میرپورساکرو(باغی ٹی وی )پورے سندھ کی طرح ضلع ٹھٹھہ میں بھی سندھ کلچرل ڈے منانے کی تیاریاں زورو شورسے جاری ہیں ضلع بھر میں سندھی ٹوپی اور اجرک کے سٹال سج گئے ہیں۔ٹھٹھہ میرپورساکرو سے قادرنوازکلوئی کی رپورٹ کے مطابق ہر سال کی طرح اس سال بھی4 دسمبر کو سندھ کلچرل ڈے کے حوالے سے ضلع ٹھٹھہ میں بھی سندھی ثقافت کا دن منانے کیلئے تیاریاں شروع ہو گئی ہیں، سکولوںمیں بھی سندھی ثقافت کے حوالے سے پروگرام شروع ہوگئے ہیں جس میں طلبا ء طالبات سندھی گانوںپر رقص اور ٹیبلوز پیش کرکے سندھ کی ثقافت کواجا گرکررہے ہیں۔ ضلع ٹھٹھہ کے چھوٹے بڑے شہروں میں سندھ ثقافت ڈے کے حوالے سے شہروں میں سندھی ٹوپی اوراجرک کے اسٹال سجا دئے گئے ہیں سندھی ٹوپی اور اجرک کی خریداری شروع کردی گئی ہے، یاد رہے سندھی ثقافت کو اجاگر کرنے کیلئے ہر سال 4 دسمبرکو یہ دن منایا جاتا ہے اس دن سندھ کے لوگ سندھی لوک گیتوں پر رقص کرتے ہیں اور ریلیاں بھی نکالی جاتی ہیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سندھ کلچرل ڈے,سندھی ٹوپی اور اجرک کے سٹال سج گئے
-

چترال میں بھی ای اسٹامپ پیپر کااجراء کردیا گیا
چترال (باغی ٹی وی)صوبائی حکومت کی جانب سے چترال میں بھی ای اسٹامپ یعنی الیکٹرانک اسٹامپ پیپر کا اجراء ہوا ہے جس سے اگر ایک طرف عوام کو آسانی سے بغیر اضافی رقم دیتے ہوئے اصل قیمت پر اسٹامپ پیپر مل سکے گاتو دوسری طرف ماضی کی طرح ان اسٹامپ پیپر کے ذریعے جعل سازی کے ذریعے دوسروں کی زمین پر قبضہ کرنے والے مافیاء کی بھی حوصلہ شکنی ہوگی۔ تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
-

ٹھٹھہ: مکلی میں مسلح افراد کی گھر پرفائرنگ
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی ).مکلی میں مسلح افراد کی انجینئر زاہد اور فیصل خشک کے گھر پرفائرنگ
تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے ہیڈ کوارٹر مکلی میں مسلح افراد کی انجینئر زاہد اور فیصل خشک کے گھر پرفائرنگ کی گئی ہے ،مسلح افراد کی فائرنگ سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیاہے اورعوام پریشان ہیں ،فائرنگ کرنے والوں کا پسٹل میگزین گرگیاجبکہ خود مسلح افراد فرارہو نے میں کامیاب رپے ،پسٹل میگزین مکلی پولیس کو دے دیاگیا ہے ،یادرہے تھانہ کی حدود میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں روز کا معمول بن گئی ہیں، تھانہ مکلی پولیس کاکوئی گشت شیڈول نہیں ہے ،ایس ایچ او مکلی نے جرائم پیشہ عنصر کو کھلی چھٹی دیکر کھل کھیلنے کا موقع دیا ہوا ہے ،عوامی وسماجی حلقوں ایس ایس پی ٹھٹھہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ. -

سندھ کلچرل ڈے پر میں عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں- منظور احمد خشک
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی ) سندھ کلچرل ڈے پر میں عوام کو مبارک باد پیش کرتا ہوں منظور احمد خشک
تفصیل مطابق نائب صدر سندھ مسلم لیگ ن منظور احمد خشک نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمارا سندھ کلچرل ڈے صدیوں منایاجارہاہے، ہمارا کلچرل ڈے منانے کا مقصد یہ کہ ہے کہ آپس میں محبت وبھائی چارے کی فضاء پیدا کرنا ہے اور لوگوں کو خوشیاں بانٹنے ایک موقع فراہم کرناہے، عیدین مسلمانوں کے عظیم تہوار ہیں ،عیدین کے بعد سندھ کلچرل ڈے بھی ایک بہت بڑا تہوار ہے ،انہوں نے مزید کہا کے ہم سب سندھی اور محب وطن پاکستانی ہیں اورسندھ محبت کرنے والوں کی عظیم دھرتی ہے حب الوطنی ہمارے ایمان کا حصہ ہے ، بغیر نسل، رنگ ذات اور مذہب کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ثقافت کا دن جوش اور جذبے کے ساتھ منایا جاۓ گا، اور میں پوری دنیا میں بسنے والے سندھی بھائیوں کو سندھی کلچر ڈے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں . -

لوئیر چترال میں الیکٹرانک اسٹامپ پیپر کا اجراء ، نیشنل بنک آف پاکستان مین برانچ میں افتتاح کیاگیا
چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) چترال میں ای سٹیمپ کا اجراء ہوا۔ خیبر پحتون خواہ کے دس دیگر اضلاع میں بھی اس نظام کا اجراء ہوا ہے جس میں کوئی بھی شہری اپنے گھر بیٹھ کر موبائل یا کمپیوٹر میں مطلوبہ مالیت کے اسٹامپ پیپر کیلئے رجوع کرسکتا ہے جس کی ادائیگی نیشنل بنک کی کسی بھی برانچ میں چالان کے ذریعے جمع کی جاتی ہے اور بنک آکر اپنا مطلوبہ اسٹامپ پیپر حاصل کرسکتا ہے۔اس موقع پر محکمہ مالیات کے اسسٹنٹ ڈائیریکٹر عبد الوہاب خان بورڈ آف ریوینیو، صاحبزادہ محمد شجاع اے ڈی سوفٹ وئیر ای سٹیمپ بھی موجود تھے۔ ای اسٹامپ کے اجراء کے موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر محمد عرفان مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ساتھ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنرعدنان حیدر ملوکی، تحصیلدار امجد، ڈی ایس پی شیر وزیر، تاجر، بنک کا عملہ اور دیگر مہمان بھی موجود تھے۔

ای اسٹامپ کے اجراء کے عراض و مقاصد کے بارے میں بنک منیجر امجد احمد ثانی نے بتایا کہ اس کا بنیادی مقصد کاغذات اور پراسسنگ سے متعلق دھوکہ دہی کے طریقوں کو روکنا ہے۔ اسی طرح حکومتی محصولات کی وصولی میں کمی بیشی کی حدشے کو حتم کرنا ہے۔اس کے علاوہ مالیات سے متعلق معلومات اور دستاویزات کو الیکٹرانک یعنی ڈیجیٹل شکل میں ذحیرہ کرنا اور تصدیق کے عمل کو آسان بنانے کیلئے ایک مرکزی ڈیٹا بیس بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ اب کوئی بھی مرد یا خاتون گھر بیٹھے اس کیلئے اپلائی کرسکتا ہے اور اب لوگ اپنی ضرورت کے مطابق جتنی مالیت کی اسٹامپ پیپر لینا چاہے اتنا ہی رقم بنک چالان کے ذریعے جمع کرنا پڑتا ہے جبکہ ماضی میں اکثر و بیشتر اسٹامپ ونڈر لوگوں سے زیادہ پیسے وصول کرتے تھے۔حسینہ خانم نے کہا کہ ای اسٹامپ کی اجراء سے اب ہم خواتین بھی آسانی سے گھر بیٹھ کر اسٹامپ پیپر کیلئے رجوع کرسکتی ہیں اور رش سے بچ کر آسانی سے اسے حاصل کرسکتی ہیں۔

محکمہ مالیات کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عبدلوہاب نے بتایا کہ یہ صوبائی وزیر اعلےٰ کا ایک اچھا اقدام ہے انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد Manual اسٹامپ پیپر کو الیکٹرانک کرنا ہے تاکہ اس میں کسی قسم کی غلطی یا دھوکہ دہی کی گنجائش ہی نہ رہے۔ اس کے مقاصد میں یہ بھی شامل ہے کہ بیک ڈیٹ یعنی پچھلے تاریح میں اب کوئی بھی اسٹامپ پیپر جاری نہیں ہوگا جس طرح ماضی میں بعض مافیا پرانے تاریح میں اسٹامپ پیپر نکال کر اسے جعل سازی کیلئے استعمال کرتے تھے اور اکثر جعلی سند کے ذریعے دوسرے کے زمین پر قبضہ جماتے تھے یا دیگر کوئی جعلی دستاویز بناتے اب ایسا نہیں ہوگا۔اس کے علاوہ لوگوں کے درمیان زمین پر تنازعات حتم ہوں گے۔ صوبائی وزیر اعلےٰ نے پنجاب انفارمیشن بورڈ اور بورڈ آف ریوینیو خیبر پحتون خواہ کے تعاون سے شروع کیا ہوا ہے۔ہم نے صوبے کے دس دیگر اضلاع میں بھی اس کا اجراء کیا ہوا ہے اور چترال گیارہواں ضلع ہے جہاں آج ای اسٹامپ کا اجراء ہوا۔پہلے اسٹامپ پیپر لینے کیلئے چار پانچ دن انتظار کرنا پڑتا بعض اوقات مارکیٹ میں دستیاب نہیں ہوتا اب کوئی بھی شہری ویب سائٹ سے اس کو لے سکتا ہے۔اب کوئی بھی شخص اپنے موبائیل یا کمپیوٹر سے اسے حاصل کرسکتا ہے۔اب اس کا سارا ریکارڈ کمپیو ٹرائز ہوگا اور محکمہ مالیات کے ویب سائٹ اور انکے ریکارڈ میں بھی دستیاب ہوگا۔

حسینہ خانم نے بتایا کہ اس نظام کے تحت اب پردہ دار خواتین گھر بیٹھے باعزت طریقے سے ضرورت کے مطابق مطولبہ مالیت کی اسٹامپ کیلئے رجوع کرسکتی ہیں اور کچہری وغیرہ میں مردوں کے بیچ میں آنے سے بچ جائے گی۔
صاحبزادہ محمد شجاع اے ڈی سوفٹ وئیر ای اسٹامپ نے بتایاکہ اس ای اسٹامپ کی اجراء کا بنیادی مقصد عوام کو صاف شفاف طریقے سے الیکٹرانک اسٹامپ پیپر جاری کرنا ہے اور عوام کے درمیان جعلی سٹام پیپر کی وجہ سے جو زمین پر تنازعات تھے وہ سب ختم ہوں گے اور اب اس میں دھوکہ دہی اور جعل سازی کا گنجائش نہیں رہے گا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اب جو ای اسٹامپ جس مقصد کیلئے جاری ہوا ہے وہ کسی اور مقصد کیلئے استعمال نہیں ہوسکے گا۔

بنک منیجر امجد احمد ثانی نے کہا کہ ای اسٹامپ کی حصولی کیلئے بنک کے اندر علیحدہ کاونٹر قائم کرے گا جہاں کوئی بھی شحص آکر دس سے پندرہ منٹ میں اپنا مطلوبہاسٹامپ پیپر لیکر فارغ ہوگا اور لوگوں کا کافی وقت بھی اس طریقے سے بچ جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب عوام ای اسٹامپ کی اصل ذر یعنی اس کی مالیت بنک میں جمع کرکے اسٹامپ لے سکتا ہے اور اسے کوئی اضافی پیسہ خرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ای اسٹامپ کی اجراء سے امید کی جاتی ہے کہ اب ماضی کی طرح Tempering یعنی جعل سازی اور نقلی کاغذات کے ذریعے کسی اور کے زمین پر قبضہ جمانے کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔ -

ڈی جی خان : منظور شدہ نقشہ نہ ہونے پر رائل آرچرڈ ہاؤسنگ کالونی کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔
ڈیرہ غازی خان،باغی ٹی وی (شہزادخان نامہ نگار) منظور شدہ نقشہ نہ ہونے پر رائل آرچرڈ ہاؤسنگ کالونی کو ضلعی انتظامیہ نے سیل کردیا۔
تفصیل کے مطابق کمشنر لیاقت علی چھٹہ اور ڈپٹی کمشنر انور بریار کی ہدایت پر ضلع بھر میں غیر رجسٹرڈ کالونیوں اور بغیر منظور شدہ نقشے پر بننے والی غیر قانونی کالونیوں کے خلاف ضلع کونسل چیف افسر چوہدری ارشد کی اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائیاں تیزی سے جاری۔سی او چوہدری ارشد نے آج دیگر ضلع کونسل افسروں کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر غیر قانونی طور پر بننے والی غیر منظور شدہ رائل آرچرڈ ہاوسنگ کالونی کو مکمل سیل کردیا
اس موقع پر سی او ضلع کونسل چوہدری ارشد کا کہنا تھا کہ کمشنر لیاقت علی چھٹہ اور ڈپٹی کمشنر انور بریار کی ہدایت پر بغیر کسی سیاسی دباؤ یا اثر رسوخ کے بلاامتیاز کاروائیاں مزید تیزی سے جاری رہیں گی۔بعدازاں انتظامیہ کی کارروائی پر جب رائل آرچرڈ ہاؤسنگ کالونی کی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو وہ موقف دینے سے قاصر رہے -

ٹھٹھہ : محکمہ ریونیومیں بڑے پیمانے پر کرپشن, کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں – وڈیرو رسول بخش جاکھرو
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) محکمہ ریونیومیں بڑے پیمانے پر کرپشن, کے ٹھوس ثبوت موجود ہیں – وڈیرو رسول بخش جاکھرو
تفصیل کے مطابق پپلز پارٹی ٹھٹھہ کے رھنما اور سماجی کارکن وڈیرو رسول بخش جاکھرو نے ٹھٹھہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب سے بڑی کرپشن محکمہ ریونیومیں کی جارہی ہیں شھید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت میں ریکارڈ ہاتھ سے جلایا گیا تھا جو زمینوں کے اصل مالک ہیں آج تک ڈی سی آفس ٹھٹھہ میں اپنے ریکارڈ کی بحالی کے لیے چکر کاٹ رہے ہیں اور ان لوگوں سے ریونیو والے فی ایکڑ کے حساب سے لاکھوں روپے لے رہے ہیں لوٹ کا بازار گرم ہے اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے غریبوں کی زمینیں لاکھوں روپے رشوت کے عوض بڑے بڑے لینڈ مافیا کے نام کی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ جب میں نے غریبوں کے لئے آواز اٹھائی تو رفیق پلیجو نامی ریونیو کے رشوت خور نے مجھ پر آواز بند کرنے کے لئے جھوٹے کیس کروائے میں عوام کا خادم ہوں اور عوام کے لئے کرپٹ رشوت خوروں سے جنگ لڑتا رہونگا میں اپنی پارٹی کے سربراہان آصف علی زرداری بلاول بھٹو زرداری ادی فریال تالپور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ سے بھی ملاقات کرونگا اور رشوت خوروں کے خلاف بمعہ ثبوتوں کے عدالتوں نیب ایف آئی اے اینٹی کرپشن میں بھی جائوں گا -

گوجرہ :پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک
گوجرہ باغی ٹی وی ( نامہ نگارعبدالرحمن جٹ )پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ نمازجنازہ کے بعد مقامی قبرستان میں سپردخاک
تفصیل کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری خالد جاویدوڑائچ،رکن صوبائی اسمبلی چوہدری بلال اصغروڑائچ کے بڑے بھائی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما چوہدری حسام علی وڑائچ،چوہدری حارث علی وڑائچ کے والد محترم سابق ایم این اے چوہدری امجد علی وڑائچ کو ایک بڑے نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعدکبوتیرانوالہ قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا نماز جنازہ میں صوبائی وزیرچوہدری لطیف نذر،چوہدری سعید احمد سعیدی ایم پی اے،سردارمسعودخان گادھی سابق ایم پی اے،چوہدری طالب حسین سابق صوبائی وزیر،چوہدری سعید اقبال سابق وزیر مملکت،چوہدری اسدالرحمن سابق وفاقی وزیر، ثناء اللہ ہنجراڈپٹی ڈائریکٹراینٹی کرپشن، موجودہ وسابق قومی وصوبائی اسمبلی ممبران،گوجرہ پریس کلب کے صدر تنویر حسین،ودیگر سیاسی ومذہبی رہنماؤں سمیت سابق ناظمین،چیئرمین یونین کونسلز،کونسلرز،سرکاری وغیر سرکاری افسران سمیت عمائدین علاقہ کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔نماز جنازہ معروف عالم دین مفتی خالد محمود نورانی نے پڑھائی۔مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قل خوانی کل3دسمبربروزہفتہ کو 11گیارہ بجے دن میونسپل کمیٹی گوجرہ کی گراؤنڈ میں ہو گی۔ -

ننکانہ صاحب : ریسکیو1122کی ایمبولینس ڈیلیوری، نومولود بچی کاجنم
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ریسکیو1122کی ایمبولینس ڈیلیوری، نومولود بچی کاجنم
تفصیل کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو 1122 کا عملہ ڈلیوری کیس کی مریضہ کو ایمبولینس میں طبی امدادفراہم کرتے ہوئے منڈی فیض آباد کے علاقے قلعہ میاں سنگھ گاؤں سے سرکاری ہسپتال ریحان والا منتقلی کے لئے جا رہا تھا کہ ایمبولینس میں موجود زچہ کی حالت بگڑ گئی ریسکیو1122پیرا میڈیکل سٹاف نے پیشہ ورانہ انداز میں ایمبولینس میں ہی ڈیلیوری کروائی اور نومولود بچی نے ریسکیو ایمبولینس میں جنم لیا۔بعد ازاں زچہ و بچہ کو سرکاری ہسپتال ریحان والا منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو1122عملہ کے بروقت اور پیشہ ورانہ انداز میں مدد پر لواحقین نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو اہلکاروں کا شکریہ ادا پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122 ننکانہ صاحب نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں 17سٹرک کے حادثات 43 میڈیکل ایمرجنسیز اور 8 متفرق ایمرجنسیز میں 65 متاثرین کو ریسکیو کیا تمام زخمیوں کوریسکیو1122 نے فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد متعلقہ ہسپتالوں میں شفٹ کیااوراس کے علاوہ ضلعی سطح پر علاج کی سہولیات میسر نہ ہونے کیوجہ سے ڈاکٹرز نے 18 مریضوں کو ریفر کر دیا جنہیں ریسکیو1122 ننکانہ صاحب کی پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے لاہور اور فیصل آباد کے ہسپتالوں میں بلا معاوضہ اور بحفاظت منتقل کیاگیا -

سندھ کے سکولوں میں کلچرل ڈے منیایاگیا،رنگارنگ پروگرام منعقد کئے گئے
سندھ کے سکولوں میں کلچرل ڈے منیایاگیا،رنگارنگ پروگرام منعقد کئے گئے
کندھ کوٹ سے مختیار اعوان کی رپورٹ کے مطابق کندھ کوٹ کے علاقے غوث پور کے پرائمری اسکول میں سندھی کلچر ڈے پروگرام منعقد کیا گیا پروگرام میں اساتذہ طلبہ وہ طالبات کے ساتھ دیگر لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ثقافتی پروگرام میں ٹوپی اور اجرک پہن کر طلبہ اور طالبات نے سندھی گیتوں پر رقص کیا ثقافتی تقریب میں آئے ہوئے مہمانوں کو سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک کے تحفے دیئے گئے اس موقع پر تقریب کے شریک لوگوں کا کہنا تھا کہ سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک پانچ ہزار سال پرانی تہذيب ہے سندھی قوم اپنے روایات برقرار رکھی ہوئی ہے اور ہمیشہ کے لیے یہ کلچرل ڈے کو عید کی طرح منایا جاتا ہے، سندھ کی ثقافت ٹوپی اور اجرک سندھی لوگوں کی پھچان ہے ہم سندھی قوم اپنی پھچان دنیا کو بتاتے ہوئے آئے ہیں۔

ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائی سکول اگھیمانی سے ثقافتی دن کی ریلی نکالی گئی، ریلی میں ڈیسنٹ پبلک ھائی سکول داتار نگر پیر جو گوٹھ ۔گورمنٹ بوائز ہائی سکول اگھیمانی ۔گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول محمد جمن ولھاری کے اساتذہ اور طلباہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس کے علاوہ بگھاڑموری کے عوام نے بہی ریلی میں شرکت کی، ریلی ہائی سکول سے نکالی گئی اور بگھاڑ اسٹاپ پر اختتام پزیر ہوئی، ریلی میں سکول کے طلباہ اور اساتذہ نے سندھ کی ثقافت کو اجاگر کرنےکے لئے تقریریں کی گئیں،مختلف اسکولوں کے اساتذہ ۔امیر محمد ولھاری۔محمد الیاس میمن۔ یار محمد ملاح۔ جمال ناصر میمن۔ نیاز احمد میمن۔ جمیل میمن۔شھزاد میمن۔ عبدالرحمان عباسی۔ انور میمن ۔طفیل میمن۔عبدالرحمن شورو۔ منیر ولھاری ۔حسن علی شورو اور سماجی دوست غلام نبی چوہان ۔غلام میرانخور۔منیر میرانخور ۔سینئر صحافی ملک منظور خاصخیلی سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی.
