خیبر پختونخواہ کے معروف سماجی کارکن اور مقبول نوجوان رہنماء ذیشان ہوتی نے صوبائی یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ کے نئے چئیرمین کے عہدے کا قلمدان سنبھال لیا۔ مردان سے تعلق رکھنے والے ذیشان ہوتی کا شمار خیبر پختونخواہ کی مثالی، مقبول اور ہردلعزیز نوجوان شخصیات میں ہوتا ہے۔ ذیشان ہوتی صوبائی یوتھ اسمبلی خیبرپختونخواہ کے بانی رکن ہیں اور اپنے مثالی سماجی کردار کے باعث نوجوانوں سمیت ہر مکتبہ فکر میں خاصے مقبول ہیں۔ مثالی شخصیت کے عہدہ سنھبالتے ہی خیبرپختونخواہ کے نوجوانوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ باغی ٹی وی سے اظہار خیال کرتے ہوئے چئیرمین ذیشان ہوتی نے باغی ٹی وی کو بتایا کہ وہ صوبائی اسمبلی کو نوجوانوں کے لیے ایک مثالی تربیت گاہ بنائیں گے۔ ذیشان ہوتی نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ نوجوانوں کی کردار سازی پر مکمل توجہ دیں گے تاکہ کل کو یہ نوجوان عملی زندگی میں حقیقی معنوں میں ملک و قوم کی خدمت کریں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سندھ کے آثار قدیمہ، بھنبھورکے آثار کو محفوظ کرنے کے بارے میں مزید تحقیق
محکمہ آرکیالوجی سندھ اور اٹلی کی مشترکہ یونیورسٹیز کے آرکیالوجی ماہرین کی مدد حاصل کر کے سندھ کے آثار قدیمہ بھنبھورکے آثار کو محفوظ کرنے کے بارے میں مزید تحقیق کی جار رہی ہے۔میرپورساکرو سے قادرنوازکلوئی کی رپورٹ
-

محمد پور دیوان فلتھ ڈپو بن گیا
محمد پور دیوان باغی ٹی وی(نامہ نگار،جنید احمدانی) تاریخی تجارتی تعلیمی ثقافتی قصبہ محمد پور دیوان جس کی ابادی تقریباً اسی ہزار کے قریب ہے اکسیویی صدی کے اس دور جدید میں پتھر کے زمانے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور ضلع راجن پور کادل گندگی کوڑا کرکٹ عفونت کے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہو چکا ہے حشرات الارض کی تعداد میں اضافے سے شہری خوفزدہ وبائ امراض میلریا دماغی ملیریا کھانسی بخار الرجی خارش دمہ ٹی بی کے امراض خطرناک شکل اختیار کر گئے زیر زمین پانی کڑوا مضر صحت ہونے سے شہری بزرگ جوان خواتین بچے گردے فیل ہونے کالے یرقان کے باعث لقمہء اجل بن گئے لیاقت علی خانزادہ راجپوت گردے فیل ہونے کے باعث جان جان آفریں کے سپرد کر دی شہری پانی کی بوند بوند کو ترس کر رہ گئے گندگی کوڑا کرکٹ عفونت کے باعث شہریوں کا جینا سانس لینا محال بن گیا وبائ امراض پھوٹ پڑے ملیریا دماغی ملیریا کھانسی بخار دمہ خارش الرجی وبائ امراض پھیل گئے حشرات الارض سانپوں کی تعداد میں خطرناک اضافے سے شہری سہم گئے مساجد مارکیٹوں بازاروں عبادت گاہوں کے اطراف گندگی کے انبار عفونت سے شہریوں کا جینا سانس لینا بھی محال بن چکا ہے زیر زمین پانی کڑوا مضر صحت ہونے سے جوان بچے بوڑھے خواتین موت کی وادی۔ میی جاچکے ہیں زمیندار لیاقت علی خانزادہ گردے فیل ہونے کے باعث جان جان آفریں کے سپرد کر دی مکینوں شہریوں سماجی تعلیمی مزہبی حلقوں میں تشویش کی شدید لہر ارباب اختیار کی مجرمانہ خاموشی منتخب اراکین اسمبلی خاموش تماشائی سماجی تعلیمی ثقافتی حلقوں محمد فہیم محمد نعیم محمد نعمان شہزاد احمد محمد رحیم محمد وسیم ذوالفقار علی محمد اسد محمد حسن محمد حسین زین العابدین محمد عثمان سمیت دیگر نے سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صحت وصفائی کی مخدوش صورتحال کا منتخب اراکین اسمبلی کمشنر ڈی جی خان ڈویژن ڈپٹی کمشنر راجن پور سے صورت حال کا نوٹس لیتے صحت وصفائی کا مستقل نظام قائم کرنے گندگی کوڑا کرکٹ کے ڈھیر ہنگامی بنیادوں پر اٹھانے اور شہریوں کو پینے۔ کیلئے صاف شفاف واٹر فلٹیرشن پلانٹ کی تنصیب کرنے واٹر سپلائی اسکیم چالو کرنے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ شہری صاف ستھرے ماحول میں سانس لے سکیں میٹھے پانی سے قیمتی جانیں محفوظ رہ سکیں فوری واٹر سپلائی اسکیم چالو کرنے اور واٹر فلٹیرشن پلانٹ کی تنصیب کا مطالبہ بھی کیا ہے تاکہ گردے فیل ہونے اور کالے یرقان وپیٹ کے پچیدہ امراض سے شہری محفوظ رہ سکیں ۔
-

فشریز ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے کینجھر جھیل میں کروڑوں کی تعداد میں مچھلی کا بیج چھوڑا گیا۔
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی)فشریز ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے کینجھر جھیل میں کروڑوں کی تعداد میں مچھلی کا بیج چھوڑا گیا۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت ای ای پی فشريز ڈپارٹمنٹ کے تعاون سے پچھلٕے چار سالوں سے کینجھر جھیل میں کروڑوں کی تعداد میں مچھلی کا بیج چھوڑا جارہا ہے اور WWF اور فشریز کے تعاون سے کینجھر کنرزرویشن نیٹ ورک نے کینجھر جھیل کے داخلی اور خارجی بیراجوں پر جال لگا کر جھیل سے زائع ہونے والی مچھلیوں کو محفوظ کر رکھا ہے جسکی وجہ سے کینجھر کے ماہیگیروں کے روزگار میں خاطر خواہ اضافہ ہورہا ہے لیکن افسوس چند ماہیگیر دشمن عناصر پچھلے چھ ماہ سے بولو گھجو، گھائو، بنگالی ٹائپ کے غیر قانونی نقصان دہ جال لگا کر مچھلیوں کی نسل کشی کر رہے ہیں جس کی اطلاع فشریز کے اعلیٰ افسران کو دی گئی ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹر فشریز ٹھٹہ فقط بل بنارہا ہے DG فشریز نے نوٹس لیا اور حکم جاری کیا کہ فوراً غیر قانونی جھال کے خلاف آپریشن کیا جائے جس پر غلام مصطفیٰ میمن نے غصے میں آکر KCN کے رضاکار ماہیگیروں کے لیگل جال چھین کر لے گیا ہے جبکہ چھ ماہ سے جھیل کو تباہ کرنے والوں کو جان بوجھ کر چھوٹ دی جارہی ہے اور KCN کے ممبران ماہیگیروں کے لائسنس بنانے سے انکار کر رہا ہے اور کینجھر کے ماہیگیروں سے لائسنس کی مد میں ایک دو ہزار مزید مانگ رہا ہے کینجھر کنزرویشن نیٹ ورک کے رہنماء انیس ھیلایو، ارشاد عمر گندرو، سید بچل شاھ کاظمی، ابراہیم گندرو، غلام نبی گندرو، عبد الرؤف پالاری، عبدالغفور گندرو، موسیٰ منچھری، ساجد علی گندرو، محسن علی گندرو، سلیم گندرو اور دیگر نے ڈی جی فشریز ڈائریکٹر ان لینڈ فشریز ڈی سی ٹھٹہ اور ديگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کرتے ہوۓ کہا کہ ڈپٹی ڈائریکٹر ٹھٹہ کو ہٹا کر کوئی فرض شناس افسر کو لا کر کینجھر کو بچایا جاۓ۔ -

چونیاں ویسٹ الہ آباد کے مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن،ایک سو سے زائد بجلی چور گرفتار
چونیاں،باغی ٹی(نامہ نگار) لیسکوسب ڈویژن ویسٹ الہ آباد کا مختلف علاقوں میں کریک ڈاؤن،ایک سو سے زائد بجلی چور رنگے ہاتھوں گرفتار،تھانہ الہ آباد میں 73جبکہ کنگن پور میں 37 بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج،بجلی چور معاشرہ کے ناسور ہیں انکے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،صارفین کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچنے کے لئیے ڈائریکٹ میرے دفتر میں آئیں جائز کام میں تاخیر نہیں ہو گی،ان خیالات کا اظہار حال ہی میں تعینات ہونے والے ایس ڈی او انجینئر محمد شکیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ لیسکو سب ڈویژن ویسٹ الہ آباد نے رواں ماہ میں ایک سو سے زائد بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے جنکے خلاف تھانہ الہ آباد اور کنگن پور مقدمات درج کروا دئیے گے ہیں بجلی چوری میں ملوث تمام افراد اورڈیفالٹرز کو یہ ہدایت جاری کی جا رہی ہے کہ اپنے محکمانہ واجبات کلئیر کروائیں بصورت دیگر انکے کنکشن منقطع کر دئیے جائیں گے انجینئر محمد شکیل کا مزید کہنا تھا کہ بجلی چوری میں ملوث افراد قومی چور ہیں انکے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا جائز کام کے لئیے آنے والے صارفین کے لئیے میرے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں بغیر کسی لالچ کے جائز کام کئیے جائیں گے انہوں نے تمام ملازمین کو بھی ہدایت جاری کر رکھی ہے کہ وہ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بناتے ہوئے صارفین کی خدمت میں کوئی کسر باقی نا چھوڑیں
-

تحصیل گوجرہ بنیادی مسائل کا گڑھ بن گیا۔شہری بنیادی سہولیات سے محروم
تحصیل گوجرہ بنیادی مسائل کا گڑھ بن گیا۔شہری بنیادی سہولیات سے محروم
مکتوب گوجرہ ، نامہ نگار باغی ٹی وی عبد الرحمن جٹ
تحصیل گوجرہ بنیادی مسائل کا گڑھ بن گیا۔شہری بنیادی سہولیات سے محروم ہو گئے،شہر کے بازاروں میں قبضہ مافیا نے تجاوزات قائم کر کے شہر کا حسن تباہ کر دیا،اندرون شہر سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ کھنڈرات کا منظرپیش کر نے لگیں، حادثات معمول بن گئے،شہر بھر میں موٹر سائیکل رکشہ ڈرائیوروں نے خود ساختہ رکشہ سٹینڈ قائم کررکھے ہیں۔رکشاؤں کے شورنے شہریوں خصوصامریضوں کی زندگی کو عذاب میں مبتلا کر رکھا ہے۔سبزی منڈی کا شہر سے باہر منتقل نہ ہو ناعوام کیلئے درد سر بناہوا ہے سبزی اورفروٹ فروشوں کی طرف سے صبح کے اوقات میں منڈی سے باہر روڈپر اپنا خریدو فروخت کا سلسلہ شروع کر دیاجاتا ہے جہاں سے گورنمنٹ گرلزکالج اورسکول جانیوالی طالبات کوگزرنے میں شدید دشواریوں کا سامناکرناپڑتا ہے جہاں پر بیہودہ زبان بھی استعمال ہوتی ہے۔

مین قائداعظم روڈ،نیشنل بینک روڈ،چوک ملکانوالہ،تھانہ بازار بے اور پوسٹ آفس روڈ ہنگم ٹریفک کی زدمیں ہے جہاں پر ٹریفک کے باعث کئی کئی گھنٹے تک روڈزکا بلاک رہنامعمول بنا ہواہے اور مردوخواتین وچھوٹے بچوں کاپیدل گزرنا بھی محال ہے اور ٹریفک سٹاف گوجرہ کاعملہ ان شاہراہوں پر ٹریفک کو کنٹرول کر نے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے۔جبکہ انتظامیہ نے مسائل پرقابو پانے کیلئے شہر کے بازاروں اور گلیوں کے اطراف میں ”سنگل“ لگادئیے ہیں مگر حالات جوں کے توں ہیں ہتھ ریڑیاں اوررکشے شہریوں کیلئے پہلے سے زیادہ مسائل پیدا کرر ہے ہیں۔ تجاوزات یہاں کا سب سے بڑا مسئلہ بنا ہو اہے جہاں پر خریداری کیلئے آنے والوں کومشکلات درپیش ہیں۔جبکہ عملہ شہر میں ماسوائے ”ٹریکٹر ٹرالی“ کو گھمانے اورپٹرول کا ضیا ع کر نے میں مصروف دکھائی دیتا ہے۔شہر میں صحت وصفائی کا بھی فقدان ہے قبل ازیں ہفتہ وار شہر کے مین نالوں کی مکمل طور پر صفائی کی جاتی تھی جس سے لوگ سکھ کا سانس لیتے تھے موجودہ حالات میں نالوں کی صفائی کوکئی کئی مہینے گزر جا تے ہیں مگر عملہ صفائی بازاروں میں دکھائی نہیں دیتا اور نالے گندگی سے بھرے رہتے ہیں جس کی وجہ سے بارشوں کے دنوں میں بارش کا پانی نالوں میں گندگی بھری ہو نے کے باعث دکانوں میں داخل ہو جاتاہے اور دکانداروں کو زہنی کوفت اٹھاناپڑتی ہے جبکہ دکاندارنالوں سے اٹھنے والے تعفن کی وجہ سے بھی زہنی مریض بنے ہو ئے ہیں۔شہریوں کی جانب سے بارہا ارباب اختیار کوآگاہ کیا جاتاہے مگر افسران سنی ان سنی کر دیتے ہیں۔موجود حالات میں نالوں کی صفائی کوبہتر بنانے کی اشد ضرورت ہے۔شہربھر کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ چکی ہیں جہاں پر ٹریفک حادثات معمول ہیں ان سڑکوں سے اُٹھنے والی گردوغبار نے ناک کان گلے کے امراض میں مبتلا شہریوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے جبکہ ان سڑکوں کی تعمیراور دیگر ترقیاتی منصوں کیلئے تقریباعرصہ چار سال سے حکام بالاکی طر ف سے بلند وبانگ دعوے ہو تے رہے مگر وہ دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ان دعوؤں کو عملہ جامہ نہ پہنایاجا سکااور شہری مسائل میں دن بدن اضافہ ہو تا چلا گیا۔شہر میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں آسمان پر پہنچ چکی ہیں دکانداروں کی طرف سے خودساختہ مہنگائی نے عوام کے لئے بے تحاشامشکلات پیداکر رکھی ہیں۔جسے فی الفور کنٹرول کر نے کی ضرورت ہے۔عوامی سماجی شہری حلقوں نے اعلی حکام سے مطالبہ کیاہے کہ شہری مسائل کو فی الفور حل کیا جائے تاکہ عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔ -

ٹھٹھہ : روڈ حادثات ایک جاں بحق ،متعدد زخمی
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) روڈ حادثات ایک جاں بحق ،متعدد زخمی
تٍصیل کے مطابق حیدرآ باد روڈ پر سونڈا کے قریب حاجی خمیسو خاصخلی گوٹھ کے سامنے روڈ پرسوزوکی پک اپ سے اتر کرسڑک پار کرنے والا 15 سالہ لڑکا دیدار عرف دندو ولد سلیم خاصخلی کے سامنے آنے والی تیز رفتار لینڈ کروزرکی زد میں کرشدید زخمی ہوگیا، لڑکے کو ٹکر مارنے والی لینڈ کروزر والے نے اٹھا کے سول ہسپتال مکلی پہنچایا جہاں پروہ لڑکا زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فوت ہو گیا، اس دوران لینڈ کروزر والے نے فرار ہونے کی کوشش کی لیکن لڑکے کےورثاء نےاسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا جب بچے کی لاش گوٹھہ حاجی خمیسو خاصخلی پہنچی تو گھر میں کہرام مچ گیا، دوسری جانب ٹھٹھہ کے قریب حیدرآباد روڈ پر اٹک پٹرول پمپ کےساتھ موٹر سائیکل اور ٹریکٹر میں ٹکر کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار گل محمد ملاح شدید زخمی ہو گیا جس کو سول ہسپتال مکلی میں داخل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت تشویش ناک حالت بتائی جارہی ہے. -

چوک قریشی: غازی گھاٹ نالہ کی پل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔حادثات معمول
چوک قریشی،باغی ٹی وی ( جمشید سہرانی کی رپورٹ ) غازی گھاٹ نالہ کی پل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔حادثات معمول
تفصیل کے مطابقغازی گھاٹ نالہ کی پل عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔حادثات معمول بن چکے ہیں، مقامی لوگوں کو آمدورفت میں شدید دشواری کاسامنا کرنا پڑرہاہے، کئی مریض اس پل کی وجہ سے جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں ۔ سیم نالہ پل نہر غازی گھاٹ کی پل 3 سال سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ۔ مقامی ایم پی اے اور ایم این اے کے لیے سوالیہ نشان ؟ سیم نالہ والی پل سینکڑوں بستیوں کی اکلوتی پل ہے جن میں بستی امانوں والا بستی کمالی والا بستی پیڑانگی والا شامل ہیں ۔ کاشت کاری کا سارا دارومدار اس پل سے ہے جو اب سب لوگوں کے لیے تکلیف کا باعث بنی ہوئی ۔
اہل علاقہ کا احتجاج اور انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ سیم نالہ والی پل کو جلد سے جلد بنایا جاۓ ۔ -

ٹھٹھہ : غریب آباد دابیچی مارکیٹ میں نیشنل ہائی وے پر تجاوزات قائم
ٹھٹھہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )غریب آباد دابیچی مارکیٹ میں نیشنل ہائی وے پر تجاوزات قائم
تفصیل کے مطابق غریب آباد دابیچی مارکیٹ میں نیشنل ہائی وے کے دونوں اطراففٹ پاتھ پر ہوٹلز اور سبزی کی دکانیںسج گئیں ،مسافر گاڑیوں کیلئے روڈ کم پڑگیا ٹریفک جام رہنامعمول بن گیا،گاڑیوں اورمسفافروں ودیگر راہگیروں کو گزرنے میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے، تجاوزات کی وجہ سے کئی قیمتی جانیں ضائع ہونے کاخدشہ ہے ،ان فٹ پاتھ دکانداروب سے لاکھوں روپے ماہانہ مافیاء وصول کرنے لگا، مقامی لوگوں نےایس ایس پی ٹھٹھہ ڈی سی ٹھٹھہ اور ارباب اختیار سے پورزور مطالبہ کیا ہے کہ کے نیشنل ہائی وے کے دونوں اطراف کو قبضہ مافیاء سے آزاد کرایا جاۓ. -

چونیاں : پولیس نے میری بیوی کے اغواء کار رشوت لیکر چھوڑ دئے -معراج علی
چونیاں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) پولیس ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی مغویہ کو بازیاب نہ کروا سکی، ملزمان کو گرفتار کیا گیا پولیس نے بھاری رشوت لے کر ملزمان کو چھوڑ دیا، مغویہ کے خاوند معراج علی کا الزام، بیوی کی بازیابی کیلئے خاوند اور بچوں کا ڈی ایس پی آفس کے سامنے احتجاج، مغویہ عاصمہ بی بی کو بازیاب کروایا جائے۔
تفصیلات کے مطابق چونیاں سے ایک ماہ قبل اغواء ہونے والی مغویہ خاتون کی بازیابی کا معاملہ, تھانہ صدر کی حدود کیتن کلاں سے ایک ماہ قبل اغواء ہوئی خاتون عاصمہ بی بی کو پولیس بازیاب نہ کروا سکی، تھانہ صدر چونیاں پولیس ملزمان کے ساتھ سازباز ہو چکی ہے، مغویہ کے خاوند معراجِ علی نے مزید الزامات میں کہا کہ تھانہ صدر میں بیوی کے اغواء کا مقدمہ نمبری 407/22 درج کروایا ایک ماہ ہو گیا ہے چھوٹے چھوٹے بچے اٹھا کر ایس ڈی پی او آفس چونیاں اور تھانہ صدر کے چکر لگائے اب تو تھک چکا ہوں، تفتیشی افسر عابد عمر نے مغویہ کی بازیابی کے لئے 50 ہزار رشوت لے کر لیہ سے 2 ملزمان گرفتار کیے جنہیں ہم نے شواہد ملنے پر نامزد بھی کر دیا تھا دو دن بعد تفتیشی افسر عابد عمر نے بھاری رشوت لے کر گرفتار ملزمان کو چھوڑ دیا۔ چھوٹے بچوں نے رو رو کر برا حال کر لیا ہے پولیس خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔ مدعی مقدمہ معراج علی نے مزید کہا کہ پولیس تھانہ صدر میری بیوی کو بازیاب نہیں کروا رہی۔ بیوی کی بازیابی کے لیے خاوند اور بچوں کی آر پی او شیخوپورہ ریجن ڈاکٹر انعام وحید، ڈی پی او قصور عمران کرامت بخاری اور ڈی ایس پی چونیاں فتح احمد کاہلوں سے اپیل۔
