ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ کے دیہی علاقوں کے بے روزگار نوجوانوں کوہنرمند بنانے اپنےپاؤں پر کھڑا کرنے کیلئے ایک تقریب منعقد کی گئی،جس میں انہیں ہنر سیکھنے کی تربیت دینے کے ساتھ ساتھ انہیں کاروبار کرنے کے لئے آسان شرائط پر قرضے دینے کے لئے ایک پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹہ غضنفر علی قادری، این پی جی پی گرانٹ منیجر سعد احمد، این آر ایس پی کے ریجنل منیجر این ایم چانڈیو، عمران جوکھیو، خدا بخش بہرانی، سیدہ فضاء شاہ، آصف جوکھیو اور دیگر معززین نے شرکت کی اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ دیہی علاقوں کے گیارہ سو لڑکوں اور لڑکیوں کو فنی تربیت دیجائے گی اس وقت تک ساٹھ (60) نوجوانوں کو موٹر سائیکل، سولر سسٹم، موبائل کی مرمت، ڈرائیونگ، سلائی، دستکاری اور دیگر ہنر سیکھنے کی تربیت دیجائے گی اور کاروبار کرنے کے لیئے قرضے بھی دیئے جائیں گے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کر کے اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر بہتر زندگی گزار سکیں انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والے ساٹھ (60) نوجوانوں کو آلات فراہم کئے جائیں گے اور انہیں کاروبار شروع کرنے کے لئے بلاسود قرضے بھی دیئے جائیں گے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوکاڑہ:سیوریج سسٹم تباہ،سکول کے راستے پر گندہ پانی جمع ،بچیوں کیلئے سکول جانا مشکل ہوگیا
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)سیوریج سسٹم تباہ،سکول کے راستے پر گندہ پانی جمع ،بچیوں کیلئے سکول جانا مشکل ہوگیا
اوکاڑہ انتظامیہ کی کارکردگی اور بچیوں کا سکول جانا محال ہوگیا ۔ایک طرف پڑے لکھے پنجاب کا نعرہ اور دوسری طرف بچوں کا سکول جانا محال ہوگیا ۔حجرہ شاہ مقیم میں گزشتہ ایک ماہ سے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کی میں شارع سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کے باعث گٹروں کے غلیظ پانی سے بھری پڑی ہے یہ ایسی اہم شارع ہے جہاں سے روزانہ ہزاروں طالبات گزر کر سکول جاتیں ہیں اور اس غلیظ پانی میں گر کر متعدد بار طالبات زخمی بھی ہو چکیں ہیں جبکہ چھوٹے بچوں کا تو اس غلیظ پانی سے گزر کر سکول جانا معمول بن چکا ہے جس کے باعث بچے مختلف قسم کی موزی امراض کا بھی شکار ہونے لگے ہیں شہریوں نے اس حوالے سے متعدد بار میونسپل کمیٹی اور ضلعی انتظامیہ سے رجوع کیا مگر انتظامیہ کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی ہے شہریوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے واقع کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

