Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع میں جرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ ٹیموں اوراوقات کار کو بڑھانے کی ہدایت

    دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع میں جرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ ٹیموں اوراوقات کار کو بڑھانے کی ہدایت

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)ڈی آئی جی پی ایچ پی صادق علی ڈوگر کی زیر صدارت ریورائن پولیس کے پیشہ ورانہ امور بارے ویڈیو لنک اجلاس ہوا،اجلاس میں ریورائن پولیس کی مجموعی کارکردگی اور در پیش مسائل کا جائزہ لیا گیا، ڈی آئی جی پی ایچ پی صادق علی ڈوگر نے دریائے سندھ سے ملحقہ اضلاع میں جرائم کی روک تھام کے لیے پٹرولنگ ٹیموں اوراوقات کار کو بڑھانے کی ہدایت جاری کیں،انہوں نے ویڈیو لنک اجلاس کے ذریعے مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکار ای پولیس ایپ کا لازمی استعمال کریں،ریورائن پولیس عملہ کو صرف ریورائن پولیس پوسٹ پر ہی تعینات کیا جائے گا.
    ڈی آئی جی پی ایچ پی نے کہاکہ ریورائن پولیس کی استعداد کار میں اضافہ کیلئے مزید وسائل مہیا کئے جائیں گے،ریورائن پولیس کے سپروائزری افسران فورس سے بہترین پرفارمنس لیتے ہوئے مجرمان کی سرکوبی کا عمل تیز کریں،دریاسے ملحقہ علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے مستقل خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں،اجلاس میں پی ایچ پی کے متعلقہ ڈسٹرکٹ آفیسرز نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کرکے بریفنگز دیں۔

  • ڈی جی خان :پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، اسلحہ کی بڑی کھیپ  پکڑی گئی ،ملزم گرفتار

    ڈی جی خان :پولیس تھانہ صدر کی کارروائی، اسلحہ کی بڑی کھیپ پکڑی گئی ،ملزم گرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(جواد اکبر سے) پولیس تھانہ صدر کی ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزم کے خلاف کاروائی، اسلحہ کی بڑی کھیپ 10 عدد پسٹل ، 01 عدد کلاشنکوف اور ہزاروں گولیاں پکڑی گئی ،ملزم گرفتار۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ بتایا کہ مخبر کی اطلاع پر پل گجوجی پر ناکہ بندی کی گئی۔دوران ناکہ بندی ایک مشکوک شخص موٹر سائیکل سوار کو روکا گیا جس نے دریافت پر اپنا نام محمد راشد الرحمان ولد محمد بخش قوم سیہانی سکنہ شادن لنڈ بتلایا۔جس نے موٹر سائیکل کی ٹینکی پر ایک عدد گٹو رکھا ہوا تھا۔گٹو کی تلاشی لی گئی تو اسلحہ کی بھاری تعداد 10 عدد پسٹل ، 01 عدد کلاشنکوف اور ہزاروں گولیاں برآمد ہوئیں۔برآمد شدہ اسلحہ کی بھاری مقدار کو قبضہ پولیس میں لے کر ناجائز اسلحہ رکھنے والا ملزم محمد راشد الرحمان ولد محمد بخش قوم سیہانی سکنہ شادن لنڈ کو گرفتار کر کے حوالات بند کر دیا گیا۔گرفتار کیے گئے ملزم کے خلاف تھانہ صدر ڈیرہ میں مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئ ہے۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ڈیرہ افتخار قریشی انسپکٹر کا کہنا تھا کہ اے ایس پی ایاز خان کی ہدایات کے مطابق ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے گا اور جرم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے اس کے لیے عوام کو بھی پولیس کا ساتھ دینا ہوگا تاکہ جرائم کا خاتمہ کیا جاسکے۔

  • راجن پور: نہ کرپشن کی ہے اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گا- کاشف عمران

    راجن پور: نہ کرپشن کی ہے اور نہ ہی کسی سے بلیک میل ہوں گا- کاشف عمران

    راجن پور،باغی ٹی وی(نامہ نگار )میرے خلاف لگاۓ گے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں فیک خبریں لگا کر مجھے بلیک میل نہیں کرسکتے رینج افیسر کاشف عمران؛تفصیل کے مطابق راجن پور میں تعینات محکمہ جنگلات کے رینج افیسر کاشف عمران نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوۓ کہا کہ میرے خلاف چند بلیک میلر گروپ نے خبریں لگائی مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی میں چیلنج کرتا ہوں میرے خلاف ایک ثبوت پیش کریں کہ کاشف عمران نے درخت بیچ دیۓ میرے محکمہ کے تمام افیسران کو معلوم ہے کہ کاشف عمران نہ رشوت لیتا ہے نہ ہی کرپشن کرتا ہے،بلیک میلر قسم کے لوگ جھوٹ پر مبنی زرد صحافت کے پجاری کہتے کہ میں نے ڈیرہ غازی خان کے مختلف علاقوں کے نام لکھ کر کہتے ہیں کہ میں نے اس علاقے کے درخت بیچ کھائے حالانکہ مجھے ڈیڑھ سال ہوگیا ہے میں راجن پور میں تعینات تعینات ہوں۔
    میں انشاءاللہ اب بلیک میلر گروپ کے خلاف قانونی کارروائی کا حق بھی رکھتا ہوں، بلیک میلر گروپ کو عدالت میں جا کر بے نقاب کروں گا میں فیک خبروں سے ڈرنے والا نہیں ہوں بلیک میلر گروپ میری ایمانداری پر الزام لگانے والو تمہیں اپنے انجام تک ضرور پہنچاؤں گا
    کاشف عمران رینج افیسر نے مزید کہا کہ راجن پور میں میری دوران تعیناتی درخت چوری کا جرمانہ 459700,وصول کر کے سرکاری خزانے میں جمع کروایا جن کا ریکارڈ موجود ہے اور 323400 مالیت کی ایف آئی آرز لکڑی چوروں کے خلاف مختلف تھانہ جات میں اندراج ہیں اس کے علاوہ 150000 نۓ پودہ جات کا جنگل اگانے کا ٹارگٹ بھی سو فیصد مکمل کیا، چند ٹکوں کی لالچ میں کچھ لوگ پراپیگنڈہ کر رہے ہیں اور حقائق کے خلاف سوشل میڈیا اور اخبارات میں جھوٹی خبریں لگوا رہے ہیں جو حقائق کے خلاف اور من گھڑت ہیں

  • گوجرہ :سابق MNA چوہدری امجد علی وڑائچ کی وفات کے بعد تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    گوجرہ :سابق MNA چوہدری امجد علی وڑائچ کی وفات کے بعد تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری

    گوجرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمن جٹ)سابق MNA چوہدری امجد علی وڑائچ کی وفات کے بعد تعزیت اور فاتحہ خوانی کرنے والوں کی آمد کا سلسلہ جاری
    تفصیل کے مطابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ کے بڑے بھائی سابق MNA مرحوم چوہدری امجد علی وڑائچ کی رہائشگاہ پر سوگوران سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کیلئے وڑائچ ہاؤس گوجرہ آمد کا سلسلہ جاری آفتاب احمد صدیقی ڈی ایس پی ایس ڈی پی او شورکوٹ اور ڈاکٹر اویس احمداور انسپکٹر سرفراز احمد ‏ایس ایچ او ر رجانہ نے ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ سے ان کے بھائی اور چوہدری حسام علی وڑائچ چودھری حارث علی وڑائچ کے والد چوہدری امجد علی وڑائچ کے انتقال پر اظہار افسوس کیااور دعائے مغفرت کی-

  • بجلی کی عدم فراہمی پر،یونین کونسل کوہ کے سینکڑوں عوام کا احتجاجی جلسہ،ہمیں بجلی نہ دی گئی تو ٹرانسمیشن لائن کاٹ دیں گے- مقررین

    بجلی کی عدم فراہمی پر،یونین کونسل کوہ کے سینکڑوں عوام کا احتجاجی جلسہ،ہمیں بجلی نہ دی گئی تو ٹرانسمیشن لائن کاٹ دیں گے- مقررین

    یونین کونسل کوہ کے سینکڑوں عوام کا احتجاجی جلسہ۔ ایک دن کے اندر اگر بجلی فراہم نہ کی گئی تو عوام خواتین، بچوں سمیت سڑکوں پر آئیں گے۔
    چترال(گل حماد فاروقی)یونین کونسل کوہ کے سینکڑوں عوام نے موری لشٹ میں زیر صدارت مولوی عبد الرحمان سابق رکن صوبائی اسمبلی ایک احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کیا۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسی یونین کونسل میں واپڈا کی جانب سے 107 میگا واٹ بجلی گھر تعمیر ہوچکا ہے جبکہ گولین وادی میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے دو میگا واٹ بجلی گھر تعمیر کیا ہے جبکہ ریشن میں صوبائی محکمہ برقیات (پیڈو PEDO) پختون خواہ انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے بھی چار میگا واٹ بجلی گھر تعمیر کیا ہے مگر تین بجلی گھروں کے باوجود اس علاقے کے پچیس ہزار لوگ پچھلے ایک سال سے بجلی سے محروم ہے۔مقررین نے کہا کہ اس علاقے کو پہلے ریشن بجلی گھر سے بجلی گھر سے بجلی فراہم کی جاتی تھی مگر 2015 کے تباہ کن سیلاب میں ریشن بجلی گھر بھی سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا۔ اس دوران اس علاقے کو پیسکو کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی تھی۔ اب پچھلے سال ریشن بجلی گھر دوبارہ تعمیر ہوا تو یہ علاقہ ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا اور ہمیں نہ پیسکو نہ پیڈو بجلی دینے کو تیار ہے باجودیکہ ہم لوگ باقاعدہ بجلی کا بل ادا کرتے ہیں اور یہاں بجلی چوری کا کوئی تصور بھی نہیں ہے۔مقررین نے یہ بھی الزام لگایا کہ محکمہ پیڈو پیسکو یعنی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بیس ارب روپے مقروض ہے جس کی وجہ سے پیسکو اب پیڈو کے صارفین کو مزید بجلی دینے کو تیار نہیں۔
    مقررین نے کہا کہ پیسکو اور پیڈو کا آپس میں لائن لاس اور ٹیرف یعنی بجلی کی نرح پر تنازعہ چل رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیڈو نے پیسکو کو بیس ارب روپے کی ادایگی نہیں کی ہے یہی وجہ ہے کہ پیسکو اب پیڈو کے صارفین کو مزید بجلی دینے کو تیار نہیں۔اس موقع پر انہوں نے چترال سے منتحب اراکین اسمبلی پر بھی کڑی تنقید کی کہ وہ ووٹ کے وقت تو ہمارے پاس بار بار آتے ہیں مگر ہماری دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔احتجاجی جلسہ میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے غیر سیاسی طور پر صرف ایک ہی ایجنڈے کے تحت شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ ہمیں بجلی دی جائے۔

    مقررین نے کہا کہ ہم نے کئی بار اجلاس بلایا اور انتظامیہ کے ذمہ داران سے مل کر ان کو بار بار درخواست کی مگر ہماری درخواست پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں 25000 سے زیادہ لوگ رہتے ہیں مگر یہاں دن رات میں صرف دو گھنٹے بجلی آتی ہے اور 22 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں صارفین کو بجلی نہ دینے کی وجہ سے ایک طرف بجلی کی محکمہ کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دوسری طرف یہاں کے لوگ بھی اس جدید دور میں بھی اندھیروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں ہمارا بنیادی حق یعنی بجلی فراہم کرے۔ مقررین نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ضعیف العمر لوگ عبادت کیلئے مسجد جانے سے بھی قاصر ہیں اور ہمارے بچے لالٹین کی روشنی میں پڑھائی کرتے ہوئے ان کی آنکھیں حراب ہوگئی۔ اس موقع پر موری لشٹ میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال بھی رہی اور تمام دکانیں بند تھے۔
    احتجاجی جلسہ میں محکمہ پیڈو کے حلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔جلسہ سے مولوی عبد الرحمان، عبد الغفار لال، مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، سید جلال الدین، صفدر علی کاش،خواجہ امان اللہ، مولانا فضل الرحمان اور وکلاء نے بھی اظہار حیال کیا۔ جلسہ میں متنبہ کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر اس علاقے کو بجلی فراہم نہیں کی گئی تو ہم مجبوراً یہاں سے گزرنے والے بجلی کی تمام لائن کو کاٹ دیں گے اور دیگر علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہمارا جائز مطالبہ پورا نہیں ہوا تو ہم راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس میں بونی، شندور روڈ بلاک کرنا اور خواتین اور بچوں سمیت سڑکوں پر بیٹھ کر دھرنا دینا شامل ہے۔ احتجاجی جلسہ کے ذمہ داران سے چترال کی اسسٹنٹ کمشنر نے ملاقات کرکے یقین دہانی کرائی کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر بجلی فراہم کی جائے گی جن کی یقین دہانی پر یہ جلسہ پرامن طور پر منتشر ہوا۔

