چترال (باغی ٹی وی)پاک افغان سرحدی علاقہ ارندو کے لوگ پتھر کے زمانے جیسے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں اس جدید دور میں بھی یہاں کے پچیس ہزار لوگ بجلی، ٹیلفون، موبائل فون، صحت، تعلیم، پینے کی صاف پانی اور دیگر سہولیات سے محروم ہیں۔ علاقے کے لوگوں نے اپنے مطالبات کے حق میں پہلی بار جلسہ کیا۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

پاک افغان سرحدی علاقہ ارندو کے لوگ پتھر کے زمانے کی زندگی گزارنے پر مجبور
-

ڈی جی خان اور راجنپور کے قبائلی چیفس اور سرداروں کا طویل عرصہ بعد مشترکہ مشاورتی اجلاس سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوا
ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )ڈیرہ غازی خان اور راجنپور اضلاع کے قبائلی چیفس اور سرداروں کا طویل عرصہ بعد مشترکہ مشاورتی اجلاس سرکٹ ہاؤس میں منعقد ہوا جس میں کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے کوہ سلیمان کی ترقی،امن و امان،بندوبست، قبائلی فورسز بی ایم پی،بلوچ لیوی کی آسامیوں پر بھرتی،سکیل کی اپ گریڈیشن اور دیگر متعلقہ امور پر سرداروں کو اعتماد میں لیا۔سردار ذوالفقار علی خان کھوسہ،سردار طارق محمود خان مزاری،سردار میر بادشاہ قیصرانی،سردار جعفر خان بزدار،سردار حیدر خان گورچانی،سردار اورنگزیب خان کھتران، سردار بہادر خان لنڈ اور دیگر نے مشاورتی اجلاس منعقد کرانے کی ذاتی کاوش پر کمشنر لیاقت علی چٹھہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ اچھا انیشیٹو ہے جسے جاری رہنا چاہئے۔سرداران نے اپنے خطاب میں کہا کہ قبائلی جرگہ سسٹم اور سوسالہ قبائلی روایات ہیں۔ قبائلی چیفس اور کمشنر نے مشترکہ اعلامیہ میں کہا کہ سیاسی وابستگی سے بالاتر ہوکر کوہ سلیمان کی ترقی کیلئے ملکر کام کریں گے۔اجلاس میں مرحوم سرداران اور قبائلی فورسز کے شہداء کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔کمشنر نے بتایا کہ کوہ سلیمان چھ مواضعات کی سیٹلمنٹ،248 مواضعات کی باؤنڈری مکمل کرلی گئی ہے۔قبائلی فورس کو جدید اسلحہ اور گاڑیاں دی گئی ہیں۔کوہ سلیمان میں قبائلی سرداروں کے کردار کو سراہتے ہیں۔۔اجلاس میں دونوں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز محمد انور بریار،عارف رحیم،ایڈیشنل کمشنر کوارڈیشن خالد منظور،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز ریونیو طیب خان،کاشف ڈوگر،پولیٹیکل اسسٹنٹس محمد اسد چانڈیہ،محمد عمران اورترقیاتی محکموں کے افسران موجود تھے.
-

ڈی جی خان :ہیڈ تونسہ پر سے گنے کی ٹرالیوں کے گذرنے پابندی لگادی گئی
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (جواداکبر کی رپورٹ):کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ نے ہیڈ تونسہ پر گنا سے لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک کی بندش کا نوٹس لے لیا۔ڈیرہ غازیخان میں شوگر ملز نہ ہونے پر کوٹ ادو سے گنا کی ٹرالیوں اور ٹرالوں کی ہیڈ تونسہ پل سے ضلع ڈیرہ غازی خان کی حدود میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن لیاقت علی چٹھہ کے گزشتہ روز کوٹ ادو کے دورہ پر ہیڈ تونسہ پل شہریوں نے ٹریفک کی بندش اور متعلقہ مسائل کے حل کی درخواستیں پیش کی جس پر کمشنر ڈی جی خان نے داد رسی کے فوری احکامات جاری کردئیے انہوں نے ضلع کوٹ ادو کی پولیس کو ہیڈ تونسہ پر خصوصی چیک پوسٹ قائم کرکے عملہ کی تعیناتی کی ہدایت کی۔کمشنر نے کہا کہ پولیس ہیڈ تونسہ سے ضلع ڈیرہ غازی کی حدود میں گنا سے لوڈ ٹرالیوں اور ٹرالوں کے داخلہ روکیں اور پابندی پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔ضلعی انتظامیہ اس سلسلے میں ہیڈ تونسہ اور اس سے منسلک روڈز پر آگاہی بینرز بھی آویزاں کرے۔۔کمشنر نے کہا کہ ہیڈ تونسہ پر گنا سے لوڈ گاڑیوں کی وجہ سے کئی گھنٹوں تک ٹریفک بند رہنے لگی ہے۔ڈی جی خان میں شوگر ملز نہ ہونے سے گنا سے لوڈ گاڑیوں کے داخلہ کا کوئی جواز نہیں ہے۔ضلع کوٹ ادو کی انتظامیہ دریائے سندھ کے ہیڈ تونسہ پل پر گنا سے لوڈ ٹرالیوں اور ٹرالوں کے داخلہ کی پابندی پر عملدرآمد کرائے تاکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھی جاسکے۔
-

ڈی جی خان :ڈی کورس میں فیل ہونے والے چار ایس ایچ اوز لائن حاضر
ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی (شہزادخان ) ڈی پی او محمد اکمل ان ایکشن ڈی کورس میں فیل ہونے والے چار ایس ایچ اوز کو لائن حاضر کر دیا پولیس ذرائع کے مطابق عوامی شکایات اور ڈی کورس میں فیل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ کوٹ مبارک محمد شاہد، ایس ایچ او تھانہ سول لائن راشد تاج، ایس ایچ او تھانہ بی ڈویثرن محمد بلال ایس ایچ او تھانہ سٹی ڈیرہ شاہد عباس کو لائن حاضر ہونے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں پولیس ذرائع کے مطابق ڈی پی او محمد اکمل نے تمام ایس ایچ اوز کو سخت عندیہ دے دیا ہے کہ کسی بھی نا اہل کو کسی تھانہ میں ایس ایچ او تعینات نہیں کیا جائے گا رشوت کی شکایت اور محکمانہ طور پر کوئی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی
-

میرپورساکرو :بارشوں،سیلاب سے متاثر ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے تیز رفتار ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کر دیا گیا
میرپورساکرو،باغی ٹی وی (قادرنواز کلوئی کی رپورٹ)ٹھٹھہ میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والے انفراسٹرکچر کی بحالی کے لیے ضلع بھر میں تیز رفتار ترقیاتی سکیموں پر کام شروع کر دیا گیا، ضلع ٹھٹھہ کی تمام متاثرہ نہروں اور شاخوں کو ہموار کیا جائے گا: معاون خصوصی وزیراعلیٰ صادق علی میمن اور ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری کا سکری کے قریب انفراسٹرکچر بحالی سکیموں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر خطاب
ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے کہا کہ ٹھٹھہ کے ساحلی اور پہاڑی علاقوں کو سڑکوں سے ملانے کے لیے مختلف میگا پراجیکٹس کا آغاز کیا جا رہا ہے، کوسٹل ہائی وے کا رکا ہوا کام اور جھمپیر روڈ کی تعمیر کا منصوبہ جنوری کے مہینے میں شروع ہو جائے گا، معاون خصوصی صادق میمن اور ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ساحلی علاقوں کو سمندری کٹاؤ، قدرتی آفات اور سمندری آفات سے بچانے کے لیے کوسٹل ہائی وے منصوبہ بہت مفید ثابت ہوگا، ٹھٹھہ جھمپیر سڑک کا منصوبہ جو کہ طویل عرصے سے نقصان کا شکار ہے اور حالیہ بارشوں سے شدید متاثر ہوا ہے، کو ایشین ڈویلپمنٹ فنڈ کے منصوبے میں شامل کیا گیا ہے اور تمام KB فیڈرز بشمول اڈیرو برانچ، ساکرو برانچ، اور بوہڑا شامل ہیں۔ ضلع ٹھٹھہ کی کینال۔حالیہ بارشوں اور سیلاب سے متاثر ہونے والی نہروں اور شاخوں کو سیل کیا جائے گا:وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی صادق علی میمن اور ایم پی اے حاجی علی حسن زرداری نے میرپور ساکرو میں بخارا وایا کونڈو بلوچ روڈ، گھوڑا باڑی میں مہر مٹھو شیخ وایا گھڑو میں کیا۔ یہ اعلان انہوں نے کیٹی بندر روڈ پراجیکٹس کے افتتاح کے بعد افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ -

ٹھٹھہ :ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی کی میٹنگ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ایس ایس پی ٹھٹہ کا ضلع بھر کے تمام پولیس افسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں میٹنگ کا انعقاد۔
ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، انچارج CIA اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن احکامات پر جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوش ملزمان کی گرفتاری، A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ، منشیات و گھٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں اور کسی بھی ذرائع سے جرائم کے متعلق ملنے والی اطلاع کی فورا” تصدیق کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کریں، اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاررواٸیوں کے ساتھہ تفتیشی امور کو مزید مٶثر اور یقینی بنایا جائے.
ایس ایس پی صاحب ٹھٹہ نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشاورانہ مہارت، حاصل کی گٸی تربیت اور تجربوں کے بدولت مقدمات کو ناصرف منطقی انجام تک پہچاٸیں بلکہ متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزاٸیں بھی سنواٸیں.
ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ جدید تیکنیکی سسٹم اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کارواٸیوں کو مزید موثر بنایا جاٸے. اس کے علاوہ درج کیسسز کی تفتيش ایمانداری، باریک بینی اور میرٹ کے بنیاد پر کی جاٸے. کسی قسم کی بدعنوانی، بددیانتی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گھٹکہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو سخت کیا جائے، تمام افسران کینڈیڈیٹ سے ملاقات کریں اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں، ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ / ریزرو اور QRF پلاٹونز کو بمعہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے،، بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کے لیے پولیس واٹس اپ گروپ پر باہمیروابط کو تقویت دی جائے، الیکشن کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز صاحبان پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کو ہر وقت چیک کریں، اس کے علاوہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز اور پی پی انچارجز کو احکامات دیے کہ تمام افسران روزانہ کي بنیاد پر اپنے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹز پر موجود رہ کر شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کریں۔ -

کند ھ کوٹ : شادی سے واپس آتے ہوئے چنگ چی رکشے کو کوچ کی ٹکر، 3 جاں بحق 3 زخمی
کند ھ کوٹ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) شادی سے واپس آتے ہوئے چنگ چی رکشے کو کوچ کی ٹکر، 3 جاں بحق 3 زخمی
کندھ کوٹ تھانہ سی سیکشن کے حدود انڈس ہائی وے ملہیر اسٹاپ کے مقام پر مسافر کوچ کی چنگچی رکشہ کو ٹکر دو خواتین سمیت تین افراد جاں بحق تین افراد زخمی ہسپتال منتقل
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ شادی سے واپس آتے ہوئے چنگ چی رکشے کو کوچ کی ٹکر حادثے میں رکشے پر سوار دو خواتین مسمات حنیفاں، مسمات بختاور، عبد الغنی کوسو جاں بحق جبکہ زخمیوں میں ہزار خان، شاہنواز، اور دیگر شامل ہیں واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے اسےسکھر منتقل کر دیا گیاہے دوسری جانب پوليس نے گاڑی کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ہے،پولیس کا کہناہے کہ یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے -

کندھ کوٹ: شھرمیں ڈاکوؤں کا راج ,غوث پور کے قریب لاڑکانہ کے رہائشی سمیت 5 افراد اغوا ،مغویوں کی تعداد18ہوگئی
کندھ کوٹ،باغی ٹی (نامہ نگار) شھر پر ڈاکوؤں کا راج برقرار رات گئے غوث پور کے قریب لاڑکانہ کے رہائشی زاہد علی عمرانی۔سکندر علی عمرانی سمیت 5 افراد اغوا سیاسی سماجی تنظیموں کی جانب سے گھنٹا گھر چوک سے پریس کلب تک ریلی نکالی گئی
تفصیلات کے مطابق
کندھ کوٹ ضلع بھر میں 4 ماہ میں 18افراد اغوا ہوگئے ہیں سینکڑوں کی تعداد میں موٹر سائیکل چھین لی گئی شھری سینکڑوں شھری موبائيل فون سے محروم شھر کے سیاسی اور سماجی تنظیموں کی جانب سے گھنٹہ گھر سے پریس کلب تک بدامنی کے خلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی جہاں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کندھ کوٹ شھر ڈاکوؤں کی انڈسٹری بن چکا ہے پولیس امن امان بحال کروانے میں ناکام ہو گئی ہے انہوں نے کہا کہ آئے روز شھری اغوا ہو رہے ہیں۔ مظاہرین نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین آئے جی سندھ سے اپیل کی ہے کہ کندھ کوٹ شھر بھر میں امن امان بحال کیا جائے نہیں تو دیگر صورت احتجاجی تحریک چلا کر شٹر ڈاؤن ہڑتال کریں گے۔ -