بنوں: مسلح گروپوں میں تصادم، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق
ڈی آئی خان ،باغی ٹی وی (ذیشان خان کی رپورٹ) بنوں،مسلح گروپوں میں تصادم، بچے سمیت 3 افراد جاں بحق،حملے میں دہشتگرد تنظیم کا مقامی کمانڈر بھی قتل کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق بنوں کے علاقے منڈی جانی خیل میں الگ الگ دہشتگرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے دو مسلح گروپس کے ارکان کا آمنا سامنا ہوا، جس میں فائرنگ کی گئی اور ایک دوسرے پر دستی بم پھینکے گئے۔مسلح تصادم جس کے نتیجے علی خیل جانی خیل کا رہائشی عطاء اللہ ولد حبیب اللہ جو کہ مقامی گروپ کا کمانڈر بتایا جارہا ہے جاں بحق ہوا، جبکہ ہوید کا رہائشی فرحت اللہ ولد محمد نواز اور رفیق ولد شیر خان زخمی ہو گئے۔عطاء اللہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ منڈی میں کھانے پینے میں مصروف تھا کہ فریق دوئم کے مسلح حملہ آوروں نے ان پر فائرنگ کر دی۔دوسرے گروپ سے دتہ خیل سے تعلق رکھنے والا عارف الدین ولد میر زمان اور ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہوا۔بنوں اور لکی مروت سمیت خیبرپختونخوا کے چار اہم اضلاع گذشتہ 72 گھنٹوں سے دہشت گردوں کے نشانے پر ہیں۔
یادرہے کہ رواں برس خیبر پختونخوا کو 200 سے زائد دہشت گرد حملوں کا نشانہ بنایا گیا، جن میں پختونخوا پولیس کے 21 افسران سمیت 123 اہلکار جاں بحق اور 120 سے زائد زخمی ہوئے۔حملوں میں فورسز سمیت کُل 472 لوگ جاں بحق ہوئے ہیں، جبکہ افغانستان سے تقریباً 70 بار پاکستان کے سرحدی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا۔گزشتہ 72 گھنٹوں میں صوبے کے چار اہم اضلاع دہشت گردوں کے نشانے پر رہے۔بنوں میں سی ٹی دی آفس میں موجود دہشتگروں کے قبضے اور اہلکاروں کو یرغمال بنانے کے واقعے کے بعد سے پشاور، جنوبی اور شمالی وزیرستان اور اس سے پہلے لکی مروت میں پولیس پر حملہ اور جانی نقصان ہوا۔ -

ننکانہ : بین الاضلاعی مویشی چور و ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر ننکانہ پولیس جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور عوام جان و مال کے تحفظ میں دن رات مصروف عمل ہے
پولیس مقابلے میں مارے جان والے انٹر نیشنل ڈکیت حاکم عرف حاکو کی بین الاضلاعی مویشی چور و ڈکیت گینگ کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا
ڈی پی او ننکانہ کی ہدایت پر ننکانہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں دن رات مصروف عمل ہے پولیس مقابلے میں مارے جانے والا انٹر نیشنل ڈکیت حاکم عرف حاکو کی بین الاضلاعی مویشی چوروں ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا گیا
ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ سید والہ رانا سجاد اکبر نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا کا کہنا تھا کہ مویشی چور و ڈکیت گینگ ڈکیتی، چوری، قتل اور اغواء سمیت دیگر سنگین مقدمات میں اشتہاری تھے۔ ڈکیت گینگ کی گرفتاری ضلعی پولیس کے لیے سوالیہ نشان بنی ہوئی تھی۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے ڈی ایس پی سرکل بڑا گھر سید زاہد حسین گیلانی کی زیر نگرانی مجھے یہ ٹاسک سونپا۔ میں نے تھانہ سید والہ میں تعینات تجربہ کار تفتیشی افسران اور بہادر جوانوں پر مشتمل ٹیم تشکیل دیکر خطرناک مویشی چور و ڈکیت گینگ کو پیشہ وارانہ مہارت اور جدید ٹیکنالوجی کی بدولت ٹریس کر کے گرفتار کیا۔ ڈکیت گینگ سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی مال مسروقہ برآمد کیا جا چکا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔ گینگ کے گرفتار 4 سرکردہ ممبران عثمان عرف عثمانی، حق نواز، شیر دل اور ناصر نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ کچھ عرصہ قبل پولیس مقابلے میں مارے جانے والے چوری، ڈکیتی، قتل سمیت دیگر کئی سنگین مقدمات کے اشتہاری انٹرنیشل ڈکیت حاکم علی عرف حاکو کے ساتھی تھے۔ جس کے پولیس مقابلے میں مرنے کے بعد وارداتوں کا سلسلہ یونہی جاری رکھا اور متعدد وارداتیں کی۔ گینگ میں شامل شیر دل اور حق نواز وارداتیں کرتے تھے اور لوٹا جانے والا مال عثمان نامی ڈراٸیور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرتا تھا۔ اس کے بعد ناصر نامی بیوپاری قصاب مال مویشی منڈیوں میں فروخت کرنے کا کام سر انجام دیتا تھا۔ فروخت نا ہونے والے جانوروں کو زبح کر کے سیدوالا کے مختلف علاقوں میں بنی گوشت کی دوکانوں پر فروخت کردیتا تھا۔ ناصر نے نشاندہی کرتے ہوٸے بتایا کہ یوسف جاوید پھپھرا کے چوری کٸے گٸے جانور سیدوالا کے رہاٸشی بوٹا چھیمبا کو بھی شادی کے موقع پر گوشت بنا کر فروخت کٸے۔ ملزمان سے 5 لاکھ روپے سے زاٸد نقدی اور لاکھوں روپے مالیت کے مویشی ریکور کر لٸے ہیں اور مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سید والا نے مزید بتایا کہ تھانہ سید والا پولیس نے موٹر ساٸیکل چوری کرنے والی گینگ کے بھی دو ارکان محسن و امیر علی کو گرفتار کر کے 2 لاکھ روپے سے زائد نقدی اور موٹر ساٸیکل بھی بر آمد کر لٸے ہیں۔ خطرناک گینگ کی گرفتاری پر اہل علاقہ سکون کی نیند سو سکیں گے اور انشااللہ علاقہ میں جرائم کی شرح میں واضح کمی آئے گی۔ تھانہ سید والا پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر اور کامیاب کاروائیوں کو ڈی پی او سردار موارہن خان نے خوب سراہا ہے۔ ڈی پی او صاحب کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے گرد گھیرہ مزید تنگ کر دیا جائے تاکہ عوامی جان و مال کے تحفظ اور سماجی خدمت کو یقینی بنایا جاسکے -

ننکانہ : باباگورونانک یونیورسٹی میں کلاسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)باباگورونانک یونیورسٹی میں کلاسز کی افتتاحی تقریب کا انعقاد
بابا گرونانک یونیورسٹی میں کلاس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد سابقہ وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت ڈپٹی کمشنر احمر نائیک، ڈی پی او سردار موارہن خان،وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر محمد افضل سمیت ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تقریب میں وکلائ، تعلیمی اداروں کے سربراہان اور طلباءوطالبات کی کثیر تعداد میں شرکت سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے *بابا گورونانک یونیورسٹی میں کلاسز کاباقاعدہ افتتاح کیا
تقریب کا آغاز تلاوت قرآن و نعت رسول ﷺ سے کیا گیایونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے شرکاءکو تفصیلی بریفنگ دی گئی سابق وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کا بابا گورونانک یونیورسٹی کی افتتاحی تقریب سے خطاب یونیورسٹی کے قیام پر اہل ننکانہ صاحب کو مبارکباد پیش کرتے ہیں یونیورسٹی کے قیام سے علاقے کی قسمت بدل جائے گی یونیورسٹی میں ہزاروں طلباءبالخصوص طالبات کو اعلیٰ تعلیم کی باآسانی فراہمی یقینی ہوگی بابا گورونانک کےنام سے یونیورسٹی بنوانا میرا خواب تھا پی ٹی آئی کے دور حکومت میں بارہ اضلاع میں یونیورسٹیاں منظور کی گئیں
باباگورونانک یونیورسٹی میں سب سے پہلے کلاسز کا آغاز کیا گیا۔ اعجاز احمد شاہ آج اپنا اور اہل علاقہ کا خواب شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھ کر دلی خوشی محسوس کر رہا ہوں علاقے میں تعلیمی میدان میں ترقی ہمارا مشن ہے۔ پڑھی لکھی ماں سے معاشرہ ترقی کرتا ہے۔ علاقے کی ترقی کے لیے مزید منصوبے شروع کئے جارہے ہیں پنجاب میں سب سے پہلے صنعتی زون کے قیام کے لیے کام تیزی سے جاری ہے۔ صنعتی زون کے قیام سے ایک لاکھ افراد کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے
ننکانہ صاحب:107 ایکڑ پر یونیورسٹی منصوبے پر 8 ارب روپے لاگت آئے گی۔ڈپٹی کمشنرننکانہ احمر نائیک یونیورسٹی کے قیام سے پندرہ ہزار سے زائد افراد کو روزگار کے مواقع میسر آئیں گےآئندہ سال یونیورسٹی میں کلاسسز کومنتقل کردیا جائے گا -

کندھ کوٹ: دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے5 افراد ڈوب گئے ایک خاتون اور بچی کی لاشیں نکال لی گئی،مزید تلاش جاری ہے
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) دریائے سندھ میں کشتی الٹنے سے پانچ افراد ڈوب گئے ایک خاتون اور بچی کی لاشیں نکال لی گئی ہیں مزید افراد کی تلاش جاری ہے
تفصیل کے مطابق ریسکیو کے مطابق تھانہ غوثپور کی حدود گاؤں یار محمد اوگاہی کے قریب دریائے سندھ میں کشتی الٹ گئی، کشتی الٹنے سے پانچ افراد ڈوب گئے ہیں علاقہ مکینوں نے پہنچ کر ایک خاتون اور ایک بچی کی لاشیں نکال لی ہیں جب کہ ایک خاتون کو زندہ نکال کر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جاں بحق ہونے والی خاتون شبیراں اور پانچ سالہ بچی جیجل کی لاشیں گھر منتقل کر دی گئی ہیں دوسری جانب مزید ڈوب جانے والے افراد کو نکالنے کے لئے علاقہ مکینوں کی جانب سے اپنی مدد آپ کے تحت تلاش جاری ہے ہیں اس افسوس ناک واقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کوئی امدادی کارروائی نہیں کی گئی ہے ۔

-

کندھ کوٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کندھ کوٹ کے قریب مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد قتل ہو گئے ہیں جبکہ لاشیں سول اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں
تفصیل کے مطابق پولیس کے مطابق تھانہ رسالدار کی حدود میں دیرینہ دشمنی پر محمدانی برادری کے مسلح افراد نے فائرنگ کر کے رکشہ ریڑھا چلانے والے چاکر کھوسہ کو قتل کر دیا جبکہ فائرنگ سے ایک راہگیر زین الدین گولو بھی زخمی ہو گیا زخمی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر زخموں کے تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا دو افراد کے قتل کے بعد لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ کھوسہ اور محمدانی برادری کے دو گروپوں میں چوری کے پرانے تنازعہ پر پیش آیا ہے جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی کی جا رہی ہے ۔ -

وانا، وزیرستان : وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر کا افتتاح کردیا،
ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (ذیشان خان ) وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر وانا کا افتتاح کردیا،
دفتر کا افتتاح ریجنل ہیڈ/ انچارج سنگ مرجان محسود اور اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان کنڈی نے کیا۔اور عوامی شکایات اور مسائل سننے کیلئے موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانا میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ وفاقی محتسب سیکرٹریٹ ریجنل آفس ڈیرہ اسماعیل خان کی طرف سے، وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹروانا کا افتتاح کیا، اس کے علاوہ موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانامیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔
دفتر کا افتتاح وفاقی محتسب ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن انچارج/ریجنل ہیڈ سنگ مرجان محسود اور اسسٹنٹ کمشنر وانا یاسر سلمان کنڈی نے کیا۔
ریجنل ہیڈ اور افسرا ن وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل وانا ضلع جنوبی وزیرستان میں آمد اور تحصیل کمپاؤنڈ وانا میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کمپلینٹ کولیکشن سنٹر دفتر کا افتتاح کیا، اس موقع وفاقی محکموں کے سربراہان، قبائلی عمائدین اور عام لوگ کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بعد ازاں موسیٰ نیکہ پبلک سکول اینڈ کالج وانا میں کھلی کچہری کا انعقاد بھی کیا ۔ وفاقی محتسب علاقائی دفتر ڈیرہ اسماعیل خان کے انچارج/ریجنل ہیڈ ریٹائرڈ چیف سیکرٹری جناب سنگ مرجان خان محسود، عمران خان محسود سینئر انویسٹیگیشن آفیسر اورشفقت علی اسسٹنٹ رجسٹرار نے وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کی ہدایات پر تحصیل وانا کا دورہ کیا اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی محتسب اعجاز احمد قریشی کے حکم سے فاٹا ٹرائبل ضلع میں وفاقی محتسب سیکرٹریٹ کا پہلادفتر کا افتتاح کر رہے ہیں نیز دور دراز علاقوں میں کھلی کچہریوں کے انعقاد کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے دفاتر کی انسپکشن بھی کر رہے ہیں۔ انہوں نے وفاقی اور صوبائی محکموں کے افسران کے ہمراہ 21 دسمبر بروز بدھ دن 11 بجے ایک کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔ جس میں لوگوں نے وفاقی محکموں خصوصاً ٹیسکو، BISP، نادرا، پاسپورٹ آفس اور PTCL کے کیخلاف شکایات کے انبار لگادئیے جس پر ریجنل ہیڈاورافسران وفاقی محتسب نے متعلقہ محکموں کے افسران کواحکامات صادر کر کے موقعہ پر ہی ریلیف مہیا کیا۔ اس کے علاوہ IRD پروگرام اور عوام کو ادارے کے متعلق آ گاہ کیا اور لوگوں کی شکایات کا بروقت ازالہ ہماری اولین ترجیح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آج کی کھلی کچہری کا بنیادی مقصد یہ تھاکہ شہریوں کو سرکاری افسران تک رسائی ممکن ہوسکے تاکہ تمام لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو سکیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کرتے ہوئےکہا کہ آئندہ غریب عوام کے مسائل پر کسی قسم کی کوتاہی اور سستی بردشت نہیں کی جائے گی۔ عوام نے کھلی کچہریاں منعقد کرنے پروفاقی محتسب کے اس اقدام کو سراہا۔ -

ٹھٹھہ: دیسی شراب کی بھٹی پکڑی گئی ،2 ملزم گرفتار
ٹھٹھہ نامہ،باغی ٹی وی(نگار راجہ قریشی)دیسی شراب کی بھٹی پکڑی گئی ،2 ملزم گرفتار،ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپیکٹر حاکم علی کھوسو اور انچارج پولیس پوسٹ جنگشاہی اے ایس آئی غلام مصطفیٰ جاکھرو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر *گل منڈا چوک تا ولیج محمد ھالو لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے دیسی شراب کی بٹھی پر چھاپہ مارکر 1 منشیات فروش ملزم نواب خان ولد علی محمد ھالو کو 150 بیگز اور 12 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ مکلی پر مقدمہ درج کردیا دوسری جانبایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور اے ایس آئی گدا حسین دستی بمعہ اسٹاف نے دوران گشت اولڈ کے ڈی نالے گھارو شہر کے قریب کارروائی کرکے 1 منشیات فروش ملزم سنیل ولد وکیو مہیشوری کو 30 بیگز دیسی شراب سمیت گرفتار کرکے تھانہ گھارو پر مقدمہ درج کردیا.
-

ٹھٹھہ : 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے میرے دروازے کھلے ہیں -منظور احمد خشک
ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )میرے دروازے 24 گھنٹے عوام کی خدمت کیلئے کھلے ہیں -منظور احمد خشک
تفصیل کے مطابق،مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر رئیس منظور احمد خشک نے اپنی رہائش گاہ پر صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا انسان وہ ہے جو دوسروں کے کام آ سکے، ٹھٹھہ شہر کے عوام کے لۓ میرے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں میری یہ کوشش ہے میں غریب عوام کے دکھ درد میں برابر کا شریک رہوں مزید انہوں نے کہا انسان وہ ہے جو دوسروں کا درد اپنا درد سمجھے دوسروں کے کام آۓ ، میں ٹھٹھہ کے عوام کے ساتھ ہوں چوبیس گھنٹے میرے گھر کے دروازے ٹھٹھہ کے عوام کے لۓ کھلے ہیں میری کوشش ہے کوئی دکھی انسان میرے گھر سے خالی واپس نہ جاۓ میں ٹھٹھہ کی عوام کا ساتھ نہیں چھوڑوں گا میں ان کے ساتھ ہوں.
