Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ ڈاکوؤں کے لیے جنت بن گیا ۔، شہر میں ڈاکو راج،پولیس ناکام

    اوکاڑہ ڈاکوؤں کے لیے جنت بن گیا ۔، شہر میں ڈاکو راج،پولیس ناکام

    اوکاڈہ باغی ٹی (نامی نگار ملک ظفر)اوکاڑہ کی سر زمین ڈاکوؤں کے لیے جنت ۔ڈاکو راج پولیس بے بس ۔
    اوکاڈہ تھانہ راوی کی حدود موضع منگن جندراکہ روڈ پر ڈکیتی کی بڑی واردات ۔ دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے ہائی ایس ڈالا 1710/B مال مویشی اور نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔ ڈالا میں سوار بیوپاری سوار پرویز یاسین اور زبیر کو تشدد کے بعد لوٹ لیا ۔دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر ڈالا میں موجود بھینسں؛ گائے اور بچھڑا مالیتی 450000 ہزار نقدی 70 ہزار تین موبائل فون اور ڈالا سمیت لے اڑے۔ نامعلوم ڈاکوؤں نے بیوپاریوں کے ھاتھ رسیوں سے باندھ کر سرسوں کے کھیت میں پھینک کر فرار ۔بیوپاری مال مویشی شیخوپورہ مال منڈی میں فروخت کرنے جا رہے تھے ،
    واردات کی اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی ؛ ایس ایچ او پولیس نفری موقع پر پہنچ گئی۔ واردات کی اطلاع ملتے ہی تھانہ راوی نے کاروائی کا آغاز کردیا۔
    ڈی پی او فرقان بلال نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا ۔

  • کشمور کے شری گرو نانک گوردوارہ میں سکھ میلے کی تقریب،بھارت سمیت ملک بھر سے سکھ اور ہندوؤں کی شرکت

    کشمور کے شری گرو نانک گوردوارہ میں سکھ میلے کی تقریب،بھارت سمیت ملک بھر سے سکھ اور ہندوؤں کی شرکت

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان کی رپورٹ)کشمور کے شری گرو نانک گوردوارہ میں سکھ میلے کی تقریب،بھارت سمیت ملک بھر سے سکھ اور ہندوؤں کی شرکت
    تفصیل کے مطابق کشمور کے شری گرو نانک گوردوارہ میں سکھ میلے کی تقریب میں بھارت سمیت ملک کے مختلف شہروں سے سکھ اور ہندو برادری کے افراد نے شرکت کی۔ میلے کی تقریب کے دوسرے روز سکھوں کی مذہبی کتاب گرو گرنتھ صاحب کی پالکی کی ریلی نکالی گئی جس میں ملک کے مختلف شہروں سے آئے سکھ نوجوانوں نے مختلف کرتب دکھا کر داد حاصل کی۔ میلے میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ہے جبکہ میلہ کل اختتام پذیر ہوگا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ۔ بعد ازاں سپریم کورٹ کے حکم پر ڈپٹی کمشنر نے اسسٹنٹ آفس کشمور میں اقلیتی برادری کے ریونیو مسائل کے حل کے لیے اجلاس منعقد کر کے ریونیو مسائل کے حل کے لیے اسسٹنٹ کمشنر رضا علی سومرو ،تحصیلدار اعجاز احمد کو اقلیتی برادری کے ریونیو مسائل کے حل کے لیے ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کی ۔

  • میہڑ :بدامنی کنٹرول نہ کرنے پر شہری ایکشن کمیٹی نےگھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال کیمپ لگادیا

    میہڑ :بدامنی کنٹرول نہ کرنے پر شہری ایکشن کمیٹی نےگھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال کیمپ لگادیا

    میہڑباغی ٹی وی (.منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)بدامنی کنٹرول نہ کرنے پر شہری ایکشن کمیٹی نےگھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال کیمپ لگادیا
    تفصیل کے مطابق میہڑمیں بدامنی کا عفریت قابونہ ہونے کے خلاف شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے میہڑ میں گھنٹہ گھر چوک پر بھوک ہڑتال کیمپ قائم کردیاگیا ہے، جس میں سول سوسائٹی وکلاء اور صحافیوں نے شرکت کی بھوک ہڑتالی کیمپ پر موجود شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ شہرمیں قتل، ڈکیتی اور دیگر لوٹ مار میں ملوث افراد کوگرفتار کرکے شہر میں مکمل امن وامان بحال کروایاجائے ،کیونکہ یہاں کی پولیس جرائم پیشہ عناصر سے ملی ہوئی ہے ،دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • گوجرہ: تیز رفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

    گوجرہ: تیز رفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

    گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)تیز رفتارکار کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ نواحی چک نمبر309ج ب کاافتخار احمد اورسلمان موٹر سائیکل نمبر5484ٹی ایس کے پر سوار گاؤں سے شہر کی جانب آرہے تھے کہ لنک روڈپرمخالف سمت سے آنیوالی تیز رفتار کار نے انہیں ٹکر دے ماری جس کے نتیجہ میں وہ شدیدزخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال گوجرہ منتقل کیا جرہا تھاکہ افتخار شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہو گیا جبکہ سلمان کو ابتدائی طبی امدادکی فراہمی کے بعد مخدوش حالت میں الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفرکر دیا گیا۔کار ڈرائیور موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا۔اطلاع ملنے پرصدر پولیس گوجرہ نے متوفی کی نعش اپنی تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی اورمصروف کارروائی ہے۔

  • ٹھٹھہ : بحال ہونے والے سیلاب متاثرین کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی،سارا سامان جل کر خاکستر

    ٹھٹھہ : بحال ہونے والے سیلاب متاثرین کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی،سارا سامان جل کر خاکستر

    ٹھٹہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)بحال ہونے والے سیلاب متاثرین کے گھروں میں آگ بھڑک اٹھی،سارا سامان جل کر خاکستر
    ٹھٹہ جھرک سائڈ کے قریب بحال ہونے والے سیلاب متاثرین کے گھروں میں آگ لگ گئی جس کی وجہ سے گھر میں رکھا ہوا سارا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ حیدرآباد روڈ پر جھرک سائیڈ کے قریب گاؤں پنہوں جمالی میں سردی سے بچنے کے لیے لگائی گئی آگ کی چنگاری کی وجہ سے آس پاس کے گھروں کو بھی آگ نے اپنی لپیٹ میں لے لیا اور سیلاب کے بعد بحال ہونے والے متاثرین کے پانچ گھر اور گھروں میں رکھا ہوا سارا سامان جل کر خاکستر ہوگیا گھروں میں رہنے والے افراد نے بڑی مشکل سے اپنی اور بچوں کی جانیں بچائیں گاؤں کے لوگوں نے ساری رات سردی میں کھلے آسمان تلے گزاری اطلاع ملنے پر ہلال احمر پاکستان ٹھٹہ کے چیئرمین حاجی حنیف میمن اور مقامی ممبر غلام نبی ببر نے گاؤں والوں کو خیمے، راشن، برتن، کپڑے، بستر، گرم جیکٹیں اور دیگر ضروریاتِ زندگی گزارنے کا سامان تقسیم کیا گیا۔

  • اوکاڑہ: پولیس نکمی ہوگئی، ہر طرف چوری، راہزنی اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری،عوام عدم تحفظ کاشکار

    اوکاڑہ: پولیس نکمی ہوگئی، ہر طرف چوری، راہزنی اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری،عوام عدم تحفظ کاشکار

    اوکاڑہ باغی ٹی ( نامہ نگار ملک ظفر) پولیس نکمی ہوگئی، ہر طرف چوری، راہ زنی اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری،عوام عدم تحفظ کاشکار
    تفصیل کے مطابق اوکاڑہ میں ہر طرف چوری .راہزنی اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ۔امام مسجد بھی غیر محفوظ، رینالہ خورد میں چوریوں اور ڈکیتیوں کا نان سٹاپ سلسلہ جاری ہے چوروں نے امام مسجد کا گھر بھی نہ چھوڑا بستی رحیم بخش میں نامعلوم چوروں نے مسجد اور امام مسجد کے گھر کے تالے توڑ کر گھر سے مسجد کے چندے کے 45 ہزار روپے اور امام صاحب کے طلائی زیورات جن کی مالیت تقریباً ایک لاکھ روپے ہے چوری کر لیے اور موقع سے فرار ہوگئے امام صاحب اپنی والدہ کے فوت ہونے کی وجہ سے گاؤں گئے ہوئے تھے جب واپس گھر آئے تو گھر کا سامان بکھرا پڑا تھا گھر سے نقد رقم اور طلائی زیورات چوری ہو چکے تھے اطلاع ملنے پر تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کردیا شہریوں کا آئے روز چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • تلہ گنگ: لوہارکی بٹھی سے نکلنے والے کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے کاریگر سمیت 3 افراد  بے ہوش

