ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)سول سوسائٹی کیجانب سے پاکستان اور پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں شہریوں کی بڑی تعداد میں شرکت۔ تفصیلات کے مطابق سول سوسائٹی کیجانب سے شاہجہان مسجد سے پریس کلب ٹھٹہ تک پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی جس میں شریک نوجوانوں کیجانب سے پاکستان اور پاک فوج زندہ باد کے فلک شگاف نعرے لگائے گئے اور سول سوسائٹی ٹھٹہ کے رہنماؤں مسعود کھنبانی، جان محمد پارھیڑی، بلاول گندرو، نظیر ملاح اور دیگر معززین شہریوں نے ریلی میں بڑی تعداد میں شرکت کی اور انہوں کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک آزاد اور خود مختار ملک ہے جس میں رہنے والی ہر قوم کے لوگ امن سے رہتے ہیں ہمیں پاکستانی ہونے پر فخر ہے ریلی کے شرکاء سے خطاب۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

شیخوپورہ: ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر بچوں کی پیدائش کے اندراج کی مہم جاری
باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے) ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ کی ہدایت پر بچوں کی پیدائش کے اندراج کی مہم جاری یونین کونسل 63 کے انچارج رائے احسان گھر گھر جا کر آگاہی دینے میں پیش پیش پیدائش کے اندراج کی مہم کے دوران 7 سال تک کی عمر کے بچوں کا فری اندراج کیا جائے گا بچوں کی پیدائش کے اندراج کی مہم 10 دسمبر سے 20 دسمبر تک جاری رہے گی خصوصی آگاہی مہم بچوں کے قانونی اور معاشرتی تحفظ کی ضمانت میں معاون ثابت ہوگی۔ ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ ضلع شیخوپورہ نے کہا کہ جاری مہم میں والدین فائدہ اٹھاتے ہوئے فوری اپنے بچوں کا مقامی یونین کونسل میں اندراج کروائیں بطور پاکستانی شہری شناخت کے لیے بچے کا برتھ سرٹیفکیٹ بنانے انتہائی ضروری ہے۔ رائے احسان سیکرٹری یونین کونسل کھاریانوالہ نے کہا کہ برتھ سرٹیفکیٹ بچوں کی ولدیت کا ثبوت، ب فارم اور حصول پاسپورٹ میں بھی کارآمد ہے شہری اپنی قریبی یونین کونسلز میں بچوں کا مفت اندراج یقینی بنائیں تاکہ مشکلات کا سامنا نا کرنا پڑے۔

-

کندھ کوٹ : الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب متاثرین اور مساکین میں ونٹر پیکیج تقسیم
کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار) الخدمت فاؤنڈیشن کی طرف سے سیلاب متاثرین اور مساکین میں ونٹر پیکیج تقسیم
الخدمت فاٸونڈیشن ضلع کشمور کی جانب سے مین پراٸمری اسکول کندہ کوٹ میں سیلاب متاثرین و غربا ٕ میں تیسری مرتبہ ونٹر پیکیج کے تقسیم کا ایک میگا پروگرام منعقد کیا گیا،جس میں ضلع بھر سے 600 متاثرین نے شرکت کی،جن کو سردیوں کے پیش نظر گرم کمبل اور راشن دیا گیا گیا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوۓ جماعت اسلامی کے امیر غلام مصطفی میرانی اور الخدمت فاٸونڈیشن ضلع کشمور کے صدر پروفیسر حبیب الللہ پٹھان نے کہا کہ ہمارے لیے یہ اعزاز اور خوشی کا مقام ہے کہ ہمیں دکھی انسانیت کے خدمت کا موقع ملا۔حالیہ برساتی سیلاب میں جو تباہی ہوٸی اس کی مداوا کے لۓ الخدمت شروع دن سے سیلاب متاثرین کی خدمت میں سرگرم عمل ہے اور اس وقت تک ضلع بھر میں ہزاروں متاثرین میں راشن،خیمے اور رضاٸیاں تقسیم کی گٸین اور آج بھی 600 متاثرین کو راشن اور گرم کمبل دی جا رہی ہیں اور ان کی مکمل بحالی تک الخدمت کی ٹیم ان کے ساتھ ہوگی۔حکمران سیلاب متاثرین کی بحالی میں مکمل طور پر ناکام ہوگٸے ہیں۔اس موقع پر الخدمت فاٸونڈیشن ضلع کشمور کے سیکریٹری جنرل الیاس نور چنہ،سیکریٹری اطلاعات ایڈووکيٹ طالب حسین سبزوٸی و دیگر ذمہ داران و رضاکاروں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

-

اوکاڑہ : الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم ، پی پی 186 میں ریلی نکالی گئی
اوکاڑہ باغی ٹی (رپورٹ ملک ظفر)الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم ۔
186امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 186 مہر عبدالستار رہنما پاکستان تحریک انصاف کی قیادت میں الیکشن کراؤ ملک بچاؤ کے حوالے سے ایک عظیم الشان ریلی 18دسمبر اتوار کو نکالی جائے گی ضلع اوکاڑہ کے پی ٹی آئی ورکز اور اہلیان حلقہ PP 186 کی غیور عوام بھرپور شرکت کرینگے اس موقع پر چوہدری اسلم سابقہ کونسلر 12/4L کا کہنا تھامہر عبدالستار کے پیچھے ہم لبیک کہتے ہیں انشاءاللہ 14 اگست کی طرح یہ ریلی بھی کامیاب اور تاریخی ریلی ہوگی مہر عبدالستار ایک عوامی لیڈر ہیں جنہوں نے اپنے حلقہ کی عوام کو کبھی مایوس نہیں کیا خصوصا 12 چک کی عوام مہر صاحب کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے چوہدری اسلم نے صحافیوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ مہر عبدالستار کا کہنا تھا کے 18 دسمبر کو PP 186 کی عوام شرکت کرکے یہ پیغام دے گی کہ اس وقت پاکستان میں صرف ایک ہی عوامی لیڈر ہے جو کہ پاکستان کو حقیقی خوشحالی اور خود انحصاری کی طرف لے جا سکتا ہے جس کا نام ہے عمران خان اور اب وقت آگیا ہے کہ پاکستان کی تباہ ہوتی معیشت کو ڈیفالٹ سے بچانے کے لیے فوری صاف اور شفاف الیکشن کااعلان کیا جائے کیونکہ معاشی استحکام کے لیے سیاسی استحکام اور عوام کی حقیقی نمائندہ حکومت کا قیام ناگزیر ہے -

ٹھٹھہ : 15 سالہ لڑکی سے زبردستی شادی،عدالت کے حکم پر مقدمہ درج
میرپور ساکرو(قادرنوازکلوئی کی رپورٹ)ٹھٹھہ کے علاقے شورہ موری کے رہائشی عبدالغفور جاکھرو کی 15 سالہ بیٹی بینظیر کی کم عمری کے باوجود عباس شورو نامی نوجوان سے شادی کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔سیشن کورٹ ٹھٹھ کے حکم پر کمسن بچی بے نظیر سے شادی کرنے والے شوہر عباس شورو سمیت 5 افراد کے خلاف تھانہ مکلی میں لڑکی کو ورغلا کر چائلڈ میرج ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا۔لڑکی کے والد عبدالغفور جاکھرو کی شکایت پر درج ایف آئی آر میں نابالغ لڑکی کی کم عمری میں شادی کرنے والے مولوی محمد اصغر کو بھی ملزم نامزد کیا گیا ہے۔رشتہ نہ دینے پر ملزم عباس ولد عثمان شورو اپنے مسلح ساتھیوں اسلم شورو، محمد شورو، محرم شورو اور موسیٰ شورو کے ہمراہ میرے بہنوئی پیر محمد کے گھر گئے اور میری بیٹی کو زبردستی لے گئے،مکلی پولیس عدالتی حکم پر مقدمہ درج کرنے کے باوجود ملزم کو گرفتار نہ کر سکی۔کیس میں نابالغ بچی بے نظیر کا برتھ سرٹیفکیٹ اور بی فارم بھی شامل کیا گیا جس میں اس کی عمر 15 سال لکھی گئی ہے۔ملزمان نے میری نابالغ بیٹی کے ساتھ زیادتی کی اور اس سے غلط بیانی کرکے اس کی شادی کروا دی۔

-

ٹھٹھہ : انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقع پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کا اہم اجلاس
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موؤمنٹ ٹھٹہ کا عالمی دن کے موقعہ پر کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے عہدیداران صحافیوں اور دیگر معززین شخصیات نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ انسانی حقوق کے عالمی دن کے موقعہ پر انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ ٹھٹہ کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں تنظیم کے عہدیداران انسانی حقوق کے کارکنوں صحافیوں اور سوشل ورکرز و دیگر معززین شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے جس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کرپشن اور امن و امان کی موجودہ بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر انٹرنیشل ہیومن رائٹس موومنٹ کو مزید فعال کرنے کے بعد سوشل میڈیا سیمت ہر فورم پر ظلم کے خلاف آواز بلند کی جائیگی جس کیلئے ممبر سازی شروع کردی گئی ہے ان تمام فیصلوں سے انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ کے عالمی چیئرمین و بانی رانا بشارت علی خان چیئرمین پاکستان رانا غلام نبی راجپوت کو آگاہ کیا گیا ظلم کرپشن ناانصافیوں اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کرسکتے اور اس موقعہ پر ضلعی عہدیداروں کی سربراہی میں کارکنان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ -

ٹھٹھہ : جھمپیربائی پاس پر ڈاکو پٹرول پمپ ملازمین سےگن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جھمپیربائی پاس پر ڈاکو پٹرول پمپ ملازمین سےگن پوائنٹ پر ہزاروں روپے لوٹ کر فرار
تفصیل کے مطابق جھمپیر شہر کے بائی پاس چوک پر ڈاکٹر شمس شورو پٹرول پمپ پر رات کو دیر سے نامعلام ہتھیار بندوں نے ہتھیاروں کے زور پر چوکیدار کیشئر کے ساتھ تین ملازمین کو یرغمال بناکے ان سے کیش رقوم چالیس ہزار روپے اور قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہوگۓ ،اس کی رپورٹ جھمپیر تھانے پر درج کی گئی اس کے بعد ایس ایچ او جھمپیر اور ہیڈ مرر محمد صدیق گندرو پولیس نفری کے ساتھ پٹرول پمپ پر پہنچ کر جائزہ لیا آخری اطلاعات آنے تک پولیس ڈکیتوں کوٹریس نہیں کرسکی جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرول پمپ کے مالک نے کتے بلا کر ہتھیار بندوں کو ڈونڈنا شروع کردیا ہ پٹرول پمپ کے مالک نے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبا کیا ہے کےمسلح ڈکیتوں کو جلد سے جلد قانون کے گرفت میں لایا جاۓ. -

ٹھٹھہ :حکومتی امداد کے منتظر، سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے سخت سردی میں ٹھٹھرنے لگے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)حکومتی امداد کے منتظر، سیلاب متاثرین کھلے آسمان تلے سخت سردی میں ٹھٹھرنے لگے
تفصیل کے مطابق دریائے سندھ کے ساتھ تین سو خاندانوں پر مشتمل گاؤں حاجی اسماعیل اگیم گاوں کے لوگ بحالی کے بعد شدید مشکلات کا شکار ہیں، سیلاب آنے سے ان کاپورا گاوں زیراب اگیا تھا، جس کی وجہ سے یہ لوگ ضلع انتظامیہ کی طرف سے لگائے گئے امدادی کیمپوں مین منتقل ہوگئے تھے جہاں خوراک اور علاج کی سہولت تھی مگر بحالی کے بعد یہ لوگ سخت پریشان ہیں حکومت کی طرف سے گھر بنانے کا معاوضہ نہیں ادا کیا گیا کہ جس کی وجہ سے یہ لوگ گھر نہیں بنا سکے ہیں اور کھلے آسمان تلے بیٹھے ہیں ، روزگار نا ہونے کی وجہ سے فاقے کررہے ہیں سردی کی وجہ سے ان کے بچے اور بوڑھے بیمار ہورہے ہیں،سیلاب متاثرین نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر انہیں راشن اور لحاف گدے دئیے جائیں اور گھر بنانے کا معاوضہ دیا جائے -

میرپورساکرو : نواحی گاؤں میں خلیفہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 1 جاں بحق ،7 افراد شدید زخمی
میرپورساکروباغی ٹی وی (قادرنوازکلوئی) نواحی گاؤں میں خلیفہ برادری کے دو گروپوں میں تصادم، 7 افراد شدید زخمی
تفصیل کے مطابق ٹھٹہ کی تحصیل میرپورساکرو کے نواحی گاؤں اسماعیل خلیفہ میں خلیفہ برادری کے دو فریقین میں لڑائی ہوئی ہے ، ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار سے 7 افراد شدید زخمی ہو گئے ایک شخص جاں بحق جنہیں میرپور ساکرو کے شیخ زید ہسپتال منتقل کردیا گیاہے ،جن میں سے تین افراد کی حالت تشویشناک ہونے کی وجہ سے کراچی ریفر کردیا گیا،اس میں سے ایک شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ،لڑائی کی وجہ سامان کے تبادلے پر دونوں فریقین میں جھگڑا ہوا تھا جس کے باعث یہ واقعہ پیش آیا۔
پولیس کے مطابق دونوں فریقین کے کچھ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، میڈیکل سرٹیفکیٹ ملنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔زخمیوں میں عمر ،نور محمد، دودو بھٹو، وزیر الحداد اور خمیسو خلیفہ شامل ہیں۔ -

ننکانہ : سپیشل ایجوکیشن سسٹم اور سلولرنر کے مشترکہ تعاون سے خصوصی بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب
ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق خصوصی بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے ڈسٹرکٹ سپیشل ایجوکیشن اور سلو لرنرکے زیر اہتمام جیمنیزیم ہال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک تھے۔تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ شوکت سندھو،ڈویژنل سپیشل ایجوکیشن آفیسر طاہر حسین غازی، معروف سماجی کارکن سردار مہندر سنگھ خالصہ،پرنسپل سپیشل ایجوکیشن ننکانہ طارق جاوید کمبوہ، ہیڈمسٹریس سلولرنر زبیدہ خاتون،ہیڈمسٹریس سپیشل ایجوکیشن سکول سانگلہ ہل مس عمارہ خورشید،ہیڈماسٹر سپیشل ایجوکیشن سکول شاہکوٹ محمد سلیم سمیت ٹیچرز،میڈیا نمائندگان کے علاو خصوصی بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران خصوصی بچوں نے مختلف ٹیبلوز پر خوبصورت پرفارمنس سے حاضرین کے دل موہ لیے۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی بچے ہماری توجہ کے طلبگار ہیں اس لیے ہم سب کا فرض بنتاہے کہ ہم انکی تعلیمی ضروریات کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت بھی کریںتاکہ وہ عام لوگوں کی طرح ملک و قوم کی تعمیر وترقی میں اپنا کردارادا کرسکیں۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے کہا کہ خصوصی بچوں نے اپنی شاندار پرفارمنس سے سب کو حیران کر دیا ہے جس پر وہ داد کے مستحق ہیں،ترقی یافتہ معاشروں میں انہیں معذور کی بجائے خصوصی افراد کہا جاتا ہے، پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ خصوصی افراد کے مسائل کے فوری حل اور انہیں ہر ممکن بہترین سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے بھرپوراقدامات کررہی ہے ۔ انہوں نے سپیشل ایجوکیشن کے سربراہان اور اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا کہ جس طرح آپ ان خصوصی بچوں کو اشاروں پر تیار کررہے ہیں اس کا دنیا میں بھی آپ کو فائدہ ملے گا اور آخرت میں بھی اللہ آپ کو جزا دے گا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمرنائیک نے اس موقع پر سپیشل ایجوکیشن سنٹر ننکانہ صاحب کی توسیع کے لیے باباگورونانک یونیورسٹی کے ساتھ 15 کنال اراضی دینے کا اعلان کیااور مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین کروائی۔ تقریب کے اختتام پر مختلف شعبہ ہائے زندگی میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے خصوصی افراد اور طلباءو طالبات میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے
