ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار،کتے کے کاٹنے سے کم سن بچی زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے مختلف علاقوں میں آوارا کتوں کی بھرمار،آزادانہ گھونے لگے ،شہرکے گلی محلوں اور سڑکوں شہرٰوں پر حملے اور کاٹنا معمول بن گیا ہے اس کی تو کسی تعداد ہی معلوم نہیں ہے کہ کتنے شہریوں اور بچوں کوکتوں نے کاٹاہے ،گذشتہ روز بھی نواحی علاقہ گندرا گوٹھہ میں ایک کمسن بچی کوکتے نے کاٹ کر شدیدزخمی کر دیا ، ٹھٹھہ شہر کے عوام کا کہنا ہے ٹھٹھہ شہر اور اس سے مضافاتی علاقوں میں آوارا کتوں کے غول کے غول گھومتے رہے ہیں، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ آوارا کتوں کو ماراجائے اور انسانی جانوں کو مزید نقصان سے بچا یا جاۓ .
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : شہر میں آوارہ کتوں کی بھرمار،کتے کے کاٹنے سے کم سن بچی زخمی
-

میہڑ :بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال،شہری سڑکوں پر نکل آئے،پولیس کے خلاف نعرے بازی
میہڑ.باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ) بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شٹرڈاؤن ہڑتال،سینکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے،پولیس کے خلاف نعرے بازی
تفصیل کے مطابق میہڑ شہر اور گردونواح میں بڑھتی ہوئی بدامنی کے خلاف شہریوں نے مکمل شٹرڈاؤن ہڑتال کرکےسڑکوں پرنکل آئے، پولیس انتظامیہ کہ خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی .شہریوں نے تحصیل ہسپتال سے گھنٹہ گھر چوک تک 1کلومیٹر مارچ کرکے گھنٹہ گھر چوک پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ میہڑ پولیس امن وامان قائم کرنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے، شہریوں کو سرِعام لوٹ مارکرکے ماراجارہا ہے ،مگر پولیس اوردیگر انتظامیہ سکون کی نیند میں سورہے ہیں – مظاہرین نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حیدرآباد ،ایس ایس پی دادو سے مطالبہ کیا ہے کہ چند روزقبل ڈاکوؤں کہ ہاتھوں لوٹ مار کے دوران قتل ہونے والے سعید شیخ کہ قاتلو کو اور ڈکیتی کےدوران اسلم کھوسہ کو گولیاں مار کر زخمی کرنے والے ملزمان کو فوراََ گرفتار کرکے پولیس کے راشی آفیسران کے خلاف کارروائی کرکے شہر میں امن وامن امان بحال کرایا جائے، دوسری صورت میں انتظامیہ کہ خلاف احتجاجی تحریک چلائی جائیگی- -

ڈی جی خان : سمگلرزسے گٹھ جوڑ،لاقانونیت،چیف سیکرٹری پنجاب نے جواب طلب کر لیا،کمشنر نے اجلاس بلالیا- ذرائع
ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی )سمگلرزسےگٹھ جوڑ،لاقانونیت،چیف سیکرٹری پنجاب نے طلب کرلیا،کمشنر نے اجلاس بلالیا- ذرائع
ڈیرہ غازیخان میں کسٹم حکام کی لاقانونیت اس بارے باوثوق زرائع سے معلوم ہوا کہ اسمگلنگ کی سرپرستی اور اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کی این 70 کے ذریعے پنجاب سمیت ملک بھر منتقلی اور بھاری رشوت کےلیے اختیارات سے تجاوز کا نوٹس لیتے ہوئے چیف سیکرٹری نے قبل ازیں 16 جولائی کو جاری کردہ مراسلہ پر واضع طور پر ہدایت کی کہ پنجاب میں کسٹم حکام کو این 70 پر اپنی چیک پوسٹ ختم کرنے کی سفارش کرتے ہوئے کمشنر آفس ڈیرہ غازیخان کو آگاہ کیا تھااس کے مطابق کسٹم حکام نے ڈیرہ غازیخان میں این 70 پر ضلعی حکومت کو بتائے بغیر ایرانی ڈیزل اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے نام پر سینکڑوں ٹرکس کو روک لیاتھا جس کے باعٹ ٹرک ڈرائیورز نے این 70 پراحتجاج کرتے ہوئے ٹریفک بلاک کردی تھی.یاد رہے کہ این 70 پاکستان سے ایران اور افغانستان رابطہ شاہراہ ہے اور اس پر احتجاج اور ٹریفک جام سے سینکڑوں کلو میٹر پر ٹریفک کا بہاؤ بری طرح سےمتاثر ہوا ،مزیدستم یہ کہ کسٹم حکام جن کی وجہ سے ٹریفک بند ہوئی وہ احتجاج ختم کرائے بغیر وہاں سے فرار ہوگئے اور بعد ازاں ضلعی حکومت نے احتجاج کرنیوالے ٹرک ڈرائیورز سے مذاکرات کرکے ٹریفک کو بحال کرایا،مستقبل میں اس نوع کے واقعات سے بچنے کےلیےکسٹم حکام کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ این 70 پر ڈیرہ غازیخان میں اپنی چیک پوسٹ ختم کرکے پاک ایران بارڈر پر ڈیزل اسمگلنگ کا سدباب کریں جس پر عملدرآمد نہ کرنے اور میڈیا پر خبروں کی مسلسل اشاعت اور کسٹم پولیس کی لوٹ مار اور کرپشن پر نوٹس لیتے ہوئے آج کمشنر کی سربراہی میں کسٹم آفیسران اجلاس میں شریک ہونگے اور اجلاس میں اہم فیصلے کیئے جانے کے امکان ہیں جس کی رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب کو بھجوائی جائیگی. -

