Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • شیخوپورہ : انتظامیہ ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی ہے-رؤف احمد خان

    شیخوپورہ : انتظامیہ ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی ہے-رؤف احمد خان

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) جنرل سیکرٹری ادارہ برائے تحفظ حقوق شہریاں رؤف احمد خان نے کہا ہے کہ انتظامیہ اور پولیس ضلع شیخوپورہ میں ون ڈش کے قانون پر عملدرآمد کروانے میں ناکام ہوگئی ہے انہوں نے یہاں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ون ڈش کا قانون غریب اور متوسط طبقہ کے لوگوں کے بے جا اخراجات سے بچانے کی خاطر بنایا گیا تھا مگر ضلع شیخوپورہ میں متعدد شادی ہالز اور اوپن پلاٹوں میں ہونے والی شادی بیاہ کی تقریبات میں اس قانون کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں اور ایک کھانے کی بجائے 4 تا 5 اقسام کے مرغن کھانے دیئے جاتے ہیں۔

  • ٹھٹھہ : سڑکوں اور گلیوں پر آوارہ کتوں کا راج، سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت بڑے  بھی خوف کاشکار

    ٹھٹھہ : سڑکوں اور گلیوں پر آوارہ کتوں کا راج، سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت بڑے بھی خوف کاشکار

    ٹھٹھہ، باغی ٹی وی (نامہ نگار راجہ قریشی)سڑکوں اور گلیوں پر آوارہ کتوں کا راج، سکولوں کے طلباء و طالبات سمیت بڑے بھی خوف کاشکار
    تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ ضلع کے مختلف علاقوں مکلی ورکشاپ، مکلی، شاہ لطیف کالونی، حیدری چوک مکلی، ہاشم آباد کالونی مکلی، کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی، ناریجو گوٹھ علی مراد، درس گوٹھ ،ٹھٹھہ شاہی بازار ،ڈاکٹر گلی بخاری محلہ فقیر گوٹھ چلیا، چھتو چنڈ سمیت ضلع کے مختلف علاقوں میں ہزاروں کی تعداد میں آوارہ کتوں نے ڈیرے جما لیے ہیں اور آنے جانے والوں کے پیچھے کتے دوڑ پڑتے ہیں اور کئی افراد کو کاٹ بھی چکے ہیں جسکی وجہ سے سکولز ،کالجز جانے والے طلباء و طالبات اسٹاف دفاتر جانے والے ملازمین اور دیگر لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیلا ہوا ہے آوارہ کتے سڑکوں پر بھی اچانک آجاتے ہیں جسکی وجہ سے کئی حادثات رونماء ہوچکے ہیں ٹھٹھہ ضلع کی سماجی و سیاسی، مذہبی جماعتوں اور دیگر لوگوں نے میونسپل ٹاؤن کمیٹیز اور دیگر بالا حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کتا مار مہم فوری طور پر شروع کرکے عوام کو پریشانی سے بچایا جائے۔

  • ٹھٹھہ : انشورنس کمپنی کے ملازم سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسا ئیکل اور نقدی چھین لی

    ٹھٹھہ : انشورنس کمپنی کے ملازم سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسا ئیکل اور نقدی چھین لی

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی ( نامہ نگار راجہ قریشی )انشورنس کمپنی کے ملازم سے ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر موٹرسا ئیکل اور نقدی چھین لی
    تفصیل کے مطابق مکلی تھانے کی حدود میں قومی شاہراہ شورا موری کے قریب مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر گجو شھرکا رہائشی اے ایف یو کمپنی کا ملازم وسیم میمن سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقد رقم لوٹ کر فرار ہوگئے ،مکلی تھانہ میںرپورٹ درج کرانے کے باوجود پولیس نے کوئی بھی کارروائی عمل میں نہیں لائی , دوسری جانب ٹھٹھہ شھر میں وارڈ 2 کا رہائشی حاجی محرم میمن چاکی کے گھر کے باہر سے موٹر سائیکل چوری ہو گیا، تھانہ مکلی کا ایس ایچ او اور ٹھٹھہ ایس ایچ ڈیوٹی سے غافل عوام لٹیروں سے لٹنے لگی اعلیٰ آفیسران بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،ڈی آئی جی حیدرآباد اور آئی جی سندھ سے نوٹس لینے کا عوامی مطالبہ

