ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ہسپتالوں میں غریبوں کیلئے دوائیں نہیں ،تھانے وڈیروں کے حوالے،منشیات کی سرعام فروخت، لمحہ فکریہ ہے- منظور احمد خشک
تفصیل کے مطابق مسلم لیگ نہ سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے عوامی پریس کلب کے صدر بلاول سموں، راجہ قریشی, وفا اکرم عباسی سے اپنی رہائش گاہ پر گفتگو کرتے ہوۓ کہا کے ٹھٹھہ شہر کے تھانے اب ٹھٹھہ چٹی دلالوں،جرائم پیشہ عناصر اوروڈیروں کے حوالے ہوچکے ہیں جہاں پر غریب کو انصاف نہیں ملتا، منشیات کھلے عام اس لۓ ہے کہ اب ٹھٹھہ کے مقامی سیاستدان ہفتہ کھانے لگے ہیں ، اب ٹھٹھہ کی عوام کو اپنی مستقبل کے لۓ کچھ سوچنا چاہۓ اب ٹھٹھہ کے چور حکمرانو سے چھٹکارے کا وقت آ چکا ہے ،ٹھٹھہ میں سول ہسپتال میں مریضوں کے لۓ دوائیاں نہیں ملتیں. ریونیو میں جعلی کاغزات بناکر غریبوں کے زمینوں پر قبضے کے جارے ہیں ،تھانوں میں فون پر جرائم پیشہ افرادکو چھوڑ دیاجاتاہے ، ڈی سی ٹھٹھہ کی نہیں معلوم کونسی مجبوری ہے کہ محکمہ ریونیو میں ہونے والی بےضابطگیاں اس دکھائی نہیں دیتی اور کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کرنے سےگریز کر رہا ہے . مسلم لیگ نہ سندھ کے نائب صدر منظور احمد خشک نے کہ مسلم لیگ ن کاسندھ کانائب صدر ہونے کی حیثیت سے عوام کے ساتھ ہوں عوام کے لۓ میرے گھر کے دروازے چوبیس گھنٹے کھلے ہیں اگر عوام نے ساتھ دیا تو ہم ٹھٹھہ کے مسائل حل کریں گے،عوام کے دکھ سکھ میں ان کے ساتھ ہوں –
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ : ہسپتالوں میں غریبوں کیلئے دوائیں نہیں ،تھانے وڈیروں کے حوالے،منشیات کی سرعام فروخت، لمحہ فکریہ ہے- منظور احمد خشک
-

اوکاڑہ : ڈی ایچ کیو ہسپتال کے خاکروبوں کا تنخواہیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج،ہرطرف گندگی پھینک ڈالی
اوکاڑہ باغی ٹی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈی ایچ کیو ہسپتال کے خاکروبوں کا تنخواہیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج،ہرطرف گندگی پھینک ڈالی
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں صفائی ورکرز کا تنخواہیں نہ ملنے پر انوکھا احتجاج ،ہسپتال میں مرد و خواتین ورکرز اپنے حق کیلئے سراپا احتجاج ہر طرف گندگی کے ڈھیر پھینک دیے ، ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ کی موجودہ صورت حال یہ ہے کہ ہر طرف گندگی کے ڈھیر ،گائنی وارڈ،آپریشن تھیٹر،سرجیکل وارڈ،ہر طرف گندگی اور بدبُو کا راج ہے اور پورے ہسپتال میں سانس لینا دشوار ہوگیا ہے ،ورکرز کاکہناہے کہ 3 ماہ سے کمپنی کی طرف سے ہمیں تنخواہیں نہیں دی جا رہی ہیں ،ہمارے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑ گئے ہے لیکن کمپنی پر اسکا کوئی اثر نہیں پڑا،کیونکہ بھوک سے توہمارے بچے نڈھال ہیں ،اس وقت ہمیں کہیں سے ادھار پر سودا سلف بھی نہیں ملتا ہم اور بچے کہاں جائیں ،اعلی حکام نوٹس لیں -

کندھ کوٹ : پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ درانی مہر کے کچے کے علاقے میں آپریشن
کندھ کوٹ پولیس کا اغوا ہونے والے مغویوں کی بازیابی اور ڈاکوؤں کے خلاف تھانہ درانی مہر کے کچے کے علاقے میں آپریشن ،ایک مغوی بازیاب کرا لیا گیا جبکہ ڈاکوؤں کے متعدد ٹھکانے نذر آتش کردئے گئے،کندھ کوٹ سے باغی ٹی وی کے نمائندے مختیاراحمداعوان کی رپورٹ
-

