ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)جب پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہواتھا تب عمران خان عوام کی مدد کرنے کی بجائے سیاسی جلسوں میں مصروف تھے- مرادعلی شاہ
تفصیل کے مطابق وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پورا پاکستان بشمول سندھ شدید بارشوں اور سیلاب کے دوران جب ڈوبا ہوا تھا تب بھی عوام کے درمیان رہ کر ان کی مدد کرنے کے بجائے عمران خان سیاسی جلسوں میں مصروف تھے، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے منتخب نمائندے اسمبلیوں میں نہیں جاتے اور تنخواہ لیتے ہیں، جب منتخب ہوکر ایوانوں میں عوام کی آواز نہیں بنتے تو ووٹ لینے کا کیا فائدہ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج ٹھٹھہ میں شیرازی خاندان کے سربراہ مشہور و معروف شخصیت سابق صوبائی مشیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی کی تقریب کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزراء سید سردار علی شاہ اور شبیر احمد بجارانی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ عمران خان پیپلز پارٹی سے جہاں جہاں الیکش لڑے وہاں شکست کھائی خواہ وہ پنجاب ہو یا سندھ ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی لوگ ہیں جھموری ماحول کو برقرار رکھنے کیلئے چاہتے ہیں کہ کے پی کے اور پنجاب میں اسمبلیاں نہ توڑيں، اگر توڑتے ہیں تو اور اچھا ہے ہم الیکشن لڑیں گے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سروے کے مطابق سندھ میں 21 لاکھ کے قریب گھروں کو نقصان پہنچا، جن میں سے 14 لاکھ گھر مکمل تباہ ہوئے ہیں اور لوگوں کے سر پر چھت نہیں وہ ٹینٹس میں رہ رہے ہیں، سندھ اور وفاقی حکومت مل کر اس وقت بھی لوگوں کی مدد کر رہے ہیں چاہے وہ رلیف ہو یا بحالی، چیئرمن بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف ورلڈ بینک، ایشین ڈولپمنٹ بینک کے ساتھ مل کر لوگوں کیلئے گھر، اسکولز، ایریگیشن سسٹم، روڈز، کسانوں کو ہر ایکڑ پر پانچ ہزار روپے بیج کیلئے دینے سمیت دیگر انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے کوشاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرتضی وہاب نے کراچی کی بہتری کے لئے بہت اچھا کام کیا لیکن کچھ سیاسی جماعتوں کی جانب سے تقید کی جا رہی تھی کہ آپ سیاسی آدمی کو ہٹائیں اسی کے مد نظر ایسے شخص کو ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کیا ہے جو کہ پہلے ہی میونسل کمشنر رہ چکے ہیں اور ان کو تجربہ بھی ہے یہ کسی بھی ایگریمنٹ کا تسلسل نہیں۔ ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب میں صوبہ بنانے کے متعلق کمیٹی بنائی گئی ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی، مسلم لیگ نواز اور پی ٹی آئی بھی شامل ہے، انہوں نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کی بات کرنے والوں کو سندھ کے لوگ ہی جینے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری زمینوں پر کسی بھی ناجائز قبضوں کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ قبل ازیں وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سابق صوبائی وزیر سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی برسی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی ایک مقبول و معروف عوامی خدمتگار جبکہ ہر وقت اپنے عوام کے مسائل کے حل کیلئے جدوجہد کرتے رہتے تھے، وہ ایک انسان پرور شخصیت کے مالک تھے، انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا سمندر دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی آج بھی عوام کو دلوں میں دھڑک رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے عوام کیلئے کی گئی خدمات قابل تعریف ہیں اور ان کی کی گئی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا جوکہ نا قابل فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا فرمان ہے کہ سیاسی لوگوں کی جنت عوام کے قدموں میں ہے۔ انہوں نے کہا دعا ہے اللہ تعالی انہیں جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ تقریب سے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ، سابق سینیٹر سید شفقت حسین شاہ شیرازی، ایم این اے سید ایاز علی شاہ شیرازی، معاون خصوصی سید ریاض حسین شاہ شیرازی، ارباب وزیر میمن و دیگر سیاسی و سماجی شخصیات اور معززین نے بھی خطاب کرتے ہوغے سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ تقریب میں معاون خصوصی صادق علی میمن، ایم پی ایز سید شاہ حسین شاہ شیرازی، محمد علی ملکانی، پ پ رہنماء عاشق حسین زرداری، سید محمود عالم شاہ، عبدالحمید پنہور، امتیاز علی قریشی، غلام قادر پلیجو، ڈویزنل کمشنر حیدرآباد ندیم الرحمٰن میمن ، ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری ،ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو اور دیگر مختلف محکموں کے افسران کے علاوہ ٹھٹھہ و سجاول اضلاع کے سیاسی و سماجی رہنماؤں، معززین اور عوام کی وسیع تعداد نے شرکت کی۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

جب پاکستان سیلاب میں ڈوبا ہواتھا تب عمران خان عوام کی مدد کرنے کی بجائے سیاسی جلسوں میں مصروف تھے-مرادعلی شاہ
-

اوکاڑہ : جی ٹی روڈ پر نجی کالج کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،نوجوان شدید زخمی .
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ جی ٹی روڈ پر نجی کالج کے قریب کار کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،حادثے کے نتیجے میں نوجوان شدید زخمی .
ریسکیو1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر نوجوان کو نازک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کر دیاہے ، زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت حسن کے نام سے ہوئی ہے کارسوار خاتون ڈرائیور کار چھوڑ کر فرار ہو گئی. پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار کو اپنی تحویل میں لے کر کاروائ کا آغاز کر دیا

-

اوکاڑہ : خواتین کانسٹیبلز کو فحش ویڈیو کلپس واٹس ایپ کرنے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ خواتین کانسٹیبلز کو فحش ویڈیو کلپس واٹس ایپ کرنے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار .
تفصیل کے مطابق خواتین کانسٹیبلز کو فحش ویڈیو کلپس واٹس ایپ کرنے والا پولیس کانسٹیبل گرفتار کرلیاگیا ہے ، گرفتار ملزم مدثر ضیا کو عدالت میں پیش کر دیا گیاجس پر عدالت نے ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے .ڈی پی او فرقان بلال نے لیڈیز کانسٹیبل کی درخواست پر کارروائی کا حکم جاری کیا تھا.اوکاڑہ تھانہ صدر پولیس نے گزشتہ روز لیڈی کانسٹیبل انساء خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا. ایف آئی آر میں کہا گیا کہ ملزم مدثر ضیاء نے مدعیہ سمیت5 لیڈی کانسٹیبلز کو فحش ویڈیوز کلپس واٹس ایپ کیے .تھانہ صدر کے ایس ایچ او مہر اسماعیل کی زیرقیادت پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تفتیش شروع

-

سندھ کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کل کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرینگے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) سندھ کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کل کراچی پریس کلب کے سامنے اپنے مطالبات کے حق میں احتجاج کرینگے
ریٹائرڈ سرکاری ملازم کی تنظیم گریوا کے سرپرستوں نے سید نواز شاہ رضوی ، جان محمد کھتری ، اقبال احمد جوکھیو نے عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا ہے کے سندھ کے تمام ریٹائرڈ ملازمین کل کراچی میں کراچی پریس کلب کے آگے اپنے مطالبات کو منوانے کے لۓ احتجاج کرینگے ، اور مزید انہوں نے کہا کے سندھ حکومت ہماری سروس سیلری سے کٹوتی ہونے والی رقوم جمع ہونے والی گروپ انشورنس اور بینئیول فنڈ کی ماہوار رقوم کے کروڑوں روپے ملازموں کو دینے کے بجاۓ کھا گئے ہیں ،انہوں نے کہا ہمیں 15 پرسنٹ جو اضافہ ہوا اس میں ہمیں 5 پرسنٹ دیا جارہاہے انہوں نے کہا جتنا دوسرے صوبوں کے ریٹائرڈ ملازموں کو ملتا ہے گروپ انشورنس اور بینئیول فنڈ ملتا ہے وہ ہمیں دیا جاۓ ہمارا وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ ہے کے ہمیں بھی اپنی جمع رقوم دی جاۓ اور ریٹائرڈ ملازموں کی بے چینی ختم کی جاۓ. -

دیپالپور میں بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج بارے آگاہی واک منعقد کی گئی
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور میں بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج بارے آگاہی واک منعقد کی گئی
دیپالپور میں بچوں کی پیدائش کے بروقت اندراج بارے آگاہی واک منعقد کی گئی۔ غلہ منڈی روڈ پر کی جانیوالی واک کی قیادت ایڈمنسٹریٹر یونین کونسلز تحصیل دیپالپور میاں محمد عاصم وٹو،میاں سلیم چنڈور،میاں اکبر چنڈور اور سوشل ویلفیئر افسران نے کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میاں محمد عاصم وٹو نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کا بروقت اندراج ہر شہری کا بنیادی فریضہ اور قانونی تقاضا ہے کیوں کہ اسی اندراج کے بعد ہی آپ پاکستانی شہری قرار پائیں گے اور شناختی کارڈ ،ایف آر سی اور دیگر ڈاکومنٹس حاصل کر پائیں گے جبکہ لیٹ اندراج کی صورت میں انتہائی مشکلات پیش آ سکتی ہیں لہذا ہر شہری بچے کے پیدائش کے بعد ساٹھ یوم کے اندر اندر متعلقہ یونین کونسل میں اپنے بچوں کے اندراج کو یقینی بنائیں -

وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پیٹل کی ٹھٹہ آمد، ہیلتھ ورکرز کو انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پیٹل کی ٹھٹہ آمد، ہیلتھ ورکرز کو انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے
تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر صحت عبدالقادر پیٹل کی ٹھٹھہ آمد پر وزیراعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی اور پی پی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن ۔جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی۔ سید محمود عالم شاہ ، سید ریاض حسین شاہ شیرازی،غلام قادر پليجو ،عبدالغنی بگھياڑ ، ممتاز علی میمن ۔پیر رحمانی جیلانی ۔ممتاز جلبانی۔ عبدالحمید سومرو ۔آفتاب سومرو ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے آفسران اور دیگر ساتھ ایک تقریب میں عبدالقادر پٹيل نے ہیلتھ ورکرز کو انعام اور سرٹیفکیٹ دئیے . -

ٹھٹھہ : سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی منائی گئی
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی منائی گئی
تفصیل کے مطابق مرحوم سید اعجاز علی شاہ شیرازی کی دوسری برسی شیرازی ہاؤس ٹھٹھہ میں اہتمام سے منائی گئی، برسی میں سخت سیکیورٹی کا انتظام کیا گیا، وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی پیپلزپارٹی کے ایم پی اے سید ریاض حسین شاہ شیرازی کے کہنے پر ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے سیکیورٹی دی، برسی میں سرپرست اعلیٰ سید شفقت حسین شاہ شیرازی نے لوگوں سے تعزیت کی اور قرآن خوانی کی گئی مرحوم کی روح ایثال ثواب کے لۓ دعائیں کی گئیں اور لنگر خیرات کا اہتمام کیا گیا. -

اوکاڑہ:ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا ساتویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء کا ساتویں روز بھی عدالتی بائیکاٹ
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ بار کے وکلاء نے پنجاب بار کونسل کی اپیل پر عدالتی بائیکاٹ کر دیا
بائیکاٹ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزاد خان کی عدالت میں رانا آصف ایڈوکیٹ ممبر پنجاب بار کونسل کے خلاف توہین عدالت پر سزا سنائی جانے کے خلاف کیا گیا ، صدر ڈسٹرکٹ بار امجد پرویز نے کہا کہ وکلاء کا مطالبہ ہے کہ عدالت عالیہ فوری طور پر رانا امجد ایڈوکیٹ کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی ختم کرے،دوسری طرف وکلاء کی ہڑتال کی وجہ پیشیوں،تاریخوں پر دوردراز سے آئے سائیلین کو مشکلات اٹھانا پڑرہی ہیں.
۔ -

اوکاڑہ: الٹاچورکوتوال کو ڈانٹے،تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کرنے والےعملہ صفائی کے خلاف مقدمہ درج
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر) الٹی گنگا بہلے لگی اپنا حق مانگنا جرم بن گیا ۔اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظایہ کی جانب سے سینٹری ورکرز کے خلاف مقدمہ 22-1551زیردفعہ 506،186 ت پ محمد ریاض اسسٹنٹ ایڈمن کی مدعیت میں درج کرادیاگیا ۔ایف آئی آر کے مطابق درخواست میں جمیلہ پطرس. مریم. میرنیازی۔ اعظم بودلہ سمیت 6 درکرز کو نامزد اور 15 سے 20 نامعلوم شامل
ایف آئی آر میں لکھا ہے کہ بنده DHQ ہسپتال سٹی اوکاڑہ میں بطور ایڈمن آفیسر تعنیات ہے PMU پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ لاہور نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی کیلے بابر اینڈ عمر پر ائیوٹ لمیٹڈ کمپنی کو ٹھیکہ دے رکھا ہے بابر اینڈ عمر پر ائیوٹ لمیٹڈ کمپنی نے صفائی ستھرائی کیلئے سینڈی اور کر مردو خواتین بھرتی کر رکھے ہیں کل مورخہ 08.12.22 کو سینڈی ور کرنے بابر اینڈ عمر کمپنی کی طرف سے واجبات نہ ملنے کی وجہ سے ہسپتال کی صفائی کرنے سے انکار کر دیا اور کام چھوڑ کر چلے گئے جس پر جناب MS صاحب ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال سٹی اوکاڑو نے بابر اینڈ عمر کمپنی کو زبانی و تحریری طور پر سینڈی ورکرز کے واجبات ادا کرنے کا کہا مگر سینی در کر ز نے صفائی ستھرائی کا کام کرنے سے انکار کر دیا جس پر ہسپتال انتظامیہ نے صفائی ستھرائی کیلے نئے سینٹری ورکرز کا بندوبست کر لیا بابر اینڈ عمر کمپنی کے سپر وائزر الزام علیہان امیر نیازی اور اعظم بودلہ کو نئے سینٹری ورکرز بھرتی کرنے کا رنج ہوا کیونکہ اب ان کی صفائی کے معاملات میں مداخلت ختم ہو گئی تھی جس رنج کی بنا پر امیر نیازی اور اعظم بودلہ نے الزام علیہان جمیلہ وغیرہ متذکرہ بالا کو اکسایا اور طیش دلایا کہ تمہاری جگہ نئے ورکرز بھرتی ہو گئے ہیں لہذا تم لوگ ہسپتال میں جاکر توڑ پھوڑ کر دو تا کہ دوبارہ تمہیں ہی کام پر رکھا جائے جس پر الزام علیہان جمیلہ وغیرہ متذکرہ بالا نے امیر نیازی اور اعظم بودلہ کی ایما پر امروز مورخہ 09.12.22 کو بوقت 30 / 5 بھیشام کے قریب ہم مشورہ ہو کر ہسپتال میں داخل ہو کر ہستپال انتظامیہ کو گالی گلوچ دیں اور ہسپتال میں موجود تمام کوڑا اور گندگی ہسپتال کے مختلف وارڈز اور ایڈ من بلاک میں پھینک دیاڈیوٹی پر موجود عملہ جن میں گواہان مسمیان محمد عمران وارڈ سرونٹ فاروق سیکورٹی گارڈ سٹاف نرس ٹریزہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے سرکاری کام کرنے سے روک دیا میری ودیگر انتظامیہ کے افراد کی منت سماجت پر الزام علیہان گالی گلوچ کرتے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہوئے ہسپتال سے چلے گئے جناب عالی الزام علیہان متذکرہ بالا نے امیر نیازی اور اعظم بودلہ کی ایما پر اور ہمشورہ ہو کر کار سرکار میں مزاحمت کر کے مریضوں اور عملہ میں خوف ہر اس پھیلا کر ڈیوٹی پر موجود عملہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دے کر ہسپتال جیسے انتہائی احساس مقام پر خوف کی فضا قائم کر کے ارتکاب جرم کیا ہے الزام علیہان متذکرہ بالا کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی چارہ جوئی عمل میں لائی جائے۔یاد رہے گذشتہ روز مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج ،ہسپتال میں مرد و خواتین ورکرز اپنے حق کیلئے سراپا احتجاج ہر طرف گندگی کے ڈھیر پھینک دیے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کی موجودہ صورت حال یہ ہے کہ ہر طرف گندگی کے ڈھیر ،گائنی وارڈ،آپریشن تھیٹر،سرجیکل وارڈ،ہر طرف گندگی اور بدبُو کا راج ہے اور پورے ہسپتال میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے ،ورکرز کاکہناہے کہ 3 ماہ سے کمپنی کی طرف سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں ،ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہے لیکن کمپنی پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑا،کیونکہ بھوک سے توہمارے بچے نڈھال ہیں ،اس وقت ہمیں کہیں سے ادھار پر سودا سلف بھی نہیں ملتا ہم اور بچے کہاں جائیں ،اعلی حکام نوٹس لیں -

دروش میں انسداد بد عنوانی کا عالمی دن منایا گیا۔
چترال(گل حماد فاروقی) تاریحی قصبے تحصیل دروش میں ایک فلاحی ادارے ینگ سٹار ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام انسداد رشوت ستانی یعنی بد عنوانی کا عالمی دن منایا گیا۔اس موقع پر دروش کے تحصیل چئیرمین شہزادہ خالد پرویز مہمان حصوصی تھے۔اس سلسلے میں وائی ایس ڈی او کے دفتر واقع دروش میں ایک تقریب بھی منعقد ہوئی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاکستان کی جڑوں کو رشوت ستانی اور بد عنوانی نے کوکھلا کردیا ہے جب تک اس ملک سے رشوت ستانی کی لعنت کو حتم نہ کیا جائے تب تک ہم ترقی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ رشوت کی لعنت نے اس ملک میں ترقیاتی کاموں کا بھی بھیڑہ غرق کردیا اور زیادہ تر فنڈ ترقیاتی کاموں کی بجائے چند رشوت خور عناصر کے جیبوں میں جاتا ہے۔مقررین نے کہا کہ یہ ہم سب کی اخلاقی ذمہ داری اور دینی فریضہ ہے کہ ہم رشوت کی اس لعنت کی بیخ کنی کرے۔ انہوں نے کہا کہ قرآن و حدیث سے بھی یہ ثابت ہے کہ رشوت لینے والے اور دینے والے دونوں جہنمی ہیں۔

