ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )احمد شاہ روڈ کی تزئین و آرائش اور گرین بیلٹس کی بحالی کے سلسلہ میں جائزہ لینے کے لیے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمر نائیک نے کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ننکانہ محمد حنیف ،چیف آفیسر ضلع کونسل ساجد مشرف،ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ شہزاداکرم،ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز رانا خاور حفیظ ،سی او میونسپل کمیٹی راﺅ انواراحمد،ڈی ایچ او ڈاکٹر کامران واجدسمیت دیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرننکانہ احمر نائیک نے پارکس کی بحالی کے لیے ناقص کارکردگی کا مظاہر ہ کرنےو الے افسران کی شرزنش کی اور 02روز کے اندر اندر پارکس کی بحالی کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ احمر نائیک نے اس موقع پر کہا کہ شہر کی خوبصورتی اور صحت مند ماحول کے لئے احمدشاہ روڈکی گرین بیلٹس بنیادی اہمیت کی حامل ہیں،سڑک کے دونوں اطراف واقع تمام پارکس کی تزئین و آرائش کے لیے خصوصی اقدامات کیے جائیں ۔انہوں نے کہاکہ گرین بیلٹس کی بحالی کے لیے تمام نامزد کردہ محکمہ جات اور پرائیویٹ سیکٹر کے لوگ اپناکردار اداکریں، سڑک کے دونوں اطراف واقع تمام پارکس کی تزئین و آرائش کے لیے متعین کیے گئے عملے کی روزانہ کی بنیاد پر کارکردگی کا جائزہ لیا جائے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ گرین بیلٹس پر لگائے گئے پودوں کی کٹنگ کرواکر انکو مزید خوبصورت بنایا جائے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ڈی جی خان سمگلرزکی جنت،تمام اداروں کے افسران حصہ دار،سمگلنگ سے ملکی معیشت تباہ
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (خصوصی رپورٹ)ڈی جی خان سمگلرزکی جنت،تمام اداروں کے افسران حصہ دار،سمگلنگ سے ملکی معیشت تباہ،
غیر ملکی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ سامان جس میں چھالیہ ،گٹا اور سگریٹ غیر ملکی ٹائرز، ، کپڑا پلاسٹک دانہ ، ڈرائی فروٹس ،الیکٹرانکس کا سامان سمیت سکریپ کی فراہمی تمام سرکاری اور نیم سرکاری اداوں کی ملی بھگت سے جاری ہے، بلوچستان سے آنے والا سامان بلوچستان لیویز، کسٹم حکام ، بارڈملٹری پولیس کی کئی چیک پوسٹوں اورپنجاب پولیس کی چیک پوسٹوں سے ہوتا ہوا پیٹرولنگ پولیس پنجاب اور کئی تھانوں کی حدود سے ہوتا ہوا پورے پنجاب میں سپلائی ہونے لگا ہے ، محکموں کی اس شاندار شرکت دار ی اورمحفوظ ترسیل پر اسمگلرز مالامال تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان چاروں صوبوں کے سنگم میں ہونے کی وجہ سے اسمگلروں کیلئے جنت نظیر بن گیا ہے ،ذرائع کا ہے کہ ڈیرہ غازیخان ڈویژن کے کرپٹ آفیسران نے ایکا کرلیا ہے اور ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں مکمل نیٹ و ر ک کے ساتھ کام کررہے ہیں، جس میں خاص کر کسٹم آفیسران سمگلروں کو بچانے کے لیے متحرک ہیں ، نان کسٹم مال کو بحفاظت چیک پوسٹوں سے کراس کرانے کے لیے اہلکاروں کی ڈیوٹیاں لگی ہوئی ہیں،کسٹم آفیسران اور اسمگلروں کے درمیان ڈیل بارے مزید انکشافات منظر عام پر آنے لگے ہیں، کسٹم آفیسران نے بڑے اسمگلروں سے براہ راست ڈیل کرنے اور چھوٹے اسمگلروں کے ساتھ انسپکٹرز اور اہلکاروں کو ڈیوٹی لگادی جو سمگلنگ کے مال کو بحفاظت چیک پوسٹیں کراس کروانے لگے ہیں ۔ اے سی کسٹم کی سربراہی میں اسمگلرز کو کھلی چھٹی حاصل ہے ، جس کے سبب حکومت کو ریونیو کی مد میں ماہانہ اربوں روپے جبکہ سالانہ کھربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ ڈی جی خان زون میں تعیناتی کیلئے کسٹم کے عہدیداران اور آفیسران منہ مانگی رقم کے عوض ٹرانسفر و پوسٹنگ دیئے جانے کی اطلاعات زبان زد عام ہیں ذرائع کے مطابق کسٹم پولیس ڈیرہ غازیخان اور ملتان کی ملی بھگت سے چیک پوسٹوں سے دھڑا دھڑ کھلے عام سمگلنگ کا دھندہ عروج پر ہے ہرکرپشن کا بازار گرم ہے ،غیر قانونی سامان کی اسمگلنگ کی اجازت ہے۔ نوٹوں کی چمک کے باعث متعلقہ انتظامیہ نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں ، اے سی کسٹم کی سربراہی میں ان کے ماتحت انسپکٹرز ایک رات میں کروڑوں روپے کی رشوت کی رقم کے عوض سب اچھا کی رپورٹ پیش کرنے لگے۔ باوثوق ذرائع کے مطابق متعدد بین الاقوامی نامور اسمگلروں کی درجنوں گاڑیاں ایک ہی رات کسٹم پولیس کی سر پرستی میں بحفاظت کراس ہونے کے انکشافات ہوئے ہیں۔ نان کسٹم اشیا میں ایرانی ڈیزل اور نان کسٹم پیڈ سامان جس میں چھالیہ،گٹا اور سگریٹ غیر ملکی ٹائرز، ، کپڑا پلاسٹک دانہ، ڈرائی فروٹس ،الیکٹرانکس کا سامان سمیت سکریپ وغیرہ شامل ہیں ، میگا کرپشن اور لوٹ مار کرنے والے پاکستان کسٹم پولیس کے اہلکاروں کو افسران بالا کی مبینہ سر پرستی حاصل ہونے کے باعث کرپٹ ٹولہ بے خوف و خطر حرام کا مال بنانے میں مصروف ہے زرائع کے مطابق صوبہ بلوچستان کے مختلف راستوں سے صوبہ پنجاب میں غیر ملکی اشیاکی غیرقانونی طور پر داخل کرانے کیلئے پاکستان کسٹم پولیس نے اسمگلروں سے ملی بھگت کرکے بھاری رشوت کی وصولی کے بعد بحفاظت کراس کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے،اے سی کسٹم کی سر براہی میں کسٹم پولیس کے انسپکٹر اور دیگر ملازمین نے ملکر اسمگلروں کے ساتھ دوستی قائم کرکے مال بنانے کو اپنی ڈیوٹی کا حصہ بنا رکھاہے اور فی اسمگلر سے روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں روپے طے شدہ رقم لیکر ان کی درجنوں گاڑیاں نان کسٹم اشیاسے لوڈ ہو کر پنجاب میں داخل ہونے لگے ہیں لیکن ان گاڑیوں کی چیکنگ کرنے کا اختیار متعلقہ ادارے کے پاس نہیں رہتا ذرائع کے مطابق متعدد اسمگلرز کا آفیسران سے رابطہ ہے جو مک مکا کے بعد ماتحت عملہ کو ان کی گاڑیوں کو کھلی چھوٹ دی جاتی ہے اسی طرح بڑے اسمگلرز سے ایک دو ماہ کے بعد کبھی کبھار ایک ایک گاڑی کے سامان کی قربانی دینے کی شرط ڈیل میں شامل ہے مگر پکڑی جانیوالی گاڑی میں اکثر اوقات ناقص اشیاسے لوڈ کرکے خانہ پوری مکمل کرنے کا بھی شرائط کا حصہ ہے ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈیل میں شامل اسمگلروں کی گاڑی اگر دیگر ادارے یا پولیس پکڑ لے تو ملتان کسٹم آفس پہنچنے سے پہلے راستے میں قیمتی اشیاکو تبدیل کر کے کچرے یعنی کم قیمت کی اشیاڈال کر خانہ پوری کرنا بھی اس ڈیل کا حصہ ہے ۔ پاکستان کسٹم پولیس کی کرپشن اور لوٹ مار بارے شہریوں نے وزیر اعظم پاکستان میان شہباز شریف اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے مطالبہ کیا کہ اے سی کسٹم سمیت دیگر کرپٹ کسٹم کے ذمہ داروں کو معطل کرکے ان سے کرپشن اور لوٹ مار کا حساب لیکر قومی خزانے میں جمع کرایا جائے اور انہیں کیئے کی سزا دلا کر کیفر کردار تک پہنچایا جا ئے۔ -

