Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • خانقاہ ڈوگراں میونسپل کمیٹی میں کرپشن کا بازار گرم

    خانقاہ ڈوگراں میونسپل کمیٹی میں کرپشن کا بازار گرم

    خانقاہ ڈوگراں،باغی ٹی وی (نامہ نگار) میونسپل کمیٹی میں کرپشن کا بازار گرم سی او میونسپل کمیٹی کی زیرنگرانی ہیڈ کلرک ملک اصغر غریب عوام کا خون چوسنے میں مصروف
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی خانقاہ ڈوگراں کے ہیڈ کلرک ملک اصغر بازار میں لگی فروٹ کی اور سبزی کی دوکانوں سے ہفتہ لیتا ھے اور جب عطاء اللہ سبزی فروخت نے ہفتہ دینے سے انکار کیا تو ملک اصغر نے اپنے کچھ ملازموں طاہر شاہ،جاوید گجر،اور بلال کولے کر ان کی دوکان پر توڑ پھوڑ کی اور بعد میں ان پر جھوٹی ایف آئی آر درج کروا دی غریب محنت کش کا اعلہ احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    یادرہے کہ خانقاہ ڈوگراں کی میونسپل کمیٹی 2017 سے کرپشن کی ہوشرباء داستانیں سامنے آئیں جب اس وقت کے چیئرمین حاجی علی اکبر ڈوگر کی طرف سے تحریری رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کو بھیجی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ میونسپل کمیٹی خانقاہ ڈوگراں سے ملازمین کی سروس بک اورپرسنل فائلوں سمیت اہم ریکارڈ غائب ہے اور میونسپل کمیٹی خانقاہ ڈوگراں کے اثاثوں کی جو فہرست تیار کی گئی ہے وہ جھوٹ پر مبنی ہے سابقہ ٹی ایم اے میں بعض لوگوں نے کرپشن کا بازار گرم کیا ہوا تھا جس کا سپیشل آڈٹ نہ ہونے کے باعث کرپشن مافیا کے حوصلے بڑھ جائیں گے.اس وقت بھی ذرائع کا کہنا ہے تمام معاملات کو دبادیاگیا تھا.

  • شیخوپورہ :رجسٹری برانچ میں نان فائلر کو فائلر ظاہر کر کے سرکاری خزانے کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا نقصان کا انکشاف

    شیخوپورہ :رجسٹری برانچ میں نان فائلر کو فائلر ظاہر کر کے سرکاری خزانے کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا نقصان کا انکشاف

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) ضلع شیخوپورہ میں محکمہ مال کی بعض رجسٹری برانچوں میں نان فائلر شہریوں کو فائلر ظاہر کر کے سرکاری خزانے کو ہر ماہ کروڑوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف ہوا جس میں بعض سب رجسٹرار ان کا عملہ اور ان کے منظور نظر وثیقہ نویس شامل بتائے گئے ہیں باخبر ذرائع کے مطابق اس ضمن میں وزیراعلیٰ پنجاب سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو کمشنر لاہور ڈویژن اور سیکرٹری محکمہ فنانس پنجاب کو بھیجی جانے والی شکایات میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے نیشنل ٹیکس نمبر ہولڈر شہریوں کو دیگر سہولتوں کے علاوہ غیر منقولہ املاک کی خریداری میں بھی 500 فیصد تک سرکاری فیسوں اور اشٹام ڈیوٹی وغیرہ میں رعایت دی ہوئی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر جعلسازی سے ایسے لوگوں کو ٹیکس فائلر بنا دیا جاتا ہے جو ٹیکس فائلر نہ ہوتے ہیں اس جعلسازی کی علیحدہ "فیس” لی جاتی ہے رجسٹری برانچوں میں ڈپٹی کمشنروں کی غفلت کی بناء پر کئی ملازمین برس ہا برس سے کام کر رہے ہیں دریں اثناء رجسٹری برانچز کے حکام نے ان الزامات کی تصدیق نہ کی ہے۔

  • جھنگ :شہری امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے پولیس کے دست وبازو بنیں۔ڈی پی او

    جھنگ :شہری امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کے محاسبہ کیلئے پولیس کے دست وبازو بنیں۔ڈی پی او

    جھنگ،باغی ٹی وی(عظیم حمید) انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات کی روشنی میں ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے شہریوں کو انصاف کی بروقت فراہمی اور شکایات کے حل کیلئے تھانہ کوٹ شاکر میں کھلی کچہری کاا نعقاد کیا۔ کھلی کچہری میں ڈی پی او جھنگ کے ہمراہ DSPاٹھارہ ہزاری محمدطارق رانجھا،SHO کوٹ شاکر راؤ اورنگزیب،ریڈر ٹو ڈی پی او عملدار حسین، پی آر او محمد عون رضا،انچارج کمپلینٹ سیل اظہر عباس،نمبرداران علاقہ تھانہ کوٹ شاکر اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔ڈی پی او جھنگ نے کھلی کچہری میں پیش کی گئی شہریوں کی شکایات کے فوری حل اور اس ضمن میں رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری کئے۔ڈی پی او جھنگ کا کہنا تھا کہ شہریوں کو انکی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کیلئے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ جس میں شہریوں کی شکایات و مسائل کے حل اور متاثرین کی فوری داد رسی کی جا رہی ہے تاکہ شہریوں کی بغیر کسی سفارش کے انصاف تک آسان رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں روزانہ کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے جس میں شہری بغیر کسی سفارش کے اپنے مسائل کے حل کیلئے پیش ہو رہے ہیں۔ ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت کامزید کہنا تھا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے شہریوں، نمبرداران اور معززین علاقہ کا کردارانتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ امن و امان کے قیام اور جرائم کی روک تھام کیلئے پولیس کے دست و بازو بنیں اور پولیس سے تعاون کریں تاکہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کی گرفت میں لایا جا سکے۔ڈی پی او جھنگ محمد راشد ہدایت نے تھانہ کوٹ شاکر کی فارمل انسپکشن بھی کی، تھانہ کے ریکارڈ کی چانچ پڑتال، فرنٹ ڈیسک، حوالات اور تھانہ کی بلڈنگ کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کئے۔

  • کندھ کوٹ :گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ، ایل پی جی اور لکڑی کی قیمت آسمان پر جاپہنچیں، شہری پریشان

    کندھ کوٹ :گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ، ایل پی جی اور لکڑی کی قیمت آسمان پر جاپہنچیں، شہری پریشان

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان) گیس کی بدترین لوڈشیڈنگ ، ایل پی جی اور لکڑی کی قیمتیں آسمان پر جاپہنچیں، شہری پریشان، وفاقی حکومت نے 6 گھنٹے گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا مگر ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں گیس دو گھنٹے بھی نہیں چلتی جس سے شہریوں کی زندگی اور اجیرن بن گئی ہے زاھد مراد نامی ایک شہری نے گیس ضلع انتظامیہ اور ڈویژن منیجر کے خلاف کورٹ میں درخواست دائر کردی ،کندھ کوٹ سے مختیاراحمداعوان کی رپورٹ

  • ميہڑ :بائی پاس ، ذوالفقار آباد کالونی میں دو ماہ سے موجود سیلابی پانی نہ نکالاجاسکا

    ميہڑ :بائی پاس ، ذوالفقار آباد کالونی میں دو ماہ سے موجود سیلابی پانی نہ نکالاجاسکا

    میہڑ،باغی ٹی وی(منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ)بائی پاس ، ذوالفقار آباد کالونی میں دو ماہ سے موجود سیلابی پانی نہ نکالاجاسکا، کالونی کا ڈرینیج , روڈ , گلیاں بھی تباہ حال کالونی کہ باسی گیس اور بجلی کی سھولت سے بھی محروم گندے پانی کہ باعث بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا
    تفصیلات کہ مطابق ميہڑ کے بائی پاس پر قائم ذوالفقار آباد کالونی میں دو ماہ سے موجود سیلابی پانی کی نکاسی نہ ہوسکی کالونی کا ڈرینیج , روڈ , گلیاں بھی تباہ حال ہیں اس سلسلے میں کالونی کہ باسیوں نےمیڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کو دو ماہ سے زائد کا عرصہ گذر چکا ہے مگر نکاسی آب نہ ہو سکا ہے جس کہ باعث ہمیں شدید مشکلات درپیش ہیں ہماری کالونی گیس اور بجلی کی سہولت سے بھی محروم ہے، گندے پانی کہ باعث ٹائیفائیڈ , ملیریا , ڈینگی جیسی بیماریاں پھیلنے کا خطرہ بڑھ گیا ہے،مکینوں نے کہا کہ اس جدید دور میں بھی ہم بنیادی سہولیات سے محروم ہیں جو ہمارا حق ہے انہوں نے پی پی چیئرمن بلاول بھٹو زرداری , وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور دیگر اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ذوالفقار آباد کالونی سے سیلاب کا پانی کی نکاسی سمیت ڈرینج کا نظام درست کراکے بنیادی سہولیات فراہم کرکے ہماری مشکلات دور کی جائیں دوسری صورت میں ہم سخت احتجاج کرینگے

  • ٹھٹھہ : 13سالہ لڑکی گن پوائنٹ پر اغواء ،پولیس نے کارروائی نہ کی،والدین کی دھاڑیں

    ٹھٹھہ : 13سالہ لڑکی گن پوائنٹ پر اغواء ،پولیس نے کارروائی نہ کی،والدین کی دھاڑیں

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) 13سالہ لڑکی گن پوائنٹ پر اغواء ،پولیس نے کارروائی نہ کی،والدین کی دھاڑیں
    تفصیل کے مطابق ٹھٹھہ شہر کی کچی آبادی مسن محلہ کی رہائشی زینت بلوچ نے صحافیوں کو روتے بتایاکہ با اثر عبیداللہ، میھار، بھورو، ابراھیم، سلیم چانڈیو اور لوگوں نےاسلحہ کے زور پرمیرے گھر پر دھاوا بول دیا اور میری بیٹی فریدہ بلوچ جو 13سال کی نا بالغ معصوم بچی ہے کو زبردستی اغواء کر کے لے گۓ ہیں ،ملزمان کے خلاف نوٹس لے کر میری بچی واپس دلائی جاۓ، ایس ایس پی ٹھٹھہ کودرخواست دی جس پرانہوں نے ایس ایچ او ٹھٹھہ کوملزمان کے خلاف کارروائی حکم دیا ہے ،لیکن ایس ایچ او ٹھٹھہ تھانے میں موجود نہیں ہوتا یاہوتا ہے تو ہمں ملتا نہیں اور کہہ دیا جاتا ہے کہ ایس اہچ او نہیں ہے،متاثرہ خاتون زینت بلوچ نے آئی جی سندھ، ڈی آئی جی حید رآباد اور ایس ایس پی ٹھٹھہ سے مطالبہ کیا ہے کے مجھے میری بیٹی واپس دلائی جاۓ، دوسری صورت میں سخت اقدام اٹھانے پر ہم مجبور ہو جائیں گے –

  • ٹھٹھہ : ویگن کی چھت سے گر کر مسافر جاں بحق

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )کراچی سے سجاول جانے والے ویگن کی چھت پر بیٹھا مسافر گر کر شدید زخمی ،تشویشناک حالت ،کراچی ریفرکیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے
    تفصیل کے مطابق کراچی سے سجاول جانے والے ویگن کی چھت سے مسافر علی نواز ولد عبداللہ نیچے گر گیا جسےانتہائی سیریس حالت میں سول ہسپتال مکلی لایا گیا،خطرے کے پیش نظر اسے فرسٹ ایڈ دے کر کراچی ریفر کردیا گیاجہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا ہے ،دوسری طرف ذرائع کا کہناہے کہ سیکرٹری آرٹی اے ماہانہ منتھلی کی بنیاد پر پرمسافرگاڑیوں کے مالک سے ہزاروں روپے وصول کرتا ہے جس پر ڈرائیوروں کو اور لوڈنگ اور چھت پر سواریاں بٹھانے کی کھلی چھٹی دے رکھی ہے کہ مسافر چھت پے بٹھا کے لے جاؤ،کوئی گرکرمرتا ہے تومرجائے اسے کیا ،کسی کاگھر اجڑتا ہے یا بچے یتیم ہوتے ہیں تو ہوتے رہیں سیکرٹری آرٹی اے کو صرف پیسوں سے غرض ہے، اس حساس معاملہ پر سجاول اور ٹھٹھہ کی ضلعی انتظامیہ نے اپنے منہ میں گھنگھنیاں ڈالی ہوئی ہیں دوسری جانب سجاول اور کراچی سے گرنے والا مسافر علی نواز ولد عبداللہ سومرو کراچی کی ہسپتال میں فوت ہوگیا اس کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ پولیس ،سیکرٹری آرٹی اے اور ڈرائیور اپنے پیسے بنانے کے لۓ دوسروں کی جانوں سے کھیل رہے ہیں ہیں ان کے خلاف کارروائی کی جاۓ اور ہمیں انصاف دیا جاۓ.-

  • شیخوپورہ : کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے لئے میکانزم تیار کرلیا گیا ہے-طارق علی بسرا

    شیخوپورہ : کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے لئے میکانزم تیار کرلیا گیا ہے-طارق علی بسرا

    باغی ٹی وی،شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا کی زیر صدارت کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کے حوالے سے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو حکومتی ہدایات اور ویژن کے مطابق کامیاب کرنے کے حوالہ سے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور مہم کی کامیابی کیلئے میکانزم مرتب کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنانے کے لئے متعلقہ محکمے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ضلع بھر میں صفائی کے نظام کو بہتر کیا جائے اور زیادہ سے زیادہ شجر کاری کو یقینی بنایا جائے۔اس سلسلے میں تمام دستیاب وسائل استعمال میں لائے جائیں۔ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق کلین اینڈ گرین پنجاب مہم کو کامیاب بنائیں گے۔ ہمارا مقصد ضلع بھر کو سر سبز و شاداب کرنا ہے۔ تمام سرکاری دفاتر اور دیگر اداروں میں شجر کاری کی جائے کیونکہ درخت لگا کر ہی ماحول کو آلودگی سے پاک کیا جا سکتا ہے۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے کہا کہ درخت ہر جاندار کیلئے آکسیجن بنانے کا ذریعہ ہیں ، درخت ہمارے ماحول کو معطر ، خوبصورت اور خوشگوار بناتے ہیں اور موسمیاتی تبدیلیوں کے برے اثرات کو روکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر فرد کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے حصے کا ایک پودا ضرور لگائے اور اسکی نگہداشت کرے۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ہم زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ہی اپنے ملک کو آلودگی سے پاک اور بڑھتے ہوئے درجہ حرارت کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔ عوام کو چاہیے کہ حکومت کی طرف سے نہایت سستے داموں فراہم کئے جانے والے پودوں کو حاصل کریں اور ہر شخص وطن عزیز کے قدرتی حسن کو برقرار رکھنے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے مزید کہا کہ شجر کاری ثواب ، اقتصادی فائدہ اور بہتر صحت کا سبب ہے اور شجرکاری کا ہوا کی آلودگی کے خاتمے اور زمین کی خوبصورتی میں اہم کردار ہے جس کے فروغ کے لیے اہم اقدامات کررہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا نے شہریوں سے بھی اپیل کی ہے کہ شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) سرمد تیمور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظہر علی سرور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس) میاں نذیر احمد ، تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنر ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن شیخوپورہ فیصل جاوید ، چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر ، چیف آفیسر ضلع کونسل احسن عنایت سندھو ، ضلع برکی میونسپل کارپوریشنز کے چیف آفیسر اور تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی سربراہان موجود تھے۔

  • گوجرہ : بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کے ساتھ  والدین کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے

    گوجرہ : بچوں کی کردار سازی میں اساتذہ کے ساتھ والدین کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے

    گوجرہ ، باغی ٹی وی (نامہ نگار عبد الرحمن جٹ) بچوں کومعاشرہ کا اچھا انسان بنانے کیلئے اساتذہ کے ساتھ ساتھ والدین کا کرداربھی اہمیت کا حامل ہے۔معیاری تعلیم وتربیت وطن عزیزکی ترقی کی ضمانت ہے۔ان خیالات کا اظہار سی ای اوایجوکیشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کی زیر نگرانی ہونے والی سکول کونسلزکے حوالہ سے پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام پرائیویٹ سکولزپرنسپل صاحبان سے میٹنگ میں کیا۔جس میں ڈی ای او ایلیمنٹری چوہدری محمد اصغر،ڈپٹی ڈی ای اومیاں زاہد اقبال اورپرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے چیئرمین محمد عاطف کسانہ نے بھی خطاب کیا۔سہیل اظہر نے مردوخواتین پرنسپل صاحبان کو سکول کونسلز کی اہمیت سے آگاہ کیااور زور دیتے ہو ئے کہاکہ حکومتی ہدایات کی روشنی میں طلباء کے والدین سے مکمل ہم آہنگی اورمشاورت کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔تاکہ تعلیم کے میدان میں طلباء کی تعلیمی سرگرمیوں کو بہتر بنایا جاسکے۔کیونکہ آج کے بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں۔آخر پر سی ای او کا شکریہ اداکرتے ہو ئے کہاگیا کہ موصوف اساتذہ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کر نے کیلئے اپنا بہترین کرداراداکر تے ہیں۔

  • اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر گنڈاپور کے مقدمات ختم ،نیب سے بلاوا آگیا،گرفتاری کاخدشہ

    اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر گنڈاپور کے مقدمات ختم ،نیب سے بلاوا آگیا،گرفتاری کاخدشہ

    ڈی آئی خان،باغی ٹی وی (احمدنواز مغل نامہ نگار)پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کے خلاف 25 مئی کے لانگ مارچ میں جلاؤ گھیراؤ اور الیکشن کمیشن کے فیصلے پر احتجاج کے بعد اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں 13 مقدمات درج کیے گئے تھے جس کے اخراج کے لیے انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے علی امین گنڈا پورکی اخراج مقدمہ کی درخواستوں پر سماعت کی جس سلسلے میں اسلام آباد کے 15 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسران عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔عدالت نے ایس ایچ اوز اور تفتیشی افسر کے بیانات کے بعد علی امین کے خلاف دائر مقدمات خارج کردیے ہیں جبکہ دوسری طرف سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کے خلاف نیب اور ایف آئی اے نے شکنجہ تنگ کر لیا، مختلف ٹھیکوں اور جائیداد کا حساب طلب کر لیا گیا، تفصیلات کے مطابق نیب اور ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کے خلاف شکنجہ تنگ کرتے ہوئے ان سے ان کی جائیداد کی مکمل تفصیلات طلب کر لی ہیں علاوہ ازیں ڈیرہ اسماعیل خان میں سابق وفاقی وزیر کی جانب سے دی گئی نوکریوں اور مختلف محکمہ جات میں ان کے کہنے پر ہونے والی پوسٹنگ ٹرانسفرز کا ریکارڈ بھی طلب کر لیا گیاہے۔ نیب اور ایف آئی اے نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈ ہ پور سے گلگت بلتستان کے ٹھیکوں کی تفصیلات بھی طلب کر لی ہیں۔ ان تمام امور سے واضح ہو رہا ہے کہ نیب اور ایف آئی اے نے سردار علی امین خان گنڈہ پور کے خلاف کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے ان پر اپنی گرفت سخت کرنے کی تیاری شروع کر دی ہے ۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اس ضمن میں نیب نے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ہ سے بھی رابطہ کیاہواہے۔
    وفاق پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کو گرفتار کرنے کی کوشش، سابق وفاقی وزیروفاقی پولیس کو چکمہ دے کر نکل گئے، ڈیرہ اسماعیل خان سے لانگ مارچ کے شرکاء کو اسلام آباد لے جانے کے دوران میانوالی میں وفاقی پولیس کی جانب سے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی لیکن رش زیادہ ہونے کے باعث سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پوروفاقی پولیس کے اہلکاروں کو چکمہ دیکر نکل جانے میں کامیاب ہو گئے۔اس حوالے سے مزید انکشافات بھی سامنے آرہے ہیں ۔ شنید ہے کہ سندھ پولیس بھی مختلف مقدمات میں سردارعلی امین خان گنڈہ پور کو گرفتارکرنے ڈیرہ پہنچ سکتی ہے۔ اس حوالے سے ذرائع کاکہناہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے خیبرپختونخواہ میں کئی اہم عہدیداروں کی گرفتاری کاخطرہ موجودہے جس کے بعد حالات سنگین ہونے کاخدشہ بڑھ گیاہے۔