سابق ڈسٹرکٹ کونسل چئیرمین خورشید علی خان نے چین کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چین میں ایک کمپنی بچوں کیلئے دودھ بناتی تھی جس میں ملاوث کی شکایت ہوئی جس پر چینی حکام نے تحقیقات کرکے اس میں ملاوٹ ثابت ہوئی اور چین کے عدالت نے اس ارب پتی تاجر کو سزائے موت دی اس کے بعد چین میں کسی نے بھی رشوت خوری اور ملاوٹ کرنے کا جرات بھی نہیں کیا۔ٍتحصیل چئیرمین شہزادہ خالد پرویز نے شرکاء سے اظہار حیال کرتے ہوئے کہا کہ میں نے چند سال امریکہ میں گزارے ہیں جہاں لوگ غلط کو غلط اور صحیح کو صحیح کہنے کا حوصلہ رکھتے ہیں چاہے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو مگر ہمارے ہاں طاقتور لوگ کچھ بھی کرے ان سے کوئی نہیں پوچھ سکتا مگر کمزور لوگ پھنس جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ جب تک ہم سب من حیث القوم اس اخلاقی جرم پر لعنت نہ بھیجے اور ہم خود اسکی حوصلہ شکنہ نہ کرے تو کوئی بھی ادارہ یا طاقت ہم سے یہ چیز نہیں نکال سکتی۔

YSDO کے چئیرمین اسفندیار نے کہا کہ انسداد رشوت ستانی کا دن منانے کا بنیادی مقصد عوام میں شعور اور آگاہی پیدا کرنا ہے کہ وہ رشوت ستانی کی حوصلہ شکنی کرے اور سرکاری، غیر سرکاری افسران بھی رشوت لینے سے انکار کرے اور جو جرائم پیشہ عناصر ان کو رشوت دینے کی پیشکش کرتے ہیں انکے حلاف تادیبی کاروائی کرے۔یونین کونسل ارندو جو پاک افغان سرحد پر واقع ہے اس کے چئیرمین عبد المجید نے کہا کہ ارندو چترال کا نہایت دور آفتادہ اور پسماندہ ترین علاقہ ہے مگر بدقسمتی سے رشوت ستانی اور کرپٹ عناصر کی وجہ سے ارندو میں کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ کامیاب نہ ہوسکا چاہے واٹر سپلائی کا منصوبہ ہو، بجلی، پانی، سڑک، نہر یا کوئی بھی سرکاری کام کا معیار ی نہ ہونے کی وجہ سے ابھی تک یہ علاقہ پستی کی چکی میں پھس رہی ہے۔قاری جمال عبد الناصر نے کہا کہ رشوت لینا صرف یہ نہیں ہے کہ کوئی افسر یا اہلکار کسی سے پیسے لے بلکہ جو افسر یا سرکاری ملازم تنخواہ تو لیتا ہے مگر اپنا فرض منصبی ایمانداری سے نہیں نبھاتا وہ بھی رشوت ستانی کی زمرے میں آتا ہے۔

پروگرام کے آحر میں مہمان حصوصی اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر، ڈی ایس پی دروش جمال خان وغیرہ نے وائی ایس ڈی او کے رضاکاروں میں توصیفی اسناد بھی تقسیم کئے۔ شرکاء نے انسداد رشوت ستانی کے بابت ایک واک بھی کیا جو وای ایس ڈی او کے دفتر سے شروع ہوکر دروش کے مین سڑک سے گزرتے ہوئے زیرو پواینٹ پر احتتام پذیر ہوئی۔انسداد رشوت ستانی کے عالمی دن کے مناسبت سے تقریب اور ا واک میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی جن میں منتحب ناظمین، کونسلرز، چئیرمین، سرکاری و نیم سرکاری اداروں کے افسران، تحصیل میونسپل انتظامیہ کے اہلکار، مذہبی و سیاسی رہنماء اور سماجی کارکنوں نے بھی شرکت کی۔