میہڑ : ٹیکسی ڈرائیور کاقتل ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمرقید اور جرمانے کی سزا،عدالت کافیصلہ
میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ)ٹیکسی ڈرائیور کاقتل ثابت ہونے پر 4 ملزمان کو عمرقید اور جرمانے کی سزا،عدالت کافیصلہ
تفصیل کے مطابق فرسٹ ایڈیشنل سیشن جج میہڑ سہیل قریشی کی عدالت نے میہڑ میں ڈھائی برس قبل تیزدھارخنجر مار کر بیدردی سے قتل ہونے والے ٹیکسی ڈرائیور نظر بگھیو کا قتل ثابت ہونے پر 4 ملزمان طالب بگھیو , ذوالفقار بگھیو , اور روشن بگھیو کو عمر قید اور دو دو لاکھ جرمانہ عائد کردیا جب کہ ملزم خالد بگھیو کو 10 برس قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا سنادی ہے یاد رہے کہ ڈھائی برس قبل میہڑ کے گاہی مہیسر روڈ پر سزا پانے والے ملزمان نے تیزدھار خنجر کے وارکرکے ٹیکسی ڈرائیورنظربگھیوکو قتل کردیا تھا،اس قتل کیس میں جرم ثابت ہونے پر عدالت نے فیصلہ سنایا. -

چترال: دروش میں منتخب ناظمین، سماجی کارکنان، پولیس اور دیگر محکموں کا بدعنوانی کے خلاف سیمینار
چترال کے تاریحی قصبے تحصیل دروش میں منتخب ناظمین، سماجی کارکنان، پولیس اور دیگر محکموں کے اہلکاروں نے بد عنوانی کے خلاف ریلی نکالی اور سیمنار منعقد کرایا۔ سیمنار کا مقصد چترال سمیت ملک بھر سے بدعنوانی کی لعنت کو ختم کرنا ہے۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
-

دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے دی نالج سکول علامہ اقبال کیمپس میں سائنسی نمائش
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور کے معروف تعلیمی ادارے دی نالج سکول علامہ اقبال کیمپس میں سائنسی نمائش کا اہتمام کیا گیا .
جس میں طلبہ و طالبات نے مختلف موضوعات پر مشتمل نمونے تیار کئے جن میں گلوبل وارمنگ،قدرتی ماحول ،جنگل،بسکٹ لینڈ ،بہتر غذا،وغیرہ کے نمونے تیار کئے گئے تھے

جن۔میں گلوبل وارمنگ ،بسکٹ لینڈ والدین کی توجہ کا مرکز بنے رہے اس موقع پر سکول ایڈمنسٹریٹر سید سعید حسن شاہ نے کہا کہ سائینسی نمائنش کا مقصد طلبہ و طالبات کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا اور انہیں معاشرے کا مفید شہری بنانے اور عملی زندگی میں بہتر شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کرنے کے قابل کرنا ہے اس موقع پر والدین کی کثیر تعداد بھی موجود تھی جنہوں نے طلبہ و طالبات کی جانب سے بنائے جانے والے شاندار ساِنسی نمونے تیار کرنے اور انہیں والدین کے سامنے بہترین انداز میں بیان کرنے پر اساتذہ سکول انتظامیہ اور طالبات کی اچھی کاوش کو سراہا اور انہیں زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے

-

تونسہ : تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2 نوجوان جاں بحق
تونسہ شریف ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عمران لنڈ)تیز رفتار کار کی موٹرسائیکل کو ٹکر ،2 نوجوان جاں بحق
تفصیل کے مطابق ڈگروالی موڑ پرخوفناک حادثے میں دونوجوان موقع پر جاں بحق ایک کا تعلق کوتانی اور دوسرے کا دولت والا سے بتایا جارہا ہے
یہ حادثہ موٹر سائیکل اور تیز رفتار کار کے ٹکرانے کی وجہ سے پیش آیا،کوتانی روڈ حادثہ محمد مزمل ولد محمد اشرف صوبھہ سکنہ کوتانی باعمر 15 سال جبکہ اس کا ماموں محمد حسنین ولد محمد ظفر کلاچی باعمر 25 سال سکنہ دولت والا کار حادثے میں موقع پر جاں بحق ہوگئے ہیں -

اوکاڑہ :گوجرانوالہ سے شادی میں آئے مہمانوں کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیا
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) ڈکیتی کی واردات ،گوجرانوالہ سے شادی میں آئے مہمانوں کو مسلح ڈاکوؤں نے لوٹ لیاشہر اوکاڑہ کی عوام عدم تحفظ کا شکار ۔اوکاڈہ کی عوام کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام تھانہ اے ڈویژن کی حدود ایم اے جناح روڈ پر ڈکیتی کی واردات۔دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر گجرانوالہ سے شادی میں آئے مہمان کو لوٹ لیا، ادیب علی ایم اے جناح روڈ پر کھڑے تھے کہ موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے موبائل فون اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار ہوگے۔بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں تشویش کی لہر
-

اوکاڑہ : محکمہ صحت کے زیرِ اہتمام ” ماں بچے کی صحت اور ہماری زمہ داریاں” کے عنوان سے سیمینار
اوکاڑہ: باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)انٹیگریٹڈ میٹرنل نیو بورن اینڈ چائیلڈ ہیلتھ پروگرام ،محکمہ صحت اوکاڑہ کے زیرِ اہتمام ” ماں بچے کی صحت اور ہماری زمہ داریاں” کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد
ماں بچے کی صحت کو بہتر بنائے بغیر معاشرے میں ترقی ممکن نہیں اس حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اوکاڑہ مہار اختر حسین بلوچ، نے نیوٹریشن ویک کے حوالے سے منعقدہ سیمینار میں کیا ۔انھوں نے کہا ضلع بھر میں غذائیت کا ہفتہ منایا گیا اور عوام کو آگاہ کیا گیا کہ صحت کے حوالے سے محکمہ کیا خدمات انجام دے رہا ہے ، نیوٹریشن ویک میں غذائی کمی کے شکار بچوں کی مکمل سکریننگ اور مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ،دست کے شکار 5 سال سے چھوٹے بچوں، حاملہ اور دودھ پلانے والی خواتین کو حفظانِ صحت کے اصولوں کے حوالے سے آگاہی دی گئی ۔

نیوٹریشن ویک کی اہمیت اور افادیت کا ذکر کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر اعجاز شاہ نے کہا کہ بچے کی زندگی کے پہلے دو سال متوازن غذا کے حوالے سے بہت اہم ہوتے ہیں اس عمر میں بچے کی ذہنی اور جسمانی نشوونما کا عمل تیزی سے جاری رہتا ہے اس لئے مناسب اور بروقت غذا کا استعمال بچے کی صحت مند نشوونما کے لئے لازمی ہے،انھوں نے کہا کہ غذائیت کے اس ہفتے میں ضلع بھر میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کی ٹیمیں تشکیل دی گئیں جنھوں نے گھر گھر جا کر صحت عامہ کا پیغام پہنچایا ۔ سیمینار میں اسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد ، ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر میاں افضل کامیانہ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر ڈاکٹر ذوالفقار اور میڈم ثمینہ نے بھی خطاب کیا اور نیوٹریشن ویک کے حوالے سے کئے گئے اقدامات پر سیر حاصل گفتگو کی ۔ -

چونیاں :گورنمنٹ ہائی اسکول چھانگامانگا میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز
چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار)گورنمنٹ ہائی اسکول چھانگامانگا میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے
تفصیلات کیمطابق چونیاں میں سپورٹس فیسٹیول کا آغاز گورنمنٹ ہائی اسکول چھانگا مانگا میں ہیڈ ماسٹر محمد علی تبسم صاحب کی زیر نگرانی ہوا جس میں علاقہ کے سات ہائی اور مڈل سکول حصہ لے رہے ہیں دو روزہ ٹورنامنٹ کے پہلے دن کے مہمان خصوصی رانا مشتاق احمد صاحب سابق چیئرمین چھانگا مانگا کے ساتھ پریس کلب چھانگا مانگا صحافی اور دیگر اساتذہ کرام بھی موجود تھے اور دوسرے دن کے مہمان خصوصی میاں حنبل ثناء کریمی اور ملک پرویز صادق سابق وائس چیئرمین یونین کونسل چھانگا مانگا کے ساتھ صحافی اور شہری حضرات بھی موجود تھے مہمانان گرامی کا کہنا تھا کہ صحت مند دماغ کے لیے صحت مند جسم کا ہونا بہت ضروری ہے جن لوگوں کے گراؤنڈ آباد ہو ان کے ہسپتال ویران ہوتے ہیں معیاری تعلیم کے ساتھ کھیلوں کا فروغ وقت کا اہم تقاضا ہے اور اساتذہ کی قدر کرنے والی قومیں ہیں ہمیشہ ترقی کرتی ہیں اسی طرح ایک استاد کا اچھا رویہ طالب علموں کو عروج ثریا سے ہمکنار کرتا ہے ہیڈ ماسٹر محمد علی تبسم صاحب کا کہنا تھا میں اپنے اسکول میں کھیلوں پر خصوصی توجہ دے رہا ہوں اساتذہ اپنے مقدس پیشے کو محنت اور دیانت داری سے سر انجام دیں ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر حاجی خالد صاحب اور پی ٹی عمر دراز اپنی ٹیم کے ساتھ ہمہ وقت گراؤنڈ میں سرگرم نظر آئے -

گوجرہ :ریلوے پھاٹک چوک کے قریب ایک نوجوان فائرنگ سے شدید زخمی
گوجرہ(نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمن جٹ)ریلوے پھاٹک چوک کے قریب ایک نوجوان کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا گیا۔معلوم ہواہے کہ محلہ قادری دربار کے محمد حسیب نے چوک ریلوے پھاٹک کے قریب موبائل شاپ بنا رکھی ہے جہاں وہ حسب معمول اپنی دکان پر موجودتھاکہ محلہ علی پارک کا علی رضا موٹر سائیکل پر سوارآیا حسیب پر پستول سے فائرنگ کر دی جس سے وہ شدیدزخمی ہو گیا جبکہ ملزم موقع سے فرارہو نے میں کامیاب ہو گیا شدید زخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امدادفرام کی جارہی ہے تھانہ سٹی پولیس گوجرہ مصروف کارروائی ہے۔وجہ عناد معلوم نہیں ہو سکی۔