ٹھٹھہ : نواحی علاقے میں دو برادریوں کے درمیان لڑائی ،کئی زخمی ،پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )نواحی علاقے میں دو برادریوں کے درمیان لڑائی ،کئی زخمی ،پولیس اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچی
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کے ٹاؤن ہال کے نزدیک رہنے والے موندا اور جتوئی برداری میں لڑائی جھگڑا لاٹھیوں اور لوہےکے راڈوں کابے دریغ استعمال کا گیا، جس کے نتیجے میں تین عورتیں اور ایک نوجوان زخمی ہو گیا،اس واقعہ کی اطلاع پولیس کودی گئی لیکن ٹھٹھہ پولیس نے اپنی روائت برقرار رکھی اطلاع کے باوجود موقع پر نہ پہنچ سکی، زخمیوں کوعلاج کیلئے اپنی مدد آپ کے تحت سول ہسپتال مکلی پہنچایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے.- -

ٹھٹھہ : مقامی ایم این اے ،ایم پی ایز سے عوام تنگ آچکی ہے.منظور خشک
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )مقامی ایم این اے ،ایم پی ایز سے عوام تنگ آچکی ہے.منظور خشک
تفصیل کے مطابق مسلم ن لیگ سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ کی عوام اب ٹھٹھہ کے موجودہ منتخب نمائندوں سے تنگ آ چکی ہے ،ٹھٹھہ کی عوام کی اب تھانوں میں فریاد کی ایف آئی آر درج نہیں ہوتی، تھانے میں موجود ڈیوٹی اہلکار اب عوام کی نہیں سنتے عوام کی اب ایف آر بھی درج نہیں ہوتی مزید انہوں نے کہا کے اب وہ دن دور نہیں ہے جب ٹھٹھہ کے ظالم نمائندوں سے اب عوام کو جلد چھٹکارا ملنے والا ہے، میں عوام کے ساتھ ہوں عوام کی طاقت سے ٹھٹھہ کے ان حکمرانوں سےٹھٹھہ کی عوام کو جلد چھٹکارا دلایا جا ئیگا، تھانوں میں عوام کی شکایات سنی جائیگی، ایف آئی آر میرٹ پر درج ہونگی، کسی کے ساتھ نا انصافی نہیں ہوگی- -