    تلہ گنگ: لوہارکی بٹھی سے نکلنے والے کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے کاریگر سمیت 3 افراد بے ہوش

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) لوہارکی بٹھی سے نکلنے والے کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے کاریگر سمیت 3 افراد بے ہوش
    ٹھی گھر میں قائم بھٹی سے کوئلہ کے زہریلے گیس کی وجہ سے کام کرنے والے کاریگر سمیت تین افراد بہوش ہوگئے،
    تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ کے گاؤں ٹہی میں ترکھان محمد قربان اپنی بھٹی میں کوئلہ جلا کر کسانوں کی درانتی اور کلہاڑی تیز کر رہا تھا کہ اس دوران کوئلے کے جلنے سے خارج ہونے والی زہریلی گیس سے موقع پر موجود تین افراد بہوش ہو گئے،جن میں محمد قربان، حاجی نور محمد والد شیر محمد اور محمد الطاف والد اکبر خان جو بسلسلہ اوزار تیز کرانے آ ئے،اطلاع ملتے 1122 تلہ گنگ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی اور تمام گیس سے بہوش مریضوں کو ہسپتال منتقل کردیا،جہاں پر ایمرجنسی میں ڈاکٹروں نے ٹریٹمنٹ کی ایک کی حالت خطرے میں جبکہ دیگر دو کو ہوش آ گیا ہے، حکومت ہر موقعے پر عوام کی جان بچانے کے لیے آ گاہی مہم سے لوگوں کو خبردار کر تی ہے، یہ واقع بھی غلفت کی وجہ سے پیش آیا،عوامی حلقوں نے 1122 کی ٹیم کو بروقت مریض منتقل کر کے قیمتی جانوں کو بچانے پر خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

  • ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر صدارت ضلع تلہ گنگ کا پہلا باضابطہ اجلاس

    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کی زیر صدارت ضلع تلہ گنگ کا پہلا باضابطہ اجلاس

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر حمزہ علی کی زیر صدارت ضلع تلہ گنگ کا پہلا باضابطہ اجلاس، اپنے فرائض کی ادائیگی ہماری اولین ترجیح ہے، ڈی ای او حمزہ علی، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر حمزہ علی کی زیر صدارت ریسکیو 1122 اسٹیشن تلہ گنگ میں اجلاس منعقد ہوا، ریسکیورز سے گفتگو کرتے ہوئے حمزہ علی DEO تلہ گنگ نے کہا کہ اپنے فرائض کی ادائیگی ہماری پہلی ترجیح ہے، ریسکیو سروس کے معیار کو برقرار رکھنے کے لیے محنت اور لگن سے کام کرنا آپ کے لیے ضروری ہے، انہوں نے تمام ریسکیورز کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بہترین ڈسپلن اور دوران ڈیوٹی جذبے سے کام کرنا اور ہر فرد سے اچھے اخلاق سے پیش آنا آپ کی پہچان ہونی چاہیے، اجلاس میں بلال قاسم اسٹیشن کوآرڈینیٹر تلہ گنگ اور حبیب اختر اسٹیشن کوآرڈینیٹر لاوہ سمیت ضلع بھر سے ریسکیورز نے شرکت کی، یاد رہے انجینئر حمزہ علی چند دن قبل ضلع تلہ گنگ کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر تعینات ہوئے ہیں۔

