ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )15سالوں سے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بند، کھنڈر میں تبدیل
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹھٹہ کے علاقے یونین کونسل گجو کے نزدیکی گاؤں میں واقع گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول غلام حسین جوکھیو جو گزشتہ پندرہ سالوں سے بند پڑا ہے جس کی وجہ سے کئی طلباء کا مستقبل تباہ کردیاگیا ہے، گاؤں دیہات میں رہنے والے بچوں کا تعلیم حاصل کرنے کی بجائے بھینسوں بکریوں کو چارا ڈال رہے ہیں پڑھنے لکھنے کی بجائے پیسے کے لیے مزدوری کرنے پر مجبور ہیں ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سکول کو بند ظاہر کرکے استادوں کو ویزا سسٹم پر گھر بیھٹے تنخواہیں دے رہے ہیں، پاک سول سولجر آرگنائزیشن ٹھٹہ میڈیا کوآرڈینیٹر زاہد جوکھیو آفس سیکریٹری نصیر جوکھیو، صدر صدام سومرو و دیگر شہریوں کی ضلعی انتظامیہ اور منتخب نمائندوں سے شکایات بھی کرتے رہے ہیں مگر اس پر کوئی بھی عمل درآمد نہ ہوسکا کرپشن کا بول بالا ہے محکمہ تعلیم میں کرپٹ عناصرکی موجودگی کی وجہ سےسکول تباہ ہو رہے ہیں اور ہم اپیل کرتے ہیں ضلعی انتظامیہ اور سیکرٹری تعلیم سندھ سے کہ وہ فوری طور پر اس کا نوٹس لیں اور شفاف انکوائری کروا کر کرپشن کا خاتمہ کیا جائے اور دوبارہ سے اس سکول کی عمارت کی تعمیراتی کر کے کھول کر دیا جاۓ تاکہ آئندہ آنے والے وقت میں ان گاؤں دیہاتوں میں رہنے والے پھول جیسے بچوں کے مستقبل کو روشن کیا جاسکے۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ: 15سالوں سے گورنمنٹ بوائز پرائمری اسکول بند، کھنڈر میں تبدیل
-

اوکاڑہ:علاقہ 5 فورایل میں 52سالہ ذہنی معذورسے زیادتی
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)انسانیت بھی شرما گئی ،تھانہ صدر کے علاقہ 5 فور ایل میں 52 سالہ ذہنی معذور خاتون زلیخاں بی بی سے اسلحہ کے زور پر گھر گھس کر زیادتی، موقع پر متاثرہ خاتون کے ورثاء کے پہنچنے پر ملزم کو پکڑ لیا، شورو واویلہ پر مرکزی ملزمان ماجد کے عزیز واقارب ڈنڈے سوٹے،کلہاڑیاں لیکر چھڑوانے کیلئے آ گئے مرکزی ملزم اور اسکے ساتھیوں نے متاثرہ خاتون کے بھائی اور بہن کو بیہمانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ملزم ماجد کے ساتھی اسےچھڑوا کر موقع سے فرار ہو گئے واقعہ کیخلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کرلیا گیا متاثرہ فیملی کی انصاف کیلئے دہائیاں ملزمان کا صلح کیلئے دباؤ متاثرہ فیملی کا وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔


-

ٹھٹھہ اور کندھ کوٹ میں سندھی ثقافت کا دن بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی) پورے سندھ کی طرح ٹھٹھہ ضلع میں بھی سندھی ثقافتی دن بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا قومی گیت بھی گائے گئے نوجوانوں اور بچوں نے بڑی جوش کے ساتھ عوامی پریس کلب ٹھٹھہ کے سامنے سندھی گانوں پے رقص بھی کیا،
تفیصلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع بھر میں سندھی ثقافت کا دن بڑے جوش و جذبے سے منایا گیا عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں ٹھٹھہ کے مختلف تنظیموں آل سندھی یوتھ پٹھاں تنظیم،پاک سول سولجر آرگنائیزیشں،اور خشک چوک سے فاضل آکاش عباسی اسد خشک کے رہنمائی میں ضلع بھر کے سینکڑوں کی تعداد میں نوجوان بوڑھے بچے رقص کرتے ہوئے سڑکوں پر نکل آئے مختلف علاقوں میں ریلیاں بھی نکالی گئیں نوجوانوں ،بوڑھے اور بچوں نے سندھی ٹوپی اجرک پہن کر ثقافتی دن کی خوشی میں رقص کیا اور گیت بھی گائے،دوسری جانب سے اس دن کے موقع پر سماجی مذہبی سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اس موقع پر لوگوں کا کہنا تھا کہ یہ دن ہماری ثقافت کا دن عید سے کم نہیں ہے یہ دن ہم ہمیشہ اسی جوش و جذبے سے مناتے ہیں اور ہمیشہ ایسے ہی مناتے رہینگے.

کندھ کوٹ سے مختیار اعوان کی رپورٹ کے مطابق سندھ بھر کی طرح ضلعی کشمور کندھ کوٹ میں سندھ کا کلچر ڈے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا گیا چھوٹے بڑے شھریون میں ثقافتی دن کے حوالے سے ریلیوں کا انعقاد کیا گیا لوگوں نے ٹوپی اجرک پہن کر بڑی تعداد میں ریلیوں میں شرکت کی ریلیوں میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی ثقافت کو عید کی طرح مناتے ہیں
تفصیلات کے سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک ڈے صدیوں پرانی روایت آج بھی لوگوں کے دلوں میں زندہ ہے سندھ کی تھذيب پانچ ہزار سال پرانی ہے جو سندہی قوم آج بھی دنیا کے ہر کونے میں منا رہے ہیں ضلعی بھر کے چھوٹے بڑے شہروں میں سندھ کی ثقافتی دن بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے ثقافتی دن کے موقع پر لوگ ٹوپی اور اجرک پہن کر ریلیاں نکالتے ہیں اور ریلیوں میں شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوتی ہے ریلیوں میں سندہی گانو کے ساتھ ڈہول کے تھاپ پر بھی رکس اور بھنگڑے پائے جاتے ہیں سندہی قوم اس ثقافتی تھوار کو عید کی طرح مناتے ہیں سر پر ٹوپی کاندہے پر اجرک اور پیروں میں سندھ کے کھسے پھن کر نکلتے ہیں شہر کے ہر گلی کوچوں میں لوگوں کا ہجوم ہے ہر طرف اجرک اور ٹوپی کی بھار ہے ریلیوں میں شریک لوگوں کا کہنا ہے کہ ہم اپنی سندھ دہرتی سے اپنی ماں کی طرح پیار کرتے ہیں اور فخر محسوس کرتے ہیں کہ ہم ایک سندہی قوم ہیں اور سندھ ہماری ماں ہے ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ سندھ اور سندہی قوم ایک طاقتور قوم ہے ہم اپنے سندھ کی حفاظت کرنا اچھی طرح جانتے ہیں سندھ کا ہر بیٹا اور بچہ بچہ اپنے سندھ دہرتی کا محافظ ہے اور سندھ دہرتی پر جان دینے کے لیے تیار ہے
-

گوجرخان : تیزرفتارکی دیوارسے ٹکر، لیڈی ڈاکٹر جاں بحق ،نوجوان زخمی
گوجرخان باغی ٹی وی( نامہ نگار شیخ ساجد قیوم )گوجرخان قاضیاں چوک نور علی میں تیز رفتار کار دیوار کے ساتھ ٹکرانے سے خاتون جانبحق اور نو عمر ڈرائیور زخمی ہو گیا جانبحق ہونے والی خاتون کا نام ڈاکٹر حرا جاوید جبکہ نو عمر ڈرائیور کا نام ایان جاوید معلوم ہوا ہے دونوں مطوعہ کے رہائشی ہیں۔ حادثہ کی اطلاع ملنے پر گوجرخان ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی حادثہ اتوار کے روز تیز رفتاری کے باعث رونما ھوا حادثہ کے نتیجہ میں جواں سال لیڈی ڈاکٹر موقع پر جاں بحق اور بھائی شدید زخمی ہو گیا

-

گوجرہ : پرچی مافیا کی ٹرک ڈرائیور پر ڈنڈوں اور مکوں کی بارش۔ٹرک ڈرائیور لہولہان
گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار)گوجرہ میں پرچی مافیا سرگرم۔بائی پاس سمندری روڈ پر پرچی مافیا کی ٹرک ڈرائیور پر ڈنڈوں اور مکوں کی بارش۔ٹرک ڈرائیور لہولہان کر دیا گیا پانچ روپے کی پرچی نہ لینے پر ٹرک ڈرائیور کو 52,000 ہزار روپے نقدی اور اوپو اے 5 ایس اینڈرائیڈ موبائل سے محروم کردیا گیا۔ پرچی مافیا کے ارکان نے ٹرک میں گھس کر ٹرک ڈرائیور کے دھلائی کرنے کے ساتھ ساتھ ٹرک کی اینڈیکیٹر اسمبلی بھی توڑ دی۔ ٹرک ڈرائیور نے بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ یہ کہاں کا انصاف ہے کراچی سے فیصل آباد تک کسی بھی بائی پاس سے گزرنے کی کوئی بھی پرچی موصول نہیں کی جاتی ماسوائے اس گوجرہ شہر کے۔ ٹرک ڈرائیوروں نے سمندری روڈ بائی پاس ایک گھنٹہ سے زائد وقت روڈ بلاک کئیے رکھا انتظامیہ حرکت میں آنے پر پولیس موبائل تھانہ سٹی اے ایس آئی زاہد علی کی سربراہی میں موقع پر پہنچ گئی ان کے ساتھ ہی چوکی نشاط آباد کے پولیس ملازمین اور اس پر پولیس تھانہ سٹی گوجرہ کے ٹریفک ملازمین بھی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے ٹریفک بحال کروانے کے لیے ٹرک ڈرائیوروں اور متعلقہ پرچی مافیا کے مابین سمجھوتہ کروانے کی کوشش کی۔ ٹرک ڈرائیوروں کو ان کے نقصان کا ازالہ کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے ٹریفک کی روانی کو بحال کی
-

پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر
وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی کی قیادت میں علماء کے وفد کی ملاقات ،علمائے کرام کا دین کی خدمت کے لیے اقدامات پر وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کو خراج تحسین
لاہور (باغی ٹی وی) صوبہ پنجاب میں سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کردی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے صدر وفاق المدارس العربیہ کی قیادت میں علماء کے وفد نے ملاقات کی، اس دوران اسلام کے بنیادی اصولوں کی ترویج اور شرعی قوانین کے نفاذ سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں علمائے کرام نے دین کی خدمت کیلئے کیے گئے اقدامات پر پرویز الہٰی کو خراج تحسین پیش کیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پروزی الٰہی نے کہا کہ نجی سطح پر سود لینے پر 10 سال کی سزا مقرر کی گئی ہے اور عقیدہ ختم نبوت ﷺ کے لیے بھی قوانین سازی کی گئی ہے، پہلی بار نکاح نامے میں عقیدہ ختم نبوت ﷺ شامل کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علما کی دعاؤں اور برکتوں سے سارے کام سیدھے ہو رہے ہیں، پنجاب میں طلبہ کے لیے ناظرہ اور ترجمہ قرآن لازمی کر دیا گیا ہے، بچوں کا ذہن دین کی طرف راغب ہو گا تو قوم بنے گی، ناظرہ، ترجمہ قرآن پڑھانے کے لیے علما، حفاظ کی ایک لاکھ ملازمتیں پیدا ہوئیں۔امام مسجد کے گریڈ بڑھا کر ترقی دی جا رہی ہے۔چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ انتظامیہ کو ہدایت کر تا ہوں کہ بلا وجہ مساجد کے این او سی نہ روکے جائیں۔
اس موقع پرمولانا محمد تقی عثمانی نے کہا کہپرویز الٰہی دین کی خدمت کر رہے ہیں،علماء ان کے لیے دعا گو ہیں۔تھوڑے دنو ں میں آپ نے دین کے بہت سے کام کردکھائے ہیں،متنازع فلم پر پابند ی عائد کرنے پر حکومت پنجا ب کا شکریہ ادا کرتے ہیں،اس دوران مولانا محمد حنیف جالندھرینے کہا کہ قرآن مجید کے شہید نسخوں کی حفاظت کے لئے گرین باکس لگا رہے ہیں۔صدر وفاق المدارس العربیہ مولانا محمد تقی عثمانی نے دعاخیر کرائی،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی خیر و عافیت کے لئے خصوصی دعائیں ،مولانا حنیف جالندھری، مولانا ابراہیم سکھر گئی،مولانا احمد، مولانا عمر عباسی، مولانا زیدبھی موجود تھے ،صوبائی مشیر عامر سعید راں، ایم پی اے وترجمان فیاض الحسن چوہان، راسخ ا لٰہی، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، ایڈیشنل سیکرٹری داخلہ اسد اللہ خان او ردیگر کی شرکت -

