شفاء میڈیکل سنٹر اور جھنگ پولیس کے مابین معاہدہ (MOU) پر دستخط، پولیس افسران اور انکی فیملیز 50 فیصد جبکہ شہداء پولیس کی فیملیز100 فیصد رعائت حاصل کر سکیں گی-
جھنگ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعظیم حمید)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت نے پولیس افسران اور شہدائے پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے شفاء میڈیکل سنٹر اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط کئے۔ تفصیلات کے مطابق پولیس افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز کی طبی ویلفئیر کیلئے ڈی پی اوجھنگ محمدراشد ہدایت اور CEOشفاء میڈیکل سنٹر ڈاکٹر جاوید اقبال شیخ کے مابین MOU پر دستخط کئے گئے۔جس میں پولیس افسران و انکی فیملیزمشورہ فیس میں 50 فیصد، لیبارٹری میں 45 فیصد اور جنرل فیس و انڈور سروسز میں 40 فیصدرعایت حاصل کر سکیں گے جبکہ شہداء پولیس کی فیملیز مشورہ فیس اورلیبارٹری فیس میں 100 فیصد جبکہ جنرل فیس اور انڈور سروسز میں 50 فیصد رعایت حاصل کر سکیں گے۔اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ جھنگ پولیس اور شفاء میڈیکل سنٹرکے مابین اس معاہدہ سے پولیس افسران اورشہداء پولیس کی فیملیز علاج معالجہ میں رعائت حاصل کر سکیں گے۔ڈی پی او جھنگ نے شفاء میڈیکل سنٹر میں مختلف شعبہ جات کا دورہ کیا اور دستیاب سہولیات کا جائزہ لیا۔ڈی پی او جھنگ کا مزید کہنا تھا کہ جھنگ پولیس کے پولیس افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے مختلف سکول، کالجز، ہسپتال اور لیبارٹریز کے ساتھ معاہدے کئے گئے ہیں۔جس سے پولیس افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز رعائتی نرخوں پر صحت اور تعلیم کی سہولیات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ پولیس افسران اور شہداء پولیس کی فیملیز کی ویلفئیر کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

شفاء میڈیکل سنٹر اور جھنگ پولیس کے مابین MOU پر دستخط
-

جھنگ: تھانہ میں آنے والے متاثرین کی بروقت دادرسی کو یقینی بنایا جائے۔ڈی پی او
جھنگ،باغی ٹی وی(نامہ نگار عظیم حمید) ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تھانہ جات کے فرنٹ ڈیسک سٹاف سے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میٹنگ کی۔میٹنگ میں ضلع بھر کے فرنٹ ڈیسک سٹاف نے شرکت کی۔ڈی پی او جھنگ نے بہترکارکردگی کا مظاہرہ کرنے پرفرنٹ ڈیسک سٹاف میں تعریفی سرٹیفکیٹ تقسیم کیے۔ڈی پی او جھنگ کاکہنا تھا کہ شہریوں کی داد رسی کے لئے ضلع کے تمام تھانہ جات میں فرنٹ ڈیسک آفیسرزتعینات کئے گئے ہیں جسکا مقصدمتاثرین کی بروقت مدد کو یقینی بنانا ہے۔تھانہ کلچر میں تبدیلی کیلئے فرنٹ ڈیسک سٹاف کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے جس کے قیام سے پولیس اور عوام رابطہ میں بتدریج بہتری آ رہی ہے۔فرنٹ ڈیسک افسران دستیاب وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے اپنا کام انتہائی دیانت داری سے کریں۔ شہریوں کے ساتھ حسن و سلوک سے پیش آئیں اور انکی شکایات کا بروقت اندراج کریں تاکہ شہریوں اور پولیس کے مابین اعتماد کی فضا پیدا ہو سکے۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کا مزید کہناتھا کہ آپ سب اپنا کام محنت، ایمانداری اور خدمت کے جذبے سے سر شار ہو کر کریں تاکہ شہریوں میں احساس تحفظ پیدا ہو۔فرائض کی انجام دہی ایمانداری سے کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی کی جائے گی،شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی میں سستی یا رکاوٹ ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی ۔
