Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ٹھٹھہ : جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ کو بحال کیاجائے،سماجی رہنماؤں کامطالبہ

    ٹھٹھہ : جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ کو بحال کیاجائے،سماجی رہنماؤں کامطالبہ

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جنگشاہی میں سی پیک، کے فور سمیت مختلف کمپنیوں کے منصوبے چل رہے ہیں تاہم منصوبے میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین سمیت ضلع ٹھٹہ کے عوام کو سفری مشکلات کا سامنا ہے اس لئے جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے اسٹاپ کو بحال کرکے عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں ان خیالات کا اظہار جنگشاہی کے سماجی رہنماؤں نے پاکستان ریلوے کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کے دوران کیا۔ تفصیلات کے مطابق جی ایم پاکستان ریلوے علی محمد آفریدی، سی ای او پاکستان ریلوے سلمان صادق شیخ، ڈی ایس ریلوے کراچی کاشف رشید یوسفانی اور دیگر اعلیٰ حکام معائنہ کرنے کے سلسلے میں جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پہنچے اس موقعہ پر جنگشاہی کے سماجی رہنماء عبد القادر شیخ، سینئر صحافی عبد الرؤف بروہی، حاجی غلام محمد بروہی، کامریڈ نور محمد جوکھیو، عاطف عثمان پلیجو، عبد الرحمن بروہی، صادق علی بروہی، مختیار علی بروہی اور دیگر نے ریلوے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کا اسٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جنگشاہی کوہستان میں سی پیک کے فور سمیت مختلف کمپنیوں کے منصوبے چل رہے جس کی وجہ سے پروجیکٹ میں کام کرنے والے ہزاروں ملازمین جنگشاہی ریلوے اسٹیشن سے ملک کے مختلف علاقوں میں ٹرینوں کے ذریعے سفر کرتے ہیں مگر بدقسمتی سے جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے سٹاپ نہ ہونے کی وجہ سے ونڈ پلانٹ کمپینوں کے ملازمین سمیت ضلع ٹھٹہ کے ہزاروں رہائشیوں کو شدید پریشانی اور مشکلات کا سامنا ہے اس کے علاوہ کراچی اور حیدرآباد کے مختلف اداروں میں کام کرنے والے ملازمین مختلف یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم طلباء اور زیر علاج مریضوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ملاقات کے دوران سماجی رہنماء عبد القادر شیخ نے سی ای او پاکستان ریلوے سلمان صادق شیخ کو مزید تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر سکھر ایکسپریس، خوشحال خان خٹک، چناب ایکسپریس، عوامی ایکسپریس، غوث بہاؤالدین زکریا، بولان میل اور سپر ایکسپریس کے اسٹاپ بحال تھے جنہیں مختلف اوقات میں بلاجواز ختم کردیا گیا جبکہ موجودہ وقت جنگشاہی ریلوے اسٹیشن پر صرف دو لوکل ٹرینیں مہران ایکسپریس اور شاہ لطیف ایکسپریس کا اسٹاپ ہے وفد نے ملاقات کے دوران ریلوے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ٹرینوں کے تمام سٹاپ بحال کرکے ضلع ٹھٹہ کی عوام کو بہتر سفری سہولیات فراہم کی جائیں اس موقعہ پر سی ای او پاکستان ریلوے سلمان صادق شیخ نے وفد کو ٹرینوں کے سٹاپ بحال کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے آخر میں جنگشاہی کے سماجی رہنماؤں نے ریلوے انتظامیہ کے اعلیٰ حکام کو سندھ کا ثقافتی تحفہ اجرک کے تحائف بھی پیش کیے۔

  • ٹھٹھہ :ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم۔

    ٹھٹھہ :ایدھی فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم۔

    ٹھٹہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین کی خصوصی ہدایات پر سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم۔
    تفصیلات کے مطابق ایدھی فاؤنڈیشن کے چیئرمین فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایات پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے ضلع ٹھٹہ میں نیشنل ہائی وے لنک روڈ پر قائم گزشتہ بارشوں اور سیلاب کی تباہ کاریوں کی وجہ سے متاثرین کے لیے لگائے گئے ٹینٹ سٹی میں موجود سینکڑوں کی تعداد میں رہائش پذیر خاندانوں میں خشک راشن اور سردی سے بچنے کے لیے گرم کپڑوں کمبل اور بستروں ودیگر ضروریات زندگی گزارنے کا سامان تقسیم کیا گیا اور انہوں کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوگی کہ امدادی سامان کی تقسیم کا سلسلہ متاثرین کے اپنے گھروں میں واپس جانے تک جاری رہے سیلاب متاثرین نے ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے اس عمل پر چیئرمین فیصل ایدھی اور تمام رضاکاروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ایدھی فاؤنڈیشن کے کاموں کو بے حد سراہا گیا۔

  • شیخوپورہ:دیرینہ دشمنی، دو حقیقی بھائی قتل،ملزمان موقع واردات سے فرار

    شیخوپورہ:دیرینہ دشمنی، دو حقیقی بھائی قتل،ملزمان موقع واردات سے فرار

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) فیروزوٹواں نواحی قصبہ بھکھی میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر دو حقیقی بھائی قتل ملزمان موقع واردات سے فرار
    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح سات اور آٹھ کے درمیان ملزمان بابر گجر،عرفان گجر، عمران گجر پسران محمد شریف گجر،ہیرا گجر ولد شوکت گجر،رمضان عرف جانو ولد مہدی گجر ساکنان بھکھی مسلح پسٹل بسواری 2 موٹر سائیکل ہنڈا 125 حویلی ملک عبدالغفار و ملک شہباز واقع بھکھی میں داخل ہوئے اور وہاں پر موجود پانچ افراد پر اندھا دھند فائرنگ کردی ملزمان فائرنگ ملک شہباز اور ملک عبدالغفار پر سیدھی فائرنگ کی جس سے وہ موقع پر قتل ہوگئے جبکہ حویلی میں موجود دیگر افراد نے بھاگ کر اپنی جانیں بچائیں ملزمان موقع واردات سے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے پولیس اور دیگر اداروں نے موقع پر پہنچ کر نعشوں کو تحویل میں لے کر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال شیخوپورہ منتقل کردیا اور وقوعہ کی ایف آئی آر درج کرلی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • شیخوپورہ:دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شدید زخمی

    شیخوپورہ:دوران ڈکیتی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ایک کانسٹیبل شدید زخمی

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) قصبہ چار چک رسالہ کے نواحی گاؤں چک نمبر5 یوسی سی کے رہائشی PC فاروق آباد کے دو پولیس کانسٹیبلز رانا کرم نواز اور محمد قاسم رات 9 بجے شیخوپورہ سے چار چک رسالہ بسواری موٹرسائیکل واپس اپنے گھروں کو جارہے تھے کہ سیم پل جیتا گاؤں کے قریب پہنچے تو یکدم چار مسلح ڈاکوؤں نے روک لیا اور واردات کرنے لگے اسی دوران بہادری کا مظاہرہ کرتے کانسٹیبل محمد قاسم نے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا مگر دوسرے ڈاکوؤں نے محمد قاسم کے پیٹ میں فائر مار کر شدید زخمی کردیا دونوں پولیس ملازمین کرم نواز اور محمد قاسم نے جرات و بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنادیا اور ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے کانسٹیبل محمد قاسم کو شدید زخمی حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال شیخوپورہ داخل کردیا گیا مگر شدید زخمی ہونے کی وجہ سے پھر لاہور ہسپتال ریفر کردیا گیا ہے وقوعہ کی ایف آئی آر تھانہ بھکھی میں درج ہوگئی ہے اور پولیس ملزمان کی تلاش میں مصروف تفتیش ہے ۔

  • میہڑ: تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی بھاری فیسوں کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، فیس ختم کرنے کا مطالبہ

    میہڑ: تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی بھاری فیسوں کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، فیس ختم کرنے کا مطالبہ

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)تعلیم بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے بھاری فیس مقرر کرنے کے خلاف سینکڑوں طلباء کا احتجاجی مظاہرہ، فیس ختم کرنے کا مطالبہ
    تفصیل کے مطابق لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کی جانب سے داخلہ فیس 2600 روپےمقرر ہونے کے خلاف ہائی سکول ون اور ہائی سکول ٹو کے سینکڑوں طلبہ نے پریس کلب میہڑ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور بورڈ انتظامیہ کے ظالمانہ اقدام پر شدید نعرے بازی کی گئی.
    طلبہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ ایک تو سیلاب نے ہمیں تباہ کردیا ہے دوسری جانب تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی جانب سے 10ویں جماعت کے امتحان کے لئے داخلہ فیس 2600روپے مقرر کردی ہے جس کے باعث غریب طلباء سخت پریشان ہوگئے ہیں .انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ فیس ختم کرکے سیلاب سے متاثرہ طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے کاموقع دیاجائے –

  • ڈی جی خان۔34 لاکھ 50 ہزار روپے رقم ڈکیتی، جھوٹ نکلا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

    ڈی جی خان۔34 لاکھ 50 ہزار روپے رقم ڈکیتی، جھوٹ نکلا، ملزم گرفتار، مقدمہ درج۔

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(جواداکبرکی رپورٹ) عبدالحمید نامی شخص سے 34 لاکھ 50 ہزار روپے رقم ڈکیتی کا معاملہ جھوٹ نکلا، ملزم کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے تحت مقدمہ درج۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ گدائی علی محمد نے بتایا کہ پولیس کو عبدالحمید نامی شخص کی طرف سے اطلاع دی گئی کہ اس نے بنک سے 34لاکھ 50 ہزار روپے رقم نکلوائی اور راستہ میں اسے نامعلوم اشخاص نے رقم سمیت اغواء کر لیا اور نشہ آور چیز کھلا کر پھینک گئے اور میری رقم چھین لی جس پر ایس ایچ او تھانہ گدائی علی محمد نے اطلاع پر قانونی کاروائی شروع کر دی۔ اے ایس پی سرکل سٹی ایاز خان نے ایس ایچ او گدائی سمیت شہزاد افضلASI اور ITبرانچ پر مشتمل ایک سپیشل ٹیم تشکیل دی کہ وقوعہ کے متعلق چھان بین کر کے اصل حقائق سامنے لائے جائیں۔ پولیس کی تفتیش کے دوران ملزم عبدالحمید نے انکشاف کیا کہ اس نے اپنے دوست کو رقم تاخیر سے دینے کے لئے کامران فرید نامی شخص سے ملکر جھوٹی کہانی بنائی اور پولیس کو رقم ڈکیتی کی غلط اطلاع دی جس پر پولیس نے ملزم کو بحراست لے جا کر رقم 34 لاکھ 50 ہزار روپے برآمد کر لی اور ملزمان عبدالحمید اور کامران فرید کے خلاف سخت قانونی کارروائی کے تحت مقدمہ درج کر دیا۔

  • سعودی عرب سے بھیجی گئی کھجور مستحق لوگوں میں تقسیم ہونے کی بجائے گوداموں میں گل سڑگئی، ہزاروں پیکٹ دریائے سندھ میں پھینک دئے گئے

    سعودی عرب سے بھیجی گئی کھجور مستحق لوگوں میں تقسیم ہونے کی بجائے گوداموں میں گل سڑگئی، ہزاروں پیکٹ دریائے سندھ میں پھینک دئے گئے

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی(نامہ نگارذیشان خان) مستحق افراد کے لیے سعودی عرب سے بھیجی گئی کھجور کے ہزاروں پیکٹ مستحقین میں تقسیم کرنے کی بجائے ضلعی انتظامیہ کے گوداموں میں پڑے پڑے گل سڑ گئی، ضلعی انتظامیہ نے ہزاروں پیکٹ امدادی کھجور دریا سندھ میں پھینک کر ضائع کر دئیے ۔ ذرائع کے مطابق مختلف اوقات میں سعودی حکومت کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل کے مستحق افراد کیلئے ہزاروں پیکٹ کھجور سعودی سفارتخانے کی وساطت سے ضلعی انتظامیہ ڈیرہ کو فراہم کئے گئے تھے جو عوام دوست ضلعی انتظامیہ کی نااہلی کے باعث مستحقین میں تقسیم کرنے کی بجائے سرکاری گوداموں میں پڑے پڑے ہزاروں پیکٹ سعودی امدادی کھجور گل سڑ گئیں مگر یہ کھجور مستحقین میں تقسیم نہیں کی گئی جسے خراب ہونے پر دریائے سندھ پر نوتعمیر مارجنل بند کنارے پھینک دیا گیا مگر عجلت میں تلف کی گئی یہ ہزاروں پیکٹ کھجور مکمل طور پر دریا برد کرنے کی بجائے مارجنل بند کنارے پھینک کر جان چھڑانے کی ناکام کوشش کی گئی جو بد قسمتی سے میڈیا کی نگاہ سے نہ بچ پائی، اس حوالے سے عوامی و سماجی حلقوں نے مرکزی و صوبائی حکومتوں ، تحقیقاتی اداروں اور سعودی سفارتخانے سے اس ضمن میں شفاف انکوائری اور ذمہ داران کیخلاف تادیبی کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چترال:10سال قبل بننے والی سول ڈسپنسری محکمہ صحت اور زمین کے مالک کے تنازعہ کی وجہ سے عوام کیلئے نہ کھل سکی

