میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)سیلاب کو4ماہ گذرنے کے باوجود بھی فریدآباد کے علاقے سے سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی
تفصیل کے مطابق سیلاب کو4ماہ گذرنے کے باوجود بھی فریدآباد کے علاقے سے سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی اور ناہی میہڑسے فریدآباد جانی والا راستہ بحال ہوسکا فریدآباکے شہری روڈوں پر ڈی سی دادو کہ خلاف نکل آئے سخت احتجاج اور شدید نعرے بازی کی گئی ،احتجاج کر والے شہریوں نے کہاکہ ڈی سی دادوہمیں نہ راشن چاہئے نا ہی ٹینٹ صرف فریدآباد کے علاقے سے سیلابی پانی کی نکاسی کرواکر میہڑسے کاچھو کےبڑے علاقے فریدآباد کا راستہ بحال کرواکر ہماری زندگیاں بچائی جائیں-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

میہڑ: سیلاب کو4ماہ گذرنے کے باوجود بھی فریدآباد کے علاقے سے سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی
-

پنجاب بھر میں سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا نوٹیفیکیشن جاری
لاہور (باغی ٹی وی )پنجاب بھر میں سکولوں میں موسم سرماکی تعطیلات کا اعلان کردیاگیا نوٹیفیکیشن جاری
تفصیل کے مطابق پنجاب حکومت نے موسم سرما کی چھٹیوں کا باقاعدہ اعلان کردیا،پنجاب بھر میں 24 دسمبر سے موسم سرما کی چھٹیوں کا آغاز ہوگا
محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے موسم سرما کی چھٹیوں کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا،2 جنوری 2023 میں صوبہ بھر کے سکولوں میں دوبارہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہوگا

-

ننکانہ :مہنگائی کی ستائی ہوئی مظلوم عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکے گی – محسن علی پوار
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )مہنگائی کی ستائی ہوئی مظلوم عوام مزید مہنگائی برداشت نہیں کرسکے گی – محسن علی پوار
تفصیل کے مطابق سانگلہ ہل پاکستان تحریک انصاف کے سنئیر رہنما باجوہ گروپ چوہدری محسن علی پوار نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے ٹھان لی ہے کہ غریب کا چولہا نہیں چلنے دیں گے مہنگائی اور بے روزگاری سے تنگ مجبور اور مظلوم عوام پر مزید ٹیکسوں کا بوجھ ڈالنا بہت بڑا ظلم اور نا انصافی ہوگی پی ڈی ایم کی جماعتوں نے ملکر جو امپوڑٹڈ اور غلام حکومت بنائی ہے ان کا مقصد صرف مفادپرستی کرپشن اور اپنے کرپشن کے کیسز ختم کروانا ہے امپوڑٹڈ حکومت کو مہنگائی اورعوام کی پریشانی سے کوئی سروکار نہیں موجودہ دور میں جو مہنگائی ہوئی ہے اس نے پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیے ہیں غلام حکومت غلط کی پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوچکی ہے لوگ بے روزگاری اور مہنگائی کی وجہ خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں ملک بچانے کا واحد حل صاف اور شفاف الیکشن ہے -

اوکاڑہ : چوہدری ریاض الحق کی کوشش سے طبروق روڈ تھانہ شاہبھور تک کارپٹ روڈ کی منظوری
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) اہلیان علاقہ NA136 کا دیرینہ مسئلہ طبروق روڈ تھانہ شاہبھور تک کارپٹ روڈ کی منظوری کروانے پر اہل علاقے نے چوہدری ریاض الحق جج ایم این اے اوکاڑہ کے بے حد مشکور ھیں یہ اہل چکوک کےلئےشاہبھور روڈ کافی عرصہ دراز سے بہت بری طرح سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا فورایل کے چکوک کو ضلع اوکاڑہ جانے کےلئےمین روڈ ھونے کی وجہ اہلیان گاؤں کو بہت مشکلات کا سامنا تھا چوہدری ریاض الحق نے یہ کارپٹ روڈ منظور کرکے لوگوں کے دلوں کو جیت لیا ھے جو کہ خصوصی کاوش ملک خالد جاوید مسلم لیگ ن کے سیاسی و سماجی کارکن نے بہت اہم کردار ادا کیا ھے اہل علاقے نے چوہدری ریاض الحق ایم این اے اور ملک خالد جاوید تہہ دل سے مشکور ھیں میڈیا رپورٹ کے مطابق اہلیان چکوک کے سیاسی و سماجی شخصیات نےبتایا ھے کہ چوہدری ریاض الحق ہمارے بھائیوں جیسا سلوک کرتے ھے اور انکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئےبہت سراہا ھے کہ اپنے حلقےکی عوام کے ساتھ کارنر میٹنگ کرتے انکےہر دکھ سکھ میں برابر کے شریک ھوتے ھے
-

