سجاول ،باغی ٹی وی (نامہ نگار یاسر علی پٹھان) ہائی ایس ویگن ٹائرپھٹنے سے الٹ گئی،15 مسافر زخمی
تفصیل کے مطابق کراچی سے بدین جانے والا تیزرفتارہائی ایس ویگن جاتی چوک لوہانیاں واٹر پولیس چوکی کے قریب ٹائر پھٹنے سے الٹ گئی، ویگن الٹنے کے نتیجے میں اس میں سوار 15 مسافر زخمی ہو گئے.اس حادثہ میں زخمی ہونے والے مسافروں کو میرپور بٹھورو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے.جہاں انہیں فرسٹ ایڈ دی گئی
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سجاول: ہائی ایس ویگن ٹائرپھٹنے سے الٹ گئی،15 مسافر زخمی
-

ڈی جی خان:صدر پریس کلب بخت کھوسہ کی جھوٹے مقدمہ سے رہائی کے بعد پریس کلب پہنچنے پرشاندار استقبال
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(شہزادخان نامہ نگار)صدر پریس کلب بخت کھوسہ کی جھوٹے مقدمہ سے رہائی کے بعد پریس کلب پہنچنے پر انکی شاندار استقبال کیا گیا، پھولوں کے ہار پہنانے کیساتھ ساتھ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں، پگڑی باندھنے کیساتھ سیلفیاں لیتے رہے، بخت کھوسہ سمیت صحافیوں اور سول سوسائٹی کے سینکڑوں افراد نے ریلی نکالی، ریلی پریس کلب سے ہوتی ہوئی کمشنر آفس تک پہنچ کر پرامن طور پر منتشر ہوئے، صدر پریس کلب بخت کھوسہ کیخلاف جھوٹا مقدمہ درج کرنے پر صحافیوں اور سوسائٹی کی بڑی تعداد نے ریلی میں شرکت کی، تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان پریس کلب کے صدر بخت کھوسہ کو سچ لکھنے کی سزا، کسٹم پولیس کیخلاف کرپشن اور اسمگلنگ کرنے کی نشاندھی کرنے اور کسٹم کلیکٹر ملتان سمیت دیگر افسران کو وڈیو کلپ بطور ثبوت بھجوانے پر کسٹم پولیس نے برا منایا اور چار دن بعد الٹا صدر پریس کلب و سینئر صحافی بخت کھوسہ کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے ان کے کیخلاف خاموشی سےجھوٹا مقدمہ درج کرایا اور ملتان کسٹم آفس بلاوا کر آفس میں ہی سے گرفتار کیا گیا 6 دن کی جسمانی ریمانڈ لینے کے بعد مزید 8 دن جسمانی ریمانڈ لینے کے استدعا کسٹم جج لاہور نے مسترد کر کے بخت کھوسہ کو جیل بھجوا دیا اور ضمانت کی درخواست پر بعد سماعت عدالت کے جج نے اپنی فیصلے میں تحریر کیا کہ بخت کھوسہ کیخلاف اسمگلنگ کی کوئی ثبوت نہیں جس پر بخت کھوسہ کو رہا کر دیا رہائی کے بعد صدر پریس کلب ڈیرہ غازی خان بخت کھوسہ کی پریس کلب آمد پر ڈیرہ غازی خان کے صحافیوں اور سول سوسائٹی نے شاندار استقبال کیا اور بخت کھوسہ کے گلے میں پھولوں کے ہار پہنانے کے ساتھ ساتھ اسے بلوچی روایات پر پگڑی بھی پہنایا اور ساتھ ہی پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پریس کلب ڈیرہ غازی خان کے چیئرمین شیر افگن بزدار اور صدر انجمن صحافیان غلام مصطفی لاشاری سمیت جنرل سیکرٹری بشیر چوہان سمیت عابد بزدار کی قیادت میں صحافیوں اور سول سوسائٹی نے پریس کلب سے لیکر کمشنر آفس تک ریلی نکالی گئی ریلی میں سینکڑوں افراد نے شرکت کرتے ہوئے کسٹم پولیس مردہ باد اور بخت کھوسہ زندہ باد کے نعرے لگاتے رہے اور کسٹم کے ذمہ داروں کو معطل کر کے انہیں کیئے کی سزا دینے کا بھی مطالبہ کیا ہے اور مزید کہا کہ ڈیرہ غازی خان میں تعینات کرپٹ کسٹم آفیسران کیخلاف فوری کاروائیاں نہ کی گئیں تو پھر احتجاج کو دھرنے میں تبدیل کرنے کا اعلان کرینگے اس بارے چیئرمین پریس کلب شیر افگن بزدار، مصطفی لاشاری، بشیر احمد چوہان سمیت عابد بزدار و دیگر نے آئندہ کی لائحہ عمل تک احتجاجی ریلی ختم کرنے کا اعلان کیا۔
-

میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی کہ خلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے، پولیس کےخلاف شدید نعرے بازی
میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ )بڑھتی ہوئی بدامنی کہ خلاف شہری سڑکوں پرنکل آئے، پولیس کےخلاف شدید نعرے بازی
تفصیل کے مطابق میہڑمیں دن بہ دن بڑھتی ہوئی بدامنی، قتل وغارت ،چوریوں ،ڈکیتیوں اور لوٹ مار کےخلاف سندھ ترقی پسند پارٹی کی جانب سے عبدالحمید سومرو کی قیادت میں سیکڑوں شہری سڑکوں پر نکل آئے، مظاہرین نے بائی پاس روڈ سے میہڑ پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیا اور پولیس کہ خلاف سخت نعرے بازی کی، مظاہرین نے مطالبہ کررہے تھے کہ حالیہ دنوں قتل ہونے والے بنک ملازم سعید احمد شیخ کے قاتلوں کو فوراََ گرفتار کیا جائے اورشہرمیں مکمل امن و امان قائم کیا جائے دوسری صورت میں پر امن احتجاجی تحریک چلائی جائیگی. -

گوجرہ : موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکومختلف وارداتوں میں مال وزر اور موٹرسائیکل چھین کر فرار
گوجرہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عبدالرحمان جٹ)موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکومختلف وارداتوں میں مال وزر چھین کر فرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ الفیض سوسائٹی گوجرہ کامحمد بلال اپنے موٹر سائیکل پر بلال پارک کے قریب سے گزررہاتھاکہ اس دوران اسے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اور اسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس کا موٹر سائیکل و 35ہزارروپے کی رقم چھین لی۔جبکہ نواحی چک نمبر335ج ب کا محمد اسلم گاؤں کے قریب جا رہا تھاکہ اسے دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک کرسے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے کی نقدی وموبائل چھین لیااورکامیاب وارداتوں کے بعدفرارہو گئے اطلاع ملنے پرتھانہ سٹی و تھانہ نواں لاہور پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کر دی ہے۔
اسی طرح مسلح ڈاکو ؤں نے ایک اور شہری سے موٹر سائیکل چھین لیا۔کامیاب واردات کے بعدفرارہو گئے۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر303ج ب کا عادل اپنے موٹر سائیکل پر سوارجھنگ روڈ موٹر وے انٹر چینج کے قریب جا رہاتھاکہ اسے موٹر سائیکل سوار دو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اوراس سے موٹر سائیکل نمبر6471ون ٹو فائیوچھین لیااورکامیاب واردات کے بعد فرارہو گئے۔تھانہ صدرپولیس گوجرہ کو واردات سے آگاہ کردیاگیا تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔ -

ٹھٹھہ :مکلی میں پولیس اہلکار موٹر سائیکل چور نکلا ، مقدمہ درج
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)مکلی میں پولیس اہلکار موٹر سائیکل چور نکلا ، مقدمہ درج
تفصیل کے مطابق مکلی دبئی شاپنگ مال سے ایک شخص کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی تھی جس پر ایس ایس پی ٹھٹھہ نے سخت نوٹس لیتے ہوئے سی سی ٹی وی کی ریکارڈنگ منگوائی جس میں پولیس اہکار شاہزمان ناریجو موٹر سائیکل چراتے ہوئے صاف نظر آرہا ہے جس پر پولیس کی ٹیم نے جماری گوٹھ میں چھاپہ مار کر پولیس اہلکار کوگرفتار کرکے ایس ایس پی ٹھٹھہ کے سامنے پیش کیا جہاں شاہ زمان ناریجو نے اپنے جرم کا اعتراف کیا ایس ایس پی ٹھٹھہ کے حکم پر مذکورہ پولیس اہلکار کے خلاف مکلی تھانے میں کیس داخل کرنے کے ساتھ اسے سروس سے بھی ڈس مس کردیا گیا ہے پولیس اہلکار کے بارے میں یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ اس نے مزید موٹر سائیکلیں چرانے کا بھی اعتراف کیا ہے -

