Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ ڈاکوؤں کے حوالے،عوام لٹنے لگی ،پولیس صرف کاغذی کارروائی میں مصروف

    اوکاڑہ ڈاکوؤں کے حوالے،عوام لٹنے لگی ،پولیس صرف کاغذی کارروائی میں مصروف

    اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ڈاکوؤں کے حوالے،عوام لٹنے لگی ،پولیس صرف کاغذی کارروائی میں مصروف
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ڈاکوؤں کے نرغے میں آگیا ،پولیس کی بجائے اوکاڑہ کا کنٹرول ڈاکوؤں کے ہاتھ میں آنے سے ڈاکوؤں کا قانون چلنے لگا،عوام مجبور اور بےبس تھانہ صدر کی حدود دربار بابا گھسیٹے شاہ فیصل آباد روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ۔جس میں دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ٹرک نمبر 8713/ایل ایکس یو کو لوٹ لیا: ٹرک ڈرائیور رحمت علی اور بیوپاری علی حسنین اوکاڑہ آ رہے تھے کو ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔
    ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واردات کی اطلاع پر تھانہ صدر نے کارروائی کا آغاز کردیا،عوامی وسماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ پولیس کب کاغذی کارروائی سے باہر نکل کر عوام کوتححفظ دینے کیلئے عملی اقدام اٹھائے گی-

  • راجن پور : میزان بنک کے ساتھ ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 3 لاکھ روپے  چھین کر فرار

    راجن پور : میزان بنک کے ساتھ ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار

    راجنپور باغی ٹی وی ( نامہ نگارکنور اویس)میزان بنک کے ساتھ ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 3 لاکھ روپے چھین کر فرار
    تفصیل کے مطابق راجن پور میں تھانہ سٹی کو حدود میزان بنک کے ساتھ ڈاکو گن پوائنٹ پر شہری سے 3 لاکھ روپے رقم چھین کر فرار ہو گئے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے ،راجن پور میں کراچی جیسی صورت حال پیدا ہو رہی ہے دن دہہاڑے 3 بجے کے قریب فخر جہاں پارک کے قریب سے گن پوائنٹ پر شہری سے ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین لیا گیا ہے گزشتہ روز مغرب کے وقت گبول مارکیٹ میں دو موٹر سائیکل پر چار افراد اسلحہ سمیت ایک دوکان پر ڈکیتی کی کوشش کی لوگوں کے آجانے سے فوراً فرار ہو گئے ۔ دن با دن راجنپور میں ڈکیتیوں کی واردات میں اضافہ ہو رہا ہے جبکہ پولیس ابھی تک راجنپور میں امن قائم کرنے میں ناکام ہے جبکہ ابھی تک ٹھوس اقدام نہیں اُٹھایا گیا

  • تھانہ شاہ والی حدود میں پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    تھانہ شاہ والی حدود میں پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی

    راجنپور باغی ٹی وی( نامہ نگار کنور اویس) تھانہ شاہ والی حدود میں پولیس کی جانب سے ڈکیتی کی کوشش ناکام بنا دی گئی،ڈاکوؤں کی جانب سے بس اور ٹرک کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔ انڈس ہائی وے پر موجود پولیس پٹرولنگ پارٹیز کا بروقت ریسپانس ،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری. پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری،ڈاکوؤں کی جانب سے بس اور ٹرک کو لوٹنے کی کوشش کی گئی۔انڈس ہائی وے پر موجود پولیس پٹرولنگ پارٹیز کا بروقت ریسپانس ،پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہوا، ڈاکوؤں دھند کی وجہ سے بھاگ نکلنے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس کی جانب سے ڈاکوؤں کا تعاقب جاری، پولیس کی بھاری نفری کی جانب سرچ آپریشن جاری، بس مسافران کی جانب سے پولیس تھانہ شاہوالی کے بروقت ریسپانس کو سراہا گیا اور راجن پور پولیس کی کامیابی وکامرانی کے لیے مسافروں کی جانب سے نیک جذبات اور خواہشات کا اظہار کیا گیا۔فوری ریسپانڈ کی بدولت اہل علاقہ میں پولیس پر اعتماد کی فضاء برقرار،اس موقع پر ایس ایچ تھانہ شاہوالی جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ ڈی پی او راجن پور احمد محی الدین کی ہدایات پر گشت پارٹی دن رات متحرک ہیں،جرائم پیشہ عناصر کا خاتمہ اہم مشن ہے، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں

  • میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی اور  قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال ،احتجاج جاری

    میہڑ : بڑھتی ہوئی بدامنی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال ،احتجاج جاری

    میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)بڑھتی ہوئی بدامنی اور قاتلوں کی عدم گرفتاری پر 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال ،احتجاج جاری ہے
    تفصیل کے مطابق میہڑمیں بڑھتی ہوئی بدامنی اور نجی بنک ملازم سعیداحمد شیخ کے قاتل گرفتار نہ ہونے کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی کے رہنماء انور شیخ کی قیادت میں سول سوسائٹی کی جانب سے گذشتہ 6 دن سے گھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال اور احتجاجی مظاہرہ کرکے نعرے بازی کی گئی.
    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ میہڑ شھر میں امن و امان بحال کرواکر نجی بنک ملازم سعید احمد شیخ کے قاتلوں کو گرفتار کیاجائے دوسری صورت میں ہماراپرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • اوکاڑہ: ایک اورڈکیتی کی واردات،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل رکشہ سواروں کو لوٹ لیا

    اوکاڑہ: ایک اورڈکیتی کی واردات،ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل رکشہ سواروں کو لوٹ لیا

    اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس بےبس اوکاڑہ میں ڈاکوؤں کا راج تھانہ صدر کی حدود چورستہ 22 والا موڑ پر ڈکیتی کی واردات۔ تین نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل رکشہ سواروں کو لوٹ لیا: شرافت علی رفاقت علی اور رمضان موٹر سائیکل رکشاء نمبر 1857/ اوکے پر اوکاڑہ آ رہے تھے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا۔اوکاڑہ ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ اوکاڑہ واردات کی اطلاع پر تھانہ صدر نے کاروائی کا آغاز کردیا
    یاد رہے اس ڈکیتی سے قبل زرعی بینک کے MCO آصف علی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس؛رپورٹ کیمطابق زرعی ترقیاتی بینک شیر گڑھ میں مائیکرو کریڈٹ آفیسر(MCO) صبح8 بجے ڈیوٹی پررینالہ خورد سے شیر گڑھ آرہاتھا جب 30/1ALفارم کے قریب پہنچا تو3 کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر مبلغ10900/ نقدی اور موبائل VIVO مالیتی35000 روپے لوٹ لئے اسی دوران سبزی وفروٹ منڈی جاتے ہوئے دیگر کئی راہگیروں کو بھی ڈاکوؤں نے بڑےاطمینان کیساتھ لوٹ مار کا نشانہ بنایا ایک راہگیر نے مزاحمت کی تو ایک نامعلوم ڈاکو نے اسے تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نہیں آسکتی کیونکہ ہم نے فیصل نوازجوئیہSHO سے کھری کی ہوئی ہے واضع رہے کہ جب سے فیصل جوئیہ سب انسپکٹر نے تھانہ شیر گڑھ کا چارج سنبھالا ہے کرائم ریٹ آسمانوں سے باتیں کررہا ہے جس سے مکینوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے 3 رکنی اور6 رکنی ڈکیت گینگ کے سامنے شیر گڑھ پولیس مکمل بے بس نظر آرہی ہے آصف علی MCO،ZTB نے تھانہ شیر گڑھ میں اندراج مقدمہ کیلئے تحریری درخواست گزار دی ہے جس پر موقع ملاحظہ کے بعد پولیس مصروف کارروائی ہے۔
    ایک اور واقعہ میں تھانہ گوگیرہ کی حدود شیخو شریف روڈ پر ڈکیتی کی واردات . دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا: عمر ولد ممتاز شیخو شریف سے گوگیرہ موٹر سائیکل پر آ رہا تھا ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا ۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کےزور پر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واردات کی اطلاع پر تھانہ گوگیرہ نے کارروائی کا آغاز کردیاہے-

  • گوجرہ: ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے -چوہدری سیف اللہ چیمہ ایڈووکیٹ

    گوجرہ: ایک سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے -چوہدری سیف اللہ چیمہ ایڈووکیٹ

    گوجرہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) سیاسی شخصیت کی طرف سے میرے رقبہ پر ناجائز قبضہ کی کوشش کی جارہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار سابق صدر بار چوہدری سیف اللہ چیمہ ایڈووکیٹ نے اپنے چیمبر میں ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے پریس کانفرنس میں الزام عائد کیاکہ سابق تحصیل ناظم اسدزمان چیمہ ان کے رقبہ پر ناجائز قبضہ کرنے کے درپے ہے اس سلسلہ میں عدالت میں کیس دائر ہے اور حکم امتناعی جاری ہے میں نے اس بارے مقامی پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر کو بھی آگاہ کیاہے انہوں نے سابق تحصیل پر ناظم پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اور حکام بالا کو فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیامحمد سیف اللہ چیمہ نے کہاکہ وہ اسد زمان چیمہ کی مبینہ جعلی ڈگری کے کیس کی وہ خودپیروی کریں گے۔اور آئندہ آنے والے عام انتخابات میں اسدزمان چیمہ کی ہر فورم پر مخالفت کی جائیگی۔سابق تحصیل ناظم اسدچیمہ نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کو بے بنیاد قراردیا ہے۔

  • ضلع تونسہ کانوٹیفکیشن جاری،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،کلمہ چوک پر جشن،آتش بازی

    ضلع تونسہ کانوٹیفکیشن جاری،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،کلمہ چوک پر جشن،آتش بازی

    تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (عمران لنڈ کی رپورٹ)ضلع تونسہ کانوٹیفکیشن جاری،لوگ گھروں سے باہر نکل آئے،کلمہ چوک پر جشن،آتش بازی
    تونسہ ضلع کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد تونسہ تحصیل بھر میں اب ضلع تونسہ شریف کہلانے لگا اور لوگوں نے بڑی تعداد میں خوشی کا اظہار کیا اور کلمہ چوک پر آتش بازی بھی کی گئی ہے اور جماعت اسلامی کے کارکن موجود تھے تمام احباب نے سیاسی لوگوں کا شکریہ ادا کیا جس میں وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہٰی کا بھی شکریہ ادا کیا اور تمام میڈیا چینلز کا بھی شکریہ ادا کیا میڈیا کا بہت بڑا کردار ہے اس حوالے سے کیوں کہ انہوں نے اس بات کو اجاگر کیا جس کا نتیجہ آج ملا ہے نامور سیاستدان خواجہ شیراز محمود ، خواجہ داؤد سلیمانی اور سردار عثمان بزدار کا بھی تونسہ شریف کا نوٹیفکیشن نکلنے کے بعد سب کا شکریہ ادا کیا اور خاص کر خواجہ شیراز محمود کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نوٹیفکیشن کے لئے آخری دم تک جدوجہد جاری رکھیں آخر کار ان کو وہ پروانہ مل ہی گیا جس کا انہیں انتظار تھا،362 مواضعات پہ مشتمل ضلع تونسہ شریف ،77 مواضعات پہ مشتمل تحصیل وھوا، 165 مواضعات پہ مشتمل تحصیل کوہ سلیمان ،120 مواضعات مشتمل تحصیل تونسہ شریف ہے،ضلع تونسہ میں تمن قیصرانی تمن بزدار کے 165 موضع جات شامل ہیں تمن کھوسہ اور تمن لغاری ضلع ڈیرہ غازی خان میں ہیں
    notification taunsa & vehova

  • اوکاڑہ : پولیس بے بس،شہر وگردونواح ڈاکوؤں کے حوالے۔شہری اور زرعی بینک کے MCO  کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    اوکاڑہ : پولیس بے بس،شہر وگردونواح ڈاکوؤں کے حوالے۔شہری اور زرعی بینک کے MCO کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا

    اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) پولیس بے بس ، شہر وگردونواح ڈاکوؤں کے حوالے۔ زرعی بینک کے MCO کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا عوام نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا ۔
    تفصیل کے مطابق زرعی بینک کے MCO آصف علی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا علاقہ مکینوں میں شدید خوف و ہراس؛رپورٹ کیمطابق زرعی ترقیاتی بینک شیر گڑھ میں مائیکرو کریڈٹ آفیسر(MCO) صبح8 بجے ڈیوٹی پررینالہ خورد سے شیر گڑھ آرہاتھا جب 30/1ALفارم کے قریب پہنچا تو3 کس نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کر جان سے مارنے کی دھمکی دیکر مبلغ10900/ نقدی اور موبائل VIVO مالیتی35000 روپے لوٹ لئے اسی دوران سبزی وفروٹ منڈی جاتے ہوئے دیگر کئی راہگیروں کو بھی ڈاکوؤں نے بڑےاطمینان کیساتھ لوٹ مار کا نشانہ بنایا ایک راہگیر نے مزاحمت کی تو ایک نامعلوم ڈاکو نے اسے تھپڑ رسید کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نہیں آسکتی کیونکہ ہم نے فیصل نوازجوئیہSHO سے کھری کی ہوئی ہے واضع رہے کہ جب سے فیصل جوئیہ سب انسپکٹر نے تھانہ شیر گڑھ کا چارج سنبھالا ہے کرائم ریٹ آسمانوں سے باتیں کررہا ہے جس سے مکینوں میں تشویش کی لہر پائی جا رہی ہے 3 رکنی اور6 رکنی ڈکیت گینگ کے سامنے شیر گڑھ پولیس مکمل بے بس نظر آرہی ہے آصف علی MCO،ZTB نے تھانہ شیر گڑھ میں اندراج مقدمہ کیلئے تحریری درخواست گزار دی ہے جس پر موقع ملاحظہ کے بعد پولیس مصروف کارروائی ہے۔
    ایک اور واقعہ میں تھانہ گوگیرہ کی حدود شیخو شریف روڈ پر ڈکیتی کی واردات . دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا: عمر ولد ممتاز شیخو شریف سے گوگیرہ موٹر سائیکل پر آ رہا تھا ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا ۔ڈاکوؤں نے اسلحہ کےزور پر موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے ، واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واردات کی اطلاع پر تھانہ گوگیرہ نے کارروائی کا آغاز کردیاہے-

  • اوکاڑہ : ضلعی انتظامیہ کی طرف سےکرسمس کے لیے 3 سستے بازار لگادیے گئے

    اوکاڑہ : ضلعی انتظامیہ کی طرف سےکرسمس کے لیے 3 سستے بازار لگادیے گئے

    اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) ضلعی انتظامیہ کی طرف سےکرسمس کے لیے 3 سستے بازار لگادیے گئے
    اوکاڑہ سستے بازار تینوں تحصیلوں رینالہ خورد دیپالپور اور اوکاڑہ میں لگائے گئے .میونسپل کارپوریشن پارک میں کرسمس کے حوالے سے سستا بازار لگایا گیا . کرسچین بازار میں روزمرہ کی اشیاء سبزیاں؛ فروٹ ؛ آٹا ؛ چینی اور بچوں کے ملبوسات کم داموں پر فروخت ہوں گے .ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا کا کہناہے کہ کرسمس سستا بازار کا مقصد کرسچین بھائیوں کے لئے کرسمس کی خوشیاں تقسیم کرنا ہیں –

  • ٹھٹھہ:مسلح افراد کی فائرنگ،سوئیٹ مارٹ کا منیجر شدید زخمی،کراچی ہسپتال ریفر

    ٹھٹھہ:مسلح افراد کی فائرنگ،سوئیٹ مارٹ کا منیجر شدید زخمی،کراچی ہسپتال ریفر

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)مسلح افراد کی فائرنگ،سوئیٹ مارٹ کا منیجر شدید زخمی،کراچی ہسپتال ریفر
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ کاہیڈ کوارٹر مکلی بدامنی کی بھینٹ چڑھ گیا مسلحہ افراد نے بیکری اور سوئیٹ مارٹ کے منیجر پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں منیجر شبیر شدید زخمی ہوگیا، زخمی منیجر کو سول اسپتال مکلی پہنچایا گیا جہاں پر طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انہیں فوری طور پر کراچی منتقل کردیا گیا جہاں پر شبیر کی حالت انتہائی تشویش ناک بتائی جاتی ہے، فائرنگ کیوجہ سے علاقہ مکینوں میں سخت خوف و ہراس پھیل جانے کی وجہ سے تاجر برادری کے لوگ مجبوراً اپنی دکانیں بند کرکے گھروں کو چلے گئے ،واقعہ کے بعد ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور بھاری نفری سمیت فائرنگ والی جگہ پر پہنچ کر جائے وقوعہ کا معائنہ کرنے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا اور دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے، دوسری جانب مکلی میں لگنے والے ہفتہ بچت بازار سے نامعلوم چور ایک شخص حسین راہوکڑو کی موٹر سائیکل دن دہاڑے چوری کرکے لے گئے مکلی میں بدامنی بڑھنے کیوجہ سے علاقہ مکینوں اور کاروباری افراد میں سخت پریشانی اور خوف و ہراس پایاجاتا ہے۔