10سالہ معصوم بچی سے جنسی زیادتی ،درندہ گرفتار
تھانہ ٹمن کے علاقے کھوئیاں میں سفاکیت اور درندگی کی انتہاء،افضل نامی شخص نے مبینہ طور پر دس سالہ معصوم بچی کو اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا۔
متاثرہ بچی کے والد کی درخواست پر تھانہ ٹمن میں ایف آئی آر درج، ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
تلہ گنگ (شوکت ملک سے) تفصیلات کے مطابق کھوئیاں کے رہائشی محمد افضل ولد سردار خان نامی درندہ صفت شخص نے دل سالہ معصوم بچی کو مبینہ طور پر اپنی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، تھانہ ٹمن میں درج ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ بچی کے والد محمد نعیم کا کہنا ہے کہ گلشن بروال داخلی بلال آباد کا رہائشی ہوں اور گزشتہ تین سال سے کھوئیاں میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر ہوں اور میانوالی روڈ دندہ شاہ بلاول ہوٹل پر مزدوری کرتا ہوں، ہوٹل پر موجود تھا کہ گھر سے بیوی نے بذریعہ فون کال اطلاع دی کہ ہماری بچی م ن کو محمد افضل سکنہ کھوئیاں جوکہ ان کا پڑوسی ہے نے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ہے، گھر پہنچ کر جب اپنی بچی سے پوچھا تو اس بتایا کہ میں گھر سے قینچی دینے پڑوسی محمد افضل کے گھر گئی تو وہ گھر میں اکیلا تھا، محمد افضل نے مجھے کمرہ میں بلایا اور گود میں بٹھا کر کہا کہ شلوار اتارو جس پر میں نے انکار کیا تو اس نے زبردستی میری شلوار اتار کر سخت زیادتی کی ہے، متاثرہ بچی کے والد نے ایس ایچ او تھانہ ٹمن، ڈی ایس پی تلہ گنگ سرکل ڈی پی او تلہ گنگ سمیت اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔

-

ٹھٹھہ : قتل کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) قتل کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان 48 گھنٹوں میں گرفتار
تفصیلات کے مطابق مورخہ 10 دسمبر 2022 کو رات کے وقت ولیج آللہ ڈنو خلیفہ قریشی میں خلیفہ قریشی برادری کے درمیان زمینی تنازعہ ہوا جس میں ملزمان نے نوردین عرف دودا، محمد عمر اور دھنی بخش خلیفہ قریشی کو کلہاڑیوں، آہنی راڈز اور لاٹھیوں سے وار کرکے زخمی کردیا جنہیں کراچی ہسپتال ریفر کردیا گیا جہاں نوردین عرف دودا خلیفہ قریشی فوت ہوگیا جس کا مقدمہ ساکرو تھانے پر مقتول کے کزن محمد ایوب خلیفہ قریشی کی مدعیت میں درج کردیا گیا تھا۔ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو کی سخت ہدایات پر ایس ڈی پی او ساکرو ڈی ایس پی محمد نواز سرائی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور سب انسپیکٹر عبدالمطلب جتوئی بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر ساکرو تا بہارا روڈ ولیج ابراہیم جوکھیو کے قریب کامیاب کارروائی کرکے قتل کے مقدمے میں ملوث 4 ملزمان خمیسو ولد مصری، اللہ داد ولد عباس، سومار ولد اسماعیل اور ناتھو ولد خمیسو خلیفہ قریشی کو گرفتار کرلیا۔گرفتار ملزمان نے قتل کا اعتراف بھی کرلیا ہے۔ مزید ریکوری کے لیے پولیس ریمانڈ حاصل کرلیا گیا ہے۔ مزید تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 133/2022 سیکشن 302,324,114,504, 337A(I),337F(I) ت۔پ تھانہ ساکرو۔ -

ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کنسالیڈیشن اور سیٹلمنٹ آپریشن کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن دے دی گئی
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگارشہزادخان):حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈیرہ غازی خان ڈویژن میں کنسالیڈیشن اور سیٹلمنٹ آپریشن کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن دے دی گئیں۔کمشنر آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو مقبول احمد نے خصوصی شرکت کی اور اپنی ترجیحات سے آگاہ کیا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ، چاروں اضلاع کے اے ڈی سی آر،اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر ریونیو افسران نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔ممبر کنسالیڈیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب مقبول احمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرہ غازی خان کے چاروں اضلاع کے ریونیو ریکارڈ میں بندوبست کے عمل کی تکمیل کیلئے ٹائم لائن مقرر کردی گئی ہیں۔کنسالیڈیشن میں پرانے ریکارڈ کی جانچ پڑتال کرکے درستگی کی جائے گی۔رقبوں کے انضمام کے ریکارڈ میں دھوکہ دہی اور جعلسازی کو ختم کیا جائیگا۔ ریکارڈ کے انضمام میں فریقین کی باقاعدہ سماعت کی جائے گی،ممبر کنسالیڈیشن مقبول احمد نے کہا کہ کنسالیڈیشن میں کسی نئے موضع کو شامل نہیں کیا جائیگا۔ بندوبست آپریشن میں عوام کی جائیداد کو تحفظ دلایا جائیگا۔سٹیلمنٹ آپریشن میں حصہ لینے والوں کو اضافی معاوضہ دلائیں گے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایم بی آر نے سیٹلمنٹ کی تکمیل کیلئے 30 جون تک کی توسیع کردی ہے گئی۔بندوبست میں ایک ایک موضع کا تفصیلی معائنہ کرکے رقبوں کی پیمائش کی جائے گی۔بندوبست آپریشن میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا اور اسے باقاعدہ پراجیکٹ کا درجہ دلایا جائیگا۔
-

ڈیرہ غازی خان : تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی سٹی سرکل ایاز خان کی کھلی کچہری
ڈیرہ غازی خان ،باغی ٹی وی(جواداکبرکی رپورٹ)تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا،پائیگاں اور خیابان سرور میں اے ایس پی سٹی سرکل ایاز خان کی کھلی کچہری
تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری تھانہ گدائی چوکی لاری اڈا، پائیگاں اور خیابان سرور میں لگائی گئی جس کا مقصد عوام کو بروقت انصاف فراہم کرنا تھا اے ایس پی ایاز خان کا کہنا تھا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ ہر وقت عوام کے جان و مال کی تحفظ کے لیے کوشاں ہیں عوام کی بڑی تعداد نے کھلی کچہری میں اپنی درخواستیں پیش کیں اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ گدائی چوہدری علی محمد اور انچارج چوکی لاری اڈا محمد آصف بھی موجود تھے۔ -

جھنگ: آرپی او فیصل آبادکادورہ، پولیس خدمت مرکز شورکوٹ اورسلطان باہو پولیس کمپلیکس پولیس لائنز کا افتتاح
جھنگ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عظیم حمید )ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سرفراز احمد فلکی نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا، ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ پولیس خدمت مرکز شورکوٹ، سلطان باہو پولیس کمپلیکس پولیس لائنز کا افتتاح کیا اور پولیس افسران سے کرائم میٹنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد سرفراز احمد فلکی نے ڈسٹرکٹ جھنگ کا دورہ کیا۔آر پی او فیصل آباد نے ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ خدمت مرکز شورکوٹ کا افتتاح کیا۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ پبلک سروس ڈلیوری میں مزید بہتری کیلئے خدمت مرکز شوکورٹ کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔تحصیل شورکوٹ کے شہری اب ایک ہی چھت تلے پولیس سروسز سے استفادہ کر سکیں گے۔پبلک سروس ڈلیوری میں بہتری کیلئے تمام اقدامات عمل میں لائے جا رہے ہیں تاکہ شہریوں کو انکی دہلیز پر خدمات فراہم کی جا سکیں۔آر پی او فیصل آباد نے پولیس لائن جھنگ کا دورہ کیا، پولیس لائن پہنچنے پر پولیس کے چاک و چوبند دستے نے آر پی او فیصل آباد کو گارڈ آف آرنر پیش کیا۔آر پی او فیصل آباد نے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی،شہدائے پولیس کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی اور شہداء پولیس کے بچوں کو تحائف پیش کئے۔ پولیس لائن میں تعمیر ہونے والے سلطان باہو پولیس کمپلیکس , آفیسر میس اور واٹر فلٹریشن پلانٹا کا افتتاح کیااور سہولیات کا جائزہ لیا۔ریجنل پولیس آفیسر فیصل آباد نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کے ہمراہ پولیس افسران سے میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن جھنگ اصغر علی، ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی انوسٹی گیشن، ڈی ایس پی ٹریفک اورجملہ سرکل افسران شریک ہوئے۔میٹنگ میں آر پی او فیصل آباد نے سرکل سطح پر کرائم چارٹ،امن و مان کی صورتحال،گرفتار ی مجرمان اشتہاری،ٹارگٹ ایفنڈرز،کرائم میپنگ،E POLICE ایپ کے استعمال،پینڈنگ رپورٹس CMS، PSRMS اورسنگین مقدمات میں پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیااور احکامات جاری کئے۔پولیس افسران سے بات کرتے ہوئے آر پی او فیصل آباد کا کہنا تھا کہ جرائم کا خاتمہ اور شہریوں کو انصاف کی بلاتاخیر فراہمی اولین ترجیح ہے۔پولیس افسران کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیں اورجرائم کی روک تھام کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔آر پی او فیصل آباد نے سٹی سرکل پولیس آفس اور تھانہ سٹی جھنگ کی انسپکشن بھی کی، دوران انسپکشن ریکارڈ کی جانچ پڑتال اور تھانہ سٹی جھنگ کی بلڈنگ، فرنٹ ڈیسک اور حوالات کا معائنہ کیا اور تھانہ میں متاثرین کی بروقت داد رسی یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کیے۔

-

گوجرہ :موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار
گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ )موٹروے پولیس کی کارروائی ،32 پیکٹ افیون اورایک من چرس برآمد،ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق گوجرہ میں آج رات موٹروے سیکٹر کمانڈر ایم فور سیکٹر ون سپرینٹینڈنٹ پولیس جاوید اقبال چدھڑ سپروایزری پٹرولنگ پر تھے۔ لوکیشن 185 ساؤتھ نزد گوجرہ انٹر چینج دو مشکوک گاڑیاں رکی نظر آئیں ۔ ایڈمن آفیسر بیٹ 18 کو کال کر کے ان سے پوچھ گچھ کی گئی تو بیان مشکوک تھے۔ گاڑیوں کی تلاشی لی گئی تو بھاری مقدار میں32 پیکٹ افیون اور18 پیکٹ چرس برآمد ہوئی جو تقریبا ایک من کے بنتی ہے

۔ منشیات ، ملزمان بمعہ گاڑیاں اور گاڑیوں میں سوار خواتین اور بچے مزید تفتیشی اور قانونی کاروائی کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس تھانہ صدر گوجرہ کے حوالے کیے گئے ۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور ون کا کہنا تھا کہ سمگلروں کے لیے موٹروے کی زمین تنگ کر دی گئی ہے اور کوئی بھی شخص کسی قسم کی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث ہو گا تو موٹروے پولیس ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے گی ۔