چترال: تاریح میں پہلی بار قیمتی لکڑیوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بحق سرکار ضبط
چترال کی تاریح میں پہلی بار قیمتی لکڑیوں کی غیرقانونی اسمگلنگ میں استعمال ہونے والا ٹرک بحق سرکار ضبط، مالک کو فارسٹ مجسٹریٹ نے دو لاکھ روپے جرمانہ بھی کیا۔عوام کی پذیرائی
چترال(گل حماد فاروقی)چترال میں ٹمبر مافیا کے خلاف تاریخی قدم اٹھایا گیا۔ چترال کی تاریح میں پہلی مرتبہ ٹمبر مافیا کی ٹرک کو بحق سرکار ضبط کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تین نومبر کو محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے براڈام فارسٹ چیک پوسٹ پر ایک دس ویلر ٹرک پکڑاتھا جس کے باڈی کے نیچے اور ڈرائیور سیٹ کے پیچھے نہایت ہوشیاری سے خفیہ خانے بنائے گئے تھے۔اس ٹرک کا مالک حاجی شریف بتایا جاتا ہے جبکہ ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈیکٹر کا تعلق نوشہرہ اور چارسدہ سے ہے۔ فارسٹ سٹاف نے اس دس ویلر ٹرک کے خفیہ خانوں سے 125 عدد دیار کی قیمتی لکڑی سے بنائے گئے چوکاٹ برآمد کرائے جو تعمیراتی کام کے علاوہ فرنیچر میں بھی استعمال ہوسکتےتھے۔ایس ڈی ایف او نارتھ دروش یوسف فرہاد کے ہدایت پر فارسٹ گارڈ نے ان پر پرچہ کاٹا اور چالان فارسٹ مجسٹریٹ دروش توصیف اللہ جو تحصیل دروش کا اسسٹنٹ کمشنر بھی ہے ان کے عدالت میں جمع کیاکریا۔
آج اے سی دروش اور فارسٹ مجسٹریٹ نے دس ٹائروں والا ٹرک جو بھاری سامان کیلئے استعمال ہوتا ہے رجسٹریشن نمبر لسبیلہ بلوچستان TKM 865 نے اس کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسے بحق سرکار ضبط کیا اور ٹرک کے مالک حاجی شریف کو اس ٹرک کے اندرخفیہ خانے بنانے کی جرم میں دو لاکھ روپے جرمانہ کیا۔ کیونکہ اس ٹرک کے اندر خصوصی طور پر ایسے خفیہ خانے بنائے گئے تھے جو ٹمبر کی اسمگلنگ کیلئے استعمال ہوسکتا ہے اور اسے دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس ٹرک کو خصوصی طور پر اس غیر قانونی کام کیلئے ڈیزائن کرایا گیا ہے نہ جانے اس ٹرک کے خفیہ خانوں کے اندر کتنی بار دیار کی قیمتی لکڑی غیر قانونی طور پر لے جائی گئی۔
چترال کے عوام نے اے سی دروش اور فارسٹ مجسٹریٹ توصیف اللہ کی اس اقدام کو نہایت سراہا جنہوں نے نہایت جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹمبر مافیا کی حوصلہ شکنی کیلئے اس ٹرک کو بحق سرکار ضبط کیا تاکہ آئندہ کوئی اس قسم گھناؤنے دھندے میں ملوث ہونے کا سوچے بھی نہ۔ -

ٹھٹھہ :مکلی تھانہ کے حدود سے نا بالغ لڑکی اغوا ،ایس ایچ او مکلی غائب
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) مکلی تھانہ کے حدود سے نا بالغ لڑکی اغوا ،ایس ایچ او مکلی غائب
تفصیل مطابق مکلی تھانہ کے حدود سے نا بالغ لڑکی فھیدہ دخترمحمد ناھیو کو اغوا کرلیا گیا، جس کی رپورٹ درج کرانے کے لۓ اس کے والد گھنٹوں سے مکلی تھانے موجود ہے لیکن ایس ایچ اوتھانہ مکلی آفس میں موجود نہیں ہے جبکے چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی مہرین سومرو نے فون کیا لیکن اس کے باوجود لڑکی کے ورثاء کی ایف آئی آر درج نہ ہو سکی والدین مکلی تھانے میں موجود ہے جبکہ تھانے کا عملہ غائب ہوگیا ہے ، بچی کے والد کاایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کامطالبہ. -

