Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈی آئی خان : مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صدر انجمن تاجران  مرحوم راجہ اختر علی کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

    ڈی آئی خان : مسلم لیگ ن کے رہنما سابق صدر انجمن تاجران مرحوم راجہ اختر علی کے ایصال ثواب کیلئے تعزیتی ریفرنس

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی ( احمدنوازمغل نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ومرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر مرحوم راجہ اختر علی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں خاکسار ساجد صدر انجمن تاجران اور نائب صدر محمد اسلام میانی نے شرکت کی ، اس موقع پرسابق امیدوارتحصیل میئر وجمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی کفیل احمدنظامی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری ریاض خان ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگرمعززین بھی موجودتھے ،تعزیتی ریفرنس میں اللہ پاک سے مرحوم راجہ اخترعلی کے درجات بلندی اورجنت میں اعلیٰ مقام عطاکرنے کی دعامانگی گئی ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ومرکزی انجمن تاجران کے سابق صدر مرحوم راجہ اختر علی کے ایصال ثواب کیلئے منعقدہ تعزیتی ریفرنس میں خاکسار ساجد صدر انجمن تاجران اور نائب صدر محمد اسلام میانی نے شرکت کی۔ اس موقع پرسابق امیدوارتحصیل میئر وجمعیت علماء اسلام کے امیدوارصوبائی اسمبلی حاجی کفیل احمدنظامی ، پاکستان مسلم لیگ ن کے چوہدری ریاض خان ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگرمعززین بھی موجودتھے۔تعزیتی ریفرنس میں اللہ پاک سے مرحوم راجہ اخترعلی کے درجات بلندی اورجنت میں اعلیٰ مقام عطاکرنے کی دعامانگی گئی ۔خاکسارساجد نے کہاکہ مرحوم راجہ اخترعلی ایک ملنسار اورخوش اخلا ق انسان تھے ۔ ان کی وفات سے پیداہونے والا خلاپرہونا مشکل ہے ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میںہم مرحوم کے پسماندگان کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

  • ڈی آئی خان : پروآکے زمینداروں کیلئے فیصل کریم کنڈی متحرک،چشمہ رائٹ بنک کینال جلد بحالی کا امکان

    ڈی آئی خان : پروآکے زمینداروں کیلئے فیصل کریم کنڈی متحرک،چشمہ رائٹ بنک کینال جلد بحالی کا امکان

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار)پروا سرکل کے زمینداروں کی داد رسی کے لیئے وزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی فیصل کریم کنڈی متحرک ۔ چیئرمین واپڈا جنرل سجاد غنی سے ملاقات چشمہ رائٹ بنک کینال کی جلد بحالی کی یقین دہانی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم پاکستان کے معاون خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے ڈپٹی پارلیمانی لیڈر احمد کریم کنڈی کے ہمراہ گزشتہ روز چیئرمین واپڈا جنرل سجاد غنی سے ملاقات کی اور ان سے ڈیرہ اسماعیل خان کے پروا سرکل کے زمینداروں کے وفد کی جانب سے پیش کیئے گئے مسائل پر بات چیت کی انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان صوبہ خیبر پختونخوا اور پاکستان کے لیئے ایک فروٹ باسکٹ ہے مگر حالیہ سیلاب نے اس خطہ میں ریکارڈ تباہی کی ہے ۔ چشمہ رائیٹ بنک کینال کی تباہی سے زمیندار بدترین حالات سے دوچار ہیں جس کے اثرات پورے ضلع پر مزید معاشی بحران کی صورت میں پڑنے کا اندیشہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ٹانک روڈ سے رمک تک چشمہ رائیٹ بنک کینال کی بحالی نہ ہونے سے ایک لاکھ کے قریب ابادی اور اسکے جانور پینے کے پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم ہیں چیئرمین واپڈا نے انہیں یقین دلایا کہ 12 دسمبر تک ٹانک روڈ سے جمعہ شریف تک سی آر بی سی نہر کی مرمت کے ٹینڈر کھول دیئے جائیں گے جبکہ جلد ہی اگلے فیز میں جمعہ شریف سے رمک تک نہر کی بحالی کے کام کے ٹینڈرز کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔ فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین واپڈا کو سی آر بی سی کی بحالی کے کام کو تیز کرنے سمیت انہیں چشمہ لفٹ کینال منصوبہ کے حوالے سے معاملات کو تیزی سے مکمل کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

