ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) غربت ختم کرنے کیلئے دیہی نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنرمندبناکر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا وقت کاتقاضہ ہے،غضنفر قادری
ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں دیہی آبادی کی ایک بہت بڑی تعداد ابھی بھی غربت کی لکیر کے قریب یا اس سے نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہے، آبادی کے بڑھنے کے ساتھ ساتھ غربت کے اعداد و شمار میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ کے دیہی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنر مندی کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں کاروبار کیلئے بلا سود قرضے دینے کے لیے کورس شروع کئے گئے ہیں تاکہ انہیں اپنے پیروں پر کھڑا کرکے ان کی معاشی حالت بہتر بنائی جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیمخانہ کلب مکلی میں حکومت سندھ اور این آر ایس پی کے تعاون سے دیہی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کو ہنری تربیت مکمل کرنے پر اسناد تقسیم کرنے کے متعلق منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، ایڈیشنل ڈائریکٹر نیاز احمد میمن، سماجی ورکر سیدہ فضا شاہ، آصف آرائیں، ریاض جوکھیو، الھجڑیو برفت و دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حالیہ بارشوں اور سیلاب کے بعد شہری باالخصوص دیہی علاقوں کے لوگ اپنی فصلوں اور دیگر نقصانات کے باعث مزید متاثر ہوئے ہیں۔ انہو نے دیہی علاقوں کے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ اس پروکرام کے تحت مختلف ہنری کورسز میں تربیت حاصل کریں تاکہ وہ اپنا کاروبار کرکے معاشی حالت بہتر بناکر بہتر زندگی گذار سکیں۔ انہوں نے این آر ایس پی سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اپنے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور پراجیکٹ کی سرگرمیوں کو سراہا۔ تقریب سے این پی جی پی گرانٹ منیجر سعد احمد، این آر ایس پی کے ریجنل منیجر این ایم چانڈیو، ڈسٹرکٹ مینیجر عمران جوکھیو و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ این پی جی پروگرام آئی ایف اے ڈی کے تعاون سے چل رہا ہے جس کے تحت دیہی علاقوں کے 11 سو لڑکوں اور لڑکیوں کو فنی تربیت دی جائے گی جبکہ اس وقت 40 نوجوانوں کو موٹر سائیکل، سولر سسٹم، موبائل کی مرمت، ڈرائیونگ، سلائی، دستکاری اور دیگر ہنری تربیت دی گئی ہے جنہیں آلات کی فراہمی سمیت بلا سود قرضے بھی دئیے جائیں گے اور انہیں کاروبار شروع کرنے کیلیے ہر ممکن رھنمائی دی جائے گی تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے پیروں پر کھڑے ہوکر بہتر زندگی گزار سکیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : غربت ختم کرنے کیلئے دیہی نوجوانوں کو تعلیم کے ساتھ ہنرمندبناکر اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا وقت کاتقاضہ ہے،غضنفر قادری
-

ٹھٹھہ : سید ایاز شاہ بخاری مسلم لیگ ن ضلع ٹھٹھہ کے نائب صدر نامزد ،جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سید ایاز شاہ بخاری مسلم لیگ ن ضلع ٹھٹھہ کے نائب صدر نامزد ،جلد نوٹیفکیشن جاری ہوگا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں مسلم لیگ ن کا اجلاس مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور احمد خشک کے گھر میں منقعد ہوا ،اجلاس میں پارٹی عہدیدار سٹی صدر ناتھو کنبھار اور ایڈو کیٹ ناصر عباسی ، عزیز شیخ اور کارکن اور عہدیداروں نے شرکت کی، اجلاس میں ٹھٹھہ شہر کے مسائل پر بات ہوئی،اجلاس میں ٹھٹھہ شہر میں سالوں سے جاری غیراعلانیہ لوڈشٹینگ اور ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال اور مسائل زیر غور لائے گئے، اجلاس کی صدارت مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک نے کی، اجلاس میں باڈی کی کارگردگی کوزیربحث لایاگیا ،اجلاس میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر نے اعلان کیا کہ ٹھٹھہ ضلع کی نائب صدر کی سیٹ پر سید ایاز شاہ بخاری کونامزد کیا گیا ہے، جس پرپارٹی کار کنوں نےسید ایاز شاہ بخاری کو مبارک باد دی اور اس پر سید ایاز شاہ بخاری نے پارٹی اور پارٹی کے کارکن عہدیداروں کا دل سے شکریہ ادا کیا اور بالخصوص سندھ کے نائب صدر منظور خشک کا شکریہ ادا کیا اور کہا کے پارٹی نے اتنی عزت مجھے دی ہے میں اپنے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں اور میں عہد کرتا ہوں کے پارٹی کے نظریے کو مدعی نظر رکھتے غریب عوام کی مدد کروں گا میرے گھر کے دروازے عوام کے لۓ دن رات کھلے ہیں میری کوشش ہوگی میں عوام کے لۓ کام کروں اس پر پارٹی کارکن اور عہدیداروں نے سید ایاز شاہ بخاری کو کہا ہم پارٹی کے پالیسی تحت آپ کے ساتھ ہیں. -

