اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)پولیس کی کارروائی،چوری،ڈکیتی شدہ 45 موبائل فونز برآمد کرلئے
تفصیل کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ نے بتیایا کہ اوکاڑہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 45 موبائل فونز برآمد کرلئے ہیں ان موبائل فونز کی قیمت تیرہ لاکھ بارہ ہزار ہے ،پولیس تھانہ اے ڈویژن بی ڈویژن اور صدر پولیس نے ای گیجٹ ایپلیکیشن کی مدد سے موبائل برآمد کئے،سائلین کی جانب سے موبائل فون چوری کی بڑھتی ہوئی وارداتوں پر ڈی پی او اوکاڑہ کو درخواست دی گئی تھی جس پر ڈی پی او اوکاڑہ نے حکم دیا کہ متاثرین کے موبائل فونز اور مزید اشیاء برآمد کی جائیں، ڈی پی او اوکاڑہ نے مزید کہا کہ ای گیجٹ ایپلیکیشن ایک انتہائی اہم ثابت ہوئی جس سے عوام کو بھرپور فائدہ مل رہا ہے اور
پولیس عوام کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

اوکاڑہ : پولیس کی کارروائی،چوری،ڈکیتی شدہ 45 موبائل فونز برآمد کرلئے
-

اوکاڑہ:موٹروے پولیس 25ویں سالگرہ میں مصروف،سڑکوں پر عوام ڈاکوؤں سے لٹتی رہی
اوکاڑہ(نامہ نگار ملک ظفر) موٹروے پولیس 25ویں سالگرہ مناتی رہی،عوام ڈکیتی اور راہزنی کی بڑھتی وارداتوں سے پریشان
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ تھانہ راوی کی حدود جھنڈو منج روڈ پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل سوار کو لوٹ لیا، موٹر سائیکل سوار ظفر اقبال موٹر سائیکل 6502/اوکے پر کنڈ بوہڑ سے راوی آ رھے تھے ۔ مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر
موٹر سائیکل نقدی اور موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔ اوکاڑہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں کا اظہار تشویش ۔جبکہ دوسری واردات رینالہ خورد۔تھانہ صدر کی حدود میں قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی واردات۔تین ڈاکوٶں نے گن پوائنٹ پر راہگیر سے موٹرسائیکل چھین لی اور فرار ہوگے۔
حماد نامی شخص وارث کالونی اوکاڑہ کا رہائشی تھا پتوکی سے واپس گھر جارہاتھا قومی شاہراہ پر لوٹ لیا گیا۔قومی شاہراہ پر ڈکیتی کی وارداتیں میں اضافہ کی وجہ سے عوام پریشان ہیں،قومی شاہراہ پر وارداتیں آئی جی موٹروے سے نوٹس لینے کامطالبہ۔

-

ٹھٹھہ : ٹیچر کے تشدد سے چوتھی جماعت کاطالب علم زخمی
ٹھٹھہ باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی) ٹیچر کے تشدد سے چوتھی جماعت کاطالب علم زخمی
تفصیل کے مطابق گورنمنٹ پرائمری سکول مکلی کا چوتھی جماعت کاطالب علم علی شیر ولد غلام حسین جوکھیو پرسکول ٹیچر نبیل پلیجو نے وحشیانہ تشدد کیا جس معصوم طالب علم زخمی ہوگیا اور جسم پر تشدد سے نیلگوں نشانات پڑگئے جس کی رپورٹ مکلی تھانے میں داخل کرادی گئی ہے بچے کے والد نے صحافیوں کو بتایا کہ میرے بیٹے کے ساتھ وحشی استاد نے ظلم کیا ہے اس استاد کو گرفتار کر کے سزا دی جاۓ .
-

اوکاڑہ:معمولی تنازعہ پر فائرنگ،راہ گیر بچہ موقع پر جاں بحق
اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)معمولی تنازعہ پر فائرنگ،راہ گیر بچہ موقع پر جاں بحق
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ تھانہ شاہبھور کی حدود نواحی گاؤں 45 ٹو ایل میں معمولی تنازعہ پر فائرنگ کاواقعہ رونما ہواہے اس فائرنگ کے نتیجے میں راہ گیر بچہ موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔بچے کی شناخت عثمان کے نام سے ہوئی ہے ۔تھانہ شاہبھور پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ، ریسکیو کے اہلکاروں نے نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا ۔تھانہ شاہبھورپولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہے ۔ -

ٹھٹھہ : ٹھیکہ کی زمین واپس لینے پر زمین مالک کے گھر مسلح افراد کے ذریعے دھاوا،متاثرہ خواتین کی پریس کانفرنس
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)ٹھیکہ کی زمین واپس لینے پر زمین مالک کے گھر مسلح افراد کے ذریعے دھاوا،متاثرین خواتین کی پریس کانفرنس
تفصیل کے مطابق بٹھورو کی رہائشی مسمات زبیدہ سلطان احمد مگنھار اور مسمات شارو سومار مگنھار عوامی پریس کلب ٹھٹھہ پہنچ کر پریس کانفرنس کرتے ہوء کہا کہ ہم نے گیارہ ایکڑ زرعی زمین نصرت عرف احمد میمن کوکچھ سالوں کے لۓ ٹھیکہ پر دی ،جس پر وہ کاشتکاری کرتارہا ،جب اس کے پاس سے ٹھیکہ کی مدت ختم ہوئی تو ہم نے اس سے زمین واپس لی ، کیونکہ زمین ہماری اپنی تھی اور کاشتکاری شروع کردی .اب نصرت عرف احمد میمن ہماری اسی زمین پرقبضہ کرنا چاہتا ہے اورہمیں اپنی اس زمین سے بے دخل کرکے محروم کرناچاہتا ہےجس کے لۓ اس نے 25 آکتوبرکو رات کے وقت چھ سے زیادہ مسلح افراد کے ساتھ ہمارے گھر پر حملہ کردیا ، ان میں سے ایک ملزم کو ہم نے پہچانا جس کا نام محبوب خاصخلی ہے اورباقی نامعلوم مسلح افراد تھے جو ہمیں کہ رہے تھے کہ زمین ہمارے نام کردو جو بات ہم نے قبول نہیں کی پھر نصرت عرف احمد میمن اپنے ساتھیوں کو کہا کے ان پر تشدد کرو اس دوران مسمات زبیدہ مگنھار کا بازو ٹوٹ گیا ، جبکہ اس کے میاں اور بیٹے کا سر پھٹ گیا ،تو انہوں نے بٹھورو تھانے میں اس وقت مقدمہ درج کرانے کی کوشش کی لیکن پولیس نے ہماری فریاد نہیں سنی ،جس کے بعد ہم نے سیشن کورٹ ٹھٹھہ میں درخواست دائر کی اس کے بعد عدالت نے بٹھورو تھانہ کے ایس ایچ او کو لیٹر جاری کیا کے ان کو تحفظ دیا جاۓ اور ملزمان کے خلاف فوری کاروائی کی جاۓ ، لیکن بٹھورو پولیس با اثر نصرت عرف احمد میمن کو اور ان کے ساتھیوں کو تحفظ دے کر انہیں بچا رہی ہے ، الٹا ہمیں دربدر کر رہی ہے ،ہمارے ملزمان ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں، ہماری وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ،آئی جی سندھ ،ڈی آئی جی حیدرآباد ایس ایس پی سجاول سے فوری انصاف اور تحفظ دلایاجائے- -

نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس نے 25ویں سالگرہ منائی
گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبدالرحمن جٹ ) آج نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے ریزنگ ڈے منایا ۔ اس سال موٹروے پولیس کو قیام عمل میں 25 سال مکمل ہو گئے ۔ 26 نومبر 1997 میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس نے پاکستان موٹروے پولیس کے نام سے جنوبی ایشیا کی تاریخ میں پہلی موٹر وے ایم ٹو پر اپنے آپریشنز کا افتتاح کیا ۔ آنے والے سالوں میں موٹر وے پولیس کے افسران اور ملازمین کی انتھک محنت ، ایمان داری ، خوش اخلاقی ، انسانیت کی مدد اور قانون کے نفاذ میں گراں قدر خدمات انجام دیں ۔ آج وہی ادارہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے ٹائٹل سے پورے پاکستان میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پر خدمات سر انجام دے رہا ہے ۔ اپنی سلور جوبلی پر نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اپنے شہداء کی روح کو سلام پیش کرتا ہے کہ جنہوں نے اپنا آج ہمارے کل کے کل لیے قربان کر دیا ۔
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹرویز پولیس سیکٹر ایم فور ون نے آج ریزنگ ڈے منایا ۔ دن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا اور قوم و ملک کے لیے دعا کی گئی ۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑ صاحب نے سیکٹر آفس میں پرچم کشائی کی اور سلور جوبلی کا کیک کاٹا ۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور ون نے ٹوبہ انٹر چینج پر بریفننگ سیشن کا معائنہ کیا ۔ آپ کی کمانڈ میں روڈ یوزرز میں گفٹ ہیمپرز ، بکلٹس ، پمفلٹس اور بریفننگ میٹیریل تقسیم کیا گیا ۔ سیکٹر ہذا کی طرف سے بیٹ دفاتر میں بھی کیک کاٹا گیا اور فیصل آباد ، گوجرہ اور شورکوٹ انٹر چینجز پر گفٹ ہیمپرز اور بریفننگ میٹیریل تقسیم کیا گیا ۔

اوکاڑہ سے ملک ظفر کی رپورٹ کے مطابق رینالہ خورد میں نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس کی جانب سے (25) پچیسویں سالگرہ کے موقع پر بیٹ نمبر 14 پر کیک کاٹنے کی تقر یب منعقد ہوئی تقریب میں ڈی ایس پی موٹر وے میڈم سائرہ طارق اور ایڈمن آفیسر پرویز اقبال سمیت موٹر وے پولیس کے اعلی افسران نے شرکت کی اس موقع پر ڈی ایس پی موٹر وے میڈم سائرہ طارق خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا موٹروے پولیس اپنے ماٹو کے عین مطابق قیمتی جانیں بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑے گی اور شاہراہوں پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کے اظہار کا بھر پور مظاہرہ کرے گی موٹروے کو بنانے کا مقصد مسافروں کو سفر کی تیز رفتار سہولتیں فراہم کر نا تھیں موٹر وے پولیس نے گذشتہ 25سالوں میں عوام کو بہترین سفری سہولیات فراہم کی ہیں جس کی بیرونی ممالک میں بھی تعریف کی جاتی ہے، موٹر پولیس کی شاندار کارکردگی کی وجہ سے حکومت نے اس کا دائرہ کار ملک بھر میں پھیلا دیا ہے -

اوکاڑہ یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان کے متعلق آگہی سیمینار اور واک
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی میں چھاتی کے سرطان کے متعلق آگہی پیدا کرنے کےلیے ایک سیمینار اور واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوکاڑہ سے ڈاکٹر حنا اکرام اور ڈاکٹر سدرہ جاوید نے شرکت کی اور خواتین اساتذہ اور طالبات کو بریسٹ کینسر سے بچاو، تشخیص اور علاج کے متعلق ضروری معلومات فراہم کیں۔ اس پروگرام کی فوکل پرسن ڈاکٹر نسرین اخترنے چھاتی کے سرطان سے بچاو کےلیےنہ صرف طالبات بلکہ معاشرے کی تمام خواتین کی درست معلومات تک رسائی کی اہمیت پہ زور دیا۔ انہوں نے اس حوالے سے تعلیمی اداروں میں ہیلتھ لٹریسی کو لازمی قرار دینے کی بات کی۔ پروگرام کی منتظم ڈاکٹر ندانے تمام خواتین میں بریسٹ کینسر کے متعلق شعور کی بیداری کی اہمیت واضع کی۔ اوکاڑہ یونیورسٹی کے وائس چانسلر نے پروگرام کے کامیاب انعقاد کےلیے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ان کو ہدایت کی کہ وہ اس آگہی مہم کو کمیونٹی تک بھی لے کر جائیں۔
بریسٹ کینسر سے شفا یاب ہونے والے ایک خاتون مسز ریاض نے بھی سیمینار میں شرکت کی اور اس بیماری اور اس کے علاج کے دوران درپیش مسائل کے حوالے سے بات کی۔ تقریبا 2000 خواتین میں پنک ربن اور بریسٹ کینسر لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔
پاکستان میں چھاتی کے سرطان پہ کام کرنے والے ایک ادارے پنک ربن پاکستان کے ڈیٹا کے مطابق ہر نو میں سے ایک خاتون کو بریسٹ کینسر کا شدید خطرہ لاحق ہے جب کہ اس بیماری سے ہر سال 40000 خواتین جان کی بازی ہار جاتی ہیں۔ -

اوکاڑہ :جی ٹی روڈ پر 2 تیز رفتار آٹو رکشے ٹکراگئے، 5 طالبات سمیت 7 بچے زخمی
اوکاڑہ،باغی ٹی وی (ملک ظفر)جی ٹی روڈ پر 2 تیز رفتار آٹو رکشے ٹکراگئے، 5 طالبات سمیت 7 بچے زخمی
تفصیل کے مطابق اوکاڑہ جی ٹی روڑ پر دو آٹو رکشے تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئے ۔اس حادثہ کے نتیجے میں پانچ طالبات سمیت 7 بچے زخمی ہو گئے ۔عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں رکشوں میں سکول کے بچے سوار تھے۔زخمی ہونے والوں میں شاہد ،علی حسن ،رمشہ ،رقیہ وغیرہ شامل ہے
اطلاع ملنے پر ریسکیو کے اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر طالبات بچیوں اور بچوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔زخمیوں کو ٹریٹمنٹ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔ -

ٹھٹھہ : جمعیت طلباء اسلام کا تعلیمی اداروں میں میوزک ٹیچرز بھرتی کے خلاف احتجاج
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جمعیت طلباء اسلام کا تعلیمی اداروں میں میوزک ٹیچرز بھرتی کے خلاف احتجاج
تفصیل کے مطابق جمعیت طلباء اسلام ٹھٹھہ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں میوزک ٹیچرز بھرتی کے خلاف احتجاج کیاگیااوربخاری مسجد سے ریلی بھی نکالی گئی، ضلعی صدر ولی بلوچ اور مولانا عبد الوھاب کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، کارکنوں نے پینا فلیکس اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے ، کارکنوں نے صوبائی وزیر تعلیم اور میوزک ٹیچرز کی بھرتیوں کے خلاف نعرہ بازی کی. -

ٹھٹھہ : حیسکو صارفین اپنے بقایاجات فوری جمع کرائیں اور میٹر بھی لگوائیں ورنہ سخت ایکشن ہو گا- شفیع میمن
ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )حیسکو صارفین اپنے بقایاجات فوری جمع کرائیں اور میٹر بھی لگوائیں ورنہ سخت ایکشن ہو گا- شفیع میمن
تفصیل کے مطابق حیسکو ٹیم کا مکلی اور دیگر علاقوں میں سپورنگ کا کام جاری صارفین اپنے بقایاجات فوری طور پر جمع کرائیں اور میٹر بھی لگوائیں ورنہ سخت ایکشن لیا جائے گا ایس ڈی او حیسکو شفیع میمن کی پوسٹ آفس ایریا میں میں صارفین سے بات چیت -حیسکو ٹیم کے ایس ڈی او شفیع میمن رحمان خان نواز تارو اور دیگر نے مکلی اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا بجلی کے میٹرز کی سپورنگ کا کام بھی کیا گیا اس موقع پر ٹیم نے بجلی کے صارفین سے ملاقات بھی کی ایس ڈی او شفیع میمن نے صارفین سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حیسکو چیف اور ایکسی این حیسکو ٹھٹھہ ضلع کی خاص ہدایات پر سیورنگ کا کام کرنے نکلے ہیں انہوں نے صارفین سے کہا کہ وہ اپنے بقایاجات جلد سے جلد جمع کرائیں اور میٹرز بھی فوری طور پر لگوائیں ہم صارفین سے ریائت بھی کرتے ہیں آنکے بلز کی قسط بھی کرکے دیتے ہیں لہذا صارفین کو چاھیے ہے کہ وہ بھی ہمارے ساتھ تعاون کریں انہوں نے کہا کہ بجلی کی چوری بالکل برداشت نہیں کی جائیے گی بجلی چوروں کنڈا مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا