ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)جانورچوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار، 1 گائے برآمد
تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 12 دسمبر 2022 کو رات کے وقت 2 ملزمان نے ترکی کالونی مکلی کوارٹر نمبر 1660 سے سید احسان علی شاہ کی گائے چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ احسان علی شاہ کی مدعیت میں تھانہ مکلی میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ مکلی انسپکٹر غلام قادر جتوئی، انچارج ترکی کالونی مکلی اے ایس آئی فرمان علی بھٹو بمعہ اسٹاف نے خفیہ اطلاع ملنے پر ترکی کالونی مکلی کوارٹر نمبر 1670 میں کامیاب چھاپہ مار کارروائی کرکے کیٹل تھیفٹ کی واردات میں ملوث 2 ملزمان شھزاد ولد یاسین خاصخیلی اور ظھیر احمد ولد محمد اسلم خاصخیلی کو گرفتار کرلیا۔
ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے مدعی احسان علی شاہ کے گھر سے چوری کی گئی 1 گائے برآمد کرلی گئی ہے اس کے علاوہ ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔ تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر 202/2022 سیکشن 457,380 ت۔پ تھانہ مکلی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :جانورچوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان 24 گھنٹوں میں گرفتار، 1 گائے برآمد
-

جھنگ:تیز رفتار موٹر سائیکلز آپس میں ٹکرا گئے،3زخمی
جھنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)تیز رفتار موٹر سائیکلز آپس میں ٹکرا گئے،3زخمی
تفصیل کے مطابق جھنگ فیصل آباد روڈ نزد ریلوے پھاٹک کے قریب روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم روانہ ہوئی ،ریسکیو 1122 کی ٹیم جاٸے حادثہ پر پہنچی اور ریسکیو آپریشن شروع کیا۔حادثے کے نتیجے میں دو افراد پرویز ولد نواز 19 سال.حلیمہ بی بی زوجہ حمید شدید زخمی ھو گئے،ریسکیو 1122 اہلکاروں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا.یہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا- -

مریدکے سموگ میں کمی کی بجائے اضافہ،شہری کئی خطرناک بیماریوں میں مبتلاہونے لگے
باغی ٹی وی شیخوپورہ (محمد طلال سے) تحصیل مریدکے اسموگ سے بچے سمیت بڑے بیماریوں میں مبتلا جی ٹی روڈ پر رات گئے اسموگ پھیلانے والی فیکٹریوں فصلوں کی باقیات جلانے اینٹوں کے بھٹوں اور دیگر پولوش آلودگی پھیلانے کا سلسلہ نہ رک سکا انتظامیہ ناکام شہریوں کا وزیراعلی و چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ تفصیلات کیمطابق مریدکے جی ٹی روڈ شہر نارووال روڈ شیخوپورہ روڈ گردونواح میں فضائی اسموگ کی وجہ سے بچوں سمیت بڑے بیماریوں میں مبتلا ہونے لگے آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں اینٹوں کے بھٹوں فصلوں کی باقیات جلانے والوں کوڑا کو آگ لگانے والوں کو انتظامیہ نہ روک سکی رات گئے فیکٹریوں سے بے پناہ آلودگی پھیلائی جاتی ہے ہسپتالوں میں زیادہ چھوٹے بڑوں کی بیماری کی وجہ پولوشن آلودگی ڈاکٹرز بتاتے ہیں انتظامیہ اسموگ کے معاملات میں وزیراعلی پنجاب کے احکامات مریدکے میں نظر نہیں آتے شہریوں نے ارباب اختیار سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔
-

مریدکے شہر سے درجنوں موٹر سائیکل غائب ،عوام چوروں اور لٹیروں کے رحم وکرم پر،خوف میں مبتلا
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) تحصیل مریدکے شہر سے درجنوں موٹر سائیکل غائب لٹیروں نے شہریوں کو بے سکونی میں مبتلا کر دیا ڈکیتی چوری رہزنی نقب زنی منشیات فروشی لاقانونیت عام مقامی پولیس شہریوں سے ہونے والی وارداتوں کے مقدمات درج کرنے سے انکاری پولیس کے لارے لپوں کا آئی جی پنجاب نوٹس لیں شہریوں کا مطالبہ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں سے مریدکے شہر میں لاقانونیت نے بسیرے ڈال لیے شہری غیر محفوظ ہو گئے منشیات فروشیوں کی وجہ سے متعدد قتل ہو چکے پولیس ایمرجنسی 15 ریکارڈ کیمطابق شہر میں ڈکیتی چوری رہزنی نقب زنی موٹر سائیکل چوری کی درجنوں وارداتیں شہریوں سے ہو چکی ہیں متاثرہ شہریوں کی درجنوں درخواستوں پر مقدمات درج نہ ہو سکے ڈاکو اور کرائم پیشہ افراد مقدمات درج نہ ہونے پر سٹی پولیس سے خوش اور حوصلے بلند ہو گئے وارداتوں میں نمایاں اضافے سے تاجر شہری پریشان ہو گئے چند روز قبل جی ٹی روڈ پر ظہیر احمد سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر نقدی اور موبائل چھین لیا جسکی درخواست نمبری 8610-11.30.22 تھانہ سٹی دی گئی لیکن تھانہ کے چکر لگا لگا کر متاثرہ شخص مایوس ہو گیا جبکہ مقدمہ بھی تاحال درج نہ ہوا اسی طرح شہریوں سےہونے والی درجنوں وارداتوں کو سردخانے میں ڈال دیا گیا بڑھتی وارداتوں اور ڈاکو لٹیروں کی لوٹ مار نے شہریوں کا گھروں سے نکلنا محال بنا دیا متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب آئی جی پنجاب آر پی او ریجن شیخوپورہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محتسب اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیتے کاروائیاں کرنے اور زمہ داران افسران کیخلاف محکمانہ کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ -

ٹھٹھہ : نہ اساتذہ ،نہ فرنیچر،کھنڈر بنتی سکول کی عمارت،طلباء و والدین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)نہ اساتذہ ،نہ فرنیچر،کھنڈر بنتی سکول کی عمارت،طلباء و والدین کا پریس کلب کے سامنے احتجاج
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے علاقہ بابرا سٹاپ کے رہائشی بلاول ببرو۔ نظرببرو ۔ خمیسو بابرو۔عیسیٰ اور منیر ببرو سمیت سکول کے طلباء اور دیہاتیوں نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور کہا کہ بابرا سٹاپ پر واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول میں سالہا سال سے اساتذہ کی عدم موجودگی کی وجہ سے معصوم بچے تعلیم سے محروم ہیں اور دوسری طرف سکول کا فرنیچر غائب کردیاگیا ہے اور سکول کی عمارت مکمل طور پر تباہ ہے۔ بلاول ببرو نے صحافیوں سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے متعدد بار مقامی دفتر میں اساتذہ اور فرنیچر کے لیے درخواستیں دی ہیں لیکن ابھی تک کچھ حاصل نہیں ہوا۔ ضلعی انتظامیہ صوبائی وزیرتعلیم سے پر زور مطالبہ ہے کہ سکول کے لیے فرنیچر فراہم کیا جائے اور اساتذہ کا تقرر کیا جائے تاکہ معصوم بچے تعلیم حاصل کر سکیں -

گوجرہ : مسلح ڈاکو آڑھتی سے موٹر سائیکل،نقدی وغیرہ چھین کرفائرنگ کرتے ہوئے فرار
گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ) مسلح ڈاکو آڑھتی سے موٹر سائیکل،نقدی وغیرہ چھین کر فرارہو گئے۔مذاحمت پر فائرنگ بھی کی،فائرنگ سے خوف وہراس پھیل گیاآڑھتی فائرنگ سے محفوظ رہا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر304ج ب کے چوہدری قمرالزمان نے دھماں بنگلہ نہر کے قریب جنس کی خریدوفروخت کیلئے آڑھت کی دکان بنا رکھی ہے جہاں وہ حسب معمول موجود تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم نقاب پوش مسلح ڈاکو آگئے جنہوں نے اسے اسلحہ کے زورپر ہراساں کر کے اس کا موٹر سائیکل،16ہزارروپے کی نقدی وغیرہ چھین لی۔دکاندارکے مذاحمت کر نے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس میں وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا۔واردات سے تھانہ صدر گوجرہ کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
-

ٹھٹھہ : کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھاجاسکتا ہے- غضنفر علی قادری
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)کھیلوں کے ذریعے نوجوانوں کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور رکھاجاسکتا ہے- غضنفر علی قادری
تفصیل کے ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ کھیلوں کے فروغ سے عوام کو تفریح کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کی جسمانی اور ذہنی نشو نما بھی ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کے ذریعے ہی نوجوانوں کو منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے دور کرکے صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا سکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج مکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں حکومت سندھ کے تعاون اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے انٹر اسکول کرکٹ چیمپئن شپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع میں کھیلوں کے انعقاد سے نوجوانوں کو اپنا ٹیلینٹ ظاہر کرنے کا موقع ملے گا تاکہ وہ اپنے ملک و قوم کا نام روشن کر سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ مکلی کرکیٹ اسٹیڈیم کی بحالی و مرمت اور دیگر تمام مسائل جلد حل کیئے جائینگے تاکہ کھلاڑی پر سکون ماحول میں کھیلوں کا مقابلہ کر سکیں۔ افتتاحی میچ میں گورنمنٹ بوائز کیمپس ہائی اسکول مکلی نے گورنمنٹ بوائز اسکول براد تھیم کو 96 رنز سے ہرا دیا، ہائی اسکول مکلی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اعظم خاصخیلی کی شاندار ناٹ آؤٹ اننگ کی بدولت سات وکٹوں کے نقصان پر 180 اسکور کئے، مجیب الرحمٰن نے 19 رنز اور شاہ زیب جوکھیو نے 09 رنز بنائے جبکہ جوابی بیٹنگ کرتے ہوئے براد تھیم اسکول کی ٹیم 84 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔ مکلی اسکول کے منصور علی، عمران خاصخیلی اور غلام محید نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔ ہائی اسکول مکلی کے بیٹسمین اعظم خاصخیلی کو شاندار اننگ کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیتے ہوئے پانچ سو روپے نقد انعام بھی پیش کیا گیا۔ اس موقع پر ہیڈ کوچ پی سی بی جامشورو و ٹھٹھہ شاہد قمبرانی، فوکل پرسن اسکولز ٹھٹھہ محمد صفدر ٹھٹھوی، نمائندہ پی سی بی ٹھٹھہ محمد شریف گجر، سابق صدر ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسیئشن ٹھٹھہ احمد علی بلوچ، سپرنٹنڈنٹ ڈی سی آفس سید ریاض حسین شاہ سمیت مختلف محکموں کے افسران، کھلاڑی، طلباء اور شائقین بھی موجود تھے۔ قبل ازیں نوجوان کھلاڑیوں کی جانب سے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کا اسٹیدیم میں آنے پر والہانہ استقبال کیا گیا جبکہ ضلع میں طویل عرصے بعد صحتمند سرگرمیوں اور کھیلوں کے انعقاد پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔ -

ٹھٹھہ : آؤٹ اسٹیشن فلٹر پلانٹ ریسٹ ہاؤس میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا جلسہ منعقد کیاگیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) آؤٹ اسٹیشن فلٹر پلانٹ ریسٹ ہاؤس میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کا جلسہ منعقد کیاگیا
تفصیل کے مطابق آؤٹ اسٹیشن فلٹر پلانٹ ریسٹ ہاؤس میں یونائیٹڈ ورکرز یونین کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کے جلسے کا انعقاد کیا گیا
آؤٹ اسٹیشن کے چیئرمین یاسر بھائی نے مہمانوں کا استقبال کیا جن میں صدر پنھل مگسی جنرل سیکریٹری اکرام خان سینئر وائس چیئرمین محمد ناظم خان وائس چیئرمین امر جلیل مکسی ۔ اور دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا ملازمین کی بڑی تعداد پنڈال میں موجود تھی رہنماؤں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا 15 دسمبر واٹر بورڈ کے ریفرنڈم میں مزدور شیرکو مہرلگا کر کامیاب کریں یونائیٹڈ ورکرز یونین وہ واحد یونین ہے جس کا تعلق کسی بھی سیاسی جماعت سے نہیں ہے اور مزدوروں کے مسائل بہتر طریقے سے یونائیٹڈ ورکرز یونین حل کرے گی واٹر بورڈ میں نجکاری کے خلاف یونائیٹڈ ورکرز یونین نے بھرپور کردار ادا کیا حب ڈیم سے چلیا تک یونائیٹڈ ورکرز یونین کا ہر مزدور دن رات جدوجہد کر رہا ہے انشاءاللہ جیت شیر کی ہوگی -

