Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ : ڈی پی ایس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

    شیخوپورہ : ڈی پی ایس میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے)شیخوپورہ ڈسٹرکٹ پبلک سکول شیخوپورہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے پوزیشنز حاصل کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے۔ تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) میاں نذیر احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظہر علی سرور ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ زینب طاہر ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید ، ایڈمنسٹریٹیو آفیسر ڈپٹی کمشنر آفس سید اظہر گیلانی ، چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر سمیت اساتذہ اور بچوں کے والدین نے شرکت کی۔ طلبہ نے خوبصورت انداز میں ٹیبلوز پیش کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تعلیم کسی قوم یا معاشرے کے لئے ترقی کی ضامن ہے اور قوموں کی ترقی یا زوال کی وجہ بنتی ہے۔تعلیم وہ زیور ہے جو انسان کا کردار سنوراتی ہے۔ دنیا میں ہر چیز بانٹنے سے گھٹتی ہے مگر تعلیم ایک ایسی دولت ہے جو بانٹنے سے گھٹتی نہیں بلکہ بڑھ جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسان کو اشرف المخلوقات کا درجہ تعلیم کی وجہ سے ہی دیا گے ہے۔ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا۔ دنیا میں ایسے ممالک کا شمار ترقی یافتہ اقوام میں ہوتا ہے ، جہاں شرح خواندگی میں بہتری کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائے جاتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں بہترین نظم و ضبط اور اعلی تعلیمی معیار پر سکول کی پرنسپل شاہدہ خان اور سکول سٹاف کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ پبلک سکول میں زیر تعمیر کلاس رومز بلاک کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور کلاس رومز کی تعمیر کے لیے استعمال کیے جانے والے تعمیراتی مٹیریل کا مشاہدہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ناقص اینٹوں کے استعمال پر کام کو فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) میاں نذیر احمد کو ہدایت کی کہ ناقص تعمیراتی مٹیریل کو فوری طور پر تلف کروا کر معیاری مٹیریل منگوایا جائے اور تعمیراتی مٹیریل کی کوالٹی کا بغور جائزہ لینے کے بعد کام کا دوبارہ آغاز کیا جائے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت پر کی جانے والی سرمایہ کاری مستقبل کے معماروں کو جنم دیتی ہے ، سکول کے تعمیراتی کام کے معیار اور رفتار پر کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

  • شیخوپورہ : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا 25 ویں یوم تاسیس،ٹریننگ کالج میں خصو صی تقریب

    شیخوپورہ : نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کا 25 ویں یوم تاسیس،ٹریننگ کالج میں خصو صی تقریب

    باغی ٹی وی: شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے 25 ویں یوم تاسیس کے موقع پرٹریننگ کالج شیخوپورہ میں خصو صی تقریب کا انعقاد کیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی سابقہ آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن تھے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور ، کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال ، ڈپٹی کمانڈنٹ تیمور خان دیگرافسران و ملازمان نے تقریب میں شرکت کی۔سابقہ آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن نے یاد گار شہداءپر حاضری دی، پھول چڑھائے اور شہداءکی درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی۔ اس موقع پر سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینک بھی لگائے گئے۔تقریب سے خطاب کرتےآئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن نے کہا موٹروےپولیس افسران کی انتھک محنت سے یہ ادارہ ایک تناور درخت بن گیا ہے اور پوری دنیا میں موٹروے پولیس کو ایک مثالی ادارہ کے طور پر پہنچانا جاتا ہے۔اس ادارے کے افسران نے لوگوں کی خدمت مدد اور عزت نفس کا خیال کرکے دل جیتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ قانون سب کے لیے برابر ہے اس کو عملی طور پر موٹروے پولیس نے ثابت کیا ہے اقتصادی راہداریوں پر سامان کی نقل و حرکت کو محفوظ بنا تے ہوئے ملکی ترقی اور معیشت میں بھی اس ادارے کا کلیدی کردار ہے۔انہوں نے اس موقع پر موٹروےپولیس افسران و ملازمین کو پچیسویں سالگرہ پر خصوصی مبارکباد بھی دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ موٹروے پولیس ٹریننگ کالج میں ایف آئی اے اور دوسرے اداروں کے افسران کی تربیت اس بات کی غمازی ہے کہ یہ ادارہ نہایت درست سمت میں جارہا ہے۔اور میرے لیے بڑے فخر کی بات میں اس کرپشن فری ادارے میں کام کررہا ہوں۔اور اس کی 25 سالہ ترقی میں سابقہ آئی جی میجر ریٹائرڈ ضیا الحسن نے اہم کردار ادا کیا ہے۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے کہا کہ موٹروے پولیس ترقی کا سفر لاہور سے اسلام آباد 367 کلومیٹر سے شروع کر ملک کے طول و عرض میں چار ہزار کلومیٹر میں بارہ ہزار نفری کے ساتھ کام کر رہی ہے جبکہ آنے والوں دو سالوں میں افسران و ملازمان کی تعداد بیس ہزار ہوجائے گئی ۔انہوں نے مزید کہا کہ موٹروے پولیس پانچ سو سے زائد گم شدہ بچوں کو والدین سے ملوا چکی ہے۔کمانڈنٹ ٹریننگ کالج سید حشمت کمال نے مہمان خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور اس عمل کا آعادہ کیا کہ مستقبل میں بھی موٹر وے پولیس اپنی انتھک محنت سے اپنی شاندار رویات کو برقرار رکھے گی-

  • جھنگ:ڈپٹی کمشنر  نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا

    جھنگ:ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا

    جھنگ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عظیم حمید) ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ کیا۔ جیل سپرنٹنڈنٹ عمار احمد کے ہمراہ جیل کے مختلف حصوں کا دورہ کیا ،جہاں انہوں نے خواتین قیدیوں کو میسر سہولیات وہ انتظامات کا جائزہ لیا،مزید انہوں نے کمپیوٹر لیب، گودام، کچن اور قیدیوں کی مختلف بیرکوں کا دورہ کر کے سہولیات چیک کیا ۔ ڈپٹی کمشنر نے انتظامات کا جائزہ لیتے ہوئے قیدوںسے فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے بھی دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے قیدی بچوں میں کمبل اور گفٹ بھی تقسیم کیے۔انہوں نے جیل میں کھانے پینے کی اشیاءکی کوالٹی کا جائزہ بھی لیا۔اس موقع پر ان کا کہناتھا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات پر قیدیوں تمام ضروری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیںمزید انہوں نے جیل میں انتظامات بارے اطمینان کا اظہار کیا

  • جھنگ : پولیس کی کاروائیاں ، چوری و ڈکیتی میں ملوث 400 سے زائدملزمان گرفتار،6 کروڑ79 لاکھ روپے  کا مال  برآمد

    جھنگ : پولیس کی کاروائیاں ، چوری و ڈکیتی میں ملوث 400 سے زائدملزمان گرفتار،6 کروڑ79 لاکھ روپے کا مال برآمد

    جھنگ،باغی ٹی وی(نامہ نگار) جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے چور ی و ڈکیتی میں ملوث 400 سے زائدملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے6 کروڑ79 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمدکر کے اصل مالکان کے حوالے کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ پولیس نے گزشتہ تین ماہ کے دوران 375مقدمات کو ٹریس کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی میں ملوث 400 ملزمان کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضہ سے 6 کروڑ 79 لاکھ روپے مالیت کامال مسروقہ برآمد کر لیا گیا۔ برآمد ہونے والے مال مسروقہ کی حوالگی کیلئے پولیس لائن جھنگ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ قمر سلطان راجہ، ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی، سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل جھنگ عمار حیدر، صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن حیدر علی، جملہ DSP/SDPOs، جملہ SHOs، انجمن تاجران اور میڈیا نمائندگان شریک ہوئے۔تقریب میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جھنگ قمر سلطان راجہ، ڈپٹی کمشنر جھنگ محمد ارشد بھٹی کے ہمراہ برآمد ہونے والا مال مسروقہ مالکان کے حوالے کیا۔جرائم پیشہ عناصر سے برآمد کئے گئے مال مسروقہ میں نقدی برآمدگی 1 کروڑ 2 لاکھ روپے، موٹر سائیکل 143 عدد مالیتی 1 کروڑ روپے، کار 5 عدد مالیتی1 کروڑ 68 لاکھ روپے، ویگن ہائی ایس مالیتی 35 لاکھ روپے،شہ زور ڈالا مع دھان مالیتی 13 لا کھ روپے، ٹریکٹر 2 عدد مالیتی 40 لاکھ روپے، برآمدگی رکشہ 7 عدد مالیتی 12 لاکھ روپے، مال مویشی بھینس، گائے، بھیڑ، بکری107 عدد مالیتی 1 کروڑ 6 لاکھ روپے، طلائی زیورات مالیتی 4 لاکھ روپے، سولر پلیٹس، انورٹر 98 عدد مالیتی 24 لاکھ روپے، پیٹر انجن ٹیوب ویل و دیگر مال مسروقہ مالیتی 75 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ اس موقع پر ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ عوام الناس کے جان و مال اور عزت کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے۔ جھنگ پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف متحرک کردار ادا کر رہی ہے۔ڈی پی او جھنگ نے واضح کیا کہ سماج دشمن عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کیلئے بلاتفریق کاروائیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائیگا۔چوری شدہ مال مویشی، موٹر سائیکلز اور نقدی برآمد ہونے پر شہریوں نے جھنگ پولیس کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او جھنگ کا شکریہ ادا کیا .

  • ڈیرہ ،شہرمیں محکمہ سول ڈیفنس کی سرپرستی میں پٹرول بم نصب

    ڈیرہ ،شہرمیں محکمہ سول ڈیفنس کی سرپرستی میں پٹرول بم نصب

    ڈیرہ غازیخان باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی سے)شہرمیں محکمہ سول ڈیفنس کی سرپرستی میں پٹرول بم نصب
    ڈیرہ غازیخان کی شہری آبادی سنگین خطرے سے دوچار،کسی بھی وقت کوئی بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے،ڈپٹی کمشنراور کمشنر ڈیرہ غازیخان صرف فوٹوسیشن کرانے میں مصروف ،جب گلی، محلوں اور گنجان آبادی اور بازاروں میں قائم کسی بھی وقت غیرقانونی منی پٹرول پمپ کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تو اس کے نتیجے میںکئی قیمتی انسانی جانیں ضائع ہونے اورناقابل تلافی نقصان کے ذمہ داریوں کے خلاف کارروائی کے کھوکھلے بیانات نہیں سنناچاہتے،کوئی سانحہ رونماہونے سے قبل نوٹس لیا جائے ،عوامی ،سماجی ومذہبی حلقوں کا ارباب اختیار سے مطالبہ
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان شہر کی گلی ، محلوں،گنجان آبادی اور بازاروں میںسول ڈیفنس کی سرپرستی میں غیرقانونی منی پٹرول پمپ پٹرول کسی بھی وقت پٹرول بم میں تبدیل ہوسکتی ہیں ،جس سے شہریوں کو بہت بڑی تباہی کاسامنا کرنا پڑسکتاہے ،محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسرخالدکریم قریشی کی آشیر بادسے غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں خودروجھاڑیوں کی طرح اُگ رہی ہیں جدھر بھی رخ کریں ہر گلی محلے ،گنجان آبای والے علاقوںاور بازاروں اور مین شاہرائوں میں غیرقانونی پٹرول پوائنٹ کی مشینیں لگی ہوئی نظرآتی ہیں ،اگرکسی کودکھائی نہیں دیتی تو وہ ہے محکمہ سول ڈیفنس یا پھردوسرے قانون نافذکرنے والے ادارے کیونکہ ذرائع کاکہنا ہے انہیں غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں سے کئی افسروں کے چولہے چلتے ہیں ،اگر یہ غیرقانونی پٹرول ایجنسیاں ختم کردی گئیں تو آفیسران کیلئے مسائل کھڑے ہوجائیں گے کیونکہ ان کی اپنی تنخواہ میں گذارا نہیں ہوتا ،اسی لئے محکمہ سول ڈیفنس کے اہلکا روں کی بھتہ خو ری کے با عث دکا ندارو ں نے بغیر حفا ظتی آلا ت کے پٹرو ل کی فروخت کے لیے غیر قانو نی مشینیں لگا رکھی ہیں اور پٹرو ل ایجنسیو ں پر پٹرو ل کی فروخت بھی دھڑلے سے جا ری ہے ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کے با عث پہلے بھی کئی حا دثا ت رو نما ہو چکے ہیں لیکن انتظا میہ ٹس سے مس نہیں ہو ئی اور کسی بڑے سانحہ کاانتظارکیا جارہا ہے ،عوامی حلقوں کاکہنا ہے جب کوئی حادثہ یاسانحہ رونما ہوتا ہے توکرپٹ آفیسران کی چاندی ہوجاتی ہے ،وہ اس حادثہ یاسانحہ کی آڑ میں جی بھر کر سرکاری خزانے پر ہاتھ صاف کرتے ہیں ،اسی وجہ سے ضلعی آفیسران حادثہ رونما ہونے کاانتظارکرتے ہیں ۔
    اس وقت ڈیرہ غازیخان کے مختلف گنجان آباد علاقوں جن میں نورنگ آباد،پتھربازار،چوک چورہٹہ،چوک چورہٹہ یاروروڈ،گھنٹہ گھرگول مارکیٹ،گدائی چٹ روڈ،چوک خدابخش پل ڈاٹ، تو نسہ رو ڈ ،ملتا ن رو ڈ ،کو ئٹہ رو ڈ ،پل پیا رے والی ،شہزادکالونی ،رانی بازار ،دستی پل ،کا لج روڈ ،چڑیا گھر روڈ ،نواز شریف پا رک ،ما ڈل ٹا ون روڈ و دیگر جگہو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیاں قائم ہیںجہاں کسی بھی وقت آگ کی ایک چنگاری تباہی مچاسکتی ہے ،جبکہ محکمہ سول ڈیفنس کاڈسٹرکٹ آفیسرخالدکریم قریشی خودان غیرقانونی پٹرول ایجنسیوں پرجاتا ہے خود سرکاری کارمیں بیٹھارہتا ہے اورڈرائیوریا دوسے ملازم کوبھیج کرنقد ما ہا نہ منتھلی وصول کرتا ہے ، ان غیر قانونی ایجنسیوں کے مالکان کو انسا نی جا نو ں سے کھیلنے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے ، ان غیر قا نو نی ایجنسیو ں پر پٹرو ل سے بھڑکی آگ پر قابو پا نے کے لیے نہ کو ئی حفا ظتیانتظامات ہیں اور نہ ہی آگ بھجا نے کے کو ئی آلا ت مو جو د ہو تے ہیں شہر یو ں نے کمشنر ڈیرہ سے فو ری نو ٹس لے کر ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کو بند کرا کے محکمہ سول ڈیفنس کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلا ف فو ری کا رروا ئی کا مطا لبہ کیا ہے۔

  • ٹھٹھہ : مکلی کے قریبی گاؤں گوٹھہ صدیق شورو میں ٹیچرکی وجہ سے سکول بند ، بچوں کا مستقبل تاریک

    ٹھٹھہ : مکلی کے قریبی گاؤں گوٹھہ صدیق شورو میں ٹیچرکی وجہ سے سکول بند ، بچوں کا مستقبل تاریک

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )مکلی کے قریبی گاؤں گوٹھہ صدیق شورو میں سکول سے ٹیچرغائب،بچوں کا مستقبل تاریک ہونے لگا
    تفصیل مطابق مکلی کے قریبی گوٹھہ صدیق شورو میں سکول ٹیچرکئی دنوں سے سکول سے غیر حاضر ہے ، بچوں کو پڑھائی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر سکول ٹیچر کسی دن سکول آتا ہے تو ایک گھنٹہ بھی بچوں کونہیں پڑھاتااور چھٹی کر کے چلاجا تاہے، دوسری طرف مقامی میڈیا کے مطابق سکول ٹیچر کا کہنا ہے طلباء سکول نہیں آتے اس لۓ میں بھی سکول نہیں آتا ، بچوں کے والدین کا کہنا ہے تین سالوں سے ہماری اسکول میں کسی افسر نے چکر لگانےیا سکول کاوزٹ کرنے نہیں آیا، جب سکول میں ٹیچر کے آنے کاشڈول نہیں ہے تو پھر بچے کیسے سکول جائیں ،ٹیچر کے غائب رہنے کی وجہ سے ہمارے بچے کھتی باڑی کے کام کرنے پر مجبور ہو گۓ ہیں ہم نے کئی بار درخواستیں دیں لیکن کچھ نہ ہوا نہ ٹیچر کاتبادلہ ہوا اور نہ ہی کسی افسر نے سکول کا وزٹ کرنے کی زحمت کی ، اعلیٰ حکام اور ڈی ای او ایجوکیشن نوٹس لیں اور سکول میں اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایاجاۓ تاکہ بچے تعلیم جاری رکھ سکیں اور جو بچے مجبوراََ سکول چھوڑ کر کھیتی باڑی کرنے پر مجبور ہیں‌وہ بھی اپنی تعلیم کا سلسلہ دوبارہ جاری رکھنے کیلئے سکول آئیں‌-

  • ٹھٹھہ : پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس۔ شہید محترمہ بے نظیر اور شہید بھٹو کو خراج تحسین پیش کیاگیا

    ٹھٹھہ : پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس۔ شہید محترمہ بے نظیر اور شہید بھٹو کو خراج تحسین پیش کیاگیا

    ٹھٹھہباغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) پاکستان پیپلزپارٹی کا یوم تاسیس۔ شہید محترمہ بے نظیربھٹو اور شہیدذوالفقارعلی بھٹو کو خراج تحسین پیش کیاگیا-
    تفصیل کے مطابق پی پی پی ضلع ٹھٹھہ کی جانب سے یوم تاسیس کے موقعی پر منقعد جلسہ عام پی پی پی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن، ایم پی اے سید ریاض علی شاہ شیرازی،صوبائی زیر نگراں سابق ایم این اے کٹر عبدالواحد سومرو ضلع جنرل سیکریٹری امتیاز احمد قریشی ، سید محمود عالم شاہ بخاری، جام احسان، پیر رحمانی، رئیس عبدالغنی بگھیاڑ ،عزیز بلوچ ، تنویر شاہ شیرازی، عبدالحمید سومرو، خالق سومرو، رسول بخش جاکھرو ، خالق سومرو، حاجی گل حسن سموں ، منور ہلایو، حمیر سرکی، ڈاکٹر طفیل میمن، سپاف امداد سرکی، رضا خشک، پیر سکندر شاہ ، رضا بلوچ، غلام نبی خشک، غلام شبیر سموں، پی پی پی منارٹی ونگ کنہیا لال، رابع پلیجو، بھورو سرکی، بشیر جوکھیو، حاجی غلامصطفے جاکھرو، غلام رسول خشک، شاہنواز لوہار، حیدر شاہ ، حسن علی زنگیانی، صدام سموں ، اور جیالوں نے کثیر تدعاد میں شرکت کی ،تقریب میں یوم تاسیس کے 55 سالہ کیک بھی کاٹا گیا شہید محترمہ بے نظیربھٹو اور شہیدذوالفقارعلی بھٹو کو خراج تحسین پیش کیاگیا-

  • خانقاہ ڈوگراں : پیپلز پارٹی کی ملکی استحکام اور عوامی فلاح کی داستان 3 نسلوں پر  محیط ہے -ملک عمران ڈوگر

    خانقاہ ڈوگراں : پیپلز پارٹی کی ملکی استحکام اور عوامی فلاح کی داستان 3 نسلوں پر محیط ہے -ملک عمران ڈوگر

    خانقاہ ڈوگراں، باغی ٹی وی(نامہ نگار)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماملک عمران ڈوگر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی ملکی استحکام اور عوامی فلاح کی داستان 3 نسلوں پر محیط ہے۔ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں ملک کے طول وعرض میں گونج رہا ہے۔پیپلز پارٹی کی سیاست کا محور غریب عوام ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔نواب ملک عمران ڈوگر نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی وہ واحد جماعت ہے۔ جس نے اپنی سیاست کا آغاز ہی غریب عوام کی فلاح سے کیا اور آج 55 سال گزر جانے کے بعد بھی پیپلز پارٹی اپنے منشور پر عمل پیرا ہے۔ جمہوریت کی مضبوطی ہو یا ملکی استحکام پیپلز پارٹیu نے ہر دور میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ انہوں نے پارٹی کارکنوں سے کہا کہ ہمیں پیپلز پارٹی کی مضبوطی، عوام کی فلاح کے لئے اپنے قائدین بلاول بھٹو اور آصف زرداری کے شانہ بشانہ جدوجہد کرنے کے لئے متحد ہونا ہے۔ہمیں پیپلز پارٹی کو پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بنانے کے لئے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کرنا ہے۔ پارٹی کے قائدین نے جب بھی کارکنوں کو کال دی۔ہم پاکستان کو عظیم مملکت اور عوام کو موجودہ بحرانوں سے نکالنے کے لئے ہر قسم کے جدوجہد کرنے کو تیار ہیں

  • ٹھٹھہ : شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دو بہنوں کا جہیز جل کر خاکستر

    ٹھٹھہ : شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دو بہنوں کا جہیز جل کر خاکستر

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)شادی والے گھر میں آگ لگنے سے دو بہنوں کا جہیز جل کر خاکستر
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ کے قریب گھارو سٹی کی نئی آبادی میں شادی والے گھر میں آگ لگنے کے باعث دو بچیوں کا جہیز جل کر خاکستر ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق گھارو سٹی نئی آبادی میں شادی والا گھر ماتم میں تبدیل اچانک لگنے والی آگ نے دو بہنوں کا جہیز راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہو گیا گھر والے دیکھتے رہے گئے اور سب کچھ جل کر خاکستر ہوگیا متاثرین بے سرو سامانی کے عالم میں کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور سندھ حکومت اور صاحب حیثیت افراد سے مدد کی اپیل تفصیلات کے مطابق گھارو کی نئی آبادی کا رہائش ماہیگیر محمد حنیف ولد جمن گھمن کے کچے دو گھروں میں کل رات اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جہاں گھر کی خواتین نے بھاگ کر اپنی اور بچوں کی جان بچائی متاثرین حنیف اور انکے والد جمن گھمن نے میڈیا کو بتایا کہ وہ انتہائی غریب ہیں جہاں وہ مچھلی پکڑ کر اپنا اور اپنے بچوں کا پیٹ پال رہے ہیں جبکہ انکی دو بیٹیاں ہیں جنکی شادی کی تیاریاں شروع تھیں جنکے لئے ہم نے کپڑے بستر برتن اور کچھ زیور کا بندوبست کیا تھا جبکہ پونے دو لاکھ کی رقم بھی اسی سامان میں چھپا کر رکھی تھی جو اس آگ میں جل کر خاکستر ہوگئے انہوں نے کہا کہ ہماری آنکھوں کے سامنے زندگی بھر کی کمائی راکھ کے ڈھیر میں تبدیل ہوگئی اور وہ کچھ نہیں کرسکے اور ہمارا شادی والا گھر ماتم والا گھر بن گیا ہے اور ہمارا سر چھپانے کا سہارا بھی چھن گیا اب ہم کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں انہوں نے سندھ حکومت مقامی ایم پی اے اور صاحب حیثیت افراد سے مدد کی اپیل کی ہے کہ انکی مدد کریں تاکہ وہ اپنی بچیوں کی شادی کرسکیں اوراپنی زندگی کے معمولات دوبارہ سے شروع کرسکیں۔

  • گوجرہ : موٹرسائیکل رکشہ پر سوار خاتون سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ڈاکوؤں نے چھین لئے

    گوجرہ : موٹرسائیکل رکشہ پر سوار خاتون سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ڈاکوؤں نے چھین لئے

    گوجرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار عبد الرحمن جٹ)موٹرسائیکل رکشہ پر سوار خاتون سے گن پوائنٹ پر لاکھوں روپے کے طلائی زیورات ڈاکوؤں نے چھین لئے
    تفصیل کے مطابق موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے“ رکشہ سوار خاتون سے لاکھوں روپے مالیت کے طلائی زیورات چھین لئے۔معلوم ہواہے کہ آفتاب ٹاؤن گوجرہ کی رہائشی رضیہ بی بی اپنی ہمشیرہ کے ہمراہ شہر سے خریداری کر کے اپنے گھر واپس موٹر سائیکل رکشہ پر جا رہی تھی کہ راستہ میں ایک موٹرسائیکل پر سوار دو نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے رکشہ روک کر اس سے لاکھوں روپے مالیتی3عددطلائی”کڑے“چھین لئے اور کامیاب واردات کے بعد فرارہوگئے۔سٹی پولیس گوجرہ کو واردات سے آگاہ کر دیا گیا ہے۔تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