Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • تلہ گنگ :کنول شوذب کیخلاف جھوٹا بےبنیاد اور غلیظ پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کریں گے، خالدہ بلوچ

    تلہ گنگ :کنول شوذب کیخلاف جھوٹا بےبنیاد اور غلیظ پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کریں گے، خالدہ بلوچ

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) کنول شوذب کیخلاف جھوٹا بےبنیاد اور غلیظ پروپیگنڈا ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے حکمران ہوش کے ناخن لیں، خالدہ بلوچ، باغی ٹی وی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے رہنما پاکستان تحریک انصاف ضلع تلہ گنگ محترمہ خالدہ بلوچ کا کہنا تھا کہ صدر پی ٹی آئ وومن ونگ پاکستان تحریک انصاف کنول شوذب کیخلاف کئی روز سے جاری جھوٹا بےبنیاد اور غلیظ پروپیگنڈا اور میڈیا ٹرائل ہرگز برداشت نہیں کریں گے، اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے ہرگز ہمارا حوصلہ پست نہیں کرسکتے، مشکل کی اس گھڑی میں پاکستان تحریک کی پوری پارٹی سمیت پی ٹی آئی کی تمام خواتین رہنما کنول شوذب کے شانہ بشانہ کھڑی ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں حقیقی آزادی کا سفر کامیابی سے جاری رہے گا اور اس ظالم، عوام دشمن حکومت کے خاتمے تک ہم ہرگز چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

  • ڈیرہ بار کے انتخابات ،جوڑ توڑ اور انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے

    ڈیرہ بار کے انتخابات ،جوڑ توڑ اور انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے

    ڈیرہ غازی خان،سمینہ سادات (نامہ نگار جواد اکبر ) ڈیرہ بار کے انتخابات ،جوڑ توڑ اور انتخابی مہم زور شور سے جاری ہے
    تفصیل کے مطابقڈسٹرکٹ بار ڈیرہ غازی خان کے الیکشن 24-2023 کی زور شور سے تیاریاں جارہی ہیں کیونکہ اس الیکشن میں ووٹ کے لئے آخری رات تک جوڑ توڑ کی سیاست ہوتی ہے
    اس سلسلے میں بات کرتے ہوئے شہر کے معزز ایڈوکیٹ ہائی کورٹ ملک رشید احمد بھٹی بات کرتے ہوئے بتایاکہ شہر میں بار کا الیکشن بڑی اہمیت کا حامل ہوتا ہے اس سے بار کے ساتھ ساتھ شہر کے مسائل پر بھی بڑی دخل اندازی شامل ہے اس میں دو بڑے اہم عہدوں کی اصل میں لڑائی ہوتی ہے صدر بار اور جنرل سیکرٹری۔ اس سلسلہ میں صدر کی سیٹ ہر قیصر عباس خٹک، ملک محبوب ثاقب اور عارف گورمانی اور جنرل سیکرٹری پر علی چنڑ اور افتخار حسن قریشی آپس میں حریف ہیں ،بار کی سب سے اچھی خوبصورتی ہے کہ یہ ہر سال ایک جمہوری نظام کے تحت ہوتے ہیں اور جیت اور شکست کو دل سے قبول کیا جاتا ہے۔ اس سال بھی 24-2023 بھی انشاءاللہ احسن طریقے سے ہونگے

  • گوجرہ : زیر حراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش,نقاب پوش ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم شدیدزخمی

    گوجرہ : زیر حراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش,نقاب پوش ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم شدیدزخمی

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار چوہدری عبدالرحمن جٹ) زیر حراست ملزم کو چھڑانے کی کوشش,نقاب پوش ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم شدیدزخمی
    تفصیل کے مطابق ڈکیتی کے مقدمہ میں زیر حراست ملزم کو ساتھیوں کی چھڑانے کی کوشش،نقاب پوش ساتھیوں کی فائرنگ سے ملزم شدیدزخمی ہو گیا۔شدید زخمی کوتحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔فرارملزمان کی تلاش جاری۔معلوم ہواہے کہ سٹی پولیس گوجرہ کوٹ بہادر تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ کے رہائشی مقدمہ نمبر419/22 میں زیر حراست ملزم عامر شہزاد کو ریکوری کیلئے مونگی بنگلہ روڈپر چک نمبر 370ج ب کے قریب لے کر جارہی تھی کہ راستہ میں زیر حراست ملزم کے موٹر سائیکل سوار چار نامعلوم ساتھی آگئے جنہوں نے اپنے ساتھی عامر شہزاد کو چھڑانے کی کوشش میں فائرنگ کی تو عامر شہزادشدیدزخمی ہوگیا۔پولیس کی جانب سے حفاظت خود اختیاری وملزم سکیورٹی کیلئے فائرنگ کی توحملہ آور ملزمان موقع سے فائرنگ کر تے ہو ئے فرارہونے میں کامیاب ہو گئے۔شدیدزخمی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اسے طبی امدادکی فراہمی جاری ہے سٹی پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے ان کی تلاش میں چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں۔تاحال کسی ملزم کی گرفتاری کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی ہے۔

  • گوجرہ : نواں لاہور میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا

    گوجرہ : نواں لاہور میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا

    گوجرہ ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبدالرحمان جٹ) گوجرہ علاقہ نواں لاہور میں دن دیہاڑے ڈکیتیوں کا سلسلہ نہ رک سکا۔معروف ہوٹل کے مالک کے بیٹے کو بھی دن دیہاڑے لوٹ لیا گیا۔پولیس ڈکیتیوں کی روک تھام میں ناکام۔
    تفصیلات کے مطابق نواں لاہور میں واقع اکرم ہوٹل کے مالک کا بیٹا محمد رضوان ولد محمد اکرم گھر سے پیدل دن کے وقت ہوٹل آ رہا تھا کہ راستے میں دو مسلح ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اسے جان سے مارنے کی دھکمی دے کر چودہ ہزار روپے اور موبائل سے محروم کر دیا۔پولیس کاروائی میں مصروف ہے۔ اہل علاقہ نے ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کو تحفظ فراہم کیا جائے اور تمام چوریوں اور ڈکیتیوں کا سراغ لگایا جائے۔وقوعہ کی اطلاع تھانہ نواں لاہور پولیس کو دے دی گئی لیکن مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

  • گوجرہ : چوہدری امجد علی وڑائچ سابق ایم این اے بقضائے الہی سے وفات پاگئے

    گوجرہ : چوہدری امجد علی وڑائچ سابق ایم این اے بقضائے الہی سے وفات پاگئے

    گوجرہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) چوہدری امجد علی وڑائچ سابق ایم این اے بقضائے الہی سے وفات پاگئے
    تفصیل کے مطابق چوہدری امجد علی وڑائچ سابق ایم این اے گوجرہ بقضائے الہی سے وفات پاگئے ہیں مرحوم مسلم لیگ نون کے ایم این اے چوہدری خالد جاوید وڑائچ اور ایم پی اے بلال اصغر وڑائچ کے بڑے بھائی تھے۔ سابق ضلع کونسل ٹوبہ ٹیک سنگھ کی چیرپرسن محترمہ فوزیہ وڑائچ کے جیٹھ بھے تھے،اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرماے اور آپ سب گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔ان کی نماز جنازہ کل مورخہ 2دسمبر2022 کو 11 بجے دن گورنمنٹ کالج فار بوائے میں ادا کی جائے گی-

  • شیخوپورہ: 14 مختلف اقسام کے نایاب قیمتی درختوں  کی چوری کا انکشاف

    شیخوپورہ: 14 مختلف اقسام کے نایاب قیمتی درختوں کی چوری کا انکشاف

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ تحصیل شرقپور شریف(محمد طلال سے) تھانہ شرقپور شریف کی حدود میں درختوں کی چوری کی بڑی واردات لاکھوں روپے کے قیمتی درختوں کی چوری پکڑی گئی۔باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق موہلنوال پتن کے قریب لگے ہوئے 14 مختلف اقسام کے نایاب قیمتی درختوں کی چوری کا انکشاف ہوا ہے جن کی مالیت تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے درختوں کی چوری میں چھ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ملزمان میں محمد حسین،آصف ولد رفیق،امجد ولد ظفر ملاح،احسان ولد گاما تیلی،محبوب ولد منظور،دانش ولد کرامت سکنہ موہلنوال شامل ہیں پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے کےلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

  • پرانے ڈیرہ کی نشانیاں قدیم درخت ہوس پرستوں کی وجہ سے معدومیت کاشکار

    پرانے ڈیرہ کی نشانیاں قدیم درخت ہوس پرستوں کی وجہ سے معدومیت کاشکار

    ڈیرہ غازی خان سمینہ سادات (نامہ نگار جواد اکبر ) پرانے ڈیرہ کی نشانیاں قدیم درخت ہوس پرستوں کی وجہ معدومیت کاشکار
    دریائے سندھ کے مغربی کنارے پر پرانا ڈیرہ غازی خان آباد تھا جو کہ تقریباً ایک120 سال قبل دریائے سندھ نے تہزیب و ثقافت سمیت پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے کر ہستے بستے شہرکوصفحہ ہستی سے مٹا دیا تھااور 1908اور1910 میں پرانے ڈیرہ غازیخان کے مغرب تقریباََ20 کلومیٹردور نیاشہر معرض وجود میں آیا۔ پرانے ڈیرہ غازیخان کے کافی باقیات اور نشانیاں کچھ موجود تھیں لیکن ان کا خاص خیال نہ رکھنے کی وجہ سے وہ آہستہ آہستہ تباہ ہو رہی ہیں جن کا ذکر کرتے ہوئے سیاسی و سماجی ،علمی ادبی شخصیت جناب صاحبزادہ رحیم آصف مجددی نے بتایاکہ سمینہ سادات کے علاقہ پل سیدن شریف پر ایک بہت ہی قدیمی برگد کا درخت موجود ہے جو کہ کافی وسیع تھا لیکن لیکن چند پیسوں کی لالچ میں اس کا کافی حصہ کاٹ دیا گیا۔اور اسی طرح سے دال والے پر بھی ایک پرانہ درخت موجود ہے وہ بھی چند پیسوں کی نظر ہو گیا،اسی طرح دری میرو پر بھی بہت بڑا برگد کادرخت تھا جو افسران کی غفلت اور محکمہ انہار کے لالچی مقامی بیلدار کاٹ کر کھاگئے ،اب اس درخت والی جگہ پر تھانہ دراہمہ کی پولیس چوکی بن چکی ہے ،جناب رحیم آصف مجددی کا کہنا ہے کہ ہمارے اس ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی علاقے ہوں یا دریائی علاقہ ہوں اس میں کافی تعداد میں قدیم درخت پائے جاتے ہیں ۔یہ درخت تاریخی ثقافتی ورثوں کے مالک ہیں ۔یہ سب درخت تاریخ کے حوالے سے اتنے قدیم ہیں ہزاروں سال پرانے ہیں کہ جب یہاں سے افغانستان اور مشرق وسطی ممالک کے کارواں دہلی جاتے تھے وہ ان درختوں کے سائے میں آرام کرتے تھے،آج اس دور میں چند پیسوں کی لالچ میں ان پرانے ثقافتی و وراثتی درختوں کو بے دردی سے کا ٹا جا رہا ہے ،کاش کوئی اس درد کو سمجھ سکے ہم نے اپنے جدت کے نام پر کیسے ثقافت کو ختم کیا-

  • ننکانہ صاحب: وو کیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تمام طلباء و طلبات اور استاتذہ کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

    ننکانہ صاحب: وو کیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تمام طلباء و طلبات اور استاتذہ کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگار احسان اللہ ایاز)وو کیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے تمام طلباء و طلبات اور استاتذہ کے لیے تین روزہ تربیتی ورکشاپ
    ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار اور پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رانا محمد طارق کے باہمی تعاون سے پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ریسکیو1122ننکانہ صاحب کی جانب سے ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ ننکانہ صاحب کے تمام طلباء و طالبات اور اساتذہ کے لئے 3روزہ تربیتی ورکشاپ "ریسکیو کیڈٹ کور، فائر سیفٹی اوربیسک لائف سپورٹس کورس "کے بعد کامیاب شرکاء کے لئے تقریبِ تقسیمِ اسناد کا اہتمام کیا گیا۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے مہمان خصوصی شرکت کی۔ اس مو قع پر ریسکیو سیفٹی آفیسر علی عمران،فائر انسٹرکٹر امیر علی،میڈیکل انسٹرکٹر عثمان اشرف،ووکیشنل انسٹرکٹر مزمل رفیق و دیگر افسران بھی موجود تھے۔تقریب میں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے کامیاب شرکاء میں اسناد تقسیم کرتے ہوئے ان کی مزید حوصلہ افزائی کی انہوں نے اپنے خطاب میں ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر رضوان نصیر کے وژن "ہر گھر میں تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر "کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا تربیت یافتہ فرسٹ ایڈر کے ذریعے قیمتی انسانی جانوں کو بروقت طبی امداد سے بچایا جا سکتا ہے اورجانی و مالی نقصان کو کم کر سکتے ہیں انہوں نے کامیاب طلباء و طالبات کو مبارکباد دی اور سیکھی گئی مہارتوں کو عملی زندگی میں بھر پور انداز میں استفادہ کرنے پرزور دیا

    اور کہا یقینا اس طرح کی معیاری تربیت اور مہارتیں والدین اور معاشرے کے لئے کارآمد ثابت ہوں گی۔پرنسپل ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ رانا محمد طارق نے کہا کہ پنجاب ایمرجنسی سروس ڈیپارٹمنٹ اور ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کا گذشتہ 12سال سے باہمی تعاون برقرار ہے ریسکیو انسٹرکٹرز جب بھی ہمارے انسٹیٹیوٹ میں آتے ہیں ہمیں ہر بار کچھ نیا سیکھنے کو ملتا ہے انہوں نے ضلع ننکانہ صاحب کے تمام ووکیشنل ٹریننگ انسٹیٹیوٹ کے طلباء و طالبات کو تربیت یافتہ فرسٹ ایڈرز بنایا ہے ہم تہہ دل سے مشکور ہیں اور محفوظ معاشرے کے قیام کے لئے ریسکیو1122کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں

  • ننکانہ صاحب: سید والا میں اتائی ڈاکٹرانسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن خاموش

    ننکانہ صاحب: سید والا میں اتائی ڈاکٹرانسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن خاموش

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب( نامہ نگاراحسان اللہ ایاز )سید والا میں اتائی ڈاکٹرانسانی جانوں سے کھیلنے میں مصروف،پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن خاموش،
    ننکانہ صاحب محکمہ صحت کی غفلت کے باعث نواحی قصبہ سید والا اور ننکانہ کے مختلف علاقوں میں عطائیت کی بھرمار اتائی ڈاکٹر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک سے نوٹس کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب کے نواحی قصبہ سید والا میں ضلعی محکمہ صحت کے افسران کی مبینہ غفلت کے باعث جگہ جگہ پر اتائی ڈاکٹروں نے اپنے کلینک بنا رکھے ہیں اور لوگوں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں , اتائی ڈاکٹر سادہ لوح عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں جبکہ محکمہ صحت کے متعلقہ افسران نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے جو کئی سوالات کو جنم دے رہی ہے ، قصبہ سیدوالا کے مین بازار سمیت دیگر علاقوں میں اتائی ڈاکٹروں نے ڈگری یافتہ ڈاکٹرز کے نام لکھوا کر اتائیت کا کام کر رہے ہیں ذرائع کے مطابق مین بازار میں محمود کلینک کے نام سے قائم اتائی ڈاکٹر سلیم مبینہ طور پر سرکاری میڈیسن بھی اپنے کلینک پر فروخت کر رہا ہے اتائی ڈاکٹر سلیم کئی بار لوگوں کو غلط میڈیسن اور انجکشن لگا کر زندگی موت کی کشمکش میں مبتلا کر چکا ہے اہل علاقہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ مبینہ طور پر محکمہ ہیلتھ کے متعدد افسران اور ملازمین بھی وصولی کرتے ہوۓ نظر آتے ہیں اہل علاقہ نے ڈپٹی کمشنر احمر نائیک اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر راشد خاں سے مطالبہ کیا ہے کہ اتائیوں کے خلاف فوری کارروائی کی جاۓ اور ان کےکلینکس کو بھی سیل کیا جاۓ اور مقدمات کا بھی اندراج کیا جاۓ جبکہ اس غیر قانونی کام میں ملوٹ ملازمین کے خلاف بھی کارروائی عمل لائی جاۓ

  • چوک قریشی : نکے تھانیدار کی تھانیداری،ٹرک حادثہ میں جاں بحق بچے کے ورثاء کے معاف کرنے کے باوجود گاڑی چھوڑنے سے انکار

    چوک قریشی : نکے تھانیدار کی تھانیداری،ٹرک حادثہ میں جاں بحق بچے کے ورثاء کے معاف کرنے کے باوجود گاڑی چھوڑنے سے انکار

    باغی ٹی وی ،چوک قریشی سے جمشید سہرانی کی رپورٹ ۔نکے تھانیدار کی تھانیداری،ٹرک حادثہ میں جاں بحق بچے کے ورثاء کے معاف کرنے کے باوجود گاڑی چھوڑنے سے انکار
    تفصیلات کے مطابق گودر چوک پر حادثہ جس میں ٹرک کے نیچے بچہ آ کر جاں بحق ہو گیا اس حادثے میں شہید ہونے والے بچے کے لواحقین کا کہنا کے کہ حادثات اللہ کی مرضی سے ہوتے رہتے ہیں کوئی جان بوجھ کرکسی کو نہں مارتا نہ کوئی ہماری ان سے دشمنی ہے اس لئے ہم اس ڈرائیوراور گاڑی کےخلاف کوئی قانونی کارروائی نہں کرتے، ہم نے ان کو معاف کر دیا ،لیکن تھانہ چوک قریشی کے طارق اے ایس آئی نے گاڑی کو چھوڑنے سے انکار کر دیا طارق اے ایس نے کہا ہمارا بھی پیٹ ہے ہمارے بھی بچے ہیں ہیمں کچھ دو تو ہم گاڑی چھوڑیں گے ورنہ ہم گاڑی تھانے لے جا رہے ہیں اس موقع پر شوکت حسین نے پولیس والوں سے بات کی اور چھ ہزار پر راضی کر لیا اور چھ ہزار رشوت لے کر گاڑی کو جانے کی اجازت دی ۔لواحقین اور گاڑی والوں کا احتجاج ڈی پی او اور آر پی او سے اس کرپٹ نکے تھانیدار طارق اے ایس ائی کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