران وجوان سمیت 126 ولئنٹیرز فرائض سرانجام دیں گےجبکہ قائداعظم ڈے کے حوالے سے 07 تقریبات کی سکیورٹی پر165 افسران وجوان تعینات کیئے گئے ہیں اس کے علاوہ ایلیٹ فورس ،کوئیک رسپانس فورس، ڈولفن فورس اور موٹرسائیکل اسکواڈ کی خصوصی ٹیمیں مسلسل گشت کناں رہیں گی ۔ ٹریفک پولیس اور دیگر قانون نافد کرنے والے ادارے لاءاینڈ آرڈر کی سچویشن کنٹرول کرنے میں بھی معاون رہیں گے ۔گرجا گھروں کی سیکورٹی کے لئے15واک تھرو گیٹس،63میٹیل ڈیٹیکٹرز اور76سی سی ٹی وی کیمرہ جات نصب کیئے گےہیں۔ تقریبات میں شامل ہونے والےتما م افراد کو فیزیکل ، بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹراور واک تھرو گیٹ سے چیکنگ کے بعد داخل ہونے دیاجائے گا جبکہ ریجن کے تمام شہروں کے داخلی و خارجی راستوں اور بین الصوبائی چیک پوسٹوں پر سخت چیکنگ جاری ہے۔سیکورٹی انتظامات کی نگرانی کے لیےریجنل پولیس آفس اور تمام اضلاع میں کنٹرول روم قائم کردئیے گئے ہیں جو24 گھنٹے فعال رہیں گے۔اس موقع پر آر پی اوسیدخرم علی نے ریجن کے تمام ضلعی سربراہان کو ہدایات جاری کیں کہ گرجا گھروں اور کرسمس تقریبات کے سکیورٹی انتظامات کا خود جائزہ لیں اورمسیحی برادری کے نمائندوں ،بین المذاہب ہم آہنگی کمیٹی وضلعی امن کمیٹی کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کرکے سیکورٹی انتظامات پر مکمل عمل در آمد کو یقینی بنائیں۔ سپروائزری افسران ڈیوٹی پر تعینات افسران و جوانوں کو ڈیوٹی کی حساسیت سے متعلق بریف کریں ۔ آر پی او کا کہنا تھا کہ اسلام اور آئین پاکستان ملک میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو مکمل آزادی کی ضمانت دیتا ہے ۔ مسیحی بھائیوں کے تہوار کرسمس کے موقع پرفول پروف سکیورٹی اقدامات کئے گئے ہیں جس کا مقصد اقلیتی برادری کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور انہیں کرسمس کی مذہبی رسومات کوآزادانہ طریقہ سے منانے کا مواقع فراہم کرنا ہے۔ -

ٹھٹھہ: ہر عورت کو بلاخوف اور امتیازی سلوک سے پاک زندگی گذازنے کا حق ہے: عبدالرحمان آرائیں
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )ہر عورت کو بلاخوف اور امتیازی سلوک سے پاک زندگی گذازنے کا حق ہے: عبدالرحمان آرائیں
خواتین کو ہراساں کرنا خواتین کے خلاف ایک طرح کا تشدد ہے: عذرہ مہیسر
تفصیل کے مطابق ریجنل الیکشن کمشر ٹھٹھہ عبدالرحمان آرائیں نے کہا ہے کہ عورتیں اپنی عظمت کی وجہ سے پہچانی جاتی ہیں اور وہ ہر زمہ داری کو بھترین سلیقے سے سرانجام دینا جانتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے معاشرے میں اب پہلے سے کئی زیادہ عورت کو مردوں کیے شانہ بشانہ کام کرنے کا اعزاز حاصل ہے لیکن اس کے ساتھ عورتوں کو دوران کام دفتر اور دیگر کام کرنے کی جگہوں پر مزید تحفظ دینے کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے تحت خواتین کو ہراساں کئے جانے کے متعلق تینوں اضلاع بدین، سجاول اور ٹھٹھہ کی معزز خواتین سے منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں لیکچرار سنددھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹھہ و سوشل ایکٹوسٹ سیدہ فضاء شاہ، کنوینر آف سی آئی پی نیٹورک حیدرآباد ریجن حمیرا علی، ایجوکیشن آفیسر ٹھٹہ فاطمہ میمن، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر گھوڑاباری زینب شاھین، ایچ ایس ٹی مکلی گرلس ھائی اسکول فوزیہ رند، پراجیکٹ مینیجر این آر ایس پی مریم راجپوت، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر محفوظ علی سومرو، سوشل آرگنائزر سرسو بدین صوبیہ، جینڈر کوآرڈینیٹر ایل ایچ ڈی پی ثمینہ، پی ایس ٹی جاتی صفرہ سمیجو اور دیگر نے شرکت کی۔ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان آرائیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان ایک بااختیار ادارہ ہے جو کہ مردوں کے ساتھ عورتوں کو بھی ووٹ ڈالنے اور الیکشن میں حصہ لینے کے برابر اختیارات دینے پر یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عورت کا حقیقی احترام اس کی انسانیت کے تمام پہلوؤں کے مطابق اسے قبول کرنے اور درحقیقت احترام کرنے سے شروع ہوتا ہے، اس کے لیے آزادانہ اور مکمل طور پر زندگی گزارنے کے لیے سماجی حالات پیدا کرنا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب خواتین کو ان کی ذہانت اور تمام صلاحیتوں کے مطابق ترقی کی منازل طے کرنے کا موقع دیا جاتا ہے تو پورے معاشرے کو فائدہ ہوتا ہے، لحاظہ ہر ماں بیٹی کو چاہئے کہ وہ آنے والے تمام الیکشن میں حصہ لیں اور اپنی عظمت سے قوم اور ملک کے خوشحال مستقبل کے لئے آگے بڑھیں۔ انہوں نے کہا کہ اسطرح کے ورکشاپ بڑے پیمانے پر بھی کئے جائیں گے جس میں شہری بالخصوص دیہاتی خواتین کو بھی وسیع تعداد میں مدعو کرکے انہیں حراسمنٹ اور تحفظ و دیگر حقوق کے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی جائےگی تاکہ وہ قانونی مدد حاصل کرنے سمیت اپنا دفاء بھی کریں۔ انہوں نے شرکاء پر زور دیا کہ وہ بھی اپنے متعلقہ اداروں میں اس قسم کے ورکشاپ کا انعقاد کرکے خواتین میں آگاہی مہم چلائی جائے۔ ورک شاپ کے دوران ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذرہ مہیسر نے کہا جیسا کہ آج کام کرنے والی خواتین کے حقوق کا عالمی دن منایا جا رہا ہے، آج کے اس ورک شاپ کے عنوان کا مقصد اس بات پر زور دینا ہے کہ جیسا کہ ہم سماجی تحفظات، عوامی خدمات تک رسائی، اور پائیدار انفراسٹرکچر کے بارے میں سوچتے ہیں تو اس عمل میں ضروری ہے کہ عورت کے وقار اور امتیاز کو قربان نہ کیا جائے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ووٹرز آگاھی پروگرام منقعد کرتی آرہی ہیں، جس کا مقصد طلباء و طالبات خاص کر لڑکیوں کو ووٹ اور اس کی اہمیت کے بارے میں آگاھی فراہم کرنا ہے تاکہ طلباء میں شعور بیدار ہو جو کہ ملک کے بہترین مستقبل کی ضمانت ہیں۔ عذرہ مہیسر نے ورک شاپ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خواتین کے مکمل وقار کو تسلیم کرنے، فروغ اور تحفظ دینے کی ضرورت ہے، بعض اوقات ان کی محنت اور خدمات کو نظر انداز کر دیا جاتا ہے، ضروری یہ ہے کہ خواتین کی مساوات، وقار اور حقوق کے مقاصد کو فروغ دینے کے لئے ان کی اٹوٹ ترقی اور اس بات کی وکالت اور حفاظت کی جائے کہ ان کے لئے سماجی تحفظات، عوامی خدمات تک رسائی کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ دفاتر اور دیگر کام کرنے کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنا خواتین کے خلاف ایک طرح کا تشدد ہے، عورت کے لئے آزادی عزت کے ساتھ جینا ہے، خواتین معاشرے میں اپنی نمایاں خدمات، ان تھک محنت اور اپنے مقاصد پر ڈٹے رہنے کے لئے پہچانی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام شعبوں میں صنفی تعصب کے باوجود، خواتین ترقی کی منازل طے کرتی آرہی ہیں۔ قبل ازیں ورک شاپ سے معزز خواتین و دیگر شرکاء نے بھی اپنا اظھار خیال پیش کیا۔ -

چوٹی زیریں: حلقہ کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا چوٹی زیریں کو جلد تحصیل کا درجہ مل جائے گا – سردار محمد خان لغاری
چوٹی زیریں،باغی ٹی وی( نامہ نگار محسن نواز ) حلقہ کی عوام کا درینہ مطالبہ پورا چوٹی زیریں کو جلد تحصیل کا درجہ دے دیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے ممبر بورڈ آف ریونیو کو لیٹر لکھ دیا،کوٹ چھٹہ ٹراما سینٹر کو جلد مکمل کرکے فنگشنل کیا جائے گا حلقہ کی تمام سڑکیں کارپٹڈ سیوریج سسٹم کے مسائل بھی حل کیے رہے ہیں،ملک میں نئے انتخابات سیاسی و معاشی استحکام کا واحد راستہ ہے عمران خان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرنا ہے ممبر قومی اسمبلی سردار محمد خان لغاری
تفصیلات کے مطابق چوٹی زیریں کے عوام کا درینہ مطالبہ جلد پورا ہونے جارہا ہے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے میری سفارشات پر چوٹی زیریں کو تحصیل بنانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ممبر بورڈ آف ریونیو سیمت دیگر متعلقہ اداروں کو لیٹر لکھ دیا اور اس پر جلد از جلد کام مکمل کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایات بھی جاری کردی ہیں انشاء اللہ جلد ہی چوٹی زیریں کے تحصیل کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا جائے گا یہ بات حلقہ این اے 192 کے ایم این اے سردار محمد خان لغاری نے باغی ٹی وی کے نمائندے سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے مزید کہا کہ میرے حلقہ میں اب تک اربوں روپے کے ترقیاتی کام مکمل ہوچکے ہیں جو سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے نہیں کروائے انہوں نے کہا کہ حلقہ کی تمام سڑکیں کارپٹڈ سیوریج کے مسائل بھی حل کیے جارہے ہیں حلقہ کی تمام یونین کونسلز اور وارڈ گلی محلہ ترقیاتی کاموں سے محروم نہیں رہا جتنے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں کس درو میں نہیں ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جارہا ہے سردار محمد خان لغاری کا مزید کہنا تھا کہ وفاقی حکومت معیشت کے چیلنجز اور دہشت گردی سے نمٹنے میں ناکام رہی انتخابات سیاسی استحکام کے ذریعے معیشت کو مستحکم کرنے کا واحد راستہ ہے پاکستان تحریک انصاف ملک بچانے کے لئے جہاد کر رہی ہیں عمران خان کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں قوم کو غلامی کی زنجیروں سے آزاد کرنا ہے -

گوجرخان: پولیس کی کارروائی، 3موٹر سائیکل چور گرفتار
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) پولیس کی کارروائی، 3موٹر سائیکل چور گرفتار
تفصیل کے مطابقگوجرخان میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 03ملزمان گرفتار، مسروقہ05 موٹر سائیکلز برآمد،گرفتار ملزمان میں سید ولی،افتخار اورعدنان شامل ہیں ملزم سید ولی چوری کے مقدمہ میں سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی ہے، ایس ایچ او تھانہ گوجرخان کے مطابق ملزم کے دیگر سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ شہریوں کے جان ومال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے جس کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں، -

گوجرخان: ایک ماہ قبل قتل ہونے والے سبزی فروش کے قاتل گرفتار
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم ) ایک ماہ قبل قتل ہونے والے سبزی فروش کے قاتل گرفتار
تفصیل کے مطابق گوجرخان پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ماہ قبل سبزی فروش کو قتل کرنے والے 03 ملزمان کوگرفتارکرلیا ہے
ملزمان میں علی قدر، زرین اور وقاص عارف شامل ہیں، ملزمان نے سابقہ رنجش کی بناء پرسبزی فروش محمد شبیر کو اغواء کر کے تشددکا نشانہ بنایا تھا، ملزمان کے تشدد سے محمد شبیر جاں بحق ہو گیا تھا، ملزمان کی گرفتاری پر ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر کی گوجرخان پولیس کو شاباش، ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا ہے کہ ملزمان کو قرار واقعی سزادلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے، -

شیخوپورہ:غیرقانونی آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،دکاندار جھلس گیا
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)غیرقانونی آئل ایجنسی میں آگ بھڑک اٹھی،دکاندار جھلس گیا
حافظ آبادروڈ پر واقع جنڈیالہ شیر خان کے نواحی گاوں ورن میں آئل ایجنسی میں آگ لگ گئی۔ آگ جرنیٹر میں سپارکنگ کی وجہ سے لگی۔ آگ لگنے سے دکاندارجھلس گیا ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے آگ سے جھلسنے والے محمد عثمان ولد عبدالرحمن عمر 36 سال کو طبی امداد دینے کے بعد ہسپتال منتقل کردیا ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نےآگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ورن گاؤں میں پیٹرول اور ڈیزل کی ایجنسی میں جنریٹر سپارکنگ کی وجہ سے آگ لگ گئی جس سے جنریٹر سٹارٹ کرنے والا دکاندار جھلس گیا۔ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی امدادی ٹیم نے جھلسنے والے عثمان نامی دکاندار کو ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی فائر فائٹنگ ٹیم نے آگ پر قابو پا کر ساتھ سلنڈروں کی دکان اور دوسری دکانوں کو جلنے سے محفوظ کر لیا۔یاد رہے کہ شیخوپورہ اور گردونواح میں غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں اور حادثات سے متعلق باغی ٹی وی تواتر سے انتظامیہ کو آگاہ کرتا آرہاہے کہ ان غیر قانونی پٹرول ایجنسیوں اور گیس ریفلنگ کی دکانوں کے خلاف بھر پور کارروائی کی جائے تاکہ کسی بڑے سانحہ سے بچاجاسکے ،لیکن کرپٹ مافیاء نے کوئی کارروائی نہ ہونے دی اور آج یہ ایک حادثہ رونما ہوگیا .