Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • مقبوضہ کشمیرمیں وزیراعظم ،آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیرمیں وزیراعظم ،آرمی چیف کے پوسٹرز لگ گئے

    مقبوضہ کشمیرمیں نوجوانوں نے وزیراعظم ،آرمی چیف کے پوسٹرز چسپاں کردیئے
    سری نگر،باغی ٹی وی (ویب نیوز)مقبوضہ کشمیر کے عوام اور حریت قیادت نے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کی نئی فوجی قیادت کو مبارک باد پیش کردی۔مقبوضہ کشمیر میں وزیراعظم شہباز شریف ، آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور چیئرمین جوائنٹس چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد کے پوسٹرز چسپاں کردئیے گئے۔صدائے مظلوم جموں کشمیر کی طرف سے مقبوضہ وادی کے مختلف علاقوں میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے۔
    پوسٹرز پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی آزادی کی ضمانت، مضبوط پاکستان کی ضرورت کے نعرے درج تھے۔کشمیری عوام نے وزیراعظم شہباز شریف کو افواج پاکستان کے نومنتخب سربراہ جنرل عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد کو کشمیری عوام کی طرف سے مبارکباد دی ہے اور پاکستان فوج کے دونوں سربراہوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔حریت رہنما سید اعجاز رحمانی نے کہا کہ پاکستانی افواج کا شمار دنیا کی بہترین افواج میں ہے۔

  • جھنگ : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس

    جھنگ : ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس

    جھنگ باغی ٹی وی (نامہ نگارعظیم حمید)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایمرجنسی ریسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں تمام متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر نے انسداد ڈینگی مہم پر بریفنگ دی۔اجلاس میں انسداد ڈینگی ٹیموں کی گزشتہ ہفتے کی کارکردگی بارے جائزہ بھی لیا گیا۔ڈی ایچ او نے ڈپٹی کمشنر کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایاکہ آوٹ ڈور اور ان ڈور سرویلنس جاری ہے, لاروا کی موجودگی کم ہو رہی ہے۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر محمد ارشد بھٹی نے کہا کہ شہریوں کو ڈینگی سے بچاو کے حوالے سے آگاہی مہم بھی جاری رکھی جائے ،ان ڈور سرویلنس کر کے ڈینگی کا خاتمہ کیا جائے۔مچھر کی موجودگی والی جگہ پر سپرے بھی کیا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ انسداد ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں موجود رہیں۔ افسران کو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کےلئے از خود فیلڈ وزٹ کریں۔

  • ٹھٹھہ :گاڑہو  شہر  میں  ھوٹل پر  کام کرنے والوں کا درمیان جھگڑا،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

    ٹھٹھہ :گاڑہو شہر میں ھوٹل پر کام کرنے والوں کا درمیان جھگڑا،پولیس نے ملزم گرفتار کرلیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )گاڑہو شہر میں ھوٹل پر کام کرنے والوں کا درمیان جھگڑا،پولیس نے گرفتار کرلیا
    تفصیل کے مطابق گاڑہو شہر میں پٹھان کے ہوٹل پرکام کرنے والا احسان خاصخیلی اور پسیلا خان میں تلخ کلامی ہوئی جس پر پسیلا خان نے پلیٹ دےماری جس سے احسان خاصخیلی زخمی ہو گیا ، جس کے نتیجے میں پٹھان اور خاصخیلی میں لڑائی شروع ہو گئی ، اور گاڑہو پولیس نے آکر لڑائی پر قابوپایا ، ایس ایچ او گاڑہو تھانہ کے مطابق ملزم پسیلاخان کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے

  • ٹھٹھہ :غریبوں کا مسیحا معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بابر  شیخ کا تبادلہ ، الودائی تقریب

    ٹھٹھہ :غریبوں کا مسیحا معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بابر شیخ کا تبادلہ ، الودائی تقریب

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)غریبوں کے ھمدرد معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بابر شیخ کا ٹرانسفر ہوگیا بابر شیخ کے اعزاز میں شاندار الودائی تقریب
    تفصیل کے مطابق معروف آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹر بابر شیخ کا سول اسپتال ٹھٹھہ سے ٹرانسفر ہوگیا بابر شیخ نے اپنی ٹھٹھہ میں تقریری کے دوران سیکڑوں کی تعداد میں غریب لوگوں کے ناصرف مفت اپریشن کئے بلکہ ان کو اپریشن کا سامان اور ادویات بھی اپنی طرف سے دیتے تھے ، بابر شیخ نے گینگرین اور کینسر کے مریضوں کے بھی اپریشن کئے بابر شیخ کی ایک خاصیت یہ بھی تھی کہ اپریشن کے بعد وہ مریضوں کو بیساکھیاں اور وھیل چئیر اور مصنوئی اعذاء بھی دلواتے تھے جس میں مصنوئی ٹانگیں، ہاتھ وغیرہ شامل تھے ڈاکٹر کے اعزاز میں آرتھوپیڈک وارڈ کے اسٹاف انچارج احمد علی خاصخیلی اور دگر عملے نے ایک الودائی تقریب منعقد کی جس میں سول سرجن سول اسپتال ٹھٹھہ ، ڈاکٹر صفدر شاہ امیرخانی، ڈاکٹر سکندر شاہ، ڈاکٹر سرور شیخ، ڈاکٹر غلام نبی خشک ، ڈاکٹر گیان چند، ادم ملک، منظور خاصخیلی، سکندر خان جوکھیو کوھستانی، اور دگر مہمانوں نے شرکت کی اور ڈاکٹر بابر شیخ کی کاویشوں کو سراہا

  • عمران خان نے سیلاب متاثرین کے پیسے سیاسی مہم جوئی پر برباد کر دیئے، فیصل کریم کنڈی

    عمران خان نے سیلاب متاثرین کے پیسے سیاسی مہم جوئی پر برباد کر دیئے، فیصل کریم کنڈی

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (احمد نواز مغل نامہ نگار)وزیر اعظم کے معاون خصوصی اور ترجمان پیپلزپارٹی فیصل کریم کنڈی نے عمران خان کی تقریر پر رد عمل میں کہا کہ عمران خان نے سیلاب متاثرین کے پیسے سیاسی مہم جوئی پر برباد کر دیئے،
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خان صاحب آپ کی مکاری عیاری اور فریب کاری کی سیاست زمین بوس ہو چکی ،نیازی صاحب آپ کی بہین علیمہ خان نے اربوں روپے سے بیرون ملک پراپرٹی کن ذرائع سے خریدی،عمران خان کرپٹ نہیں تھے تو بلین ٹری، مالم جبہ، اور بی آر ٹی مقدمات میں عدالتوں سے حکم امتناعی کیوں لیتے ہیں،عمران خان واحد سیاستدان ہیں جن کی بنیاد ممنوعہ فنڈنگ سے ہوئی ،آج خیبر پختونخوا سے پانچ ہزار روپے کی دیہاڑی پر مزدور پنڈی لے جایا گئے، خان صاحب لاکھوں غریبوں کے گھر مسمار کرکے اپنا محل ریگیولرزئیز کرواتے شرم نہیں آئی، عمران خان نے دوست ممالک سے دیئے ہوئے تحفے بازار میں بیچ کر پاکستان کو شرمندہ کیا ،عمران خان کی ساری مہم جوئی بشرا بیگم کے این آر او کے ہے

  • ضلع اپر چترال میں ڈسٹرکٹ  ڈیویلپمنٹ ایڈوایزری کمیٹی( ڈیڈک )کا اہم اجلا س

    ضلع اپر چترال میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوایزری کمیٹی( ڈیڈک )کا اہم اجلا س

    چترال،باغی ٹی وی :ضلع اپر چترال میں ڈسٹرکٹ ڈیویلپمنٹ ایڈوایزری کمیٹی یعنی ڈیڈک کا اہم اجلا س زیر صدارت چئرمین مولانا ہدایت الرحمان منعقد ہوا جس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کرتے ہوئے اپنے اپنے محکمہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ چئیرمین نے تمام محکموں کے سربراہان کو سختی سے تاکید کی کہ تمام آسامیوں پر صرف حق دار اور میرٹ کے بنیاد پر بھرتی کیا جائے تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • گوجرہ : ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن, بااثرلوگوں کی وجہ بےگناہ بھی ناجائز شکنجے میں آگئے

    گوجرہ : ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن, بااثرلوگوں کی وجہ بےگناہ بھی ناجائز شکنجے میں آگئے

    گوجرہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار ، عبد الرحمن جٹ) ڈکیت گینگ کے خلاف آپریشن, بےگناہ بھی ناجائز شکنجے میں آنے لگے
    تھانہ سٹی کے دبنگ ایس ایچ او چوہدری حاکم علی کے حکم پر ڈکیت گینگ کے خلاف کامیاب آپریشن جاری۔مگر کچھ بااثر سود مافیا نے ان میں ایسے لوگ بھی شامل کر دیے ہیں جو کہ سراسر ناجائز ملوث کیے جارہے ہیں جب کہ وہ انتہائی غریب اور کمزور بے بس لاچار لوگ ہیں۔ ان لوگوں کو زبردستی طور پر ڈکیت گینگ میں ملوث کروانے والے مافیا وہ بااثر لوگ ہیں جو سود کا مکروہ دھندا کرتے ہیں سود وصول نہ ہونے کی صورت میں یہ لوگ محکمہ پولیس سے غلط بیانی کرکے ان لوگوں پر ایف آئی آر کا اندراج کروا دیتے ہیں جن کی بدولت غریب بے بس اور کمزور لوگ ان کی بھینٹ چڑھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں اور ان کا شکار بن جاتے ہیں اسی طرح کا ایک اور دل خراش واقعہ سامنے آیامونگی روڈنزد371ج۔ب کےرہائشی رانامظہرنےپریس کانفرنس کرتےہوئےبتایاکہ میرا حاجی الیاس اور حاجی اسحاق نامی شخص کےساتھ میراسودکےپیسوں کالین دین تھااسی چکرمیں انہوں نےسٹی پولیس گوجرہ سےغلط بیانی کرکےمیرابیٹامجاہدڈکیتی کےمقدمہ میں اٹھوا دیاحالانکہ میرےبیٹےنےقطعا وہ ڈکیتی نہیں کی مجھ سےیامیرےساتھ جتنےبھی بندےپریس کانفرنس میں موجودہیں ہم سب اس بات کاحلف اٹھاتےہیں کہ میرےبیٹےنےیہ ڈکیتی نہیں کی میری ہاتھ باندھ کراحکام بالا آئی جی پنجاب، آر پی او فیصل آباد،سی پی او فیصل آباد،ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ،ڈی ایس پی گوجرہ،ایس ایچ او سٹی چوہدری حاکم علی سےہاتھ باندھ کر اپیل ہے بیشک ہم سب سےحلف لے لیں ہمارا بچہ بےگناہ ہے ہمیں انصاف فراہم کیاجائے

  • سندھ میں مٹی سے برتن بنانے کا قدیم ہنر آج معدومیت کا شکار

    سندھ میں مٹی سے برتن بنانے کا قدیم ہنر آج معدومیت کا شکار

    سندھ میں ظروف سازی یعنی مٹی کے برتن بنانے کا قدیم ہنر آج معدومیت کا شکار ہے حکومتی سطح پر سرپرستی نہ ہونےسے اس فن سے جڑے کاریگر مایوسی کا شکار ہونے لگے،مٹی کے برتن بنانے کا کام چھوڑ رہے ہیں
    میرپورساکرو سے قادر نواز کلوئی کی رپورٹ

  • گوجرہ : سیکرٹری بلدیات پنجاب سے گوجرہ کے تاجر رہنماؤں کی ملاقات

    گوجرہ : سیکرٹری بلدیات پنجاب سے گوجرہ کے تاجر رہنماؤں کی ملاقات

    گوجرہ ,باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ نامہ نگار) سیکرٹری بلدیات پنجاب سے گوجرہ کے تاجر رہنماؤں کی ملاقات۔
    تفصیل کے مطابق سیکرٹری بلدیات پنجاب سید مبشر حسین سے گوجرہ کے تاجر رہنماؤں کی ملاقات۔ تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران گوجرہ کے صدر چوہدری منصور احمد بھنگو کی قیادت میں تاجر رہنماؤں کے وفد کی لاہور میں سیکرٹری بلدیات سید مبشر حسین سے ملاقات، تحصیل میونسپل کمیٹی گوجرہ کی طرف سے ٹیکسوں میں اضافے، درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد میں رانا محمد اشرف ناز صدر صرافہ ایسوسی ایشن گوجرہ، رانا محمد سعید راشد منج صدر نیشنل بینک روڑ گوجرہ ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد ریاض سمیت سینئر قانون دان چوہدری عبد الواحد ایڈووکیٹ اور احمد رضا ایڈووکیٹ ان کے ہمراہ تھے۔

  • گوجرہ :ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ

    گوجرہ :ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب کا انٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم کا دورہ

    گوجرہ ,باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ نامہ نگار)ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب کاانٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم اورزیر تعمیرہاسٹل کا دورہ
    تفصیل کے مطابق ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب ملک ثناء اللہ کاانٹر نیشنل ہاکی سٹیڈیم اورزیر تعمیرہاسٹل کا دورہ کیا۔ہاسٹل کی تعمیر کو جلد مکمل کیا جائے۔ایڈیشنل سیکرٹری سپورٹس پنجاب ملک ثنا ء اللہ کے دورہ کے موقع پر ڈی ایس اورمحمدجمیل اور استاد اسلم روڈ اہاکی اکیڈمی کے کوچ خاور جاوید انٹر نیشنل بھی موجود تھے۔ایڈیشنل سیکرڑی سپورٹس پنجاب نے اپنے دورہ کے دوران زیر تعمیر ہاسٹل کا تفصیلی طور پر معائنہ کیااور ٹھیکیداران کو خصوصی ہدایت کی کہ ہاسٹل کی تعمیر میں میٹریل کی کوالٹی اور معیار پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گااور ہاسٹل کی تعمیرکو30جنوری تک ہر صورت مکمل کیاجائے۔بعدازاں انہوں نے ہاکی سٹیڈیم کا بھی دورہ کیا۔