Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پیامِ پاکستان محراب و منبر کی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار

    یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پیامِ پاکستان محراب و منبر کی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں پیامِ پاکستان محراب و منبر کی ذمہ داریاں کے موضوع پر سیمینار منعقد ہوا سیمنار میں موجودہ دور میں علماء کرام کی معاشرتی ذمہ داریوں کو اجاگر کیا گیا .
    اوکاڑہ یونیورسٹی میں منعقد ہونے والے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر نے قیامِ پاکستان کے حقیقی مقاصد، قائداعظم محمد علی جناح کے افکار پر بات کرتے ہوئے محراب و منبر کی ذمہ داریوں پر روشنی ڈالی۔شرکاء کا کہنا تھا پاکستان ایک اسلامی جہموری ریاست ہے یہاں سب کے حقوق برابر ہیں۔ محراب و منبر سے تبلیغ کا مقصد اپنے عقیدے کا بیان کرنا ہے زبردستی انکا اعتراف کروانا نہیں۔اپنے نظریے اور عقیدہ سے منسلک رہ کر پاکستان کے حقیقی مقاصد کو پایا جا سکتا ہے۔ محبت، امن بھائی چارے کی فضا کو قائم رکھنے میں اساتذہ کرام، علما دین سمیت طالبِ علموں کا کردار کلیدی ہے۔ درس گاہیں ہی معاشرہ قائم کرتی ہیں۔ اس لیے ہمیں تعلمیی اداروں میں مثبت سوچ کو فروغ دینا ہے۔ شدت پسندی کی نفی ضروری ہے۔اسلام امن کا پیغام دیتا ہے۔ پاکستان امن کا گہوارہ ہے۔ اس موقعہ پر ڈاکٹر انوار اللہ طیّبی فیکلٹی شعبہ اسلامیات سمیت یونیورسٹی اساتذہ اور طلبہ کی کثیر تعداد موجود تھی۔ ڈاکٹر امجد علی سیمنیار آرگنائزرڈائریکٹر سٹوڈنٹ افئیرز یونیورسٹی آف اوکاڑا نے شرکا ٕ کا شکریہ ادا کیا ۔

  • ٹھٹھہ:کے الیکٹرک گھارو سٹی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ منعقد کرے گی

    ٹھٹھہ:کے الیکٹرک گھارو سٹی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ منعقد کرے گی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)کے الیکٹرک کی جانب سے گھارو سٹی میں ایک روزہ فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیا ہے۔
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ کے علاقے گھارو سٹی میں کے الیکٹرک اپنے صارفین کو بجلی کے بلوں میں مختلف اسکیموں کے ذریعے رعایتیں فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ انکی صحت کا بھی خیال رکھتی ہے جسکے لیے بروز پیر گھارو شہر میں کے الیکٹرک ایک روزہ فری آئی کیمپ لگا رہی کے الیکٹرک کے مارکیٹنگ منیجر اطہر احمد اور گھارو کمپلینٹ سینٹر کے ایریا مینیجر ثاقب نے پریس کلب گھارو میں پریس کلب کے صدر ذوالفقار خاصخیلی، سابقہ صدر سید دائم شاہ، سید عمران علی، رشید پنہور، سید ذوالفقار علی شاہ، نواز خاصخیلی، بابن ہاشوانی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کے الیکٹرک اپنے صارفین کے بقایاجات کی ادائیگیوں میں مختلف اسکیموں کے ذریعے سہولیات مہیاء کرتا رہا ہے تاکہ صارف اپنا بل وقت پر ادا کرسکے انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کو اپنے صارفین کی صحت کا خیال ہے جہاں کے الیکٹرک بارہ 12 دسمبر کو گھارو میں ایک روزہ مفت آئی کیمپ کا انعقاد کررہی ہے جہاں کراچی کے ماہر آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹرز مریضوں کا معائنہ کریں گے اور انہیں ادویات دی جائینگی جبکہ نظر کے چشمے دینے کے ساتھ ساتھ آپریشن کی صورت میں انہیں آپریشن کی تاریخ بھی دی جائیگی جو کہ کراچی ڈھائی نمبر میں واقع ہسپتال میں مفت کیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ کے الیکٹرک کے صارفین کوشش کریں کہ وہ بجلی کے بل وقت پر ادا کریں اور جو صارف گزشتہ کافی عرصے سے بل ادا نہیں کررہے ہیں وہ پیر کے روز لگنے والے کیمپ میں دی جانے والی اسکیم سے استفادہ حاصل کریں اور کے الیکٹرک اسکیم کے تحت ادائیگی کرسکتے ہیں انہوں نے کہا اس وقت سولہ سو صارفین ایسے ہیں جو بل ادا نہیں کر رہے کے الیکٹرک چاہتی ہے کہ ایسے صارفین ان اسکیموں کے تحت اپنے بل ادا کریں اور ہمارے ہاتھ مظبوط کریں تاکہ ہم بھی بجلی کے تسلسل کو برقرار رکھ سکیں۔