کندھ کوٹ : ڈی ای او پرائمری ارشاد احمد بکرانی کے خلاف سوشل میڈیا پرچلنے والی خبریں محض جھوٹ کا پلندہ ہیں،عوامی حلقے
کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار)کندھ کوٹ محکمہ تعلیم کے بہترین اور ایماندار آفیسر ڈی ای او پرائمری ارشاد احمد بکرانی کے خلاف کچھ دنوں سے مسلسل سوشل میڈیا پر چلنے والی خبروں میں کوئی بھی صداقت نہیں ہے ڈی ای او کے موقف کے بعد یہ بات واضح ہوگئی کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی خبریں جھوٹ ہیں
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے بہترین ادارے آئی بی اے سے پی ایس ٹی اساتذہ کے ٹیسٹ پاس کرنے والوں امیدواروں کو میرٹ پر آفر آڈر جاری کرنے پر ڈی ای او پرائمری کشمور ارشاد احمد بکرانی کی خلاف سوشل میڈیا اور اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں جھوٹی نکلیں اس موقع پر محکمہ تعلیم کے ڈی ای او پرائمری ارشاد احمد بکرانی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کشمور کے تعلقہ تنگوانی کی ہارڈ ایریا سے تعلق رکھنے والے دو امیدواروں رفیق احمد۔ اور میر حسن کے آفر آڈر والی خبریں سوشل میڈیا پر غلط رنگ دے چلائیں جا رہی ہیں وہ بالکل جھوٹی ہیں. بات یہ ہے کہ پی ایس ٹی امیدوار رفیق احمد اور میر حسن دونوں کا تعلق تنگوانی کی ہارڈ ایریا سے ہے دونوں امیدوار جے ای ایس ٹی کی ٹیسٹ میں فیل ہوئے تھے کچھ لوگوں نے ان دونوں امیدوارون کے خلاف جے ای ایس ٹی کی فیل میرٹ لسٹ کی پکچرز نکال کر اس میں پی ایس ٹی کا رنگ لگا کر میرے خلاف سوشل میڈیا اور مختلف چینلز پر غلط خبریں چلا رہے ہیں جبکہ یہ چلنے والی خبریں بالکل جھوٹ ہے بغیر کسی تصدیق کے جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف میں کارروائی کرنے کے لیے قانونی حق رکھتا ہوں انشاء اللہ انہیں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا دوسری جانب ضلع کشمور کندھ کوٹ کی تعلیم یافتہ عوام کا کہنا تھا کہ محکمہ تعلیم کے ڈی ای او پرائمری ارشاد احمد بکرانی ایک ایماندار آفیسر ہے اس کے آنے سے ضلع کشمور کندھ کوٹ اور تنگوانی میں پرائمری کے آفر آڈر مکمل میرٹ پر ہوئے ہیں کسی بھی پی ایس ٹی امیدوار کے حق میں روکاوٹیں نہیں کی گئی سب کو اپنا حق اپنی میرٹ پر دیا گیا ہے ارشاد احمد بکرانی بلوچ قوم کا ایک تعلیمی یافتہ گھرانے سے تعلق رکھتا ہے اس کے خلاف سوشل میڈیا پر غلط خبریں چلنے والی بالکل چھوٹی ہیں یہ ایک ایماندار آفیسر کو بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے محکمہ تعلیم کے اعلیٰ افسران کو چاہیے کہ جھوٹی خبریں چلانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے تاکہ ایماندار آفیسر ضلع کشمور میں مزید بہتری لا سکیں- -

