Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر میں اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈکیتی کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازیخان۔ علاقہ تھانہ صدر میں اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈکیتی کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی(سٹی رپورٹرجواداکبر)علاقہ تھانہ صدر میں اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر ڈکیتی کرنے والے ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار، مزید قانونی کاروائی شروع۔
    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل علاقہ تھانہ صدر کی حدود سے ملزمان نے ٹریکٹر ٹرالی معہ سیمنٹ کی بوریاں اسلحہ کے زور پر ڈکیتی کر لی۔جس پر پولیس تھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے فوری طور پر مقدمہ درج کر لیا ملزمان کی گرفتاری کے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ،خصوصی ٹیم نے جدید تقاضوں سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان فیاض، رحمت اللہ عرف ریاض حسین،محمد یونس اور محمد ندیم کو معہ اسلحہ گرفتار کر لیا ،ملزمان کے خلاف مزید قانونی کاروائی کی جا رہی ہے ،اس موقعہ پر ایس ایچ او تھانہ صدر افتخار قریشی کا کہنا تھا کہ اے ایس پی سٹی سرکل ایاز خان کی ہدایت پر علاقے سے جرائم کا خاتمہ میری اولین ترجیح ہے

  • ڈی جی خان: بلیک لسٹ ٹھیکیدارپرمحکمہ پبلک ہیلتھ کی کرم نوازی ، کام کرنے سے قبل ہی 13کروڑ نکلوا لئے

    ڈی جی خان: بلیک لسٹ ٹھیکیدارپرمحکمہ پبلک ہیلتھ کی کرم نوازی ، کام کرنے سے قبل ہی 13کروڑ نکلوا لئے

    ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی(شہزادخان نامہ نگار ) بلیک لسٹ ٹھیکیدار،محکمہ پبلک ہیلتھ کی کرم نوازی ، کام کرنے سے قبل ہی 13کروڑ نکلوا لئے
    تفصیلات کے مطابق بلیک لسٹ ٹھیکیدار کو جب ٹھیکہ سیاسی آشیر باد یا پھر آفیسران کو بھاری کمیشن دینے کے عوض دیا جائے گا تو پھر سیوریج یا کسی بھی ترقیاتی منصوبے کے معیاری ہونے پر سوال تو اٹھیں گے ڈیرہ غازی خان میں کالج چوک پر ہونے والے سیوریج کے کام پر آئے روز ناقص میٹیریل کے استمعال اور کام کے غیر معیاری ہونے کی خبریں اخبارات و جرائد اور شوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں لیکن افسوس اس بات کا ہے کہ کوئی کتنا ہی نشاندہی کیوں نہ کرتا رہے کسی کے کان پر کوئی جوں تک نہیں رینگتی یہ ایک المیہ ہے کہ جہاں سب ملے ہوئے ہیں اور قومی دولت کو باپ کا مال سمجھ کر ہڑپ کرنے میں مصروف ہیں عوامی حلقوں کی جانب سے اس کرپشن اقرباء پروری اور لوٹ مار پر شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے صوبائی محتسب اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہاں محکمہ کے آفیسران ہوں یا اینٹی کرپشن حکام ہوں ضلعی آفیسران و اہلکار ہوں سب کو بارہا آگاہ کیا گیا مگر کوئی ٹس سے مس ہونے کو تیار نہیں لہذا محتسب اعلی پنجاب فوری تحقیقات کے لئے انکوائری ٹیم روانہ کرے اور کالج چوک پر ہونے والے سیوریج کے ناقص اور غیر معیاری کام کی انسپکشن کراکر ناقص پائپ ڈالنے والے ٹھیکدار حاجی امان اللہ لغاری جو ایک بلیک لسٹ ٹھیکدار ہے محکمہ پبلک ہیلتھ آفیسران سے ملی بھگت کرکے کروڑوں کی کرپشن میں بچانے کی کوشش میں ہے حالیہ منصوبے میں ناقص میٹریل کا استعال جاری ہے بلکہ ٹھیکدار محکمہ پبلک ہیلتھ والوں کی ملی بھگت سے کام شروع ہونے سے قبل ہی 13 کروڑ کی خطیر رقم کس طرح نکوا چکا ہے اس سلسلے میں نیب سپریم کورٹ آف پاکستان اور محتسب اعلی سے فوری تحقیقات اور کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں

  • میہڑ : سیلاب متاثرین کا سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے،راشن اور ٹینٹ نہ ملنے پر منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج، مختیار کار کا پتلہ نذرآتش

    میہڑ : سیلاب متاثرین کا سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہونے،راشن اور ٹینٹ نہ ملنے پر منتخب نمائندوں اور انتظامیہ کیخلاف احتجاج، مختیار کار کا پتلہ نذرآتش

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ )سیلاب متاثرین کا سیلاب کے پانی کی نکاسی اور راشن ٹینٹ نہ ملنے کے خلاف ایم پی اے میہڑ این اے میہڑ اور مختیار کارمیہڑ کے خلاف آفس کے سامنے احتجاجی مظاہر، دھرنا اور مختیار کار میہڑ کا پتلہ بھی نذرآتش کر کے سخت نعرے بازی کی گئی

    تفصیلات کے مطابق سیلاب کو 4ماہ گزرنے کہ باوجود بھی سیلاب کے پانی کی نکاسی نہ ہوسکی اور سیلاب متاثرین کو راشن اور ٹینٹ نہ ملنے کے خلاف سیلاب متاثرین کا سکندر سوڈھر کی قیادت میں مختیار کار میہڑ کی آفس کے آگے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اور ایم پی اے، ایم این اے اور مختیارکار میہڑ کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی اور مختیارکار میہڑ کا پتلہ بھی نذر آتش کیا گیا،سیلاب متاثرین نے کہاکہ ہم سخت سردی کہ باوجود بھی کھلے آسمان تلے بھوک اور بدحالی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، مگر ظالم حکمران 4ماہ گزرنے کہ باوجود بھی ابھی تک سیلاب کے پانی کی نکاسی کا کوئی بھی اقدامات نہیں کر رہے ہیں اور متاثرین کہ لئے ملنے والا راشن ٹینٹ اور دیگر ضروری سامان من پسندافراد کو دیا جارہاہے اور شہر میں فروخت کیاجارہاہے.مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہمارے مطالبات تسلیم کرکے ہمیں بھوک اور بدحالی کی زندگی سے بچایا جائے دوسری صورت میں پر امن احتجاج جاری رہیگا.

  • ٹھٹھہ :سابق صوبائی وزیر سید اعجازشاہ شیرازی کی دوسری برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی

    ٹھٹھہ :سابق صوبائی وزیر سید اعجازشاہ شیرازی کی دوسری برسی شایان شان طریقے سے منائی جائے گی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سابق صوبائی وزیر سید اعجازشاہ شیرازی کی دوسری برسی شیرازی ہاؤس میں منائی گئی
    تفصیل کے مطابق شیرازی ہاؤس میں شیرزای گروب کے سربراہ سابق صوبائی وزیر سید اعجازشاہ شیرازی کی دوسری برسی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید ریاض حسین شاہ شیرازی کی صدارت میں ایک اجلاس منعقد ہوا ،اجلاس میں سید اعجازشاہ شیرازی کے خاندان کے افراد، حاجی حنیف میمن اور دیگر سیکڑوں کی تعداد میں معزیزین اور پارٹی ورکرز نے شرکت کی،اجلاس میں سید ریاض شاہ شیرازی نے کہا کہ بابا سائیں ضلع کے ہر شخص سے محبت کرتے تھے اور سب کے کام آتے تھے ، اب ہمیں چاہئے ہے کہ ان کی برسی میں زیادہ سے زیادہ لوگ شریک ہوں اور بابا کے لئے دعا کریں اجلاس میں مشترکہ فیصلہ کیا گیا کہ تمام ضلع سےآنے والے لوگ قران خوانی کریں گے جس کے بعد لنگر تقسیم کیا جائے گا

  • ٹھٹھہ :مہران سکول میں سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبہ سے منایا گیا

    ٹھٹھہ :مہران سکول میں سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبہ سے منایا گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) مہران سکول میں سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبہ سے منایا گیا.
    تفصیل کے مطابق مہرانسکول ٹھٹھہ میں سندھی ثقافت کا دن جوش وجذبہ سے منایا گیا ،سکول کے بچوں نے سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ثقافتی گیت گائے اور رقص بھی کیا اس تقریب میں سکول اسٹاف طلباء و طالبات اور انکے والدین سمیت صحافی برادری نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا سکول کے بچوں نے ٹیبلوز بھی پیش کئے جنہیں آئیے ہوئے مہمانوں نے بے حد سراہا اس موقع پر مہمانان گرامی نے کہا کہ آج کا دن سندھ کی ثقافت کا دن ہے یہ دن عید سے کم نہیں ہے یہ دن ہم مناتے ہیں اور مناتے رہینگے

  • اوکاڑہ : عمران خان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی- چوہدری ادریس تبسم

    اوکاڑہ : عمران خان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے معیشت تباہ ہوئی- چوہدری ادریس تبسم

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (ملک ظفر)پاکستان مسلم لیگ نون سندھ میر پور خاص کے مرکزی رہنما چوہدری ادریس تبسم نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہےکہہ عمران خان کی حکومت کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے اب پاکستان کی معیشت کا دیوالیہ نکل چکا ہے اور آئے دن پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے جس کے ذمہ دار سابقہ تحریک انصاف کی حکومت اور ان کے مشیر ہیں ان کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے پاکستان آج اس حالت پر پہنچ چکا ہے کہ پاکستان کی معیشت ڈوب رہی ہے ۔ سابقہ وزیراعظم عمران خان اور اس کے ساتھیوں نے پاکستان کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے اور اب بھی ان کی ہوس ختم نہیں ہو رہی وہ چاہتے ہیں کہ کون سا ایسا دن ہو کہ پاکستان کی حکومت تحریک انصاف کو مل جائے ادریس تبسم نے کہا کہ اب اکتوبر تک انتظار کرنا پڑے گا انشاء اللہ مستقبل پاکستان مسلم لیگ ن کا ہے اور وہ واحد جماعت ہے جو پاکستان کو اندھیروں سے نکال سکتی ہے ۔

  • اوکاڑہ:یونیورسٹی میں فیشریز ویک،سیمینار، واک، نمائش اور کوکنگ مقابلہ جات اختتام پزیر

    اوکاڑہ:یونیورسٹی میں فیشریز ویک،سیمینار، واک، نمائش اور کوکنگ مقابلہ جات اختتام پزیر

    اوکاڑہ یونیورسٹی میں فیشریز ویک کی تقریبات اختتام پزیر،تقریبات میں سیمینار، واک، نمائش اور کوکنگ مقابلہ جات شامل تھے
    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ فیشریز اینڈ ایکواکلچر کی جانب سے فیشریز ویک 2022 نہایت جوش و جذبے سے منایا گیا۔ اس ویک کے دوران مختلف تقریبات کا انعقاد کیا گیا جس میں سیمینار، واک، نمائش اور کوکنگ کے مقابلہ جات شامل تھے۔ تقریبات کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا جس کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی۔
    افتتاحی تقریب کے بعد "پاکستان کے فیشریز سیکٹر میں نوجوانوں کےلیے کاروبار کے مواقع” کے موضوع پہ ایک سیمینار منعقد ہوا۔ فیشریز ڈویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد کے ڈپٹی ڈائیریکٹر ٹریننگ ، ڈاکٹر امداد اللہ سالار، نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔ انہوں نے فیشریز کے کاروبار کے حوالے سے مختلف آئیڈیاز پہ بات کی۔
    دوسرے دن کا آغاز "زیر آب زندگی” کے موضوع پہ منعقد ہونے والی ایک نمائش سے ہوا۔ طلباء نے مختلف ماڈلز کے ذریعے بڑھتی ہوئی آبی آلودگی کو واضع کیا۔ تیسرا دن کریکٹر ڈے کے طور پہ منایا گیا۔ چوتھے دن کوکنگ کے مقابلہ جات منعقد ہوئے جس میں طلباء نے مچھلیوں کی مختلف ڈشز تیار کیں۔ ان مقابلہ جات کا مقصد پاکستان میں فی کس مچھلی کے استعمال کو بڑھانا تھا۔ یہ استعمال ابھی تقریبا اڑھائی کلوگرام فی کس سالانہ ہے۔
    پانچویں دن پھر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ یونیورسٹی آف ویرٹرنی اینڈ اینیمل سائنسز کی اسسٹنٹ پروفیسر ڈکٹر مہروز فاطمہ نے بطور مہمان اسپیکر شرکت کی۔ انہوں نے پاکستان کے فیشریز سیکٹر کے مختلف پہلووں پہ بات کی۔
    آخری دن تقسیم انعامات کی تقریب منعقد ہوئے۔ پروفیسر واجد مہمان خصوصی تھے۔ انہوں نے بہترین کارکردگی کے حامل طلباء میں انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرطلباء سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ پاکستان میں فش ڈائیورسٹی کم ہو رہی ہے اور اس حوالے سے تحقیق کرنے کےلیے ہم نے فیشریز ریسرچ کمپلیکس قائم کیا ہے۔ اس کمپلیکس کے پلیٹ فارم پہ پاکستان میں دوسرے ممالک سے لائی جانے والی مچھلیوں کی بائیولوجی تحقیق کی جائے گی۔

    اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ باہر سے آنے والی مچھلیوں کی مختلف اقسام کو مقامی آبی سسٹم میں چھوڑنے سے پہلے ان پہ مکمل تحقیق کی ایک جامع پالیسی مرتب کرنا بے حد ضروری ہے۔ ہمارا ریسرچ کمپلیکس 23 پائونڈز میں مختلف ایگزاٹک فشز کو پالا جائے گا اور ہمارے پی ایچ ڈی کے طلباء ان پہ تحقیق کریں گے۔ فیشریز ویک کے اختتام پہ وائس چانسلر نے لائف سائنسز فیکلٹی کے ہمرا کیمپس میں وسیع پیمانے پہ شجر کاری کی۔ اس شجر کاری کا مقصد پرندوں کی بائیو ڈائیورسٹی کو بڑھانا ہے۔

  • ٹھٹھہ : پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

    ٹھٹھہ : پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی گئی
    تفصیل کے مطابق تحریک جوانوں نے پاکستان کے صوبہ سندھ کے سینئر نائب صدر مارخور ونگ محمد اسلم رئیسانی کی زیر نگرانی میں ضلع ٹھٹھہ میں پاک فوج کی حمایت میں ریلی نکالی اور فوج جیسی تنظیم کے خلاف سوشل میڈیا پر من گھڑت الزامات کے خلاف شدید نعرے بازی کی، مارخور ونگ ضلع ٹھٹھہ کے صدر قمر پنجوانی، جنرل سیکرٹری جی ایم جوکھیو، جوائنٹ سیکرٹری معشوق جانوری، ڈپٹی جوائنٹ سیکرٹری صوفی حسین جوکھیو، انفارمیشن سیکرٹری محراب جماری کامران شیدی اور دیگر نے ریلی نکالی اور پاک فوج کی حمایت میں نعرے لگائے۔ریلی کے سربراہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے سرحدوں کی حفاظت کے ساتھ مشکل وقت میں ملک کے عوام کی ہر ممکن مدد کی ہے، پاک فوج ہی پاکستان ہے، اپنے ذاتی مفادات کی خاطر چند احمق ملک کے اہم ادارے پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر جھوٹا پروپیگنڈہ کر کے ملک کے قومی ادارے اور ملک کے خلاف دشمنی کا کردار ادا کر رہے ہیں لیکن ملک کے تمام عوام، سول سوسائٹی اور باشعور جماعتیں پاک فوج کے ساتھ ہیںقائدین نے میڈیا سے مزید بات کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج نے تاریخی معرکوں میں قربانیاں دیکر ملک دشمن قوتوں کا مقابلہ کرتے ہوئے ملکی سالمیت کو برقرار رکھا ہے اور دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں کا مقابلہ کرتے ہوئے پاک فوج کے جوانوں نے عظیم قربانیاں دی ہیں

  • ٹھٹھہ : لاقانونیت ، لڑائی جھگڑے،چھینی گئی سوزوکی برآمد ،2 مرکزی ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ : لاقانونیت ، لڑائی جھگڑے،چھینی گئی سوزوکی برآمد ،2 مرکزی ملزم گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی ) لاقانونیت ، لڑائی جھگڑے،چھینی گئی سوزوکی ،2 مرکزی ملزم گرفتار
    ایک واقعہ میں جھرک کے رہائشی محنت کش کا مزدور ی کرنا گناہ بن گیا ،لاقانونیت بربریت و ظلم کی انتہا ہوگئی
    ممتاز ماچھی مچھلیاں پکڑ کر اپنے خاندان کا پیٹ پالنے کیلئے آر اوبی ڈی سرکاری نہر سے مچھلی پکڑرہا تھا ، جھرک کے مقامی مشوری زمیندار اور اس کے کارندوں نے وحشیانہ تشدد کر کے ایک رات اپنی بیٹھک باندھے رکھااور سخت تشدد کر کے زخمی حالت میں پولیس کے حوالے کردیا .متاثرہ محنت کش کی بیوی نےارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے
    سونڈا شہر میں جاکھرا اور گندرا برادری میں لڑائی کے نتیجےمیں تین آدمی زخمی ہو گۓ زخمیوں میں وقار گندرو، غلام فرید گندرو، اور میرو جاکھرو، شامل ہیں جن کو سول ہسپتال مکلی میں داخل کرادیا گیا ہے ان کا علاج جاری ہے.،
    دوسری جانب دابیجی مارکیٹ پمپ ہاؤس کا رہائشی سبز علی عرف امور کاتیار ماسٹر فیڈ فارم پر کام کرنے والا دونوں ہاتھ مشین میں آکر کٹ گۓ جس کو ٹراما سینٹر کراچی منتقل کردیا گیا ہے ،فیکٹری مالک چودھری اشرف کاشف اور انتظامیہ نے غریب مزدور کی کوئی خبرنہیں لی.
    مورخہ 21 نومبر 2022 کو شام کے وقت 5 نامعلوم ملزمان نے اسلحے کے بناپر ٹوئین لیک فارم دیھ راج ملک لیٹ اسٹاپ ساکرو کے قریب یونس ولد امید علی جوکھیو سے 1 سوزوکی پک اپ نمبر KV-0397، ویگو ٹیل موبائل فون اور 350 رپے کیش چھین کر فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ یونس جوکھیو کی مدعیت میں تھانہ ساکرو پر درج کیا گیا تھا۔ایس ایچ او تھانہ ساکرو سب انسپکٹر فیض علی شاہ اور اے ایس آئی عبدالہادی سہتو بمعہ اسٹاف نے دوران گشت خفیہ اطلاع ملنے پرلیٹ تا گرڑ اسٹاپ ولیج سلیمان مہیری لنک روڈ پر کامیاب کارروائی کرکے سوزوکی سنیچنگ کی واردات میں ملوث 2 مرکزی ملزمان آصف علی ولد عطا محمد بھائیل اور شاہد علی ولد محمد علی دلوانی کو گرفتار کرلیا۔

    ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان کے قبضے سے *مدعی یونس جوکھیو سے چھینی گئی سوزوکی پک اپ اور 1 موبائل فون برآمد کرلی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ ملزمان نے متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف بھی کیا ہے جن کا کرمنل ریکارڈ طلب کیا جارہا ہے۔مزید ساتھی ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔ تفتیش جاری ہے۔ پولیس کی کامیاب کارروائی پر ساکرو کے رہائشیوں اور سوزوکی پک اپ کے مالک یونس جوکھیو نے ایس ایس پی ٹھٹھہ عدیل حسین چانڈیو سب انسپکٹر و ایس ایچ او ساکرو تھانہ فیض علی شاھ اے ایس آئی عبدالھادی سھتو اور پوری پولیس پارٹی کو خراج تحسین پیش کیا ہے.

    پیپلز پارٹی کے سینئر کارکن سماجی رھنما کا عظیم کارنامہ ایک آرٹسٹ کی بائیک سے گرنے والی رقم آرٹسٹ کو لوٹا دی آرٹسٹ کی جانب سے پیپلز پارٹی کا شکریہ ادا کیا گیا .مکلی کے ایک آرٹسٹ عقیل آزاد اپنے ایک دوست کے ہمراہ مکلی سوسائٹی سے واپس آرہے تھے تو انکی جیب سے انکا بٹوا گرگیا جس میں کچھ رقم این آئی سی کارڈ اور دیگر کاغذات بھی موجود تھے یہ بٹوا پپلز پارٹی کے جیالے اور سماجی کارکن ڈاڈا کمبھار کو ملا جنہوں نے این آئی سی دیکھ کر بٹوا آرٹسٹ عقیل آزاد کو انکے گھر پر جاکر دے دیا عقیل آزاد نے ڈاڈا کمبھار کا بہت شکریہ ادا کیا

  • شیخوپورہ یونیورسٹی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

    شیخوپورہ یونیورسٹی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے شیخوپورہ میں وارث شاہ یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کے بارے میں فوری طور پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کر لی ہے باخبر ذرائع کے مطابق اس یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کی منظوری 2 سال قبل سابق صوبائی وزیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ میاں خالد محمود کی تجویز پر دی گئی تھی مگر بعداذاں اس ضلع کے علاقہ جی ٹی روڈ اور کالاشاہ کاکو میں چار یونیورسٹیوں کے نیو بلاک تعمیر ہونے کی وجہ سے وارث شاہ یونیورسٹی کی تعمیر کا منصوبہ کھٹائی میں پڑگیا تھا حالانکہ اس یونیورسٹی کے لیے زرعی فارم کے ایک حصہ کی اراضی بھی حاصل کر لی گئی تھی اب صوبائی وزیر قانون چوہدری خرم شہزاد ورک کے مطالبہ پر دوبارہ اس یونیورسٹی کی تعمیر کی فائل کھل گئی ہے اور اس بارے میں وزیر اعلیٰ نے محکمہ ہائیر ایجوکیشن سےر پورٹ ہنگامی بنیادوں پر طلب کر لی ہے اس یونیورسٹی کی تعمیر کے لیے 2000 ملین روپے مختص کیئے گئے ہیں۔