Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازی خان:بارڈر ملٹری پولیس میں من چاہی سیٹوں پر تبادلے،ڈپٹی کمشنر اور کمشنر بے بس

    ڈیرہ غازی خان:بارڈر ملٹری پولیس میں من چاہی سیٹوں پر تبادلے،ڈپٹی کمشنر اور کمشنر بے بس

    ڈیرہ غازی خان (باغی ٹی وی) بارڈر ملٹری پولیس کے طاقتور رسالدار وقار عزیز خان قیصرانی کی اپنے آبائی علاقے تمن قیصرانی میں تعیناتی کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ، ڈپٹی کمشنر انور بریار بے بس تمام پالیسیاں نظر انداز عوامی حلقوں کا سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد، چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ تفصیل کے مطابق رسالدار ہیڈ کوارٹر سردار وقار عزیز خان قیصرانی انتہائی طاقتور شخصیت کے طور پر جانے جاتے ہیں بارڈر ملٹری پولیس میں گزشتہ تین سال سے بننے والی پالیسیوں کے مطابق کوئی رسالدار اپنے آبائی علاقے تمن میں تعینات نہیں ہو سکتا جس کی بنیاد پر گزشتہ تین سال سے رسالداروں کے اپنے تمن سے غیر تمن تبادلے کیے گئے تھے کچھ دن قبل سردار وقار عزیز خان قیصرانی نے سیاسی اثر و رسوخ طاقت کا استعمال کرتے ہوئے اپنا تبادلہ اپنے آبائی علاقے تمن قیصرانی میں کرا دیا جبکہ کمشنر ڈیرہ غازی خان کی طرف سے تمام پالیسیوں کو نظر انداز کرتے ہوئے انکے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا اور وہ اب رسالدار تمن قیصرانی تعینات ہیں اس سارے معاملے پر سنئیر کمانڈنٹ بارڈر ملٹری پولیس و ڈپٹی کمشنر انور بریار نے مکمل طور پر خاموشی اختیار کر لی ہے عوامی حلقوں نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن اسلام آباد،چیف سیکرٹری پنجاب، ہوم سیکرٹری پنجاب سے غیر قانونی اور فرمائشی تبادلہ کرنیوالے آفیسران کے خلاف محکمانہ کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • سندھ بھر میں ملیریا بے قابو

    سندھ بھر میں ملیریا بے قابو

    کراچی(باغی ٹی وی )صوبے بھر میں ملیریا مچھر بے قابو ہوگیا،جنوری سے اب تک 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوگئےجبکہ ہلاکتوں کے معاملے پر محکمہ صحت اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے اعدادوشمار میں واضح فرق سامنے آرہا ہے۔
    سندھ میں سیلاب کے بعد ملیریا کے مچھروں کا راج جاری ہے اور اب تک 3 لاکھ 64 ہزار سے زائد افراد ملیریا کا شکار ہوچکے ہیں۔محکمہ صحت کے مطابق متاثرہ افراد میں خواتین ،بچے اور بزرگ شہری بھی شامل ہیں، 41 ہزار کیسز ملیریا کے سیلاب متاثرہ کیپمس میں سامنے آئے ہیں۔ رواں سال 25 لاکھ 34 ہزار سے زائد افراد کے ملیریا کے ٹیسٹ کیے گئے اور سب سے زیادہ 51 ہزار 341 کیسز ٹھٹھہ میں رپورٹ ہوئے۔ محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ لاڑکانہ میں 50 ہزار 205 کیسز سامنے آئے جبکہ کراچی کے تمام اضلاع میں 8 ہزار 752 کیس رپورٹ ہوئے ہیں، سب سے کم 2 ہزار 52 کیسز ضلع سانگھڑ میں رپورٹ ہوئے ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق صوبے میں ملیریا سے 23 افراد انتقال کرچکے ہیں جبکہ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر جمن باہوٹو کاکہنا ہے کہ صرف ضلع دادو میں 30 افراد ملیریا سے انتقال کرچکے ہیں۔ محکمہ صحت کی جاری کردہ رپورٹ اور ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے اعداد و شمار میں واضح فرق سامنے آرہا یے۔ ڈی جی ہیلتھ کے مطابق ہلاکتوں کی مکمل رپوٹنگ نہیں ہو رہی ہے۔موسم سرما میں ملیریا اور ڈینگی کے کیسز میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • چترال: محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ٹرک کے خفیہ خانوں سے دیار کی قیمتی عمارتی لکڑی برآمد کرلی

    چترال: محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے ٹرک کے خفیہ خانوں سے دیار کی قیمتی عمارتی لکڑی برآمد کرلی

    محکمہ جنگلات کے اہلکاروں نے لواری ٹنل کے قریب تلاشی لے کر ٹرک کے خفیہ خانوں سے دیار کی قیمتی عمارتی لکڑی برآمد کرکے چترال سے پشاور ٹمبر سمگلنگ کو ناکام بنا دیا۔
    چترال(گل حماد فاروقی) پچھلے دنوں محکمہ جنگلات کے عملہ نے براڈام فارسٹ چیک پوسٹ میں چترال سے پشاور جانے والی ٹرک کے خفیہ حانوں سے دیار کی قیمتی لکڑی برآمد کرکے ٹرک اور لکڑی اپنے قبضہ میں لے لیا۔ ٹرک کے ساتھ ملزمان ڈرائیور اور کلینر کے خلاف فارسٹ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے فارسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کردیا، جہاں سے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل چترال بھیجدیا گیا۔
    تفصیلات کے مطابق گذشتہ دنوں صبح کے چار بجے کے وقت تحصیل دروش کے براڈام فارسٹ چیک پوسٹ جو لواری ٹنل کے قریب واقع ہے پر ڈیوٹی پر موجود شیر حسن فارسٹ گارڈ اور شاہد عالم بیرئرمین نے چترال سے دیر کی طرف جانے والی ایک ٹرک (دس ٹائر والا) کو مشکوک پاکر اسے روکا اور انتہائ مہارت اور تیکنیکی بنیادوں پر تلاشی لی تو ٹرک میں بنائے گئے خفیہ خانے برآمد ہوے جس میں دیار کی انتہائ قیمتی لکڑی چرائ کرکے چھپائے گئے تھے۔
    ٹرک نمبر TKM 865 لسبیلہ بلوچستان میں ٹرک کی باڈی کے نیچے اور ڈرائیور کیبن کے پیچھے ایسے حفیہ خانے بنوائے گئے تھے جو باہر سے نظر نہیں آرہے تھےجن کو خفیہ نٹ بولٹ لگاکر چھپایا گیا تھا ان خفیہ حانوں سے دیار کی قیمتی لکڑی کے تختے برآمد ہوئے جو فرنیچر اور عمارتی کام میں استعمال ہوسکتے ہیں ۔ٹرک کے ان حفیہ حانوں سے 125 عدد دیار کے چرائ شدہ لکڑی برآمد ہوئئ۔

