ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ضلع بھر کے تمام پولیس آفیسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی
تفصیل کے مطابق ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو نے تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور انچارجز پولیس پوسٹز کے ساتھ ایس ایس پی آفس ٹھٹہ میں اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔ایس ایس پی ٹھٹہ نے تمام افسران کو ہدایت جاری کی کہ آئی جی پی سندھ غلام نبی میمن کے احکامات پر جرائم پیشہ عناصر، اشتہاری و روپوش ملزمان کی گرفتاری، A کلاس کیسز کو جلد از جلد ٹریس آؤٹ، منشیات و گھٹکہ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں میں بہترین کارکردگی کے لیے موثر حکمت عملی مرتب دی گئی ہیں اور کسی بھی ذرائع سے جرائم کے متعلق ملنے والی اطلاع کی فوراََ تصدیق کرنے کے بعد قانونی کارروائی کرکے مقدمہ درج کریں، اور ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے کیس پراپرٹی ریکور کریں۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ جرائم پیشہ افراد کے خلاف نتیجہ خیز کاررواٸیوں کے ساتھہ تفتیشی امور کو مزید مٶثر اور یقینی بنایا جائے.انہوں نے کہا کہ تمام ڈی ایس پیز، ایس ایچ اوز اور انچارج پولیس پوسٹز اپنی پیشاورانہ مہارت، حاصل کی گئی تربیت اور تجربوں کے بدولت مقدمات کو ناصرف منطقی انجام تک پہچائیں بلکہ متعلقہ عدالتوں سے ملوث ملزمان کو مثالی سزائیں بھی سنوائیں.
ایس ایس پی ٹھٹہ نے مزید کہا کہ جدید تیکنیکی سسٹم اور شہر بھر میں نصب سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف باقاعدہ نشاندھی کے تحت کاروائیوں کو مزید موثر بنایا جائے. اس کے علاوہ درج کیسسز کی تفتيش ایمانداری، باریک بینی اور میرٹ کے بنیاد پر کی جائے. کسی قسم کی بدعنوانی، بددیانتی اور کرپشن کو برداشت نہیں کیا جائیگا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ نے سختی سے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ منشیات و گھٹکہ کے خلاف کارروائیاں تیز کی جائیں اور کسی بھی افسر یا پولیس اہلکار کو ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ایس ایس پی نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے دوران سیکیورٹی کو سخت کیا جائے، تمام افسران کینڈیڈیٹ سے ملاقات کریں اور پولنگ اسٹیشن کا دورہ کریں، ممکنہ ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ / ریزرو اور QRF پلاٹونز کو بمعہ وقت تیار اور الرٹ رکھا جائے،، بلدیاتی الیکشن کے دوران امن و امان کی صورتحال کے لیے پولیس واٹس اپ گروپ پر باہمی روابط کو تقویت دی جائے، الیکشن کے دوران تمام ایس ڈی پی اوز پولنگ اسٹیشنز پر تعینات نفری کو ہر وقت چیک کریں، اس کے علاوہ پیٹرولنگ، سنیپ چیکنگ اور پکٹنگ کو مزید تیز کیا جائے تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ ہو۔
ایس ایس پی ٹھٹہ نے کہا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا ہمارا اولین فرض ہے اس کے علاوہ تمام ایس ایچ اوز اور پی پی انچارجز کو احکامات دیے کہ تمام افسران روزانہ کي بنیاد پر اپنے پولیس اسٹیشن اور پولیس پوسٹز پر موجود رہ کر شہریوں کی شکایات اور مسائل حل کریں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :ضلع بھر کے تمام پولیس آفیسران کے ساتھ ایس ایس پی آفس میں میٹنگ منعقد کی گئی
-

ٹھٹھہ :آمری اسٹاپ پرفٹ پاتھ کے قبضہ مافیاء کے خلاف اپریشن ،تجاوزات ختم
ٹھٹھہ،نامہ نگار( نامہ نگار راجہ قریشی)آمری اسٹاپ پرفٹ پاتھ کے قبضہ مافیاء کے خلاف اپریشن ،تجاوزات ختم
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری کی خاص ہدایات پر اے سی ٹھٹھہ اور اسسٹنٹ مختیارکار نے آمری اسٹاپ کے فٹ پاتھ پر قبضہ مافیاء کے خلاف کارروائی کی ہے ، آمری اسٹاپ کے فٹ پاتھ پر قبضہ مافیا نے دونوں طرف قبضہ کیا ہوا تھا جس میں روڈ کے دونوں طرف ہوٹلیں دکانیں قائم کرلی گئیں،ان ناجائزتجاوزات کی وجہ روڈ بالکل تنگ ہوگیا تھا اوراس جگہ پر مسلسل ٹریفک حادثات رونما ہورہے تھے توڈپٹی کمشنر کے حکم پر پر اسسٹنٹ مختیار کار عزیز میمن نے کارروائی کر کے قبضہ ما فیا سے روڈ کے دونوں اطراف سے تجاوزات کاخاتمہ کردیا.عوامی سماجی حلقوں کی جانب سے اس کارروائی پر اے سی اوراسسٹنٹ مختیار کار عزیز میمن کو خراج تحسین پیش کیا ہے- -

ٹھٹھہ :روایتی اور مقامی کھیلوں پر مشتمل "اسپورٹس فیسٹیول” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ غضنفر علی قادری
ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ میں روایتی اور مقامی کھیلوں پر مشتمل "اسپورٹس فیسٹیول” کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ غضنفر علی قادری ڈپٹی کمشنر
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ "اسپورٹس فیسٹیول” کے انعقاد کے متعلق انتظامات کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ یہاں کے نوجوانوں کی نہ صرف بہتر نشونماء بلکہ انہیں منشیات و دیگر سماجی برائیوں سے بھی بچایا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں 19 سے 25 دسمبر 2022ء تک جاری رہنے والے "اسپورٹس فیسٹیول” کے انتظامات کا جائزہ لینے کے متعلق منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ "اسپورٹس فیسٹیول” میں فٹبال، بیڈ منٹن ، ٹیبل ٹینس، کراٹہ، تھرو بال، ایتھلیکٹس، سیکریس ،رسا کشی، ہینڈ بال و دیگر مختلف کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع ٹھٹھہ میں روایتی اور مقامی کھیلوں پر مشتمل فیسٹیول کا انعقاد کیا جا رہا ہے تا کہ نوجوانوں کو منشیات اور دیگر سماجی برائیوں سے بچا کر صحتمند سرگرمیوں کی جانب راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ فیسٹیول کے اختتام پر نامور شخصیات اور کھلاڑیوں کو بھی مدعو کیا جائے گا تاکہ نوجوانوں کی ہمت افزائی ہو سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی کہ وہ اس ضمن میں آرگنائزنگ کمیٹی تشکیل دینے کے ساتھ ساتھ کھیلوں کے مقابلوں و دیگر انتظامات کے متعلق تجاویز جلد پیش کریں تاکہ فیسٹیول کو حتمی شکل دیکر انعقاد کو یقینی بنایا جا سکے۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری کے علاوہ محکمہ تعلیم، اسپورٹس، سوشل ویلفیئر، انفارمیشن و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اور مختلف سماجی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ -

ٹھٹھہ :حکومت سندھ نے جاوید صبغت اللہ مہر کوسیکرٹری انسانی حقوق مقررکردیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)حکومت سندھ نے جاوید صبغت اللہ مہر کوسیکرٹری انسانی حقوق مقررکردیا
تفصیلات کے مطابق حکومت سندھ کی جانب سے جاوید صبغت اللہ مہر کو سیکریٹری انسانی حقوق حکومت سندھ مقرر جس کا باقائدہ نوٹیفکشن جاری کیا گیا ہے جاوید صبغت اللہ مہر نے سیکرٹری انسانی حقوق کا چارچ سنھبال کر وزیر اعلی سندھ کے معاون خصوصی برائے انسانی حقوق سریندر ویلاسائی سے ملاقات کی اور ان کی خصوصی ہدایت پر 10 دسمبر انسانی حقوق کے عالمی دن کی مناسبت سے محکمہ انسانی حقوق سندھ کی جانب سے کراچی سمیت سندھ کے مختلف اضلاع میں پروگرام رکھے گئے ہیں اس حوالے سے جاوید صبغت اللہ مہر نے محکمہ انسانی حقوق کے آفیسران سے میٹنگ کی اور ان کو پروگرام کے حوالے سے احکامات جاری کئی ہیں -

چونیاں،سرکاری ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت غلط انجیکشن لگنے سے 2 بچوں کی حالتِ غیر
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار) تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دوران علاج معالجہ انجیکشن لگنے سے دو بچوں کی حالت غیر،ایک لاہور ریفر،ورثاء کا شدید احتجاج ہسپتال عملہ کے خلاف کاروائی کے لئیے اے سی چونیاں اور مقامی تھانہ میں درخواست دے دی،سی او ہیلتھ قصور نے معاملہ کی انکوائری کے لئیے ڈی ڈی ایچ او پتوکی کہ سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی،ہسپتال انتظامیہ کا موقف دینے سے انکار تفصیلات کے مطابق ٹی ایچ کیو ہسپتال میں چیک اپ کے لئیے آئے دو بچوں کے لواحقین کا احتجاج دو سالہ زہرہ اور تین سالہ عمر کے والدین نے بتایا کہ معمولی بخار پر بچوں کو ایمر جنسی میں لے کر یہاں پر موجود ڈیوٹی ڈاکٹر نے بولا کہ بازار سے میڈیسن لے کر آئیں اور بچوں کو انجیکشن لگائے جس سے ایک بچے عمر کی حالت غیر ہو گئی جسے فوری طور پر لاہور ریفر کیا گیا جبکہ زہرہ نامی بچی کو انجیکشن لگنے سے اسکے سارے جسم پر الرجی ہو گئی اور بڑے بڑے دانے بن گئے دونوں بچوں کے لواحقین نے ہسپتال انتظامیہ کے خلاف شدید احتجاج کیا ورثاء کا کہنا ہے کہ ہسپتال میں موجود ڈاکٹرز نے ایم ایس کی ملی بھگت سے پرائیویٹ افراد سے ٹھیکہ کر رکھا ہے اور بازار سے ٹھیکے والی ادویات کی خریداری کرواتے ہیں جو ناقص ہونے کی وجہ سے مزید بیماریوں کا سبب بن رہی ہے سی او ہیلتھ قصور اظہر عباس نقوی نے تمام واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی ڈی ایچ او پتوکی کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے کر انکوئری کرنے کا حکم دیا ہے بچوں کے لواحقین کی جانب سے اے سی چونیاں اور مقامی تھانہ میں ہسپتال انتظامیہ ہے خلاف درخواست بھی دائر ہو گئی ہے جس میں انہوں نے زمہ داران کے خلاف کروائی کا مطالبہ اور کمیشن پر استمعال ہونے والی ادویات بند کروانے کا مطالبہ کیا ہے
-

تونسہ : سیلاب متاثرین کو رقم کی ادائیگی ،پنجاب بنک میں رش،علیحدہ کونٹر نہ بنائے گئے ،عوام اور بنک عملہ پریشان
تونسہ شریف، باغی ٹی وی( نامہ نگار عمران لنڈ)سیلاب متاثرین کو رقوم کی ادائیگی ،پنجاب بنک میں رش،سیلاب متاثرین کی سہولت کیلئے کوئی علیحدہ کونٹر نہ بنائے گئے ،عوام اور بنک عملہ پریشان ،سیلاب متاثرین کی لمبی لائنیں دوسری طرف ان لمبی لائنوں کے باعث پنجاب بنک تونسہ میں وہوا روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثرہورہی ہے، ناقص پالیسی وناکافی انتظامات کی وجہ سیلاب متاثرین کو رقم کی ادائیگی کےلیے اضافی کاونٹر نہ بنانے سے
تونسہ کے ہزاروں متاثرین کو ادائیگی کےلیے بنک کا محدود عملہ کم پڑ گیاہے اور انہیں 12 گھنٹے سے بھی زائد کام کرنا پڑرہاہے،دوسری طرف عوامی وسماجی حلقوں نےڈی سی ڈیرہ ،اے سی تونسہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ، ہائی سکول تونسہ ،ڈگری کالج تونسہ اور سٹیڈیم میں اضافی کاونٹر بنائیں تاکہ متاثرین کو فوری اور بروقت رقوم کی ادائیگی ہو۔دور دراز سے آئے سیلاب متاثرین لائنیوں میں باری کا انتظار کرنے پر مجبور ہیں۔ -

چترال : لوٹکوہ سڑک کشادگی اور مرمت ، مقامی لوگوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔
چترال (گل حماد فاروقی)سیاحتی مقام وادی گرم چشمہ کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر کام شروع ہوا ہے جس کی تکمیل سے اگر ایک طرف اس سڑک پر حادثات کی شرح میں کمی آئے گی تو دوسری جانب اس خوبصورت وادی میں سیاحت بھی فروغ پائے گی۔
پچاس ہزار سے زیادہ آبادی پر مشتمل وادی گرم چشمہ کی سڑک پر توسیع اور مرمت کا کام شروع ہوا ہے۔ یہ سڑک دریائے لٹکوہ کے کنارے سنگلاح پہاڑوں کی بیچ میں سے گزرا ہے جو ہر سال سیلاب، برفانی تودے لینڈ سلایڈنگ کی وجہ سے ہر قسم کے ٹریفک کیلئے بند ہوجاتی ہے۔ اب یہ سڑک صوبائی محکمہ مواصلات یعنی کمیونیکیشن اینڈ ورکس سے وفاقی محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے حوالہ ہوئی ہے۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے عامر زیب جو اس سڑک پر جاری کام کی نگرانی خود کررہے ہیں ان کے مطابق فی الحال اس سڑک کی چوڑائی 18 فٹ ہے مگر یہ جب یہ سڑک پراجیکٹ کے حوالہ ہوگا تو تارکولی سڑک کی کشادگی 21 فٹ ہوگی جبکہ اسکے دونوں جانب چھ چھ فٹ شولڈر ہوں گے۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر زیب کا کہنا ہے کہ این ایچ اے کے Maintenance سیکشن کے پاس لواری ٹاپ سے چترال اور چترال سے درہ پاس تک سڑک کی مرمت پر کام ہورہا ہے۔عامر زیب نے کہا کہ اس سڑک پر پچیس کلومیٹر حصہ حراب ہے جو بیس پچیس کروڑ روپے میں آسانی سے تعمیر ہوسکتا ہے اور اس سے نہ صرف لوگوں کو سفر میں آسانی ہوگی بلکہ ان کا وقت بھی بچ جائے گا اور حادثات کی شرح میں بھی کمی آئے گی۔

اس سڑک کی مرمت اور حفاظتی دیواروں کی تعمیر پر علاقے کے لوگ بھی نہایت خوش ہیں۔ایل ڈی ایف کے صدر نصرت الہی کا تعلق گرم چشمہ سے ہے انہوں نے اس سڑک کی مرمت، حفاظتی دیواروں کی تعمیر اور سڑک کی کشادگی پر وفاقی وزیر مواصلات، این ایچ اے حکام اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر عامر زیب کا حصوصی شکریہ ادا کیا جو دن رات اس سڑک پر موجود ہوکر کام کی نگرانی کرتا ہے تاکہ معیاری کام ہوسکے۔
ضلع اپر چترال کے تحصیل امیر جے یو آئی فاتح الرحمان نے اس سڑک پر مرمت کے کام شروع کرنے پر حکام اور این ایچ اے کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ گرم چشمہ کی سڑک میں کئی ایسے پل ہیں جو لکڑی سے بنے ہوئے ہیں اور نہایت حستہ حال ہیں۔

چترال میں حراب سڑکوں کی وجہ سے اکثر جان لیوا حادثات پیش آتے ہیں اب ان سڑکوں کی کشادگی، مرمت اور تعمیر سے اگر ایک طرف حادثات کا شرح کم ہوگر لوگوں کو سہولت میسر ہوں گی تو دوسری جانب اس سے اس خوبصورت وادی میں سیاحت بھی فروغ پائے گی۔ان سڑکوں کی تعمیر و مرمت کیلئے فنڈ فراہم کرنے پر لوگوں نے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمان اور وفاقی وزیر مواصلات مفتی اسعد محمود کا بھی شکریہ ادا کیا۔ -

لیہ : 100 میگا واٹ شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا
لیہ (باغی ٹی وی ) لیہ کی تحصیل چوبارہ میں 100 میگا واٹ کے شمسی توانائی پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا کہ سولر پاور پراجیکٹ نجی شعبے میں بجلی پیدا کرنے والا سب سے بڑا منصوبہ ہے، اس منصوبے کا آغاز 7 سال قبل شہباز شریف نے کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئلے، پانی، سورج اور ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے لگائے جا رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ نازک وقت ضرور ہے لیکن پاکستان تباہی کی جانب نہیں بلکہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے لیہ، گڑھ مہاراجہ اور کوٹ ادو سمیت گرد و نواح کے علاقوں کو فائدہ پہنچے گا، مقامی لوگوں کو روزگار اور علاقے کو ترقی کے مواقع میسر ہوں گے۔
-

سجاول :دڑو میں آتشزدگی،لاکھوں روپے کا نقصان، فائر برگیڈ کی گاڑی نہ پہنچی۔
سجاول،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان ) دڑو میں آتشزدگی کا افسوسناک واقعہ رونماہوا ہے جس سے لاکھوں روپے کا نقصان، فائر برگیڈ کی گاڑی نہ پہنچی۔سومرا پٹرول پمپ کے سامنے اسپیئر پارٹس کی دکان میں ویلڈنگ کی چنگاریوں سے آگ بڑھک اٹھی ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے لاکھوں روپے کا سامان جل کر راکھ میں تبدیل ہوگیا، دکان میں موجود میر محمد سومرو اور ان کے بیٹے نے دوڑ کر اپنی جان بچائی. مگر دکان میں لاکھوں روپے کا نقصان ہوا. فائر برگیڈ کو آگ بجھانے کیلئے کال کی گئی لیکن فائر برگیڈ کی گاڑی نہ پہنچی۔جس پر اہلیاں شہر نے احتجاج کیا اور ڈپٹی کمشنر سجاول سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہے-
-

سجاول :مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا
سجاول،باغی ٹی وی( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) سجاول میں مرغی کا گوشت من مانی قیمت پر فروخت ہونے لگا
تفصیل کے مطابق سجاول میں چکن فروشوں کی قصابوں کی چین ہے جو غیر قانونی طور پر کو مہنگائی ہوشرباء مہنگائی کرنے ملوث ہے اور عوام کو مہنگائی کی چکی میں پسنے پر مجبور کردیا ہے ۔اس وقت مین پبلک پارک سے مامون لاڈا چوک تک مرغی کا گوشت 460 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔جبکہ بس اسٹاپ روڈ پر 400 روپے فی کلو فروخت کیا جارہا ہے اور دیہی علاقوں میں مرغی کے گوشت کاریٹ 500 سے بھی تجاوزکرچکا ہے. سجاول کے ناجائزمنافع خور چکن فروشوں نے اپنی مرضی کے مطابق ریٹ مقرر کر کے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ تاہم ضلعی انتظامیہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے نوٹوں کی چمک کے شکنجے میں بے بس ہو گئی ہے- جبکہ دوسری طرف مرغی فروش حسب روایت پیچھے سے ریٹ مہنگا ہونے کا راگ الاپ رہے ہیں۔