ٹھٹھہ: ایدھی فاؤنڈیشن کا سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر سامان تقسیم
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)ایدھی فاؤنڈیشن کا سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر سامان تقسیم
ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایت پر ایدھی رضا کاروں کی جانب سے سندھ کے مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو راشن اور دیگر سامان کی تقسیم
ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین فیصل ایدھی کی خصوصی ہدایت پر ایدھی فاؤنڈیشن کے رضاکاروں نے صوبہ سندھ کے مختلف علاقوں سجاول اور شاہ عقیق درگاہ کے قریبی گاؤں میں سیلاب متاثرہ کئی سو خاندانوں میں خشک راشن گرم کپڑے کمبل مچھر دانیاں تقسیم کیں اس موقع پر سیلاب متاثرین نے ایدھی فاؤنڈیشن پاکستان کے چیئرمین فیصل ایدھی صاحب اور انکے رضاکاروں کا بہت شکریہ ادا کیا -

ٹھٹھہ :سندھ کا ثقافتی دن ایکتا کے موقع پر کینجھر کنارے پر انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے شاندار پروگرام
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)سندھ کا ثقافتی دن ایکتا کے موقع پر کینجھر کنارے پر انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے شاندار پروگرام
تفصیل کے مطابق ثقافت ايکتا کے دن کی مناسبت سے پوری سندھ کی طرح کینجھر کنارے پر انسانی حقوق کی تنظیم کی طرف سے شاندار پروگرام ، سندھ اور پاکسان کے حق میں نعروں کی گونج ،اور کيک بھی کاٹا گیا ۔ثقافت اور ایکتا کا دن ٹھٹہ کراچی حیدرآباد سمیت پورے سندھ میں منایا جا رہا ہے ۔ انسانی حقوق کے بابت سوشل میڈیا اور مختلف پلیٹ فارم پر آواز بلند کرنے والی انٹر نیشنل ہیومن رائٹس موومینٹ ٹھٹہ کے چیئر مین الطاف حسین تنیو ،صدر انيس ہيلايو،جنرل سيکرٹری ارشاد علی گندرو ، نائب صدر عبدالرٶف پالاری،پريس سيکرٹری سید شیر علی شاہ کاظمی، نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ بغیر کسی رنگ نسل ذات قوم مذہب کے انسانیت کی خدمت کرنے میں ہی اصل ایمانی قوت ہے۔ وطن عزیزسے محبت کرنا ایمان کا جزہے۔ عظیم قومیں اپنا قومی دن بڑے جوش جذبے سے مناتے ہیں۔ہم سب سندھی پاکستانی ہیں۔ سندھ دھرتی صوفیوں بزرگوں اور وليوں کی دھرتی ہے ،جو پيار محبت امن اور مہمان نوازی کی وجہ سے پوری دنیا میں مشہور ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ شر پسند لوگ لسانی فساد برپا کرکے اپنی سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔لیکن وہ اس گھناٶنے مقصد میں کامیاب نہیں ہونگے۔کیونکہ لوگوں میں شعور آگیا ہے۔ ہم ٹوپی اجرک پہن کر ثقافت کا دن جوش جذبے سے منا رہے ہیں ۔ IHRM ٹھٹہ کے رہنماٶں نے مزید کہا کہ ہمارے سینکڑوں گمنام کارکن سوشل میڈیاکے زریعے اپنی حصے کا کام اور معاشرے میں ہونے والے ظلم بربریت کرپشن اور ملک کے خلاف ہونے والی ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کر رہے ہیں ۔اس موقعہ پر ٹھٹہ کے سینئر صحافی واحد شورو عبدالغفور گندرو احمد ہیلایو فاروق ہیلایو عبدالرزاق ہیلایو گل حسن ہیلایو اور مقامی لوگوں نے بھرپور شرکت کی۔ -

چونیاں :بگڑے رئیس زادوں کا محنت کش پر تشدد اور فائرنگ کا واقعہ،وڈیو وائرل
چونیاں،باغی ٹی وی(نامہ نگار)سرکل چونیاں تھانہ الہ آباد کی حدود میں بگڑے ہوئے رئیس زادوں کا محنت کش پر مبینہ تشدد اور فائرنگ کا واقع سامنے آیا جس کی وڈیو بھی وائرل ہوئی ہے وڈیو میں دیکھا گیا کہ امیر زادے محنت کش پر لاتوں اور گھونسوں سے مبینہ تشدد اور فائرنگ کر رہے ہیں،پولیس نے ملزمان کے ساتھ ساز باز ہو کر صرف ہوائی فائرنگ کا ہی مقدمہ درج کیا ہےتفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آبادحدود میں بگڑے ہوئے رئیس زادوں نے معمولی تلخ کلامی پر محنت کش مختار پر فائرنگ کر دی، خوش قسمتی سے محنت کش محفوظ رہا ہےمبینہ تشدد اور فائرنگ کی وڈیو وائرل،وڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ 6٫7 بااثر ملزمان محنت کش مختار پر تشدد کر رہے ہیں،
تھانہ الہ آباد پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہو چکی ہے تھانہ الہ آباد پولیس نے وڈیو وائرل پر خانہ پوری کرتے ہوئے اپنی مدعیت میں ہوائی فائرنگ کا مقدمہ 1055/22 درج کر دیا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پولیس نے بااثر ملزمان میں سے ایک امیر زادے عامر اشرف کو گرفتار کیا باقی کے نام مقدمہ میں درج ہی نہیں کئے اور نہ پسٹل برآمد کیا ملزم کو بھی تھانہ میں مہمان بنا رکھا ہے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی، آر پی او شیخوپورہ اور ڈی پی او قصور وائرل ویڈیو پر نوٹس لیں اور بگڑے امیر زادوں پر قانونی کارروائی کروائیں۔
-

سندھ کا ثقافتی دن یعنی ‘ایکتا جو دھارو’ مقبول عام ثقافتی تہوار ہے۔ چودھری پرویزالٰہی
لاہور(باغی ٹی وی)وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کا سندھ ثقافت کے دن پرخصوصی پیغام ،سندھ کا ثقافتی دن یعنی ‘ایکتا جو دھارو’ مقبول عام ثقافتی تہوار ہے۔ سندھی ثقافت مہمان نوازی، رواداری او رمحبت کے جذبوں سے مالا مال ہے۔ان کا کہناتھا کہ سندھ کی ثقافت دلکش روایات کی امین ہے۔یونیسکو کی فہرست میں شامل موہنجوداڑو او رمکلی کی ثقافت دنیا بھر میں پسند کی جاتی ہے۔اجرک کے رنگوں کی طرح سندھ کا کلچر بھی دلکش امتزاج کا حامل ہے۔سندھ کی ثقافت سچل سرمست، عبداللہ شاہ غازی اورلعل شہباز قلندر جیسے عظیم صوفیا کرام کی محبتوں سے مالا مال ہے۔اخوت اور رواداری پر مبنی سندھی ثقافت کا حسن سب سے جدا ہے،چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ سندھ کے ثقافتی دن پر اہل سندھ کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتاہوں