Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • چترال : ضلع بھر کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات اور سماجی خدمات سرانجام دینے والے افراد کو نقد انعام اور اقراء ایوارڈ ز دئے گئے۔

    چترال : ضلع بھر کے پوزیشن ہولڈر طلباء و طالبات اور سماجی خدمات سرانجام دینے والے افراد کو نقد انعام اور اقراء ایوارڈ ز دئے گئے۔

    چترال (باغی ٹی وی) معروف سماجی اور مذہبی رہنماء قاری فیض اللہ کی جانب سے ضلع بھر میں پوزیشن ہولڈر ہونہار طلباء و طالبات اور سماجی خدمات سرانجام دینے والے افراد کو نقد انعام اور اقراء ایوارڈ ز دئے گئے۔ تاکہ اس پسماندہ ضلع کے طلباء و طالبات میں مقابلے کا رجحان بڑھ کر اعلےٰ تعلیم حاصل کرسکیں۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ میں دہشت گردوں کا حملہ،2 فوجی اورایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

    بنوں میں سی ٹی ڈی کمپاونڈ میں دہشت گردوں کا حملہ،2 فوجی اورایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی

    بنوں ،باغی ٹی وی (ذیشان خان کی رپورٹ)بنوں میں سی ٹی_ڈی کمپاونڈ میں دہشت گردوں کا حملہ،2 فوجی اورایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی
    تفصیل کے مطابق بنوں میں سی ٹی_ڈی کمپاونڈ میں حملہ،بنوں کینٹ مکمل طورپر سیل کردیاگیا ہے،سی ٹی ڈی آفس بنوں کینٹ میں گرفتار مبینہ افراد کا حملہ,فائرنگ سے ایک سیکورٹی اہلکار زخمی جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا,ذرائع کے مطابق سی ٹی ڈی آفس بنوں کینٹ میں سی ٹی ڈی کے زیر حراست مبینہ دہشت گردوں نے پولیس اہلکاروں سے بندوق لے کر اہلکاروں پر فائرنگ کی، فائرنگ کے نتیجے میں دو فوج اہلکار زخمی جبکہ ایک سی ٹی ڈی اہلکار زخمی ہوگیا ہے ,واقعے کے بعد پولیس کی نفری طلب کرلی گئی تو دوسری جانب سیکورٹی فورسز کی جانب سے کینٹ کو مکمل طور پر بند کردیا گیا ,یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ سی ٹی ڈی آفس کو مبینہ دہشت گردوں نے یرغمال بنایا ہے,مبینہ دہشت گردوں اور پولیس کی فائرنگ جاری,

  • ٹھٹھہ ،نجی سکول میں سندھ کے ثقافتی ورثہ کے دن کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا

    ٹھٹھہ ،نجی سکول میں سندھ کے ثقافتی ورثہ کے دن کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو برائٹ فیوچرسکول میں سندھ کے ثقافتی ورثہ کے دن کے حوالے سے ایک پروگرام منعقد ہوا جس میں ایجوکیشن ڈسٹرکٹ فاؤنڈیشن کے ہیڈ نے شرکت کی۔
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے شہر گھارو سندھ میں ثقافتی رنگوں سے روشن انڈس برائیٹ فیوچر سکول گھارو میں سندھ کے ثقافتی دن کے حوالے سے ایک پروگرام منقعد کیا گیا جس میں سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن ڈسٹرکٹ ٹھٹہ کے ہیڈ یونس بلوچ ڈائریکٹر امتیاز سموں، سرتاج ترک، غلام علی شاہ، ایاز سومرو و دیگر نے شرکت کی پروگرام میں طلباء و طالبات نے سندھ کا ثقافتی لباس اجرک اور ٹوپی پہن کے سندھ کے ثقافتی لوک گیتوں پر رقص کیا اور سندھ کے ثقافت کے حوالے سے ٹیبلوز پیش کئے گئے تقریب میں ہر طرف جئے سندھ کے فلک شگاف نعروں سے گونجتی رہی اس موقعہ پر سندھ ایجوکیشنل فاؤنڈیشن ٹھٹہ کے ہیڈ یونس بلوچ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی واحد قوم ہے جو ہر قومیت و مذاہب کے لوگوں کی مدد کرتی ہے اور ہمیں جذباتی ہونے کی بجائے پیار اور محبت سے ہر رنگ و نسل کے لوگوں کی مدد اور عزت کرنی چاہئے انہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام دیکھ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ بچوں نے اپنے ثقافت کے حوالے سے بہت محنت کی ہے یہ ہی محنت ہمیں تعلیم میں بھی کرنی پڑے گی تعلیم صرف کتابوں سے نہیں ملتی ہمیں ہمارے آس پاس کے ماحول کو بھی بہتر بنانا پڑے گا اس کو تعلیم کہتے ہیں ڈائریکٹر امیتاز سموں نے خظاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کی ثقافت فقط ٹوپی اور اجرک نہیں ہے بلکہ بڑوں کا احترام کرنا غریبوں سے پیار کرنا اور بچوں سے محبت اور شفقت سے پیش آنا بھی سندھ کی ثقافت کا ایک حصہ ہے ایک دوسرے کی مدد کرنا لوگوں کی عزت کرنے سے بھی سندھ کی ثقافت اجاگر ہوتی ہے تعلیم اجاگر کرنے سے سندھ ترقی کرے گی اور خوشحال رہے گی اور اس کے ساتھ سندھ کی ثقافت کا مان اونچا ہوگا اس موقعہ پر انڈس برائیٹ فیوچر اسکول کی پرنسپل میڈم رضوانہ شیخ، غلام علی شاہ، ایاز سومرو اور دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب کے اختتام پر اسکول کے اسٹاف اور تقریب میں بہترین پرفامنس کرنے والے طلباء و طالبات میں سرٹیفکیٹس اور انعامات تقسیم کیئے گئے

  • گوجرہ:بار ایسوسی ایشن کے انتخا با ت میں پورا پینل کلین سویپ کرے گا۔توقیر اشرف خان

    گوجرہ:بار ایسوسی ایشن کے انتخا با ت میں پورا پینل کلین سویپ کرے گا۔توقیر اشرف خان

    گوجرہ باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) بار ایسوسی ایشن کے انتخا با ت میں بھاری اکثر یت میں کا میا بی حا صل کر یں پورا پینل کلین سویپ کرے گا۔ ان خیا لا ت کا اظہار بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے امیدوار برائے صدر محمد توقیر اشرف خا ن نے بار ممبرا ن کے اعزاز میں دیئے گئے ظہرا نہ سے خطا ب کرتے ہو ئے کیا تو قیر اشرف خا ن نے کہا کہ ان کے گروپ نے ہمیشہ اپنے بار ممبرا ن کے مفادات کو تر جیح دی ہے اور ممبرا ن کی خدمت میں ہر اول دستہ کا کردار ادا کیا ہے بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے سا لا نہ انتخابا ت میں بھاری اکثریت سے کا میا بی حا صل کریں گے اور آ ئندہ بھی بار ممبرا ن کی خدمت کو جاری رکھیں گے ظہرا نہ میں بار ایسوسی ایشن گوجرہ کے سا لا نہ انتخا بات میں حصہ لینے وا لے دونو ں گروپو ں کے امیدواروا ں سمیت تما م وکلا ء نے شرکت کی۔ ظہرا نہ میں شرکت کیلئے آ نے وا لے وکلا ء کا سا بق صدر بار ایسوسی ایشن گوجرہ شیخ محمد جاوید ایڈووکیٹ،ریا ض احمد بریا ر، اعجاز اختر کہو جہ و دیگر نے استقبا ل کیا۔

  • ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بغیر اجازت لئے روڈ پر کھدائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

    ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بغیر اجازت لئے روڈ پر کھدائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبرسے):ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں بغیر اجازت لئے روڈ پر کھدائی کرنے والوں کے خلاف مقدمات درج ہوں گے۔ متعلقہ محکموں سے این او سی لازمی قرار دے دیا گیا کیسز کے بارے میں فیصلہ کیلئے روڈ کٹ کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی ہے۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت روڈ کٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار اور دیگر اراکین موجود تھے۔کمشنر نے کہا کہ اکثریت دیکھا جاتا ہے کہ محکمے اور پرائیویٹ افراد روڈ اور گلیوں کو اپنے مفاد کیلئے کھود کر چلے جاتے ہیں جس سے لوگوں کو مشکلات پیش آتی ہیں۔ضروری تنصیبات کی منتقلی کیلئے روڈ کٹ کمیٹی سے تحریری اجازت لینے کے ساتھ بحالی کیلئے اخراجات جمع کرانے ہوں گے تاکہ بعد میں روڈ اور گلی کو اصل حالت میں بروقت بحال کرایا جاسکے۔ اجلاس میں تین این او سی کیس پر ضروری احکامات جاری کئے گئے۔ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،ایس ایز محمد نواز،انور علی ندیم،محمد ارشد،چیف آفیسر کارپوریشن جواد الحسن گوندل اور دیگر افسران موجود تھے.

  • ڈیرہ غازیخان۔اقدام قتل کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان۔اقدام قتل کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(نامہ نگار)پولیس تھانہ صدر ڈیرہ کی کاروائی، اقدام قتل کا ملزم گرفتار،مقدمہ درج، مزید تفتیش شروع۔
    تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ صدر ڈیرہ کی حدود میں ملزم منظور ولد ایوب نے سابقہ رنجش پر مسمی محمد ابراہیم کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا اور خود موقعہ سے فرار ہو گیا اطلاع پر پولیس تھانہ صدر ڈیرہ نے کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر مسمی محمد ابراہیم کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے ملزم کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔خصوصی ٹیم نے جدید طریقوں سے سراغ لگاتے ہوئے ملزم منظور ولد ایوب قوم جلاآنی کھلول سکنہ کوٹ ہیبت کو گرفتار کر کے ملزم کے خلاف مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی ہے۔اس موقعہ پر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ افتخار قریشی کا کہنا تھا کہ اے ایس پی سٹی سرکل ایاز خان کی ہدایت پر علاقے میں امن و امان قائم رکھنا میری اولین ترجیح ہے

  • چترال : سماجی اور مذہبی  رہنماء کی جانب سے  سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور اقراء ایوارڈ کاانعقاد

    چترال : سماجی اور مذہبی رہنماء کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور اقراء ایوارڈ کاانعقاد

    سماجی اور مذہبی رہنماء قاری فیض اللہ کی جانب سے سالانہ تقریب تقسیم انعامات اور اقراء ایوارڈ کاانعقاد۔
    چترال(گل حماد فاروقی)معروف سماجی اور مذہبی رہنماء قاری فیض اللہ کی جانب سے چترال کے ہونہار طلباء و طالبات اور خدمت خلق کی جذبے سے سرشار نمایاں کارکردگی دکھانے والے افراد میں حسب روایات امسال بھی انعامات اور اقراء ایوارڈز تقسیم کئے گئے۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لوئیر چترال انوار الحق مہمان خصوصی تھے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے قاری فیض اللہ کی خدمات کو نہایت سراہا جو کراچی میں بیٹھ کر چترال کے ہونہار طلباء و طالبات میں یکساں طور پر ایوارڈز، انعامات تقسیم کررہے ہیں اور اس میں دینی مدارس کے ساتھ ساتھ عصری علوم کے سکول اور کالجوں، یونیورسٹی کے طلباء وطالبات بھی یکساں طور پر شامل ہیں۔اس تقریب میں محتلف سرکاری اور نجی سکولوں کے طلباء و طالبات کو ایوارڈز اور نقد انعامات دئے گئے جنہوں نے میٹرک کے امتحان میں نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے۔ اس دوران ایک ایسی طالبہ کی ایوارڈ اس کی والد نے وصول کیا جو اس دنیا میں نہیں رہی۔ ڈاکٹر شہزادہ بختیار الدین کی بیٹی نے میٹرک کی امتحان میں اول پوزیشن حاصل کی تھی مگر بد قسمتی سے وہ امتحان دینے کے بعد انتقال کرگئی تھی۔ اس موقع پر مہمان خصوصی ڈی سی چترال کو چترال کا روایتی تحفہ چوغہ اور چترالی ٹوپی بھی پیش کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سماجی کارکن عنایت اللہ اسیر، پرنسپل کامرس کالج صاحب الدین، خطیب شاہی مسجد خلیق الزمان، ڈپٹی ایجوکیشن افیسر شاہد حسین، ڈپٹی کمشنر انوار الحق،سابق ضلع ناظم مغفرت شاہ، سابق ایم پی اے مولوی عبد الرحمان، وغیرہ نے اظہار حیال کیا۔ خلیق الزمان نے کہا کہ ہم نے 2003 سے یہ سلسلہ شروع کیا ہوا ہے کہ جو طلباء و طالبات ضلع میں تعلیم کے میدان میں نمایاں پوزیشن حاصل کرتے ہیں ان کو قاری فیض اللہ کی جانب سے ایوارڈ اور نقد انعام دیا جاتا ہے۔

    ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے اس اقدام کو نہایت سراہا اور انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی عنقریب اس قسم کا ایک پروگرام تشکیل دیا جائے گا جس میں ایسے ہونہار طلباء کو انعام سے نوازا جائے گا تاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو اور وہ تعلیم کے میدان میں آگے بڑھے۔مولوی خلیق الزمان نے کہا کہ اس کا بنیادی مقصد طلباء کی حوصلہ افزائی کرنا ہے اور ان کو مقابلے کے امتحانوں کیلئے تیار کروانا ہے۔ گورنمنٹ کالج آف کامرس اینڈ منیجمنٹ سائنس کے پرنسپل پروفیسر صاحب الدین نے کہا کہ اس سے طلباء میں مقابلے کا رجحان بڑھ جاتا ہے اور ہر طالب علم کوشش کرتا یا کرتی ہے کہ وہ بھی اول پوزیشن لیکر ایوارڈ کی حق دار ٹھرے۔

    اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایجوکیش آفیسر زنانہ بی بی حلیمہ نے بتایا کہ اس قسم کے تقریبات منعقد کرنے اور طلباء و طالبات کو انعام دینے سے ان کا حوصلہ مزید بڑھ جاتا ہے اور وہ مزید محنت کرکے اچھی پوزیشن حاصل کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔چند طالبات نے بھی اپنے احساسات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آج بہت خوش ہیں کہ ان کو یہ ایوارڈ مل گیا اور وہ مزید کوشش کریں گی کہ اگلی بار اس سے بھی زیادہ نمبر حاصل کرسکیں۔ اس تقریب میں کثیر تعداد میں طلباء، طالبات، اساتذہ، سماجی کارکنان اور سرکاری اہلکاروں نے بھی شرکت کی۔تقریب سابق ایم پی اے عبد الرحمان کی دعائیہ کلمات کے ساتھ اختتام پذیر ہوئی۔

  • کندھ کوٹ ضلعی بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ضلع صدرکی پریس کانفرنس

    کندھ کوٹ ضلعی بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ضلع صدرکی پریس کانفرنس

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) ضلعی بھر میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف مجلس وحدت مسلمین کے ضلع صدر میر فائق علی جکھرانی کی رہائش گاہ پر مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی رہنما علامہ مقصود علی ڈومکی کی قیادت میں امن کی بحالی کے لیے اجلاس منعقد ہوا اجلاس کے بعد مقصود علی ڈومکی کی پریس کانفرنس
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ ضلع بھر میں امن کی بحالی کے لیے علامہ مقصود علی ڈومکی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کشمور ضلع کے اندر تسلسل کے ساتھ اغوا برائے تاوان کی وارداتیں ہو رہی ہیں بزرگ ۔ معصوم بچوں اور نوجوانوں کو اغوا کیا جارہا ہے پھر شرمناک انداز سے ان کی ویڈیوز بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی جا رہی ہیں میں سمجھتا ہوں کہ یہ جو واقعہ ہے انسانیت کو شرمشار کردیا ہے ، ضلع کشمور وانا اور وزیرستان کی صورتحال پیش کر رہا ہے یہاں حکومت نام کی کوئی چیز نظر نہیں آتی اس سے زیادہ جو درد ناک بات ہے یہ ہے کہ پولیس ڈاکوؤں کے آگے بے بس ہے ،پولیس کی بے بسی کا اندازہ لگائیں کہ پولیس ڈاکوؤں سے ڈیل کرتی ہے اور تاوان کی رقم ادا کرتی ہے تب یہ مغوی بازیاب ہوتے ہیں ریاستی اداروں کو چاہیے کہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں اور فوری طور پر اس صورتحال کی سنگینی کا نوٹس لیں اور دہشت گرد ڈاکوؤں کے خلاف بھرپور آپریشن کریں تاکہ کشمور ضلع کا ایک بار پھر امن بحال ہوسکے اجلاس میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے رہنما قومی عوامی تحریک کے رہنما جماعت اسلامی کے رہنما تحریک انصاف کے رہنما پاک سرزمین پارٹی کے رہنما اور سندھ ترقی پسند پارٹی کے ضلعی رہنماؤں نے شرکت کی۔

  • ٹھٹھہ : مکلی پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر وحشیانہ تشدد،ایک خاتون کی آنکھ ضائع،متاثرہ پریس کلب پہنچ گئی

    ٹھٹھہ : مکلی پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر وحشیانہ تشدد،ایک خاتون کی آنکھ ضائع،متاثرہ پریس کلب پہنچ گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگا راجہ قریشی)مکلی پولیس کا گھر میں گھس کر خواتین پر وحشیانہ تشدد،ایک خاتون کی آنکھ ضائع،متاثرہ پریس کلب پہنچ گئی
    تفصیل کے مطابق مکلی بلڈنگ کالونی کی رہائشی مسمات خاتون عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا مکلی تھانے کی پولیس اور ایس ایچ او اسلم گگو غلام قادر جتوئی کی نگرانی میں پولیس کی بھاری نفری کے ساتھ جھوٹی افواہ پر مکلی بلڈنگ کالونی کے ساتھ محمد ناھیو اور دوسرے گھروں کے اندر گھس کے عوتوں پر وحشیانہ تشدد کیا ہے ، زخمی عورت نے مزید کہا مکلی باور ٹھٹھہ پولیس افواہ پہلائی کہ مکلی سیشن کورٹ کے سامنے حمائتی برادری کے نوجوان نے اغوا کیا ہے جبکہ کے یہ افواہ جھوٹی ثابت ہونے کے باوجود پولیس ان کے گھروں میں داخل ہوئی اور ان پر تشدد کیا متاثرہ مسمات خاتون نے کہا پولیس تشدد میں میری آنکھ ضایع ہوگئی جبکہ پولیس ایسا لیٹر بہی نہیں دے رہی ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ اور اعلیٰ حکام نوٹس لیں میرے ساتھ انصاف کیا جاۓ.

  • ہاؤسنگ کالونی کی جعلسازی سے منظوری پکڑی گئی

    ہاؤسنگ کالونی کی جعلسازی سے منظوری پکڑی گئی

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ضلع کونسل کی طرف سے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے رشوت کے عوض اربوں روپے مالیت کی ایک پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونی کی جعلسازی سے منظوری دے دی گئی یہ کالونی شرقپور روڈ پر عجوہ چوک میں واقع ہے جس کی منظوری کے لیے ضلع کونسل کے چیف آفیسر پلاننگ آفیسر اور دیگر افسروں کے جعلی لیٹروں کے علاوہ دو نمبر نقشے بھی تیار کیئے گئے اس کالونی کی جعلسازی سے منظوری کا راز نہ کھلنے کی صورت میں سرکاری خزانے کو کم از کم 20 کروڑ روپے کا نقصان ہونے کا خدشہ تھا اعلیٰ حکام تک جعلسازی سے کالونی کی منظوری کا معاملہ پہنچ جانے کے بعد چیف آفیسر ضلع کونسل نے اس بارے میں رپورٹ تیار کر کے محکمہ پولیس کو بھیج دی جس پر سٹی بی ڈویژن پولیس نے کالونی کے مالکان اور اس کے پلاٹوں کے قابضین کے خلاف زیر دفعہ 420 / 468 / 471 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ضلع کونسل کے ذرائع کے مطابق غیر منظور شدہ پرائیویٹ ہاؤسنگ کالونیوں میں بجلی پانی گیس اور ٹیلی فون کے کنکشن نہیں لگ سکتے مذکورہ کالونی کی طرف سے لیسکو کو کالونی کی منظوری کا سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا تو راز کھلا کہ اس کالونی کی منظوری جعلسازی سے کی گئی ہے باخبر ذرائع کے مطابق 5 برس سے ایک گروہ ضلع کونسل اور دیگر ضلع کے بلدیاتی اداروں میں جعلی کالونیوں کی منظوری کروانے کے لیے متحرک ہے جس کو بعض افسروں کی آشیر باد بھی حاصل ہے ایک سے زیادہ مرتبہ ایسے کیس پکڑے جانے کے باؤجود ضلع کونسل کی بلڈنگ برانچ کے افسروں اور انسپکٹروں کو تبدیل نہیں کیا گیا جن میں سے کئی ملازمین نے کروڑوں روپے مالیت کی بے نامی املاک بھی بنائی ہوئی ہیں اور وہ جعلی کالونیوں میں پلاٹ بھی رشتہ داروں کے نام پر مفت حاصل کرتے ہیں۔