Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ننکانہ:ڈپٹی کمشنر کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفد سے خصوصی ملاقات

    ننکانہ:ڈپٹی کمشنر کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفد سے خصوصی ملاقات

    نکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز ) ڈپٹی کمشنر کی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفد سے خصوصی ملاقات
    تفصیل کے مطابق چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفدنے صدر(FWCCI) روبینہ امجد کی قیادت میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک سے خصوصی ملاقات کی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ ننکانہ رانا امجد علی ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد حنیف سمیت دیگر ضلعی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ نے اس موقع پرننکانہ پروفائل کے حوالے سے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری برائے خواتین فیصل آباد کے 16رکنی وفد کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ قوموں کی ترقی میں تعلیم یافتہ خواتین کے کردار کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،پڑھی لکھی خواتین ملک و قوم کا سرمایہ ہیں،قومی معیشت میں خواتین کے کردار، خواتین کے کاروبار، چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباری اداروں ، تجارت اور ٹیکس اور خواتین کے لیے کاروباری سہولتوں پرحکومت پنجاب کی جانب سے خصوصی توجہ دی جارہی ہے

  • ننکانہ :فیضان مدینہ القرآن اکیڈمی  کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

    ننکانہ :فیضان مدینہ القرآن اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)فیضان مدینہ القرآن اکیڈمی کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات
    تفصیلات کے مطابق فیضان مدینہ القرآن اکیڈمی ننکانہ صاحب کے سالانہ تقسیم انعامات کی تقریب کنگ ہوٹل ننکانہ میں محترمہ سیدہ آپی جان کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی اس پروگرام کی صدارت ڈاکٹر زاہدہ افضل اعوان نے کی اور اس دوران خصوصی خطاب
    زوجہ محترمہ پیرزادہ رضا ثاقب مصطفائی نے کی محترمہ نے اپنے خطاب میں طالبات کو علم و عمل کی خصوصی ترغیب دلائی اور تاریخ اسلام میں خواتین کے کردار پہ خصوصی روشنی ڈالتے ہوئےبادشاہ اورنگزیب عالمگیر کی بیٹی شہزادی زیبا اور ملکہ زبیدہ خاتون کا مثالی کردار پیش کیا
    تنظیم المدارس کے سالانہ امتحان 2022 میں پورے پاکستان میں دوسری پوزیشن حاصل کرنے والی طالبہ کو خصوصی انعام سے نوازا گیا

  • ٹھٹھہ : تھانہ بگھان کی حدود میں عوام نے چور پکڑ لیا،پولیس اطلاع کے باوجود ملزم کو تحویل میں لینے نہ گئی

    ٹھٹھہ : تھانہ بگھان کی حدود میں عوام نے چور پکڑ لیا،پولیس اطلاع کے باوجود ملزم کو تحویل میں لینے نہ گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) تھانہ بگھان کی حدود میں عوام نے چور پکڑ لیا،پولیس اطلاع کے باوجود ملزم کو تحویل میں لینے نہ گئی
    تفصیل کے مطابقتھانہ بگھان کی حدود میں مرغی خانہ پر گوٹھہ والوں اپنی مدد آپ ہتھیار بند چور کوپکڑ لیا جس کی پولیس کو اطلاع دی گئی لیکن پولیس پہنچ نہ سکی،اس دوران چور نے اعتراف کیا ہے کہ اس کا ٹھٹھہ اور سجاول میں موٹر سائیکل چوری کا بڑا نیٹ ورک ہے جو موٹر سائیکل چوری کرتے ہیں ، دوسری جانب گاڑہو پولیس کے حدود میں حاجی عمر وگھام کے گھر سے دو بھینسے اور ایک موٹر سائیکل چوری کرلیا گیا ہے وہاں کے شہریوں نے احتجاج کرتے ہوئے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے چوری شدہ بھینسے اور دیگرسامان اور موٹرسائیکل واپس دلائی جائے

  • ٹھٹھہ : محکمہ ایکسائز کو منشیات کی سر عام فروخت ،غیر قانونی شراب کے دکان کے خلاف دی گئی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر

    ٹھٹھہ : محکمہ ایکسائز کو منشیات کی سر عام فروخت ،غیر قانونی شراب کے دکان کے خلاف دی گئی درخواست ردی کی ٹوکری کی نذر

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) محکمہ ایکسائز کو منشیات کی سر عام فروخت ،غیر قانونی شراب کے دکان کے خلاف دی گئی ردی کی ٹوکری کی نذر
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر کو منشیات کی کھلے عام فروخت اور غیر قانونی شراب کی دکان چلنے کے خلاف درخواست دی گئی،دی گئی درخواست کو ردی کی ٹوکری کی نذرکرتے ہوئے ایکسائز اینڈ نارکوٹیکس کنٹرول کے ضلعی آفیسر نے کوئی کارروائی نہیں کی، جئے سندھ محاذ نے ایکسائزاینڈ ٹیکسیشن آفس کے سامنے دھرنے کا اعلان کرے گی، ٹھٹھہ شہر میں کھلے عام منشیات کی فروخت اور غیر قانونی شراب کے دکان چلنے کے خلاف ، دوسری جانب ٹھٹھہ شہر میں کھلے عام جوا اور آکڑہ پرچی کے دکانیں چل رہی ہیں جس پر ایس ایچ او ٹھٹھہ نے کوئی کارروائی نہیں کی غریب عوام لالچ میں تباہ برباد ہونے لگے.عوامی وسماجی حلقوں کی طرف سے اعلٰی حکام سے فوری نوٹس لینے کی اپیل

  • ننکانہ :سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیراہتمام طلباء سیمینار کا اہتمام کیا گیا

    ننکانہ :سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیراہتمام طلباء سیمینار کا اہتمام کیا گیا

    نکانہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز )سٹوڈنٹس سوسائٹی کے زیراہتمام طلباء سیمینار کا اہتمام کیا گیا
    تفصیل کے مطابق سٹوڈنٹس سوسائٹی ننکانہ صاحب کے زیر اہتمام ننکانہ صاحب کے ایک معروف قصر نور میرج ہال میں سٹوڈنٹس کے لئے ایک طلبہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں ننکانہ سٹی اور گردو نواح سے طلبہ کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی سیمینار میں ملک بھر کی معروف سماجی شخصیات نے گفتگو کی جس میں سر فہرست عمیر معاویہ صدر سٹوڈنٹس کونسلنگ فارم پاکستان نے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں موجود پڑھائی کے مسائل اور اس کے حل پر گفتگو کی اس کے بعد نامور کالم نگار علی عمران شاہین نے نوجوانوں کا معاشرے میں کردار پر جامع گفتگو کی
    بعد ازاں صدر سٹوڈنٹس سوسائٹی ننکانہ محمد شعیب نے طلبہ کے درمیان نظریہ پاکستان کے عنوان پر کوئز مقابلہ کروایا اور جیتنے والے سٹوڈنٹس میں انعامات بھی تقسیم کئے مہمان خصوصی نوجوان رہنما انس محصی ہیڈ سکاؤٹس ڈیپارٹمنٹ پاکستان نے طلبہ کو موجودہ دور میں ان کی ذمہ داریوں کے حوالے سے بریف کیا نوجوانوں نے اس سیمینار کو بہت پسند کیا اور اس خواہش کا اظہار کیا کہ یہ پروگرام ہر محلے کی سطح پر ہونا چاہئے تا کہ نوجوانوں میں آگاہی پیدا ہو

  • چترال :ایم این اے پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کے نام نیشنل ہائی وے  اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی اپیل

    چترال :ایم این اے پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل کے نام نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی اپیل

    پروفیسر ڈاکٹر قادر خان مندوخیل رکن قومی اسمبلی کے نام نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازمین کی اپیل
    چترال(گل حماد فاروقی) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے 164 وہ ڈیلی ویجز ملازمین جنکوخورشید احمد شاہ کی زیر چئیرمین شپ اسلامی جمہوریہ پاکستان کی کیبینٹ سب کمیٹی مینٹس آف میٹینگز،. 09-04-2013 کے پیراگراف نمبرز 66 اور 67 بحوالہ پاکستان ایسٹیبلشمینٹ ڈویزن چٹھی نمبر ایڈمن I,03-05-2013 کی پالیسی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیلی ویجز پر کام کرنے والے ملازمین کو ریگولر کرنیکی باقاعدہ منظوری اور ہدایات دی گئی تھیں اور یہ سارا ریکارڈ باقاعدہ وفاقی وزارت مواصلات کے وفاقی سیکرٹری مواصلات کے ذریعہ محکمہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چئیرمین کو 164 ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی مستقلی پر عملدرآمد کرنے کے لئے بھیجا گیا تھا لیکن نو سے دس سال کا عرصہ گزرنے کے باوجود بھی محکمہ کا موجودہ چئیرمین چئیرمین اور ممبر ایڈمن تاحال 164 ڈیلی ویجز ملازمین کیساتھ ان کی حق تلفی کرتے ہوئے ان کی بحالی ملازمت کے محکمانہ آفس آرڑر جاری کرنے سے انکاری ہے, جبکہ موجودہ چئیرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے پاس اضافی چارج بطور وفاقی سیکرٹری برائے مواصلات ہونے کیساتھ ساتھ 164 ڈیلی ویجز ملازمین کی بحالی مستقلی میں ناروا سلوک رکھا جا رہا ہے.
    اسلامی جمہوریہ پاکستان کی آنرایبل سپریم کورٹ کے سابقہ چیف جسٹس کی طرف سے بھی نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ڈیلی ویجز ملازم کو محکمہ میں مستقل کرنے کا آرڑر بتاریخ 01-08-2018 میں پاس کیا گیا تھا جس کی بنیاد پر ڈیلی ویج ملازم کو این ایچ اے میں مستقل کیا گیا تھا ان 164 ملازمین نے وفاقی وزیر مواصلات، چئیرمین این ایچ اے سے ہمدردانہ اپیل کی ہے کہ بطور چئیرمین خصوصی کمیٹی برائے متاثرہ ملازمین ہونے کے ناطہ اپنی زیر صدارت / چئیرمین شپ, 164 این ایچ اے ڈیلی ویجز ملازمین کے وزارت مواصلات وفاقی سیکرٹری مواصلات, چئیرمین نیشں ل ہائی وے اتھارٹی سے بحالی مستقلی ملازمت کے محکمانہ آفس آرڑر جاری کرنے کا حکم صادر کیا جائے. اس احسن اقدام کے لئے یہ 164 ڈیلی ویجز ملازمین انتہائی مشکور اور دعا گو رہینگے. ان برخاست 164 این ایچ اے ڈیلی ویجز ملازمین نے وزیر اعظم پاکستان اور چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ این ایچ اے حکام کو ہدایت جاری کرے کہ ان برحاست شدہ ملازمین کو دوبارہ بحال کرکے ان کو مستقل ملازمت دلوادے تاکہ ان 164 ملازمین کے اہلخانہ فاقہ کشی کا شکار نہ ہو۔

  • ایران،مظاہرین نے آج سے 3 روزہ معاشی ہڑتال کی کال دیدی

    ایران،مظاہرین نے آج سے 3 روزہ معاشی ہڑتال کی کال دیدی

    ایران (باغی ٹی وی )ایران میں زیرحراست لڑکی کی موت کے خلاف مظاہرے جاری ہیں، ایرانی مظاہرین نے کل سے تین روزہ معاشی ہڑتال کی کال دے دی ہے، مظاہرین نے بدھ کو تہران کے آزادی اسکوائر پر ریلی نکالنےکا بھی اعلان کیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی مظاہرین نے ہڑتال اور ریلی کی کال سوشل میڈیا پر دی ہے۔دوسری جانب بدھ کو ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا تہران یونیورسٹی میں یوم طلبا پر خطاب بھی ہوگا۔
    ایرانی انسانی حقوق گروپ کے مطابق سکیورٹی فورسز کےکریک ڈاؤن میں 64 بچوں سمیت 470 مظاہرین ہلاک ہوچکے ہیں جب کہ 18 ہزار سے زائد مظاہرین کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔خیال رہےکہ ستمبر کے وسط میں حجاب قانون کی خلاف ورزی پر گرفتار 22 سالہ مہسا امینی پولیس کی حراست میں مبینہ طور پر دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی تھی جس کے بعد سے ایران میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

  • سیالکوٹ ایئرپورٹ آج سے عارضی طور پر16 دن بندرہے گا

    سیالکوٹ ایئرپورٹ آج سے عارضی طور پر16 دن بندرہے گا

    سیالکوٹ (باغی ٹی وی)رن وے کی مرمت کے باعث 5 سے 20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کے لیے بند رہے گا،اس حوالے سے متعلقہ حکام کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔سیالکوٹ انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے منیجر کی جانب سے جاری نوٹم کے مطابق رن وے کی مرمت کے باعث فلائٹ آپریشن پیر کی صبح 9 بجے بند کردیا جائے گا۔سیالکوٹ ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن بند ہونے کے حوالے سے سول ایوی ایشن اتھارٹی سمیت ملکی و غیر ملکی ایئر لائنز کو آگاہ کردیا گیا ہے۔20 دسمبر تک فلائٹ آپریشن کی بندش کے دوران لاہور اور اسلام آباد ایئرپورٹ کو متبادل کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔

  • پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان انتقال کرگئے

    پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان انتقال کرگئے

    پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان انتقال کرگئے
    اسلام آباد(باغی ٹی وی)پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے ہیں
    مرحوم کی نماز جنازہ آج ڈھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ریٹائرڈ سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، اُن کا پاک بحریہ کی تعمیر، ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔
    ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے سابق نیول چیف سعید محمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • حویلی لکھا ،گھر کوآگ لگنے سے 10 سالہ بچہ جل کر راکھ ،دوسرا بچہ زخمی، ہسپتال منتقل

    حویلی لکھا ،گھر کوآگ لگنے سے 10 سالہ بچہ جل کر راکھ ،دوسرا بچہ زخمی، ہسپتال منتقل

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر) حویلی لکھا ،گھر کوآگ لگنے سے 10 سالہ بچہ جل کر راکھ ،دوسرا بچہ زخمی، ہسپتال منتقل
    تفصیل کے مطابق دیپالپورکے علاقہ حویلی لکھا محلہ شکور آباد میں ایک گھر کو آگ لگ گئی، آگ لگنے سے 10 سالہ بچہ جل کر راکھ ہو گیا جبکہ دوسرا بچہ زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ، آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی.دیپالپور پولیس موقع پر پہنچ گئی.