  • ٹھٹھہ:ہالیجی اور چھتیجی ندی کے مچھیروں کا باثرافراد کیخلاف احتجاج

    ٹھٹھہ:ہالیجی اور چھتیجی ندی کے مچھیروں کا باثرافراد کیخلاف احتجاج

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ہالیجی اور چھتیجی ندی کے مچھیروں کا باثرافراد کیخلاف احتجاج
    تفصیل کے مطابق ہالیجی ندی کے ساتھ چھتیجی ندی کے رہائشی منور میربحر، جمن،رحیم بخش، رفیق، عرس, اور دیگر ماہیگیروں نے بااثر لوگوں کے خلاف احتجاج کرتے ہوۓ کہا کے ہمارے روزگار کا ذریعہ چھتیجی ندی ہے، بااثر لوگ اپنی طاقت پر ہم پر ظلم کرتے ہیں ہمارا روزگار مزدوری بند کرادی ہے، ہمارے بچے بھوکے ہیں اورہم فاقہ کشی کی زندگی گزارنے پر مجبورکردئے گئےہیں ، ہم جب روزانہ کماتے ہیں تب ہمارے بچے کھاتے ہیں انہوں ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بااثر لوگوں کے خلاف کارروائی بااثر لوگ ہمارے زمینوں پر قبضہ کر رہے ہیں ، ماہیگیروں کو ندی سے بے دخل کر رہے ہیں اور ہمارا روزگار مزدوری بند کردی ہے وہ بحال کرائی جاۓ تاکہ ہمارے بچے فاقہ کشی سے بچ سکیں دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ مزید بڑھائیں گے اور عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے –

  • ننکانہ : ضلعی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ووٹرز کے قومی دن کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد

    ننکانہ : ضلعی الیکشن کمیشن کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں ووٹرز کے قومی دن کے حوالہ سے سیمینار کا انعقاد

    ننکانہ صاحب، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )الیکشن کمیشن آف پاکستان پر عزم ہے کہ انتخابی عمل کے بارے میں شہریوں کی آگاہی کو بہتر بنایا جائے اور ان کی حوصلہ افزائی کی جائے تاکہ وہ اپنا ووٹ ڈال کر انتخابی عمل کا حصہ بنیں،قومی ووٹرز ڈے تجدید عہد کا دن ہے کہ ووٹ نہ صرف ہمارہ حق ہے بلکہ ایک مقدس قومی ذمہ داری بھی،سیاسی شعور،شفاف انتخابات اور مظبوط جمہوریت سے ملکی مسائل حل کیے جاسکتے ہیں، ووٹ کے مثبت استعمال سے ہم سب تکمیل پاکستان کے انتہائی اہم فریضے سے عہدہ براہ ہوسکتے ہیں، مختلف قسم کی تحریصات وترغیبات، بدعنوانی،دباﺅ اور ذات برادری کے تعصبات سے بالا تر ہوکر قومی ووٹ کا استعمال کیا جائے تو وطن عزیزترقی و خوشحالی کی اعلی منازل کو چھوسکتاہے۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک نے ان خیالات کا اظہار ضلعی الیکشن کمشنر آفس کے زیر اہتمام ضلع کونسل ہال میں قومی ووٹرز ڈے کے سلسلہ میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ضلعی الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر،ضلعی الیکشن آفیسر وصام خان،ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ملک مختار،سکھ رہنماءسردار سرجیت سنگھ کنول اور مسیحی رہنماءبشیر مسیح بھٹی آواز نسواں فاؤنڈیشن کی صدر میڈم ذکیہ رانی سینئر صحافی سمیع اللہ عثمانی ودیگر سماجی تنظیموں کے نمائند گان سمیت ضلعی افسران اور شہریوں کی کثیرتعدا د نے سیمینار میں شرکت کی۔ اس موقع پر ضلعی الیکشن کمشنر محمد توصیف قادر نے ووٹ کی اہمیت پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ووٹرز نہ صرف اپنے نمائندے منتخب کر سکتے ہیں بلکہ وہ اپنے رائے حق دہی سے اپنے علاقے ،ریاست،قوم اور ملک کی سمت تبدیل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ووٹ دینا محض ایک ضرورت نہیںبلکہ ہر شہری کا اولین اور قومی فرض ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ کسی طور پر ممکن نہیں کہ خواتین کو شامل کئے بغیر پاکستان میں حقیقی جمہوریت پروان چڑھ سکے

  • ٹھٹھہ:چوری شدہ سولرپلیٹ،واٹرپمپ،2موٹرسائیکل برآمد ،ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ:چوری شدہ سولرپلیٹ،واٹرپمپ،2موٹرسائیکل برآمد ،ملزمان گرفتار

    ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)چوری شدہ سولرپلیٹ،واٹرپمپ،2موٹرسائیکل برآمد ،ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق مورخہ 24 نومبر 2022 کو کے وقت نامعلوم ملزمان نے پمپ ہائوس دھابیجی کے قریب انور آرائیں کے نرسری فارم سے 1 سولر پلیٹ اور 1 واٹر مشین چوری کرکے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ انور آرائیں کی مدعیت میں تھانہ دھابیجی میں درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ دھابیجی سب انسپکٹر عبدالمومن شیخ بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پر پمپ ہاؤس دھابیجی کے قریب کامیاب کارروائی کرکے چوری کی واردات میں ملوث 2 ملزمان صابر ابڑو اور عقیل راجپوت کو گرفتار کرلیا۔ ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سےمدعی انور آرائیں کے نرسری فارم سے چوری کی گئی سولر پلیٹ اور واٹر مشین برآمد کرلی گئی ہیں، مزید 2 چوری شدہ موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہیں جن کی تفتیش کی جارہی ہے۔ اس کے علاوہ ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کریمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔مقدمہ نمبر107/2022 سیکشن 379,381 ت۔پ تھانہ دھابیجی درج رجسٹرہوا-

  • راجن پور : پرائیویٹ سکول مافیاء  پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے لگے

    راجن پور : پرائیویٹ سکول مافیاء پڑھے لکھے بے روزگار نوجوانوں کی مجبوریوں سے فائدہ اٹھانے لگے

    راجن پور باغی ٹی وی ( نامہ نگار کنور اویس) مہنگائی اور بے روزگاری سے غریب ملازمین پرائیویٹ اسکول کالجوں میں ملازمت کرنے پر مجبور اور مالکان مجبوریوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے لیبر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کم اجرت پر ٹیچر سٹاف اور ملازمین کام کرنے پر بے بس مالکان کی چاندی تفصیلات کے مطابق بے روزگاری مہنگائی کے اس دور میں پرائیویٹ سکول کالجز نوجوان مرد اور خواتین کی بے روزگاری مجبوری سے فائدہ اٹھانے لگے کم اجرت پانچ سے دس ہزار پر ڈیوٹی کام لیتے ہیں جبکہ لیبر ایکٹ کے تحت پچیس ہزار روپے ماہانہ بنتا ہے ذرائع کے مطابق سکول مالکان زیادہ تر خواتین ٹیچر سٹاف کو تنخواہ ٹائم پے نہیں دیتے اور کئی کئی ماہ پریشان اور بلیک میل کرتے ہیں اور سکول سے نکالنے کی دھمکیاں بھی دیتے ہیں پرائیویٹ سکول مالکان کی مضبوط یونین ہونے کی وجہ سے غریب ٹیچر ملازمین دوسرے سکول میں ملازمت بڑی مشکل سے ملتی ہے عوامی سماجی حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈپٹی کمشنر راجن پور سے لیبر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے سکول مالکان کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس

    ٹھٹھہ : ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس

    ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ڈپٹی کمشنر کی زیرصدارت ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس
    تفصیل کے مطابق چیئرمین ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری کی زیر صدارت فوت شدگان کوٹہ پر عملدرآمد کے متعلق ان کے دفتر میں ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ افسر ڈاکٹر محمد حنیف میمن ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر (سیکنڈری) حضور بخش خاصخیلی ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر ( پرائمری) محمد رحيم سومرو سمیت محکمہ بلڈنگس، ہائے وے، آبپاشی اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے افسران بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ضلع ٹھٹھہ کے مختلف محکموں میں دوران ڈیوٹی فوت ہوجانے والے ملازمین کے ورثاء کو فوت شدگان کوٹہ کے تحت بھرتی کے سلسلے میں امیدواروں کے کاغذات اور تمام تر معاملات کا جائزہ لینے کے بعد امیدواران سے انٹرویوز بھی لئے گئے ۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی کی جانب سے متفقہ رائے کے بعد محکمہ تعلیم کے 07 ، محکمہ صحت کے 02 ، محکمہ بلڈنگس کے 02، محکمہ ہائی وے کے 01، محکمہ ایریگیشن کے 03 جبکہ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے 01 امیدوار کی فوت شدگان کے کوٹہ پر ملازمت کی منظوری دی گئی۔ اس موقع پر چیئرمین ڈسٹرکٹ ریکروٹمنٹ کمیٹی و ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ میرٹ کی بنیاد پر حقدار کو ان کا حق ضرور دیا جائے گا کسی بھی امیدوار کی حق تلفی ہر گز نہیں ہوگی –

  • سیاحتی مقام وادی گرم چشمہ کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر کام کاآغازکردیاگیا ہے

    سیاحتی مقام وادی گرم چشمہ کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر کام کاآغازکردیاگیا ہے

    چترال (باغی ٹی وی)سیاحتی مقام وادی گرم چشمہ کی سڑکوں کی تعمیر و مرمت پر کام شروع ہوا ہے جس کی تکمیل سے اگر ایک طرف اس سڑک پر حادثات کی شرح میں کمی آئے گی تو دوسری جانب اس خوبصورت وادی میں سیاحت بھی فروغ پائے گی۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • تونسہ : جماعت اسلامی کا تونسہ کو ضلع نہ بنانے پراحتجاجی دھرنا

    تونسہ : جماعت اسلامی کا تونسہ کو ضلع نہ بنانے پراحتجاجی دھرنا

    تونسہ ، باغی ٹی وی(عمران لنڈ نامہ نگار )جماعت اسلامی کا تونسہ کو ضلع نہ بنانے پراحتجاجی دھرنا
    تفصیل کے مطابق تونسہ شریف میں جماعت اسلامی کا کلمہ چوک میں احتجاجی دھرنا جو کہ تحصیل تونسہ شریف کو ضلع تونسہ شریف نہ بنانے پر احتجاج ریکارڈ کرایا اور ان کا کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور خواجہ شیراز محمود سے ہماری جان چھڑائی جائے اور اس حوالے سے انہوں نے تمام میڈیا اور انتظامیہ سے پرزور گزارش کی ہے کہ اس کمپین میں حصہ ڈالیں اور اور مزید ان کا کہنا تھا کہ ہم احتجاج اپنا جاری رکھیں گے جب تک تحصیل تونسہ شریف کو ضلع نہ بنایا جائے گا-

  • ڈی آئی خان :فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    ڈی آئی خان :فورسز کی کارروائی، 3 دہشت گرد ہلاک

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) میں فورسز کی کارروائی کے دوران 3 دہشت گرد ہلاک جبکہ ایک زخمی ہوگیا ہے۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس، سی ٹی ڈی اور سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کارروائی علاقہ گرہ مستان میں کی گئی جہاں دہشتگردوں نے خفیہ ٹھکانوں سے فورسز پر حملہ کیا۔
    سکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے جب کہ دہشت گردوں کی شناخت منیب، جنید الرحمان، شوکت کے نام سے ہوئی۔