Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ :ریسکیو1122  کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا

    اوکاڑہ :ریسکیو1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ریسکیو1122 کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا
    تفصیل کے مطابق ریسکیو1122 اوکاڑہ کی ماہانہ کارکردگی کا جائزہ اجلاس ریسکیو1122 اوکاڑ ہ سنٹرل اسٹیشن پر منعقد ہوا جس کی صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال نے کی۔ اجلاس میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 12906کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 2951 ایمرجنسی کالز ہیں۔ 7434غیر متعلقہ اورمس کالز، 2469 معلوماتی،39رونگ کالزاور 13فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب98کالز فی دن ہے۔2951ایمرجنسیز میں 827روڈ ٹریفک حادثات، 1744 میڈیکل، 33آگ لگنے کے واقعات،93کرائم اور254 متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ 827روڈ ٹریفک حادثات میں 871افراد متاثر ہوئے جن میں 6 0افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ348 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور 517متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔آگ لگنے کے 33واقعات ہوئے جن میں 05کمرشل ایریا، 07رہایشی علاقے جبکہ 21 واقعات دیگر ایریا میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ(10)، گیس لیکج(02)،نامعلوم (05)، دیگر(04) اور لاپرواہی(12)شامل ہیں۔ آگ لگنے کے واقعات میں ریسکیو1122 نے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ 11Millions کی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 446مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 208مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتالز منتقل کیا گیا جبکہ238افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

  • ٹھٹھہ : ہم سب سندھی اور پاکستانی ہیں، سندھ امن اور  محبت کرنے والوں کی عظیم دھرتی ہے – الطاف حسین تنیو

    ٹھٹھہ : ہم سب سندھی اور پاکستانی ہیں، سندھ امن اور محبت کرنے والوں کی عظیم دھرتی ہے – الطاف حسین تنیو

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)ہم سب سندھی اور پاکستانی ہیں، سندھ امن اور محبت کرنے والوں کی عظیم دھرتی ہے – الطاف حسین تنیو
    تفصیل کے مطابق انسانی حقوق کے رہنما الطاف حسین تنیو نے کہا ہے کہ ہم سب سندھی اور پاکستانی ہیں سندھ امن اور محبت کرنے والوں کی عظیم دھرتی ہے حب الوطنی من الایمان ہیں بغیر رنگ نسل ذات اور مذہب کے انسانیت کی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ثقافت ایکتا کا دن جوش و جذبے کے ساتھ منائیگے ہر سازش کو ناکام کرینگے ،انہوں نے کہا کہ سندھ کی ثقافت کا دن ٹھٹھہ کراچی سمیت مختلف شہروں میں جوش و جذبے کے ساتھ منایا جائیگا جس میں ہمارے ممبران بھرپور شرکت کرینگے انہوں نے مزید کہا کہ سوشل میڈیا کے ذریعے ظلم کرپشن اور ہونے والی ہر سازش کو ناکام کرینگے جس کیلئے سوشل میڈیا پر ہمارے فالورز کی اکثریت موجود ہے ہم سندھی اور پاکستانی ہیں لسانی فساداست ختم ہونے چاہئے بیگناہوں کا قتل عام اور انتقامی کارروائیوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انسانیت کی خدمت میں ہی اصل ایمانی قوت ہے-

  • کندھ کوٹ : سندھ حکومت کے پیغام  "پڑھے گا سندھ،بڑھے گا سندھ "کے تحت سکولوں میں داخلہ مہم جاری

    کندھ کوٹ : سندھ حکومت کے پیغام "پڑھے گا سندھ،بڑھے گا سندھ "کے تحت سکولوں میں داخلہ مہم جاری

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی(نامہ نگار مختیاراعوان)سندھ حکومت کے پیغام "پڑھے گا سندھ،بڑھے گا سندھ "کے تحت سکولوں میں داخلہ مہم جاری
    تفصیل کے مطابق وزیر تعلیم سید سردار شاہ اور سیکریٹری تعلیم غلام اکبر لغاری کی ہدایت پر سندھ حکومت کے پیغام "پڑھے گا سندھ،بڑھے گا سندھ "کے تحت ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی کی سربراہی میں محکمہ تعلیم کی جانب سے داخلہ مہم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس سے گھنٹہ گھر تک ریلی نکالی گئی۔ ریلی کا مقصد والدین اپنے بچوں کو زیادہ سے زیادہ اسکولوں میں داخل کرائیں تاکہ وہ تعلیم حاصل کر سکیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کشمور منور علی مٹھیانی،ڈی ای او سیکنڈری اور پرائمری ،آر ایس یو انچارج ظہیر احمد کوسو اور دیگر نے کہا کہ تعلیم ہر بچے کا بنیادی حق ہے، سندھ حکومت نے سال 2022 کے لئے انرولمنٹ مہم کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ قومی نقصان ہے کہ ہمارے صوبہ سندھ کے بہت سے بچے اسکولوں میں داخل نہیں ہیں۔ تو آج ہی آئیں اور 5 سے 9 سال کی عمر کے تمام غیر رجسٹرڈ بچوں کو اپنے علاقے کے قریبی سرکاری اسکولوں میں داخل کرائیں اور ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ ریلی میں وفاقی و صوبائی محکموں کے افسران، مختلف سکولوں کے اساتذہ اور طلباء نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

  • شیخوپورہ: ضلعی انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے سموگ کا تدارک نہ ہوسکا

    شیخوپورہ: ضلعی انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے سموگ کا تدارک نہ ہوسکا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ(محمد طلال سے)ضلعی انتظامیہ کی غفلت ولاپرواہی کی وجہ سے سموگ کا تدارک نہ ہوسکا،گلیوں محلوں سرکاری سکولوں،پولیس لائن،پرائیویٹ سکولوں،چوکوں چوراہوں،گلیوں محلوں میں کوڑا کرکٹ جلائے جانے کے واقعات میں نان سٹاف اضافہ زہریلی سموگ سے گلے کھانسی،آنکھوں کی جلن،سانس کی تنگی،الرجی کے مریضوں میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا محکمہ ماحولیات اورپولیس کے اعلی حکام واہلکاران خواب خرگوشاں کے مزئے لوٹنے میں مصروف مکینوں کو زہریلی سموگ کے حوالہ کرکے بند کمروں میں میٹنگز جاری کارکردگی میں کوئی خاطر خواں اضافہ نہ ہوسکا،اندرون شہر میں سروئے کے مطابق گورنمنٹ لیا قت میموریل ہائی سکول شیخوپورہ،پولیس لائن شیخوپورہ،سرکاری رہایشوں،ہسپتال کے اطراف،فیصل آبا دروڈ،لاہو روڈ،گوجرانوالہ روڈ،بھکھی روڈ،خالد روڈ،اندرون بازاروں اورگلیوں محلوں میں دکانداروں کباڑیوں،کریانہ سٹور مالکان موٹرسائیکل مارکیٹس،کاروں کی مارکیٹس،شرقپور روڈ،جنڈیالہ روڈ،محلہ رحمان پورہ،سیم نالہ،نئی آبادی آرائیانوالہ،سول لائن بہاری کالونی،کمپنی باغ،کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپورہ سمیت تمام علاقوں میں علی الصبح اوررات کی تاریکی میں کوڑا کرکٹ کو نہ اٹھائے جانے کی وجہ سے جبکہ سرکاری سکول اورپولیس لائن کے گرد درختوں کے پتوں اورسیم نالہ پر پرالی کو جمع کرکے آگ لگا دی جاتی ہے جس سے سموگ میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے انتظامیہ کو نشاندہی کئے جانے کے باوجود غفلت ولاپرواہی کا سلسلہ بدستورجاری ہے عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی سے مطالبہ کیا ہے محکمہ ماحولیات،انتظامی امور میں غفلت ولاپرواہی کا فی الفور نوٹس لیتے ہوئے مذکورہ مقامات سے اٹھنے والے زہریلے دھوئیں سے پید اہونے والی بیماریوں کی روک تھام کے لیے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے اور مکینوں کو ایک وٹس ایپ نمبرجاری کیاجائے جو انتظامیہ کو خواب خرگوشاں سے بیدار کرکے ان کی اصل ذمہ داریوں کی جانب راغب کرسکیں۔

  • اوکاڑہ ِ:شہرمیں جعلی مجسٹریٹ کے چھاپے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے لگا کر رفو چکر

    اوکاڑہ ِ:شہرمیں جعلی مجسٹریٹ کے چھاپے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے لگا کر رفو چکر

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) ِشہرمیں جعلی مجسٹریٹ کے چھاپے دکانداروں کو ہزاروں روپے جرمانے لگا کر رفو چکر
    تفصیل کے مطابق سٹی اوکاڑہ میں جعلی مجسٹریٹ سرگرم گراں فروشی کے نام پر دکانداروں اور ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کو ہزاروں روپے کا چونا لگا کر رفو چکر کر دکانداروں کا ڈپٹی کمشنر سے جعلی مجسٹریٹ کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ۔اوکاڑہ سٹی کے علاقے سی بلاک میں مزار چکی والا اور مختلف دکان داروں کو مجسٹریٹ بن کر گراں فروشی کے نام پر ہزاروں روپوں کی جعلی رسید تھما کر رفو چکر ہوگیا جب دکانداروں نے ضلعی انتظامیہ سے رابطہ کیا نہ تو مجسٹریٹ ملا اور نہ ہی اس قسم کی رسید ملی دکانداروں نے جعلی مجسٹریٹ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر چیئرمین اینٹی کرپشن سے جعلی مجسٹریٹ کو ڈھونڈ کر کر ان کی رقم واپس کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • اوکاڑہ : جی ٹی روڑ پر مسافر وین، بس اور جیپ کے درمیان خوفناک  حادثہ ،9 افراد شدید زخمی

    اوکاڑہ : جی ٹی روڑ پر مسافر وین، بس اور جیپ کے درمیان خوفناک حادثہ ،9 افراد شدید زخمی

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)جی ٹی روڑ پر مسافر وین، بس اور جیپ کے درمیان خوفناک حادثہ ،9 افراد شدید زخمی
    اوکاڑہ میں اڈا طبروق کے نزدیک جی ٹی روڑ پر مسافر وین بس اور جیپ کے درمیان خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آ گیا ہے حادثہ کے نتجہ میں نو افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمیوں میں چار مرد چار خواتین اور ایک بچہ شامل ہیں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جہاں چار افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے عینی شاہدین کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ہے تینوں گاڑیاں تیز رفتاری سے آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں خوفناک حادثہ پیش آ گیا حادثہ مسافر بس مسافر وین اور جیپ کے درمیان پیش آیا ہے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور مزید ڈاکٹروں کو طلب کر لیا گیا ہے مریضوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے

  • ٹھٹھہ :کوہستانی پٹی اور دیگرعلاقوں میں زمین کے ریکارڈ میں رودبدل، کھاتوں کی بحالی کے لیے لاکھوں روپے رشوت طلب

    ٹھٹھہ :کوہستانی پٹی اور دیگرعلاقوں میں زمین کے ریکارڈ میں رودبدل، کھاتوں کی بحالی کے لیے لاکھوں روپے رشوت طلب

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)کوہستانی پٹی اور دیگرعلاقوں میں زمین کے ریکارڈ میں رودبدل، کھاتوں کی بحالی کے لیے لاکھوں روپے رشوت طلب
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے کوہستانی اور دیگر علاقوں کے عوام سے ظلم کی انتہا کردی گئی زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کھاتوں کی بحالی کے لیے لاکھوں روپے کی رشوت کی طلب، رشوت لینے کے بعد بھی کئی افراد کو ریکارڈ کی بحالی کے لیٹرز جاری نہ ہوسکے ،ٹھٹھہ کے کوہستانی اور دیگر علاقوں میں کئی افراد اپنی زمینوں سے محروم ہوچکے ہیں شھید محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے وقت جلنے والے ریکارڈ کی بحالی کا عمل۔ابھی تک برائے نام ہے کئی افراد محکمہ ریونیو سے اپنے ریکارڈ کی نئے سرے سے بحالی کے لیے محکمہ ریونیو کے چکر کئی سالوں سے کاٹ رہے ہیں اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کئی گاؤں اور گوٹھوں کے لوگوں کی زمینوں پر بااثر افراد قبضہ کرکے کے بیٹھ گئے ہیں اور ریکارڈ بھی اپنے نام کروالئے ہیں کوہستانی علاقے میں زمینوں کے ریکارڈ میں سب سے زیادہ ھیر پھیر کی بہت زیادہ اطلاعات ہیں اور لوگوں نے یہ بھی الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے ریکارڈ کی دوبارہ بحالی کے لیے لاکھوں روپے دے چکے ہیں اور آفس کے چکر لگالگا کر تھک گئے ہیں مگر ریکارڈ کی نئے سرے سے بحالی نہیں کی جارہی ہے واضح رہے کہ ریکارڈ میں ھیر پھیر کی شکایات چند سالوں سے عام ہیں مگر ابھی تک ان شکایات پر عمل نہیں ہوسکا ہے جبکہ کچھ دن قبل سوشل میڈیا پر قبضہ مافیا کے خلاف چلنے والی خبروں پر انتظامیہ نے سخت ایکشن لیا تھا اور کچھ زمینوں پر لگے قبضہ مافیا کے سائن بورڈز اور ناجائز تجاوزات گرادی تھی ٹھٹھہ ضلع کے عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ زمینوں کے ریکارڈ میں ہیر پھیر کرنے اور قبضہ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور قبضہ کی گئی زمینیں اصل مالکان کو دی جائیں