اوکاڑہ : سید صمصام بخاری کی رینالہ خورد آمد، پر پرتپاک استقبال، پھولوں کی پتیاں نچھاور
اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر) نواحی علاقہ رینالہ خورد میں سابق وفاقی و صوبائی وزیر ممبر پنجاب اسمبلی سید صمصام علی شاہ بخاری کی رینالہ خورد آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار شیر گڑھ روڈ کا افتتاح کیا.
تفصیلات کے مطابق نواحی علاقہ رینالہ خورد میں سابق وفاقی و صوبائی وزیر ممبر پنجاب اسمبلی سید صمصام علی شاہ بخاری کی رینالہ خورد آمد پر پرتپاک استقبال کیا گیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کے شکار شیر گڑھ روڈ کا افتتاح کیا شیر گڑھ روڈ قومی شاہراھ سے شیر گڑھ۔ حجرہ شاہ مقیم اور دیپالپور قصور روڈ کو ملاتا ہے شیر گڑھ کی تعمیر سے درجنوں دیہاتوں کے رہنے لوگوں کو بہترین سفری سہولیات میسر آئیں گیں افتتاح کے موقع پر پی ٹی آئی رہنما مہر جاوید۔ سید گلزار حسنین۔ ملک قاسم امیر سیمت مقامی قیادت موجود تھی افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہا کہ میں دلوں کے وزیراعظم چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کرتا ہوں عمران خان کے ترقیاتی کاموں کے ویژن کے مطابق ضلع بھر کے شکل بدلنے کے حوالے سے ترقیاتی کام جاری رکھیں گے عمران خان کے ویژن کے مطابق ترقی کا سفر جاری رہے گا عمران خان کے ویژن کے مطابق ہم ہیں یہ اسمبلیاں کیا چیز ہیں ہم اسمبلیوں کے لئے نہیں آزاد پاکستان کے لئے لڑ رہے ہیں وہ مشاورت کر رہے ہیں اگر کہیں گے تو ضرور اسمبلیاں توڑی جائیں گیں جو فیصلہ عمران خان کریں گے ان پر عمل ہو گا اگر وہ کہیں گے جلد از جلد اسمبلیاں توڑیں تو اس پر فورا عمل کیا جائے گا وزیر اعلیٰ پنجاب نے واضح طور پر کہا ہے جو عمران خان کا فیصلہ ہو گا اس پر عمل کریں
گے -

چوٹی زیریں:ڈاکٹر عبدالکریم ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈیرہ تعینات ،چارج سنبھال لیا
چوٹی زیریں،باغی ٹی وی( محسن نواز ) ڈاکٹر عبدالکریم ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈیرہ غازیخان تعینات ،چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ، بیسویں گریڈ میں ترقی
تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عبدالکریم خان رمدانی کو ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز ڈی جی خان ڈویژن تعینات کردیا گیا ،انہوں نے چارج سنبھال کر کام شروع کردیا،ڈاکٹر عبدالکریم رمدانی سی ای او ہیلتھ ڈی جی خان بھی رہے چکے ہیں اور اپنی سابقہ تعیناتی کے دوران انہوں نے ہسپتالوں کے معیار کو بہتر بنانے کے لئے دن رات ہسپتالوں کے دورے کرتے رہتے تھے اور علاج معالجہ کی فراہمی میں کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کرتے تھے۔ڈاکٹر عبدالکریم خان رمدانی کو بی پی ایس 20 میں بھی ترقی دے دی گئی انہیں ڈائریکٹر ہیلتھ اور بیسویں گریڈ میں ترقی پانے پر چیف لغاری سردار جمال خان لغاری، سردار اویس خان لغاری،یونس عباس وڈانی،قسور عباس برمانی مختار احمد وڈانی،حشمت علی کوریجہ،ڈاکٹر عرفان کریم رمدانی،ڈاکٹر بشیر عباس وڈانی،عباس خان بلوچ،نادر عباس رمدانی،علی بخش جوہر،سردار عابد خان رمدانی،سردار ساجد خان رمدانی،اسرار احمد رمدانی نے مبارکباد دی ۔ -

