Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اورایم این اے حسین الٰہی کی جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں ایم این اے امیر سلطان کی رہائشگاہ آمد

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی اورایم این اے حسین الٰہی کی جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں ایم این اے امیر سلطان کی رہائشگاہ آمد

    جھنگ باغی ٹی وی (نامہ نگار عظیم حمید)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی اورایم این اے حسین الٰہی کی جھنگ کے علاقے گڑھ مہاراجہ میں ایم این اے امیر سلطان کی رہائشگاہ آمدچودھری پرویزالٰہی اورحسین الٰہی کا سابق وزیر مملکت صاحبزادہ نذیر سلطان کے انتقال پر ان کے صاحبزادے امیر سلطان اورسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار، چودھری پرویزالٰہی اورحسین الٰہی نے صاحبزادہ بیرسٹر امیر سلطان ایم این اے، صاحبزاہ محبوب سلطان ایم این اے اور لواحقین سے صاحبزادہ نذیر سلطان کے انتقال پرافسوس کا اظہار کیا، چودھری پرویزالٰہی اورحسین الٰہی نے صاحبزادہ نذیر سلطان مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور سوگوار خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا ، چودھری پرویز الٰہی کا مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو خراج عقیدت،صاحبزادہ نذیر سلطان مرحوم نے علاقے کے لوگوں کی دن رات خدمت کی۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اورلواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے،
    چودھری پرویز الٰہی اورحسین الٰہی نے دربا رحضرت باھو سلطانؒ پربھی حاضری دی، مزار پرپھولوں کی چادر چڑھائی ،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے ملک کی ترقی، خوشحالی،استحکام اورخوشحالی کیلئے دعا کی ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی محمد خان لغاری، غلام بی بی بھروانہ، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، صاحبزادہ امیر سلطان،رانا شہباز، محمد اعظم چیلہ،ملک احمد خان پھجر اورعلاقے کے دیگر اہم شخصیات بھی اس موقع پرموجود تھے
    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالٰہی سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی ملاقات،حلقوں میں جاری ترقیاتی پروگرام پر ہونیوالی پیش رفت کے حوالے سے تبادلہ خیال،چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ مختصر مدت میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعدد اقدامات کیے ہیں۔مخالفین ہماری خدمت کی سیاست کے سامنے ٹھہر نہیں سکتے۔اسمبلی عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔اراکین اسمبلی نے وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے عوام دوست اقدامات کو سراہا،گذشتہ دور کی طرح اب بھی چودھری پرویز الٰہی عوام کی دن رات خدمت کر رہے ہیں۔اراکین اسمبلی

  • ٹھٹھہ : مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک کی سرپرستی میں دو گروپوں میں زمین کادیرینہ تنازعہ حل

    ٹھٹھہ : مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک کی سرپرستی میں دو گروپوں میں زمین کادیرینہ تنازعہ حل

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )مسلم لیگ ن سندھ کے ناٸب صدر منظور خشک کی سرپرستی میں دو گروپوں میں زمین کاتنازعہ حل
    تفصیل مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک کے سرپرستی میں ٹھٹھہ خشک ہاؤس میں دو گروپوں میں تصادم ہوا تھا زمین جسکا فیصلہ مسلم لیگ ن سندھ کے صدر نے دونوں گروپوں کی باتیں سنیں اور کہا ہم سب ایک شہر کے رہنے والے ایک قوم ہیں اس موقع پر سٹی صدر مسلم لیگ ن ناتھو کنبھار اور طفیل احمد عارفانی ایڈوکیٹ ناصر عباسی الطاف حسین شیخ ،بابرمیمن (دونگو) وہ بہی موجود تھا اور کارکن عھدیدار موجود تہے جس پر مسلم لیگ ن کے نائب صدر منظور احمد خشک نے کہا اگر ہم ذرا سی بات پر ایک دوسرے سے خفا ہونگے تو یہ غلط ہیں اس بات کو سنتے دونوں گروپوں کے بندوں نے آپ میں صلح کرلی اور کہا ہمیں فخر ہے ہمارا سرپرست منظور احمد خشک ہے جو غریبوں کا ہمدرد ہے ہم اپنی آپ لڑ رہے تھے آج ہم ایک ہو گۓ ہیں اس پر دنوں گروپوں کے سربراہ آپس میں گلے مل کر صلح کردی اور مسلم لیگ ن سندھ کے گن گانے لگے کہا ایسا لیڈر قسمت والوں کو ملتا ہے جس نے ہمیں آپس میں صلح کرائی ہم ایسے لیڈر کو سلام پیش کرتے ہیں آخر میں بابر میمن دونگو نے کہا جو فیصلہ مسلم لیگ ن کے نائب صدر سندھ نےکیا ہے وہ ہمیں منظور ہے اور سب گلے مل کر ایک ہو گۓ.

  • ٹھٹھہ : روڈ ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، 125 موٹر سائیکل اور 1 موبائل فون برآمد

    ٹھٹھہ : روڈ ڈکیتی میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، 125 موٹر سائیکل اور 1 موبائل فون برآمد

    ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )روڈ رابری کی واردات میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار، چھینا گیا 125 موٹر سائیکل اور 1 موبائل فون برآمد
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 08 ڈسمبر 2022 کو رات کے وقت 3 نامعلوم ملزمان نے گھارو شہر کے قریب ولیج اسحاق جوکھیو لنک روڈ پر اسلحے کے بناپر خوشحالی بینک کے ملازمین عمران بلو اور محمد مرید پلیجو سے ایک 125 موٹر سائیکل، 2 موبائل فونز اور 20 ہزار کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ عمران بلو کی مدعیت میں تھانہ گھارو پر درج کردیا گیا تھاایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ گھارو انسپکٹر ممتاز علی بروہی اور اے ایس آئی عبدالنبی جانوری بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر ھرجینا پل کوسٹل ہائی وے بھنبور کے قریب کامیاب کارروائی کرکے روڈ رابری کے مقدمے میں ملوث 1 مرکزی ملزم زاھد ولد شوکت حسین شیخ کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزم کے قبضے سے *مدعی عمران بلو سے چہینی گئی 125 موٹر سائیکل اور 1 Real me موبائل فون برآمد کرلی گئی ہے۔
    اس کے علاوہ گرفتار ملزم نے ضلع ٹھٹہ میں متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جس کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ ساتھی ملزمان کی گرفتاری کے لیے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 156/2022 سیکشن 392,397,34 ت۔پ تھانہ گھارو

  • اوکاڑہ: نواحی علاقہ 28ٹو ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ،تین فرار

    اوکاڑہ: نواحی علاقہ 28ٹو ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ ایک ڈاکو ہلاک ،تین فرار

    اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) نواحی علاقہ 28ٹو ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہایک ڈاکو ہلاک ،تین فرار ،اوکاڈہ پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف اپنا آپریشن تیز کردیا کیونکہ ڈاکوؤں نے اوکاڑہ کی عوام کا ناک میں دم کر رکھا تھا ۔اوکاڑہ میں تھانہ صدر کی حدود میں نواحی علاقہ 28ٹو ایل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا تین فرار ہوگئے پولیس ترجمان کے مطابق چار ڈاکو واردات کر رہے تھے کہ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچ گئی ڈاکوؤں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی حفاظت خود اختیاری کے تحت پولیس کی جانب سے کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ تین ڈاکو رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر موقع سے فرار ہوگئے ڈی پی او فرقان بلال کی ہدایت پر مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے سپیشل پولیس سکواڈ تشکیل دے آپریشن جاری ہے دوسری جانب ہلاک ڈاکو کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے ہلاک ڈاکو کی شناخت نہیں ہو سکی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل۔کیا جا رہا ہے

  • شیخوپورہ : غیر قانونی گیس سلنڈر لگانے والی چاند گاڑیوں ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    شیخوپورہ : غیر قانونی گیس سلنڈر لگانے والی چاند گاڑیوں ، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈی پی او شیخوپورہ نوید ارشاد کے حکم پر ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید راں اور انکی ٹیم نے غیر قانونی گیس سلنڈر لگانے والی چاند گاڑیوں اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کردیا متعدد گاڑیوں کے چالان کاٹ کر گاڑیوں اور چاند گاڑیوں کو بند کردیا لاہور شیخوپورہ روڈ شیخوپورہ سرگودھا روڈ،بتی چوک، گوجرانوالہ روڈ اور فیصل آباد روڈ پر غیر قانونی طور پر رکشوں میں غیر معیاری گیس سلنڈر تنصیب کروانے والے رکشہ ڈرائیورں کے چالان کرنے کے ساتھ ساتھ متعدد دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو بند کردیا،سب انسپکٹر عظمت علی کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب اور ڈی پی او شیخوپورہ کے حکم پر سموگ کی روک تھام اور کسی بھی حادثات سے مسافروں کو محفوظ بنانے کے لیے رکشوں اور گاڑیوں میں لگائے گئے غیر قانونی اور غیر قانونی گیس سلنڈروں کی تنصیب کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی جو قانونی خلاف ورزی کرئے گا سیدھا جیل جائے گا،کسی کو تنگ کرنے کا کوئی مقصد نہیں سیفٹی رولز کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری ایکشن ہوگا ڈی ایس پی ٹریفک اقبال حمید راں خود جی ٹی روڈ پر موجود ہیں اور قانون کی پابندی کروانے کے لیے ان ایکشن ہیں کسی کی کوئی سفارش نہیں چلے گی۔