  • قصور : دن دیہاڑے ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے، خوب دھلائی

    قصور : دن دیہاڑے ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے، خوب دھلائی

    قصور،باغی ٹی وی ( نامہ نگار طارق نوید سندھو سے)دن دیہاڑے ڈکیت عوام کے ہتھے چڑھ گئے،ڈاکوؤں کی عوام نے خوب حجامت بناڈالی
    تفصیل کے مطابق قصور قادر آباد روڈ نزد بائی پاس روڈ پر دو ڈاکو اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹنے کے کوشش میں ناکام ہوگئے ،شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹنے کی کوشش میں مزاحمت پر فائر کیا، شہری خوش قسمتی سے بچ گیا, پاس سے کچھ لوگوں نے فائر کی آواز سن کر فوراً حکمت عملی اور بہادری سے ڈاکوؤں کو پکڑ لیا اور خوب مرمت کرنے کے بعد پولیس کے حوالے کر دیا ،پولیس اب مصروف کارروائی ہے.دوسری طرف ایک ڈاکو وہیں قریب کا مقامی رہائشی نکلا .

  • جھنگ: ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کیلئے گرام کمبل اور دیگرسامان کے علاوہ صحت کی سہولتوں کیلئے MOU پر دستخط

    جھنگ: ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کیلئے گرام کمبل اور دیگرسامان کے علاوہ صحت کی سہولتوں کیلئے MOU پر دستخط

    جھنگ باغی ٹی وی( نامہ نگار جھنگ عظیم حمید)ڈسٹرکٹ جیل کے قیدیوں کیلئے گرام کمبل اور دیگرسامان کے علاوہ صحت کی سہولتوں کیلئے MOU پر دستخط
    تفصیل کے مطابق الخدمت فائونڈیشن جھنگ کی طرف ڈسٹرکٹ جیل جھنگ میں ایک سو گرم کمبل . 464 جرابیں ۔ ایک واشنگ مشین ۔ تین عدد ویل چیئرز ۔ جیل ملازمین اور اسیران کا ہیپاٹائٹس B ۔ C اور شوگر موبائل لیب پر ٹیسٹ کیے گئے اس موقع پر ڈسٹرکٹ جیل کے ملازمین کے ساتھ 40% ڈسکاؤنٹ لیب ٹیسٹ جوکہ الخدمت لیب جھنگ پر کیے جائیں گے اسکا MOU ملک عمار احمد سپریٹنڈنٹ جیل جھنگ اور طارق فاروق صابری صدر الخدمت فائونڈیشن جھنگ کے درمیان سائن کیا گیا ۔۔ اکرام الحق سبحانی صدر الخدمت فائونڈیشن وسطی پنجاب نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کا ماحول بہت انسان دوست ہے قیدیوں اور سٹاف کے مسائل پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اس حوالے سے ملک عمار احمد خصوصی تحسین کے مستحق ہیں انشاءاللہ الخدمت فائونڈیشن ڈسٹرکٹ جیل جھنگ کے ساتھ مسقبل میں مزید ویلفیئر کے پراجیکٹس کرے گی ۔۔ ملک عمار احمد نے تمام معززین کی شرکت کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ الخدمت فائونڈیشن اور دیگر معززین کا جیل کے اسیران کیلئے ویلفیر کی ایکٹویٹی اجر کا باعث بنے گی ۔۔ تقریب میں شیخ پرویز سعید ایڈووکیٹ ۔ فرید احمد سرپرست الخدمت فائونڈیشن ڈسٹرکٹ جھنگ ۔ ڈاکٹر عبدالجبار چیرمین ۔ طارق محمود سیکرٹری الخدمت فائونڈیشن جھنگ ۔ ڈاکٹر عمر واحد شیخ پتھالوجسٹ۔ میاں ہمایوں CEO ایجوکیٹر سکول اور مسز ہمایوں۔ ایس کے ندیم ۔ مس نازنین ایڈووکیٹ نے شرکت کی

  • کالج کے طیارے،سٹوڈنٹس کتنے محفوظ !!!

    کالج کے طیارے،سٹوڈنٹس کتنے محفوظ !!!

    کالج کے طیارے،سٹوڈنٹس کتنے محفوظ !!!
    تحریر: عظیم حمید نامہ نگار باغی ٹی وی جھنگ
    گزشتہ عرصہ میں چنیوٹ روڈ پر بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات میں کئی قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ جن میں یونیورسٹی اور چناب کالج کے طلبہ بھی شامل تھے۔ ان حادثات کی تحقیق کی روشنی میں چناب کالج کی پرائیویٹ کالج بسوں کو بھی ذمہ دار قرار دیا گیا۔ ان پرائیویٹ کالج بسوں کی فٹنس سرٹیفکیٹ اور ان کے ڈرائیور حضرات کے صحت اور ان کی پیشہ وارانہ قابلیت بارے بھی بہت سوالات نے جنم لیا۔ اس کے نتیجہ میں چناب کالج نے ان پرائیویٹ کالج بسوں کا معاہدہ ختم کر دیا۔ جس سے بسوں کی تعداد کم ہو جانے کی بنا پر چناب کالج انتظامیہ نے بچیوں اور بچوں کے سکول اوقات میں آدھے گھنٹے کا فرق ڈال دیا کیونکہ اب تقریباً ہر بس کو باری باری بچوں اور بچیوں سکول پہنچانا اور واپس لانا پڑتا تھا۔ کچھ عرصہ یہ سلسلہ چلا تو سننے میں آیا کہ نئی بسیں خرید لی گئی ہیں۔ بسوں کی تعداد بڑھ جانے سے اب سابقہ دستور کے مطابق سکول کا وقت بھی ایک ہو گیا۔ جو کہ والدین اور طلبہ و طالبات کے لیے ایک خوش آئند بات تھی۔ مگر آج کافی دنوں بعد چناب کالج سے گزر ہوا تو وہی پرانی بسیں جوک در جوک چناب کالج کے بچوں اور بچیوں کو کالج پہنچاتی نظر آئیں وہی "طیارے”

    فراٹے بھرتے ایک دوسرے سے آگے نکلتے چینیوٹ روڈ پر اپنی دہشت پھیلاتے رواں دواں تھے۔ حیرانگی کے عالم میں کالج سے واپس تو آگیا ہوں مگر وہی وسوسے وہی سوالات مسلسل بےچین کیے ہوئے ہیں۔ ان بسوں اور ان کو چلانے والوں کو کس قواعد و ضوابط کے تحت رکھ کر یہ زمہ داری دوبارہ سونپی گئی ہے ۔ کالج کی اپنی بسوں کی تعداد مکمل کیوں نہیں ہو پا رہی۔ پرائیویٹ بسوں ان کے ڈرائیور حضرات کا قابلیت کا کیا طریقہ کار اختیار کیا گیا ہے۔ ان ڈرائیور حضرات کی تربیت کا اہتمام بھی کیا گیا ہے یا نہیں۔ کونسے ایس او پیز بروئے کار لائے جائیں گے ہمارے بچوں اور بچیوں کے سفر کو محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لیے۔ امید اور گمان تو بہت قوی ہے کالج انتظامیہ نے بہت ہی سوچ بچار کے بعد پرائیویٹ بسوں کو دوبارہ چلانے کا فیصلہ کیا ہو گا اور ماضی کی تلخ حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے حفاظتی تدابیر کے لیے انتہائی ٹھوس اقدامات بھی کیے ہوں گے ۔