  • ڈی آئی خان : علی امین خان گنڈہ پور کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات

    ڈی آئی خان : علی امین خان گنڈہ پور کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سے ملاقات

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگار)سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ محمد شعیب کے ساتھ ملاقات،ملاقات میں ڈیرہ میں حقیقی امن کے حوالے سے اہم گفتگو، ڈی پی او ڈیرہ محمدشعیب خان کی سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کومکمل تعاون اورجرائم کے خاتمے کی یقین دہانی ۔ تفصیلا ت کے مطابق سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پورنے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ محمد شعیب کے ساتھ ان کے دفترمیں ملاقات کی۔ملاقات میں ڈیرہ میں حقیقی امن کے حوالے سے اہم گفتگو کی گئی جس پر ڈی پی او ڈیرہ محمدشعیب خان نے سابق وفاقی وزیر سردار علی امین خان گنڈہ پور کومکمل تعاون اورجرائم کے خاتمے کی یقین دہانی کرائی ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شعیب خان نے کہاکہ ڈیرہ پولیس امن کے حوالے سے اپنا بھرپورکردارادکرے گی اورعوام اورپولیس کے باہمی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کامیاب کاروائیاں کریں گے۔

  • ڈی آئی خان : پاکستان کا سیاسی ماحول اس وقت دنیا میں مذاق بنا ہوا ہے-علامہ محمد رمضان توقیر

    ڈی آئی خان : پاکستان کا سیاسی ماحول اس وقت دنیا میں مذاق بنا ہوا ہے-علامہ محمد رمضان توقیر

    ڈیرہ اسماعیل خان باغی ٹی وی (احمدنوازمغل نامہ نگار) کوٹلی امام حسین میں شیعہ علما کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر علامہ محمد رمضان توقیر کا نمازجمعہ کے اجتماع سے حالات حاضرہ پر خطاب۔ علامہ محمد رمضان توقیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا افواج پاکستان میں دو اہم عہدوں پر نئے تعینات ہونے والے افسران کو خوش آمدید کہتے ہیں اورافواج پاکستان کے بڑے عہدوں پر تعیناتی نیک شگون ہے جس سے وطن عزیز میں سیاسی و جمہوری استحکام پیدا ہوگا۔امید کرتے ہیں کہ وہ اپنی تمام تر پروفیشنل صلاحیتوں کو مملکت خداداد کے دفاع و مضبوطی کیلئے بروئے کار لائیں گے۔ اللہ تعالی ان کو وطن عزیز کی ترقی و خوشحالی اور امن و امان کے لئے اس منصب کو بہتر طور پر استعمال کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔پاکستان کا سیاسی ماحول اس وقت دنیا میں مذاق بنا ہوا ہے۔تمام سیاسی جماعتیں سنجیدگی کا مظاہرہ نہیں کر رہی ہے۔قائداعظم اور ہمارے بزرگوں کا بامقصد پاکستان ابھی تک ہمیں نہیں ملا۔اغیار سے آزادی کے بعد قابضین نے وطن عزیز کو مفلوج بنایا ہوا ہے پاکستان کی بہتری، ترقی اور خوشحالی نہیں سوچتے۔بلکہ اپنے سیاسی مقاصد اور ذاتی مفادات ترجیح دیتے ہیں۔سیاسی انارکی کی وجہ سے ہر روز احتجاجی مظاہرے ہورہے ہیں پاکستانی عوام کو شدید مشکلات و مسائل درپیش ہیں۔ان نااہل حکمرانوں کی وجہ سے کاروبار تباہ اور منہگائی کا طوفان عوام کیلئے ناقابل برداشت ہے۔ سیاسی حضرات اپنے کردار پر نظرثانی کریں اور عوام کے حال پر رحم کریں۔نماز جمعہ کے اجتماع پر قیام امن،ملک و ملت کی بہتری اور خوشحالی کیلئے دعامانگی گئی۔

  • ڈی آئی خان:نادرا بورڈ کے خلاف مختلف یونین کونسلوں میں عوام سراپا احتجاج

    ڈی آئی خان:نادرا بورڈ کے خلاف مختلف یونین کونسلوں میں عوام سراپا احتجاج

    ڈیرہ اسماعیل خان ،باغی ٹی وی (نامہ نگار)نادرا بورڈ کے خلاف مختلف یونین کونسلوں میں عوام سراپا احتجاج ،وزیر اعظم پاکستان کہ معاوین خصوصی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام انچارج سے عمائدین علاقہ ملاقات
    تفصیل کے مطابق فیصل کریم خان کنڈی نے کہا ہے کہ چیئرمین نادرا اسلام آباد ڈی جی نادرا پشاور سے بات کرونگا واضع رہے بورڈ میں عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے اس وقت نادرا بورڈ آئی او انوسٹی گیشن آفیسر بورڈ میں مختلف اعتراضات لگا کر عوام کی مشکلات میں اضافہ کیا گذشتہ رات وزیر اعظم پاکستان کہ معاوین خصوصی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام چیئرمین فیصل کریم خان کنڈی نے یونین کونسل مقیم شاہ میں جلسہ کے بعد عمائدین علاقہ سینکڑوں افراد نے اپنے شکایات درج کیا اس موقع پر عمائدین علاقہ نے کہا ہمارے ساتھہ نادرا ڈیرہ اسماعیل خان بورڈ آئی او انوسٹی گیشن آفیسر ظالمانہ رویہ کررہے جو قابل مذمت ہے ان عمائدین نے کہا ہمارے پاس سال 1974 کی شناختی کارڈ ودیگر قانونی دستاویزات کی باوجود بھی ہمیں تنگ کررہے ہمارے کارڈ کو بلاک کررہے ان عمائدین نے کہا ہم مطالبہ کرتے ہے نادرا بورڈ آئی او کو تبدیل کیا جائے کوئی ایماندار شخص کو تعینات کیا جائے کیونکہ ہم بورڈ میں کاغذات جمع کررہے مگر سب قانونی دستاویزات کے باوجود ہمارے کارڈ کو ویریفکیشن کے لئے مختلف اداروں کو مارک کررہے جو ظالمانہ اقدام ہے اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان معاوین خصوصی بینظیر اِنکم سپورٹ پروگرام انچارج فیصل کریم خان کنڈی انہی یقین دہانی دیا اپ ہمارے ووٹر ہو میں چیئرمین نادرا اور ڈی جی نادرا خیبر پشتو نخوا سے بات کرونگا اپ لوگوں کو درپیش مسائل حل کرونگا اپ لوگ مشران کہ ایک کیمٹی بناکر آئندہ ہفتہ میرے گھر اجائے میں نادرا ڈیرہ اسماعیل خان انچارج کو طلب کرکے ان سے وضاحت طلب کرونگا واضع رہے ڈیرہ اسماعیل خان نادرا بورڈ آئی او کہ جانب سے عوام کو تنگ کرنے کے خلاف شکایات روز کا معمول ہے عوامی شکایات پر فیصل کریم خان کنڈی نوٹس لیتے ہوئے چیئرمین نادرا سے میٹنگ کے دوران وضاحت لینگے

  • تونسہ شریف :سول سوسائٹی کے زیر انتظام  پاک فوج کے حق میں پاک امن ریلی کا انعقاد کیا گیا

    تونسہ شریف :سول سوسائٹی کے زیر انتظام پاک فوج کے حق میں پاک امن ریلی کا انعقاد کیا گیا

    تونسہ شریف،باغی ٹی وی( نامہ نگار) سول سوسائٹی کے زیر انتظام کلمہ چوک تونسہ سے چوک ہاشم تک پاک فوج کے حق میں پاک امن ریلی کا انعقاد کیا گیا ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تونسہ ،وکلا، سول سوسائٹی ، صحافی برادری ، تاجر برادری ،اساتذہ، طلباء ،اور مذہبی حلقوں کی جانب سے کی گئی
    ریلی میں اللہ اکبر اور پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے گئے، پاک فوج زندہ باد ریلی کے شرکاء اسسٹنٹ کمشنر تونسہ سید جمیل حیدر شاہ، چیف آفیسر میونسپل کمیٹی تونسہ مختیار احمد جتوئی، ایم ایس تونسہ ڈاکٹر طاہر حسین نتکانی، ایڈوکیٹ سید صفدر عباس شاہ، غنا محمد گجر، مولانا عبد الرشید سیفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کشمیر بارڈر۔ افغانستان بارڈ سمیت ہر جگہ خدمات انجام دے رہے ہیں اور جانیں قربان کر رہے ہیں عوام انکے ساتھ ہیں اور ہر محاذ پر اپنے فوج کے شانہ بشانہ ساتھ ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی قربانیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ہمارے دشمن پاک فوج کے خلاف پروپگنڈہ کر کے عوام اور فوج کے درمیان دوریاں پیدا کرنا چاہتے ہیں لیکن پاکستانی عوام اپنے فوج سے محبت کرتے ہیں عوام اور فوج کے درمیان دوریاں نہیں پیدا کی جا سکتی ہیں

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے

    پنجاب کے اکثر میدانی علاقے گہری دھند کی لپیٹ میں آ گئے جس کے باعث موٹروے ایم ٹو لاہور سے شیخوپورہ تک تمام ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔
    موٹروے پولیس کی جانب سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ موٹروے سمیت قومی شاہراہوں پر بھی دھند کی وجہ سے ٹریفک کی روانی متاثر ہے لہٰذا شہری احتیاط برتیں۔پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند کے ساتھ فضائی آلودگی میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کی وجہ سے اسموگ چھانے لگی۔
    ائیر کوالٹی انڈیکس کے مطابق دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کا آج بھی پہلا نمبر ہے جب کہ بھارتی شہر کولکتہ دوسرے نمبر اور بنگلادیش کا دارالحکومت ڈھاکہ آلودہ ترین شہروں میں چوتھے، کراچی نویں نمبر پر موجود ہے۔

  • پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ کنٹرول سے باہر ہونے لگا، یومیہ ہزار کیسز رپورٹ

    پاکستان میں ایچ آئی وی کا پھیلاؤ کنٹرول سے باہر ہونے لگا، یومیہ ہزار کیسز رپورٹ

    وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق ملک بھر میں اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 9773 نئے کیسز سامنے آچکے ہیں اور پاکستان میں اس سال ہر مہینے اوسطاً ایچ آئی وی کے 1000 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ایچ آئی وی پھیلنے کی شرح تشویشناک حد تک بڑھنے لگی۔وفاقی وزارت صحت کے حکام کے مطابق دارالحکومت میں جنوری سے اکتوبر تک ایچ آئی وی کے 519 مثبت کیس سامنے آئے ہیں، نئےکیسز میں زیادہ تر تعداد نوجوان مرد ہم جنس پرست اور خواجہ سرا کی ہیں۔پمز میں 4500 سے زائد ایچ آئی وی پازیٹو مریض رجسٹرڈ ہیں، کووڈ کے دنوں سے ہم جنس پرست مردوں کے ایچ آئی وی میں مبتلاہونا سامنے آرہا ہے، مرد ہم جنس پرستوں میں منشیات کے سبب ایچ آئی وی تیزی سے پھیل رہا ہے۔نیشنل ایڈزکنٹرول پروگرام کے مطابق رواں سال اسلام آباد میں ایچ آئی وی کے496 نئےکیس رجسٹر ہوئے ہیں، نوجوان افراد ٹیسٹ خود کرا رہے ہیں جس کے نتیجے میں شرح بڑھتی نظرآرہی ہے۔حکام کے مطابق اسلام آباد میں کچھ برسوں سےنوجوان ہم جنس مردوں میں ایچ آئی وی تیزی سے پھیلاہے، بڑھتے مریضوں کے سبب پولی کلینک اسلام آباد میں نیا ایچ آئی وی ٹریٹمنٹ سینٹر بنارہے ہیں۔
    حکام نے بتایا کہ پچھلے 10 مہینوں میں سب سے زیادہ ایچ آئی وی کے نئے کیسز پنجاب میں رپورٹ ہوئے، وفاق اورصوبے ہر مہینے ایچ آئی وی کے لاکھوں ٹیسٹ کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نئے کیس سامنے آرہے ہیں ۔ماہرین کا کہنا ہےکہ ایچ آئی وی ہم جنس پرستوں اور طبی اداروں میں انفیکشن کنٹرول نہ ہونے کی وجہ سے پھیل رہا ہے، اگرابھی کنٹرول نہ کیا تو ایچ آئی وی کے کیسز بھی ہیپاٹائٹس سی کی طرح کروڑوں میں پہنچ سکتے ہیں۔

  • شیخوپورہ : ڈسٹرکٹ کریمنل جسٹس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

