Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ : موٹر وے پولیس نے پوری دنیامیں کرپشن فری کااعزازحاصل کیاہے -جاوید اقبال چدھڑ

    گوجرہ : موٹر وے پولیس نے پوری دنیامیں کرپشن فری کااعزازحاصل کیاہے -جاوید اقبال چدھڑ

    گوجرہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار چوہدری عبد الرحمن جٹ) موٹر وے پولیس نے پوری دنیامیں کرپشن فری کااعزازحاصل کیاہے -جاوید اقبال چدھڑ
    تفصیل کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کے احکامات پر زونل کمانڈر شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑنے روڈ سیفٹی اویرنس یونٹ سیکٹر ایم فور ون نے ایجو کیٹر سکول گوجرہ میں روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا۔ جس میں سول سوسائٹی گوجرہ اور صحافیوں نے خصوصی شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر ایم فور ون سپرنٹنڈنٹ پولیس جاوید اقبال چدھڑ بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔ سیمینار میں روڈ سیفٹی بارے بریفنگ دی گئی شرکاء میں بریفنگ میٹریل تقسیم کیا گیا۔ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء میں گفٹ ہیمپرز تقسیم کیے گئے۔اس موقع پر سیکٹرکمانڈر ایم فور ون جاوید اقبال چدھڑنے خطاب کر تے ہو ئے کہاکہ موٹر وے پولیس نے پوری دنیامیں کرپشن فری کااعزازحاصل کیاہے جو اپنے عوام کی جانیں بچانے کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہے اور ٹریفک قوانین کی پاسداری سے ہی حادثات میں کمی لائی جا سکتی ہے طلباء ہمارے ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں جو آج کلاسسزمیں ہیں اور کل ہمارے سیٹس پر ہو نگے۔طلباء خود بھی ٹریفک قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں اور اپنے عزیزوں کو بھی اس سے آگاہ کر یں تاکہ اپنی اورا پنے پیاروں کی جانوں کو حادثات سے محفو ط بنایا جاسکے

  • ٹھٹھہ : جعلسازی سے زمین کی ملکیت تبدیل کرنے پرزمین کے اصل مالکان کا کاغذات کیساتھ محکمہ ریونیو کیخلاف احتجاج

    ٹھٹھہ : جعلسازی سے زمین کی ملکیت تبدیل کرنے پرزمین کے اصل مالکان کا کاغذات کیساتھ محکمہ ریونیو کیخلاف احتجاج

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)جعلسازی سے زمین کی ملکیت تبدیل کرنے پرزمین کے اصل مالکان کا کاغذات کیساتھ محکمہ ریونیو کیخلاف احتجاج
    تفصیل کے مطابق تعلقہ ٹھٹھہ کی یوسی جھمپیر کے کوہستان 7/1 مکان انھواری کے گاؤں نبی بخش ببر کے رہاشیوں نے مکلی میں اپنے زمین کے کاغذات ہاتھوں میں لیکر ریونیو محکمہ ٹھٹھہ کے عملداروں کے خلاف سخت احتجاجی مظاہرہ کیا – مظاہرین وڈیرو نبی بخش ببر ۔عبدالغور ۔دینار امیر بخش مہتاب، رحمت اللہ ببر نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہماری زمینیں انھواری مکان میں 5 سو ایکڑ کے قریب ہیں جس میں ہمارا قدیمی گاؤں پانچ گھروں پر شامل ہے ان زمینوں کے ہمارے پاس فارم 7 سمیت تمام کاغذات موجود ہیں انہوں نے انکشاف کرتے ہوئے کہا ڈی سی آفس ٹھٹھہ کے ریونیو محکمہ کی عملداروں نے ملی بھگت کرکے بڑی رشوت کے عوض ہماری زمین سے 375 ایکڑ زمین KPK کے رہائشی فتح اللہ کنڈی کے نام جعلی کاغذات کے ذریعے منتقل کی جارہی ہے جس کا بوگس جوڈیشنل آڈر بھی نکلنے والا ہے جوکہ ہمارے ساتھ بڑی ناانصافی ہے جس کے خلاف نیب ایف آئی اے ہائی کورٹ وغیرہ میں جائیں گے انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ اتنی بڑی ناانصافی ہونے پر بھی ڈی سی ٹھٹھہ سمیت منتخب نمائندے بھی خاموش ہیں انہوں نے بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ رشوت خور بوگس کھاتے بنانے والے ریونیو محکمہ سمیت ڈی سی آفس ٹھٹھہ کے عملے کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور ہماری زمینیں بچاکر ہمارے ساتھ انصاف کیا جائیے

  • ٹھٹھہ :سڑکیں تعمیر کرنیوالوں کا سڑکیں بند کرنیوالوں کے درمیان مقابلہ ہے- خرم دستگیر خان

    ٹھٹھہ :سڑکیں تعمیر کرنیوالوں کا سڑکیں بند کرنیوالوں کے درمیان مقابلہ ہے- خرم دستگیر خان

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سڑکیں تعمیر کرنیوالوں کا سڑکیں بند کرنیوالوں کے درمیان مقابلہ ہے- خرم دستگیر خان
    تفصیل کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ پاکستان میں تعمیر کرنیوالوں اور تخریب کاری کرنیوالوں کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے یہ مقابلہ سڑکیں تعمیر کرنیوالوں اور اسے بند کرنیوالوں کے درمیان ہے یہ مقابلہ ونڈ ٹربائن کھڑا کرنے اور اسے روکنے والوں کے درمیان ہے اس مقابلہ میں تعمیر کرنے والے جیتیں گے، دیا جلانے والے جیتیں گے، بجھانے والے نہیں جیتیں گی۔ اور ہم نواز شریف کے کارکن تعمیر کرنیوالوں میں شامل ہیں-
    وفاقی وزیر نے جھمپیر میں گل احمد ونڈ ملز اور میٹرو ونڈ ملز کی 110 میگا واٹ بجلی پیدا کرنے کی افتتاحی تقریب ،جھمپیر گرڈ اسٹیشن ٹو کے افتتاح اور میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا یہ موبائل اور ٹی وی اسکرینوں پر جتنا چاہیں شور کرلیں کچھ نہیں ہوگا عوام ان کی اصلیت جان چکے ہیں جو ملک پیچھے جارہا تھا آج وہ آگے جارہا ہے پاکستانی عوام کی زندگی بہترہونے جارہی ہے ہمارے پاس بجلی پیدا کرنے کے پانچ قدرتی وسیلہ موجود ہیں جن میں ہوا ،سورج ،پانی ،کوئلہ اور جوہری توانائی شامل ہے ،نئے ڈیم بنیں گے نئے پاور پلانٹس لگ رہے ہں شمسی توانائی سے دس ہزار میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے منصوبے پر اگلے ماہ پیش رفت ہوگی پاکستان میں جلد بجلی کی قیمت کم ہوگی کیونکہ ونڈ ملز سے بجلی بنانے کی اوسط قیمت کم آرہی ہے پاکستان میں بجلی تو موجود ہے لیکن سستی بجلی نہیں ہے ہم تھر کول سے جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ ماحول دوست بجلی پیدا کریں گے ونڈ ملز ،ہائڈرل اور کول کے پاور پلانٹ منصوبے مکمل ہورہے ہیں ملک کی ترقی کی خواہش رکھنے والی جماعت کا ھونا ضروری ہے ترقی مخالف کا تجربہ ہم عمران خان کی صورت میں کر چکےہیں جو ترقی اور غریب کے دشمن تھے
    وفاقی وزیر نے عمران خان کے اسمبلی توڑنے کے اعلان کے سوال پر شعر پڑھتے ھوئے کہا نہ خنجر اٹھیں گے نہ تلوار ان سے
    یہ اعلان صرف خبروں میں رہنے کے لئے دیتے ہیں ان پر توجہ نہیں دینی چاہئے کیونکہ پچھلے نو سالوں سے فتنہ خان کا انحصار کے پی کے کے حکومتی وسائل پر ہی ہے ان کا ہیلی کاپٹر اپنے لئے ٹیکسی کی طرح استعمال کرتے ہیں اپنی سوشل میڈیا ٹیم کے سینکڑوں لوگوں کو نوکریاں دی ہیں اس لئے یہ ہونا نہیں ہے 16 نومبر کو جیو نیوز کے اینکر کے خلاف دنیا بھر کی عدالتوں میں مقدمہ کرنے کا اعلان کیا لیکن آج پندرہ دن گزر جانے کے باوجود کچھ نہیں ہوا اگر اسمبلی توڑی گئ تو وفاقی حکومت آئین اور قانون کے تحت صاف اور شفاف الیکشن کروائے گئ وفاقی وزیر نے گل احمد اور میٹرو ونڈ ملز کے 110 میگاواٹ کے دو پلانٹس کا افتتاح کیا وفاقی وزیر نے جھمپیر میں این ٹی ڈی سی کی جانب سے 8250 ملین کی لاگت سے تعمیر ہونیوالے جھمپیر گرڈ ٹو اور ٹرانسمشن لائنوں کے نیٹ ورک کا بھی افتتاح کیا

  • ٹھٹھہ : جے ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی پاس کو تقرری آڈر نہ ملنے پر احتجاج اور دھرنا، بدین،کراچی روڈ بلاک

    ٹھٹھہ : جے ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی پاس کو تقرری آڈر نہ ملنے پر احتجاج اور دھرنا، بدین،کراچی روڈ بلاک

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) جے ای ایس ٹی اور پی ایس ٹی پاس کو تقرری آڈر نہ ملنے پر احتجاج اور دھرنا، بدین،کراچی روڈ بلاک
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ اور سجاول اضلاع کے آئی بی اے ٹیسٹ دینے کے بعد 33 سے 39 مارکس حاصل کرنے والے امیدواروں کا مکلی بائے پاس پر دھرنا ٹھٹھہ سے بدین اور کراچی آنے جانے والے راستے بند ،ٹرینگ کرانے کے باوجود تقرری کے آڈر جاری نہ ہونے کے خلاف متاثر پی ایس ٹی اور جی ایس ٹی کے امیدواروں شعیب پلیجو گلزار خاصخیلی فواد میمن رضا محمد کلمتی کی سربراہی میں کئی سو امیدواروں کا دھرنا سخت نعرے بازی ،حکومت اور محکمہ تعلیم کی انتظامیہ کا رویہ ہم سے سوتیلی ماں جیسا ہے ٹرینگ کرانے کے باوجود ڈیڑھ مہینے سے پریشان کیا جارہا ہے مظاہرین کا موقف

  • ٹھٹھہ :شہر کی پرانی مچھلی مارکیٹ میں پولیس کی سرپرستی میں پرچی جواء کی دکان کھل گئی

    ٹھٹھہ :شہر کی پرانی مچھلی مارکیٹ میں پولیس کی سرپرستی میں پرچی جواء کی دکان کھل گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )شہر کی پرانی مچھلی مارکیٹ میں پولیس کی سرپرستی میں پرچی جواء کی دکان کھل گئی، کوئی بھی روک نہیں سکتا
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر میں منشیات تو پہلے ہی کھلے عام فروخت ہو رہی ہے اب شہر کی پرانی مچھلی مارکیٹ میں پولیس کی سرپرستی میں پرچی جواء کی دکان کھل گئی، کوئی بھی روک نہیں سکتا،ذرائع کا کہنا ہے کہ پرچی جواء کی دکان مالک کے پولیس کے اندر اثر رسوخ ہے اور بتایا گیا ہے یہ دکاندار ایس ایچ او سمیت پولیس کے بڑے افسران کو راضی رکھتا ہے اس اسے شہر کی غریب عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کی کھلی چھٹی ہے تھانہ ٹھٹھہ کا ایس ایچ او خاموش ہے کیونکہ آکڑہ پرچی چلانے والے کہتے ہیں ہم ایس ایچ او کو ہفتہ دیتے ہیں،اس لئے ہمیں اجازت ملی ہے، اب ٹھٹھہ کے شہری آکڑہ پرچی کھیلتے اپنی گھر کے سامان بھی بیچنے لگے ہیں ، ٹھٹھہ کے عوامی وسماجی ومذہبی حلقوں نے پولیس کے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کامطالبہ کیا ہے.

  • چونیاں : ڈکیتی کی وارداتوں کا نہ رکنے والا  نان سٹاپ سلسلہ جاری

    چونیاں : ڈکیتی کی وارداتوں کا نہ رکنے والا نان سٹاپ سلسلہ جاری

    چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) سرکل بھر میں ڈکیتی کی وارداتوں کا نہ رکنے والا سلسلہ نان سٹاپ جاری، شہری سرعام لٹنے لگے ،پولیس روایتی فرضی کاروائی کرنے تک محدود،
    تفصیلات کیمطابق گزشتہ دو روز میں سرکل چونیاں کے تھانہ الہ آباد کی حدودمیں دو وارداتیں ،پہلی واردات میں چونیاں کے رہائشی شہری راشد لطیف جو کہ رائس ملز میں اکاونٹنٹ کی ملازمت کرتے اس کیساتھ بنک جاتے ہوئے پکھوکی میں مین روڈ پر دن دہاڑے واردات دو موٹر سائیکل سوار ڈاکو گن پوائنٹ پر موبائل اور 30000 روپے نقدی لوٹ کر فرار جبکہ دوسری واردات میں ببرکھائی گاؤں کے رہائشی حافظ عبدالمنان جو کہ گورنمنٹ کالج کے پروفیسر ہیں فیملی کے ساتھ جاتے ہوئے شام کے وقت گاوں ببرکھائی کے قریب واردات موٹر سائیکل سوار ڈاکو موبائل اور 6000روپے نقدی ،سروس کارڈ،شناختی کارڈ لوٹ کر فرار پولیس روایتی کاروائیوں میں مصروف بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں میں خوف وہراس پھیل گیا شہریوں نےپولیس اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا سرکل چونیاں میں ڈکیتیوں کے نان سٹاپ چلنے والے سلسلے کو ختم کریں اور شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔

  • اپر چترال  میں صوبائی حلقوں کے مابین ہونے والے مختلف کھیلوں کے  ٹرائلز اختتام پذیر

    اپر چترال میں صوبائی حلقوں کے مابین ہونے والے مختلف کھیلوں کے ٹرائلز اختتام پذیر

    اپر چترال(گل حماد فاروقی) ضلع اپر چترال میں محتلف کھیلوں کے ٹرائلز اختتا م پذیر ہوئے۔
    ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان کی ہدایات پر صوبائی حلقوں کے مابین ہونے والے (Inter Constituency Games) مقابلوں کے ٹرائلز تین دن تک ضلع اپر چترال کے گھلی پلے گراونڈ بونی میں جاری رہی جس میں رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے ون کے فوکل پرسن ہدایت اللہ، ADC اپر فدالکریم،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عثمان، کرکٹ، والی بال اور فٹ بال ایسوسیشن کے صد ور اوار کوچز نے بھی شرکت کی۔
    باغی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے ضلع اپر چترال کے ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عثمان نے بتایا کہ صوبائی محکمہ سپورٹس کے ہدایت پر یہاں فٹ بال، والی بال اور کرکٹ کے شوقین کھلاڑیوں کے درمیان پہلے اپنے حلقہ میں ان کا ٹرائیل لیا گیا اور ان میں مقابلے ہوئے جو کھلاڑی اس میں کامیاب ہوئے یعنی اپنے حلقہ میں جو ونر ہوں گے ان کو ضلع سطح پر نمائندگی کا موقع دیا جائے گا اس کے بعد وہ ریجنل سطح پر کھیلیں گے اور ان تمام مراحل میں سے گزرنے کے بعد ان کھلاڑیوں کو صوبائی سطح پر بھیجے جائیں گے جہاں وہ صوبائی سطح پر ہونے والے مقابلوں میں حصہ لیں گے۔

    محمد عثمان کا کہنا ہے کہ یہ کھلاڑی صوبائی سطح پر ہونے والے کھیلوں میں اپنے ریجن کی نمائندگی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان تینوں کھیلوں میں جن کھلاڑیوں نے حصہ لیا ان کی عمر کی حد 29 سال تک رکھی گئی تھی۔ٹرائیل کے بعد ٹیم سلیکشن ہوتی ہے۔ چترال لوئیر اور اپر میں کوئی اور حلقہ نہیں ہے۔ جس طرح سوات، پشاور وغیرہ میں ایک ہی ضلع کے اندر محتلف حلقے ہوتے ہیں کیونکہ وہاں آبادی زیادہ ہے تو ایک ہی ضلع میں کئی اراکین صوبائی اسمبلی بھی ہوتے ہیں چترال میں فی الحال صرف ایک ہی ایم پی اے ہے۔

    DSO اپر چترال عثمان نے اس کے طریقہ کار پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ پہلے ا ن ٹرائیل میں حلقوں کے بیچ میں یہ گیم ہوتے ہیں اس کے بعد یہ پھر ضلع سطح پر چیمپین بنیں گے۔ لوئیر اور اپر چترال کا ایک ہی حلقہ ہے تو وزیر کھیل اور ڈائریکٹر جنرل نے ہمیں اس حلقے کیلئے ان کھیلوں میں ٹرائیل لینے کیلئے ایک ٹاسک دیا تھا۔ اس کے بناء پر ضلع اپر چترال میں الگ ٹیموں کا انتحاب ہوگا اور اپر چترال میں الگ ٹیموں کی سیلکشن ہوگی

    عثمان کے مطابق فٹ بال میں بہت زیادہ کھلاڑیوں نے ٹرائیل دے دیا ان کی انتحاب کیلئے باقاعدہ سلیکشن کمیٹی تشکیل دی گئی ہے اور اس کمیٹی میں کافی ماہر کھلاڑی شامل ہیں ان کے رائے کے مطابق ان کھلاڑیوں کو چنا جائے گا۔ان میں سولہ کھلاڑی لے رہے ہیں اور دو آفیشل لے رہے ہیں۔اسی طرح کرکٹ میں بھی 16 کھلاڑی اور 2 آفیشل یعنی عملہ لے رہے ہیں۔ والی بال میں 12 کھلاڑی ہوں گے اور دو افیشل۔چونکہ اپر چترال میں سردی کا موسم بہت جلد شروع ہوتا ہے تو اکتوبر کے مہینے میں یہاں سے لوگ نیچلے اضلاع کی طرف چلے جاتے ہیں اور سردیاں وہاں گزارتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سردیوں میں یہاں بہت کم لوگ رہتے ہیں۔ان میں بڑے بڑے نامور کھلاڑی بھی نیچے چلے جاتے ہیں۔

    ان ٹرائل میں تین سو کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ایک سوال کے جواب میں عثمان نے بتایا کہ ہمارے پاس کافی قابل کھلاڑی موجود ہیں ہمارے ہاں اچھے کھلاڑی ہیں اور امید ہے کہ ہمارے کھلاڑی اپنے مد مقابل کو Tough ٹائم دیں گے۔ یعنی اپنے مد مقابل کے ساتھ خوب مقابلہ کریں گے۔

    اب یہ ٹیم انتہائی میرٹ پر ہم ٹیم منتحب کریں گے اور میں پر امید ہوں کہ چترال کی ٹیم ان مقابلوں میں چیمپین بنیں گی۔ انہوں نے نوجوان نسل کو اپنے پیغام میں کہا کہ وہ میدان میں آجائے اور اپنے صلاحیتوں کو بھر پور طریقے سے استعمال کرکے اپنی قابلیت کا مظاہرہ کریں اور لوگوں کو دکھادیں کہ آپ میں کتنا دم ہے۔

  • دراہمہ : صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام 26 کلو 400 گرام چرس برآمد

    دراہمہ : صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام 26 کلو 400 گرام چرس برآمد

    دراہمہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارعبدالوحید رند ) تھانہ دراہمہ پولیس کی کاروائی صوبہ بلوچستان سے پنجاب لائی جانے والی چرس کی سمگلنگ ناکام 26 کلو 400 گرام چرس برآمد۔
    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ دراہمہ نے بتایا کہ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت پر منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کریک ڈاون جاری ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے منشیات کی سمگلنگ ناکام بنا دی گئی اسی سلسلے میں تھانہ دراہمہ پولیس نے ڈالہ نمبر9255/KH کو روکا تو ڈالہ کا ڈرائیور فرضو ولد پکار سے گٹو برآمد ہوا گٹو کو کھول کر تلاشی لینے پر گٹو میں سے کل 26 کلو 400 گرام چرس برآمد ہوئی۔ تھانہ دراہمہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید قانونی کاروائی شروع کر دی۔اس موقع پر ایس ایچ او دراہمہ عمران خالد کا کہنا تھا کہ ایس پی انوسٹی گیشن غیور احمد خان کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل صدر اعجاز احمد بخاری کی سپرویژن میں منشیات سمگلروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے ایسے جرائم پیشہ افراد کو کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

  • ٹھٹھہ:دھابیجی، پاک فوج کے حمایت میں ریلی، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ،شرکاء

    ٹھٹھہ:دھابیجی، پاک فوج کے حمایت میں ریلی، پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ،شرکاء

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی )پاک فوج کے حمایت میں ریلی,پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ،شرکاء
    تفصیل کے مطابق سول سوسائٹی دھابیجی،صحافیوں اور سیاسی سماجی رہنما قاری عبدالسلام تنولی ۔ڈاکٹر مشرف خان ۔عبدالجبار آرائیں ۔قاری محمد فیاض ۔کاشف آرائیں ودیگر کی قیادت میں غریب آباد مارکیٹ سے پاک فوج کے حمایت میں ریلی نکالی گئی اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ہماری ریڈ لائن ہے ہم ان کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوں گے پاک فوج ملک کے دفاع اور امن کی ضامن ہے اس موقع پر ریلی کے شرکاء نے پاک فوج کے حق میں نعرے بازی کرتے رہے جبکہ آرمی چیف اور جوائنٹ چیف آف سٹاف پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوۓ مبارک باد بھی دی گئی-

  • ٹھٹھہ : گوٹھ سبزعلی خان بروہی جنگشاہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

    ٹھٹھہ : گوٹھ سبزعلی خان بروہی جنگشاہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا

    ٹھٹھہ : گوٹھ سبزعلی خان بروہی جنگشاہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )گوٹھ سبزعلی خان بروہی جنگشاہی میں فری میڈیکل کیمپ لگایا گیا
    تفصیل کے مطابق فوکل پرسن ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس ٹھٹھہ ڈاکٹر غلام علی داھیو کے جانب سے ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ پیرانی فارم ہاؤس گوٹھہ سبز علی خان بروھی جنگشاھی میں لگایا گیا ،جس میں ڈاکٹر مدد علی جوکھیو اپنے اسٹاف کے ساتھ بہترین کارگردگی کا مظاہرہ کیا ڈاکٹروں کا کہنا تھاکہ اس علاقے میں کھانسی، دمہ،جلد،معدہ اور زکام کے مریضوں کی تعداد زیادہ تھی جنہیں چیک اپ کے بعد ادویات مفت دی گٸیں فوکل پرسن ڈی ایچ او ٹھٹھہ کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ سے غریب مریضوں کو بہت فاٸدہ پہنچا.