باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ڈپٹی کمشنر انٹر تحصیل کرکٹ لیگ کا آغاز ہوگیا۔ 6 روزہ کرکٹ لیگ کا آغاز ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ طارق علی بسرا نے کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپورہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظہر علی سرور کی گیند پر خوبصورت شاٹ کھیل کر کیا۔ ڈپٹی کمشنر انٹر تحصیل کرکٹ لیگ میں شیخوپورہ ، شرقپور ، فیروزوالا ، مریدکے اور صفدر آباد کے کھلاڑی شرکت کررہے ہیں۔ کرکٹ لیگ کے مقابلے 28 نومبر سے 3 دسمبر تک کرکٹ اسٹیڈیم شیخوپور میں جاری رہیں گے۔ کرکٹ لیگ کی افتتاحی تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونيو) سرمد تیمور ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مظہر علی سرور ، اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ زینب طاہر ،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر نوید شاکر ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن فیصل جاوید ، چیف وارڈن سول ڈیفنس چوہدری محمد الیاس گجر سمیت کرکٹ کے کھلاڑیوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوٸی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے ڈپٹی کمشنر طارق علی بسرا کا کہنا تھا کہ شیخوپورہ کی زمیں کھیلوں کے حوالہ سے نہایت زرخیز ہے اور ضلع شیخوپورہ کی دھرتی نے متعدر ایسے کھلاڑیوں کو جنم دیا ہے جنہوں نے عالمی سطح پر اپنے ملک و قوم اور شیخوپورہ کا نام روشن کیا ہے۔ ضلع شیخوپورہ سے کرکٹ کا آغاز کر کے کرکٹ کے میدان میں رانا نوید الحسن ، محمد آصف اور عمران نذیر ایسے نام ہیں ، جنہوں نے کرکٹ کی میدان میں اپنی قابلیت اور صلاحیت کا لوہا منوایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو منفی سرگرميوں سے دور رکھنے کے لیے کھیل انتہائی ضروری ہیں ، جس کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ اپنا بھرپور کردار ادا کرے گا اور سکول کی سطح پر بھی ضلع میں کھیلوں کی سرگرميوں کا آغاز کیا جارہا ہے تا کہ گراس روٹ لیول سے کھیلوں کا ٹیلنٹ سامنے آسکے اور کھلاڑی اپنا شہر اور ملک کا نام روشن کرسکیں۔
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

ننکانہ صاحب: ہندو یاتریوں کی چوری کے ملزم گرفتار، مال مسروقہ اور نقدی برآمد
باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ننکانہ صاحب میں گوردوارہ میلے کے دوران ہندو یاتریوں کے ساتھ ہونے والی چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا گیا چوری کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان گرفتار چوری ہونے والا مال مسروقہ اور نقدی برآمد
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے ڈی ایس پی سرکل ننکانہ نواز ورک کی زیر نگرانی ہندو یاتریوں کے ساتھ ہونیوالی چوری کی واردات کا سراغ لگا لیا۔ چوری کی واردات کا مقدمہ صوبہ سندھ کے رہائشی ہندو یاتری سری چند کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا۔ ہندو یاتری سری چند اپنے دیگر عزیزو اقارب کے ساتھ بابا گورونانک دیو جی کے جنم دن کی تقریبات پر مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے ننکانہ صاحب آئے تھے جو کرایہ دار کے طور پر عارضی رہائش پذیر تھے۔ ملزمان ساجد عرف چھدی اور ریاض ہندو یاتریوں کے 6 عدد قیمتی موبائل اور ہزاروں روپے مالیت کی نقدی چوری کر کے فرار ہو گئے تھے۔ ملزمان کو تھانہ سٹی ننکانہ پولیس نے ایس ایچ او محمد بوٹا ڈوگر کی سربراہی میں پیشہ وارانہ مہارت اور تکنیکی صلاحیتوں کی بدولت گرفتار کیا۔ ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔ دریں اثناء ننکانہ پولیس اس سے پہلے دوران نگر کیرتن جلوس تین ہندو یاتریوں کو چوری شدہ موبائل برآمد کر کے حقیقی مالکان کے حوالے کر چکی ہے۔ ڈی پی او ننکانہ سردار موارہن خان نے ایس ایچ او تھانہ سٹی ننکانہ بوٹا ڈوگر اور ہمراہی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون مزید تیز کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اقلیتوں کے جان و مال کا تحفظ ہمارا فرض ہے۔ ضلعی پولیس جرائم پیشہ عناصر کے خلاف انسدادی کاروائیوں میں دن رات سرگرم عمل ہے -

پی جے اے کا ٹھٹھہ سیکرٹریٹ میں اہم اجلاس 4 دسمبر کو مکلی میں ہوگا
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی)پاکستان کی سب سے بڑی صحافتی تنطیم پی جے اے ٹھٹھہ سیکریٹریٹ اہم اجلاس 4 دسمبر کو مکلی میں ہوگا جس میں میمبر سازی ڈسٹرکٹ باڈی سال 2022 سمیت اہم فیصلے ہونگے سید تشکیل حسین شاھ تفصیلات کے مطابق پاکستان جرنلسٹ ایسوسی ایشن رجسٹرڈ ٹھٹھہ سیکریٹریٹ کے آفیس سیکریٹری انفارمیشن ڈپارٹمنٹ حکومت سندھ کے رجسٹرڈ سید تشکیل حسین شاھ شکرالاہی نے کہا کہ دسمبر 2022 میں تمام میمبران کے تنظیمی کارڈ منسوخ ہوجائیگی ہم نے مرکزی چیئرمین میاں اشتیاق علی کی خصوصی ھدایت پر سال 2023 کی میمبر سازی و دیگر اہم معاملات کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ٹھٹھہ کے اعزازی صدر کی صدارت میں اہم اجلاس ہوگا انہوں نے مزید کہا کہ نومبر 2021 کو ٹھٹھہ پی جے اے سیکرٹریٹ کا افتتاح مرکزی قیادت نے کیا پی جے اے کے اکثر میمبران جن کا تعلق مختلف پریس کلب سے ہے اور وہ انفارمیشن ڈپارٹمنٹ کے رجسٹرڈ صحافی ہیں ہم نے ہمیشہ آزاد صحافت پر یقین اور زرد صحافت کو رد کیا تاریخ سے سبق حاصل کیا میمبر شپ میرٹ پر ہوگئی غیر فعال میمبران کو میمبر شپ نہیں دی جائیگی انہوں نے مزید کہا کہ پی جے اے ٹھٹھہ سیکریٹریٹ کی جانب سے ان افراد جو اعزازی میمبر شپ دی جائیگی جن کا معاشرے میں ایک نام ہے اور وہ لوگ بے لوث ہوکر سوشل میڈیا پر ظلم زیادتی و کرپشن کے خلاف اپنا کردار ادا کررہے ہیں اجلاس کے بعد فائنل لسٹ مرکزی چیئرمین کو بھیج دی جائیگی اور ڈسمبر کی آخر میں باڈ
-

ٹھٹھہ میں بھی شہری کی درخواست پر سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مقدمہ درج
ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی) ٹھٹھہ شہر کے محلہ آگر کے رہائشی سکندر علی ولد اسماعیل میمن کی شکایت پر تھانہ ٹھٹھہ میںمقدمہ نمبر297/22 زیر دفعہ 131، 153، 505 پی پی سی کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ،سینیٹر اعظم سواتی نے ٹوئٹر پر پاک فوج کے جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیصل کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کیے جو مجھے ناگوار لگے، ایف آئی آر کا متن۔
یادرہے کہ اس سے قبل سینیٹر اعظم سواتی کے کے خلاف حب اور لسبیلہ میں بھی مقدمات درج کرلئے گئے ہیں۔ ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر اعظم خان سواتی کی جانب سے راولپنڈی جلسے میں تقاریر پربلوچستان کے علاقے لسبیلہ اور حب میں تین شہریوں نے بیلا ،وندراور صدر تھانہ میں ایف آئی آر کیلئے درخواستیں دی گئی جن پر پولیس نے تین الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی ۔
گذشتہ روز کراچی کے مختلف تھانوں میں پی ٹی آئی رہنمااعظم سواتی کےخلاف چھ مقدمات درج کئے گئے، مقدمات شہریوں کی جانب سےدرج کرائے گئے تھے۔پولیس حکام نے بتایا ہے کہ دو مقدمات ضلع ساوتھ کے تھانے کلفٹن اور درخشاں میں درج ہوئے جبکہ ضلع ملیر کے تھانے شاہ لطیف اور تھانے بن قاسم میں بھی مقدمہ درج کیا گیا۔ضلع ویسٹ کے تھانے پیر آباد اور اورنگی ٹائون میں بھی شہریوں کی جانب سے مختلف دفعات کےتحت مقدمات درج کیےگئے۔
مقدمات اعظم سواتی کی جانب سے فوجی سربراہ کے خلاف سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر غیر مناسب الفاظ لکھنے پر درج کیے گئے۔گذشتہ روز ہی عدالت نے متنازع بیانات دینے کے الزام میں پی ٹی آئی کے سینیٹراعظم خان سواتی کا دو دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا تھا۔سینیٹر اعظم سواتی کو تیرہ اکتوبر کوبھی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جس میں وہ ضمانت پر ہیں۔واضح رہے سینیٹر اعظم سواتی کو تیرہ اکتوبر کو بھی پیکا ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا، جس میں وہ ضمانت پر تھے۔


-

شیخوپورہ :کپتان کے ایک ہی چھکے نے پی ڈی ایم کی پوری ٹیم کو رنراپ بنا دیا-خرم شہزاد ورک
باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ وزیر قانون پنجاب چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ کپتان عمران خان کے ایک ہی چھکے نے پی ڈی ایم کی پوری ٹیم کو رنراپ بنا دیا ہے جس شخص کو مال و زر سے پیار ہو وہ ہر حال میں اقتدار سے چمٹے رہنا چاہتا ہے یہی حالت امپورٹڈ حکومت کے وزیراعظم اور اس کے وزیروں کی ہے جو 24 گھنٹوں سے پہلے اسمبلیوں سے باہر آجانے کے اعلان پر پریشان ہیں مونس الہٰی کی ٹویٹ کہ ہم عمران خان کا کہنا ماننے کو تیار ہیں نے تو پی ڈی ایم کے غبارے سے ہوا نکال دی وزیر قانون پنجاب چوہدری خرم شہزاد ورک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ راولپنڈی کے جلسہ نے ایک مرتبہ پھر ثابت کر دیا ہے کہ اللہ کے فضل سے پاکستان تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے اور بھان متی کے کمبے سے ملک کے مسائل حل نہیں ہو رہے اور کوئی بین الاقوامی مالیاتی ادارہ اور حتیٰ کہ دوست ممالک بھی چوروں پر اعتبار کرنے کو تیار نہ ہیں انہوں نے یہاں سیاسی رہنماء چوہدری وسیم اشرف سندھو کے بھتیجے چوہدری عمر سندھو کی دعوت ولیمہ کے موقع پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قومی لٹیروں نے اربوں روپے کی کرپشن کے نیب کیس ختم کروا کر اپنا مشن پورا کر لیا ہے اور ملک کے دیوالیہ ہونے کے خدشات بڑھنے لگے ہیں انہوں نے بتایا کہ ضلع شیخوپورہ میں ہونے والے تمام ترقیاتی کاموں کی فزیکل چیکنگ کروائی جائے گی اور جعلسازی سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے والوں کو نشان عبرت بنا دیا جائے گا۔
-

جھنگ : پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ,اشیاءخرردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کیلئےمتحرک
جھنگ، باغی ٹی وی( نامہ نگار عظیم حمید)پرائس کنٹرول مجسٹریٹس ,اشیاءخرردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کیلئےمتحرک
تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایات پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس شہریوں کو اشیاءخرردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کے حوالے سے مسلسل متحرک ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا جا رہا ہے۔اس ضمن میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ سبزی منڈی کا دورہ کر کے بولی کے عمل کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنایا جا رہا ہے کہ اشیاءکی فروخت ضلع انتظامیہ کی جاری کردہ ریٹس کے مطابق ہو رہی ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کا کہنا تھا کہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی سمیت اشیاءخوردونوش اور سبزیوں وپھلوں کی سستے نرخوں پر فراہمی کا جائزہ لیا جا رہا ہے تاکہ ضلع میں مصنوعی مہنگائی اور گرانفروشی کا خاتمہ یقینی بنایا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ عوام کی فلاح کےلئے ہمہ وقت کوشاں ہے کسی بھی عناصر کو مصنوعی مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی اور گرانفروشی کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ زائد قیمت وصول کرنے والے دوکانداروں کی شکایت پنجاب قیمت ایپ پر درج کروائیں تاکہ مہنگائی مافیا کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ -

جھنگ : فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کے خلاف کارروائیاں
جھنگ،باغی ٹی وی(عظیم حمید)ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی ہدایت پر فضائی آلودگی کا سبب بننے والے بھٹوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائیاں جاری ہیں۔ اس ضمن میں اسسٹنٹ کمشنر شورکوٹ غلام سرور نے بھٹوں کا دورہ کیا۔اور زگ زیگ ٹیکنالوجی کے بغیر چلنے والے بھٹوں کو سیل کروایا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ سموگ انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے جو کہ انسانی زندگی کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ فصلات، باغات اورسبزیوں پر منفی اثرات مرتب کرتے ہیں۔جس کے تحت کوڑا کرکٹ، پولی تھین بیگ کی تیاری، ربڑ کی اشیاء، دھان اور فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے، پرانی طرز کے بھٹہ جات کو چلانے اور ٹائرز جلانے پر سخت پابندی عائد ہے اور حکومت نے سموگ کو پہلے ہی آفت کا درجہ دیا ہواہے اور اس آفت سے بچنے کیلئے کسان، صنعت کار اور عوام الناس حکومت اور انتظامیہ کے ساتھ مل کر کلیدی کردار ادا کریں تا کہ شہریوں کو صحت مند ماحول میسر ہو سکے۔انہوں نے واضح کیا کہ روایتی بھٹوں کی زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقلی اور اس ٹیکنالوجی کا باقاعدگی سے استعمال لازمی ہے ۔ جو بھٹہ جات زگ زیگ ٹیکنالوجی کااستعمال نہیں کرتے ان بھٹہ جات کو ہر گز چلانے کی اجازت نہ دی جائے گی۔
-

سُجاول : بین الاضلاعی گٹکہ مٹیریل سپلائرز دوگینگز کے چارارکان بھاری مقدارمیں گٹکہ اوردیگر انڈین مٹیرل سمیت گرفتار
باغی ٹی وی ،سجاول( نامہ نگار یاسر علی پٹھان) بین الاضلاعی گٹکہ مٹیریل سپلائرز دوگینگز کے چارارکان بھاری مقدارمیں گٹکہ اوردیگر انڈین مٹیرل سمیت گرفتار
تفصیل کے مطابقایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کے احکامات پرضلع سجاول پولیس کا انٹیلیجنس بیس دو الگ الگ کامیاب کاروائیاں
بین الاضلاعی گٹکا/گٹکہ مٹیریل سپلائرز کی دوگینگز کے چار کارندوں کو بڑی تعداد میں گٹکہ مٹیرل اور انڈین سمیت گرفتار کر لیا گیا ہےایک عدد ویگو گاڑی، ایک عدد کرولا کار، 300کلو گرام گٹکہ چورہ سوپاری، 11400 پوری سفینہ، 1400 پوری JND ،آر آر گٹکہ 3200 پوری، 800پوری روبی گٹکہ برآمدایک اور کاروائی میں ملزم آدھا کلو گرام سے زائد چرس سمیت گرفتار ،ایس ایچ او بٹھورو، بشیر احمد چانڈیو کی بٹھورو، دڑو روڈ کھاڑک سم نالی کے قریب انٹیلیجنس کی اطلاع پر ناکہ بندی کرکے کامیاب کاروائی کی ہےبین الاضلاعی گٹکا سپلائر گروہ کے دو کارندے محمد سندیس پٹھان اور محمد شعیب منگل ایک مشکوک سفید کلر ویگو گاڑی،گٹکا مٹیریل اور انڈین گٹکہ کے مختلف برانڈ سے بھری ہوئی کو گرفتار کر لیا ہے،ایک عدد بغیر نمبر ویگو گاڑی،200 کلو گرام گٹکا چورہ سپاری،1400 پوری سفینہ، 1400 پوری JND ، آر آر گٹکہ 3200 پوری اور 800 پوری روبی گٹکہ برآمد
گرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ بٹھورو پر گٹکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج FiR#159/2022،u/s 4,5,8.SPM&GM.A
ایس ایچ او بٹھورو، بشیر احمد چانڈیو کی بٹھورو، جاتی چوک روڈ درگاھ قاسم علی شاھ کے قریب ایک اور کامیاب کاروائی،منشات فروش ملزم غلام نبی میمن،530 گرام چرس سمیت گرفتار۔ مقدمہ درجFiR#160/2022،u/s 9b.Narcotics act
ایس ایچ او دڑو، محمد بچل دل کی، دڑو،بنو روڈ ابڑال چوک کے قریب مخفی اطلاع پر ناکہ بندی کرکے کامیاب کاروائی کی ہے، بین الاضلاعی گٹکا سپلائر گروہ کے دو کارندے زبیر پٹھان اور غلام حیدر پٹھان ایک مشکوک کرولا کار،گٹکا مٹیریل اور انڈین گٹکہ سے بھری ہوئی کو گرفتار کر لیا ہے ،100کلو گرام گٹکا چورہ سپاری، 10,000 پوری انڈین سفینہ گٹکا برآمدگرفتار ملزمان کے خلاف تھانہ دڑو پر گٹکہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج
FiR#79/2022،u/s 4,5,8.SPM&GM.Act. -

سندھ میںCBT ٹرینز JST اور PST امیدواروں نے محکمہ تعلیم کی طرف سے IBA کے دوبارہ ٹیسٹ کے اعلان کو مسترد کر دیا
باغی ٹی وی سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان) سجاول میں 33 سے 39 نمبر حاصل کرنے والے CBT ٹرینیز کے JST اور PST امیدواروں نے محکمہ تعلیم کی طرف سے IBA کے دوبارہ ٹیسٹ کے اعلان کو مسترد کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں 33 سے 39 تک نمبر حاصل کرنے والے امیدواروں میں صلاحیت سازی کے تربیتی امیدوار عرفان لغاری، دودو لغاری شامل ہیں۔ باسط میمن، ساجد شیخ، آصف میمن، ولی اللہ زنگیجو، ذیشان میمن، معشوق بگھیو، سہیل میمن،راجکمار، محمد بھٹی اور دیگر نے سورج سجاوالی پریس کلب کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ون سندھ ون پالیسی جاری کی جائے۔
امیدواروں کو نمبر دینے کے بعد آفر آرڈرز جاری کر دیے گئے ہیں، بعض اضلاع میں ہارڈ ایریا جان کر آفر آرڈرز دیے گئے ہیں، 33 سے 39 تک نمبر حاصل کرنے والوں کو 36 دن کی ٹریننگ دی گئی ہے اور انہوں نے اشتہار جاری کر دیا ہے۔ پیسے کمانے کے لیے دوبارہ امتحان دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع سجاول میں چار تعلقہ ہیں۔ جی ایس ٹی، پی ایس ٹی میل اور فیملی امیدواروں کو 36 دن کی ٹریننگ دی گئی، اب آفر آرڈر دینے کے بجائے دوبارہ ٹیسٹ کا رنگ شروع کر دیا گیا، آفر آرڈر نہ دیئے گئے تو 30 نومبر کو سندھ کے 18 تحصیلوں میں شاہراہوں پر دھرنا دیا جائے گا۔
ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے 33 سے 39 نمبر حاصل کرنے والے پی ایس ٹی اور جے ایس ٹی کے امیدواروں کو پوسٹنگ آرڈر نہ ملنے کے خلاف مکلی پبلک پارک میں احتجاجی مظاہرہ حمید شاہ ، گلاب لنڈ ،شعیب پلیجو،فواد میمن ، شھباز پلیجو، اور حفیظ میمن کی سربراہی میں انہوں نے کہا کہا انہونے 33 سے 39 سیکڑوں مارکیں لے نے کے ان سے دوبارہ ٹیسٹ لۓ جانے کے بعد ، بھی انہیں پوسٹنگ آرڈر نہیں دۓ جارہے ہیں یہ ان امیدواروں سے نا انصافی ہے انہوں نے مانگ کی ہے ان کو فوری پوسٹینگ آرڈر جاری ککۓ جاٸیں اور ان کو پریشانی سے بچا یہ جاۓ دوسری صورت میں 30 نومبر کو سارے سندہ میں سخت احتجاج کریں گے. -

گھوٹکی پولیس میں ڈاکوؤں کے مخبر ہونے کا انکشاف
باغی ٹی وی (ویب نیوز)گھوٹکی پولیس میں ڈاکوؤں کے مخبر موجود ہیں انکشاف ،گھوٹکی پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ تعلقات اور رابطوں کی وجہ سے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔
کراچی کے روزنامہ امت میں میرعابد بھٹو کی رپورٹ کے مطابق گھوٹکی پولیس کے ڈاکوؤں کے ساتھ تعلقات اور رابطوں کی وجہ سے ڈکیتوں کے خلاف آپریشن مسلسل ناکام ہو رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پولیس اپنی ساکھ بچانے کے لئے ڈاکوؤں کے ساتھ جعلی مقابلے بھی ظاہر کرنے لگی ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ گھوٹکی پولیس کی نا اہلی کے باعث کچے کا علاقہ نوگو ایریا اور سندھ اور پنجاب کے ڈاکوؤں کی محفوظ آماج گاہ بن گیا ہے۔ کچے کےعلاقے میں ڈاکوؤں کے پاس کروڑوں روپے کی مالیت کا جدید اسلحہ موجود ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔
سندھ اور پنجاب کے بدنام زمانہ ڈاکو جانو انڈھڑ اور راحب شر کے گروپس کے ایک ہونے کے بعد ڈاکوؤں نے کچے میں مضبوط نیٹ ورک قائم کرلیا ۔ ڈاکوؤں نے ثنا اللہ نامی ڈاکو گروہ کا ترجمان بھی مقرر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکوؤں کے پاس انٹرنیٹ کی بھی سہولت میسر ہے۔ کچے میں بیٹھ کر سوشل میڈیا کا بھی استعمال کر رہے ہیں اور روزانہ کی بنیاد پر ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کر رہے ہیں۔ مغویوں کی ویڈیو ریکارڈ کرکے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔ جدید اسلحہ کی نمائش اور مغویوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے سے گھوٹکی کے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق کچے میں ڈاکوؤں کو صحت کی سہولت بھی موجود ہے۔ زخمی ڈاکوؤں کو علاج معالجہ بھی کیا جاتا ہے۔ ڈاکوؤں نے ملک کے مختلف علاقوں سے سادہ لوح افراد کو اغوا کرنے کے لئے مختلف زبان بولنے والی لڑکیوں کو بھی ہائر کیا ہوا ہے اور نسوانی آواز سے مختلف علاقوں سے سادہ لوح افراد کو باآسانی اغواکرنے کے بعد کچے میں قید کرکے تاوان طلب کیا جاتا ہے۔ لیکن ڈاکوؤں کے اس مضبوط نیٹ ورک کو توڑنے کے لئے گھوٹکی پولیس مسلسل ناکام ہورہی ہے اور کوئی حکمت عملی اب تک نہیں بنائی گئی۔ جس کی وجہ سے ڈاکوؤں کا نیٹ ورک مزید مضبوط ہو رہا ہے۔ پولیس کے پاس ناکارہ اسلحہ ہونے کے وجہ سے اہلکار کچے کے علاقے میں آپریشن کرنے سے کترانے لگے ہیں۔
ذرائع کے مطابق گھوٹکی پولیس کی اسلحہ خریداری میں مسلسل مبینہ کرپشن کے باعث اہلکاروں کو ناکارہ اسلحہ ہی فراہم کیا جارہا ہے۔ اسلحہ خریداری کی مد میں مبینہ کروڑوں روپے کے گھپلے لگائے جاتے ہیں، اسلحہ نیا خرید کرنے کے بجائے ناکارہ اور مرمت شدہ خرید کر پولیس اہلکاروں کے حوالے کیا جاتا ہے۔ دوسری جانب ڈاکوؤں کے پاس اینٹی ایئر کرافٹ گن، راکٹ لانچر سمیت دیگر جدید اسلحہ موجود ہے۔ ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی کچھ کالی بھیڑوں ہی کی مدد سے کچے میں ڈاکوؤں کو ملک بھر سے جدید اسلحہ کی رسائی ہو رہی ہے۔ ڈی آئی جی سکھر نے دو ماہ قبل ڈاکوؤں کے ساتھ تعلقات پر کچے کے تھانے راؤنتی تھانے پرتعینات سابقہ ایس ایچ او غلام عباس سندرانی کو نوکری سے بھی برطرف کرچکی ہے۔ اس کے علاوہ گھوٹکی پولیس میں کالی بھیڑیں موجود ہیں جن کے خلاف اب تک کوئی کاروائی نہیں ہوسکی ہے۔ یاد رہے کہ راؤنتی کچے میں 20 روز قبل پولیس کی ناقص حکمت عملی اور پولیس کی ڈاکوؤں سے مبینہ رابطے کے باعث ڈاکوؤں نے بڑا حملہ کرکے ڈی ایس پی اوباڑو عبدالمالک بھٹو، ایس ایچ او رمیرپور ماتھیلو عبدمالک کمانگر، ایس ایچ او کھینجو دین محمد لغاری، پولیس اہلکار سلیم چاچڑ اور جتوئی پتافی کو شہید کر دیا تھا۔
ادھر ڈاکو رانو شر نے سوشل میڈیا کے ذریعے کہا ہے کہ گھوٹکی پولیس کے جو پانچ جوان شہید ہوئے ہیں ان کے ذمہ دار بھی ساتھی پولیس اہلکار تھے، جنہوں نے ڈاکوؤں کو انفارمیشن لیک کی۔ ڈاکو رانو شر کا مزید کہنا تھا کہ ’’میں موبائل نمبرز دیتا ہوں، ان کا ڈیٹا نکالا جائے جس پر بہتر پیش رفت ہو گی اور پولیس کے اندر رہنے والے کالی بھیڑوں کو بھی ظاہر کر کے ان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی کی جائے۔‘‘
واضح رہے کہ پولیس اہلکاروں کے شہید ہونے کو20 روز گزر جانے کے باوجود تحقیقات مکمل نہیں کی جاسکی ہیں۔ جبکہ حملے کے وقت موقع سے بھاگ جانے والے پولیس اہلکاروں سے بھی تفتیش نہیں کی گئی ہے۔ شہید پولیس اہلکاروں کے راؤنتی تھانے پر درج ہونے والے مقدمہ کی کاپی پہلے بدنام ڈاکو جانو انڈھڑ کو پولیس کی طرف سے فراہم کی گئی تھی، جس نے اپنے فیس بک پیچ پر وائرل بھی کی۔ پولیس کی طرف ڈاکو کو ایف آئی آر کی کاپی فراہم کرنے کی بھی تحقیقات نہیں کی گئی۔ جبکہ ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو کی اس ناقص حکمت عملی پر آئی جی سندھ اور ڈی آئی جی سکھر کی طرف سے کوئی نوٹس نہیں لیا گیا اور نہ ہی تحقیقات کے لئے ٹیم تشکیل دی گئی۔
ذرائع کے مطابق ایس پی گھوٹکی تنویر تنیو پر مسلسل تنقید اور امکانی کارروائی سے بچنے کے لئے تین روز قبل تھانہ بیلو میرپور ماتھیلو کی حدود میں ایس ایچ او اے سیکشن انسپکٹر محمد ایوب ڈوگر اور ایس ایچ او میرپور ماتھیلو صفیع اللہ انصاری نے کارروائی کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں حاکم شراورآغا شر کو پولیس مقابلہ میں مارنے کا دعویٰ کیا۔
ڈاکوؤں کے ترجمان ثنا اللہ شر نے پولیس مقابلے کو جعلی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پولیس نے حاکم شر اور آغا شر، کا اپنے رشتہ داروں کے ساتھ تنازعہ چل رہا تھا۔ پولیس نے دھوکے سے حاکم شر اور آغا شر کو ہلاک کیا ہے۔ تاہم گھوٹکی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ پولیس نے حاکم شر اور آغا شر کو پولیس مقابلے میں مارا ہے اور مارے جانے والے ڈاکوؤں سے شہید ڈی ایس پی عبدالمالک بھٹو کی استعمال شدہ جی تھری ہتھیار بھی برآمد کیا ہے۔ پولیس کے مطابق مارے جانے والے ڈاکو حاکم شر کے سر کی قیمت پچاس لاکھ روپے تھی اور شہید پولیس اہلکاروں پر حملہ کرنے میں بھی ملوث تھا۔