  • ٹھٹھہ :بھائیوں کاستایا پٹھان کالونی کارہائشی اپنی بیوی کے ساتھ عوامی پریس کلب پہنچ گیا

    ٹھٹھہ :بھائیوں کاستایا پٹھان کالونی کارہائشی اپنی بیوی کے ساتھ عوامی پریس کلب پہنچ گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)بھائیوں کاستایا پٹھان کالونی کارہائشی اپنی بیوی کے ساتھ عوامی پریس کلب پہنچ گیا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کی پٹھان کالونی کا رہائشی نوید خان اور اس کی بیوی مسمات امرین عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کہ اس کے بھائی زین العابدین ،ظاہر خان نے میری خاندانی جائیداد جو بنی ہوئی 10 دکانیں ایک ہوٹل پٹھان کالونی سجاول روڈ جو ایگریمنٹ کے مطابق زین العابدین اور نوید خان برابر کے حقدار ہیں اور کرایہ دار اس کے بھائی ظاہر خان تھا کرایہ صرف زین العابدین کو دیتا ہے، 9 مہینے سے اس سے اپنے حصے کے کرایہ کے پیسے مانگنے پر میری بیوی پر وحشیانہ تشدد کیا کچھ دن پہلے پٹھان برداری کے پنچائت کے بڑے لوگوں نے فیصلہ کیا اس کے بعد انہوں نے با اثر مجھے اور میری فیملی کو تشدد کا نشانہ بنایا اور زخمی کردیا انہوں نے ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندھ اور منتخب نمائیندگان سے مطالبہ کیا کے مجھے انصاف دلایاجائے-

  • ٹھٹھہ: میرا خاندانی وارثتی پلاٹ جعلسازی سے فاطمہ نامی عورت ہتھیاناچاہتی ہے-زاہدہ پروین

    ٹھٹھہ: میرا خاندانی وارثتی پلاٹ جعلسازی سے فاطمہ نامی عورت ہتھیاناچاہتی ہے-زاہدہ پروین

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)میرا خاندانی وارثتی پلاٹ جعلسازی سے فاطمہ نامی عورت ہتھیاناچاہتی ہے-زاہدہ پروین
    تفصیل کے مطابق ناریجہ گوٹھہ مکلی کی رہائشی مسمات زاہدہ پروین زوجہ محمد رفیق سومرو نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا کے مجہے خاندانی وراثت میں ملا ہوا پلاٹ نمبر 498 چورس فٹ 2200 جس پر میرا اپنا گھر ہے جو پلاٹ میرا اپنا ہے جس میں میرے بھائی مرحوم جمیل بھٹی کے ساتھ رہائش پذیر تھی لیکن کچھ سال قبل میرے بھائی جمیل بھٹی کیوفات ہوگئی اس کے بعد اس نے کہا ابراھیم بھٹی جو میرا بڑا بھائی تھا اس کی پہلی بیوی فاطمہ تھی جو فوت ہو گئی جبکہ میرے بڑے بھائی ابراھیم بھٹی کو خاندانی وراثت میں مکلی ناریجہ گوٹھہ جو پکاٹ ملا تھا اس نے قیصر بھٹی کو دیکر وہ خود مکلی ورکشاپ میں رہا کرتا تھا جبکہ میرے میرے بڑے بھائی ابراھیم بھٹی کی پہلی بیوی فاطمہ کے وفات پا جانے کے بعد دوسری جو شادی کی تھی اس کا نام بھی فاطمہ ہے لیکن خاندانی وراثت بڑے بھائی کی دوسری شادی پہلے خاندانی وراثت تھی اب وہی عورت فاطمہ نامی اس کی بیٹی شبانہ اس کے بھائی عبدالرزاق بھٹی کے کہنے پر اس کو خاندانی وراثت سے ملا ہوا پلاٹ پر قبضہ کرنا چاہتی ہے عبدالرزاق اور فاطمہ اور اس کی بیٹی ایک ہو کر یہ سازش کر رہے ہیں جبکہ عبدالرزاق بھٹی جو پہلے بھی محلے میں اس قسم کی سازشیں کی ہیں اب فاطمہ اور اس کی بیٹی ایک ہو کر قبضہ مافیا عبدالرزاق سے مل کر مجھے بھی سخت پریشان کیا ہے متاثرہ خاتون زاہدہ پروین نے ڈی سی ٹھٹھہ ایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی آئی جی حیدرآباد،چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سے فوری نوٹس لیں اور مذکورہ جعلسازوں کے خلاف کارروائی کریں.

  • مکلی میں جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیوکی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

    مکلی میں جئے سندھ محاذ کے چیئرمین ریاض چانڈیوکی سالگرہ کا کیک کاٹاگیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )مکلی میں جئے ندھ محاذ ٹھٹھہ کے جانب سے چیئرمین ریاض چانڈیو کی سالگرہ کا کیک کاٹنے کی تقریب عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں منقعد کی گئی ، تقریب میں جیے سندھ محاذ ضلع ٹھٹھہ کے صدر امجد شورو ، نبن خشک عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے صدر بلاول سموں ، اے بی شورو ، ایاز جلالانی، راشد خاصخلی ، منظور خواجہ سمیت پارٹی عھدیداروں صحافیوں اور کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ، اس موقعہ پر تقریب کو خطاب کرتے ہوۓ سر پرستوں نے کہا سندھ میں اس وقت بہت زیادہ مسائل ہیں جئے سندھ محاذ ریاض علی چانڈیو کی قیادت میں متحد اور مضبوط بن کرسندھ وطن کی خوشحالی کے لۓ جدوجہد کر رہی ہے ، ہم ریاض چانڈیو کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں .

  • چترال کے پسماندہ علاقے ارکروئی میں سرکاری ڈسپنسری دس سالوں سے بند پڑی ہے مریضوں کو نہایت مشکلات کا سامنا

    چترال کے پسماندہ علاقے ارکروئی میں سرکاری ڈسپنسری دس سالوں سے بند پڑی ہے مریضوں کو نہایت مشکلات کا سامنا

    چترال کا پسماندہ علاقے ارکروئی میں سرکاری ڈسپنسری دس سالوں سے بند پڑی ہے مریضوں کو نہایت مشکلات کا سامنا
    چترال(گل حماد فاروقی) تحصیل دروش کے نہایت جنوب میں واقع ارندو روڈ پر آرکروئی گاؤں کے ہزاروں مکین صحت، تعلیم، مواصلات اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ اس علاقے میں سابق صوبائی وزیر بہبود آبادی سلیم خان چترالی نے ایک سول ڈسپنسری کیلئے فنڈ فراہم کرکے عمارت تعمیر کروایا مگر دس سے ہسپتال کا یہ عمارت ابھی تک بند پڑی ہے۔ ویلیج کونسل آرکرو ئی لنگور بٹ کے ناظم قاری محمد دائم نے ہمارے نمائندے کو بتایا کہ آرکروئی میں 2011 کو ایک سول ڈسپنسری تعمیر ہوئی ہے مگر بدقسمتی سے یہ ڈسپنسری ابھی تک بند پڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے بار بار ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر چترال اور ضلعی انتظامیہ کو درخواستیں دی کہ اسے کھول دیا جائے تو جواب میں یہ بتایا جاتا ہے کہ جہاں یہ سول ڈسپنسری تعمیر ہوئی ہے تو زمین کے مالک اس کے عوم ملازمت مانگتا ہے مگر ابھی تک یہ مسئلہ حل نہیں ہوا۔

    ویلیج کونسل آرکروئی لنگوربٹ کے ناظم قاری محمد دائم نے پیشکش کی کہ اگر زمین کے مالک کو اعتراض نہ ہو تو ہم اس کے بدلے ہم اتنی ہی زمین اس کو دینے کو تیار ہیں مگر ہمارا مسئلہ حل ہونا چاہئے۔انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ صحت چاہے تو ہم ان کو متبادل زمین دینے کو بھی تیار ہیں یا تو اس ڈسپنسری میں عملہ بھیج کر اسے کھول دیا جائے یا پھراس کے مالک کو اس زمین کے بدلے ہم زمین دینے کو بھی تیار ہیں اگر یہ بھی ممکن نہ ہو تو ہم حکومت کو دوسری جگہہ زمین دیکر اس پر ہسپتال تعمیر کروائے۔ انہوں نے کہا کہ آرکروئی ایک پسماندہ علاقہ ہے یہاں صحت کے حوالے سے کوئی سہولت میسر نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرد حضرات تو کسی لکڑی لانے والے ڈاٹسن پر بھی اوپر چڑھ کر دروش یا چترال ہسپتال جاسکتے ہیں مگر خواتین کو علاج معالجے کے سلسلے میں نہایت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ یہاں کوئی تربیت یافتہ دائی بھی نہیں ہے تو زچگی کے دوران خواتین کو دروش یا چترال ہسپتال لے جانا پڑتا ہے مگر سڑک کی حالت اتنی حراب ہے کہ یہ خواتین یا تو راستے میں بچے جنم دیتی ہیں یا پھر جاں بحق ہوتی ہیں۔قاری محمد دائم نے کہا کہ آرکروئی سے دروش یا چترال ہسپتال کو خواتین مریضوں کو لے جاتے وقت چار پانچ گھنٹے لگتے ہیں اور یہ ان کی زندگی اور صحت کیلئے بھی نہایت حطرناک ہے۔ اس دوران ان کی جان بھی جاسکتی ہے۔

    ویلیج کونسل ارندو کی منتحب خاتون کونسلر شان بی بی نے کہا کہ میں میرکھنی سے لیکر پاکستان کے آحری حصے یعنی ارندو تک خواتین کی نمائندگی کرتی ہوں مگر ہماری خواتین علاج معالجے اور تعلیم کے سلسلے میں نہایت مشکلات سے دوچار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس پورے یونین کونسل میں کوئی خاتون ڈاکٹر نہیں ہے بلکہ دیہی مرکز صحت ارندو کی لیڈی ہیلتھ ورکر بھی گھر بیٹھ کر تنخواہ لیتی ہے اور خواتین زچگی کے دوران اکثر مرجاتی ہیں۔ انہوں نے کہا ک ہم بھی پاکستانی ہیں اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں بھی ہمارا بنیادی حقوق دے اگر حکومت ہمیں پاکستانی نہیں مانتے تو ہمیں پھر راہداری دیکر ہم پڑوسی ملک افغانستا کو ہجرت کرنے پر مجبور ہوں گے۔

    آرکروئی کے مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہاں علاج کے سلسلے میں ہمیں نہایت مشکلات کا سامنا ہے۔ ویلیج کونسل ارکروئی کے ناظم قاری محمد دائم نے ضلعی انتظامیہ، صوبائی سیکرٹری صحت، وزیر صحت اور وزیر اعلےٰ خیبر پحتون خواہ سے پرزورمطالبہ کیا ہے کہ ویلیج کونسل آرکروئی میں واقع دس سالوں سے بند ڈسپنسری کو فوری طور پر کھول دیا جائے اور زمین کے مالک کے ساتھ محکمہ صحت اپنا تنازعہ فوری حتم کرے تاکہ یہاں کے عوام کو اس ہسپتال کے کھولنے سے سہولیت میسر ہوسکے بصورت دیگر یہاں کے مجبور عوام سڑکوں پر نکل آئیں گے اوراپنے جائز حق کیلئے راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے۔

  • وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دیکھا،مودی سرکارکیخلاف ریلیاں

    وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دیکھا،مودی سرکارکیخلاف ریلیاں

    کندھ کوٹ،اوکاڑہ،ٹھٹھہ(نمائندگان باغی ٹی وی )وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دنیا کو بھارت کا اصل چہرہ دیکھا،مودی سرکارکیخلاف ریلیاں
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ سے نامہ نگارمختیاراعوان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے کارکنان کی جانب سے بھارتی انتہا پسند تنظیموں اور نریندر مودی کے مظالم کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ریلی میں پاکستان پیپلزپارٹی ضلع صدر گل محمد خان جکھرانی۔ الطاف حسین سمیت سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی ریلی میں پیپلزپارٹی رہنمائوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں بھارتی حقائق پر سے پردہ اٹھایا بی جے پی کے غنڈے بھارت میں دندناتے گھوم رہے ہیں جن کے ہاتھوں بھارتی عوام یرغمال بنی ہوئی ہے ان کا کہنا تھا کہ مودی صرف گجرات کا ہی نہیں مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ عوام کا بھی قصائی ہے پاکستان کے عوام، افواج، مقبوضہ کشمیریوں کے ساتھ ہیں اور انکی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔


    اوکاڑہ سے باغی ٹی کے نامہ نگار ملک ظفرکی رپورٹ کے مطابق اوکاڑہ پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن کی زیر قیادت اپنے قائد سے اظہار یکجہتی ریلی و مظاہرہ،یہ ریلی ضلعی صدر چوہدری سجاد الحسن کی رہائش گاہ سے شروع ہو کر مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی اوکاڑہ پریس کلب میں اختتام پذیر ہوئی.مہر جاوید نورنگ سینئر رہنما پاکستان پیپلز پارٹی اوکاڑہ نے کہا کہ وزیر خارجہ و چیئرمین بلاول بھٹو نےزرداری نے اقوام متحدہ میں بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کیا جسکی وجہ سے بھارت میں آر ایس ایس کے غنڈوں نے وزیر خارجہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے خلاف پروپیگنڈا کیا ، پاکستان پیپلز پارٹی نے ہمیشہ حق و سچ کا ساتھ دیا ہے چوہدری سجاد الحسن ۔اوکاڑہ بھٹو ازم نے کبھی بھی اپنی روایات کو تبدیل نہیں کیا ہم کل بھی کشمیریوں کے ساتھ تھے آج بھی ہیں ضلعی صدر پی پی پی ، ہم اپنے قائد و چیرمین بلاول بھٹو زرداری کو حق و سچ پر ڈٹ جانے اور بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ضلعی قیادت ۔ ریلی میں بھارت کے خلاف اور اپنے قائد کے حق میں خوب نعرے بازی کی گی ۔
    ریلی میں کارکنان کی جانب سے فلیکس پینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر درج تھا مودی کتا ۔

    ٹھٹھہ سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی صادق علی میمن نے کہا ہے کہ ہم اپنے بہادر چیئرمن پاکستان پیپلز پارٹی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بھارت کی دوگلی پالیسی کے خلاف جیسا کہ گجرات، کشمیر و دیگر علاقوں میں مسلمانوں کے خلاف دہشتگردی اور انہیں ٹارگٹ بنانے کے متعلق جو دو ٹوک موقف رکھ کر دنیا کے سامنے جس طرح انہیں بے نقاب کیا ہے ان کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں جبکہ بی جے پی اور آر ایس ایس کے دہشتگرد جس طرح انڈیا میں اقلیتوں کے خلاف ایکشن لے رہے ہیں ان کی پر زور مذمت بھی کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے بھارت میں ہونے والے مظاہروں اور ریلیوں میں نفرت پھیلانے پر بھارت کے خلاف پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے قائد بلاول بھٹو زرداری نے گجرات کے قصائی نریندر مودی کا چہرہ دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا، دنیا میں دہشت گردوں کی حمایت کرنے والے ملک بھارت کی انتہا پسند جماعت نے بلاول بھٹو زرداری کے خلاف احتجاج کرکے ثابت کر دیا کہ وہ دہشت گرد ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید ریاض حسین شاہ شیرازی، پیپلز پارٹی یوتھ کے صوبائی صدر نایاب لغاری، سابق ایم این اے ڈاکٹر عبد الواحد سومرو، سابق ایم پی اے غلام قادر پلیجو، امتیاز قریشی، عبدالحمید پنہور، جام احسان جوکھیو، سید محمود عالم شاہ بخاری، عبدالحمید سومرو، آفتاب عالم سومرو، جھانگیر پالاری، بھورو سرکی، نور حسن سرکی، امداد سرکی، ممتاز علی چنڈ، ممتاز علی جلبانی اور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے نانا شہید ذوالفقار علی بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے کشمیریوں کے ساتھ جس طرح یکجہتی کا مظاہرہ کیا اس کی تاریخ میں مثال نہیں ملتی، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی پر زور مذمت کرتا ہے اور کشمیر ہمارا حصہّ ہے ان کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے۔ بلاول بھٹو زرداری کے بعد بھارت کے مؤقف پر ردعمل بھارت کی شکست ہے اور وہ مایوس ہیں لیکن پاکستانی عوام اور کشمیریوں کے حوصلے آج بھی بلند و بالا ہیں، کسی دہشت گرد ملک کی دہشت گردی کو کبھی بھی برداشت نہیں کریں گے۔ اس موقع پر نریندر مودی کا پتلا جلاکر بھارت اور مودی کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی گئي۔