ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)عبدالکریم بھاند ایپکا سندھ کے مرکزی نائب صدر منتخب ، جیم خانہ میں پر وقار تقریب
تفصیل کے مطابق ایپکا ہیلتھ ونگ ضلع ٹھٹھہ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ٹھٹھہ کی جانب سے عبدالکریم بھاند کو آپکا سندھ کا مرکزی نائب صدر منتخب ہونے کی خوشی میں جیم خانہ میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کلرکس برادری کے رہنمائوں سمیت ایپکا ہیلتھ ونگ پیرا میڈیکل اسٹاف کے رہنمائوں محکمہ صحت کے ملازمین ڈاکٹروں سمیت مختلف محکموں کے ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی اور عبدالکریم بھاند کو لنگی اور اجرکوں سمیت پگڑی بھی پنہائی گئی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ٹھٹھہ ڈاکٹر محمد حنیف میمن ۔ڈی ایچ او سجاول ڈاکٹر احمد علی پلیجو اے ڈی ایچ او ٹھٹھہ محمد حنیف میمن۔ایپکا ہیلتھ رہنمائوں حاجی اشرف خشک غلام حسین دایو حاجی اسد خشک اور دیگر نے کہا کہ عبدالکریم بھاند ایک محنتی ملازم اور ایک ہمدرد انسان ہیں جنہیں انکی محنتوں کا پھل ملا ہے ہم انکی کامیابی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ہمارا ان سے مکمل تعاون ہوگا اس موقع پر ایپکا کے نئے منتخب ہونے صوبائی نائب صدر عبدالکریم بھاند نے کہا کہ میں ایپکا سمیت محکمہ صحت کے افسران ڈاکٹرز اور عملے سمیت آئیے ہوئے تمام لوگوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے میری حوصلہ افزائی کی اور مجھے مان بخشا ہے انہوں نے کہا کہ جو زمہ داری مجھے دی گئی ہے اسکو ہر حال میں پایہ تکمیل تک پھنچائونگا انہوں نے کہا کہ ہم نے ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے لمبی جدوجہد کرکے انکو انکا حق دلوایا ہے اور ہمیشہ ملازمین کی جدوجہد میں آگے رہیں گے اس موقع پر بابو ہدایت اللہ فاضلانی۔اے ایم ایس میرپور خاص ڈاکٹر قمر الدین بارن ڈاکٹرز جمن نصیرانی حسن گندرو ۔شیام کمار ۔خالد قریشی ۔غلام علی دایو ۔محبوب کاتیار شفیع میمن ۔مشتاق میمن اور ۔علی محمد جماری صیفل علی خشک۔مقصود خشک حاجی ابراھیم سمیجو۔حبیب اللہ سولنگی ممتاز ھالو مولا بخش جاکھرو حسن بہرانی حاجی خمیسو خواجہ محمود بھمبھرو منظور چانڈیو معشوق۔لیاقت ۔شاھنواز اکرم ۔علی خاصخیلی۔انور جاکھرو۔لیاقت عباسی اصغر جاکھرو بچل پھنور کرم خشک گڈو لاھوتی خشک پریس کلب مکلی کے صدر احمد خشک صحافی ایوب ملاح قادر جاکھرو سجاد میمن عبدالرحمن خشک سمیت کئی معززین شریک تھے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ٹھٹھہ :عبدالکریم بھاند ایپکا سندھ کے مرکزی نائب صدر منتخب ، جیم خانہ میں پر وقار تقریب
-

ٹھٹھہ : 4 دسمبر کلچر ڈے کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)4 دسمبر کلچر ڈے کے موقع پر سیکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی پی حیدرآباد رینج جناب پیر محمد شاہ صاحب کے احکامات کی روشنی میں ایس ایس پی ٹھٹہ عدیل حسین چانڈیو صاحب کی ہدایت پر 4 دسمبر کلچر ڈے کے حوالے سے ضلع بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات ایس ایس پی ٹھٹہ نے ضلع کی عوام کو خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ سندھی ثقافتی دن کلچر سے مہذب اور پر امن طریقے سے منائیں اپنی خوبصورت تقریبات میں شر پسند عناصر سے ہوشیار رہیں ریاست مخالف نفرت انگیز تقاریر اور نعروں سے گریز کریں ریاست مخالف ملک دشمنی پر مبنی تقریریں اور نعرے لگانے والے عناصر کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائیگی اور اس کے علاوہ مقدمہ درج کیا جائیگا۔ -

اوکاڑہ: دیپالپور بلدیہ ہال میں 3 دسمبر یوم معذوروں کا دن منایا گی
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)دیپالپور بلدیہ ہال میں 3 دسمبر یوم معذوروں کا دن منایا گی
دیپالپور میں انجمن بحالی معزوراں ضلع اوکاڑہ کی جانب سے دیپالپور بلدیہ ہال میں 3 دسمبر یوم معذوروں کا دن منایا گیا جس میں معذور افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی تقریب کے مہمان خصوصی ایم این اے چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈز راؤ محمد اجمل خاں تھے ۔ اس موقع پر ایم این اے چئیرمین قائمہ کمیٹی برائے فوڈز راو محمد اجمل خاں نے کہا کہ اس دن کے موقع پر میں آپ معذور افراد کی آواز حکام اعلیٰ تک پہنچاؤں گا -

اوکاڑہ یونیورسٹی میں تین روزہ ‘لینگویج اسٹڈیز’ بین الاقوامی کانفرنس کاآغاز
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں منعقدہونے والی تین روزہ ‘انٹرنیشنل کانفرنس آن لینگویج اسٹڈیز’ کا آغاز ایک شاندار افتتاحی تقریب سے ہوا جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد، کانفرنس کے چئیر ڈاکٹر الیاس محمود، بابا گرونانک یونیورسٹی کے وی سی پروفیسر ڈاکٹر محمد افضل، کنئیرڈ کالج فار وومن سے پروفیسر ڈاکٹر وسیم انور، مہران یونیورسٹی سے پروفیسر ڈاکٹر حبیب اللہ خان، پنجاب یونیورسٹی سے ڈاکٹر محمد اسلام، اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورسے ڈاکٹر محمد جاویداور ساہیوال یونیورسٹی سے ڈاکٹر شبیر احمد اور ڈاکٹر ابرار حسین کے علاوہ ملک بھر سے اسکالرز سے بھرپور شرکت کی۔
افتتاحی خطاب میں ڈاکٹر الیاس محمودنے کانفرنس کے شرکاء کا شکریہ ادا کیااور اس ایونٹ کے کامیاب انعقاد کےلیے وائس چانسلر کے تعاون کوسراہا۔ اس کے علاوہ انہوں نے لسانیات کے میدان میں تحقیق کو فروغ دینے کی اہمیت بھی اجاگر کی۔ انہوں نے مستقبل کے پراجیکٹس کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ وہ آئندہ سال یکم اپریل سے دس اپریل تک ایک ‘تعلیمی و تحقیقی میلے’ کے انعقاد کریں گے۔ اس کے ساتھ ساتھ ساہیوال یونیورسٹی اور جھنگ یونیورسٹی کے ساتھ اشتراک سے لسانیات میں تحقیق کو بڑھایا جائے گا۔
پروفیسر واجد نے کانفرنس کی انتظامی کمیٹی کو مبارک باد پیش کی اور آنے والے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نےجامعہ اوکاڑہ میں تعلیمی اور سائنسی تحقیق کو فروغ دینے اور اس کو دنیا بھر کی جامعات کے ساتھ منسلک کرنے کے حوالے سے اپنے ویثرن کا ذکر بھی کیا۔
پروفیسر وسیم نے انسانی رویوں میں مثبت تبدیلی پیدا کرنے کے حوالے سے ادب کے کردار کو واضع کیا۔ انہوں نے زبان اور ثقافت کے باہمی تعلق پہ بھی بات کی اور انگریزی زبان سیکھنے کی اہمیت پہ زور دیا۔
پروفیسر حبیب نے انگریزی زبان سیکھنے کےلیے جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی کے استعمال کے حوالے سے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ڈاکٹر اسلام نے لسیانیات پہ تحقیق کے نئے موضوعات اور رجحانات کا تذکرہ کیا۔ اس کے علاوہ انہوں نے مقامی زبانوں کے فروغ کی بھی بات کی۔
ڈاکٹر جاوید نے کسی بھی زبان میں موجود مواد کو پڑھنےاور سمجھنے کے مختلف طریقوں کو واضع کیا۔ پروفیسر افضل نے جامعات میں طلباء کی پیشہ وارانہ تربیت کی اہمیت اجاگر کی۔
اس سہ روزہ کانفرنس میں پینل ڈسکشن اورپیرالل سیشن بھی شامل ہیں۔ دنیا بھر سے 90 سے زائد اسکالرز اپنے تحقیقی مقالہ جات پیش کریں گے۔ بین الاقوامی اسکالرز میں امریکہ اور ترکی سے ماہر لسانیات بذریعہ ویڈیو لنک حصہ لیں گے۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب کے موقع پر جامعہ اوکاڑہ اور بابا گرو نانک یونیورسٹی میں تعلیمی و تحقیقی اشتراک کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یاداشت پہ بھی دستخط کیے گئے۔