  • ٹریفک پولیس کی بھتہ خوری کی رپورٹ مرتب،اعلیٰ حکام کوارسال

    ٹریفک پولیس کی بھتہ خوری کی رپورٹ مرتب،اعلیٰ حکام کوارسال

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) قابل اعتماد ذرائع کے مطابق حکومت پنجاب کے ماتحت ایک خفیہ ادارے نے ٹریفک پولیس کے بعض افسروں اور انسپکٹروں کی بھتہ خوری کی رپورٹ مرتب کر کے اعلیٰ حکام کو بھیج دی ہے ذرائع کے مطابق اس رپورٹ میں شیخوپورہ میں ٹریفک کے نظام کی زبوں حالی اور شہر میں بار بار بڑی شاہرات پر ٹریفک کی بندش ملی بھگت سے چلنے والے ناجائز اڈوں تجاوزات کے ذمہ دار عناصر کی نشان دہی بھی کی گئی ہے اور ٹریفک پولیس کے ناکوں کے بارےمیں اعلیٰ حکام کو آگاہ کیا گیا ہے ذرائع کے مطابق رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اندرون شہر چوک پیر بہار شاہ میں ٹریفک پولیس کے عملے کی ڈیوٹی روزانہ بدل کر لگتی ہے اور اس چوک میں ناجائز اڈہ جات اور موٹر سائیکل رکشوں ویگنوں اور گڈز ٹرانسپورٹ کے غیرقانونی سٹینڈ پوائنٹس کے مالکان روزانہ کی بنیاد پر آپس میں رقم اکٹھی کر کے ٹریفک پولیس کے ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کو دیتے ہیں جس کی وجہ سے اس چوک میں ناجائز سٹینڈوں کی وجہ سے دن میں درجنوں مرتبہ ٹریفک بلاک ہوتی ہے مگر ٹریفک پولیس کا عملہ کوئی کارروائی نہ کرتا ہے اور محکمہ ٹریفک پولیس کے افسران بھی اس چوک میں ٹریفک کا نظام بہتر بنانے اور روزانہ رشوت لینے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کر رہے ہیں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ میونسپل کارپوریشن شیخوپورہ کا انفورسمنٹ انسپکٹر راحت رسول عرصہ دراز سے تجاوزات کے خاتمہ پر تعینات ہے جو ہر ماہ شاہرات اور چوک پیر بہار شاہ میں تجاوزات کنندگان سے بھتہ وصول کرتا ہے تجاوزات بھتہ خوری کا خاتمہ اور ٹریفک پولیس کا عملہ تبدیل کیئے بغیر شیخوپورہ میں ٹریفک کا نظام بہتر نہ ہوسکتا ہے دریں اثناء ٹریفک پولیس اور میونسپل کارپوریشن کے ذرائع نے بھتہ خوری وغیرہ کے الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

  • شیخوپورہ :یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت پرکسان تشویش میں مبتلا

    شیخوپورہ :یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت پرکسان تشویش میں مبتلا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ڈائریکٹر جنرل زراعت پنجاب نے صوبہ کے متعدد اضلاع میں یوریا کھاد کی بلیک میں فروخت کی رپورٹوں پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی ہدایت پر ایک خفیہ ادارے کے حکام نے صوبہ پنجاب کے 36 اضلاع میں گندم کی بوائی کی خاطر یوریا کھاد کاشتکاروں کو ملنے میں درپیش مشکلات کے بارے میں ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب میں یوریا کھاد کی فی بوری 2250 روپے کی بجائے 2400 تا 2700 روپے میں فروخت ہو رہی ہے جس کی وجہ سے کاشتکاروں میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے اس رپورٹ پر ڈی جی زراعت نے صوبہ بھر میں محکمہ زراعت کے ڈپٹی ڈائریکٹروں اور انسپکٹروں کو ہدایت جاری کی ہے کہ یوریا اور ڈی پی اے کھادیں بلیک میں فروخت کرنے والے ذخیرہ اندوزوں سرمایہ کاروں اور ڈیلروں کے خلاف فوری طور پر کریک ڈاؤن کیا جائے جس کی رپورٹیں روزانہ کی بنیاد پر ڈائریکٹوریٹ آف ایگری کلچر کو بھیجی جائیں۔دوسری طرف گذشتہ سال کی طرح کھاد کی بلیک مارکیٹنگ نے کسانوں کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے ،کھاد کی قلت کی وجہ سے گندم کی بوائی متاثر ہونے کا خدشہ ہے

  • چترال:بجلی کی عدم فراہمی،یونین کونسل کوہ کی عوام کا احتجاجی جلسہ،بجلی نہ ملی توخواتین، بچوں سمیت سڑکوں پر آئیں گے