ڈی جی خان : منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری اور آلودہ پانی مختلف ناموں کی لیبل لگی بوتلوں میں فروخت ہونے لگا
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی( جواداکبر سے ) منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری اور آلودہ پانی کی فروخت دھڑلے سے جاری، منرل واٹر کے نام پر غیر معیاری اور آلودہ پانی مختلف ناموں کی بوتلوں میں بند کر کے فروخت کیا جارہا ہے صاف پانی اورمحفوظ پانی کے نام پرلوگوں کو عام پانی فروخت کر کے لوٹا جارہا ہے۔ ڈی غازی خان اور اس کے گردونواح میں بھی کئی درجن سے زائد منرل واٹر بنانے اور بوتلوں میں پیکینگ کرنے کے پلانٹ لگے ہوئے ہیں جو کہ پی سی آر ڈبلیو آر کے معیار پر پورے نہیں اترتے ۔پاکستان سٹینڈر اینڈ کوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی تجویز پر متعدد منرل واٹر پلانٹس میں تیار ہونے والے پانی کے نمونے لیبارٹری میں بھجوائے گئے تھے جن میں بیشتر سے منرل واٹر پانی کمپنیوں کا پانی غیر معیاری پانی ثابت ہوا بلکہ سنکھیا کی مقدار بھی بہت زیادہ ہے یہ بات بھی اہم ہے کہ منرل واٹر کی تیاری اور فروخت کے با قاعدہ اصول وضوابط طے ہیں جس کو فالو کرنا لازمی ہے بیشتر سے زائد مقامی طور پر تیار ہونے والے منرل واٹر جو کہ مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کیے جا رہے ہیں میں سوڈیم کی سٹینڈر مقدار 60سے 185 تک پانی کی جبکہ اس کی حدمقدارصرف 50 پی ایم تک ہونا لازمی ہے پیور واٹر کے نمونوں میں پوٹاشیم کی مقدار بھی زیادہ پائی گئی ہے ۔ یہ کمپنیاں ڈی ایس اور کلورائیڈ کی مقدار کو بھی سٹینڈر میں نہیں رکھتیں جس کی وجہ سے پپور واٹر کے بجائے پانی آلودہ اور لوسٹینڈرہوتا ہے جس کے پینے کی وجہ سے بیماریاں پھیل رہی ہیں یاد ہے کہ منرل واٹر کے پلانٹس میں تربیت یافتہ عملہ کام نہیں کرتا اور حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق بھی انتظام نہیں ہوتا ۔ منرل واٹر کی تیاری اور فروخت کرنے والے پلانٹس کی چیکنگ نہ ہونے کے برابر ہے اور اکثر پلانٹس دورددراز علاقوں میں لگائے گے ہیں جن میں کوئی چیکنگ نہیں ہوتی اور ذمہ داران کارروئی نہیں کرتے کئی پلانٹس تو کاغذوں میں رجسٹرڈ ہیں اور زمیں سے پانی نکال کر بوتولوں میں بھرا جارہا ہے اور پیور واٹر کے نام سے فروخت کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق آدھے سے زیادہ منرل واٹر پلانٹس ریکوائرمنٹ پوری نہیں کرتے چند ایک کو چھوڑ کر باقی تمام کمپنیاں عام سادہ پانی فلٹر پانی کے نام سے فروخت کر رہے ہیں عوای حلقوں نے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان اور کمشنر ڈیرہ سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ ڈیرہ غازی خان شہر کی حدود علاوہ پیر عاد ل ۔ شاہ صدر دین سروروالی جام پور وڈ شوریہ پل کے قریب ان خود ساختہ پلانٹس کو چیک کریں اور چیک لسٹ کو سامنے رکھتے ہوئے سخت مانیٹرنگ کی جائے تاکہ عوام کی صحت خراب کرنے اور جیب پر ڈاکے ڈالنے والوں کا محاسبہ کیا جائے اور اس طرح کے کام کرنے والے عناصر کی حوصلہ افزائی نہ ہو سکے۔
-

کندھ کوٹ : مسلح موٹر سائیکل سواروں نے 7 سالہ بچہ اغوا کرلیا،بچے کی بازیابی کیلئے انڈس ہائی پر قرآن اٹھا کر احتجاج
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(مختیاراعوان نامہ نگار) مسلح موٹر سائیکل سواروں نے 7 سالہ بچہ اغوا کرلیا،بچے کی بازیابی کیلئے انڈس ہائی پر قرآن اٹھا کر احتجاج
تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ اے سیکشن تھانہ کی حدود جھولے لال پمپ کے قریب چار موٹر سائیکل سوار مسلح افراد نے سات سالہ بچہ سینگار ولد مختیار ملک کو مبینہ طور اغوا کر کے لے گئے، اطلاع ملنے پر پولیس نے علاقے میں ناکہ بندی کردی ہے جلد بچے کو بازیاب کروالیا جائے گا دوسری جانب بچے کے اغوا کی واردات پر بچے کے ورثاء کا انڈس ہائی وے پر احتجاجی دھرنا دے کر ہاتھوں میں قرآن پاک اٹھا کر پولیس کے نااہلی اور بچے کی بازیابی کے لیے روڈ بلاک کر دیا، پولیس کی نااہلی کے باعث دو کمسن بچوں سمیت ضلع بھر سے مغویوں کی تعداد 12 سے زائد ہو گئی ہے، بڑھتی ہوئی بدامنی پر شہریوں میں بہت خوف اور تشویش پائی جارہی ہے-
-

