Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • سندھ کو موسیقاروں کی نہیں نوجوان ڈاکٹروں اور انجینیئرز کی ضرورت ہے مولانا نعیم اللہ لغاری

    سندھ کو موسیقاروں کی نہیں نوجوان ڈاکٹروں اور انجینیئرز کی ضرورت ہے مولانا نعیم اللہ لغاری

    ٹھٹھہ،نامہ نگار (نامہ نگار راجہ قریشی )جمیعت طلباء اسلام کا شاندار تربیتی کنونشن جس میں طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی.
    تفصیلات کے مطابق سندھ میں میوزک ٹیچرز کی بھرتی نا منظور سندھ کو موسیقاروں کی نہیں نوجوان ڈاکٹروں اور انجینیئرز کی ضرورت ہے مولانا نعیم اللہ لغاری – نوجوانوں میں ذہنی رویہ درست کرنا ہوگا مخدوم روشن صدیقی فرض اور سچائی کا احساس پیدا کرنے کے لیے جامعات میں قرآنی تعلیم دی جائے مولانا محمد حسن ٹھینگو، ولی اللہ بلوچ و دیگر کا خطاب جمعیت طلبہ اسلام یونٹ سونڈا کیجانب سے شاندار تربیتی کنونشن، طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی کنونشن سے جی ٹی آئی صوبہ سندھ کے صدر مولانا نعیم اللہ لغاری، پروفیسر مخدوم محمد روشن صدیقی، مولانا محمد حسن ٹھینگو، مولانا محمد ہاشم شاہ، ولی اللہ بلوچ، مصعب ٹھینگو، اور دیگر نے خطاب کیا انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی ذہنیت کو درست کرنا ہوگا نئی نسل میں فرض شناسی اور سچائی کا جذبہ پیدا کرنے کے لیے جامعات میں قرآنی تعلیم دی جائے اس تناظر میں ہم حالیہ گورنر سندھ کی طرف سے دی گئی تجویز کو سراہتے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ سندھ میں میوزک ٹیچرز کی بھرتیوں کو قبول نہیں کیا جاتا سندھ کو موسیقار نہیں ڈاکٹرز اور انجینئر کی ضرورت ہے پروگرام میں جے یو آئی کے رہنماء مولانا ہارون رشید قاضی، مولانا عبد الحکیم سومرو، جی ٹی آئی سندھ کے صدر صاحب ہارون رشید قاضی، جنید سندائی، امیر معاویہ قاضی، حماد قاضی اور مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

  • ڈی آئی خان:سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی نظام رائج ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ

    ڈی آئی خان:سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی نظام رائج ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی نظام رائج ہونے سے عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیاہے،ڈیرہ کی غریب عوام اورمریض پرائیویٹ ہسپتالوں کے اخراجات سے بچنے کیلئے سرکاری ہسپتالوں کا رخ کرتے ہیں مگریہاں بھی ایم ٹی آئی نظام کے ذریعے ان کی چمڑی ادھیڑی جاتی ہے اورسستاعلاج ایک خواب بن کررہ گیاہے۔
    تفصیلات کے مطابق سرکاری ہسپتالوں میں ایم ٹی آئی نظام کے تحت جہاں علاج کے نام پر غریب مریضوں کی چمڑ ی ادھیڑی جارہی ہے وہیں ہسپتالوں میں سہولیات کا فقدان ہے اورعملہ اکثروبیشترڈیوٹی سے غیر حاضر رہتاہے جس کی وجہ سے علاج کی غرض سے آنے والے مریض دربدرکی ٹھوکریں کھانے پر مجبورہیں۔ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو ادویات فراہم نہیں کی جاتی ہیں جس کی وجہ سے مہنگے داموں بازار سے ادویات خریدنے پر مجبورہوچکے ہیں۔ ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال میں اوپی ڈی، ایمرجنسی ودیگروارڈز میں صفائی کی ابترصورتحال ہے۔ڈاکٹرزنے ڈیوٹی اوقات میں اپنے پرائیویٹ کلینکس آبادکیے ہوئے ہیں جہاں وہ مریضوں کامہنگے داموں علا ج معالجہ کرتے نظرآتے ہیں۔ ڈیرہ کے عوامی سماجی حلقوں نے سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پو ر، صوبائی وزیربلدیات وممبر صوبائی اسمبلی سردارفیصل امین خان گنڈہ پور اورڈپٹی کمشنر ڈیرہ نصراللہ خان سے ہسپتال انتظامیہ کومریضوں کا بروقت علاج کرنے اورسہولیات فراہمی کامطالبہ کیاہے۔

  • تلہ گنگ: نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر  سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات

    تلہ گنگ: نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات

    تلہ گنگ،باغی ٹی وی (شوکت ملک سے) نوتعینات ڈپٹی کمشنر ضلع تلہ گنگ مصور احمد خان نیازی سے پریس کلب کے وفد کی ملاقات، نومولود ضلع تلہ گنگ کے انتظامی معاملات پر تفصیلاً بات چیت، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ضلع تلہ گنگ مصور احمد خان نیازی سے ڈسٹرکٹ پریس کلب تلہ گنگ کے صحافتی وفد نے ان کے آفس میں ملاقات کی، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر مصور احمد خان نیازی کا کہنا تھا کہ ضلع تلہ گنگ رقبہ کے لحاظ سے کئی اضلاع سے بڑا ضلع ہے۔ مستقبل قریب میں یہاں بڑے میگا ترقیاتی کام شروع ہونے جا رہے ہیں۔ سب سے پہلے انتظامی افسران اور محکموں کے لئے انفراسٹرکچر کےلئے کاوشیں کی جا رہی ہیں۔ انڈسٹریل زون، میڈیکل کالج سمیت اہم ترین منصوبوں کےلئے ہوم ورک جاری ہے۔ چالیس کے لگ بھگ محکموں کے انفراسٹرکچر اور دفاتر کے استعمال کےلئے ضروری سامان خریداری کےلئے آئندہ چند روز میں باقاعدہ ٹینڈرز جاری کر دیئے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ ضلع تلہ گنگ ڈائری تیار کی جا رہی ہے۔ جس میں ضلع تلہ گنگ کے اہم اور تاریخی مقامات، سیاحتی مقامات، اہم شخصیات، تاریخی پس منظر سمیت ہر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نمایاں اور منفرد تصاویر، تحریریں وغیرہ اس میں شامل ہوں گی۔ جس سے ضلع تلہ گنگ کی پہچان اور تعارف ہرسو پہنچے گا۔

  • کندھ کوٹ :این ٹی ایس پاس امیدواروں کی میٹنگ

    کندھ کوٹ :این ٹی ایس پاس امیدواروں کی میٹنگ

    کندھ کوٹ (نامہ نگارمختیاراعوان)این ٹی ایس پاس امیدواروں کی میٹنگ ،
    تفصیل کے مطابق کندھ کوٹ این ٹی ایس پاس امیدوارون کی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف تعلقون سے تعلق رکھنے والے امیدوارون نے شرکت کی- ڈسٹرکٹ کشمور کے ضلعی صدر ممتاز علی شیخ کی قیادت میں این ٹی ایس پاس 2013 کے امیدواروں کی مرکز کی ہدایت پر تعلقہ کندھ کوٹ تعلقہ کشمور۔ تعلقہ تنگوانی کی باڈی مکمل کرنے کے حوالے سے ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں کشمور ضلع صدر ممتاز علی شیخ۔ ضلع فنانس سیکریٹری محمد کھوسو۔ پریس سیکریٹری۔ امداد علی قمبرانی۔ تعلقہ کشمور کے صدر نبی بخش گولو۔ تعلقہ کندھ کوٹ کے صدر میر جھانگیر خان سندرانی۔تعلقہ کندھ کوٹ کے پریس سیکریٹری وقار احمد اور دیگر نے شرکت کی۔

  • ٹھٹھہ : مسلم لیگ ن  سندھ کے  نائب صدر منظور خشک کی عوامی پریس کلب آمد

    ٹھٹھہ : مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک کی عوامی پریس کلب آمد

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار راجہ قریشی ) مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک کی عوامی پریس کلب آمد
    تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن سندھ کے نائب صدر منظور خشک کی عوامی پریس کلب ٹھٹھہ آمد ہوئی ،پریس کلب آمد پرصحافیوں کی طرف سے اسے اجرک پہنا کر ویلکم کہا گیا ، اس موقعہ پر مسلم لیگ ن کے نائب صدر نے ٹھٹھہ کی مسائل پربات چیت کی ، صحافیوں سے بات کرتے ہوۓ انہوں نے کہا پاکستان مسلم لیگ ن نے ہمیشہ ٹھٹھہ کی مظلوم عوام کی خذمت کی ہے ، اس نے کہا حیسکو ٹھٹھہ کی تعاون سے ٹھٹھہ کی مختلف علاقوں میں ٹرانسفارمر لگا دیے گۓ ہیں ،وفاقی حکومت کی جانب سے ٹھٹھہ کی عوام کے مسائل مزید حل کرنے کی کوشش جاری ہے ، اس نے مزید کہا کوہستان کی مقامی غریب عوام کی زمینوں پر قبضہ ابھی تک جاری ہے،مقامی بندوں کو ونڈ کمپنی میں چوکیداری نہیں ملتی یہ سراسرمقامی بندوں کی حقوق پہ قبضہ گیری ہے جبکہ کچے کے مقامی لوگوں کوسرکاری زمینوں سے بےدخل کرکے باہر کے با اثرلوگ قابض ہو رہےہیں، ٹھٹھہ کے منتخب نمائندوں کی خاموشی سے کئی سوال پیدا ہوتے ہیں ، مکلی میں سرکاری اور غریب عوام کی زمینوں پر ھاؤسنگ اسکیم بنائی جارہی ہے مقامی بیوروکریسی نے ٹھٹھہ کو اپنے شنکنجے میں جکڑ لیا ہے.

  • میرپورساکرو : ملازمت کیلئے آفر لیٹر نہ ملنے پر امیدواروں کا احتجاج

    میرپورساکرو : ملازمت کیلئے آفر لیٹر نہ ملنے پر امیدواروں کا احتجاج

    میرپورساکرو،باغی ٹی وی(قادرنوازکلوئی نامہ نگار) ملازمت کیلئے آفر لیٹر نہ ملنے پر امیدواروں کا احتجاج
    تفصیل کے مطابق تحصیل میرپور ساکرو میں آئی بی اے امیدوار 33 سے 39 مارکس لینے والے 36 دن کی ٹریننگ کرنے کے بعد بھی پرامن نظر نہیں آئے کیونکہ انہیں انتظامیہ کی جانب سے آفرآرڈر لیٹر نہیں دئے گئے ،جس کے باعث ضلع ٹھٹھہ کے علاقے میرپورساکرو میں میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیاایک ایم پی اے امیدوار کا کہنا تھا کہ جیسے دوسرے کے لوگوں کو آفرآڈر دیے گئے ہیں ایسے ہی ضلع ٹھٹھہ کو بھی آفر لیٹر 33 مارکس دے دیے جائیں دوسری جانب آئی بی اے امیدواروں کا کہنا تھا کہ ہمیں اگر آفرآڈر نہیں دیے گئے تو احتجاج کا دائرہ بڑھادیا جائے گا-

  • ڈی جی خان : محکمہ سول ڈیفنس،کرپشن کی ریس میں سب سے آگے

    ڈی جی خان : محکمہ سول ڈیفنس،کرپشن کی ریس میں سب سے آگے

    ڈیرہ‌غازیان ،باغی ٹی وی (ڈاکٹرغلام مصطفیٰ بڈانی کی رپورٹ )محکمہ سول ڈیفنس ،کرپشن کی وجہ سے غیرقانونی منی پٹرول پمپس اور، صنعتی یونٹس،کمرشل پلازوں،نجی ہسپتالوں میں حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر کوئی کارروائی نہ ہوسکی۔
    تفصیل کے مطابق ڈیرہ غازیخان میں محکمہ سول ڈیفنس کے ڈسٹرکٹ آفیسرخالد کریم قریشی نے کرپشن کی ریس جیت لی ہے ، محکمہ سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسرخالد قریشی کی آشیر بادسے غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیا ں قا ئم ہوچکی ہیں ،محکمہ سول ڈیفینس کے اہلکا روں کی بھتہ خو ری کے با عث دکا ندارو ں نے بغیر حفا ظتی آلا ت کے پٹرو ل کی فروخت کے لیے غیر قانو نی مشینیں لگا رکھی ہیں ڈیرہ غازیخان کے دیہی علا قو ں میں ان ایجنسیو ں کی تعداد میں آئے رو ز اضا فہ ہو رہا ہے دیہی علا قوں اور شہر میں پٹرو ل ایجنسیو ں پر پٹرو ل کی فروخت بھی دھڑلے سے جا ری ہے ان غیر قانو نی ایجنسیو ں کے با عث پہلے بھی کئی حا دثا ت رو نما ہو چکے ہیں لیکن انتظا میہ ٹس سے مس نہیں ہو ئی ڈیرہ غازیخان کے دیہی علا قے تو نسہ رو ڈ ،کو ٹ چھٹہ،سخی سرور ،یا رو رو ڈ ،ملتا ن رو ڈ ،کو ئٹہ رو ڈ ،اور شہر کے اند پل پیا رے والی ،ڈاٹ پل، چو ک چو رہٹہ ،را نی با زار ،دستی پل ،کا لج رو ڈ ،چڑیا گھر روڈ ،نواز شریف پا رک ،ما ڈل ٹا ون روڈ ،گدا ئی رو ڈ ، گھنٹہ گھر۔ چوک خدا بخش،غازی مل چوک،سمینہ سادات، سیدن شاہ ،گگوچوک،دراہمہ پیرعادل روڈ ودیگر جگہو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل ایجنسیو ں پر غیر قانو نی پٹرو ل کی فرو خت دھڑلے سے جا ری و سا ری ہے۔
    دوسری طرف ڈیرہ غازیخان میں صنعتی اداروں ، پرائیویٹ ہسپتال ، کالجز اور شاپنگ مال میں آگ بھجا نے کے حفاظتی انتظامات نہ ہونے کے برابر ۔پرائیویٹ لیبارٹریز،بیٹری سروس،ہوٹل اینڈ ریسٹورنٹ،گیس ری فلنگ کی دکانیں ،غیرقانونی پیٹرول ایجنسیاں اور ان نے قریب ایکٹرک ورکشاپ ویلڈنگ اور ہوٹل کی دکانیں ہیں جن میں آتش زدگی کا امکان ہر وقت موجود رہتا ہے آگ بھڑکنے کی صورت میں آگ پر قابو پا نے کے لیے نہ کو ئی حفا ظتی تدا بیر ہیں اور نہ ہی آگ بھجا نے کے کو ئی آلا ت موجود ہو تے ہیں محکمہ سول ڈیفنس نے اس طرف کوئی توجہ ہی نہیں دیتا او ر کبھی چیک ہی کیاجاتا کہ ان بڑے بڑے اداروںکے اند ر فائرسیفٹی اور سکیورٹی سٹم اور دیگر ضروری آلات کی تنصیب ہے بھی یا نہیں اگر سیفٹی آلات نصب ہیں خاص طور فائربالٹیاں اکثر مقامات پر خالی لٹکتی ہوئی دیکھی گئی ہیں ان میں ریت ہوتی ہی نہیں ہے اور آگ بجھانے والے سلنڈر تو ایکسپائر ہوتے ہیں ، شہر کی اکثر عمارتیں جوکئی منزلوں پر مشتمل ہیں ان میں ایسا کوئی انتظام موجود ہی نہیں ہے اور اس کے علاوہ سرکاری اداروں میں لگے ہوے فائرسیفٹی آلات بھی پرانے ہوچکے ہیں اور کوئی پوچھنے والہ نہیں ہے،.سول ڈیفنس کے ضلعی آفیسر خالد کریم قریشی نے کبھی بھی اپنی ٹیم کے ہمراہ صنعتی اداروں ، پرائیویٹ ہسپتالوں، سکولوں ، کالجز اور شاپنگ مال کا معائنہ نہیں کیا اورنہ یہ دیکھنا گواراکیا کہ کس جگہ پر آگ بھجا نے کے حفاظتی انتظامات ہیں یا نہیں ،حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر کوئی نوٹسز جاری نہیں کیے جاتے کیونکہ ذرائع کا کہنا ہے سول ڈیفنس آفیسرخالد کریم قریشی جہاں بھی جاتا ہے دو ٹوک کہتا ہے کہ مجھے اتنی رقم چاہئے نہیں تو دکان ،پلازہ یاشاپنگ مال سیل کردوں گا، محکمہ سول ڈیفنس کے علم میں ہو نے کے با وجو دکارروائی نہیں کی جارہی ، محکمہ سول ڈیفنس ما ہا نہ منتھلی وصول کر کے ان غیر قانونی صنعتی اداروں ، پرائیویٹ ہسپتال ، سکول ، کالجز اور شاپنگ مال کے مالکان کو انسا نی جا نو ں سے کھیلنے کی چھٹی دے رکھی ہے ، شہر یو ں نے کمشنر ڈیرہ سے فو ری نو ٹس لے کر ان غیر قانو نی عمارات کو بند کرا کے محکمہ سول ڈیفنس کے کرپٹ اور نااہل آفیسران کے خلا ف فو ری کار روا ئی کا مطا لبہ کیا ہے.

  • ڈیرہ ، اراضی ریکارڈ سنٹر پر ٹاؤٹ مافیا کا قبضہ، عوام لٹنے لگے

    ڈیرہ ، اراضی ریکارڈ سنٹر پر ٹاؤٹ مافیا کا قبضہ، عوام لٹنے لگے

    ڈیرہ غازی خان، باغی ٹی وی(نامہ نگار)اراضی ریکارڈ سنٹر میں ٹاؤٹوں کا راج شہری ذلیل و خوار ٹاوٹ مافیا عوام کا خون چوسنے میں مصروف ہے تفصیلات کے مطابق اراضی ریکارڈ سنٹرڈیرہ غازی خان رشوت بازاری اور ٹاؤٹوں کا گڑھ بن چکا ہے۔عملہ کی مار دھاڑ میں اضافہ ہو چکا ہے اورعملہ عوا م سے سیدھے منہ بات بھی نہیں کرتا،جبکہ ٹاوٹ مافیا بھی اراضی ریکارڈ سنٹر پر چھایا ہوا ہے اور عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے۔ریکارڈ سنٹر میں کوئی بھی کام اعتراض لگائے بغیر ممکن نہیں سائلین نے نے صحافیوں کو بتایا کہ انتقال اراضی کے لئے کئی روز سے دھکے کھا رہے ہیںسنٹر کے عملے نے ٹاؤٹ رکھے ہوئے جو ٹوکن فروخت کرتے ہیںسائلین دکھے کھا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ رجسٹری انتقال کے حصول کے لئے ہم دو عد دگواہوں کو لے کر آتے ہیں لیکن اگلے دن کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے حکومت نے کرپشن کے خاتمہ کیلئے پنجاب بھر میں کمپیوٹرائزڈاراضی ریکارڈ سنٹر کا قیام عمل میں لایا مگر یہاں تو رشوت کا بازار پہلے سے بھی زیادہ گرم ہو چکا ہے جبکہ سائلین سارا دن ذلیل خوار ہونے کے بعد شام کو مایوس گھروں کو لوٹ جاتے ہیںسائلین نے مطالبہ کیا کہ اراضی سنٹر کے کرپٹ اہلکاروں اور ٹاؤٹوں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ شہریوں کو ذلیل وخوارہونے سے بچایا جاسکے ، زمیندار روں اور سائلین نے اے ڈی ایل آر حافظ یعقوب سے مطالبہ کیا ہے کہ عوام کو لوٹنے والے ٹاؤٹ مافیا کا دفتر اراضی ریکارڈ سنٹر میں داخلے پرمکمل طور پر پابندی عائدکی جائے حکومتی ریونیو کی ریکوری کو ہر صورت میں یقینی بنایا جا ئے افسراں عوام سے براہ راست رابطہ کریں تاکہ سائلین ٹاؤٹ مافیا کے ہاتھوں لٹنے سے بچ سکیں

  • جبری مشقت ، چائلڈلیبر کے خاتمے اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے؛رانا امجد

    جبری مشقت ، چائلڈلیبر کے خاتمے اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے؛رانا امجد

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب ( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرفنانس و پلاننگ راناامجد علی نے کہا کہ جبری مشقت ، چائلڈلیبر کے خاتمے اور مزدوروں کی کم از کم اجرت کے لیے موثر قانون سازی کی ضرورت ہے،متعلقہ محکمے مزدور کی فلاح و بہبود کے لیے باقاعدہ ایکشن پلان مرتب کرکے نتیجہ خیز اقدامات کو یقینی بنائیں،نان رجسٹرڈ اینٹوں کے بھٹوں کوبھی فی الفور رجسٹرڈ کیا جائے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میںڈی ایس پی ہیڈکوارٹرز مسعود بھٹی ،اسسٹنٹ ڈائریکٹرلیبر محمد سعید چوہدری ، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل سیکورٹی کارڈز ذولفقار علی، بھٹہ خشت مالکان ودیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی ۔ ڈسٹرکٹ ویجیلنس کمیٹی کے اجلاس میں مزدوروں کوسوشل سیکورٹی کارڈز کے اجرائ، جبری مشقت اور چائلڈ لیبرکے خاتمے اور بھٹہ مزدوروں کی سرکاری طور پر مقررکردہ اجرت کی ادائیگی جیسے معاملات زیر غور آئے۔اس موقع پر لیبرآفیسرمحمد سعید چوہدری نے اے ڈی سی فنانس و پلاننگ ننکانہ کو ضلع بھر میں چائلڈلیبر ایکٹ کے نفاذ کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ رواں ماہ کے دوران ابتک15عدد اینٹوں کے بھٹہ جات/فیکٹریز،78عدد دوکانوں کی انسپکشن کی گئی جس کے دوران حکومتی احکامات کی خلاف ورزی کرنے پر 02ایف آئی آر درج کروائی گئی جبکہ بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس و پلاننگ رانا امجد علی نے کہا کہ تمام بھٹہ مالکان کو مزدوروں کی تنخواہ کے علاوہ سوشل سیکورٹی کارڈز کی مد میں ادائیگی کوہر قیمت پر یقینی بنایا جائے،بھٹہ ایسوسی ایشن قوم کے بچوں کی تعلیم و تربیت کے لیے اپنا کردار اداکرے۔ انہوں نے کہا کہ پوری تنخواہ کی وصولی ورکرز کا حق ہے،متعلقہ محکمے رائج کردہ سرکاری شرح پر تنخواہوں کی ادائیگی کو یقینی بنائیں

  • ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے آگاہی سیمینار اورریلی

    ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے آگاہی سیمینار اورریلی

    باغی ٹی وی ننکانہ صاحب (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے حوالے سے آگاہی سیمینار اورریلی
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک کی خصوصی ہدایت پر ضلعی محکمہ تحفظ ماحول کے زیر اہتمام ماحولیاتی آلودگی کے مکمل خاتمے کے لیے الکریم ہسپتال میں آگاہی سیمینار اور ریلی کا انعقادکیا گیا جس کی قیادت اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات ننکانہ چوہدری عبدالقیوم نے کی۔ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع ننکانہ چوہدری محمد اشرف،ڈپٹی ڈائریکٹر صنعت زار ناصر چدھڑ،صدر ڈاکٹر ایسوسی ایشن ننکانہ ڈاکٹر اعجاز،ڈاکٹر شاہد علی سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے سیاسی و سماجی شخصیات بھی اس موقع پر موجود تھی۔ آگاہی سمینار سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات چوہدری عبدالقیوم نے کہا کہ ماحولی کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے ،ہم روز مرہ کی چیزوں کو دوبارہ استعمال میں لاکر نہ صرف ماحول کو آلودگی سے محفوظ رکھ سکتے ہیں بلکہ پیسے کے بچت بھی کرسکتے ہیں،زمین ہمارا گھر ہے اس کی حفاظت ہم سب کا قومی فریضہ ہے ۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع چوہدر ی محمد اشرف نے کہا کہ کاشتکار فصلوں کے باقیات،کوڑاکرکٹ،چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب احمرنائیک نے ماحولیاتی آلودگی اور سموگ کے مکمل خاتمے کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بڑھتی ہوئی ماحولیاتی آلودگی انسانی صحت کے لئے خطرناک ہے، ماحولیاتی آلودگی اور سموگ سے بچاو¿ کے لئے عوام الناس کو ضلعی انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کر کے اہم کردار ادا کرنا ہوگا۔اس موقع پر انہوں نے نے عوام سے اپیل کی کہ خصوصی طور پر بچوں اور بزرگوں کی صحت کا خیال رکھا جائے اور باہر نکلنے سے قبل ناک اور منہ کو ماسک سے ڈھانپ کر رکھا جائے جبکہ عوامی سطح پر حفاظتی تدابیر اختیار کر کے سموگ کو مزید پھیلنے سے روکا اور جلد قابو پایا جاسکتا ہے۔ بعدازاں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم کی سربراہی میں ماحولیاتی الودگی اور سموگ کے خاتمے کے لیے آگاہی ریلی کا اہتمام بھی کی گیا اس موقع پر ریلی کے شرکاءنے شہریوں میں آگاہی پمفلٹ بھی تقسیم کیے