Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شرقپور شریف وگردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،کاروبارٹھپ

    شرقپور شریف وگردونواح میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ،کاروبارٹھپ

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) تحصیل شرقپور شریف اور گردونواح میں محکمہ واپڈا کی غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق دسمبر کا مہینہ شروع ہوتے ہی محکمہ واپڈا شرقپور شریف کی نااہلی اور نالائقی کا منہ بولتا ثبوت یہ ہے کہ شدید سردی میں ایک طرف شہری گیس کی کمی سے ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں گیس کا پریشر کم ہونے سے پریشان ہیں دوسری طرف واپڈ کی طرف سے بجلی کی قیمتیں اتنی بڑھا دی گئی ہیں کہ آسمان سے باتیں کرتی ہوئی نظر آرہی ہیں تو اب 12/12,گھنٹے بجلی کی بلا جواز بندش سے شہری انتہائی پریشان ہیں نماز فجر ،ظہر اور مغرب و عشاء کے اوقات میں سخت سردی میں شہری ٹھنڈے پانی سے وضو کرنے پر مجبور ہیں سارا سارا دن بجلی بند ہونے سے تمام کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں شہریوں نے واپڈا کے اس ناروا سلوک پر اور بلاوجہ بجلی کی بندش پر شدید احتجاج کیا ہے اور حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی کی بلاوجہ بندش کو فوراً ختم کیا جائے اور خصوصاً نمازوں کے اوقات میں بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے ۔

  • ننکانہ : پولیس نے شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر ہزاروں لیٹر شراب برآمد، ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کردیا

    ننکانہ : پولیس نے شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا کر ہزاروں لیٹر شراب برآمد، ملزمان گرفتارکرکے مقدمات درج کردیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان کی ہدایت پر شراب فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ضلعی پولیس ننکانہ نے شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا لیا ہزاروں لیٹر شراب برآمد ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ایس ایچ او عمران آصف کی سربراہی میں شاہکوٹ کے علاقہ صادق صدیق ٹاون میں شراب بنانے والی فیکٹری کا سراغ لگا لیا۔پولیس نے ملزم امین مسیح رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ فیکٹری سے 1660 لیٹر شراب اور دیگر سامان برآمد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔مزید کاروائی کے دوران تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے دوران سنیپ چیکنگ مشکوک کار سوار کو روک کر 525 لیٹر شراب برآمد کر لی۔ ملزم جیون مسیح مہران کار میں شراب کی سپلائی دینے جا رہا تھا۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے برآمدہ شراب اور کار کو قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا۔ ملزم جیون مسیح نے فرار ہونیوالے ملزم کا نام وقاص بتلایا جسکا نام مقدمہ میں درج کر لیا گیا۔ مزید کاروائی جاری ہے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ عمران آصف اور ہمراہی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر نقد انعام اور تعریفی سرٹیفیکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ضلع بھر سے شراب فروشی کے اڈوں کا خاتمہ میرا مشن ہے۔ شراب فروشی کا مکروہ دھندہ کرنے والے نوجوان نسل کے دشمن ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ منشیات کا ناسور پھیلانے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا

  • ٹھٹھہ:ماہی گیروں کیلئے قسمت دروازے کُھل گئے،پکڑی گئی قیمتی سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام

    ٹھٹھہ:ماہی گیروں کیلئے قسمت دروازے کُھل گئے،پکڑی گئی قیمتی سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ میں پکڑی گئی قیمتی 591 سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام کر دی گئیں۔لانچ انچارج جمن لاشاری کے مطابق قیمتی سوہا مچھلی فشریز کراچی میں گزشتہ شب نیلام کی گئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ سوہا مچھلی بیرونِ ملک ایکسپورٹ کی جائے گی۔واضح رہے کہ 3 لانچوں کے ماہی گیروں نے پاک بھارت سرحد کے قریب واڑی کریک کے ساحلی علاقے سے گزشتہ روز ان 591 قیمتی سوہا مچھلیوں کو پکڑا تھا۔لانچ مالک کے بہنوئی عزیز لاشاری کے مطابق تین لانچیں شکار کے لئے گہرے سمندر میں گئیں تھیں کہ پاک بھارت سرحد کے قریب واڑی کریک کے مقام سے گاڑھو کے رھائشی جمن لاشاری کی لانچ نے 191 سوہا مچھلی پمپ ھاؤس کے رھائشی کلمتی کی لانچ نے 350 سوہا مچھلی اور گھارو کے رہائشی خاصخیلی کی لانچ پر سوار ماہی گیروں کے جال میں 50 سوہا مچھلیاں پھنس گئیں، جال میں قیمتی مچھلیاں دیکھ کر ماہی گیروں نے خوشی کا اظہار مچھلی ہاتھوں میں اٹھا کر کیا ماہی گیروں کے مطابق 35 سے 40 کلو والی مچھلی کی بولی 84 لاکھ روپے لگائ جا چکی ھے ماھی گیروں کے مطابق پکڑی گئی مچھلیوں کی قیمت 40 سے 50 کروڑ سے زائد ہے ان مچھلیوں سے آپریشن کے دوران استعمال ھونے والے دھاگہ کی تیاری سمیت دیگر چیزوں میں استعمال کی جاتی ھے اور نر مچھلی کی قیمت زیادہ ہوتی ہے،اس طرح پکڑی گئی قیمتی سوہا مچھلیاں 50 کروڑ روپے میں نیلام فروخت ہوگئی ہیں.

