ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار )عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے ممبراور سینئرصحافی اطہراحمدراجہ قریشی نے کہا ہے کہ ہم کسی صحافی کی ناجائزکردارکشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے.انہوں نے کہا کہ ٹھٹھہ شہر کی معزز شخصیت عوامی پریس کلب کےممبر سینئر صحافی اے بی شورو کی سوشل میڈیا پر کردار کشی کی جارہی ہے جس ہم پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں. اے بی شورو ایک قابل اور ٹھٹھہ کانامور صحافی ہے کیخلاف کچھ منشیات فروش اس کی سوشل مڈیا پر کردار کشی کرر ہے ہیں ، عوامی پریس کلب کے تمام ممبران اس کی پر زور الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ُ اس سے قبل حق سچ لکھنے اور بولنے پر عوامی پریس کلب کے کئی ممبران کی سوشل مڈیا پر کردار کشی کی گئی ہے،راجہ قریشی و دیگر سینئرممبران عوامی پریس کلب نے کہا کہ وہ قلم کی حرمت پر آنچ نہیں آنے دیں گے اور حق سچ کابولبالاہوگا، عوامی پریس کلب کے ممبران ایسی بھونڈی اور گھٹیا حرکتوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ،اورہم اپنے کسی صحافی کی ناجائزکردارکشی کسی صورت برداشت نہیں کریں گے اور قانون نافذکرنے اداروں خاص طور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کرتے ہیں ،سوشل میڈیا پر صحافیوں کی کردار کشی کرنے والے منشیات فروش مافیاء کیخلاف کارروائی کی جائے-
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : ایس ایس پی کے حکم پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نجم الدین بلوچ
ٹھٹھہ،باغی ٹی ( نامہ نگار راجہ قریشی )ٹھٹھہ پولیس چوکی انچارج نجم الدین بلوچ نے باغی ٹی وی کے نامہ نگار راجہ قریشی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایات کے مطابق ہم نے ٹھٹھہ شہر میں چوری اور منشیات فروشی کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے کئی جرائم پیشہ افراد کیخلاف ایف آئی آر درج کرائی ہیں۔ ایس ایس پی ٹھٹھہ کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے میں نے ٹھٹھہ شہر میں گٹکا، آکڑہ پرچیوں اور کچی شراب کے اڈوں کو تلف کر دیا ہے اور ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں کھڑاکیا ہے۔ اب ٹھٹھہ شہر میں کوئی بھی منشیات فروشی نہیں کرے گا اور میری کوشش ہوگی کہ کہ شہر میں کوئی غیر قانونی کام نہ ہو،جرائم پیشہ عناصر کےکارروائیاں جاری رہیں گی اور ان کے ساتھ قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ ہم ایس ایس پی ٹھٹھہ کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں اور مجرموں کو کیفرکردار تک پہنچانے کیلئے کوشاں ہیں
-

گوجرہ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم
گوجرہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) گوجرہ کے مکین بنیادی سہولیات سے محروم، بھاری ٹیکس وصول کرنے والے قومی ادارے اپنی ناکام کارکردگی کے باعث عوامی تنقید کا نشانہ بننے لگے ، تحصیل آفس روڈ اسسٹنٹ کمشنر گو جرہ اسسٹنٹ کمیشنر گوجرہ روڈ مشن روڈ کے علاوہ مختلف
بازاروں میں سٹریٹ لاءٹس خراب ، تجاوزات ، غیر قانونی تعمیرات اور صفائی ستھرائی کے ناقص انتظامات پر شہری سراپا احتجاج ، تفصیلات کے مطابق گوجرہ کے معروف علاقہ صدر بازاروں میں عرصہ دراز سے سٹریٹ لاءٹس خراب ہیں ۔ سٹریٹ لاءٹس خراب ہونے کی وجہ سے بیشتر علاقہ اندھیرے میں ڈوب چکا ہے ۔ رات ہوتے ہی بازاروں کی بیشتر سٹریٹ لاءٹس خراب ہیں اوررات کے اوقات میں اندھیرا مکمل چھا جاتا ہے اور مشکوک افراد کی سرگرمیاں بھی اسی وجہ سے بڑھ چکی ہیں ۔ شہریوں کی جانب سے بیشتر مرتبہ رات کے اوقات میں سٹریٹ لاءٹس خراب ہونے کے باعث ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی اور حساس اداروں کے نوٹس کے باوجود متعلقہ اداروں نے کوئی عملی کارروائی نہ کی حالانکہ اندرون شہر کی سٹریٹ لاءٹس آدھی سے زیادہ خراب ہیں جبکہ کنٹونمنٹ بورڈ کچہری چوک تحصیل آفس روڈ اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ ہاؤس روڈ میں تشہیر کا بھاری ٹیکس وصول کر رہا ہے لیکن لیٹنگ صفائی ستھرائی ، تزئین و آرائش کے لیے کچھ نہیں کیا جا رہا ۔ فٹ پاتھ اور مین شاہرات کے آگے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ اور تجاوزارت کی بھرمار ہے مبینہ۔ کرپٹ و غیر ذمہ دار افسران کی ملی بھگت سے شہری سخت اذیت کا شکار ہو رہے ہیں ۔ اہلیان گوجرہ کا کمشنر فیصل آباد ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگ اسٹنٹ کمشنر گوجرہ تحصیل میونسپل آفیسر گوجرہ ،صوبائی حکومت ، ڈائریکٹر جنرل کنٹونمنٹس بورڈ ز و دیگر حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے گوجرہ مین نااہل تعینات افسران کی تبدیلی کی اپیل کی ہے ۔ -

ڈویژنل پبلک سکول فیصل آبا دمیں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی
گوجرہ۔ نامہ نگار باغی ٹی وی عبد الرحمن جٹ ڈویژنل پبلک سکول فیصل آباد کی جانب سے پرنسپل شاہد محمود کی زیر نگرانی ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔جسکے مہمان خصوصی کمشنر فیصل آباد تھے۔ تقریب میں سماجی شخصیات، اور ا سپورٹس سے تعلق رکھنے والی دیگرز شخصیات نے خصوصی شرکت کی۔اس موقع پر اسپورٹس میں اعلی کارکردگی دکھانے پر کمشنر فیصل آباد کی طرف سے پلئیرز اور کوچ میں اسناد اور کیش پرائز تقسیم کیے گئے۔ کمشنر محمد شاہد نیاز اور ڈپٹی کمشنر سر عمران حامد شیخ بھی انکے ہمراہ موجود تھے۔ اس موقع پر گوجرہ شہر سے تعلق رکھنے والے شعبہ اسپورٹس سے تعلق رکھنے والی مایا ناز شخصیت اور فخر گوجرہ خاور جاوید انٹرنیشنل کو شعبہ اسپورٹس میں نمایاں خدمات سر انجام دینے پر اعزازی سرٹیفکیٹ اور کیش پرائز سے نوازا گیا۔ جو ہمارے گوجرہ شہر کے لیے کسی فخر سے کم نہیں۔کمشنر فیصل آباد نے پرنسپل شاہد محمود کی ان کاوشوں اور خدمات کو بے حد سراہا اور شاباش دی ۔
-

ننکانہ : ایک خاتون سمیت 5 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ایک خاتون ملزمہ سمیت 5 منشیات فروش رنگے ہاتھوں گرفتار،بھاری تعداد میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ایس ایچ او عمران آصف کی سربراہی میں مختلف کاروائیوں کے دوران ایک خاتون ملزمہ سمیت 5 منشیات فروشوں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا۔ ملزمان کے قبضہ سے ساڑھے 5 کلو گرام سے زائد چرس اور 30 لیٹر شراب برآمد۔ منشیات فروش ملزمہ سمرین بی بی کے قبضہ سے سوا کلو گرام سے زائد چرس، ملزم آصف کے قبضہ سے ڈیڑھ کلو گرام چرس، ملزم وقاص کے قبضہ سے سوا کلو گرام سے زائد چرس، ملزم ذوالفقار عرف کالا مشکا سے ڈیڑھ کلو گرام سے زائد چرس جبکہ ملزم شہزاد کے قبضہ سے 30 لیٹر شراب برآمد کی۔ تھانہ سٹی شاہکوٹ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے ہیں جبکہ مزید کاروائی کا عمل جاری ہے۔ ڈی پی او سردار موارہن خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی شاہکوٹ عمران آصف اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کی بیخ کنی کا عمل مزید موثر بنانے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ منشیات فروش معاشرتی ناسور ہیں۔ نشے کا مکروہ دھندہ کرنے والے ناقابل معافی ہیں۔ ضلع بھر سے منشیات فروشوں کا خاتمہ یقینی بنانا میرا مشن ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جرائم پیشہ۔عناصر کے خلاف کاروائیاں بلا امتیاز جاری رہیں گی -

پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ننکانہ میں پولیس کنسٹیبلان/ لیڈی کنسٹیبلان کی بھرتی کا عمل شفافیت سے جاری
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز )پنجاب کے دیگر اضلاع کی طرح ڈسٹرکٹ ننکانہ میں پولیس کانسٹیبلان لیڈی کانسٹیبل کی بھرتی کا عمل شفافیت سے جاری ڈی آئی جی سیکورٹی لاہور محبوب رشید کی سربراہی میں ڈی پی او سردار موارہن خان اور SP کینٹ لاہور فاروق امجد کی زیر نگرانی قد چھاتی کی پیمائش کے بعد کامیاب امیدواران کے دوڑ ٹیسٹ کا دوسرا دن کامیابی سے مکمل ہو گیا۔ دوڑ ٹیسٹ میں حصہ لینے والے امیدواران کی سیکیورٹی کا عمل، طبی امداد و دیگر سہولیات کی فراہمی کا عمل یقینی بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دیئے گئے شیڈول میں 1023 امیدواران نے دوڑ ٹیسٹ میں حصہ لیا۔ ڈی پی او سردار موارہن خان کا کہنا ہے کہ پولیس بھرتی کا منصفانہ اور شفاف بنانا اہم ذمہ داری ہے۔ بھرتی کے تمام عمل کو خود مانیٹر کر رہا ہوں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ بھرتی کے دوران میرٹ کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے

-

ٹھٹھہ :پاکستان کرکٹ بورڈ ، سندھ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی کوششوں جبکہ سندہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے تعلیمی اداروں میں کھیلوں کی سرگرمیاں بحال ہو گئی ہیں جس سے کھیلوں کو فروغ ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) حضور بخش خاصخیلی نے مکلی کرکٹ گراؤنڈ میں جاری کرکٹ میچ کے دوران کھلاڑیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ای او عبدالحمید سومرو، ایجوکیشن آفیسر ثناء اللہ جوکھیو، اسکول فوکل پرسن محمد صفدر ٹھٹوی، محمد شریف گجر، سینیئر گسٹا رہنما قمر الدین سرائی اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے نمائندہ احمد علی بلوچ بھی موجود تھے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (سیکنڈری) حضور بخش خاصخیلی نے کہا کہ ہم تعلیمی اداروں میں دیگر کھیلوں کے فروغ پر بھی کام کر رہے ہیں تاکہ نوجوان صحت مند سرگرمیوں کی جانب راغب ہو سکیں۔ چیمپئن شپ میں کھیلے گئے میچ میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول گھارو کی ٹیم نے گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول ٹھٹھہ کی ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دی، میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہائی اسکول ٹھٹھہ کی ٹیم 71 رنز پر ڈھیر ہو گئی، قمر الدین 20 رنز بنا کر نمایاں رہے، گھارو ہائی اسکول کے بالر شاہد علی نے 17 رنز دیکر چار شاندار وکٹیں حاصل کیں جبکہ نمعان خان نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ گھارو اسکول کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا، نعمان خان نے 23 رنز کی اننگ کھیلی۔ میچ میں بھترین آل راؤنڈر پرفارمنس دینے والے گھارو اسکول کے کھلاڑی نعمان خان کو مین آف میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں وزڈم اسکول کی ٹیم نے گل منڈا ہائی اسکول کی ٹیم کو 9 وکٹوں سے ہرا دیا۔ میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گل منڈا ہائی اسکول کی ٹیم 73 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ صدام حسین 33 رنز بنا کے نمایاں رہے، وزڈم اسکول کے بالر سرمد علی نے بھترین بولنگ کرتے ہوئے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ توحید علی اور عبدالکبیر نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ وزڈم اسکول نے مقررہ ہدف با آسانی ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا، شھباز خان نے 23 رنز اسکور کیے۔ وزڈم اسکول کے سرمد علی کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ ان میچوں کے آفیشل میں احمد علی بلوچ، جمعہ خان اور وحید علی شامل رہے۔
-

ٹھٹھہ : دوران چھاپہ منشیات فروشوں نے انچارج سی آئی اے پولیس سمیت تمام اہلکاروں کو یرغمال بناکر باندھ دیا ،تشدد،کارروائی نہ کرنے کی شرط پر جاں بخشی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)دوران چھاپہ منشیات فروشوں نے انچارج سی آئی اے پولیس سمیت تمام اہلکاروں کو یرغمال بناکر باندھ دیا ،تشدد،کارروائی نہ کرنے کی شرط پر جاں بخشی
تفصیل کے مطابق ذرائع کا کہناہے کہ گذشتہ رات دیر گئے پٹھان کالونی میں سی آئی اے پولیس ٹھٹھہ کا چھاپہ، سی آئی اے انچارج سمیت تمام اہلکاروں کو یرغمال بناکر باندھ دیا گیا منشیات کے اڈے پر چھاپے کے لئے جانے والے سی آئی اے انچارج فاروق راہو پوٹو کی سربراہی میں جانے والی ٹیم کو بدنام منشیات فروش نے اپنے ساتھیوں کی مدد سے باندھ دیا اور انکو یرغمال بناکر تشدد کا نشانہ بنایا اور انچارج کے کپڑے تک پھاڑ دئیے ،ذرائع کا کہنا ہے کہ دو گھنٹوں تک یرغمال رہنے کے بعد سی آئی اے انچارج اور بااثر منشیات فروش کے درمیان ڈیلنگ ہوئی جسکے تحت پولیس کی جانب سے کوئی بھی کیس داخل نہیں کرایاجائے گا اور نہ ہی کوئی گرفتاری کرنے کی یقین دہانی کے بعد یرغمالیوں کو چھوڑ دیا گیا ،اس واقعہ کے بعد سی آئی اے پولیس واپس لوٹ آئی، اس واقعہ کے بارے میں سی آئی اے انچارج سمیت تمام اہلکاروں نے کچھ بھی بتانے سے انکار کردیا ،
پولیس زرائع نے تصدیق کی ہے کہ پٹھان کالونی میں بدنام منشیات فروش مدھو پٹھان کے منشیات کے اڈے پر پولیس چھاپہ مارنے اور منشیات فروش کو گرفتار کرنے گئی تو بدنام منشیات فروش نے 50 سے زائد اپنے ساتھیوں سمیت سی آئی اے انچارج سمیت 7 اہلکاروں کو باندھ کر یرغمال بنایا بعد میں ڈیلنگ کے بعد چھوڑ دیا گیا ،اب تک پولیس کی جانب سے اس واقعہ کا کوئی کیس داخل نہیں کیا گیا ہے اور نہ ہی کوئی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے -

ٹھٹھہ :نامکمل پل کو بھاری ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا،کسی بڑے حادثہ کا خدشہ
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) نامکمل پل کو بھاری ٹریفک کیلئے کھول دیاگیا،کسی بڑے حادثہ کا خدشہ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ فقیر گوٹھہ کی پل آدھی بنی ہوئی،جسے ہیوی لوڈر ڈمپر کیلئے کھول دیاگیا ہے حالانکہ دو مہینے پہلے یہ نامکمل پل گوٹھ والوں کی آمد رفت کے لۓ کھولا گیا، جب سے انتظامیہنے کام آدھے میں چھوڑ کر غائب ہو گۓ اس کے بعد اب ڈمپر کا گزرنا یہاں سے عام ہو گیا ہے گوٹھہ والوں کا کہنا ہے ٹھیکیدار کام آدھا چھور کر بھاگ گیا ،اب ڈمپر گزرنے پل سے پل کسی بھی وقت گرسکتی ہے ہمارا ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ ہے کہ پل کام شروع کرایا جاۓ ہیوی گاڑیوں کے گزرنے سے روکاجائے- -

ٹھٹھہ : مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس، پبلک ہیلتھ کے ذریعے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر تشویش کااظہار کیا گیا
ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) مسلم لیگ(ن) کا اہم اجلاس، پبلک ہیلتھ کے ذریعے ہونے والے ترقیاتی کاموں میں ناقص مٹیریل کے استعمال پر تشویش کااظہار کیا گیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک کی سربراہی پارٹی کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں شریک عہدیدار ممبران ورکر اور وکلا نے شرکت کی، عہدیداروں میں سٹی صدر ناتھو کنبھار اور وکلا میں ایڈوکیٹ ناصر احمد عباسی نے شرکت کی- اجلاس میں مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے کہا ضلع ٹھٹھہ اور شہر میں جو ترقیاتی کام کۓ جارہے ہیں اس میں ٹھیکیدار ناکارہ مٹیریل استعمال کر رہا ہے یہ جو روڈ بناۓ جا رہے ہیں ایک ہی بارش سے ناکارہ ہوجائیں گے ، روڈ سیمنٹاور اینٹوں سے بنائے جارہے ہیں ، اس پر ایڈوکیٹ ناصر عباسی نے کہا کے انجینئر پبلک ہیلتھ ساجد ملاح اپنے من پسند ٹھیکیداروں کو ٹھیکہ دے کر ٹھٹھہ میں ناکارہ راستے بنارہا ہے ٹھیکیدار اقبال شیخ پبلک ہیلتھ انجیئرنگ کے آفیسران کو کمیشن دیتا ہے،ترقیاتی کاموں میں ناقص میٹیریل اور کرپشن پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے، ہم جلد سندھ ھائی کورٹ،نیب سےرجوع کرنے والے ہیں،تمام عہدیداران نے مبینہ کرپشن پر تشویش کااظہار کیا اور اس کی بھرپور الفاظ میں مذمت کی ،عوام کے ٹیکس کے پیسوں کا حساب لینگے-