اوکاڑہ: ارشاد ٹاون میں لنڈے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی
اوکاڑہ ۔باغی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ارشاد ٹاون میں لنڈے کے گودام میں آگ بھڑک اٹھی،سبھی کچھ جل کر خاکستر
اوکاڑہ کے علاقہ ارشاد ٹاون میں لنڈے والے گودام میں اچانک آگ بھڑک اٹھی دیکھتے ہی دیکھتے اگ نے سارے گودام کو اپنی لپیٹ میں لے لیا گودام میں لنڈے کا سامان کپڑے وغیرہ کی وجہ سے آگ کی شدت بڑھ رہی ہے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے فائر برگیڈ کی مدد سے آگ پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں تاحال آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کے مطابق گودام میں موجود لنڈے کا سامان آگ کی وجہ سے خاکستر ہو گیا ہے جبکہ ریسکیو اہلکاروں کی جانب سے آگ پر قابو پانے کیلئے کاروائیاں جاری ہیں ریسکیو اہلکار بہت جلد آگ پر قابو پا لیں گے لنڈے کے گودام میں آگ کس وجہ سے لگی ایسا کہنا قبل از وقت ہوگا۔

-

ٹھٹھہ :ضلعی انتظامیہ کاکرپشن کے خاتمہ کے عالمی دن کے موقعہ پر عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ریلی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ کی جانب سے اینٹی کرپشن کے عالمی دن کے موقعہ پر عوام میں شعور بیدار کرنے کیلئے ریلی کا انعقاد۔ تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ انسداد کرپشن کے عالمی دن کے موقعہ پر ضلعی انتظامیہ ٹھٹہ کیجانب سے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر و سرکل افسر اینٹی کرپشن ملک نظیر احمد کی سربراہی میں عوام میں بدعنوانی کے خلاف شعور اور آگاہی پیدا کرنے کے لیے ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے مکلی پریس کلب تک ایک شاندار اور پر وقار ریلی کا اہتمام کیا گیا اس موقعہ پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر و سرکل افسر اینٹی کرپشن، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بہرانی، ڈی او ایجوکیشن (سیکنڈری) حضور بخش خاصخیلی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس دن کو منانے کا مقصد کرپشن اور بدعنوانی کے نقصانات کے بارے میں عوام میں آگاہی اور شعور اجاگر کرنا ہے کرپشن ایک ناسور کی مانند ہے جس کی جڑیں اکھاڑنے کیلئے ہر فرد کو اپنا بھرپور کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ آنے والی نسلوں کو کرپشن سے پاک معاشرہ مل سکے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کا راز بھی کرپشن سے پاک معاشرہ میں ہے کرپشن ایک سماجی ظلم ہے جس کی سزا دنیا اور آخرت دونوں میں ہے کرپشن ہمارے اداروں اور ملک کی ترقی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ان کا کہنا تھا کہ کرپشن صرف اداروں میں نہیں بلکہ ہماری سوچ اور رویوں میں بھی ہے جبکہ اپنا فرض ایمانداری سے ادا نہ کرنے اور کسی سے ناانصافی کرنا بھی کرپشن میں شامل ہے اس لیے سب سے پہلے اپنی سوچ کو بہتر بنانے کیلئے ہر فرد کو عہد کرنا ہوگا تاکہ کرپشن پر قابو پایا جا سکے ریلی میں ایڈیشنل ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر نیاز احمد میمن، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (پرائمری) محمد رحیم سومرو، ڈسٹرکٹ انفارمیشن افسر محفوظ علی سومرو، ڈی ایس پی جمعہ خان پنہور کے علاوہ روینیو، تعلیم، صحت، انفارمیشن، لوکل گورنمنٹ، پولیس، سوشل ویلفیئر اور دیگر مختلف محکموں کے افسران و عملہ مختلف سماجی تنظیموں کے رہنماؤں اور زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
-

کرپشن کے خاتمہ کا دن،پاکستان میں پولیس کرپشن میں پہلےنمبر ہے-ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل
ڈی جی خان ،باغی ٹی وی (ویب نیوز)کرپشن کا عالمی دن،پاکستان میں پولیس کرپشن میں پہلےنمبر ہے،ٹینڈرنگ،کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے،عدلیہ تیسرے اورمکحمہ تعلیم کرپشن چوتھے نمبر پر ہے- ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل پاکستان کا نیشنل کرپشن پرسیپشن سروے جاری ہوگیا۔
جیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق سروے رپورٹ میں پولیس کو ملک کا کرپٹ ترین ادارہ قرار دیا گیا ہے جبکہ کرپٹ ترین اداروں میں ٹینڈرنگ،کنٹریکٹ کا شعبہ دوسرے اور عدلیہ تیسرے نمبر پر ہے۔رپورٹ میں کرپٹ ترین اداروں میں تعلیم کے شعبہ کو چوتھا نمبر دیا گیا ہے، اس کے علاوہ نیب سمیت انسداد کرپشن اداروں پر بھی عدم اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے۔سروے رپورٹ میں صوبہ سندھ میں تعلیم کے شعبے کو کرپٹ ترین قرار دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں پنجاب میں پولیس، خیبرپختونخوامیں عدلیہ، بلوچستان میں ٹینڈرنگ اور کنٹریکٹ کرپٹ ترین ادارے قرار دیے گئے۔رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں کا یہ ماننا ہے کہ خدمات کی فراہمی میں کرپشن بہت زیادہ ہے۔ -

اوکاڑہ : نامعلوم مسلح افراد کی یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ، بس کا ڈرائیور شدید زخمی
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ ایل بی ڈی سی نہر تاج محل مارکی کے قریب اوکاڑہ یونیورسٹی کی بس پر فائرنگ۔ فائرنگ سے بس کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کرنے کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہوگئے اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اور تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی ریسکیو 1122نے زخمیوں کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ٹی ایچ کیو رینالہ خورد منتقل کر دیا ،تھانہ سٹی پولیس نے موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کرکے کارروائی کا آغاز کر دیا-

-

تونسہ شریف :گذشتہ رات ٹبی قیصرانی کے نواحی علاقےسے ٹرانسفارمر چوری کرتے چورکو عوام نے پکڑ لیا
تونسہ شریف ،باغی ٹی وی کے (نامہ نگار عمران لنڈ )گذشتہ رات ٹبی قیصرانی کے نواحی علاقےسے ٹرانسفارمر چوری کرتے چورکو عوام نے پکڑ لیا
تفصیل کے مطابق گذشتہ رات ٹبی قیصرانی کے نواحی علاقے بستی لعلانی سے بجلی کا ٹرانسفارمر چوری کرتے ہوئے بیروٹ مندوانی کے رہائشی
چور کو عوام نے پکڑ لیا ،جبکہ دو چور موقع سے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے،چور نے تقریباً سات سے آٹھ چوریاں کرنے کا انکشاف بھی کیا ہے تمام علاقہ مکینوں نے پولیس کی ناقص کارگردی پر افسوس اظہار کیا
-

ٹھٹھہ : ٹرک میں گٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام
ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹہ پولیس کی کامیاب کارروائی ، ٹرک میں گھٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش ناکام، 1 سو 30 تیس (130) کلو گھٹکہ مٹیریل اور 5 سو (500) پیکٹ گھٹکہ ماوا برآمد 2 ملزمان گرفتار
تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ جھمپیر سب انسپیکٹر اختیار علی پنھور بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر جھرک تا جھمپیر لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے ٹرک نمبر SBA-776 میں گٹکہ مٹیریل سپلائی کرنے کی کوشش کو ناکام بناکر 2 ملزمان محمد توصیف ولد محمد شریف جٹ اور شیر جان ولد یار خان پٹھان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ٹرک کو حراست میں لیکر 1 سو 30 تیس (130) کلو گٹکہ مٹیریل اور 500 پیکٹ گٹکہ ماوا برآمد کرکے ملزمان کے خلاف تھانہ جھمپیر پرمقدمہ نمبر 41/2022 سیکشن 3,4,5,8 گھٹکہ ائیکٹ 2019 تھانہ جھمپیر درج کردیا اور مزید تفتیش جاری ہے۔ -

شیخوپورہ :کرپشن ایک سماجی ظلم اور معاشرتی برائی ہے۔طارق علی بسرا
باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے کرپشن کی روک تھام کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کرپشن ایک سماجی ظلم اور معاشرتی برائی ہے۔ کرپشن کرنا عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالنے کے مترادف ہے صوبہ بھر کی طرح شیخوپورہ میں بھی کرپشن کے خلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی گئی ہے اور تمام تر انتظامی معاملات میں شفافیت کو یقینی بنانے کا تہیہ کیا ہوا ہے۔ ضلع کے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی گئی ہے کہ میرٹ کو مدنظر رکھا جائے اور زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ کرپشن کے مکمل خاتمے کا ایجنڈا لے کر شیخوپورہ میں کام کیا جا رہا ہے اور شیخوپورہ میں کرپٹ لوگوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں آج اس عزم کا اعادہ کرنا ہے کہ کرپشن کی لعنت کے مکمل خاتمے کیلئے نیک نیتی و ایمانداری سے آگے بڑھیں گے اور فرائض منصبی کو شفافیت کے ساتھ سر انجام دیں گے۔