-

ٹھٹھہ: کئی سندھی نغموں کے خالق ،معروف شاعراللہ ڈنو سموں ٹھوکریں کھانے پر مجبور
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) کئی سندھی نغموں کے خالق ،معروف شاعراللہ ڈنو سموں ٹھوکریں کھانے پر مجبور
تفصیل کے مطابق عوامی پریس کلب ٹھٹھہ میں شاعر اللہ ڈنو سموں نے پریس کانفرنس کرتے ہوۓ کہا میں شاعر ہوں کئی فنکاروں نے میری شاعری پر گیت گاۓ ،جن میں سے فوزیہ سومرو، سمینہ کنول جیسے فنکاروں نے میری شاعری پر گیت گاۓ اس وقت میں بیمار ہوں مجھے دو بار ہارٹ اٹیک ہوچکا ہے،میری بیوی بہھی کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہے میں بہت مشکلات والی زندگی گزار رہا ہوں ، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے مطالبہ ہے کے میری مالی مدد کی جاۓ اور میری بیوی کا سرکاری خرچ پر کینسر کاعلاج کرایا جائے- -

ٹھٹھہ: شہر میں چوروں اور ڈاکوؤں کاراج ،پولیس خاموش تماشائی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگارراجہ قریشی) شہر میں چوروں اور ڈاکوؤں کاراج ،پولیس خاموش تماشائی
تفصیل مطابق ٹھٹھہ شہر کے شادی ہال شاہ نجف سے کے باہر سے ریاض کڈائی کی موٹر سائیکل چوری ہوگئی، ٹھٹھہ کے شہریوں کا کہنا ہے ٹھٹھہ پولیس ایس ایچ او محمد اسلم گگو ٹھٹھہ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنے میں نا کام ہو چکا ہے ،شہریوں کا کہنا ہے ایک دن میں کئی وارداتیں، ان وارداتوں کے درمیان ایک گھنٹے کا بھی وقفہ نہیں ہے، اب ہمارے جان مال کی حفاظت ہمیں خود کرنا پڑرہی ہے، ہمارا ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ ہے کے ہمیں چوری شدہ موٹر سائیکل واپس دلائی جاۓ , دوسری جانب رائس ریسرچ فارم کے سامنے موٹر سائیکل اور سوزوکی ہا روف میں تصادم ،رائس ریسرچ کا کلرک لیاقت میمن کا نوجوان بیٹا سخت زخمی ہوگیا ، زخمی کو سول ہسپتال مکلی منتقل کردیا گیا. -

اوکاڑہ:پولیس مقابلہ۔ ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے 2ڈاکو ہلاک ہو گئے، 2فرار
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)تھانہ صدر کی حدود کوٹ باری کے قریب یونیورسٹی روڈ پر پولیس مقابلہ۔ چار نا معلوم ڈاکو واردات کر کے فرار ہو رہے تھے کہ پولیس پہنچ گئی۔ ساتھی ڈاکووں کی فائرنگ سے دو نامعلوم ڈاکو ہلاک ہو گئے، دو فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ جائے وقوعہ سے ڈکیتی شدہ دو موٹر سائیکلیں اور ناجائز اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ۔ فرار ہونے والے ڈاکووں کی تلاش جاری ہے، فرار ہونے والے ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ ہلاک ڈاکووں کی شناخت تاحال نہیں
ہو سکی۔ -

گوجرہ : سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کا سول ہسپتال کا اچانک سر پرائز وزٹ
گوجرہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کا سول ہسپتال کا اچانک سر پرائز وزٹ
تفصیل کے مطابق سول ہسپتال گوجرہ میں سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد کا اچانک سر پرائز وزٹ دوران وزٹ سول ہسپتال گوجرہ کے ایم ۔ایس ڈاکٹررانا وسیم حیات نے کا پرجوش استقبال کیا اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ اور اس کی ٹیم نے ہسپتال کی او پی ڈی، وارڈز کے علاوہ ڈسپنسری سٹور کو معائنہ کیا اور ریکارڈ چیک کیا ریکارڈ تسلی بخش پایا گیا مریضوں سے ہسپتال میں علاج معالجے کے بارے میں اور میڈیسن کے بارے میں دریافت کیا کے ہسپتال سے مل رہی ہیں یا نہیں صفائی ستھرائی کے ماحول سے بہت متاثر ہوئے جس پر سیکرٹری ہیلتھ نے ڈاکٹررانا وسیم حیات اور ہسپتال کے پورے عملہ کو شاباش دی اس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد احمد نے ڈاکٹر رانا وسیم ایم سے کہا ایمرجنسی میں آنے والے لوگوں کو بہترین سہولیات فراہم کریں گے تاکہ ایمرجنسی میں آنے والے مریضوں کا بروقت علاج کیا جائے سکے اور انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ ہمارے اس اقدام کی وجہ سے کسی کو الائیڈ ہسپتال نہیں جانا پڑے گا -

گوجرہ : سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ کے ایصا ل ثوا ب کیلئے قل خوانی کی گئی
گوجرہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار باغی ٹی وی عبدالرحمان جٹ ) سا بق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ کے ایصا ل ثوا ب کیلئے میو نسپل کمیٹی گوجرہ کے لا ن میں قل شریف کا ختم کی محفل منعقد ہو ئی جس میں ممبر قومی اسمبلی چوہدری خالد جاوید وڑائچ، ممبر پنجا ب اسمبلی چوہدری بلا ل اصغر وڑائچ، ممبر پنجاب اسمبلی سعید احمد سعیدی، سابق وفاقی وزیرنذرمحمد گوندل،سابق وزیر مملکت چوہدری سعید اقبال،سابق صوبائی وزیرجیل خانہ جات سعیداکبر نوانی،سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری کاشف ایاز چٹھہ،سا بق ضلعی نا ظم و رہنما پا کستا ن تحریک انصا ف چوہدری محمد اشفاق، پیر سید احسا ن المجتبیٰ، پیر سید اطہر عنصر فرید چشتی، چوہدری حار ث وڑا ئچ، چوہدری محمد حسام وڑائچ، معا ون خصوصی ورزیر اعلی پنجا ب چوہدری عامر ندیم سدھو، سا بق وزیر جیل خا نہ جات سعید اکبر نوا نی، ڈپٹی ڈا ئر یکٹر انٹی کرپشن ثنا ء اللہ ہنجراء، ایم این اے نا صر بلوچ،،اسسٹنٹ کمشنر یا سر رضوا ن، اسسٹنٹ کمشنر طارق محمود گل سمیت سیا سی وسما جی شخصیا ت کی کثیر تعداد نے شر کت کی اور چوہدری امجد علی وڑا ئچ کے ایصا ل ثوا ب کیلئے قرآ ن خوا نی، نعت خوا نی اورایصا ل ثوا ب کیلئے دعا ئے مغفرت کی گئی۔
-

اوکاڑہ : ڈکیتی کی خونی واردات ،نابینا محنت کش جاں بحق دو خواتین سمیت تین شدید زخمی ، ڈاکو فرار