-

ٹھٹھہ :دن دیہاڑے ڈکیتی ،ڈاکو اسلح کی نوک پرشہری سے 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی )دن دیہاڑے ڈکیتی ،ڈاکو اسلح کی نوک پرشہری سے 2 لاکھ روپے لوٹ کر فرار
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ میں بدامنی کا راج، دن دیہاڑے موٹر سائیکل سوار دو مسلح ڈکیت مجید بارن سے ٹھٹھہ شوگر مل کے پاس سے سخت تشدد کر کے زخمی کر کے دولاکھ لوٹ کے فرار ٹھٹھہ کے شہریوں کا کہنا ہے ہم اب مسلح ڈاکوؤں کے نشانہ پر ہیں، وارداتیں روزانہ کا معمول بن گئی ہیں ویسے پولیس گشت نہ ہونے کے برابر ہے ، ٹھٹھہ میں شگرمل کے پاس ایس ایچ او ٹھٹھہ کا کوئی گشت نہیں کرتا، یہاں پر ہم سے کوئی نہ کوئی واردات ہوتی ہے جبکہ ٹھٹھہ اور مکلی میں روزانہ کی وارداتیں معمول بن گٸی وہاں کے شہریوں کا کہنا ہے ایس ایچ او ٹھٹھہ اور ایس ایچ او مکلی ایسا لگتا ہے یہ دونوں ایس ایچ او چوروں ڈاکوؤں سے ملے ہوئے ہیں کوئی گشت نہیں ہے، روزانہ ہم لوٹ لۓ جاتے ہیں ہمارا مطالبہ ہے ایس ایس پی ٹھٹھہ سے کے چوروں کو فوری گرفتار کیا جاۓ اور ٹھٹھہ پولیس اور ایس ایچ او ٹھٹھہ اور ایس ایچ او مکلی کو تبدیل کیا جائے. -

اوکاڑہ :حجرہ شاہ مقیم دوران ڈکیتی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ، خاتون سمیت2 شدید زخمی
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں عوام عدم تحفظ کا شکار پولیس کی ناکامی۔ حجرہ شاہ مقیم میں دوران ڈکیتی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے جبکہ خاتون سمیت ایک شخص شدید زخمی ہوگئے ۔4مسلح ڈاکو گھر میں گھس کرلوٹ مار کر رہے تھے کہ مزاحمت پرڈاکووں نے فائرنگ کردی ۔ جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 60 سالہ بزرگ موقع پر دم توڑ گیا ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے ۔ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہر بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔نعش اور زخمیوں کواسپتال منتقل کر دیا گیا ۔
-

ٹھٹھہ : غذائی قلت کے شکار غریب لوگوں کی صحت کو بہتر بنانےپر کام شروع کردیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)غذائی قلت کے شکار غریب لوگوں کی صحت کو بہتر بنانےپر کام شروع کردیا گیا ہے-ڈپٹی کمشنر
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا ہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے غذائی قلت کے شکار غریب لوگوں کی صحت کو بہتر بنانے کیلئے ایفیلئیئٹیڈ ایکشن پلان کے تحت ضلعی سطح پر کام شروع کیا گیا ہے تاکہ غریب لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے سمیت ان کی معاشی حالت کو بھی بہتر بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں محکمہ صحت، زراعت، سوشل ویلفئیر، فشریز، لائیو اسٹاک، پاپولیشن، تعلیم، لوکل گورنمنٹ و دیگر متعلقہ محکموں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں ذمہ داریاں دی گئی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے دربار ہال مکلی میں غذائی قلت کے متعلق ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ون ریاض حسین لغاری، اسسٹنٹ کمشنر ٹھٹھہ شفیق احمد، اسسٹنٹ کمشنر کیٹی بندر عرفان، پروگرام مینیجر این آر ایس پی و فوکل پرسن ڈی سی سی این نظر جویو کے علاوہ محکمہ صحت، تعلیم، لوکل گورنمنٹ، زراعت، سوشل ویلفئیر، فشریز، لائیو اسٹاک، پاپولیشن، اطلاعات و دیگر متعلقہ محکموں کے افسران سمیت سرسو، پی پی ایچ آئی، آغا خان، مرف، ہینڈز و ديگر مختلف این جی اوز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر غضنفر علی قادری نے کہا کہ صحتمند اور توانا قوم ہی ترقی و خوشحالی کی منازل حاصل کر سکتی ہیں، غذائی قلت کے باعث بچوں کی نشونماء صحیح نہیں ہوتی لہذا قوم کے نونہالوں کی بہتر پرورش اور نشونماء کیلئے غذائی ضروریات کا بیحد خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مربوط حکمت علمی اور مائکرو پلان کے تحت ضلع بھر کے دیہات بالخصوص ساحلی اور کچے کے علاقوں میں گھر گھر جاکر غذائی قلت کے شکار لوگوں باالخصوص حاملہ خواتین اور کم عمر بچوں کا سروے یقینی بنایا جائے تاکہ ان کی غذائی ضروریات کو پورا کرکے ان کی صحت کو بہتر بنایا جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر نے این آر ایس پی و دیگر این جی اوز کے نمائندوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے تمام پروجیکٹس شروع کرنے سے پہلے اسسٹنٹ کمشنرز و دیگر متعلقہ افسران کو بھی شامل کیا جائے تاکہ انہیں سہولیات کی فراہمی سمیت مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جا سکے۔ انہوں نے مرف اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ سول اسپتال مکلی کے شعبہ ایمرجنسی میں تمام سہویات کی موجودگی کو یقینی بنائیں تاکہ دور دراز علاقوں سے آنے والے غریب لوگوں کو صحت کی بہتر سہولیات فراہم ہو سکیں۔ اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے پروگرام مینیجر این آر ایس پی و فوکل پرسن ڈی سی سی این نظر جویو نے بتایا کہ یہ پروگرام ورلڈ بینک کی فنڈنگ ختم ہونے کے بعد یورپی یونین اور حکومت سندھ کی جانب سے متعلقہ محکمے پائیدار بنیادوں پر اپنے مقرر کردہ پروگرام میں شامل کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں این آر ایس پی، سرسو اور ہینڈز پروگرام کے تحت کمیونٹی سطح پر آگاہی مہم شروع کرکے گھر گھر مختلف اقسام کی سبزی اگائیں اور لوگوں بالخصوص حاملہ خواتین اور پانج سال سے کم عمر کے بچوں کو دودھ اور مکھن کھلانے سمیت لائیواسٹاک و دیگر غذائی ضروریات کو پورا کریں تاکہ ان کی غذائی کمی کو پورا کیا جا سکے۔ -

پیرمحل : سندھیلیانوالی ڈکیتوں کے نشانے پر، شہری پولیس سے نالاں
پیرمحل باغی ٹی وی (وقاص شریف نامہ نگار) سندھیلیانوالی ڈکیتوں کے نشانے پر، محلہ اسرار نگر میں ڈکیتی کی دو وارداتیں، شہری پولیس سے نالاں
تفصیلات کے مطابق: سندھیلیانوالی کے محلہ اسرار نگر میں ڈاکوؤں نے اندھیر نگری مچا دی، دیدہ دلیری سے دو گھروں میں گن پوائنٹ پر واردات کرکے لاکھوں لوٹ لئے،اسرار نگر شفقت بھٹی آڑھتی کے گھر داخل ہو کر ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر 16 لاکھ روپے نقدی آدھا تولہ سونا 20 تولے چاندی 3310 موبائل لے گئے ،افضل جٹ لائن مین کے گھر والوں کو باندھ کر گن پوائنٹ پر 70 ہزار روپے نقدی 6 تولے سونا کپڑے Vivo y 20 موبائل واپڈا ملازم کا سرکاری موبائل سام سنگ بھی لے گئے واردات تقریبا 3 گھنٹے جاری رہی ایس ایچ او تھانہ اروتی جیون خان پلاح نفری کے ہمراہ مصروف کاروائی ہے
چند مہینے وقفہ کے بعد ڈاکو سندھیلیانوالی میں بڑی ڈکیتی کرنے میں کامیاب ہوئے گئے ہیں، ڈکیتی کی واردات تین گھنٹے جاری رہی، پولیس اس وقت کیوں نہیں پہنچ سکی، عوام میں سوالات اٹھ گئے -

ٹھٹھہ : ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )معذور اشخاص کو خصوصی افراد بھی کہا جاتا ہے۔ ہر سال پاکستان سمیت دنیا بھر میں3دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا اعلان 1992ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی ایک قرارداد کے ذریعے کیا گیا تھا۔ اس دن کو منانے کا مقصد معاشرے کے تمام شعبوں میں معذور افراد سے اظہار یکجہتی کرنا، ان کے حقوق اور فلاح و بہبود کو فروغ دینا، دنیا بھر میں انھیں درپیش مسائل اُجاگر کرنا، ان کی افادیت پر زور ڈالنا اور انھیں کسی بھی طرح کے احساسِ کمتری کا شکار ہونے سے بچاکر عام افرادکی طرح زندگی گزارنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ عالمی یوم معزور کے حوالے سے الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ٹھٹہ کی جانب سے خصوصی افراد سے اظہار یکجتی منانے کے لیٸے مکلی اور شہر ٹھٹہ میں قاٸم خصوصی بچوں کے اسکول میں اظہار یکجہتی اور توجہ کی ایک مختصر ریفریشمنٹ تقریب کا احتمام کیا تاکہ بچوں کے ذہنوں سے احساس کمتری کا خاتمہ کیا جاسکے۔ اس موقع پر اسکول کے پرنسپل طارق علی دایو، صدر الخدمت فاٶنڈیشن ضلع ٹھٹہ عبدالمجید سموں، ناٸب امیر جماعت اسلامی غلام شفیع سموں، جنرل سکریٹری الخدمت محمد ریاض جیلانی سمیت محمدعلی خٹک، صادق لاکھو، ناٸب قیم محرم خاصخیلی، محبوب ٹھینگو و دیگر نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور ان خصوصی بچوں کے ساتھ مختلف اکٹی ویٹی بھی کی۔

دوسری طرف معزوروں کے عالمی دن کے موقع پر آرتھوپیڈک وارڈ کے انچارج اور مریضوں کے لئے مسیحا نوجوان احمد علی خاصخیلی نے اسپیشل افراد کو اپنی فیملی کی طرف سے وھیل چئیر تقسیم کیں انہوں نے ناصرف اسپتال کے مختلف شعبوں میں وھیل چئیر تقسیم کیں بلکہ ہر ضرورت مند کو وھیل چئیر تقسیم کی احمد علی خاصخیلی نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ آرتھوپیڈک وارڈ میں لاتعداد مریض اتے ہیں جو بہت زیادہ غریب ہوتے ہیں اور وہ اپنا علاج بھی نہیں کراسکتے ان میں سے جو معزور ہوجاتے ہیں ان کے لئے میں نے اپنی فیملی ممبران سے مشاورت کرکے اپنی فیملی کے خرچے سے ان کے لئے اعلیٰ کوالٹی کی وھیل چئیر منگا کر تقسیم کررہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے. -

جھنگ : کوتوالی پولیس نے دارالامان ٹوبہ روڈپر عرفان حیدر نامی شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا
جھنگ،باغی ٹی وی(عظیم حمید) کوتوالی پولیس نے دارالامان ٹوبہ روڈپر عرفان حیدر نامی شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا
جھنگ پولیس تھانہ کوتوالی نے دارالامان ٹوبہ روڈ پر عرفان حیدر نامی شہری کے قتل کا سراغ لگا لیا، قتل میں ملوث 2 کس ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔تفصیلات کے مطابق مورخہ21 نومبر کو دارلامان ٹوبہ روڈ پر عرفان حیدر نامی شہری سکنہ مظفر گڑھ کے قتل کاواقعہ پیش آیا۔مقتول عرفان حیدر خاتون سے ملنے دارلامان جھنگ آیا، ٹوبہ روڈ پر رکشہ میں سوار تھا کہ نامعلوم ملزمان فائر مار کر فرار ہوگئے جس سے مقتول شدید زخمی ہو گیا اور ہسپتال پہنچتے ہی دم توڑ گیا۔ پولیس تھانہ کوتوالی نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کیا اور واقعہ کا مقدمہ درج کیا۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دی۔تفتیشی ٹیم نے مشکوک موبائل نمبرز کے سی ڈی آر analysis اور مختلف مقامات کی جیو فینسنگ سے ملزمان کا سراغ لگا لیا۔قتل کے واقعہ میں 4 کس ملزمان ملوث ہیں، 2 کس ملزمان 1۔محمد سجاد سکنہ مظفر گڑھ،2۔محمد بلا ل سکنہ مظفر گڑھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم محمد مشتاق ضمانت عبوری پر ہے جبکہ محمد شہباز کی گرفتاری کیلئے ریڈز کئے جا رہے ہیں۔ملزمان کو مظفر گڑھ، لیہ اور جھنگ میں متعدد ریڈز کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔میڈیا نمائندگان سے بات کرتے ہوئے ڈی ایس پی سٹی سرکل تصور علی کا کہنا تھا کہ ملوث ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دلوائی جائے گی اور لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائیگا۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تفتیشی ٹیم کیلئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقد انعام کابھی اعلان کیا.