    چترال:10سال قبل بننے والی سول ڈسپنسری محکمہ صحت اور زمین کے مالک کے تنازعہ کی وجہ سے عوام کیلئے نہ کھل سکی

    چترال(باغی ٹی وی) پسماندہ علاقے وادی آرکروئی میں دس سال قبل سول ڈسپنسری تعمیر ہوچکی ہے مگر زمین کے مالک اور محکمہ صحت کے درمیان ملازمت پر تنازعہ کی وجہ سے یہ ہسپتال پچھلے دس سالوں سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو نہایت مشکلات کا سامنا ہے اور وہ علاج کیلئے چار گھنٹے سفر کرکے دروش، چترال جاتے ہیں تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • ڈی جی خان : پرائیویٹ ایمبولینس اور پولیس وین میں ٹکر،4 زخمی

    ڈی جی خان : پرائیویٹ ایمبولینس اور پولیس وین میں ٹکر،4 زخمی

    ڈی جی خان،باغی ٹی وی (جواداکبرسے) پل غازیگھاٹ پر پرائیویٹ ایمبولینس اور پولیس وین میں ٹکر،4 زخمی
    تفصیل کے مطابق ریسکیو 1122 کنٹرول روم ڈیرہ غازی خان کو ایک ایمرجنسی کال موصول ہوئی جس میں کالر نے بتایا کہ شدید دھند کی وجہ سے غازی گھاٹ پل کے اوپر پرائیویٹ ایمبولینس اور پولیس گاڑی آپس میں ٹکرا گئی ہیں جس کی وجہ سے 4سے پانچ بندے زخمی ہیں ان میں سے دو بندے پھنسے ہوئے ہیں. آپ ایمبولینس روانہ کر دیں۔ کنٹرول روم نے فوراً دو ریسکیو وہیکلز، تین ایمبولینس موقع کی طرف روانہ کر دیں۔ اور پولیس کنٹرول کو بھی آگاہ کر دیا. ریسکیو 1122 سٹاف کا بروقت ریسپانس ریسکیو 1122 کی ٹیم نے بروقت رسپانس کرکے دو پھنسے ہوئے مریضوں کو نکالا۔ ٹوٹل چار مریض زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان شفٹ کر دیا۔ شفٹ ہونے والوں میں ایک مریضہ بھی تھی جن کو بہاولپور سے کوٹ چھٹہ واپس گھر لے کر جا رہے تھے۔

  • روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،8 موقع پر جانبحق ، متعدد زخمی

    روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں،8 موقع پر جانبحق ، متعدد زخمی

    راجن پور (کنوراویس نامہ نگار) روجھان کے علاقے شاہ والی کے مقام پر دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں. حادثہ کے نیچے میں 8 افراد موقع پر جانبحق ہو گئے ہیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہیں.حادثہ میں متاثر بسوں میں سے ایک بس پشاور سے کراچی جا رہی تھی جبکہ دوسری بس کوئٹہ سے راجن پور آ رہی تھی.حادثہ دھند کی وجہ سے پیش آیا ہے.
    کمشنر ڈیرہ غازیخان لیاقت علی چٹھہ کا شاہ والی راجنپور میں بس حادثہ کا نوٹس،کمشنر ڈی جی خان نے زخمیوں کی امداد کےلئے ٹیمیں جائے حادثہ پر روانہ کردیں اور نزدیکی ہسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذ کردی،ٹیچنگ ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی انتظامیہ کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا،کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ بس حادثہ کے زخمیوں کی ہسپتالوں میں بہترین علاج معالجہ پر توجہ دی جائے،زخمیوں کے علاج معالجہ کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی،جاں بحق افراد کے ورثاء کی تلاش اور میتیوں کی منتقلی کےلئے بھی ضروری اقدامات کی ہدایت
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا راجن پور کے قریب ٹریفک حادثے میں 8 افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کا جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت .وزیر اعلیٰ چودھری پرویزالٰہی نے افسوسناک واقعہ کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی .حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے اورزخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ ہم جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
    زخمیوں اور جاں بحق افراد کی لسٹ