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر) خونی ڈکیتی کی واردات میں نابینا محنت کش جاں بحق دو خواتین سمیت تین شدید زخمی ، ڈاکو فرار ڈی پی او اوکاڑہ فرقان بلال کی متاثرہ خاندان اور میڈیا کو دھمکیوں کے بعد علاقہ مکینوں کا شدید احتجاج ۔ ڈی پی او کی ضلع بدری کا وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ تفصیلات کے مطابق محلہ شاہ میر حجرہ شاہ مقیم کے نابینا محنت کش ستر سالہ عبدالغفور شیخ کے گھر سر شام ہی چار موٹر سائیکل سوار مسلح ڈاکو داخل ہو گئے جنہوں نے مزاحمت پر برسٹ فائر کر کے نابینا محنت کش کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ دو خواتین پندرہ سالہ فضیلت پچاس سالہ فرحت جبکہ تیس سالہ وقاص کو گولیاں مار کر شدید زخمی کر دیا ڈاکو گینگ غریب کے گھر سے ساٹھ ہزار کی رقم سیل فون لوٹ کر فرار ہو گئے سنگین و افسوسناک واقع کی خبر جنگل کی آگ طرح شہر میں پھیل گئی جائے واردات پر سینکڑوں افراد جمع ہو گئے جہاں تین گھنٹے بعد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اوکاڑہ فرقان بلال پہنچے اور سوگوار خاندان اور وہاں موجود صحافیوں کو باہر نکالنے لاٹھی چارج کرنے کا ماتحت فورس کو حکم جاری کر دیا جس پر مقتول نابینا کے ورثاء علاقہ مکین اور صحافی برادری سراپا احتجاج بن گئے اور ڈی پی او فرقان بلال کو جرم پر پردہ پوشی کرنے والا ناکام ڈی پی او قرار دیدیا اور پولیس پر عدم اعتماد ظاہر کرتے ہوئے مقتول کے ورثاء نے نعش کا پوسٹمارٹم کروانے سے بھی انکار کر دیا جس دوران فرقان بلال غم زدہ ماحول کو بداخلاقی کی نزر کر کے عوام کو اشتعال دلوا کر جائے واردات سے رفو چکر ہو گیا بعد ازاں مقامی پولیس افسران کی منت سماجت پر ورثاء نے نعش پوسٹمارٹم کیلئے روانہ کر دی جبکہ پولیس نے نامعلوم مفرور ڈاکوؤں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا مقتول کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا دوسری طرف ڈی پی کے ناروا سلوک کے خلاف علاقہ میں غم و غصہ پایا جاتا ہے علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے ڈاکوؤں کے ہاتھوں بے بس ہو کر ناکام ہو جانیوالے ڈی پی او کی اوکاڑہ بدری کا مطالبہ کیا ہے ۔
-

ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ
تونسہ شریف،باغی ٹی وی (عبدالسلام نامہ نگار)ریجنل پولیس آفیسر ڈیرہ غازی خان سید خرم علی کا تونسہ شریف کا دورہ ۔بین الصوبائی چیک پوسٹ تریمن کا وزٹ ۔سرکل آفس تونسہ میں پریس کانفرس اور سنگین مقدمات سے متعلق کرائم میٹنگ کا انعقاد ،سرکل تونسہ کے زیرتفتیش سنگین مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لے کر مدعیان کو سماعت کیا ۔تھانہ سٹی اور صدر تونسہ کا ملاحظہ. جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کاحکم
تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی جی خان سید خرم علی نے تحصیل تونسہ شریف کا دورہ کیا۔ ایس ڈی پی او آفس تونسہ شریف پہنچنے پر ڈی پی او ڈی جی خان غیور احمد خان نے آر پی او کا پر تپاک استقبال کیااور پولیس کے چاک وچوبنددستے نے سلامی پیش کی ۔آر پی او سید خرم علی نے ڈی پی او کے ہمراہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ کی سرحد پر واقع بین الصوبائی چیک پوسٹ ترمن کا وزٹ کیا ۔ڈی پی او نے چیک پوسٹ پر چیکنگ کے مراحل، گاڑیوں کی سویپنگ اور تلاشی کے طریقہ کار سے متعلق آر پی او کو بریف کیا ۔آر پی او نے چیک پوسٹ پر سمارٹ ویری فیکیشن اینڈ الرٹ سسٹم (SVAS) )اور اینٹی وہیکل کار لفٹنگ سسٹم (AVLS) )سمیت دیگر اہم سافٹ وئیرزکے ذریعے چیکنگ کے مراحل کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کیئے کہ دوران چیکنگ تمام مراحل کی بذریعہ سی سی ٹی وی مانیٹرنگ اور ریکارڈنگ کی جائے ۔ جدید ٹیکنالوجی کا بہتر استعمال کرتے ہوئے چیک پوسٹ سےگزرنے والے تمام شہریوں اور گاڑیوں کی چیکنگ کوہرصورت یقینی بنایا جائے ۔ آر پی او نے چیک پوسٹ پر تعینات افسران و جوانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آ پ اپنے فرائض نیک نیتی اور ایمانداری کے ساتھ سرانجام دیں ۔آر پی اونے اہلکاران کو در پیش مسائل سماعت کیے اور مسائل کو فوری حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔چیک پوسٹ ترمن کے وزٹ کے بعدآر پی او سید خرم علی ایس ڈی پی او آفس تونسہ پہنچے جہاں پر آرپی اوکی زیرصدارت پریس کانفرنس کا انعقاد ہوا ۔کانفرنس میں ڈی پی او ڈی جی خان ،ایس ڈی پی او تونسہ اور دیگر افسران سمیت میڈیا نمائندگا ن نے شرکت کی ۔آر پی او نے پریس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے تونسہ پولیس کی کارکردگی کو سہراتے ہوئے کہا کہگذشتہ دوماہ میں تونسہ پولیس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری میں ملوث متعدد مجرمان کوٹریس آوٹ کرکےگرفتارکیا جن سے سرقہ وڈکیتی شدہ32 عدد موٹر سائیکل برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیئے گئے ۔ منشیات کے خلاف جاری کریک ڈاون میں سرکل تونسہ پولیس نے8085گرام چرس،256لیٹر شراب ،2125گرام افیون برآمدکی اور اسلحہ ناجائز کے خلاف کاروائیاں عمل میں لاتے ہوئے 18 پسٹل،4بندوقیں،2عدد کلاشنکوف اور گولیاں برآمد کی گئیں۔اس کے علاوہ سرکل تونسہ پولیس کی طرف سے 2022میں اب تک2 کروڑ 28 لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرکے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا ہے ۔ تونسہ پولیس نے متعدد سنگین مقدمات کی تفتیش مکمل کی جس میں آڑھتی وزیر احمد کے اندھے قتل اور تھانہ ریتڑہ میں10 لاکھ ڈکیتی کے مجرمان سمیت 3 قتل اور 4 ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث مجرمان کو ٹریس آوٹ کرکے گرفتار کیا ۔ آر پی اوسید خرم علی نے شاندار کارکردگی کو سہراتے ہوئے ایس ڈی پی او تونسہ رانا جان محمد اور ان کی ٹیم کے افسران اور اہلکاران کے لیے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدانعام کا اعلان کیا اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ پولیس عوام الناس کی جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات کوشاں ہے ۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جائے گا ۔پریس کانفرنس کے بعد آر پی او سید خرم علی کی زیرصدارت ایس ڈی پی او آفس تونسہ میں میٹنگ کا انعقادہوا۔میٹنگ میں ڈی پی او ڈی جی خان سمیت سرکل تونسہ کے سرکل آفیسر ،ایس ایچ اوزاور سنگین مقدمات کے تفتیشی افسران شریک ہوئے ۔آر پی او نے سنگین مقدمات کی تفتیش کا جائزہ لیا اور سنگین مقدمات کے مدعیان کوبھی سماعت کیا ۔اس موقع پر آرپی او سید خرم علی نےسرکل تونسہ کے سرکل آفیسرکو سنگین مقدمات کی تفتیش کی خود نگرانی کرنے ،مقدمات میں مطلوبہ مجرمان کی گرفتاری اور مقدمات کو بروقت میرٹ پر یکسوکرکے چالان عدالتوں میں بھجوانےکے احکامات جاری کیے۔میٹنگ کے بعد آر پی او سید خرم علی نے ڈی پی او کے ہمراہ تھانہ سٹی اور صدر تونسہ کا ملاحظہ کیا ۔ تھانہ جات کے ملاحظہ کے دوران تھانہ جات کے مینول اور آن لائن ریکارڈ کی تکمیل ،فرنٹ ڈیسک ،بلڈنگ ،اسلحہ خانہ ، مال خانہ اور صفائی ستھرائی کو چیک کیا ،تھانہ جات کی حوالات میں بند ملزمان سے گفتگو کی ۔ ملاحظہ کےدوران آر پی او نے ہدایات جاری کیں کہ تھانہ جات میں آنے والے سائلین کی بروقت داد رسی کو ہر صورت یقینی بنایا جائے ۔عورتو ں اور بچوں کے خلاف جرائم پر بلاتاخیر کارروائی عمل میں لائی جاے ۔ سنگین جرائم کی اطلاع پر سپروائزری افسران موقع پر پہنچیں ۔ایف آئی آر کے اندراج سے لے کر تکمیل چا لان تک تفتیش کی خودنگرانی کریں ۔ زیرتفتیش سنگین مقدمات قتل ، ڈکیتی ، رابری ،اغوا ، بچوں کے ساتھ جنسی زیادتی ، ریپ ، وہیکل چوری اور سرقہ مویشی جیسے جرائم میں ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کریں ۔جرائم برخلاف پراپرٹی کے مقدمات میں ملزمان کی بہتر انٹیروگیشن کی جائے تاکہ ملوث مجرمان کو قرار واقعی سزا ملے سکے۔آر پی او نےدوران وزٹ تھانہ سٹی اور صدر تو نسہ کی زیر تعمیر عمارت کا معائنہ کرکے تعمیراتی کام کی رفتار اور معیار کا جائزہ لے کرتعمیراتی سرگرمیوں کو مزید تیز کرنے اور تعمیراتی سامان کے معیارپر کوئی سمجھوتہ نہ کرنے کے احکامات بھی جاری کیئے۔ -

ٹھٹھہ :کئی سال گزر نے کے باوجودترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، کرپشن کی نذر ہوگئے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)کئی سال گزر نے کے باوجودترقیاتی کام مکمل نہ ہوسکے، کرپشن کی نذر ہوگئے
تفصیلات کے مطابق ٹھٹہ ضلع میں گزشتہ آٹھ سال قبل دولھ دریا خان پارک شہید بے نظیر بھٹو کلچرل کمپلیکس عجائب گھر کے منصوبوں پر کروڑوں روپے کے ٹینڈرز ہوئے تھے اور ٹھیکے بھی ٹھیکیداروں کو لاکھوں روپے کی کمیشن پر دیئے گئے تھے کلچرل کمپلیکس کا ٹھیکہ ایک ٹھیکیدار کو دیا گیا جسکی کچھ رقم ٹھیکیدار کو قسطوں میں دی گئی مگر جسکی بقایا رقم اوپر ہی ہڑپ ہوگئی تھی اس ٹھیکیدار کو آسرے میں رکھا گیا اور یہ ہی ٹھیکہ دوبارہ دوسرے ٹھیکیدار کو لاکھوں روپے کی رشوت کے عوض دے دیا گیا ہے جس پر کام آہستہ آہستہ چل رہا ہے عجائب گھر بھی آہستہ آہستہ زبوں حالی کا شکار ہوتا جارہا ہے جبکہ دولھ دریا خان پارک مکمل تباھ ہوگیا ہے لاکھوں روپے مالیت کا ایک گیٹ بھی گم ہوگیا ہے اور پارک میں لاکھوں روپے مالیت کے جھولے پلاسٹک اور دوسری دھاتوں سے بنے ہوئے جانور ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئے ہیں اور درخت بھی سوکھ گئے ہیں اس پبلک پارک میں سب سے زیادہ کرپشن کی گئی کچھ انکوائریاں بھی ہوئیں مگر کرپشن کرنے والوں پر ذرا آنچ تک بھی نہ آئی دولھ دریا خان پارک کو منشیات کا استعمال کرنے والوں نے اپنا اڈہ بنالیا ہے اتنی بڑی کرپشن کے باوجود بھی کرپشن کیخلاف کارروائی کرنے والے اداروں کی خاموشی لمحہء فکریہ ہے ٹھٹہ کے عوام نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان منصوبوں پر ہونے والی کرپشن کی اعلیٰ سطح پر تحقیقات کروائی جائے اور کلچرل کمپلیکس کا ٹھیکہ دوبارہ دوسرے ٹھیکیدار کو دینے کی بھی انکوائری فوری طور پر کیجائے۔