  • کشمور:جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی ڈکیتی اغوا برائے تاوان کیخلاف احتجاجی ریلی

    کشمور:جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی ڈکیتی اغوا برائے تاوان کیخلاف احتجاجی ریلی

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کشمورمیں جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی ڈکیتی اغوا برائے تاوان کیخلاف احتجاجی ریلی
    تفصیل کے مطابق کشمور میں جماعت اسلامی کی جانب سے بڑھتی ہوئی بدامنی ڈکیتی اغوا برائے تاوان کیخلاف ریلی نکالی گئی،ریلی نادرا چوک سے شروع ہو کر مسلم بازار، لچھمی چوک،شاہی بازار سے ہوتی ہوئی پریس کلب پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی ریلی میں کارکنوں اور طلباء کی بڑی تعداد شریک ہے اس موقع پر رہنماؤں کاکہنا تھا کہ کشمور شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی چوری ڈکیتی اغوا برائے تاوان کی وارداتوں سے شہری پریشان ہیں اور ضلع بھر سے 1 ماہ کے دوران 26 کے قریب افراد اغوا ہو چکے ہیں اور 100 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں جبکہ عام شہری عدم تحفظ کا شکار ہے اور پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے ریلی کے شرکاء نے سندھ حکومت آئی جی سندھ سمیت اعلی حکام سے نوٹس لیکر شہریوں کو تحفظ دینے کے لیے عملی اقدمات کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈی آئی خان:ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد زخمی

    ڈی آئی خان:ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد زخمی

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی(ذیشان خان)ٹول پلازہ کے قریب مسافر ویگن اور ڈمپر میں ٹکر،4 خواتین سمیت 18 افراد زخمی
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خام میں یارک ٹول پلازہ کے قریب ایف آر لکی مروت سے آنے والی مسافر ویگن اور ڈمپر کے مابین تصادم ہواہے اس تصادم کے نتیجے میں 4 خواتین سمیت 18 افراد زخمی ہوگئے ہیں ،ریسکیو1122 ٹیم کا بروقت رسپانس دیا،ریسکیو1122 اسٹیشن 33 کی میڈیکل ٹیموں نے تمام زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد مہیا کر کے ہسپتال منتقل کر دیا ۔

  • ڈی آئی خان:صوبائی حکومت کاافغان سرحد سے متصل اضلاع سے ہونے والی سمگلنگ پر انٹیلیجنس رپورٹ پر ایکشن

    ڈی آئی خان:صوبائی حکومت کاافغان سرحد سے متصل اضلاع سے ہونے والی سمگلنگ پر انٹیلیجنس رپورٹ پر ایکشن

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(ذیشان خان کی رپورٹ)خیبرپختونخوا حکومت نےافغان سرحد سے متصل اضلاع میں سمگلنگ کا دھندہ عروج پر پہنچ جانے کی انٹیلیجنس اداروں کی شکایات پر ایکشن لے لیا۔ا’ ایرانی تیل’ خشک میوہ جات اور نان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ پربین الصوبائی روڈ سمیت خیبرپختونخوا کے افغان سرحد سے متصل اضلاع میں سمگلنگ کا صوبائی حکومت نےنوٹس لے لیا ہر قسم کی سمگلنگ کے متعلق کمشنرز سے 2 دن میں رپورٹ طلب کر لی گئی ،کمشنرز نے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس طلب کرلیا’تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی روڈ سمیت خیبر پختونخواہ کے افغانستان سے متصل اضلاع میں گزشتہ ایک ماہ سے ایرانی تیل’ خشک میوہ جات اورنان کسٹم پیڈ اشیاء کی سمگلنگ کا دھندہ عروج پرپہنچ چکا ہے علاوہ ازیں جنوبی وزیرستان سے بھی نان کسٹم پیڈ اشیاء اور خشک میوہ جات سمیت دیگر اشیاء کی سمگلنگ بھی کی جا رہی ہے ۔ سمگلنگ کے اس مکروہ دھندے میں ذرائع کے مطابق کسٹم حکام اور یگر اداروں کی ملی بھگت شامل ہے اور اسی سمگلنگ کی وجہ سے ڈیرہ اسماعیل خان شہر کے مختلف مقامات پر ایرانی تیل وافر مقدار میں فروخت ہو رہا ہے جس سے بائیکس اور گاڑیاں ناکارہ ہو رہی ہیں ۔ سمگلنگ کی بڑھتی ہوئی شکایات پر صوبائی حکومت نے ایکشن لینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس ضمن میں ہر قسم کی سمگلنگ کو روکنے کے لیے دو دن کے اندر اندر صوبہ کے تمام کمشنرز سے رپورٹ طلب کر لی گئی ہے جس پر تمام صوبائی کمشنرز نے ڈپٹی کمشنرز کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے جامع حکمت عملی بنائی جائے گی۔

  • تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی بھاری فیسوں کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، فیس ختم کرنے کا مطالبہ

    تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی بھاری فیسوں کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، فیس ختم کرنے کا مطالبہ

    میہڑ(باغی ٹی وی) تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی بھاری فیسوں کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، فیس ختم کرنے کا مطالبہ،لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے داخلہ فیس 2600 روپےمقرر ہونے کے خلاف ہائی سکول ون اور ہائی سکول ٹو کے سینکڑوں طلبہ نے پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بورڈ انتظامیہ کے ظالمانہ اقدام پر شدید نعرے بازی کی گئی.میہڑسے منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ

  • گوجرہ:غیر معیاری سرخ مرچ کی بھر مار، مارکیٹ میں مہنگے دامو ں فروخت جاری

    گوجرہ:غیر معیاری سرخ مرچ کی بھر مار، مارکیٹ میں مہنگے دامو ں فروخت جاری

    گوجرہ باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمن جٹ) غیر معیاری سرخ مرچ کی بھر مار مارکیٹ میں مہنگے دامو ں فروخت ہو نے لگی۔
    تفصیلا ت کے مطابق گوجرہ شہر و گردو نوا ح میں ہو ٹلو ں اور کریا نہ سٹورز پر ناقص کوالٹی کی سرخ مر چ سپلا ئی ہو نے لگی سرخ مرچ سمیت دیگر ملا وٹ شدہ مصا لحہ جات کے استعما ل سے شہری مختلف مو ذی امرا ض کا شکار ہو نے لگے اور بیمار لوگ ہسپتا لو ں کا رخ کر نے پر مجبور ہو گئے سرخ مرچ شہر و گردو نوا ح میں مہنگے دا مو ں فروخت ہورہی ہے دکا ندار سرخ مرچ و دیگر مصا لحہ جات من مانے ریٹ پر فروخت کرکے عوا م کی کھا ل اتارنے میں مصروف ہیں عوا می حلقوں نے وزیر اعلی پنجا ب، کمشنر فیصل آ باد، ڈپٹی کمشنر ٹو بہ ٹیک سنگھ سے مطا لبہ کیا ہے کہ سرکا ری ریٹ لسٹ میں کریا نہ کی تما م ورائٹی سمیت سرخ مرچ کے ریٹ بھی مقر ر کئے جا ئیں تا کہ مصنوعی مہنگائی پر قا بو پا یا جا سکے۔

  • پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل پرویز الٰہی کی مستعفی ہونےکی اطلاعات

    پنجاب اسمبلی کی تحلیل سے قبل پرویز الٰہی کی مستعفی ہونےکی اطلاعات

    لاہور(باغی ٹی وی)میڈیا پرچلنے والی خبروں کے مطابق دعویٰ کیا جارہاہے کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے پر عملدرآمد سے پہلے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے استعفے کی اطلاعات ہیں۔ مسلم لیگی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بنیادی امور طے پا گئے ہیں اور چودھری پرویز الٰہی کسی وقت بھی مستعفی ہو جائیں گے،یادرہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبر پختونخوا اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کررکھاہے ۔لاہور میں وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان کے ہمراہ ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہاتھا کہ ہم دو اسمبلیاں قربان کرتے ہیں، ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ اگلے جمعے کو دونوں اسمبلیاں توڑ دیں گے،اب اطلاعات آرہی ہیں کہ پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے فیصلے پر عملدرآمد سے پہلے ہی وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کااستعفیٰ آسکتاہے-

  • تیل اورگیس کے نئے ذخائر دریافت

    تیل اورگیس کے نئے ذخائر دریافت

    سانگھڑ(باغی ٹی وی ) تیل اورگیس کے نئے ذخائر دریافت
    تفصیلات کے مطابق سندھ میں تیل اورگیس کے نئے ذخائردریافت ہوئے ہیں۔یہ ذخائر سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت ہوئے۔ دریافت ہونے والے ذخائر سے 2ہزار بیرل یومیہ تیل نکالاجائے گا جبکہ کنویں سے 31لاکھ کیوبک فٹ یومیہ گیس بھی نکالی جائے گی۔واضح رہے کہ او جی ڈی سی ایل نے 26جون کو تیل اورگیس کی تلاش شروع کی تھی ۔