Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • جھنگ :کرکٹ کو فروغ کے لیے فیصل آباد پولیس  کی دو ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ

    جھنگ :کرکٹ کو فروغ کے لیے فیصل آباد پولیس کی دو ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ

    جھنگ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عظیم حمید)کرکٹ کو فروغ کے لیے فیصل آباد پولیس کی دو ٹیموں کے درمیان دوستانہ میچ
    تفصیل کے مطابق کرکٹ میچ پنجاب پولیس جھنگ مائی ہیر سٹیڈیم۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کا احسن اقدام۔کرکٹ کو فروغ کے لیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر میں دوستانہ میچ فیصل آباد کی دونوں ٹیموں کے درمیان کروایا۔اس اقدام کو انجمن تاجران ضلع جھنگ نے سراہا۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرنے انجمن تاجران کے حاجی محمد دلدار ضلعی صدر انجمن تاجران اور تحصیل صدر حاجی محمد ہاشم ۔تحصیل ناہب صدر محمد ابن عظیم حمید
    شیخ مقصود ۔ملک اظہر کو خصوصی دعوت دی۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر انجمن تاجران کے ضلعی صدر حاجی دلدار کو اعزازی شیلڈ بھی دی۔

  • جھنگ :پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش کو پکڑ لیا،ہیروئن برآمد

    جھنگ :پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش کو پکڑ لیا،ہیروئن برآمد

    جھنگ ،باغی ٹی وی (نامہ نگار عظیم حمید)پیٹرولنگ پولیس کی کارروائی ،منشیات فروش کو پکڑ لیا،ہیروئن برآمد
    تفصیل کے مطابق جھنگ پیٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ پل اصحابہ کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی ایس پی مرزا انجم کمال اور ڈی ایس پی مظہر فاروق کے احکامات کی روشنی میں پیٹرولنگ چیک پوسٹ پل اصحابہ کے شفٹ انچارج عابد پرویز اے ایس آئی نے دوران ناکہ بندی منشیات فروش اظہر عباس ولد رب نواز سکنہ گرین ٹاؤن جھنگ کو چیک کیا تو اس سے بھاری مقدار میں ہیروئن برآمد کر کے اس کے خلاف 9سی کے تحت تھانہ سیٹلائٹ ٹاؤن جھنگ میں ایف آئی آر درج کروا کر حوالات میں بند کردیا گیا اور کہا کہ سوسائٹی کے ان ناسوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

  • ٹھٹھہ : پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منانے کے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا

    ٹھٹھہ : پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منانے کے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی) پاکستان پیپلز پارٹی کا یوم تاسیس منانے کے متعلق اہم اجلاس منعقد کیا گیا
    تفصیل کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد و پاکستان پیپلز پارٹی ضلع ٹھٹھہ کے صدر صادق علی میمن کی زیر صدارت ان کی رہائش گاہ پر یوم تاسیس منانے کے متعلق ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا جس میں ضلعی جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی، سینیئر نائب صدر عبدالحمید پنھور، ضلعی اطلاعات سیکرٹری سید محمود عالم شاہ بخاری سمیت ضلعی ،تحصیل اور یوسی عھديداران کے علاوہ یوتھ، سپاف، ہاری کمیٹی، ڈاکٹر فورم، منارٹی ونگ، انجنیئرنگ ونگ، لیڈیز ونگ و دیگر شعبہ جات کے کے عھديداران اور معززین نے شرکت کی – اس موقع پر معاون خصوصی و ضلعی صدر پاکستان پیپلز پارٹی صادق علی میمن نے اجلاس میں موجود پارٹی عھديداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 30 نومبر 1967 کو پاکستان پیپلز پارٹی کا قیام قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو نے رکھا تھا اور ان کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی سب سے بڑی اور مقبول عوامی سیاسی جماعت بن گئی- انہوں نے کہا کہ 30 نومبر کا دن پاکستان پیپلز پارٹی کی بنیاد کا دن ہے اور یے دن ہمارے لئے سب سے زیادہ اہمیت کے حامل کا دن ہے – ملک بھر کی طرح ٹھٹھہ میں بھی یوم تاسیس کو انتہائی جوش و خروش سے منایا جائے گا اور اس ضمن میں تمام پارٹی عہدیداران اور منتخب نمائندے ضلع کے مختلف علاقوں میں مقامی عہدیداروں، کارکنان اور عوام سے کارنر میٹنگز کا منعقد کرکے انہیں 30 نومبر کو ہونے والے یوم تاسیس کے پروگرام میں بھرپور شرکت کرنے کیلئے آگاہ کیا جائے تاکہ پروگرام کو شاندار طریقے سے بھرپور کامیاب بنایا جا سکے اور ثابت کیا جا سکے ضلع ٹھٹھہ پاکستان پیپلز پارٹی کا گڑھ ہے – اس موقع پر جنرل سیکرٹری امتیاز احمد قریشی سمیت دیگر عہدیداروں نے بھی اجلاس سے خطاب کیا –

  • پی ٹی آئی کے کارکنان کا قافلہ ضلع اپر چترال سے روانہ ہوا اور پھر لوئیر چترال سے راولپنڈی کیلئے روانہ

    پی ٹی آئی کے کارکنان کا قافلہ ضلع اپر چترال سے روانہ ہوا اور پھر لوئیر چترال سے راولپنڈی کیلئے روانہ

    چترال ،باغی ٹی وی :پاکستان تحریک انصاف کا قافلہ ضلع اپر چترال سے سابقہ صدر عبد الطیف کی قیادت میں حقیقی آزادی کیلئے لانگ مارچ اور جلسہ میں شمولیت کیلئے راولپنڈی روانہ ہوا۔ اس قافلے میں سخت سردی کے باوجود کثیر تعداد میں مردوں کے ساتھ ساتھ خواتین بھی شامل ہیں۔پارٹی کارکنان کا قافلہ ضلع اپر چترال سے روانہ ہوا اور لوئیر چترال سے راولپنڈی کیلئے روانہ ہوا تفصیل گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں

  • شیخوپورہ :نواحی گاؤں ہوئیکے میں قائم بنیادی مرکز صحت کا ڈسپنسر ڈیوٹی سے  غائب رہنے لگا

    شیخوپورہ :نواحی گاؤں ہوئیکے میں قائم بنیادی مرکز صحت کا ڈسپنسر ڈیوٹی سے غائب رہنے لگا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) نواحی گاؤں ہوئیکے میں قائم بنیادی مرکز صحت کا ڈسپنسر طالب الیاس ہفتہ ہفتہ مرکز صحت سے غائب رہنے لگا اور بنیادی مرکز صحت ہوئیکے میں موجود لیڈی ڈاکٹر بھی اکثر غیر حاضر رہنے لگی معلوم ہوا ہے کہ ڈسپنسر طالب الیاس ہفتہ میں ایک بار ہسپتال آتا ہے اور دیگر عملہ کی ملی بھگت سے اپنی تمام غیر حاضریوں کو حاضری رجسٹر میں لگا کر چلا جاتا ہے عوامی شکایات کی بنا پر گزشتہ روز صحافیوں کی ایک ٹیم نے بنیادی مرکز صحت ہوئیکے کا وزٹ کیا تو اس روز بھی ڈسپنسر طالب الیاس حسب روایت بلاوجہ اپنی ڈیوٹی سے غیرحاضر پایا گیا جبکہ ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نائلہ تبسم سے رابطہ کیا گیا تو پتہ چلا کہ وہ بھی ایک ماہ کی چھٹی پر ہیں یہ دیہی علاقہ ہے اردگرد کے درجنوں دیہات سے آنے والے غریب،نادار مریض جو مختلف ذرائع سے اس مرکز صحت میں اپنے علاج معالجے کے لیے آتے ہیں ڈسپنسر طالب الیاس کی بلاوجہ کی غیرحاضری کی وجہ سے ذلیل و خوار ہوکر انتظار کر کرکے تھک ہار کر واپس چلے جاتے ہیں ڈسپنسری کا تالہ لگا ہونے بغیر میڈیسن لیے مریضوں کو مجبوراً 25 کلومیٹر دور شیخوپورہ شہر کا رخ کرنا پڑتا ہے جب کبھی ہفتہ میں ایک بار ڈسپنسر طالب الیاس بنیادی مرکز صحت ہوئیکے میں آتا ہے تو اس کا مریضوں سے رویہ انتہائی غیر مناسب ہوتا ہے بدتمیزی سے گفتگو کرنا اس وطیرہ بن چکا ہے وہ متعدد بار مریضوں سے جھگڑ بھی چکا ہے ڈسپنسر طالب الیاس مریضوں کو دھمکیاں دیتا ہے کہ میرے محکمہ صحت کے ضلعی آفیسران سے تعلقات ہیں میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا پتہ چلا ہے کہ ڈسپنسر طالب الیاس نے محکمہ صحت اور ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی آنکھوں میں دھول جھونک رکھی ہے اہل علاقہ اور بنیادی مرکز صحت ہوئیکے میں آنے والے مریضوں نے صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد ، ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اور سی او ہیلتھ شیخوپورہ ڈاکٹر سہیل طارق سے ڈسپنسر طالب الیاس اور دیگر ملازمین کے خلاف فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ملازمین عرصہ دراز سے اس بنیادی مرکز صحت ہوئیکے میں اپنی تعیناتی کیے ہوئے ہیں ان کا تبادلہ کیا جائے اور فرض شناس ملازمین تعینات کیے جائیں تاکہ اہل علاقہ اس مرکز صحت سے مستفید ہوسکیں ۔

  • مختلف سماجی تنظیموں کی طرف سے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے پر مبارکباد

    مختلف سماجی تنظیموں کی طرف سے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے پر مبارکباد

    ٹھٹھہ،میہڑ( نمائندگان باغی ٹی وی)مختلف سماجی تنظیموں کی طرف سے لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے پر مبارکبادکا سلسلہ جاری ہے
    ٹھٹھہ سے نامہ نگار راجہ قریشی کی رپورٹ کے کرتا ہوں پاک فوج کے خلاف سوشل میڈیا پر چلنے والی پروپنگنڈا کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں ملک محفوظ ہاتھوں میں ہے میرٹ پر فیصلہ ہونا خوش آئیندہ ہے الطاف حسین تفصیلات کے مطابق انسانی حقوق کے رہنما الطاف حسین تنیو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئی کہا ہے کہ ہمیں فخر ہے کہ میرٹ کی بنیاد پر آنے والے چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر شاھ حافظ قرآن اور سید ہیں ہمیں ان پر فخر ہے ان کو سپہ سالار بننے اور ساحر شمشاد مرزا کو جوائنٹ چیف آف اسٹاف تعنیات ہونے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں نیک خواہشات کا اظھار امید رکھتا ہوں کہ وہ صحیح معنوں میں ہمارے ملک پاکستان کا دفاع کریں گے دوشمن ملک کے ناپاک ارادوں کو نست و نابود کرینگے انہوں نے مزید کہا کے سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف ہونے والی جھوٹی پروپگنڈا کی سخت لفظوں میں مذمت کرتا ہوں یہ ملک ہمارا ہے اس ملک کی بقا سلامتی اور حفاظت کی خاطر ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہو گا یہ ملک شھدائے پاکستان اور لازوال قربانیوں کے عیوض ملا ہے شھادت کا جام نوش کرنے والوں کو سرخ سلام اور ہمیشہ دعاگو ہوں دھشگردی اور غیر ملکی سازشوں کو ناکام کرنے پر پاک فوج کو سلام پیش کرتا ہوں
    میہڑ سے منظور علی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق لیفٹننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کو چیف آف آرمی اسٹاف تعینات ہونے پر مبارکباد دی۔انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطور چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی بطور چیف آف آرمی اسٹاف تعیناتی متعین کردہ طریقہ کار اور میرٹ کے تحت اتفاق رائے سے عمل میں لانے پر حکومت بھی مبارک باد کی مستحق ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کا شمار پاکستان آرمی کے انتہائی قابل اور باصلاحیت جرنیلوں میں ہوتا ہے اور وہ پاکستان آرمی کے انتہائی اہم کلیدی عہدوں پر فرائص سر انجا دے چکے ہیں لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک آرمی پہلے سے زیادہ مضبوط اور فعال ادارہ بن کر ابھرے گی۔انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بطورِ چیئرمین جوائنٹ چیف آف سٹاف کمیٹی اور لیفٹننٹ جنرل عاصم منیر کی بطو رچیف آف آرمی سٹاف کامیابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

  • لکی مروت: تھانہ صدر پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے دہشت گردوں کاحملہ

    لکی مروت: تھانہ صدر پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے دہشت گردوں کاحملہ

    لکی مروت: تھانہ صدر پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے دہشت گردوں کاحملہ ہوا ہے
    ڈیرہ اسماعیل خان (نامہ نگار) تھانہ صدر پر ہلکے اور بھاری ہتھیاروں سے دہشت گردوں کاحملہ ہوا ہے
    پولیس کا کہنا ہے کہ تھانہ صدر پراب فائرنگ کا سلسلہ بند ہوگیاہے ،اب سے کچھ دیر پہلے تھانہ صدر لکی مروت پردہشت گردوں نے حملہ کیا تھا
    پولیس کاکہناہے کہ حملہ چھوٹے اور بھاری ہتھیاروں سے کیا گیا،تاہم جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ،فائرنگ کا سلسلہ 30 منٹ سے ذائد تک جاری رہا ،سیکورٹی فورسز اور پولیس کہ بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی ہے