    شیخوپورہ : ڈسٹرکٹ کریمنل جسٹس کوآرڈی نیشن کمیٹی کا اجلاس

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) شیخوپورہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شیخوپورہ محترمہ شاہدہ سعید کی زیر صدارت منعقدہ ڈسٹرکٹ کریمنل جسٹس کوآرڈی نیشن کمیٹی کے اجلاس میں شیخوپورہ شہر اور تجاوزات کی بھرمار اور ٹریفک کے نظام کی زبوں حالی پر سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اجلاس میں ڈی سی طارق علی بسراء ڈی پی او نوید ارشاد ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی اور دیگر متعدد صوبائی محکموں کے ضلعی سربراہوں نے شرکت کی اجلاس کے دوران ڈسٹرکٹ جج نے انکشاف کیا کہ ٹریفک کے نظام کی بدحالی تجاوزات پہلے ہی کئی گنا زیادہ ہو جانے اور ملی بھگت سے لائسنس بننے کی مسلسل شکایات ملنے پر انہوں نے خود شہر کا چکر لگایا ہے تو پتہ چلا کہ مین بازار چوک تاجدار ختم نبوت ﷺ عزیز بھٹی گلی حکیماں گلی زرگراں گلی ککے زئیاں غلہ منڈی کی سڑکوں پر 70 تا 80 فیصد حصہ پر تجاوزات بن چکی ہیں جن کے خلاف عملہ تہہ بازاری کوئی کارروائی نہ کر رہا ہے اسی طرح عزیز بھٹی سول کوآرٹرز روڈ بلدیہ چوک چوک یادگار پارک سمیت متعدد جگہوں پر ناجائز اڈے اور پارکنگ پوائنٹس چل رہے ہیں جو ٹریفک پولیس کی ملی بھگت کے بغیر چلنا ناممکن ہے ڈسٹرکٹ جج نے اجلاس میں موجود ضلعی حکام کو ہدایت کی کہ وہ خود تجاوزات کے خاتمہ اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنانے کی خاطر اقدامات کریں اور لائسنسوں کے اجراء کی خود نگرانی کریں اور بڑی سڑکوں پر سلوموونگ گاڑیوں کا داخلہ بند کروایا جائے اور تمام تعلیمی اداروں میں چھٹی کا وقت ایک ہی نہ ہونا چاہیے اجلاس میں مقدمات کے چالانوں کی تکمیل کی رفتار کا جائزہ بھی لیا گیا۔

  • منشیات کے کئی اڈے چلانے والے گینگز نے 2 بھائیوں کوگولیوں سے بھون ڈالا، دونوں موقع پر جاں بحق

    منشیات کے کئی اڈے چلانے والے گینگز نے 2 بھائیوں کوگولیوں سے بھون ڈالا، دونوں موقع پر جاں بحق

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) جی ٹی روڈ کی آبادی رحمانیہ غوثیہ کالونی مریدکے میں دیرینہ دشمنی کی بناء پر منشیات کے کئی اڈے چلانے والے گروہ نے دن دیہاڑے فائرنگ کر کے بٹ گروپ کے مقتول سربراہ نواز بلا بٹ کے 2 بیٹوں 35 سالہ عمران نواز اور 40 سالہ شہزاد نواز کو گولیوں سے بھون ڈالا اور ان کے مرنے کی تسلی ہو جانے کے بعد وہاں سے فائرنگ کرتے ہوئے پولیس کے گشت کے فقدان کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے دو بھائیوں کے قتل کی اطلاع پا کر ایس پی انویسٹی گیشن عثمان منیر سیفی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور دونوں مقتولین بھائیوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کی خاطر سول ہسپتال مریدکے منتقل کروایا بتایا گیا ہے کہ مریدکے میں 2 گروپ روزانہ لاکھوں روپے کی منشیات کی خرید و فروخت کا کاروبار کئی برس سے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے گذشتہ 10 برس سے اس علاقہ میں بٹ گروپ اور قصاب گروپ کی دشمنی چل رہی ہے جس کی بھینٹ اب تک 12 افراد چڑھ چکے ہیں پچھلے سال بٹ گروپ کا سربراہ محمد نواز المعروف بٹ کو قتل کر دیا تھا جس کے مقدمہ کا ابھی فیصلہ نہ ہوا ہے وقوعہ کے وقت دونوں بھائی تھانہ سٹی مریدکے سے چند فرلانگ کے فاصلے پر کھیتوں میں اپنے مویشیوں کی حفاظت کے لیے بیٹھے ہوئے تھے جہاں موٹر سائیکلوں پر آنے والے قصاب گروپ کے متعدد مسلح افراد نے دونوں بھائیوں کو چاروں طرف سے گھیر کر ان پر فائرنگ کر دی پولیس کے ذرائع کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کے لیے ان کے ممکنہ ٹھکانوں پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