ٹھٹھہ :گھارو میں "کے الیکٹرک” کی جانب سے ایک روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ لگایا گیا
ٹھٹھہ باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)گھارو میں "کے الیکٹرک” کی جانب سے ایک روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ لگایا گیا
تفصیل کے مطابق گھارو میں کراچی الیکٹرک کارپوریشن کی جانب سے ایک روزہ مفت آئی میڈیکل کیمپ لگایا گیا جہاں کورنگی ڈھائی نمبر آنکھوں کے ہسپتال ایل آر بی ٹی کے ماہر ڈاکٹر ظفر تاج کی نگرانی میں مریضوں کا چیک اپ کیا گیا انہیں ادویات کے ساتھ مفت چشمے بھی دیے گئے ،ڈاکٹر ظفر تاج نے بتایا کہ ہم مریضوں کو چیک کرنے کے ساتھ ساتھ اگر آپریشن کی ضرورت ہے انکا فری میں آپریشن بھی کیا جائے گا جبکہ کے الیکٹرک کی جانب سے بجلی کے بل ادا نہ کرنے والے صارفین کے لیے عہد کے نام سے اسکیم بھی متعارف کرائی گئی جس میں صارفین کو 75 پرسنٹ تک رعایت دی گئی اس موقع پر کیمپ پر سابق ایم پی اے امیر حیدرشاہ شیرازی اور جام احسان جوکھیہ پہنچے جہاں انہوں نے کے الیکٹرک کی جانب سے میڈیکل کی سہولت اور بجلی کے بلوں میں 75 پرسنٹ رعایت کو ایک اچھا اقدام کہا اس موقع پر ایریا منیجر ثاقب نے میڈیا کو بتایا کہ کے الیکٹرک بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ اپنے صارفین کی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے جہاں آنکھوں کے ایک روزہ میڈیکل کیمپ لگایا گیا ہے جس میں آنکھوں کے چیک اپ سے لیکر آپریشن کی سہولت دی جارہی ہے -

ننکانہ :مختلف حادثات 2 جاں بحق متعدد زخمی،ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)مختلف حادثات 2 جاں بحق متعدد زخمی،ریسکیو 1122 نے ہسپتال منتقل کردیا
تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب موڑکھنڈہ ہیڈ بلوکی روڈ کھکھ گاؤں میں اچانک گھر کی چھت کی دیوار گر نے سے خاتون جاں بحق ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی ورثاء کے حوالے کر دی، دیوار گرنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون کی شناخت 55 سالہ زلیخا کے نام سے ہوئی. منڈی فیض آباد نزد الائیڈ بینک زیر تعمیر مکان کی گو سے اچانک پاؤں سلپ ہونے سے نوجوان زمین پر آ گرا اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا حادثہ کے نتیجہ میں 24 سالہ طیب علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا،ریسکیو عملہ نے ضروری کارروائی کے بعد ڈیڈ باڈی قریبی سرکاری ہسپتال منتقل کر دی. پنجاب پولیس میں بھرتی کے لئے آئے نوجوان کی دورانِ فزیکل ٹیسٹ طبیعت خراب ہو گئی وہاں موقع پر موجود ریسکیو عملے نے 22 سالہ حسام کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد سرکاری اسپتال منتقل کردیا ، موٹر وے ایم 3 ریسٹ ایریا ننکانہ صاحب تیز رفتار بس نے کیری ڈبہ کو ہٹ کیا حادثہ کی اطلاع پا کر ریسکیو 1122 کا عملہ وہاں پہنچا، حادثہ کے نتیجہ میں خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے ریسکیو عملہ نے زخمیوں کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب منتقل کر دیا زخمیوں میں 18 سالہ زاہرہ بی بی ، 40 سالہ رحیم گل اور 45 سالہ اندرس گل شامل ہیں