  • شیخوپورہ : پنجاب کے سینکڑوں سرکاری افسران  نے گذشتہ  مالی سال میں  اپنے اثاثے ظاہر نہ کیئے

    شیخوپورہ : پنجاب کے سینکڑوں سرکاری افسران نے گذشتہ مالی سال میں اپنے اثاثے ظاہر نہ کیئے

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) پنجاب میں سینکڑوں کی تعداد میں سرکاری افسروں نے پچھلے مالی سال کے اپنے اثاثے ڈکلیئر نہ کیئے ہیں جو 30 جون 2022ء تک جمع کروائے جانے تھے قابل اعتماد ذرائع کے مطابق ان کا تعلق ایکس پی سی ای / ایکس پی ایس ایس اور پی ایم ایس کیڈر کے علاوہ دیگر کیڈرز کے افسروں سے بھی ہے ذرائع نے بتایا کہ حکومت پنجاب نے ایسے افسروں کو مہلت دی ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے اثاثے تیار شدہ پرفارما پر درج کر کے دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ محکمہ ایس اینڈ جی اے میں جمع کروا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف پیڈاایکٹ 2006ء کے تحت انضباطی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ذرائع کے مطابق تمام سول سرونٹس ہر سال 30 جون کو اپنے اثاثے ڈکلیئر کرنے کے پابند ہیں جس میں گذشتہ سال کے دوران منقولہ اور غیر منقولہ املاک میں ہونے والے اضافہ اور کمی کے بارے میں ضروری دستاویزی ثبوتوں کے ساتھ حکومت کو آگاہ کرنا ہوتا ہے

  • شیخوپورہ : پی ڈی ایم اے  کے کنٹرول روم کے 2 ملازم لڑ پڑے،ایک کاسر پھٹ گیا،ہسپتال منتقل

    شیخوپورہ : پی ڈی ایم اے کے کنٹرول روم کے 2 ملازم لڑ پڑے،ایک کاسر پھٹ گیا،ہسپتال منتقل

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے کنٹرول روم میں کام کرنے والے 2 اہلکاروں حمزہ شجاعت اور محسن علی کے درمیان معمولی بات پر جھگڑے کے بعد لڑائی ہو پڑی جس کے بعد وہ کنٹرول روم کے باہر ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے اور ہوروں مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا عینی شاہدین کے مطابق لڑائی کے درمیان چوٹ لگنے سے حمزہ شجاعت کا سر پھٹ گیا جس کو وہاں موجود ریسکیو کے اہلکاروں نے فوری طور پر ٹراما سنٹر پہنچایا جہاں اس کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اس صورتحال کے بارے میں سول ڈیفنس آفیسر رانا ہارون احمد کو آگاہ کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق اس بارے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل چوہدری محمد مظہر سرور گجر نے بھی تحقیقات شروع کر دی ہے۔

  • شیخوپورہ : محکمہ ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے دفتر پر نامعلوم شخص کی فائرنگ ،مقدمہ درج

    شیخوپورہ : محکمہ ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے دفتر پر نامعلوم شخص کی فائرنگ ،مقدمہ درج

    باغی ٹی وی:شیخوپورہ (محمد طلال سے) محکمہ ہاؤسنگ اینڈ فزیکل پلاننگ کے زیر انتظام بننے والی سرکاری ہاؤسنگ کالونی کے فیز 2 کے دفتر پر بعض مسلح افراد نے حملہ کر دیا اور شدید ہوئی فائرنگ کی اور وہاں موجود عملے کو سنگین دھمکیاں دیں تھانہ ہاؤسنگ کالونی پولیس نے ہاؤسنگ کالونی کے سب انجینئر شبیر احمد کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر لیا ہے۔

  • کندھ کوٹ : گریڈ اسٹیشن میں آتشزدگی , 4 ملازم آگ سے جھلس گئے

    کندھ کوٹ : گریڈ اسٹیشن میں آتشزدگی , 4 ملازم آگ سے جھلس گئے

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی وی (مختیاراعوان نامہ نگار) گریڈ اسٹیشن میں آتشزدگی , 4 ملازم آگ سے جھلس گئے
    تفصیل کے مطابق سیپکو انتظامیہ کا کہنا ہے کہ گریڈ اسٹیشن میں بجلی کی ٹرالی لگا رہے تھے کہ شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ لگ گئی گریڈ اسٹیشن میں آگ لگنے سے پانچ فیڈرز کی بجلی فراہمی معطل ہوگئی اطلاع ملنے پر فائر برگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچ کر آگ بھجانے میں مصروف زخمیوں کو سول اسپتال منتقل کیا گیا ہے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے زخمیوں میں گریڈ اسٹیشن انچارج حاکم بھلکانی سمیت چار افراد شامل ہیں۔

  • ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار  کی عوامی مسائل کے حل کیلئےچوٹی زیریں میں کھلی کچہری

    ڈپٹی کمشنر محمد انور بریار کی عوامی مسائل کے حل کیلئےچوٹی زیریں میں کھلی کچہری

    چوٹی زیریں، باغی ٹی وی( نامہ نگار محسن نواز ) ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان محمد انور بریار کی عوامی مسائل کے حل کیلئےچوٹی زیریں میں کھلی کچہری
    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان محمد انور بریار نے اسسٹنٹ کمشنر کوٹ چھٹہ اصغر اقبال لغاری کے ہمراہ چوٹی زیریں کا دورہ کیا اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا انہوں نے دفتری یونین کونسل چوٹی زیریں میں کھلی کچہری لگائیں اور لوگوں کے مسائل سنے اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب کے دوران سب سے پہلے امدادی سرگرمیاں کوٹ چھٹہ میں شروع کی گئیں،سیلاب متاثرین کا ڈیٹا محفوظ ہے،وہ میسج ملتے ہی بینک سے امدادی رقوم حاصل کرسکتے ہیں،سیلاب متاثرین نوسربازوں کے جھانسے میں نہ آئیں،عوامی خدمت کیلئے میرے آفس کے دروازے آپ لوگوں کیلئے کھلے ہیں،ضلع کے تمام افسران بھی عوامی خدمت کو شعار بنائیں،انہوں نے کہا کہ عوام کو ریلیف دے کر ہم دنیا و آخرت میں سرخرو ہوسکتے ہیں،ڈپٹی کمشنر نے کھلی کچہری میں آئے سائلین کے مسائل سنے اور موقع پر انکے حل کے احکامات بھی جاری کئے۔

  • سجاول : منشیات فروش ،20 لیٹر دیسی شراب  سمیت گرفتار

    سجاول : منشیات فروش ،20 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار

    باغی ٹی وی ،سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان.) منشیات فروش ،20 لیٹر دیسی شراب سمیت گرفتار
    تفصیل کے مطابق ایس ایس پی سجاول سید امداد علی شاہ کی ہدایت پر،ایس ایچ او بٹھورو،بشیر احمد چانڈیو کی رات گئےدوران گشت، سجاول، بٹھورو روڈ،جتوئی سیم نالی کے قریب کاروائی منشیات فروش ملزم فتح محمد باگھل،20 لیٹر دیسی شراب ٹھرو سمیت گرفتار ، ملزم کے خلاف تھانہ بٹھورو پر مقدمہ درجFiR#168/2022،u/s 3/4.Peho

  • سجاول : بند سکولوں کے مسلسل غیر حاضر رہنے والے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی فہرست حکام بالاکو ارسال

    سجاول : بند سکولوں کے مسلسل غیر حاضر رہنے والے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی فہرست حکام بالاکو ارسال

    باغی ٹی وی ،سجاول (نامہ نگار یاسر علی پٹھان) بند سکولوں کے مسلسل غیر حاضر رہنے والے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی فہرست حکام بالاکو ارسال
    تفصیل کے مطابق سجاول محکمہ تعلیم نے مسلسل غیر حاضر رہنے والے تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی پرسنل آئی ڈی بلاک کرنے کے لیے خط کے ساتھ فہرست اے جی سندھ کو بھی بھیج دی ہے۔سندھ میں کئی ایسے اسکول ہیں جو برسوں سے بند پڑے ہیں کیونکہ ان اسکولوں میں تعینات اساتذہ ڈیوٹی پر نہیں جاتے جس کی وجہ سے بچے تعلیم حاصل نہیں کر پا رہے ہیں جس کی وجہ سے بے شمار لڑکے اور لڑکیاں تعلیم کے زیور سے محروم ہو چکے ہیں۔ جس کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا، غیر حاضر اساتذہ اور دیگر سٹاف کے خلاف سخت نوٹس لیں اور انہیں بچوں کی تعلیم کی بحالی کو یقینی بنانے کا پابند بنائیں،عوامی سماجی حلقوں ارباب اختیار سے مطالبہ۔