چترال :بجلی کے شارٹ سرکٹ سے 6 دکانیں جل گئیں
چترال،باغی ٹی وی (گل حمادفاروقی کی رپورٹ )بجلی کے شارٹ سرکٹ سے 6 دکانیں جل گئیں
تفصیل کے مطابق گذشتہ روز کروپرشت بازار میں شارٹ سرکٹ سے 6 دکانیں جن میں تین سبزیوں اور تین مرغیوں کی تھیں،بجلی کے شارٹ سرکٹ سے دکانیں مکمل طور پر جل گئیں ہیں ریسکیو 1122 ٹیم نے آگ پہ قابو پالیا ہے مزید دکانیں جلنے سے محفوظ ر ہیں،اور کسی قسم کی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے ۔
دوکانداروں کے نام۔درجہ زیل ہیں
1. عبدالمعروف ولد عبدالمحمود مرغی فروش
2. عبدالمقصود ولد عبدلمحمود قصاب
3.عبدالنور ولد عبدلمحمود مرغی فروش
4. عبدالستار ولد محمد الرحمن سبزی
5. محمد نسیم ولد محمد الرحمن سبزی
6. محمد نزیر ولد مصتفی خان سبزی -

راجن پور: پولیس نے قانون کی رٹ کو چیلنج کرنے والے عناصرکے خلاف گھیرا تنگ کردیا
راجن پور،باغی ٹی وی (کنور اویس نامہ نگار)تھانہ سٹی پولیس مہار زولفقار ایس ایچ او ملک طالب اے ایس ائی کی ٹیم کے ہمراہ مکان پر چھاپہ راجن پور ۔چھاپہ مخبر کی اطلاع میں مارا گیا.اندرون شہر بوہڑ والی گلی محلہ راجپوت میں مکان پر چھاپہ مارا گیا بڑی کھیپ اسلحہ کی پکڑ لی ،پولیس نے ابھی میڈیا کو تفصیلات دینے سے انکار کر دیا ،ذرائع کے مطابق اسلحہ کی کھیپ معطل کانسٹبیل عبید اعوان کے مکان سے پکڑی گئی،
دوسری طرف ضلع بھر میں موٹر سائیکل اور پولیس موبائل گشت پر اضافی پولیس ملازمین تعینات تمام تھانہ جات کی حدود میں 24 گھنٹے پولیس ملازمین شفٹ وائز مختلف علاقوں میں گشت کناں رہیں گے پولیس کی جانب سے مختلف اوقات میں مختلف مقامات پر ناکہ بندی پوائنٹس بھی لگائے جائیں گے۔ مختلف مقامات پر پولیس کے ملازمین سادہ کپڑوں میں علاقہ کو مانیٹر کریں گے تمام ایس ایچ اوز کو ڈکیت گینگز کے خلاف کاروائیاں تیز کرنے کی ہدایات جاری آئندہ ایس ایچ اوز کی کارکردگی کا جائزہ ڈکیت گینگز کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر کیا جائے گا تمام اقدامات کا مقصد عوام کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے -

حجرہ شاہ مقیم ایک ماہ سے سڑک سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبی ہے، طالبات گندے پانی سے گذر کر سکول جانے پرمجبور
اوکاڑہ (باغی ٹی وی)حجرہ شاہ مقیم سینکڑوں طالبات کو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول سے ملانے والی واحد شارع عام گزشتہ ایک ماہ سے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گٹروں کے گندے پانی میں ڈوب گئی ہے، طالبات گٹروں کے پانی سے گزر کر سکول جانے پر مجبور ہیں ، انتظامیہ خاموش ہے اوکاڑہ سے ملک ظفراقبال کی رپورٹ
-

پاک افغان سرحدی علاقہ میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ نے ایک عجوبہ قسم واٹرسپلائی ٹینکی بنادی
چترال( باغی ٹی وی )پاک افغان سرحدی علاقے ارندو میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجنیرنگ نے دس سال قبل آبنوشی سکیم میں پانی کی ایک ایسی ٹینکی بھی بنوائی تھی جس میں پانی ڈالے بغیر اس کے اندر سے پائپ گذارا گیا تھا جس کے بارے میں ہمارے نمائندے محکمے کے صوبائی سیکرٹری کے نوٹس میں لایا اور انہوں نے ایکشن لیتے ہوئے اب اس ٹینکی کو فعال بنانے کی ہدایت جاری کی جس سے علاقے کے لوگوں کو پینے کی صاف پانی فراہم ہوگی۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
-

اوکاڑہ یونیورسٹی میں دو روزہ پاک ٹیسول ٹریننگ کا انعقاد ،ٹریننگ میں ملک بھرسے انگریزی زبان کے اساتذہ نے حصہ لیا
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں "اکیسویں صدی میں انگریزی زبان کی تعلیم کے رجحانات” کے موضوع پہ پہلی پاک ٹیسول ٹریننگ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ دو روزہ تربیتی ورکشاپ امریکن سفارت خانے کے ادارے ریلو پاکستان کے تعاون سے منعقد ہوئی۔
اس ورکشاپ کی افتتاحی تقریب کی صدارت اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی۔ تقریب کے دیگر معزز شرکاء میں پاک ٹیسول کے بانی اور پراجیکٹ دائریکٹر ڈاکٹر محمد کمال خان اور ڈائریکٹر کالجز ساہیوال مسعود فریدی شامل تھے۔ ورکشاپ کے چیف منتظم اوکاڑہ یونیورسٹی کے سنٹر فار انگلش لینگویج اینڈ لرننگ کے ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد الیاس محمود تھے۔
اپنے افتتاحی کلمات میں ڈاکٹر الیاس نے ملک بھر کے انگریزی زبان کے اساتذہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے نکھارنے کے حوالے سے پاک ٹیسول اور ریلو پاکستان کی جانب سے کی جانے والے کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ورکشاپ کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون پہ وائس چانسلر کا شکریہ بھی ادا کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انگریزی زبان کے اساتذہ اور اس پیشے سے منسلک افراد کو پیشہ وارانہ تربیت کے مواقع فراہم کرنے کےلیے اوکاڑہ یونیورسٹی میں ایک ماڈل ای ایل ٹی سنٹر قائم کیا گیا ہے۔
پروفیسر واجد نے پاکستان میں انگریزی زبان کی تعلیم میں اصلاحات لانے کے حوالے سے پاک ٹیسول اور ریلو پاکستان کے مشن میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ ڈاکٹر کمال نے پاک ٹیسول کو انگریزی زبان کے اساتذہ کی ایک مضبوط تنظیم قرار دیتے ہوئے اس کے اغراض و مقاصد پہ روشنی ڈالی۔ اس کے علاوہ انہوں نے ورکشاپ کے شاندار انتظامات پہ ڈاکٹر الیاس اور اس سلسلے میں تعاون فراہم کرنے پہ ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن پنجاب اور ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ساہیوال کا شکریہ ادا کیا۔ اس ورکشاپ کے دیگر ٹرینرز میں ڈاکٹر ابرار حسین قریشی، ڈاکٹر صائمہ مبشرہ اور ڈاکٹر عمارہ فرخ شامل تھے۔ ورکشاپ کے کل آٹھ سیشنز میں خطے بھر سے انگریزی زبان کے اساتذہ کی ایک بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔ -

الخدمت فاؤنڈیشن کی جانب سے کیسو کے سیلاب وبارش متاثرین میں بسترے وغیرہ تقسیم کئے گئے
چترال(گل حماد فاروقی)الخدمت فاوئنڈیشن کی جانب سے کیسو گاؤں کے سیلاب اور بارش کے متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کی گئی۔ یہ سامان130 گھرانوں میں تقسیم ہوئی جن کے گھر سیلاب یا بارش کی وجہ سے متاثر ہوا تھا اور ان کو سردیوں کی آمد پر نہایت مشکلات کا سامنا تھا۔اس میں توشک، تکیہ اور گرم بستر شامل ہیں۔الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی صدر عبد الحق نے میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ28 جولائی 2022 کو چترال لوئر میں پہلا سیلاب آیا کئی دیہات اس کی زد میں آئے۔ 29 جولائی کو الخدمت فاؤنڈیشن چترال نے ریلیف کے کام کا آغاز کیا۔ متاثرہ علاقوں کے تین ہزار متاثرین میں فوڈ پیکجز، ٹینٹ، ترپال، کپڑے اور بسترے تقسیم کیے گئے۔ بعض علاقوں کے نہری نظام کو نقصان پہنچا تھا لوگ اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر و مرمت کے کاموں میں لگے ہوئے تھے، ان علاقوں میں الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے کک فوڈز (تیار کھانا) تقسیم کیا گیا۔
عبد الحق نے مزید کہا کہ شیشی کوہ کے علاقے میں سیلاب سے اٹھ اموات ہوئی تھیں۔ الخدمت نے شہیدوں کے بچوں کی کفالت کے لیے آرفن فیملی یعنی یتیموں کی حاندان پروگرام ترتیب دیا جس کے تحت 50 یتیم بچوں کو ماہوار 3500 روپے پہنچایا جاتا ہے۔ علاؤہ ازیں مختلف علاقوں کے متاثرین میں نقد امداد بھی پہنچائی گئی۔ اس کے علاؤہ الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب سے متاثرہ مساجد کی تعمیر و مرمت کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔ اور بہت جلد ان مساجد میں تعمیر کا کام شروع ہوگا۔ اس کے ساتھ ساتھ الخدمت چترال کی طرف سے مکمل طور پر متاثر ہونے والے گھرانوں میں گھروں کی دوبارہ تعمیر کے لیے چادر ٹین بھی تقسیم کیے گئے۔ اور متاثرہ علاقوں میں پینے کے صاف پانی کی فراہمی کی منصوبے بھی رواں ہیں انہوں نے امید ظاہر کی کہ ان شاء اللہ اس مد میں منصوبوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔ یہ سارا کام الخدمت فاؤنڈیشن خیبر پختونخوا کے تعاون اور رہنمائی میں سے انجام پائے ہیں۔ کیسو گاؤں میں سیلاب اور بارش کے متاثرہ خاندانوں میں بھی سردیوں کی آمد پر بستر وغیرہ تقسیم کئے گئے۔
اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن کے نیشنل ڈائریکٹر عامر محمود چیمہ نے بتایا کہ میں نے چترال کا دورہ کیا تو یہاں درجہ حرارت منفی سات ڈگری سنٹی گریڈ تھی جن لوگوں کے گھر سیلاب یا بارش کی وجہ سے متاثر ہوئے ہیں ان کو اس شدید سردی میں نہایت مشکلات کا سامنا تھا اسلئے ہم نے ان متاثرہ لوگوں میں یہ رضائیاں وغیرہ تقسیم کی تاکہ یہ لوگ سردی سے بچ سکے۔ اس موقع پر چند متاثرین نے بھی ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے بتایا کہ ہم الخدمت فاؤنڈیشن کے نہایت مشکور ہیں کہ انہوں نے مصیبت کے اس گھڑی میں ہمارے ساتھ تعاون کیا اور ہمیں گرم رضائیاں دیکر سردی سے بچایا۔ -

ڈی جی خان: ناجائز تجاوزات کیخلاف اپریشن کیاگیا
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان کی رپورٹ)اسسٹنٹ کمشنرصدر ڈیرہ غازی خان شکیب سرور اور ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر کی ز یر نگرانی شہر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کیا گیا جس میں سٹی ٹریفک پولیس، میونسپل کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کے سٹاف نے شرکت کی اور تجاوزات کے خلاف بلاامتیاز کارروائی عمل میں لائی گئی. ڈی ایس پی ٹریفک محمد بخت نصر نے مراسلہ میں کہا ہے کہ یہ کارروائی ایک ہفتہ تک جاری رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں غلط پارکنگ، ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی.
-

ڈی جی خان : پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(جواداکبرکی رپورٹ)پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس منعقد کیاگیا
تفصیل کے مطابق پاکستان کی پہلی ڈیجیٹل خانہ و مردم شماری کی تیاریوں کے سلسلہ میں اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز طیب خان،صابر حسین نے اجلاس میں شرکت کی جب کہ سٹیٹسٹیکل آفیسر اقبال علوی،ڈی ای اوز اختر عباس کھوسہ،فرزانہ یاسمین،
سپریٹنڈنٹ دارالامان زرینہ بی بی ودیگر بھی موجود تھے۔پاکستان بیورو آف شماریات کے سٹیٹسٹیکل افیسر اقبال علوی نے اجلاس میں بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو طیب خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خانہ اور مردم شماری کیلئےسٹاف کو مکمل سہولیات فراہم کریں اور شفافیت یقینی بنائیں گے،اے ڈی سی آر طیب خان نے کہا کہ نادرا سے لنک ہونے پر ڈیجیٹیل مردم شماری میں غلطی کا امکان کم ہوگا،مردم شماری کو کامیاب بنانے کیلئے منظم رابطوں کو فروغ دیا جائے،جدید ملٹی میڈیا ضروریات کی فراہمی میں مکمل تعاون کیا جائے گا۔اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ڈیرہ غازیخان ضلع میں سٹاف کی تربیت کیلئے18سنٹرزقائم کئے گئے ہیں،19دسمبر سے ٹرینرز کی تربیت کا عمل جاری ہے جو23دسمبر تک مکمل ہوگی۔7سے21 جنوری تک تحصیل سطح پر فیلڈ سٹاف کو تربیت دی جائے گی،مردم شماری کیلئے جلد ایپ آن لائن ہوگی جس میں شہری خود بھی ڈیٹا شیئر کرسکیں گے،گیارہ سے چار مارچ تک گھر گھر خانہ و مردم شماری ہوگی۔15اپریل کے دوران اعدادوشمار کی ری چیکنگ کی جائے گی۔