ننکانہ :ضلع کے تمام دفاتر میں افسران اور ملازمین کی بروقت حاضری سہانا خواب بن گئی
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ضلعی ہیڈ کوارٹر کے تمام دفاتر میں افسران اور ملازمین کی بروقت حاضری سہانا خواب بن گئی
سرکاری دفاتر کے افسران اور عملے کی حاضری بائیو میٹرک کی جائے سائلین اعلیٰ حکام اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ
تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈکوارٹر کےتمام دفاتر میں افسران اور ملازمین کی بروقت حاضری سہانا خواب بن گٸی,سرکاری دفاتر کے افسران اور عملہ کی حاضری بائیو میڑک کی جاۓ ,سائلین اعلی حکام اور ڈپٹی کمشنر سے فوری نوٹس کا مطالبہ,دوردراز سے آنے والے سائلین کو شدید ذہنی کوفت اور مشکلات کا سامناہے،ضلعی ہیڈ کوارٹر ننکانہ صاحب میں موجود ضلعی دفاتر سمیت ڈی سی او کمپلیس میں موجود دفاتر جن میں ضلع کونسل, سی ای او ایجوکیشن آفس,آفس اے سی ننکانہ صاحب ,آفس سیکرٹری ڈی آر ٹی اے,سٹاف ڈی سی ننکانہ صاحب سمیت دیگر اداروں کے افسران اور ان کے ماتحت عملہ کی موسم سرما کے اوقات کار کے مطابق صبح نوبجے بروقت حاضری سہانا خواب بن چکا ہے ,افسران اور ماتحت عملہ کی بروقت حاضری نہ ہونے کی وجہ سے دوردراز سے آنے والے ساٸلین کو شدید مشکلات اور ذہنی کوفت کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ ننکانہ صاحب میں موجود تمام سرکاری دفاتر میں تقریبا گیارہ بجے افسران اور ملازمین کا آنا معمول بن چکا ہے جو اداروں کی کارکردگی پر بہت بڑا سوالیہ نشان ہے , اگر کوٸی ساٸل پوچھنے کی جسارت کرلے تو جواب موصول ہوتا ہے کہ افسران فیلڈ میں ہیں ,ساٸلین نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر ناٸیک سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع بھرکے تمام سرکاری دفاتر کی باٸیو میٹرک حاضری کرواٸی جاۓ اور ڈی ایم او آفس کے ذریعہ بروقت حاضری کو یقینی بنایا جاۓ -

ننکانہ :سرگرم ڈکیت،خطرناک اشتہاری مجرم اور اسلحہ کی نمائش کرنے والے ملزمان گرفتار
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز) ڈی پی او سردار موارہن خان کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری سرگرم ڈکیت گینگ کے 5 خطرناک اشتہاری مجرمان گرفتار۔مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی نقدی، موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس کی ڈی ایس پی سرکل ننکانہ نواز ورک کی زیر نگرانی بڑی کاروائی تفصیلات کے مطابق اقبال عرف بھالو ڈکیت گینگ ڈکیتی سمیت مختلف سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات میں ملوث تھی گرفتار ہونیوالے 5 ملزمان اقبال عرف بھالو، احسن، عرفان، علی رضا اور طیب ڈکیتی کے مقدمہ میں اشتہاری مجرم تھے جو تھانہ صدر ننکانہ مطلوب تھے اقبال عرف بھالو ڈکیت گینگ کے ملزمان تھانہ صدر ننکانہ کے مختلف دیہاتوں میں راہگیروں کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار ہو جاتے تھے۔ تھانہ صدر ننکانہ پولیس نے ایس ایچ او ظفر فرید کی سربراہی میں ڈکیت گینگ کو جدید ٹیکنالوجی اور پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت گرفتار کیا۔ ملزمان سے مختلف وارداتوں میں چھینی ہوئی ہزاروں روپے کی نقدی، 1 موٹر سائیکل اور اسلحہ برآمد کیا جا چکا ہے۔ ملزمان نے دوران تفتیش ڈکیتی کے 6 مقدمات کا انکشاف کر لیا ہے جبکہ مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ایس ایچ او تھانہ صدر ننکانہ ظفر فرید اور ہمراہی ٹیم کو کامیاب کاروائی پر مبارکباد دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مزید موثر کاروائیاں کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ ڈکیت گینگ کی گرفتاری عوامی جان و مال کے تحفظ اور پولیس کی مثالی کارکردگی کا نتیجہ ہے ضلعی پولیس ننکانہ سماج دشمن عناصر کے خلاف دن رات سرگرم عمل ہے۔ جرم کرنے والے جتنے بھی طاقتور کیوں نہ ہوں قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے
ضلعی پولیس ننکانہ کا ناجا ئز اسلحہ کی نمائش اور قبضے میں رکھنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز ی سے جاری ضلعی پولیس نے دوران اسنیپ چیکنگ مختلف کارروائیوں میں ناجائز اسلحہ قبضے میں رکھنے والے چار ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے پولیس تھانہ واربٹن نے ایس ایچ او افتخار جوئیہ کی سربراہی میں تین ملزمان کو گرفتار کیا ملزمان علی احمد کے قبضے سے پسٹل ملزمان عبدالغفار کے قبضے پمپ ایکشن جب کہ ملزمان وسیم کے قبضے سے پسٹل برآمد کیا دوسری جانب تھانہ فیض آباد پولیس نے ایس ایچ او فیروز بھٹی کی سربراہی میں ناجائز اسلحے کی نمائش کرنے والے ملزمان شفاقت کو اسلحہ سمیت گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ملزمان کے قبضے سے رائفل 223 بور پسٹل اور 140 گولیاں برآمد ہوئیں قانون شکن عناصر نا قابل معافی ہیں