    ٹرک کے حفیہ حانوں کے ذریعے غیر قانونی طور پر قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ کے جرم میں ذیشان ولد سلیمان شاہ سکنہ نوشہرہ کٹی حیل محلہ پناہ حیل اور کفایت اللہ ولد عبد القیوم سکنہ مٹہ مٹل خیل تحصیل شبقدر ضلع چارسدہ پر مقدمہ درج کرکے فارسٹ مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا، گیا، عدالت نے ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کے بعد ضمانت پر رہا کر دیا ہے۔
    اس سلسلے میں سب ڈویژنل فارسٹ آفیسر دروش ساوتھ یوسف فرہاد نے ہمارے نمائندے کو ٹرک کے ان خفیہ خانوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا 2018 سے اب تک ایسے 10 ویلر تین ٹرک جن میں خفیہ خانے بنے ہوے تھے پکڑے گئے مگر عدالت سے سارے چھوٹ گئے۔ حالانکہ ایسے خفیہ خانوں کے زریعے صرف لکڑی ہی نہیں کوئ بھی ممنوعہ چیز سمگل کی جاسکتی ہے۔
    یہ ٹرک بھی ایک مہینہ پہلے پکڑا گیا تھا مگر ہوسکتا ہے کہ اسے بھی رہائی مل جائے۔
    ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ اگر ایسے عادی مجرم جو پیشہ ور اسمگلر ہوں اور اس مقصد کیلئے خصوصی طور پر ٹرکوں، تیل کے ٹینکیوں میں اگر خفیہ خانے بنائے گئے ہوں جو قیمتی لکڑی کی اسمگلنگ یا دوسرے مقصد کیلئے استعمال ہوسکتا ہو توایسے گاڑیوں کو بحق سرکار ضبط کیا جانا چاہیے تاکہ وہ آئیندہ ان کو ٹمبر سمگلنگ یا کسی دوسرے مقصد کے لیے استعمال نہ کرسکیں اگر ان مجرموں کو کڑی سزا دی جائے تو آئندہ وہ ایسے جرم کا ارتکاب نہیں کرسکیں گے۔

    سب ڈویژنل آفیسر یوسف فرہاد نے مذید بتایا کہ ان کے علاوہ مختلف اوقات میں ماربل کے نیچے چھپاکر سکریب میں چھپاکر لے جاتے ہوے ٹرک اور چھوٹی گاڑیاں پکڑی گئیں
    اور یہ سارے ضبط شدہ لکڑی فارسٹ ڈپو میں لاکر عدالتوں سے فیصلہ ہونے کے بعد ہر مہینے کی تین تاریح کو نیلامی ہوتی ہے جس میں ملک بھر سے لوگ حصہ لیتے ہیں اور سب سے اونچی بولی دہندہ یہ لکڑی خرید لیتے ہیں۔
    یوسف فرہاد کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے عملہ کے ساتھ مل کر نہایت با اثر لوگوں کے مختلف گوداموں پر چھاپے مار کر لکڑیاں برآمد کی ہیں ،
    عدالتوں میں (زیر سماعت) یعنی پینڈنگ کیسز اور روزانہ کی بنیاد پر کی جانے والی کاروائیوں کی تفصیل کے بارے میں ایس ڈی ایف او نے بتایا کہ تقریبا 400 کے قریب کیسسز کورٹ میں زیر سماعت ہیں, عدالتوں سے ملزمان کو معمولی جرمانہ کرکے چھوڑ دیا جاتا ہے، مگر اس اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی ٹرک یا ڈاٹسن پک اپ وغیرہ ضبط نہیں کیے جاتے جس کی وجہ سے ہر شخص ٹمبر سمگلنگ کو آسان کاروبار سمجھتا ہے اور بار بار کوشش کرتے ہیں

    محکمہ جنگلات کو یہ شکائت ہے کہ جس جرم کے خلاف فارسٹ آفیسر جتنا جرمانہ تجویز کرتا ہے عدالت اس کا 10 فیصد بھی وصول نہیں کرتا، سمگلنگ میں ملوث ملزمان بااثر ہوتے ہیں اور عدالتوں سے چھوٹ جاتے ہیں
    موجودہ دس ویلر ٹرک براڈم فارسٹ چیک پوسٹ کے سٹاف نے بہت ہوشیاری اور ٹیکنیکل طریقے سے پکڑا ہے حالانکہ اس ٹرک میں جو خفیہ خانے بنوائے گئے ہیں وہ بڑے مہارت سے اور خفیہ نٹ بولٹ لگاکر بنوائے گئے ہیں جن کو تلاش کرنا یا ان سے عمارتی لکڑی برآمد کروانا کوئی آسان کم نہیں تھا۔
    چترال کے سیاسی اور سماجی طبقہ فکر نے اعلےٰ عدلیہ اور حکام سے اپیل کی ہے کہ ایسے عادی مجرموں کو سخت ترین سزا دینے کے ساتھ ساتھ ان پر بھاری جرمانے بھی لگائے جائے اور جو پیشہ ور یعنی عادی اسمگلر اس مذموم مقصد کیلئے باقاعدہ طور پر ٹرک، پک اپ یا آئیل ٹینکر تیار کرواکے ان میں خفیہ حانے بناتے ہیں ایسے گاڑیوں کو بحق سرکار ضبط کیا جائے تو اس قیمتی قدرتی وسائل یعنی جنگلات کی غیر قانونی کٹائی اور قیمتی لکڑیوں کی اسمگلنگ کی روک تھام ہوسکے گی۔

  • شیخوپورہ :ڈسٹرکٹ سیشن جج کا  جیل وزٹ,7 اسیران کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم۔

    شیخوپورہ :ڈسٹرکٹ سیشن جج کا جیل وزٹ,7 اسیران کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کا حکم۔

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے سے)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محترمہ مسز شاہدہ سعید کا جوڈیشل مجسٹریٹ رانا محمد سہیل ریاض کے ہمراہ ڈسٹرکٹ جیل شیخوپورہ کا دورہ, اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل فرخ سلطان نے استقبال کیا۔ڈسٹرکٹ سیشن جج مسز شاہدہ سعید نے
    جوڈیشل مجسٹریٹ رانا محمد سہیل ریاض کے ہمراہ جیل لائبریری ,ہسپتال,کچن,نوعمر وارڈ,خواتین وارڈ اور منشیات کی بیرکس سمیت دیگر بلاکس کا وزٹ کیا اور اسیران سے انکے مسائل دریافت کیے اور اسیران کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا جیل ہسپتال اور کچن اسیران میں جیل انتظامیہ کی جانب سے اسیران کے لیے کئے گئے انتظامات اور کھانے کی تیاری کو چیک کیا اور ججز صاحبان نے جیل میں صفائی ستھرائی کے بہترین نظام ,کھانے کے معیار اور اسیران کی تعلیم و تربیت کے انتظامات کو تسلی بخش قرار دیا۔جیل ہسپتال میں اسیران کے علاج معالجہ کی سہولیات چیک کرنے کے بعد نو عمر اسیران کی بارک کے دورہ کے دوران نو عمر اسیران سے ان کے مقدمات اور جیل میں دستیاب تعلیمی انتظامات تسلی بخش ہونے پر جیل انتظامیہ کی کاوشوں کی تعریف کی اور جیل سپرٹینڈنٹ فرخ سلطان کی کارکردگی کو سراہا،دورہ کے دوران مقدمات کی جلد سماعت کے متعلق استدعا کرنے والے اسیران کی درخواستیں فوری طور پر ڈسٹرکٹ سیشن جج شیخوپورہ ارسال کرنے کے لیے ہدایات جاری کرنے کے علاوہ مختلف چھوٹے مقدمات میں ملوث 7 اسیران کی ذاتی مچلکوں پر رہائی کے احکامات بھی جاری کئے جنہیں دورہ کے فوری بعد جیل سے رہا کردیا گیا۔

  • جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو میں سیاحت کے فروغ،رواں ماہ کے آخر میں سیاحوں کے لئے شاندار پروگرام منعقد ہوگا

    جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو میں سیاحت کے فروغ،رواں ماہ کے آخر میں سیاحوں کے لئے شاندار پروگرام منعقد ہوگا

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)جنوبی پنجاب کے مری فورٹ منرو میں سیاحت کے فروغ، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور رواں ماہ کے آخر میں سیاحوں کے لئے شاندار پروگرام کے انعقاد کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے مری طرز پر فورٹ منرو کو جاذب نظر بنانے اور سہولیات کی فراہمی کے لیے فورٹ منرو کا دورہ کیا۔پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہ سلیمان محمد اسد چانڈیہ سمیت دیگر افسران بھی ہمراہ تھے۔ کمشنر نے پیدل فورٹ منرو میں پارک، ڈیمس جھیل، کلمہ چوک، جرگہ ہال، اناری اور دیگر مقامات کا دورہ کیا اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا۔ کمشنر نے سیاحوں کے لئے سہولیات فراہمی کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے۔ انہوں نے کہا کہ دسمبر کے آخر یا جنوری میں ممکنہ برف کے پیش نظر انتظامات مکمل کر لیے جائیں گے۔ ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ،کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی انتظامیہ سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرے گی۔

  • گوجرہ:یوٹیلیٹی سٹوروں سے آٹا،گھی اوردیگرسبسڈائزڈ اشیاء،ہوٹلوں،بیکریوں اورکریانہ سٹوروں پر سپلائی کا انکشاف

    گوجرہ:یوٹیلیٹی سٹوروں سے آٹا،گھی اوردیگرسبسڈائزڈ اشیاء،ہوٹلوں،بیکریوں اورکریانہ سٹوروں پر سپلائی کا انکشاف

    گوجرہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار )مقامی یوٹیلیٹی سٹوروں سے غریب صارفین کی بجائے آٹا ۔گھی خوردنی تیل اور چینی کریانہ فروشوں۔ بیکریوں۔ ہوٹلوں ۔ریستورانوں اور تندوروں پر سپلائی ہونے لگا مبینہ طور پر بیشتر یوٹیلیٹی اسٹورز بالخصوص مین یوٹیلیٹی سٹور کا عملہ جو اثرورسوخ کے بل بوتے پر اپنے رہائشی سب ڈویژن میں تعینات ہو کر دیدہ دلیری سے غریب صارفین کو ریلیف فراہم کرنے کے حکومتی عمل کو سبوتاژ کرنے میں مصروف ہے گورنمنٹ کی جانب سے یوٹیلیٹی سٹور پر سپلائی کی جانے والی اشیاء خوردونوش آٹا۔ چینی۔گھی اور آئل وغیرہ طمع نفسانی کی خاطر مختلف دوکانوں۔ ریستورانوں ۔ہوٹلوں۔ بیکریوں اور تندوروں پر سپلائی کرتے ہوئے بھاری معاوضہ وصول کرتا ہے اور اس کی بندر بانٹ کر لیتا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز کے عملہ کے اس طرزِ عمل سے نہ صرف غریب صارفین کی حق تلفی ہوتی ہے بلکہ سب اچھا کی رپورٹیں دے کر حکمران طبقہ کی آنکھوں میں دھول بھی جھونکی جاتی ہے صارفین کو سستی اشیاء کی فراہمی کی بجائے انہیں اسٹورز پر اشیاء کی عدم دستیابی کا بہانہ بنا کر ٹرخادیاجاتا ہے یوٹیلیٹی اسٹورز پر دن بھر خوار ہونے والے بیچارے غریب صارفین عملے کو بددعائیں دیتے اور کوستے ہوئے مایوس گھروں کو واپس پلٹ جاتے ہیں جو ودیگر متعلقہ اعلیٰ حکام کے لیے لمحہ فکریہ ہے مقامی شہریوں نے اس صورت حال پر شدید احتجاج کرتے ہوئے زمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کرنے اور انہیں اپنے رہائشی علاقوں سے دور ان کے غیر متعلقہ اضلاع میں تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈیرہ غازی خان کے چاروں مرکزی بازاروں کو تجاوزات سے پاک کیا جائیگا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ

    ڈیرہ غازی خان کے چاروں مرکزی بازاروں کو تجاوزات سے پاک کیا جائیگا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار)ڈیرہ غازی خان کے چاروں مرکزی بازاروں کو تجاوزات سے پاک کیا جائیگا۔ کارپوریشن اور متعلقہ محکموں کا باوردی عملہ بازاروں میں تعینات ہوگا۔کمشنر لیاقت علی چٹھہ کی زیر صدارت اجلاس میں ایم این اے زرتاج گل وزیر اور ایم پی اے محمد حنیف پتافی سمیت افسران نے شرکت کی. بتایا گیا کہ ڈیرہ غازی خان شہر میں 1200 سٹریٹ لائٹس کی تنصیب شروع کردی گئی ،ایک ہفتہ کے اندر سٹریٹ اور روڈ لائٹس کی تکمیل کا ٹاسک دے دیا گیا۔ کمشنر لیاقت علی چٹھہ نے کہا کہ گولائی کمیٹی کے چاروں طرف بازاروں کو ریڑھی،رکشہ اور تجاوزات سے پاک کردیا جائیگا۔کارپوریشن اور ٹریفک پولیس کا باوردی عملہ تعینات ہوگا۔غلط پارکنگ پر بھی کارروائی ہوگی۔ آگاہی مہم کے بعد کسی کو بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔اراکین اسمبلی زرتاج گل وزیر اور محمد حنیف پتافی نے کہا کہ دکانداروں،ریڑھی بانوں اور رکشہ ڈرائیوروں کو کمشنر آفس مدعو کرکے اعتماد میں لیا جائے۔کسی کا معاشی قتل نہیں ہونے دینگے تاہم بازاروں کو تجاوزات سے پاک کرایا جائیگا۔عوام کے اجتماعی مفاد کیلئے ملکر کام کریں گے۔بازاروں میں صفائی اور سہولیات کو بہتر کرایا جائیگا۔ہفتہ وار چھٹی پر عملدرآمد کرایا جائے۔اجلاس میں اے سی صدر شکیب سرور،سی او کارپوریشن جواد الحسن گوندل،چئیرمین پی ایچ اے یاسر درانی،ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رانا عبید الرشید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عدیل،ایم او آئی ذیشان فرید،ڈی بی اے شہزاد قدیر اور دیگر افسران موجودتھے.

  • ننکانہ :5 دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے سیمینار اور واک

    ننکانہ :5 دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے سیمینار اور واک

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )انسانیت کی خدمت کے لئے رضا کاروں کا انمول کردار قابل ستائش ہے۔محمد اکرم پنوار
    تفصیل کے مطابق ضلعی ہیڈ کوارٹرز پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 ننکانہ صاحب میں 5 دسمبر بین الاقوامی رضاکاروں کا عالمی دن منانے کے حوالے سے سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا۔جس کی قیادت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کی۔ سیمینار میں ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران، اسٹیشن کوارڈینیٹر کامران علی، میڈیا کوارڈینیٹر علی اکبر کے ساتھ تمام ریسکیو آفیسرز و ریسکیورز اور کثیر تعداد میں وولنٹئیرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رضا کاروں کا عالمی دن پوری دنیا میں منایا جاتا ہے اس دن کو منانے کا مقصد تربیت یافتہ رضا کاروں کو قدرتی آفات و سانحات میں مصیبت زدہ افراد کی مدد کرنے پر خراج تحسین پیش کرنا ہے اس کے ساتھ ساتھ کمیونٹی کے نوجوانوں کو اس کار خیر میں حصہ لینے کے لئے ریسکیو رضا کار بننے کی ترغیب دینا ہے۔انہوں نے انسانیت کی خدمت کے عظیم مشن کی طرف بنیادی قدم قرار دیا کیونکہ بڑے حادثات اور قدرتی آفات میں یہ ریسکیو رضا کار کسی بھی ادارے میں ریڑھ کی ہڈی کی اہمیت رکھتے ہیں۔ آ خر میں رضا کاروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوام الناس کی خدمت بلا امتیاز جاری رکھیں گے۔آگاہی واک میں شرکاء نے بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے

  • ڈی جی خان : ریجن کے 43 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کےعہدہ  پر ترقی

    ڈی جی خان : ریجن کے 43 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کےعہدہ پر ترقی

    ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی کا ریجن کے 43 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کےعہدہ پر ترقی کے احکامات جاری ۔ریجنل پولیس آفس میں ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ،آر پی او نے ترقی پانے والے افسران کو بیجزلگائے۔
    ڈیرہ غازی خان(جواد اکبر کی رپورٹ)تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے ریجن کے43 سب انسپکٹرز کی انسپکٹر کے عہدے پر ترقی کے احکامات جاری کر دیئے۔ ریجنل پولیس آفس میں انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ہوا. آر پی او سید خرم علی نےریجنل پولیس آفس میں تعینات سب انسپکٹر سید محسن رضا پبلک ریلیشن آفیسر ،اسحاق احمد انچارج ڈی ایم یو اور نصرت پروین انچارچ کمپلینٹ سیل کو انسپکٹر کے عہدہ میں ترقی پانے پر انسپکٹر زکو پرموشن کے بیج لگائے اس موقع پر ایس پی رینج انوسٹی گیشن محمد ربنواز تلہ بھی ہمراہ تھے۔م آر پی او سید خرم علی نے انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران کو مبارکباد دیتے ہوئے کہاکہ ترقی پولیس آفیسران کی محنت او ر بہترین کارکردگی کا اعتراف ہوتی ہے ترقی کے بعد آپ کی ذمہ داریوں میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے ،امید کرتا ہوں کہ آپ آئندہ بھی محنت او رلگن کو اپنا شعار بناتے ہوئے نہایت ایمانداری کے ساتھ کارکردگی کو مزید بہتر بناتے ہوئے عوام الناس کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں گے ۔ڈیرہ غازی خان ریجن سے انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والے دیگر افسران میں محمد افضل ،مرید حسین ،اللہ ڈتہ ، غلام مصطفی ، شاہد حسین ، ذوالفقار علی ، رابعہ نوشین ، احمد فراز ، جاوید اقبال ،مراقب حسین ، عارف حسین ، عبدالکریم ، اسداللہ ،فرحت عباس ، علی عمران ، آصف اقبال ، راشد منیر ، سلیم احمد ، محمد لطیف ، محمد رمضان ، غلام ادریس ،ہدایت اللہ ،محمد صادق ، غضنفر عباس ، عمران حمید ، محمد نصراللہ ، شہزاد گل ، محمد جمیل ،جعفر حبیب ، ارشاد احمد ، محمد طارق ، غلام شبیر ، حامد نعیم ، ذیشا ن خلیل،ابراہیم مصطفی ، محمود حسن ،کلیم اللہ ، شفقت اللہ ، محمد کامران اور راشد عباس شامل ہیں ۔

  • راجن پور:عاقل پور روڈ ریلوے پھاٹک سیورج کے پانی میں ڈوب گیا،عوام کااحتجاج

    راجن پور:عاقل پور روڈ ریلوے پھاٹک سیورج کے پانی میں ڈوب گیا،عوام کااحتجاج

    راجنپور،باغی ٹی وی(نامہ نگار)عاقل پور روڈ ریلوے پھاٹک سیورج کے پانی میں ڈوب گیا،عوام کااحتجاجی مظاہرہ
    تفصیل کے مطابق راجن پور میں عاقل پور روڈ اور ریلوے پھاٹک چوک پر سیوریج کا گندہ پانی ٹھاٹھیں مارنے لگا،میونسپل کمیٹی راجنپورکاعملہ غائب ہوگیا، سیوریج کی نالیوں کی صفائی نہ کرنے اورگندے پانی کی نکاسی کاسسٹم بحال نہ کرنے پر عوام نے ٹی ایم او کے خلاف احتجاجاًروڈبند کردیا شہریوں کا کہنا ہے گندے پانی سے ہمیں بہت سی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے بچوں کے سکول جانے میں دشواری کا سامنا ہے جبکہ پانی کے کھڑے رہنے سے کاروبار بھی بہت متاثر ہو رہا ہے،اس گندے پانی کی وجہ سے پیدل چلنے والوں کا راستہ بند ہوچکا ہے ،بچے ،بوڑھے اور خواتین کو شدید مشکلات سامنا کرنا پڑرہاہے اور یہاں سے گذرنے والے نمازیوں کے کپڑے ناپاک ہوجاتے ہیں ،اصلاح احوال کاعوامی مطالبہ