ٹھٹھہ میں بھی ضلعی سطح پر قومی ووٹرز دن منایا گیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھٹھہ میں بھی ضلعی سطح پر قومی ووٹرز دن منایا گیا
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کی جانب سے ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی ضلعی سطح پر قومی ووٹرز دن منایا گیا تاکہ عوام میں ووٹ کے حق، اہمیت اور اندراج کے متعلق آگہی اور شعور بیدار کیا جا سکے۔ اس ضمن میں جیمخانہ کلب مکلی میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری اور ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمٰن آرائیں کے علاوہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذره مہیسر، ممبران ووٹرز ایجوکیشن کمیٹی، محکمہ روینیو، صحت، تعلیم و دیگر مختلف محکموں کے افسران، این جی اوز اور سول سوسائٹی کے نمائندے، صحافی اور وکلاء برادری سمیت مختلف اسکولز کے اساتذہ، طلبہ و طالبات، سول سوسائٹی اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ریجنل الیکشن کمشنر عبدالرحمان آرائیں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نہ صرف ملک میں الیکشن کے نظام کو ہی مکمل کرواتا ہے بلکہ سماجی تنظیموں، سول سوسائٹی اور میڈیا کے فورمز کے ذریعے شہریوں کو ووٹ کے حق، اہمیت اور اندراج کے متعلق آگاہی بھی فراہم کرنے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے اپنے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام بہن، بھائیوں بالخصوص نوجوانوں کو اپیل کرتا ہوں کہ وہ اپنے قیمتی ووٹ کا بھرپور استعمال کرکے ایسے مخلص اور با کردار لوگ منتخب کریں جوکہ عوام کے مسائل اور تکالیف کو ایوانوں تک پہچانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کر سکیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک قومی فریضہ ہے اور انتخابی عمل میں نہایت اہم کردار ادا کرتا ہے، ووٹ کے استعمال سے عوامی نمائندے منتخب ہوتے ہیں جس کے ذریعے حکومتیں بنتی ہیں، انہوں نے کہا کہ ووٹ ایک ایسی طاقت ہے جس کی وجہ سے جمہوریت کو استحکام ملتا ہے۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری اور ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹہ عذرا مہیسر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو انتخابات کے عمل کا حصہ بنانے کے لئے آگاہی فراہم کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو اپنے ووٹ کا صحیح استعمال کرتی ہیں۔ انہوں نے ووٹ کے اندراج اور استعمال پر زور دیتے ہوئے کہا کہ تمام ووٹرز قانون کے مطابق شناختی کارڈ کے مستقل یا عارضی پتہ پر اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنائیں۔ تقریب سے ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر خدا بخش بہرانی، لیکچرار سندھ یونیورسٹی کیمپس ٹھٹہ سیدہ فضاء شاہ و دیگر نے بھی قومی ووٹرز دن کی مناسبت سے روشنی ڈالی، انہوں نے خواتین کے ووٹ کے استعمال اور اندراج پر زور دیتے ہوئے کہا کہ خواتین کی سیاسی سرگرمیوں اور انتخابی عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت کی اشد ضرورت ہے۔ بعد ازیں جیمخانہ کلب مکلی سے ڈپٹی کمشنر چوک تک واک کیا گیا تاکہ عوام میں ووٹ کے حق، اہمیت اور داخلا سے متعلق آگاہی اور شعور کو اجاگر کیا جاسکے۔ -

اوکاڑہ : فون پر لیلہ سے دوستی،کچہ میں اغواء کاروں کو 15 لاکھ تاوان دیکر مجنوں گھر لوٹ آیا
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور کے نوجوان کو ٹیلی فون کے ذریعے دوستی کرنا مہنگا پڑ گیا خوبصورت لڑکی کے جھانسے میں آکر اغوا ہونے والا نوجوان دو ماہ بعد 15لاکھ روپے تاوان کی رقم دے کر بازیاب ہوگیا۔دیپالپور تھانہ حجرہ شاہ مقیم کے محلہ احمدآباد کے رہائشی نوجوان بابر اور اس کے اہل خانہ نے باغی ٹی وی کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو ماہ قبل فون کال کےذریعےخوبصورت لڑکی سے میری دوستی ہو گئی جس نے فون پر مجھے ملنے کیلئے کچےکےعلاقہ کشمور میں بلوایا جب میں وہاں پہنچا تو مجھے اغواء کرلیاگیا اور میرے گھر والوں سے پچاس لاکھ روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ، ڈیمانڈ نہ پوری کرنے پر تشدد کیا جاتا تھا برہنہ کر کے کپڑے اتار کر سر کے بال کاٹ دئیے دو ماہ اُن کی قید میں رہا پھر آخر کار 15 لاکھ روپے میں معاملہ طے پایا اور مجھے تاوان کی رقم دے کر رہائی ملی مغوی نوجوان کا مزید کہنا تھاکہ میرے علاوہ تقریبا پنجاب کے سو کے قریب اور لوگ اغوا کاروں کے چنگل میں ہیں۔ یہ علاقہ کچے کا ہے ،بازیاب ہونے والے نوجوان نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان اور آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس آپریشن تو پہلے بھی کر رہی ہے لیکن آرمی کی مدد لے کر کچے کے علاقے سے اغواء کاروں کا صفایا کیا جائے اور سو کے قریب لوگوں کو بازیاب کروایا جائے-