  • ٹھٹھہ : ضلع بھر کے تمام شہروں میں اسٹیڈیم بنائے جائیں گے،محمد شریف گجر

    ٹھٹھہ : ضلع بھر کے تمام شہروں میں اسٹیڈیم بنائے جائیں گے،محمد شریف گجر

    ٹھٹہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ضلع بھر کے تمام شہروں میں اسٹیڈیم بنائے جائیں گے،محمد شریف گجر
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ فوکل پرسن سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد شریف گجر اور ضلعی صدر کرکٹ ایسوسیشن ٹھٹہ و دیگر کے مشترکہ تعاون سے ضلع بھر میں نمائندہ پاکستان کرکٹ بورڈ احمد علی بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے مشترکہ تعاون سے ضلع بھر کے تمام شہروں میں کھیلوں کے میدانوں پر نئے اسٹیڈیم تعمیر کرنے سمیت خستہ حال اسٹیڈیم کی مرمت و بحالی کیلئے کوششیں کی جا رہی ہیں انہوں نے نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور رہ کر کھیلوں کی طرف توجہ دیں تاکہ اپنی ذہنی جسمانی نشوونماء اور تندرست رہنے کے ساتھ ساتھ اپنے ملک و قوم کا نام بھی روشن کر سکیں ان باتوں کا اظہار انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کیجانب سے ضلع ٹھٹہ میں جاری انٹر اسکول چیمپئن شپ کے مقابلوں کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں والدین سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ اپنے نوجوان بچوں کو بہتر تعلیم دینے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی طرف بھی توجہ دلوائی جائے تاکہ انہیں منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے بچایا جا سکے انہوں نے کہا کہ نوجوان اپنی مدد آپ کے تحت بھی شہروں اور دیہاتوں میں بھی کھیلوں کی سرگرمیوں کا انعقاد کریں اس موقعہ پر آج صبح کا پہلا میچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس ٹھٹہ اور وزڈم اسکول اکیڈمی مکلی کے درمیان کھیلا گیا وزڈم اسکول اکیڈمی نے ٹاس جیت کر گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھٹہ کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی گورنمنٹ ہائی اسکول ٹھٹہ نے مقررہ اوورز میں ایک سو ستاسٹھ 167 رنز بنائے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ کی طرف سے عرس نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے چونسٹھ 64 جبکہ مظہر حسین نے چھیالیس 46 بنائے، وزڈم اکیڈمی اسکول مکلی کی طرف سے محمد شعیب نے چار 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا دوسری اننگ میں وزڈم اکیڈمی اسکول مکلی کی پوری ٹیم ترپن 53 رنسز پر آل آؤٹ ہوگئی بالنگ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ کے صابر نے پانچ 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اسطرح آج کا پہلا میچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹہ نے وزڈم اسکول اکیڈمی مکلی سے بڑی آسانی سے جیت لیا میچ کے مین آف دی پلیئر محمد عرس رہے دوسرا میچ گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی اور غلام اللہ بوائز ہائی اسکول کے درمیان کھیلا گیا غلام اللہ بوائز ہائی اسکول نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں آٹھ 8 وکٹس کے نقصان پر ایک سو چودہ 114 رنز بنائے جن میں علی اکبر 27 اور عبد المتین چوبیس 24 رنز بنا سکے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی کی طرف سے مجیب اور عمران نے دو دو وکٹس حاصل کیں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی نے اپنی اننگز شاندار انداز میں کھیلتے ہوئے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر ایک سو پندرہ 115 رنز بناکر ٹارگیٹ پورا کیا اور آسانی سے اپنا دوسرا میچ جیت لیا گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی کی طرف سے اعظم نے شاندار آل راؤنڈر پرفارمرز کرتے ہوئے 28 رنز بنائی اور دو وکٹس حاصل کیں اسطرح گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول کیمپس مکلی کے نوجوان کھلاڑی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا آخر میں ڈسٹرکٹ جامشورو کے کوچ شاہد قمبرانی، فوکل پرسن سندھ کرکٹ ایسوسی ایشن محمد شریف گجر اور ضلعی صدر کرکٹ ایسوسیشن ٹھٹہ احمد علی بلوچ نے تمام اسکولز انتظامیہ اور کھلاڑیوں میں مختلف انعامات تقسیم کیئے گئے ہیں اور انکی ہمت افزائی بھی کی گئی۔

  • ٹھٹھہ : ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کے حکم پر سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کیاگیا

    ٹھٹھہ : ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کے حکم پر سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کیاگیا

    ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کے حکم پر سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کیاگیا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر عرفان اکبر جوکھیو کے احکامات پر یاسر پلیجو پاپولیشن ویلفیئر آفیسرنے اپنی نگرانی میں ٹھٹھہ کے سیلاب متاثرین میں خوراک ،مچھر دانی اور دیگر ضروریات کا سامان مستحق افراد میں تقسیم کیا اس موقع پر انہوں نے کہا پاپولیشن ڈپارٹمنٹ کے جانب سے سیلاب متاثرین میں سامان تقسیم کر رہے ہیں .