  • 15 جنوری 2023 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات پہلے سے ہی جمع شدہ کاغذات نامزدگی تحت ہی انتخابات ہونگے – عذره مہیسر

    15 جنوری 2023 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات پہلے سے ہی جمع شدہ کاغذات نامزدگی تحت ہی انتخابات ہونگے – عذره مہیسر

    ٹھٹھہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار راجہ قریشی)15 جنوری 2023 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات پہلے سے ہی جمع شدہ کاغذات نامزدگی تحت ہی انتخابات ہونگے ،عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ نہ دیں – عذره مہیسر ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ
    تفصیل کے مطابق ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر ٹھٹھہ عذره مہیسر نے اپنے ایک بیان کے تحت عوام کو آگاہ کیا ہے کہ ضلع ٹھٹھہ میں 15 جنوری 2023 کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں نئے کاغذات نامزدگی وصول نہیں کیئے جا رہے ہیں پہلے ہی تمام الیکشن شیڈول کے مراحل مکمل ہو چکے تھے اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے صرف پولنگ منسوخ کی گئی تھی – انہوں نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات پہلے سے جمع شدہ پرانے کاغذات نامزدگی کے مطابق ہی ہونگے – ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر عذرہ مہیسر نے کہا کہ عوام سوشل میڈیا پر چلنے والی کسی بھی قسم کی افواہوں پر توجہ ہر گز نہ دیں –

  • شیخوپورہ :لیڈی ہیلتھ ورکر اور  سینٹری ورکر کے درمیان سرکاری رہائش گاہ کا تنازعہ ،خاندان میں لڑائی تک جاپہنچا

    شیخوپورہ :لیڈی ہیلتھ ورکر اور سینٹری ورکر کے درمیان سرکاری رہائش گاہ کا تنازعہ ،خاندان میں لڑائی تک جاپہنچا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) سرکاری رہائش گاہ کے تنازعہ کی بناء پر قصبہ نارنگ منڈی کے سرکاری شفاء خانہ میں لیڈی ہیلتھ ورکر صنوبر بی بی اور سینٹری ورکر شہزاد مسیح کے درمیان جھگڑوں کے بعد ان کے خاندانوں کے درمیان شدید لڑائی ہو پڑی جس میں ہوروں اور طمانچوں کے بعد ڈانگ سوٹوں کا بھی آزادانہ استعمال کیا گیا جس کے نتیجہ میں دونوں فریقوں کے 6 افراد شدید زخمی ہوگئے جن کے ایم ایل سیز جاری کر دیئے گئے ہیں لڑائی کے دوران دیکھتے ہی دیکھتے سرکاری شفاء خانہ میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا جس پر سینئر میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد بلال احمد نے تھانہ نارنگ منڈی سے پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی جس نے دونوں فریقوں کی لڑائی بند کروائی سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • شیخوپورہ : 6 روز کی ہٹ دھرمی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

    شیخوپورہ : 6 روز کی ہٹ دھرمی کے بعد اسسٹنٹ کمشنر نے عہدے کا چارج چھوڑ دیا

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) 6 روز کی ہٹ دھرمی کے بعد آفیسر محمد جمیل نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے عہدے کا چارج چھوڑ دیا جس کے بعد ان کی جگہ تعینات ہونے والی پی اے ایس کیڈر کی آفیسر محترمہ ڈاکٹر زیب طاہر نے اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ کے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے ذرائع کے مطابق ڈی سی رانا شکیل اسلم وغیرہ کے تبدیل ہونے کے بعد اے سی شیخوپورہ محمد جمیل کو 21 نومبر کو یہاں سے تبدیل کر دیا گیا تھا مگر بعض لوگوں کی طرف سے ان کو یقین دھانی کروائی گئی کہ ان کے تبادلہ کے احکامات منسوخ ہو جائیں گے جس کی بناء پر وہ چارج نہ چھوڑ رہے تھے اور محترمہ ڈاکٹر زیب طاہر جو شیخوپورہ میں اے ڈی سی ریونیو کے فرائض انجام دینے والے دیانتدار آفیسر محسن صلاح الدین کی اہلیہ ہیں نے مکمل طور پر صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا 6 روز کے بعد اے سی شیخوپورہ محمد جمیل نے اپنے تبادلے کے احکامات کی منسوخی کے بارے میں مایوس ہو جانے پر چارج چھوڑ دیا۔