ڈیرہ غازیخان : پوراشہرسلاٹرہاؤس میں تبدیل،مافیا جعلی مہریں لگا گوشت فروخت کرنے لگا
ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) پوراشہرسلاٹرہاؤس میں تبدیل،مافیا جعلی مہریں لگا گوشت فروخت کرنے لگا۔
تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں سلاٹر ہاوس ناکام ہوگیا ہے ،مافیا جعلی مہریں لگا گوشت فروخت کرنے لگا ہے،شہر میں جگہ جگہ مذبحہ خانے کھل گئے اور شہر کی گلی محلوں میں مویشی ذبح کرکے گوشت پرجعلی مہریں لگاکر فروخت کیا جاتا ہے۔ میونسپل کارپوریشن اور لیبر انسپکٹرقصابوں کو کنٹرول کرنے میں ناکام ہے ،عملہ دیہاڑیاں لگانے لگا ،قادریہ چوک ،قائداعظم روڈ ، ملتان روڈ نزد شیل پمپ ،سمینہ چوک ،گدائی چونگی، کلمہ چوک،لیاقت ٹی سٹال چوک ،ریلوے روڈ ،پل ڈاٹ تاپل پیارے والی انڈس ہائی وے سٹرک پرکئی جگہ مذبحہ خانے کھل گئے ہیں ۔ بیمار اور لاغر جانوروں کو سر عام ذبح کیاجانے لگا۔ میونسپل کارپوریشن اور دوسرے سرکاری محکموں نے قصابوں کو کھلی چھٹی دے دی ہے ،ڈیرہ غازی خان میں باسی اور مضر صحت گوشت کی اطلاع پر کارروائی ہوئی لیکن کوئی تبدیلی نہیں آئی انتظامیہ نے کہا کہ سلاٹر ہاس کے بغیر کسی بھی جگہ پر مویشی ذبح کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔مذبحہ خانہ میں وٹرنری ڈاکٹر کی موجودگی میں مویشی ذبح کرایا جائیگا۔ذبح ہونے سے پہلے مویشی کا مکمل معائنہ ہوگا۔ ۔ شہرمیںقادریہ چوک،قائداعظم روڈ، ملتان روڈ نزد شیل پمپ،سمینہ چوک ،گدائی چونگی، کلمہ چوک،لیاقت ٹی سٹال چوک، ریلوے روڈ اور پل ڈاٹ روڈ تاپل پیارے والی سٹرک پرقصائی بیمار اور لاغر جانوردھڑلے سے ذبح کرتے ہیں ۔گوشت مارکیٹ کے معائنہ کے دوران انکشاف ہوا کہ مافیا نے جعلی مہریں بنائی ہوئی ہیں اور شہر کی گلی محلوں میں مویشی ذبح کرکے گوشت پر مہریں لگاکر فروخت کیا جاتا ہے۔مشیر وزیر اعلی نے کہا تھا کہ کہ صحت مند مویشی کے گوشت کی دستیابی کیلئے ہرممکن اقدامات کریںگے مگر قصابوں نے بڑے چھوٹے ہوٹلوں میں ناقص گوشت کی سپلائی جاری رکھی ہوئی ہے قصاب عوام کی جان کے دشمن بن گئے بیمار اور لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے میں مصروف ۔ناقص صفائی کا نظام حکومت نے لاکھوں روپے کی لاگت سے مانکہ نہر کی صفائی کروا کر اور پودے لگا کر اس کو صاف کیا ، قصابوں نے جانوروں کی گندگی اور آنتیں وغیرہ اس میں ڈالنا روزانہ کا معمول بنا لیا اور بیمار جانوروں کا گوشت 700 روپے سے 800 کلو میں فروخت کیا جاتا ہے اور جانور سلاٹرہائوس لیکر جانا اپنی توہین سمجھتے ہیں جانوروں کو کوئی چیک کرنے والا نہیں ۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ ڈاکٹر آ کر رشوت وصول کرنے تک محدود کئی قصاب تو گوشت پر سرکاری مہر لگانے کا تکلف بھی نہیں کرتے،میونسپل کارپوریشن ،کا عملہ سرکاری محکمے والے حرام کھانے میں کامیاب، قصابوں کا کہنا ہے اوپر تک آفیسروں کو حصہ اور گوشت دیتے ہیں ہمارا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا۔اور ہوٹل مالکان بغیر کسی تردد کے گوشت خریدنے پر مجبورکیونکہ قصا ئیوں نے ہر ہوٹل کو لاکھوں روپے کا مقروض کر رکھاہے ۔ میونسپل کارپوریشن کا عملہ محکمہ لائیو سٹاک ا ورویٹرنری ڈاکڑ لاکھوں روپے لیکر مہریں لگانے بیمار اور لاغر جانور فروخت کرنے کی اجازت دے دی ، اہل علاقہ اور عوامی و سماجی حلقوں نے کمشنر ، ڈپٹی کمشنر اورمحکمہ لائیوسٹاک میونسپل کارپوریشن لیبر انسپکٹر اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے