Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • گوجرہ :قبرستان کی زمین پر قبضے سے روکنے پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد

    گوجرہ :قبرستان کی زمین پر قبضے سے روکنے پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد

    گوجرہ ,باغی ٹی وی (عبدالرحمن جٹ نامہ نگار)قبرستان کی زمین پر قبضے سے روک پر نوجوان پر بہیمانہ تشدد
    تفصیل کے مطابق نواں لاہور کے علاقہ میں قبرستان کی جگہ پر مبینہ قبضے سے روکنا شہری کا جرم بن گیاملزمان نے شہری کو بدترین تشددکا نشانہ بنا ڈالا،معلوم ہواہے کہ چک 334 ج ب کے حافظ عابد کو گاؤں واپس جاتے پینسرہ روڈ پرملزمان نے روک کر بیہیمانہ تشدد کا نشانہ بناکرشدیدزخمی کر دیااور ملزمان موقع سے فرارہو گئے۔شدیدزخمی کوفوری طور پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال گوجرہ منتقل کردیا گیاعابد نے ملزمان کو قبرستان کی زمین پر مبینہ قبضہ کرنے سے روکاتھاجس رنجش پر ملزمان نے حافظ عابد کو تشدد کا نشانہ بنا یاحافظ عابد نے بتایاکہ ملزمان نے اس کے گھر پر فائرنگ بھی کی جبکہ وہ اسسٹنٹ کمشنرگوجرہ کے آفس سے واپس اپنے گھر جارہا تھاکہ گھات لگا ئے راستہ میں بیٹھے ملزمان نے اس پر حملہ کیا گیا۔حافظ عابد نے حکام بالا سے نوٹس لے کر ملزمان کو گرفتار کرنے اور ان کیخلاف کارروائی کر نے کا مطالبہ کردیا۔

  • ٹھٹھہ :  ڈیسنٹ پبلک ہائیر سکینڈری سکول میں ثقافت کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ : ڈیسنٹ پبلک ہائیر سکینڈری سکول میں ثقافت کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی ) ڈیسنٹ پبلک ہائیر سکینڈری سکول میں ثقافت کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی
    تفصیل کے مطابق بگھاڑموری کے قریب ڈیسنٹ پبلک ہائیرسکینڈریسکول داتار نگر پیر جو گوٹھ میں آج ثقافت کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں طلباء اور اساتذہ نےکثیر تعداد میں شرکت کی – آج کے ثقافتی پروگرام میں اسکول کے طلباء نے ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف کھیل اور مختلف پرفامنس کیا اسکول کے طلباہ اور اساتذہ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کے آج کا دن ہماری لئے عید کے دن کے برابر ہے ہمیں بہت خوشی ہوتی ہے جب ایسے پروگرام ہماری اسکول میں ھوتے ہیں تو سکول انتظامیہ ثقافتی پروگراموں کیلئے بہترین تیاری کراتی ہے .

  • چترال میں خودکشی کے بڑھتے واقعات ،ایک اور لڑکی نے خودکشی کرلے

    چترال میں خودکشی کے بڑھتے واقعات ،ایک اور لڑکی نے خودکشی کرلے

    چترال باغی ٹی وی (گل حماد فارقی کی رپورٹ)چترال میں خودکشی کا ایک اور واقعہ چترال میں خودکشی کے واقعات میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ذریہ بی بی دختر محمد حسین سکنہ اورغوچ لشٹ نامعلوم وجوہات کے بنا پر دریائے چترال میں چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا چراغ گل کر دیا جسے مقامی لوگوں نے دریائے چترال سے نکال کر ریسکیو 1122 ایمبولینس میں فرسٹ ایڈ دے کر D H Q ہسپتال چترال منتقل کر دیا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکی اور خالق حقیقی سے جا ملی-
    یاد رہے کہ چترال میں نوجوانوں میں خودکشیوں کے رجحان میں اضافہ سال 2010 کے بعد سے دیکھنے میں آیا اوراب تک سینکڑوں نوجوان لڑکے اور لڑکیاں خودکشی کرکے زندگیوں کا خاتمہ کرچکے ہیں، مگر حکومتی سطح پر تاحال اس مسئلے کو روکنے کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے گئے۔ اس حوالے سے کوئی تحقیق بھی نہیں ہوئی اور نہ ہی گہرائی سے کسی سرکاری یا غیر سرکاری تنظیم نے اس پر تحقیق کی ہے مگر پولیس کے پاس جو رپورٹ درج ہوتی ہیں ان میں گھریلو تشدد، نفسیاتی مسائل، امتحانات میں ناکامی یا اچھے گریڈ لانے کے لئے گھر والوں کا دباؤ ہی خود کشیوں کی وجوہات ہیں۔

  • ٹھٹھہ :محکمہ فشريز کے کینجھر جھیل سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے، پابندی عائد، جال ضبط، کئی گرفتار

    ٹھٹھہ :محکمہ فشريز کے کینجھر جھیل سمیت مختلف علاقوں میں چھاپے، پابندی عائد، جال ضبط، کئی گرفتار

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی )ڈپٹی ڈائریکٹر فشريز ٹھٹھہ کا کینجھر جھیل سمیت مختلف علاقوں میں اچانک چھاپے، پابندی عائد جال ضبط ملوث افراد گرفتار –
    تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ غضنفر علی قادری اور محکمہ فشريز کے اعلیٰ حکام کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشريز ٹھٹھہ غلام مصطفیٰ میمن نے پولیس، روینیو اور متعلقہ افسران کے ہمراہ کینجھر جھیل اور ضلع کے مختلف علاقوں میں اچانک چھاپہ مارکر غیر قانونی اور ممنوعہ جال ضبط کرکے ملوث ماہیگیروں کو گرفتار کرکے ان پر جرمانے بھی عائد کیئے گئے- اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر فشريز غلام مصطفیٰ میمن نے کہا کہ ممنوعہ جال اور غیر قانونی طور پر چھوٹی مچھلی کے شکار و فروخت کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا اس ضمن میں ضلع بھر میں کریک ڈاؤن شروع کیا گیا ہے- انہوں نے کہا کہ ضلع بھر کے تمام شہروں کے مچھلی مارکیٹوں میں بھی اچانک چھاپے مارے جائینگے اور چھوٹی مچھلی فروخت کرنے والوں کو گرفتار کرکے جرمانے بھی عائد کیئے جائینگے، چاہے وہ کتنے ہی با اثر کیوں نا ہوں- انہوں نے کہا کہ چھوٹی مچھلی کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور مچھلی کی نسل کشی کرنے کی کسی کو بھی ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی- ڈپٹی ڈائریکٹر فشريز غلام مصطفیٰ میمن نے کہا کہ ماہیگیر چھوٹی مچھلی کے شکار اور فروخت کرنے سمیت ممنوعہ جال کے استعمال سے گریز کریں- انہوں نے کہا کہ ماہیگیروں کو چاہیے کہ وہ مچھلی کے شکار کا لائسنس اپنے ساتھ رکھیں اور قانون کے مطابق مچھلی کا شکار کریں.

  • ڈیرہ غازیخان :فیصل مسجد شہزاد کالونی میں اصلاحی اجتماع

    ڈیرہ غازیخان :فیصل مسجد شہزاد کالونی میں اصلاحی اجتماع

    ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نامہ نگار) فیصل مسجد شہزاد کالونی میں اصلاحی وروحانی اجتماع
    تفصیل کے گذشتہ روز نماز جمعۃ المبارک کے بعد فیصل مسجد میں سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ ڈیرہ غازی خان کے زیر انتظام محفل ذکر کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں ڈاکٹر نوید آصف یوسفی صاحب نے ذکر الٰہی کی اہمیت اور معاشرے پر اس کے اثرات اور طریقہ ذکر سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ پر سیر حاصل خطاب کیا ۔ اس کے بعد سلسلہ نقشبندیہ اویسیہ کے سینئر ساتھی محمد علی بخاری نے مختصراً مگر جامع انداز میں روحانیت پر خصوصی خطاب کیا ۔ اسکے بعد شرکاء کو ذکر قلبی کروایا ۔ آخر میں ملک وقوم کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ بستی وڈانی ، راجپوت کالونی اور شہزاد کالونی و مضافات سے شرکاء کی بڑی تعداد موجود تھی-

  • میہڑ:سیلاب متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ،انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی.

    میہڑ:سیلاب متاثرین سڑکوں پر نکل آئے ،انتظامیہ کے خلاف شدید نعرے بازی.

    میہڑ، باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ کی رپورٹ )سیلاب متاثرین سڑکوں پر نکل آئے
    تفصیل کے مطابق میہڑ میںسیلاب تباہ کاریوں کہ خلاف سینکڑوں سیلاب متاثرین سکندر سوڈھر کی قیادت میں سڑکوں پر نکل آئے، پریس کلب سے گھنٹہ گھر چوک تک ریلی نکال کر انتظامیہ کہ خلاف سخت نعرے بازی کی گئی ،مظاہرین نے کہاکہ مختیار کار میہڑ نبی بخش سولنگی کے خلاف سخت نعرے بازی کی مظاہرین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کوآئے ہوئے 3 ماہ گزر گئے ہیں مگر انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک سیلابی پانی کی نکاسی بھی نہیں ہوئی ہے اور سیلاب کے پانی کہ باعث اس سال گندم کہ فصل بھی نہیں ہوپارہی ،مظاہرین نے الزام لگاتے ہوئے کہاکہ سیلاب متاثرین کہ لئے آنے والاسامان جس میں راشن ، ٹینٹ اور جانوروں کا چارا شامل ہے وہ من پسندافراد کو دیا جارہاہے اور دکانوں پر بھی فروخت کیا جارہاہے.
    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ کرپٹ راشی افسران کہ خلاف کارروائی کرکے سیلاب متاثرین کہ ساتھ انصاف کیاجائے دوسری صورت میں پرامن احتجاجی جاری رہیگا.

  • ڈی آئی خان : ڈی پی او سے امن کمیٹی کے ارکان کی ملاقات،ٹرانسفارمر کے کوئل چوری

    ڈی آئی خان : ڈی پی او سے امن کمیٹی کے ارکان کی ملاقات،ٹرانسفارمر کے کوئل چوری

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی ( احمدنوازمغل نامہ نگار):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرشعیب خان کی ڈیرہ امن کمیٹی کے عہدیداران وممبران سے ملاقات ، ملاقات میں پرچی جوا،منشیات اورسود کے خلاف کاروائی پر اتفاق ، ڈی پی او ڈیرہ کاامن کے حوالے سے پولیس کے تعاون کی یقین دہانی ،ملاقات میں ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کے چیئرمین عبدالحلیم خان قصوریہ ، جنرل سیکرٹری امن کمیٹی چوہدری شفیق ایڈووکیٹ ، قاری خلیل، سیدفیاض حسین شاہ بخاری، غلام محمدسپل اورحافظ عمیر فاروقی نے خطاب کیا۔ڈیرہ میں امن کے حوالے سے کرداراداکرنے پر ڈیرہ امن کمیٹی نے ڈی پی او ڈیرہ شعیب خان کی کاوشوں کو سراہا۔
    دوسری طرف ٹانک نواحی علاقہ گرہ مٹھو کے بزرگ ہستی مولانا شاہ دا جان برکی کے گھر کے قریب سے نامعلوم چوررات کی تاریکی میں بجلی کے ٹرانس فارمر کے کوائل چوری کرکے لے گئے ،چور رات کی تاریکی میں واردات کرکے بجلی کے ٹرانسفارمر سے کوائل نکال کر لے گئے ہیں،110سالہ بزرگ ہستی مولانا شادہ جان کے گھر سے بجلی کے ٹرانس فارمر چوری ہونے پر اہل علاقہ میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ اہل علاقہ نے پولیس سے ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں نے سابق وفاقی وزیرسردار علی امین خان گنڈہ پور سے بزرگ ہستی مولانا شاہ داجان کو بجلی کا ٹرانس فارمر دینے کامطالبہ کیاہے۔

  • ڈی آئی خان :  زرعی یونیورسٹی  کے آٹھ پروگراموں کے لیے این او سی جاری۔

    ڈی آئی خان : زرعی یونیورسٹی کے آٹھ پروگراموں کے لیے این او سی جاری۔

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار)وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز)کی محنت رنگ لے آئی۔ پاکستان ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان نے زرعی یونیورسٹی کو ایچ ای سی کے معیار کے مطابق جانچنے کے لیے دورے کے بعد زرعی یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان کے آٹھ پروگراموں کے لیے این او سی جاری کر دی۔ ان پروگراموں میں بی ایس ایگریکلچر، بی ایس فارسٹری، ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن، بی ایس کمپیوٹر سائنس، بی ایس انگلش، بی ایس میتھ، بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی اور بی ایس زوآلوجی شامل ہیں۔ اس این او سی کے جاری ہونے کے بعد طلبا ء میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام اور طلبا نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر مسرور الٰہی بابر(تمغہ امتیاز) اور ان کے جملہ سٹاف کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جن کی انتھک محنت سے ڈیرہ اسماعیل خان کی واحد یونیورسٹی کو خصوصاً بی ایس میڈیکل لیب ٹیکنالوجی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی این او سی جاری کی خصوصاً ان طلبا کے لیے یہ بہت خوش آئند ہے جنہوں نے مستقبل قریب میں ان پروگرامز میں داخلے لینے ہیں۔

  • ڈی آئی خان : گومل زام کی نہروں کی ناقص میٹریل سے مرمت, پانی رسنے لگا

    ڈی آئی خان : گومل زام کی نہروں کی ناقص میٹریل سے مرمت, پانی رسنے لگا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی ( احمدنوازمغل)گومل زام(کمانڈایریا)کی نہروں کی ناقص میٹریل سے مرمت کے بعد مین کینال سے پانی کارسائوشروع،زمینداروں اورعوام پریشانی میں مبتلاہوگئے ،محکمہ ایری گیشن اورٹھیکیدار ناقص تعمیر کے بعد بھاگ گئے ،کرپشن اوربھتہ خوری کے باعث محکمہ ایری گیشن ے افسران ٹھیکیدارکے سامنے شیر سے گیڈربن جاتے ہیں ۔جب بھی زمیندار محکمہ کو ٹھیکیدار کے ناقص کارکردگی کی رپورٹ دیتے ہیں تو محکمہ ایری گیشن کے افسران کے چہرے اورآوازبدل جاتی ہے حالانکہ انہیںاس کے سدباب کی کوشش کرنی چاہیے۔5 نومبر کو نہر کھولنے کے دعوے ہوامیں تیرثابت ہوگئے ہیں۔25نومبر تک صرف3کیوسک پانی بھی نظام گزارنے سے قاصرہے ۔نیا ایکسین غلام رسول برکی بھی کام کا معیار درست کروانے کی بجائے رپورٹ کرنے والوں پر غصہ اتاررہاہے۔تمام نظام بغیر بیل دار اور میٹ کے خود کار طریقے سے جاری ہے۔ایس ڈی اوز اپنے بیل داروں کی بجائے کمیٹی سے نہر چلوانے کے در پے ہوچکے ہیں۔افسران بھی بیل دار وں کے نام بتانے سے کنی کترانے لگے ہیں۔ کیا گھوسٹ بیل دار ہیں یا کوئی اورمعاملہ ہے۔زمینداروں نے اپیل کی ہے کہ محکمہ ایری گیشن سے اس بارے کوئی معلومات لیں کہ آخر کسان کیوں چیخ رہا ہے اورنہر کیوں بار بار ٹوٹ رہی ہے ۔ٹھیکیدار کام صحیح کیوں نہیں کر رہاہے جس کی وجہ سے نہروں سے پانی کارسائوشروع ہوگیاہے جوکہ شک وشہبات کوجنم دے رہاہے۔

  • ڈی آئی خان : ہم عمران خان کے نظریاتی ورکر ہیں۔عمر امین گنڈہ پور

    ڈی آئی خان : ہم عمران خان کے نظریاتی ورکر ہیں۔عمر امین گنڈہ پور

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار):تحصیل میئرسردار عمر امین خان گنڈہ پور نے آزادی مارچ روانگی پر گفتگو میں کہاکہ ہم عمران خان کے نظریاتی ورکر ہیں۔آج حقیقی لانگ مارچ کاآخری دن ہے اورڈیرہ اسماعیل خان سے قافلے اسلام آبادروانگی کیلئے تیارہیں۔انہوں نے کہاکہ سابق وفاقی وزیرسردارعلی امین خان گنڈہ پور کی قیادت میںیہ سائوتھ ریجن کا سب سے بڑاقافلہ ہوگاجو سی پیک یارک سے اسلام آباد تک عوام اس میں بھرپورشرکت کر رہی ہے ۔ دس الگ الگ قافلے آزادی مارچ میں شریک ہوں گے ۔پہلا قافلہ سردار علی امین خان گنڈہ پور کی قیادت میںالامین ہائوس سے روانہ ہوگااور پنیالہ پہاڑپور یارک انٹرچینج پراکٹھاہوگاجبکہ لکی اور کرک سے قافلہ عیسیٰ خیل انٹرچینج پراوربنوں، ہنگواور کوہاٹ کاقافلہ جھنڈانٹرچینج پر اکٹھے ہوں گے۔انہوںنے کہاکہ کٹھ پتلی حکومت کو الیکشن کی طرف جانا پڑے گا۔تحصیل میئرسردار عمر امین خان گنڈہ پور نے نے کہاکہ اس بحران کا واحد حل الیکشن ہے۔انہوںنے کہاکہ مولانافضل الرحمان کہیں نظر نہیں آرہے ہیں ۔آج اس کے گھر سے جب گزریں گے تو نعرے لگا کر پوچھیں گے کہ مولانا کہاں چھپا ہے۔ مہنگائی کے نعرے مارنے والے نے اپنے رشتہ دار کو گورنر لگادیاہے ۔انہوںنے کہاکہ مولانا ہی علما کو لیڈ کرتے ہیں اور نہ وہ عالم ہے وہ صرف کرسی اور رشتہ داروں کو نوازتاہے۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے کارکن پرعزم ہیںاورکٹھ پتلی حکومت سے عوام اورملک کی جان چھڑاکرکامیاب لوٹیں گے۔چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی قیادت میں آئندہ آنے والے جنرل الیکشن میں اس طرح ہرائیں گے کہ ان کی نسلیں بھی یادرکھیں گی۔