    چترال:بجلی کی عدم فراہمی،یونین کونسل کوہ کی عوام کا احتجاجی جلسہ،بجلی نہ ملی توخواتین، بچوں سمیت سڑکوں پر آئیں گے

    چترال(گل حماد فاروقی)یونین کونسل کوہ کے سینکڑوں عوام نے موری لشٹ میں زیر صدارت مولوی عبد الرحمان سابق رکن صوبائی اسمبلی ایک احتجاجی جلسہ اور مظاہرہ کیا۔ احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ اسی یونین کونسل میں واپڈا کی جانب سے 107 میگا واٹ بجلی گھر تعمیر ہوچکا ہے جبکہ گولین وادی میں سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے دو میگا واٹ بجلی گھر تعمیر کیا ہے جبکہ ریشن میں صوبائی محکمہ برقیات (پیڈو PEDO) پختون خواہ انرجی ڈیویلپمنٹ آرگنائزیشن نے بھی چار میگا واٹ بجلی گھر تعمیر کیا ہے مگر تین بجلی گھروں کے باوجود اس علاقے کے پچیس ہزار لوگ پچھلے ایک سال سے بجلی سے محروم ہے۔مقررین نے کہا کہ اس علاقے کو پہلے ریشن بجلی گھر سے بجلی گھر سے بجلی فراہم کی جاتی تھی مگر 2015 کے تباہ کن سیلاب میں ریشن بجلی گھر بھی سیلاب کی وجہ سے تباہ ہوا تھا۔ اس دوران اس علاقے کو پیسکو کی جانب سے بجلی فراہم کی جاتی تھی۔ اب پچھلے سال ریشن بجلی گھر دوبارہ تعمیر ہوا تو یہ علاقہ ایک بار پھر تاریکی میں ڈوب گیا اور ہمیں نہ پیسکو نہ پیڈو بجلی دینے کو تیار ہے باجودیکہ ہم لوگ باقاعدہ بجلی کا بل ادا کرتے ہیں اور یہاں بجلی چوری کا کوئی تصور بھی نہیں ہے۔مقررین نے یہ بھی الزام لگایا کہ محکمہ پیڈو پیسکو یعنی پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے بیس ارب روپے مقروض ہے جس کی وجہ سے پیسکو اب پیڈو کے صارفین کو مزید بجلی دینے کو تیار نہیں۔
    مقررین نے کہا کہ پیسکو اور پیڈو کا آپس میں لائن لاس اور ٹیرف یعنی بجلی کی نرح پر تنازعہ چل رہا ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ پیڈو نے پیسکو کو بیس ارب روپے کی ادایگی نہیں کی ہے یہی وجہ ہے کہ پیسکو اب پیڈو کے صارفین کو مزید بجلی دینے کو تیار نہیں۔اس موقع پر انہوں نے چترال سے منتحب اراکین اسمبلی پر بھی کڑی تنقید کی کہ وہ ووٹ کے وقت تو ہمارے پاس بار بار آتے ہیں مگر ہماری دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں ان کی کوئی دلچسپی نہیں ہے۔احتجاجی جلسہ میں تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندگان نے غیر سیاسی طور پر صرف ایک ہی ایجنڈے کے تحت شرکت کرکے اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا کہ ہمیں بجلی دی جائے۔

    مقررین نے کہا کہ ہم نے کئی بار اجلاس بلایا اور انتظامیہ کے ذمہ داران سے مل کر ان کو بار بار درخواست کی مگر ہماری درخواست پر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس علاقے میں 25000 سے زیادہ لوگ رہتے ہیں مگر یہاں دن رات میں صرف دو گھنٹے بجلی آتی ہے اور 22 گھنٹے بجلی غائب رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اتنی بڑی تعداد میں صارفین کو بجلی نہ دینے کی وجہ سے ایک طرف بجلی کی محکمہ کو بھی مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو دوسری طرف یہاں کے لوگ بھی اس جدید دور میں بھی اندھیروں میں رہنے پر مجبور ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستانی ہیں اور یہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ ہمیں ہمارا بنیادی حق یعنی بجلی فراہم کرے۔ مقررین نے کہا کہ بجلی نہ ہونے کی وجہ سے ضعیف العمر لوگ عبادت کیلئے مسجد جانے سے بھی قاصر ہیں اور ہمارے بچے لالٹین کی روشنی میں پڑھائی کرتے ہوئے ان کی آنکھیں حراب ہوگئی۔ اس موقع پر موری لشٹ میں مکمل شٹر ڈاون ہڑتال بھی رہی اور تمام دکانیں بند تھے۔

    احتجاجی جلسہ میں محکمہ پیڈو کے حلاف نعرہ بازی بھی کی گئی۔جلسہ سے مولوی عبد الرحمان، عبد الغفار لال، مولانا اخونزادہ رحمت اللہ، سید جلال الدین، صفدر علی کاش،خواجہ امان اللہ، مولانا فضل الرحمان اور وکلاء نے بھی اظہار حیال کیا۔ جلسہ میں متنبہ کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر اس علاقے کو بجلی فراہم نہیں کی گئی تو ہم مجبوراً یہاں سے گزرنے والے بجلی کی تمام لائن کو کاٹ دیں گے اور دیگر علاقوں کو بھی بجلی کی فراہمی معطل کرنے پر مجبور ہوں گے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر ہمارا جائز مطالبہ پورا نہیں ہوا تو ہم راست قدم اٹھانے پر مجبور ہوں گے جس میں بونی، شندور روڈ بلاک کرنا اور خواتین اور بچوں سمیت سڑکوں پر بیٹھ کر دھرنا دینا شامل ہے۔ احتجاجی جلسہ کے ذمہ داران سے چترال کی اسسٹنٹ کمشنر نے ملاقات کرکے یقین دہانی کرائی کہ چوبیس گھنٹوں کے اندر بجلی فراہم کی جائے گی جن کی یقین دہانی پر یہ جلسہ پرامن طور پر منتشر ہوا۔

  • 54 بچوں کا باپ چل بسا

    54 بچوں کا باپ چل بسا

    کوئٹہ (باغی ٹی وی)بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 54بچوں کا باپ حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کرگیا۔
    عبدالمجید مینگل نے6 شادیاں کررکھی تھیں، ان کی پہلی شادی 18 برس کی عمر میں ہوئی تھی جبکہ دو بیویاں ان کی زندگی میں وفات پاگئیں تھی۔

    مجید مینگل کو بدھ کو کلی مینگل قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے،2017 کی مردم شماری کے دوران عبدالمجید میڈیا کی سرخیوں میں آئے تھے، ایک انٹرویو میں انکا کہنا تھا کہ بچوں کی کفالت اور انہیں اچھی تعلیم دلانے کے لیے ہمیشہ سخت محنت کی اور بڑے بچوں اعلیٰ تعلیم دلوائی تاہم اب میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔عبدالمجید مینگل کے گھر 54 بچوں اور بچیوں کی پیدائش ہوئی تھیں۔ ان کے 12 سے زائد بچے غذائیت کی قلت کے باعث فوت ہوگئے تھے

    عمران خان نے کل اداروں کے خلاف زہر اگلا ہے،وزیراعظم

    عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

    القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

    چکوال کے علاقہ چوکی بشارت کی حدود میں انسانیت سوز  واقع پیش آیا جس نے انسانیت کو شرما کر رکھ دیا۔

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

    ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

  • میہڑ : سیلاب متاثرین کے مویشیوں کا چارا فروخت کرنے پرپریس کلب کے سامنے احتجاج اور شدید نعرے بازی

    میہڑ : سیلاب متاثرین کے مویشیوں کا چارا فروخت کرنے پرپریس کلب کے سامنے احتجاج اور شدید نعرے بازی

    میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)سیلاب متاثرین کے مویشیوں کا چارا فروخت کرنے پرپریس کلب کے سامنے احتجاج اور شدید نعرے بازی
    تفصیل کے مطابق گاؤں جانی چانڈیو، گاؤں غلام قادر دریانی اور گاؤں سائیندادگوگانی کے سیلاب متاثر دیہاتیوں کے مویشیوں کے لئے آنے والا چارا فروخت کرنے کہ خلاف آکاش چانڈیو کی قیادت میں پریس کلب کہ سامنے احتجاجی مظاہرہ کرکےسخت نعرے بازی کی گئی مظاہرین نے میڈیاسے بات کرتے ہوئے کہاکہ لائیواسٹاک انچارچ توفیق چنہ اور عزیز مستوئی مویشیوں کہ لئے آنے والا چارا فروخت کررہے ہیں ،ہمارے مویشی بھوک کی وجہ سے مررہے ہیں ،انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ راشی لائیواسٹاک افسروں کہ خلاف کارروائی کرکے سیلاب متاثرین کے ساتھ انصاف کیاجائے.